Tuesday, July 2, 2019

خواب میں گلوبند دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید مروارید کا گلو بند ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو اپنا علم کلام عطا فرمائے گا اور جس قدر کہ گلو بند کے موتی روشن تر ہوں گے علم و دانش زیادہ ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کا گلو بند سونے یا چاندی کا ہے اور بیش قیمت موتیوں سے جڑاؤ ہے۔








دلیل ہے کہ اسی قدر شرف اور بزرگی پائے گا۔ اورممکن ہے اس کے ذمہ امانت ہو۔ اور اگر اس کا گلو بند دراز ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلو بند کوتاہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ امانت میں خیانت کرے گا۔








حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے اپنا گلو بند موتیوں سے جڑاؤ کیا ہے یا جڑاؤ گلو بند اس کی گردن میں ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور ولایت پائے گا۔ اور اگر اس کا گلو بند دراز ہے دلیل ہے کہ مرتبہ پائے گا اور اگر کوتاہ ہو گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔








اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے گلو بند ہیں۔ دلیل ہے کہ علم میں بہت کام ہو گا حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سنہری گلو بند کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)حج(۲)ولایت(۳)لڑائی اور جھگڑا(۴)امانت(۵)معالجہ(۶)کنیز۔ اور سنہری حج ہے اور چاندی کا گردن بند کنیز ہے۔


0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home