Saturday, September 3, 2022

خواب میں ڈکار لینا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں ڈکار آتا دیکھے تودلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس سے اسکی حرمت ہو گی اور اگر دیکھے کہ ڈکار کے ساتھ اسکے گلے سے کھانا نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ 
حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ڈکار ترش آیا اور برا آتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس سے نقصان اور خطرہ دیکھے گا اور اگر ڈکار دھوئیں جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وقت بات کہے گاجس سے لوگ اس کو ملامت کریں گے اور اس عیب کا انجام پشیمانی ہو گا۔

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home