Monday, September 5, 2022

خواب میں پہرہ دینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہرہ دینا دو وجہ پر ہے ۔ اگر دیکھے کہ اہل صلاح کا پہرہ ہے تو دونوں جہان کی خیر اور منفعت پر دلیل ہے او راگر دیکھے کہ شاہی محل کی پاسبانی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر اور فائدہ پائے گا۔ اور یہی خواب سودا گر دیکھے تو تجارت میں اس کو بہت فائدہ ہو گا او ر اگردیکھے کہ اہل صلاح اور پرہیز گاروں کی حفاظت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ ان سے دینا کانفع اور خیر دیکھے گا۔ اور خواب میں پاسبان کا دیکھنا صاحب قدر اور مرتبہ اور ولایت ہونا ہے اور کاموں کو درست کرے گا۔ اور لوگ اس کے انتظام میں ہوں گے۔

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home