Tuesday, July 2, 2019

خواب میں گاجر دیکھنا






حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گاجر غم وا ندیشہ ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے گاجر لی ہے اور کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کو بہت رنج پہنچے گا اور غم کھائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گاجر شیریں ہے تو تھوڑے غم پر دلیل ہے اور اگر گاجر گوشت میں پکی ہوئی کھائے تو منفعت پر دلیل ہے جو رنج اور سختی سے حاصل ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گاجر کھانا بیماری ہے اور بھنی ہوئی گاجر کا دیکھنا بھی اچھا نیہں ہے۔ اور بہتر وہ ہے جو خواب میں گاجر گوشت میں پکی ہوئی ہو۔


0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home