Tuesday, July 2, 2019

خواب میں کژدم خوارہ دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کژوم خوارہ ایک جانور ہے کہ خوزستان میں پانی کے اندر رہتا ہے اور زمین پر د م گھسیٹتا اور اس کا زخمی فوراً ہلاک ہوتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کژوم خوارہ عقلمند اور بردباد اور عاجز اور باآرام اور شیریں سخن دشمن ہے اور وہ دشمنی میں سخت ہے۔


اور اگر دیکھے کہ اس کو کژوم خوارہ نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قسم کے دشمن سے جس کا اوپر ذکر ہوا اس کو بلا اور نج پہنچے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کژوم خوارہ نے کاٹا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز کژوم خوارہ جیسی تھی اور اس سے ڈرا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو دشمن سمجھ کر اندیشہ کرے گا۔ حالانکہ وہ اس کا دشمن نہ ہو گا۔


0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home