خواب میں لیموں دیکھنے کی تعبیر
خواب میں لیموں دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ لیموں اگرچہ کسی قدر ذرد ہوتا ہے ۔ لیکن خوشبودار اور خوش زا ئقہ اقر دیکھنے میں اچھا ہوتا ہے ۔ اور کہتے ہیں کہ بہشت کے میوؤں میں سے ہے اور اس کا میں د یکھنا نیک ہے ۔اگر کوئی ایک ترنج یا دو تین خواب میں دیکھے تو اس کی تاویل فرزند ہے ۔اور اگر بہت دیکھے تو مال اور نعمت حلال پائے گا اور میں سبز ترنج کا دیکھنا زرد سے بہتر ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترنج خواب میں لوگوں کے نزدیک دولت مند اور خوبصورت مرد ہے جس کو سب پسند کرتے ہیں ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ترنج ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے مرد سے صحبت ہوگی ۔ اور اگر ترنج اپنی گود میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ترنج کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی حاصل ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ ترنج کو چھپایا اور لپیٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے ترنج ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج اس کی آستین میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند کنیز سے پیدا ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ ترنج آستین سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند حاصل ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ میں ترنج کا د یکھنا چار وجہ پر ہے ۔اول،عورت خوبصورت ۔ دوم ، کنیز پاک دین ۔ سوم ، دوست توانگر ۔ چہارم ، فرزند شریف اور صالح۔
Labels: لفظ ل سے تعبیر


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home