خواب میں خنجر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں خنجر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سے عداوت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا خنجر ٹوٹ گیا ہے ۔ یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان سے جھگڑا اور عداوت اٹھ کر صلح کا انجام ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں خنجر ہے ۔ دلیل ہے کہ جو کام چاہتا ہے اس کو اس میں کسی سے مدد حاصل ہو گی ۔ اور اگر خنجر کے ساتھ بہت سے ہتھیار اس کے پاس ہیں ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home