خواب میں کچھ بانٹنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی جماعت میں کچھ بانٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں انصاف کا لحاظ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا مال خیر اور صلاح سے تقسیم کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوں گے اور اپنا مال ان پر تقسیم کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اپنا مال شرارت اور فساد سے تقسیم کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال تباہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کا مال اس کی رضا مندی سے تقسیم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صلاح اور فساد اس کی طرف رجوع کرے گا ۔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home