خواب میں حلوا کھانا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ ایسا مال ہے جو بادشاہ کے ہاتھ پر گزر کر حرام ہوچکا ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ بہت سا مال اور دین خالص ہے ۔ اور حلو ے کا ایک لقمہ خواب میں فرزند کو بوسہ دینا ہے ۔ اور میوہ جات والے حلوے ، کا یک نولاہ اچھا ہے اور جس حلوے میں کہ مغز بادام یا مغزا خروٹ ہے ۔ اس کی تاویل منفعت ہے جو اس کی نجیل سے پہنچے گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ بنانا دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال روزی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں زعفران ہے یہ بھی بہتری کی دلیل ہے اور خواب میں حلوہ فروش آدمی شیریں سخن مرد ہے ۔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home