Tuesday, June 11, 2024

خواب میں لڑ کی کو چومنے کی تعبیر

 خواب میں لڑ کی کو چومنے کی تعبیر 

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے نے کسی کا بوسہ لیا ہےتو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور چاہنے والا ہو گا۔ اگر وہ شخص نا معلوم ہےتو دلیل ہے کہ نا امید جگہ سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تواس سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کے لئے فائدہ کرے گایا اس کو دُعا خیر سے یاد کرے گااور اگر دیکھے کہ مر د نے اس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور طالب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی عورت یا لڑکی کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے مراد پوری ہو گی اور اگر لڑکی لڑکے کا بوسہ لے تو بھی یہی تاویل ہو گی۔حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوسہ لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے۔ اول :خیرومنفعت، دوم: حاجت روائی، سوم: دشمن پر فتح پانا، چہارم اچھی خبر سننا۔




Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home