Wednesday, November 28, 2018

خواب میں عورت کی شرم گاہ دیکھنا

خواب  میں عورت کی شرم گاہ دیکھنےکی تعبیر

حضرت ابن سرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگرخواب میں دیکھے کہ اس کی شرمگاہ ننگی ہے۔ چناچہ سب لوگ دیکھتے ہیں۔ تو دلیل ہے اس کا راز لوگوں میں ظاہرہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا راز فوراًپوشیدہ ہو گا۔اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی شرمگاہ کا کچھ حصہ ننگا ہے اور اس نے چھپا لیا ہے اور کسی نے نہیں دیکھا تو اس کی تعبیر ہو گی کہ بیمار ہو گا تو شفاء پائے گا۔ اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے نجات پائے گااور اگر خوفزدہ ہے تو امن میں رہے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کی شرمگاہ ننگی ہے اور وہ شرمندہ ہوا ہے تو تعبیر ہو گی کہ برُے حال سے نیک حال ک طرف آئے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی شرمگاہ ننگی کی ہے تو تعبیر ہو گہ کہ ایسا کام کرے گا جس سے سزا کا مستحق ہو گا یا اسے کوئ آفت آئے گی کہ جس سے عبرت حاصل کے گا۔

Labels:

خواب میں عاشق دیکھنے کی تعبیر

خواب میں عاشق دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر خواب میں دیکھے کہ عاشق اور حریص ہے تو فساد اور بدی پر دلیل ہے اگر چیز حلال اور اچھی ہے تو خیر و صلاح پردلیل ہے۔ اور اگرد یکھے کہ خوبصورت پر عاشق ہواہے اگر اس عشق میں حرام کی نیت ہے تو شرو فساد پر دلیل ہے اور اگر نیت حلال ہے تو خیر و صلاح پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ معشوق سے دل کی مراد پائی ہے تو خیر اور منفعت ہے۔

Labels: