خواب ستون دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون صاحب خواب کے لئے صاحب دولت اور با اقبال شخص ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس قوی ستون ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی اقبال والے مرد سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستو گرا ہے یا ٹوٹا ہے ۔تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون اسلام ہے ۔اور اگر دیکھے کہ گھر کا ستون گرا ہے یا ٹوٹا ہو ا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خانہ ہلاک ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستون باریک ہے ۔ تو یہ اس کے دین کے ضعف پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)صاحب دولت(۲)موت(۳)باحشمت مرد(۵)ولایت۔
Labels: لفظ س سے تعبیر


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home