خواب میں سرمہ فروش کرنا
خواب میں سرمہ فروش کو دیکھنا گزشتہ کاموں کی صلاح پر دلیل ہے اور بھولے ہوؤں کے کاموں میں راہنما ہے۔ اگر دیکھے کہ سرمہ بیچتا ہے اور اس کی دوا آنکھوں کے لئے مفید ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو راہ صلاح ی طرف بلائے گا اور لوگوں کو اس سے نفح حاصل ہو گا۔
حضرت جابرمغربی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کحالی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ متفرق دوستوں کو جمع کرے گا اور لوگوں میں صلاح کی جستجو کرے گا۔ اور اگر اس کی دوا نافع نہیں ہے تو اس کی تاویل پہلے خواب کے خلاف ہے۔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home