Saturday, September 3, 2022

خواب میں آٹا دیکھنا

خواب میں آٹا دیکھنا

آٹا خواب میں دیکھنا مال اور نعمت حلال کی دلیل ہے جو بغیر رنج کی حاصل ہو گا۔حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آٹا برف کی مانند ہوا سے آتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر خواب دیکھنے والے کو مال او رنعمت حلال ہوگی، جہاں سے کہ امید نہیں ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آرد جو کی تعبیر دین کی درستی کی دلیل اور گہوں کے آٹے کی تعبیر مال و دولت ہے جو تجارت سے حاصل ہو گی اور بہت فائدہ ہو گا اور باجرے کا آٹا تھوڑے مال کی دلیل ہے. حضرت جابر مغربی رحمتہ االلہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو آٹا بیچتے ہوئے دیکھنا اپنے دین کو دنیا کے بدلے فروخت کرنے کی دلیل ہے ۔

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home