Thursday, January 31, 2019

خواب میں منہ دیکھنا, خواب میں منہ دیکھنے کی تعبیر



خواب میں منہ دیکھنے کی تعبیر





حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منہ کاموں کی کلید اور ان کا خاتمہ ہے اور جو کچھ منہ سے نکلتا ہے کوہر اور کلام پر دلیل ہے ۔ نیک ہو یا بد ہو ، جو کھ منہ میں ہو ، اگر دنیاوی ہے اگر کراہت کے ساتھ منہ میں ہوئے تو عیش میں محنت اور رنج پر دلیل ہے ۔ اور جو کچھ منہ میں شیریں ہے اور آسانی سے نگلا جاتا ہے ۔ تو روز گار اور راحت اور عیش پر دلیل ہے ۔ 


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ فراخ ہوا ہے کہ اس میں بہت سا کھانا سما جائے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ اچھا ہے دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ کا گوشت گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا ۔ 


حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے ۔دلیل ہے کہ جو سلوک کیا ہو گا احسان جتانے سے باطل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید باہر نکالا ہے اور لوگوں نے اٹھایا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے منہ سے پلیدی ڈالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ شاعر ہو گا اور لوگوں کی برائی کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ رسوا ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ الیو م نختم علی افوا ھہم وتکمنا ایدیھم وتشھدار جلھم(آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے )


حضرت حافظ مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے اچھی چیز نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اچھے مطلب کی باتیں کرے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز منہ میں رکھی ہے اور وہ اچھی چیز تھی دلیل ہے کہ حلال چیز کھائے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)منزل(۲)خزا نہ(۳)کاموں کی کشائش(۴)مال (۵)حاجت(۶)وزیر(۷)دربان۔


Labels:

خواب میں بستر دیکھنا، خواب میں بستر دیکھنے کی تعبیر



خواب میں بستر دیکھنا، خواب میں بستر دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستر خواب میں دیکھنا عورت ہے اور اس کی نیکی اور بدی کا تعلق عورت سے ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بدلا ہے ۔ یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیا ہے تودلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا۔اور پہلی کو طلاق دے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر کی حالت بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کی حالت بدلے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر دوسرے کا بستر ہو گیا ہے اور دوسرے کا اس کا ہو گیاہے ۔ اس سے بہتر یا خواب دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بیچایا لپیٹ لیا ہے تودلیل ہے کہ عورت طلاق دے گا یا غائب ہوگی یا ان دومیں سے ایک مرے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نا معلوم بستر پر دیکھے تودلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر نا معلوم چار پائی پر بچھاہے اور وہ ا س پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بزرگی اور نفع پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بسترخواب میں ولایت اور تن آسانی ہے -


فرمان حق تعالیٰ ہے۔ متکنین علی فرش بطائنھا من استبر ق(فرشوں پر تکیہ لگانے والے جب کے اندر ریشم ہے) اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے اورپھر گھر میں لایا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق رجعی دے گا۔ اوراگر اپنے آپ کو تین بستر یا چار بستر پر لیٹا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ بستروں کے شمار پر عورتوں کرے گا یا کیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے جہاں سے اسے باہر نہیں نکال سکتا ۔ اس سے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی او ر اس کے رنج سے خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو نرم بستر پر سو یا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پشم سے بھرا ہوا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کو ئی مالدار عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت اب قر یب آگئی ہے اور اس کے عیا ل کو دین و دیا نت اور شر م نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم کا بستر سوتی بستر سے بدل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدکار عورت کو دور کرکے نیک عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بستر کو چوہے نے سوراخ کر دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا کسی کے ساتھ بالائق معاملہ پڑے گا اور وہ خرابی پر راضی ہو جائے گا۔ اور اگر اس کا بستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا اور اس کا شغل بالا ہوگا اور دولت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر ہو اسے زمین پر گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور آخر کار شفاء پائے گی۔


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا بستر سبز دیکھے تودلیل ہے کہ دیندار اور پارسا عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پرانا تھا اور نیا ہوگیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا بد خلق نیک خلق ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ نیا بستر پرانا ہو گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک خلق سے بد خلق ہو جائے گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر سرخ سے سفید یا زرد ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اصلاح سے فساد کی طرف مائل ہو گی اور اس کے خلاف ہے تو فساد سے اصلاح کی طرف آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بچھا کر سرہانہ رکھا ہوا ہے تواس امر کی دلیل ہے ہو عورت کرے گا یا خادم اور کنیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر پر سرہانے لگے ہوئے دیکھے تو خادموں پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ و نمارق مصفوفتہ(اور قا لین قطار دوقطار لگائے ہوئے ) اوراگر نامعلوم جگہ پر بستر دیکھے تودلیل ہے کہ زمین خریدے گا اور ہل چلائے گا۔اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ وراثت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا ہے تودلیل ہے کہ راحت اور سہولت پائے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا پر بستر بچھا کر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی وجہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نابکار ہو گی ۔ اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ بستر کو آگ لگ گئی ہے اور وہ جل گیا ہے تواس سے یہ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا مرے گا ۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستر کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔ دوم ، کینزک لونڈی ۔ سوم ، ولایت ۔ چہارم ، معیشت اور منفعت اور تن آسانی۔


Labels:

خواب میں چیتا دکھنے کی تعبیر

خواب میں چیتا دکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبوط دشمن ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا اوردشمن کو غلبہ اور فتح ہوگی ۔ یعنی اگر چیتا اس پر غالب رہا تو دشمن غالب ہو گا ۔ اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتح یاب ہو گا اوراگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑوں میں پڑے گا۔ لیکن آخر کار فتح یاب ہو گا۔ اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر چیتے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور ایک دوسرے پر کوئی بھی غالب نہیں آیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو بڑا خوف پہنچے گا یا سخت بیماری پائے گا اور اس کے بعد شفاء ہوگی۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہوگا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اس نے لئے ہیں ۔ یا کسی کو دیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال پائے گا اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اس کو کچھ خیر نہ ہو گی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، قوی دشمن ۔ دوم ، دشمن سے مال پانا ، سوم ، بادشاہ کا خوف ۔

Labels:

Monday, January 28, 2019

خواب میں چابی دیکھنے کی تعبیر



خواب میں چابی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی کا دیکھنا مرد ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چابی گھما کر تالا کھولا ہے اور دروازہ کھل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہوں گے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سی کنجیاں ہیں۔دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ لہ مقالید السموت والارض (اسی کے پاس آسمان اور زمین کی چابیاں ہیں۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی خیر کے دروازے کی کشائش اور شر کے دروازے کی بندش میں ہے۔دلیل ہے کہ دین میں بادشاہ ہو گا۔ 


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی چابی ہے تو قوت اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بھرت یا تانبے کی چابی ہے دلیل ہے کہ اس کا بول بالا ہو گا۔اور بیان کرتے ہیں کہ اس کو خزانہ ملے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر چابیاں زیادہ ہوں گی مال زیادہ ہو گا۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ چابی حق تعالیٰ سے دعا اور استغفار اور مراد کا مانگنا ہے اور اگر دیکھے کہ چابی تالے پر رکھی ہے اور دروازہ کھولا ہے۔دلیل ہے کہ اس کی حاجت روا ہو گی اور اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چابی قفل میں ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی دعا خالص نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ایک چا بی سے کئی تالے کھول کر دروازے کھولے ہیں۔ دلیل ہے کہ خوب صورت عورت سے نکاح کرے گا۔


حضرت حافظ معبر رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں چابی دیکھے۔ دلیل ہے کہ نمازی ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کی چابی گری ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نماز میں کاہل اور سست ہو گا.


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱)کاموں کی کشادگی (۲)غم سے فراغت(۳)بیماری سے شفا(۴)مراد کا پانا (۵)دین کی قوت (۶)حج گزارنا (۷)دعا کی قبولیت (۸)علم کا جاننا


Labels:

خواب میں لڑکی کو دیکھنے کی تعبیر



خواب میں لڑکی کو دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا اس کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔


 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے ۔ تو غم کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی کی گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کسی کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس آدمی سے خوشی پہنچے گی ۔


Labels:

خواب میں نمک دیکھنے کی تعبیر



خواب میں نمک دیکھنے کی تعبیر،



خواب میں نمک کھانا کیسا ہے



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمک نقد درہم اور نیک کام ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے نمک ملا ہوا فربہ گوشت کھایا ہے تو نعمت اور روزی پر دلیل ہے اور میراث پائے گا۔ اور اگر نمک ملا ہوا لاغر گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور جس قدر زیادہ شر ہو گا زیادہ لاغر ہو گا تو زیادہ نقصان پر دلیل ہے اور خواب میں بھنا ہوا گوشت کھانا غیبت پر دلیل ہے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بھنا ہوا اور لاغر گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے لوگوں سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دبلے اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے نقصان پائے گا اور اگر نمک ملا ہوا گوشت جنگلی دبلے چوپاؤں کا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ لاغر گوشت میں منفعت نہیں ہے۔


Labels:

Saturday, January 26, 2019

خواب میں سفر کرنا




خواب میں سفر کرنے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سفر کیا ہے اور وہ مقام پہلے سے بہتر ہے دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا ۔ ورنہ اس کے خلاف تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سفر کیا ہے اور نہیں جانتا کہ کہاں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے جدا ہو گا ۔ یا وہاں سے نقل مکانی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جماعت کو ودع کرنے گیا ہے ۔ یا کوئی گروہ اس کو وداع کرنے آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک مدت تک اس کا حال اور کام متغیر ہو گا اور پھر اپنے حال پر آئے گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ، اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور پاکیزہ دسترخوان ہے یا کسی نے اس خریدا ہے دلیل ہے کہ اس کی کنیز بد صورت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ دسترخوان پر نان و نعمت ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز سے نفع پائے گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاگ ہے کہ خواب میں دسترخوان نہایت منفعت والا سفر ہے ۔ اور اگر دسترخوان چھو ٹا اور خالی ہے ۔ دلیل ہے کہ تھوڑی منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دسترخوان جلا ہے ۔ یا ضائع ہو گیا ہگے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز مرے گی ۔ یا اس کا مال ضائع ہو گا ۔ 

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دسترخوان چار وجہ پر ہے ۔ (۱) کنیز (۲) خدمت گار (۳) سفر (۴) کسب اور معیشت۔


خواب میں جوتے دیکھنے کی تعبیر

خواب میں جوتے دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جوتے کے تسمے ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مدت تک سفر میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں سوراخ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی وجہ سے سفر سے رکے گا اور رنج اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر آخرت کے لئے ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوتا نہیں ہے اس لئے سفر سے رکا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز یعنی خادمہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی جوتی سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت مالدار ہو گی۔ اور اگر سرخ ہے تو اس کی عورت عیاش اور خوشی پسند ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت پارسا اور پاکیزہ رخ ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں مذکورہ سب طرح کے رنگ ہیں تو اس عورت میں سب صفات ہوں گی۔اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے بند گائے کے چمڑے کے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اصل عجمی ہو گی۔ اوراگر جوتے کے بند اونٹ کے چمڑے کے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس عورت کی اصل عرب سے ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس چلتے وقت اس کا جوتا گرا ہے یا ضائع ہوا ہے غور کرو کہ اس جوتے کے بند کس چمڑے کے ہیں۔اگر اونٹ کے چمڑے کے ہیں تو اس کی عورت بیمار ہو گی۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا جوتا پھٹا ہے تو یہی تاویل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوتے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) سفر (2) عورت (3) کنیز

Labels:

Wednesday, January 23, 2019

خواب میں شیشہ دیکھنے کی تعبیر

خواب میں شیشہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مرتبہ ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قدر اور مرتبہ ولایت اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے کہ اپنا مال و متاع (مال و متاع:مال و اسباب) کسی کے سامنے پیش کرے گا اور اگر دیکھے کہ چاندی کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا۔کیونکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو برا خیال کرتے ہیں۔حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لوہے کہ شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگراس کی عورت حامل ہے تو لڑکا پیدا ہوگا سب باتوں میں باپ کی مشابہ (باپ کی مشابہ:باپ جیسا ہو گا) ہو گا۔ اور اگر یہی خواب عورت حاملہ دیکھے تو لڑکی پیدا ہو گی جو سب طرح سے اپنی جیسی ہو گی ۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا اور وہ عورت دوسرا شوہر کرے گی ۔اور اگر لڑکا خواب میں شیشہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی پیدا ہوگا۔ اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی ۔ اور حاکم یا بادشاہ شیشہ دیکھے تو معزول (معزول ہو گا :تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا اورحکومت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کاجائے نشین (جانشین ہو جائے گا:اس کی جگہ دوسراتخت پر بیٹھے گا) ہو جائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں خوف صورت چہر ہ آئینہ میں معروف دیکھا ہے تو بادشاہ ہو گا اور اورغیر معروف ہے تو جیسے دیکھا ہے ، اس کی تاویل اور بدآئینہ دیکھنے والے کی طرف رجوع کرے گی۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میںآئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت ۔دوم پسر ۔سوم،جادوفرمان ۔چہارم، یار و دوست ۔پنجم ، شریک ۔ ششم، کار روشن ۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بزرگی پائے گی اور اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہو گی اور شوہر (شوہر کے نزدیک عزیز اور گرامی ہو گی:اس کا خاوند اس کی قدر کرے گا ) کے نزدیک عزیز اور گرامی ہوگی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہول آدمی نے شیشہ دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کودیکھ کرخوش ہو گا۔

Labels:

خواب میں روشنی دیکھنے کی تعبیر



خواب میں روشنی دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنائی دین کی ہدایت پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روشنی لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا رستہ بتائے گا ۔ اور خواب میں اند ھیرا گمراہی اور بد دینی ہے .فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اللہ ولی الذین امنو یخر جھم من الظلمت الی النور(اللہ ایمان والوں کا مالک ہے کہ ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکا لتا ہے ) 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ پا رسا اور دین دار ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن شرح اللہ صدرہ لاسلام فھو علی نو ر من ربہ(کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے ۔ وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے )اور اگر میں دیکھے کہ اس کے ارد گرد روشنائی ہے ۔ تویہ اس کی خیرو اور عا فیت پر دلیل ہے ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں رو شنی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دین کی ہدایت(۲)علم(۳)سیدھا راستہ(۴)پاک عقیدہ۔


Labels:

خواب میں مکہ مبارکہ دیکھنے کی تعبیر



خواب میں مکہ مبارکہ دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ شریف میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کی زیارت کرے گا اور حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکہ شریف کی طرف تجارت کے لئے گیا ہے اور حج کے لئے نہیں گیا ہے دلیل ہے کہ مال دنیا پر حریص ہے۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مکہ شریف میں صلاح اور زہد کے ساتھ ہے اور عبادت میں مشغول ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی منفعت میں ہے۔ اور اگر مکہ شریف کو آباد اور بھرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت اس پر فراخ ہو گی اور اگر اجڑا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


Labels:

خواب میں اونٹ پر بیٹھنا



خواب میں اونٹ پر بیٹھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کونا معلوم اونٹ پر دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کو درہا ہے ، غم اور فکر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اونت پر بیٹھا ہے،رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہاں ہے؟ تو دلیل ہے کہ اپنے راہ میں عاجز ہو گا ۔ اور کوئی تدب نہ کر سکے گا اور اگر اونٹنی پائے تو عورت پائے گا اور اگر اونٹنی بچہ والی ہے تو عورت فرزند والی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ او نٹ اس کے پیچھے درڑ رہا ہے تو دلیل غم ہے او ر اگر دیکھے کہ اونٹ نے اس سے سر پھیرا ہے اور مطیع نہیں ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اونٹ مست غضب ناک پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر کوئی بڑا آدمی قبضہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مرد عجمی کے ساتھ دشمنی ہو گی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹوں کے گلے کو چراتا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اپنے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک (اہل ملک پر :ملک کے لوگوں پر ) پر حکومت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ دوہتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سے اسی قدر مال و دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ دودھ کی بجائے اونٹنی کے پستانوں سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو حرام مال ملے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹنی بخشی ہے یا اس نے خود خریدی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز (کنیز:لونڈی ) خریدے گا۔ او ر اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی اونٹنی بھاگ گئی ہے یا چوری ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا یا ان کے درمیان جھگڑا پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی اونٹنی مر گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کو بچہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اورمال بڑھے گا اور اگر خواب میں اونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مرادی پوری ہو گی ۔ او راگر خواب میں دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔


حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے کسی نے بہت سا اونٹ کا گو شت دیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے ۔ اول ، عجمی بادشاہ ۔دوم ،امیر شخص ۔ سوم ، مرد مومن ۔چہارم ،سیل ۔پنجم ،فتنہ ۔ششم ، آبادی ۔ہفتم ، عورت۔ ہشتم ، حج۔ نہم ، نعمت ۔ دہم ، مال ۔اورعربی اور اونٹ مرد عربی پر اوعر عجمی اونٹ مرد عجمی پر دلیل ہے ۔ اور شتربانی کی تاویل صاحب تدبر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے اور سنوارنے والے کی ہے۔


Labels:

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونے کی تعبیر

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے یا اس کے پاس ہے دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور اپنوں سے خوش ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ا گر بادشاہ کی عورت دیکھے کہ اس کو لڑکا پیدا ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا شوہر خزانہ پائے گا ۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خوب ہو گا ۔ اور اگر کنواری لڑکی کو دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عزت کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ اور اسی دن اس نے اس کے ساتھ بات کی ہے ۔ یہ صاحب خواب کی موت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی نسل سے فرزند ہو گا جو قوم کا سردار ہو گا ۔

Labels: ,

خواب میں بال دیکھنے کی تعبیر




خواب میں بال دیکھنے کی تعبیر







حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بال مردوں کے لئے غم و اندوہ ہے اور عورتوں کے لئے زینت ہے۔اور چوپایوں کے مال تھوڑا مال ہے۔ اگر صوفی دیکھے کہ اس کے سر کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ زینت اور اصلاح پائے گا۔ اور اگر صوفی نہیں ہے تو بالوں کی لمبائی کے مطابق غم و اندوہ پائے گا۔اوراگر دیکھے کہ اس نے تھوڑے بال کاٹ کر گرائے ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے حج کے وقت پر سر کے بال منڈوائے ہیں تو صلاح اور گناہوں کے کفارے پر دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں حرمت کے مہینے یعنی رجب اور ذی الحج اور ذی قعد اور محرم کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض ادا ہو گا اور غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سب بال منڈوائے ہیں۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اوپر بیان ہوا ہے زیادہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب امیر عورت ہے اور دیکھے کہ اس نے سر منڈوایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا والی مرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بادشاہ اپنے بال دراز دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے اور اگر رعیت دیکھے تو غم و اندوہ کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور جسم کے بالوں کی زیادتی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے سر کے بال پریشان و پراگندہ ہیں۔ تو یہ زیادتی دین کے نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر اپنے سرکے بال لٹکے ہوئے دیکھے تو ماں باپ یا کسی بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر اپنے سر کو گنجا دیکھے تو زیادتی عیش اور خوشی پر دلیل ہے۔


اور اگر دیکھے کہ اس کے علویوں کی طرح دو گیسو ہیں دلیل ہے کہ سرداری پائے گا اور نیک نام ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے اپنے اس کا مال ضائع کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بالوں کا شانہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے کاموں پر قادر ہو گا۔ اور بہت منفعت پائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بغل یا زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ تو یہ اس کی صلاح دین پر دلیل ہے۔ اور بغل کے بال مونڈنا مال اور مراد کے پانے پر دلیل ہے۔ اور بغل کے بال مونڈنے بے مروتی کی زیادتی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے سینے پر بال ہیں۔ دلیل ہے کہ اس پر قرض جمع ہو گا۔ اور جسم پر بال قرض کا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے جسم پر سے بال مونڈے ہیں تو اس کے نقصان مال پر دلیل ہے۔ اور اگر صاحب خواب درویش اور قرضدار ہے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ چونا مل کر اپنے جسم پر سے بال اتارے ہیں۔ اگر مالدار ہے تو درویش ہو گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے کچھ بال گرے ہیں۔ اگر تونگر ہے تو نقصان مال پر دلیل ہے اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض ادا ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دائیں کے بال مشرق کو اور بائیں کے بال مغرب کو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہوں گے جن کا نام مشرق و مغرب میں مشہور ہو گا۔

حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عالم خواب میں دیکھے کہ اس کے بال گھنگریالے ہو گئے ہیں۔ تو یہ بدعت اور اس کی رسوائی پر دلیل ہے۔ اوراگر جاہل یہ خواب دیکھے تو نعمت اور عزت کے پانے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زیر ناف کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور بالوں کی درازی عورتوں کے لئے نیک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں نقصان ہو گا۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بالوں کا خواب میں مونڈے جانا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) حج ادا کرنا (2) سفر کرنا (3) عزت اور مرتبہ (4) امن (5) دولت۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ محلقین رؤسکم و مقصرین (اپنے سروں کو منڈوانے والے اور کترانے والے اور اگر صاحب خواب کو بال منڈوانے کی عادت ہے تو اس کے نیک اور بد کی دلیل سہل ہے۔


Labels:

خواب میں گدھا دیکھنے کی تعبیر



خواب میں گدھا دیکھنے کی تعبیر






حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گدھا خواب میں نصیب اور بزرگی ہے ۔ اور گدھے کی نیکی اور بدی صاحب خواب پر رجوع کرتی ہے ۔ اگر دیکھے کہ گدھا اس کی ملکیت ہواہے۔ یا اس کے قبضہ میں آیا ہے اور اس سے گدھے کو پکڑکر باندھا لیا ہے ۔دلیل ہے کہ خیر کا دروزہ اس پر کھلے گا اور غم سے نجات پائے گا ۔ اور اگر بہت سے گدھے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور مال زیادہ ہو گا ۔اور بہترین گدھے کی خواب کا یہ ہے کہ گدھا اس کا تابعدار ہو ۔


حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ سیاہ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور سرداری پائے گا اور عزت و مرتبے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سبز گدھے پر بیٹھا ہے ۔ د لیل ہے کہ عابد اور زا د ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیش اور عشرت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ زرد گدھے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور حاملہ گد ھی پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ خیر اور خوشی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ تجارت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو ذبح کیا ہے اور اس کا گو شت کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اپنا مال جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بیٹھے سے گدھا مر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب جلدی مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گدھے سے گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ درویش اور تنگ عیش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جو اس کی ملکیت نہ تھا گرا ہے ۔دلیل ہے کہ کسی سے ضرر اور نقصان پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گدھے سے نیچے اترا ہے اور دوسرا شخص بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال خرچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کام کے لئے گدھے سے نیچے اترا ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام اور رجاحت کا طالب ہے وہ جلدی پورا ہو جائے گی ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ا گر دیکھے کہ گدھے کو شیر کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور جلدی شفاء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا خریدا ہے اور اس کی قیمت نہیں دی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک بات کے باعث جو کسی بزرگ کو کہی ہو گی راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے گدھے کی ایک آنکھ ہے یا ایک آنکھ کمزور ہے ۔ دلیل ہے کہ مشکل سے معیشت طلب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھا ہے اور اس کی دونوں آنکھیں نہیں ہیں ۔ دلیل ہے کہ جو مال اس کے پاس ہے ضائع ہو گا ۔ اور اگ دیکھے کہ گدھے کہ دست و پا بہت ہیں اور گدھا دراز ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لوگ تابعدار ہو نگے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا مر گیا ہے ار وہ دوسرے گدھے پر بیٹھ گیا ہے یا پاس کا گدھا بیچا ہے اور دوسرا کریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت ایک حال سے دوسرے حال کی طرف پھرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا استرا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت بادشاہ سے ہو گی ۔لیکن ظلم سے ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا بکری ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مال حالا پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا پرندہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا روز گار ایسے کام سے ہو گا کہ جو اس پرندے کی طرف منسوب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا چور لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت فساد کی شہرت پائے گی ۔ اور اس کا نتیجہ اس سے جدائی ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا قوی اور زور والا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کی کار اور کمائی اس پر آسان ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ دنیا کا کاروبار اس پر تنگ ہو گا اور تکلیف سے ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے پر بوجھ لادا ہوا ہے ۔ اور وہ اس کے اوپر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ تونگر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جماع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی مرادیں پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو پشت پر لیا ہے اور پانی میں سے نکالا ہے ۔ تو یہ قوت حال بزرگی بخت اور اقبال کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا ہینگا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ نیک نہیں ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ان انکر الا صوات لصو ت الحمیر(تمام آوازوں سے کرخت آواز گدھے کی ہے) حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گدھے پت بیٹھا ہے اور اس گدھے نے اس کو نیچے سے آواز کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال بدخو ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا گدھا دوسرے گدھے سے بدا ہے اور اس سے برا ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کا حال برا ہو جائے گا ۔ اور اگر پہلے گدھے سے بہتر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کاحال نیک ہو گا اور مال بڑھے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اپنا گدھا گھوڑے یا استر سے بدلا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کے ساتھ بدلا ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے اس کو کچھ ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا گدھا پرندے سے بدل کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ پرندے کی قدرو قیمت کے مطابق اس کو کچھ ملے گا ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گدھے کو دیکھنا دس وجہ پر ہے ۔


(۱)نصیب(۲)دولت(۳)حکومت(۴)ریاست(۵)مال(۶)عورتیاکنیز (۷)شادی(۸)اقبال(۹)سرداری(۱۰)مرتبہ۔ اور خواب میں گدھے کے رکھوالے کو دیکھنا صاحب ولایت اور تدبیر ہے ۔ اور کاموں کو سنوار نے والا اور معیشت کو تیار رکھنے والا ہے ۔


خواب میں وحشی جانور دیکھنے کی تعبیر

خواب میں وحشی جانور دیکھنے کی تعبیر

جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرماں بردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ جسکے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے۔

Labels:

Monday, January 21, 2019

خواب میں ناف دیکھنے کی تعبیر



خواب میں ناف دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ناف عورت اور اس کی زبردست کنیز ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ناف گری ہے دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس کی کنیز مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف کٹی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال مرے گا اور اس کا کام تباہ ہو گا۔


اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف چھوٹی ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف میں سوراخ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے حال میں خلل ظاہر ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ناف یا سینے پر خط جیسے بال نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ آنحضرت ؐ کی سنتوں پر رغبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف جڑ سے کٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے ماں باپ سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف سے شکم تک شگاف آیا ہے دلیل ہے کہ عالم اور دانا ہو گا۔ لیکن اس کا مال جاتا رہے گا۔


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کی ناف کاٹ کر کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کامال ضائع ہو گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناف کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) خوبصورت عورت (2) کنیز (3) مال اور روزی (4) لڑکا (5) ماں باپ۔


Labels:

Sunday, January 20, 2019

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر

تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ و جعلنا من الماء کل شئی حیی ( ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زندہ کیاہے ۔ ) حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہےجیسے دریا اور نہر کا پانی۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے ۔ اور اگرصاف اور خوشگوار پاننی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر بے مزہ یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہو گا اور بعض کہتے ہی کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزدگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا۔ اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اورخوف اور دہشت پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور دیکھے کہ اس پر پانی گرم گرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگردیکھے کہ پانی میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور اگر پانی پیالے میں اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہو گا اور اگر کانچ کے پیالے میں اپنی عورت کو پانی دیا (اور دانا لوگ کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر کے ساتھ نسبت دیتے ہیں اور پانی جو کانچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو ماں کے پیٹ میں ہے اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرگا اور عورت بچ رہے گی ۔ اور اگر دیکھا کہ بغیر قیمت کے لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں لوگوں کو اس سے فاہدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر (متفکر : فکر مند ) ہو گا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش (عیش و عشرت سے گزارے گی: مزے سے گزارے گی) اور عشرت سے زندگی گزرے گا ۔ لیکن ایسا کام کرے گاکہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑا تھوڑا کرکے لوگوں کو بخشے گا اور خیرات میں خرچ کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی ہوگی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو سلامتی کی عافیت (عا فیت: آارم)حاصل ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔و قیل یا ارض ابلعی ماء کہ و یاسماء اقلعی و غیض الماء( اور کہا گیا کہ اے زمین ! اپنے پانی کو نکل جا اور اے آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا ) اور اگر دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر چڑھ جاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سال ملک میں نعمت اور فراخی ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ انا صینا الماء صبا (ہم نے پانی کو خواب اچھی طرح گرایا) اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم اور اندوہ سے خلاصی اور مال کی دلیل ہے اور لوگوں کو پانی دینا دین اور دیانت اور نیک کاموں کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا حجم مضبوط ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کی طرف سے کسی سخت کام می مشغول ہو گا اور اس قول اس کام میں اور دوسرے کاموں میں مقبول ہو گا۔اور اگر صاف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قوت دین اور تو کل بر خدا اور استقامت ( استقامت :ثابت قدمی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے ، عورت یا کنیز ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے اس پر گدلا پانی گرایا ہے تو اس سے نقصان پانے کی دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پانی میں جانے کی تعبیر پانچ وجہ پر بتاتے ہیں ۔ اول یقین ۔دوم قوت ۔ سوم مشکل کام ، چہارم مصاحبت ( مصاحبت: دوستی ، محبت ، پیار ) پنجم ریئس شہر کی طرف سے کوئی کام ۔ یا درکھو کہ تعبیر باراں حرف ب میں بیان کریں گے اور آب چشمہ ۔


Labels:

خواب میں سورہ آل عمران پڑھنےکی تعبیر



خواب میں سورۃ آل عمران پڑھنےکی تعبیر



Khawab Main Soorah Al-Imran Parrhana


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سو رہ آل عمران پڑھی ہے ۔ دلیل ہے کہ تمام برائیوں سے امن میں رہے گا اور پاک ہو گا اور اس کی عاقبت بالخیر ہو گی ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے-اگر دیکھے کہ آیت شہد اللہپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی قضا پر راضی ہو گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔ اور لوگ اس کو عزیز رکھیں گے ۔


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آیت قل اللھم مالک الملکپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا اور اس کی مرادیں پوری ہوں گی ۔


خواب میں پیٹ دیکھنے کی تعبیر



خواب میں پیٹ دیکھنے کی تعبیر






حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شکم ظاہر اور باطن میں مال ہے-


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکم فرزند ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ شکم خواب میں اپنے خویشوں پر دلیل ہے۔اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ بڑا ہو گیا ہے ۔ تو زیادتی مال اور فرزند اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا شکم چھوٹا ہے اور اس کی کھال میں کچھ نقصان ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور فرزند کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو کچھ پیٹ میں ہے سب باہر نکلا ہے اور دھویا ہے اور پھر اپنی جگہ پر رکھا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا اور مطلب حاصل ہو گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پیٹ میں سے فرزند نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے ایسا لڑکا ظاہر ہو گا کہ اس کی اہلیت کا مرتبہ اور عزت بڑھائے گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے-اگر کوئی اپنے شکم کو سوجا ہو ا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر کوئی اپنے شکم کو چرا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ پر بال اگے ہوئے دیکھے دلیل ہے کہ اس پر عیال کی طرف سے قرض پڑے گا ۔ اور اگر کوئی اپنے پیٹ سے منڈے ہوئی بال دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور قرض سے سرخرو ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے شکم میں سوراخ ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا عیال اس کا مال کھائے گا ۔


Labels:

خواب میں انار دیکھنے کی تعبیر



خواب میں انار دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں مال کا جمع کرنا ہے اور اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیریں کھانا ایک ہزار درہم ہے جو پائے گا۔ اور انار ترش غمو اندوہ ہے اور جس انار کا ترش یا شیریں ہونا نہیں جانتا ہے اس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے ۔


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے ۔ لیکن مرد کی ہمت پر ہے ۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا او ر اگر دیکھے کہ انار درخت سے اتارا اور کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ با جمال عورت سے نفع پائے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا یا کم سے کم پچاس درہم پائے گا یا ممکن ہے کہ درہم جی جگہ دینار پائے ۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ صاحب خواب کی ہمت اور قدر کے مطابق تعبیر بیان کرے ۔اور اگر دیکھے کہ انار جاڑے میں کھاتا ہے کہ ہر ایک دانہ کے عوض میں اس کے لکڑیاں لگیں گی اور ہر حال میں انار ترش کھانا وقت پر ہو یا برا ہے اور انار شیریں کا حکم درمیانے درجہ پر ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے اگر وہ مسافر ہے تو اس کا سامان اور اسباب فروخت ہو گا اور سوداگر ہے تو سفر مبارک اور باسودو منفعت ہو گا ۔اور اگر دیکھے انار شیریں کے سانے پائے یا اس کو کسی نے دئیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو رنج پہنچے گا۔ خواہ وقت انار ہو یا نہ ہو ۔ اور اگر شیریں یا اس کا پوست اور مغز کھائے تو دلیل ہے کہ سب چیزوں سے بر خورداری (بر خورداری پائے گا:فائدہ اٹھائے گا) پائے گا۔


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں انار کا کھانا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال جمع کرے گا۔ دوم ، زن پا رسا ۔سوم ، شہرآباد ہو گا۔ لیکن انار ترش کا کھانا موجب (موجب غم ہے:غم کا سبب ہے) غم ہے۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاس انار ہے تو دلیل ہیکہ شہر یا ولایت پائے گا ۔


یہی حال رئیس کا ہے اور تاجر کو دس ہزار درہم اور بازاری کو ایک ہزار درہم اور درویش کو دس درہم یا ایک درہم ملے گا۔


Labels:

خواب میں منہ دیکھنے کی تعبیر



خواب میں منہ دیکھنے کی تعبیر





حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منہ کاموں کی کلید اور ان کا خاتمہ ہے اور جو کچھ منہ سے نکلتا ہے کوہر اور کلام پر دلیل ہے ۔ نیک ہو یا بد ہو ، جو کھ منہ میں ہو ، اگر دنیاوی ہے اگر کراہت کے ساتھ منہ میں ہوئے تو عیش میں محنت اور رنج پر دلیل ہے ۔اور جو کچھ منہ میں شیریں ہے اور آسانی سے نگلا جاتا ہے ۔ تو روز گار اور راحت اور عیش پر دلیل ہے ۔


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ فراخ ہوا ہے کہ اس میں بہت سا کھانا سما جائے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ اچھا ہے دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ کا گوشت گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا ۔


 حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے ۔دلیل ہے کہ جو سلوک کیا ہو گا احسان جتانے سے باطل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید باہر نکالا ہے اور لوگوں نے اٹھایا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے ۔اور اگر دیکھے کہ اپنے منہ سے پلیدی ڈالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ شاعر ہو گا اور لوگوں کی برائی کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ رسوا ہو گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ الیو م نختم علی افوا ھہم وتکمنا ایدیھم وتشھدار جلھم(آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے )۔


حضرت حافظ مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے اچھی چیز نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اچھے مطلب کی باتیں کرے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز منہ میں رکھی ہے اور وہ اچھی چیز تھی دلیل ہے کہ حلال چیز کھائے گا ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)منزل(۲)خزا نہ(۳)کاموں کی کشائش(۴)مال (۵)حاجت(۶)وزیر(۷)دربان۔


Labels:

خواب میں سورہ الماعون پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ الماعون پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الماعون پرھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نماز پڑھا کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کو بد دین کی صحبت سے بچنا چائیے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔

Labels:

خواب میں سورہ الفتح پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ الفتح پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الفتح پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سب دروازوں سے اس کو فتح اور نصرت ہو گی ۔

Labels:

خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر



خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول کا حکم دو قسم پر ہے۔ ایک درخت پر پھول کا ہونا اور دوسرے بے درخت کا ہونا۔ اور جس پھول کے لئے پتا نہیں ہے۔ اس کا دیکھنا صاحب خواب کے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ پھول کوئی اس کے موسم میں درخت پر دیکھے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر بے وقت دیکھے تو فرزند کی وجہ سے مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات کرنے والا شخص ہے اور زرد پھول درخت، سوداگرعورت حاجت پوری کرنے والی ہے اور سفید پھول کا درخت عزت اور مرتبے اور دولت پر دلیل ہے اور اگر اپنی گھر میں پھول دیکھے۔دلیل ہے کہ کسی دختر کو نکاح میں لائے گا۔ اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے سبب سے خوش ہو گا۔ اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں اور اہل بیت سے خوش ہو گا۔ اور اگر درخت گل کی جڑ زمین سے اگی ہوئی دیکھے۔دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ کاہل ہوں گے۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا کہ خواب میں پھول کم ہمت اور بد عہد شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیا ہے یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔


حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول خط ہے جو غائب سے اس کو ملے گا اور یا غائب شخص آئے گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پھول کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فرزند(۲)دوست(۳)کم ہمت (۴)کنیز(۵)غلام(۶)غائب کا خط گل شکر(گلقند)۔


Labels:

خواب میں بادل دیکھنے کی تعبیر



خواب میں بادل دیکھنے کی تعبیر



حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ابر سیاہ ، ڈر اور خوف اور سختی کی دلیل ہے اوربرسنے والا ابر خیر و برکت اور فراخی کی دلیل ہے اور غم و اندوہ ھی ہوتا ہے ۔ لیکن وہ ابر کہ جس جو دریا کے کنارے سے لاتے ہیں اور جس کو عربی زبان میں اسفنج کہتے ہیں ۔ اس کو خواب میں دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ جس اندازے پر دیکھا ہے اسی اندازے پر مال غنیمت حاصل ہو گا۔


Labels:

خواب میں چاندی دیکھنے کی تعبیر



خواب میں چاندی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چاندی آزاد عورتوں پر دلیل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے کام سے چاندی لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس موضع اور ولایت میں کسی عورت سے شادی کرے گا۔ کیونکہ چاندی عورتوں کی ذات ہے اور اگر دیکھے چاندی کی کان میں گیا ہے اور چاندی نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی چاندی ہے تو فرزند پر دلیل ہے۔


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم میں نقصان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ لیکن عورتوں کے جسم کے نقصان میں صلاح ہے-


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے مال یا کسی چیز میں نقصان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ فکر مند ہو گا اور اس کو نقصان پہنچے گا۔


Labels:

خواب میں ناچنے کی تعبیر، خواب میں رقص کرنے کی تعبیر



خواب میں ناچنے کی تعبیر، خواب میں رقص کرنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں نا چنا غم واندوہ اور مصیبت ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بیماری ہے ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مردوں کو جیل خانہ سے رہائی ہے ۔


 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں ناچنا عورتوں کے لیے رسوائی ہے اور مردوں کے لیے مصیبت ہے ۔ لیکن صوفیوں اور ناچنے وا لوں کے لیے غم واندوہ نہیں ہے ۔ اور خواب میں ناچنے وا لا ایسا مرد ہے جو اپنی اور دوسروں کی مصیبت میں ہمیشہ رہتا ہے ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں ناچنا غم اور مصیبت ہے ۔


Labels: ,

خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنے کی تعبیر



خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنے کی تعبیر





حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں وزغ(مینڈک یا کچھوا) نیک عابد مرد ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مینڈک پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک پارسا کا مصاحب ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک سے لڑائی کی ہے دلیل ہے کہ ایسے مرد سے جھگڑا کرے گا۔اگر دیکھے کہ کسی جگہ بہت سے مینڈک جمع ہوئے ہیں اور شور کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ عذاب حق آئے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو مارا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ زاہد شخص کو مغلوب کرے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کو مینڈک نے کاٹا ہے دلیل ہے کہ زاہد مرد کو رنج پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو پکڑ کر پانی کے باہر خشکی پر ڈالا ہے۔دلیل ہے کہ زاہد شخص کو کام سے روکے گا اور اس کو نقصان پہنچائے گا۔


Labels:

خواب میں بادشاہ کا وزیر دکھنے کی تعبیر



خواب میں بادشاہ کا وزیر دکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ کے وزیر کا نیک کام ہے۔ دلیل ہے کہ اس وزیر کا کام نیک ہو گا اور اس کی دولت زیادہ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وزیر ہوا ہے اور وہ منصف اور دادگر ہے۔دلیل ہے کہ وہ عدل اور کام کے مطابق بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے دستر خوان بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور نعمت اوررزق اس پر فراخ ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر نے اس کو خلعت اور کلاہ دی ہے۔دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا والی بنائیں گے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وزیر اس کے گھر آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کے باعث غم و اندوہ پہنچے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وزیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس سے شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزیر کا گھر گرا ہے یا وہ بیمار ہے یا بادشاہ نے اس کو معزول کیا ہے یا گھوڑے نے اس کو گرایا ہے یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ تو یہ سب اس کے معزول ہونے پر دلیل ہیں۔




 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں وزارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ایک یہ اگر دیکھے آفتاب یا مہتاب کی آنکھ ہوا ہے۔ دوسرے یہ کہ اگر دیکھے وہ دجلہ یا فرات ہوا ہے۔ تیسرے یہ کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے کمر پٹا اس کی کمر پر باندھا ہے۔ چوتھے یہ ہے۔ اگر آنحضرت ﷺ کے چار یاروں میں سے کسی نے اس کے سر پر تاج رکھا ہے یہ سب وزارت پانے کی دلیلیں ہیں۔



Labels:

خواب میں وکیل دیکھنے کی تعبیر



خواب میں وکیل دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ بادشاہ کا وکیل بنا ہے اور اپنے کام میں مصنف بنا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی خیرو صلاح پائے گا۔ اور اگر قاضی کا وکیل بنے گا تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر وکالت کے کام میں نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔




حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر وکیل دیکھے کہ اس نے اپنے مؤکل پر مہربانی کی ہے۔دلیل ہے کہ وہ کسی مرد کو پاکیزہ بات کہے گا۔ اور اگر مؤکل کو کشادہ رو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بد ہے۔


Labels:

خواب میں جزام دیکھنے کی تعبیر

خواب میں جزام دیکھنے کی تعبیر

جذام کی بیماری ہے۔اس کو خواب میں دیکھنا مال ہے جو اس کو پہنچے گا۔ خاص کر اگر جسم پر سفید آبلے دیکھے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں بہت سا جذام ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو برا کام پیش آئے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو مشہور کرے گا۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جذام درویش کے لئے تونگری ہے اور نعمت ہے اور دولت مندوں کے لئے گناہ سے رکنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تمام انگلیاں گر گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا اور ممکن ہے کہ اس کا فرزند یا بھائی دنیا سے جائے۔

Labels:

خواب میں ویرانی دیکھنے کی تعبیر



خواب میں ویرانی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گھر اور دوکان وغیرہ کی ویرانی دین کی گمراہی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے تو اس کی تاویل بہتر ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آباد جگہ خراب ہو گئی ہے۔دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ویرانے کو آباد کیا ہے تو صاحب خواب کے کام کی درستی پر دلیل ہے۔


 حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ویرانی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب کو نفع ہو گا۔ اور اگر ویرانی مخلوق کے فعل سے ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسہ ویران کیا ہے تو اس کے کام کے نقصان پر دلیل ہے۔


Labels:

خواب میں ہریسہ دیکھنے کی تعبیر



خواب میں ہریسہ دیکھنے کی تعبیر



ہریسہ۔ عرب کا مشہور مرغن کھانا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ہریسہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیرو منفعت پائے گا۔ اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا جس کے باعث اس کی چشم روشن ہو گی۔آنحضرتؐ نے فرمایا ہے:۔ الھریسۃ اطعمۃ الجنۃ (ہریسہ بہشت کے کھانوں میں سے ہے۔)


 حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان خواب میں کوئی فرزند خوش آواز اور خوش سخن ہوتا ہے۔ لیکن وہ کچھ ضعیف الاحوال سا ہو او رصاحب علم اور اہل ادب ودانش ہووے اور لوگوں کے نزدیک محبوب بھی ہووے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کوئی ہزار داستان جانور بطور عطیہ کے دیا گیا۔تو دلیل یہ ہے کہ اس کے ہاں کوئی فرزند اس صفت کا پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی ہزار داستان جانور کو باغ میں سے پکڑا تو دلیل ہے یہ ہے کہ اس کی صحبت ایسے شخصوں کے ساتھ ہو جائے جو کہ نیک خلق اور عمدہ سخن والے ہوں۔


حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان بلبل یا مینا خواب میں کوئی عورت خوش آواز ہوا کرتی ہے۔اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ہزار داستان (بلبل) کو خریدا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی کنیزک خوش آواز اور خوب گانے والی خریدے۔ اور اگر دیکھے کہ ہزار داستان اس کے ہاتھ سے اڑ گئی تو دلیل یہ ہے کہ وہ عورت کو طلاق دیوے یا کنیزک اس کی مر جائے یا بھاگ جائے۔


 حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہزار داستان جانور کو خواب میں دیکھنا پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) عورت (2) فرزند (3) قاضی (4) حکیم (5) غلام


Labels:

خواب میں ہرڑ دیکھنے سے تعبیر



خواب میں ہرڑ دیکھنے کی تعبیر





حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہلیلہ کابلی خواب میں دیکھنا دلیل غم و اندوہ پر ہوتا ہے۔ اور ہلیلہ زرد دلیل بیماری پر ہوا کرتا ہے اور ہلیلہ سیاہ کی دلیل مصیبت پر ہوتی ہے۔ اور اگر وہ دیکھے کہ وہ ان میں سے ایک قسم کا ہلیلہ کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ اندوہ غم اس کا سخت تر ہووے۔اور اگر دیکھے کہ وہ ان ہلیلوں میں سے کوئی ہلیلہ شکر یا قند یا شہد کے ساتھ ملا کر کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ اندوہ غم اس کا کم تر ہووے۔ اور دیکھنے میں ہلیلہ کے کوئی منفعت نہیں ہے۔


Labels:

خواب میں ہوا دیکھنے کی تعبیر



خواب میں ہوا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا روشن اور صاف تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کی تندرستی اور معیشت خوب اور بہتر ہووے اور ان کو راحت ملے اور وہاں کے علماء اور اہل حکمت لوگوں کو دولت اور اقبال کی زیادتی و ترقی حاصل ہو وے۔اور اگر دیکھے کہ ہوا تاریک و تیرہ اور گرد غبار والی تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو کوئی غم و اندوہ لاحق ہووے اور اگر دیکھے کہ ہوا سرخ رنگ کی تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک میں کوئی فتنہ برپا ہووے اور اگر دیکھے کہ ہوا سبز تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کھیتیاں اور غلی اور نباتات و سبزیاں زمین کی بہت پیدا ہوویں۔اور اگر دیکھے کہ ہوا سفید اور پاکیزہ ہو گئی تو دلیل یہ ہے کہ بقدر اس کے اس ملک کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور کسب اور معیشت بہت سی حاصل ہووے۔


حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا گردو غبار سے پاک و صاف تھی اور سخت چل رہی تھی۔تو دلیل یہ ہے کہ کوئی بیگانہ بادشاہ اس ملک میں آئے اور ان لوگوں کو رنج اور زحمت پہنچائے۔ اور اگر دیکھے کہ کچھ تھوڑا سا حصہ ہوا کا کسی شہر یا کسی محل ومقام کے اوپر روشن اور صاف ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ اس سال میں اس موضع و مقام کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور خیرو منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ ہوا مختلف طور سے تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کا حال پراگندہ اور پریشان ہووے۔


حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیکھنا ہوا کا خواب میں پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) بزرگی (2) منفعت (3) تندرستی (4) ایمنی (5) معیشت۔ اور یہ پانچواں وجہیں دلیل کسی ہوائے روشن اور صاف پر ہوا کرتی ہے۔


Labels:

خواب میں جلانے کی لکڑی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں جلانے کی لکڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ ہیزم تر اور خشک خواب میں کوئی جنگ اور لڑائی اور خصومت اور جھگڑا اور سخن چینی ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ کوئی ہیزم یا جلانے کی لکڑی اپنے گھر میں لایا تو دلیل ہے کہ بقدر اس ہیزم سوختنی کے اس کو اس شہر اور گھر میں کوئی لڑائی اور جھگڑا پیش آئے۔اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانہ شخص نے اس کو کوئی ہیزم سوختنی بخشیں تو دلیل ہے کہ اس کو کسی بیگانہ آدمی کے ساتھ کوئی لڑائی اور خصومت اور جھگڑا پڑے۔ حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی جنگل سے یا کسی صحرا سے ہر قسم کی لکڑیاں ہیزم سوختنی کی جمع کر رہا تھا تو دلیل ہے کہ یہ شخص بد کردار اور حاسد اور سخن چین ہووے اور جلد گرفتار ہو جائے کہ قولہ تعالیٰ:۔ حمالتہ الحطب فی جید حبل من مسد (سر پر لئے پھرتی ایندھن کی لکڑیاں، اس کی گردن میں ہو رسی مونج کی۔) اور اگر دیکھے کہ وہ درختوں سے لکڑیاں ہیزم سوختنی کی جمع کر رہا تھا۔ تو دلیل ہے کہ درمیان صاحب حشمت لوگوں اور بزرگ آدمیوں کے اس کی کوئی آزمائش کریں اور باتیں بے اصل اس کو کہیں۔اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ درخت کہ جن سے وہ ہیزم سوختنی جمع کررہا تھا میوہ دار تھے تو دلیل ہے کہ وہ درمیان بڑی ہمت والے بزرگ لوگوں کے ہووے اور صاحب ہشمت ہووے۔ فی الجملہ دیکھنا ہیزم تر اور خشک کا خوب اور اچھا نہیں ہوتا۔

Labels:

خواب میں چنبیلی کا پھول دیکھنے کی تعبیر



خواب میں چنبیلی کا پھول دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو کوئی گلدستہ چنبیلی کا دیا تو دلیل ہے کہ درمیان ان کے کوئی گفتگو پیش آجائے اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہوویں۔ اور اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ اس نے چنبیلی کے پھول کسی درخت پر سے چنے اور اپنے شوہر کو دئیے تو دلیل ہے کہ شوہر اس کا اس کو طلاق دیوے اور اگر کوئی دیکھے کہ چنبیلی کے پھول اس نے اپنے غلام کو دئیے تو دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے۔اور درخت چنبیلی کا خواب میں کوئی عورت تونگرو مالدار اور بد خو ہو ا کرتی ہے اور وہ سفلہ اور حاسد ہوتی ہے اور اگر چنبیلی خوب خوشبو دار ہو تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل جو دو احسان ہووے۔


Labels:

خواب میں کسی چیز کا ملنا،خواب میں کوئی چیز پانا



خواب میں کسی چیز کا ملنا،خواب میں کوئی چیز پانا






حضرت ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی چیز پائی تو اگر وہ صاحب خواب پارسا اور صالح آدمی ہو تو دلیل ہے کہ وہ بیداری میں کوئی چیز پاوے۔ اور اگر وہ شخص صالح اور صاحب سترو حیانہ ہو تو دلیل یہ ہے کہ اس کو کوئی غم و اندوہ پہنچے۔


حضرت کرمانی ؒ کہتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کوئی چیزیں پائیں اور دونوں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی خیرو منفعت پر ہے اور وہ شخص حج و عمرہ ادا کرے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی دس چیزیں پائیں اور وہ دسوں چیزیں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی کسی خیرو منفعت اور روزی حلال پانے پر ہو گی اور دوسری تعداد شمار کی دلیل بھی اس قیاس پر ہے اور اگر جو کچھ چیزیں اس نے پائی ہوں وہ ایک ہی جنس و قسم کی نہ ہوں تو ا س کی تاویل بد ہو گی۔


Labels:

خواب میں سونا دیکھنے کی تعبیر



خواب میں سونا دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پہاڑ کو کھودا اور وہاں ایک کان سونے کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بموجب اپنی قدر کی کوئی ولایت و حکومت پائے اور اگر خواب دیکھنے والا مصلح و نیکو کار اور پارسا اور اہل دین ہو تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت نصیب کرے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان چاندی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت جو بزرگ و رئیس لوگوں میں سے ہو زوجیت میں لائے جو کہ باجمال اور مال دار بھی ہووے۔ اور بعض معبر کہتے ہیں کہ اس کے ہاں کوئی فرزند مبارک قدم پیدا ہووے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان تانبے کی یا پیتل کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی کسی سردارو رئیس بدکردار بے رحم کے ساتھ صحبت و ملاقات ہو جاوے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان قلعی یا رانگ یا ٹین کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوبصورت اپنی زوجیت میں لائے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لوہے کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی سردا ر رئیس قوی کے ساتھ ملاقات و صحبت ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان بلور کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طر ف سے یا عورت کی طرف سے کوئی منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان زبر جد اور زمرد کے جواہرات کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحب مال اورصاحب جاہ ہو جائے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان یاقوت کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مال و دولت زیادہ ہووے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان فیروزہ کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے اور اس کو مغلوب کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان عقیق کی پائی تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے کوئی نفع پائے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان شبہ کی پائی (جو ایک قیمتی اور نہایت مفید پتھر ہوتا ہے) تو دلیل ہے کہ وہ کسی سردار و رئیس کے ساتھ کوئی گفتگو کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لعل کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی جاہ اور حشمت پائے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نوشادر کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ اندوہ گیں و غمناک ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نمک کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی بزرگ یا رئیس سے کوئی منفعت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان سرمہ کی یا کان زاک یعنی پھٹکری کی پائی تو دلیل اس کی غم و اندوہ پر ہووے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل زر یعنی زرد مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل سفید یا سفید مٹی یا کھڑ یا مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ کسی سردار رئیس کے ساتھ اس کی صحبت و ملاقات ہو۔


Labels:

خواب میں نہر دیکھنے کی تعبیر



خواب میں نہر دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں پانی کی نہر دیکھنا خوش مزہ اور پاکیزہ پانی جیسا ہے دلیل ہے کہ اس کی زندگانی اچھی گزرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم نہر سے صاف پانی پیا ہے اور یہ شخص سفر میں ہے بیگانی جگہ ہے ۔دلیل ہے کہ نامعلوم کام میں مشغول ہو گا اور اپنی عمر گزارے گا اور اس نہر سے پانی کے پینے کے مطابق منفعت پائے گا ۔ اور اگر نہر کا پانی تلخ اور بے مزہ ہے تو تلخی عیش اور خراب زندگانی کی دلیل ہے ۔


 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں نہر کا دیکھنا اس کی اصل وکیل ہے جو مقرب ہو گا ۔اگر کوئی نہر کا پانی جاری اور صاف دیکھے ، دلیل ہے کہ اس کا کام جاری رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی گدلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تباہ اور بے انتظام ہو گا۔ اور جس جگہ کی نہر کا پانی دیکھے ، اس کی تاویل ساحل کی تاویل ہے اور جس قدر کمی زیادتی نہر میں دیکھے گا وکیل پر واقع ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ تخت پر بیٹھا ہے اور اس کے نیچے پانی جاری ہے ، تو دلیل ہے کہ دولت و اقبال اس کی طرف رخ کرے گا ۔ اور اس کے دونوں جہان کے اقوال نیک ہوں گے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :تجری من تحتھا الا نھار لھم فیھا مایستاؤن(اس کے نیچے نہریں جاری ہیں ، اور ان کے لئے من مانی مرادیں ہیں ) اور اگر دیکھے کہ نہر کے صاف پانی میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔اگر بیماری ہے تو شفا ء پائے گا ۔ قرضدار ہے تو قرض ادا ہو گا ۔ سفر میں ہے تو وطن کو آئے گا ۔


 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نہر تاویل میں حشمت اور با منفعت مرد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی اٹھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر کسی ما لدار آدمی سے مال حاصل کرے گا ۔ اور چھوٹی نہر زندگانی ہے اور اللہ تعالیٰ تمام امور کی حقیقتوں کو خوب جانتا ہے ۔


Labels:

Saturday, January 19, 2019

خواب میں ہاون دستہ دیکھنے کی تعبیر، خوابوں کی تعبیر



خواب میں ہاون دستہ دیکھنے کی تعبیر، خوابوں کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہاون دستہ دو شریک ہیں ایک کو دوسری کی ضرورت ہے۔ اور اگر دونوں متفق ہوں تو کام نیک اور فائدہ پہنچائیں گے۔ اگر ان میں سے ایک نہ ہو۔ تو فائدہ مند نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاون میں کوئی کھانے کی چیز کوٹی ہے۔


دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اس کی قدر اور قیمت کے مطابق رنج اور مشقت کے ساتھ نفع ہو گا۔ اوراگر وہ چیز دوا ہے اور امساک کی ہے تو زیادتی مال پر دلیل ہے۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ہان میں کوئی چیز شیریں کوٹے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر تلخ ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر جواہرات کو ہاون میں پیسے اور کوٹے دلیل ہے کہ اسی قدر منفعت دیکھے گا۔ اور آخر کار اس کا مال ضائع ہو گا۔


Labels:

خواب میں ہوائی ذرات دیکھنے کی تعبیر، خوابوں کی تعبیر



خواب میں ہوائی ذرات دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں ذرات بے ہودہ بات اور پریشان کام ہے کہ جس میں خیر اور منفعت نہیں ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فجعلنا ہ ھباء منشور (اور ہم نے ان کو پراگندہ ذرات کر دیا) 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ہوا کے سرخ ذرات دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں بیماری ہو گی اور اگر سیاہ ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے۔ سفید ہیں تو دلیل بے غمی پر ہے


Labels:

خواب میں ہد ہد دکھنے کی تعبیر، خوابوں کی تعبیر



خواب میں ہد ہد دکھنے کی تعبیر






ہدہد ایک مشہور پرندہ ہے جس کے سر پر تاج ہوتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں ہد ہد عقلمند اور دانا مرد ہے کہ لوگوں کو پوشیدہ باتوں کی خبر دیتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہد ہد پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مذکورہ صفت کے آدمی سے اس کی صحبت ہو گی اورا س سے دانائی حاصل کرے گا۔


اور اگر دیکھے کہ اس نے ہد ہد کو مارا ہے دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ آدمی پر فتح پائے گا اور اس کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں سے مال اپنے عمل کے ساتھ حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں ہدہد دیکھنا چار وجہ پر ہے:( 1) اچھی خبر سنے گا (2) بزرگی (3) دشمن پر فتح پانا (4) حسب فرمان حق ہر ایک کام کو دانائی سے کرے گا۔


Labels:

خواب میں وضوکرنے کی تعبیر



خواب میں وضوکرنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے ہاتھ اور منہ صاف پانی سے دھویا ہے دلیل ہے کام ڈھونڈے گا اور پورا کام پائے گا اور اس کا مقصود حاصل ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے ناپاک پانی سے منہ دھویا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنا ہاتھ اور منہ دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے دوستوں کے لئے مدد چاہے گا اور اس کی مرادحاصل ہو گی۔


Labels:

Friday, January 18, 2019

خواب میں دروازہ دیکھنے کی تعبیر



خواب میں دروازہ دیکھنے کی تعبیر



دروا زہ خواب میں دیکھنا عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بند دروازے معلوم یا نامعلوم جگہ کے اس کے سامنے کھلے ہیں اور جو دروا زے کھلے ہیں ۔ راستے کی طرف ہیں ۔ دلیل ہے کہ پاس کے مال کو خرچ کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ گھر میں اس کے برابر دروازہ کھلا ہے ۔دلیل ہے کہ بادشای سے مال پائے گا اور عیال پر خرچ کرے گا ۔


 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ اکھیڑ کرلے گئے ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ہے کہ کہاں لے گئے ہیں ۔تو یہ گھر والے پر محنت اور مصیبت کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ بند کر دیا ہے ۔ تو یہ گھر وا لوں پر مصیبت کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ چھوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال کو آفت پہنچے گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ تمام گھروں کے دروازوں سے کشادہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر میں نا فرمان قوم ۔ قوت اور مصیبت اور جھگڑ ے کے ساتھ آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مکان کے دروا زے کی کنڈی ہلائی ہے ۔ اگر اس کا جواب ملا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی دعا قبول ہو گی اور ممکن ہے کہ خزانہ پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ جب اس نے کنڈی ہلائی ۔تو گھر کا دروا زہ جلدی کھل گیا ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔


 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا دروا زہ مضبوطی سے بند کیا ہے اور اس پر قفل لگا یا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی عورت مر ے گی یا اسکو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بڑھئی کو نیا دروازہ بنانے کوکہا ہے تا کہ اس کے گھر پر لگائے ۔ دلیل ہے کہ کنواری کنیز خریدے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے دروا زے کو زنجیر نہیں ہے۔دلیل ہے کہ بیوہ عورت کر ے گا ۔


 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے دروا زے پر درندے کو دے ہیں اور آواز کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جوان کے عیال کا قصد کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ آسمانوں کے دروا زے کھلے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں پر خیرات کا دروازہ کھلے گا ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دروازے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے (۱)گھر کا مالک (۲)عورت (۳)خادم ۔دروا زہ ٹوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ مصیبت اور بڑا رنج ہو گا۔


Labels:

خواب میں سورہ العنکبوت پڑھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ العنکبوت پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ موت کے و قت تک خد ا تعالیٰ کی پناہ میں ہو گا ۔


 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے رنج اور بلا سے امن میں رہے گا ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خلقت کو اس سے صلاحیت اور نعمت نصیب ہو گی ۔


Labels:

خواب میں سورہ القصص پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ القصص پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ القصص پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا اور ذکر حق میں مشغول ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے را ہ دین اور صلاح میں کوشش کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ رحمت کے دروازے اس پر کشادہ ہو جائیں گے ۔

Labels:

خواب میں سورہ النمل پڑھنے تعبیر

خواب میں سورہ النمل پڑھنے تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ النمل پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دولت اور نصیب اس کی موافقت کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کا مال اور نعمت زیادہ ہوں گے ۔

Labels:

خواب میں سورہ القدر پڑھنے کی تعبیر



خواب میں سورہ القدر پڑھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ القدر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا سے شب قدر اور ثواب پا کر رحلت کرے گا ۔


 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مراد پائے گا ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ عالی ہو گا ۔


Labels:

خواب میں لحاف دیکھنا، خواب میں رضائی دیکھنے کی تعبیر



خواب میں رضائی دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لحاف عورت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور پاکیزہ لحاف ہے۔دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا لحاف خرید ا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری باندی خریدے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کا لحاف ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر لحاف پھٹا ہوا اور میلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیاں ناموافق اور لڑاکا ہو گا۔


 حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لحاف ہے۔دلیل ہے کہ دیندار اور تونگر عورت کرے گا۔ اور اگر سفید لحاف ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت تونگر اور پارسا ہو گی۔ اور اگر سرخ لحاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت عیاش ہو گی۔ اور اگرزرد لحاف دیکھے تو بیمار جیسی عورت پر دلیل ہے اور رنگ دار لحاف مکار اور فریبی عورت پر دلیل ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیا لحاف تین وجہ پر ہے: (1) علم والی عورت (2) کنواری لڑکی (3) کنواری باندی۔


Labels:

خواب میں یاقوت دیکھنے کی تعبیر




خواب میں یاقوت دیکھنے کی تعبیر





حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یاکنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہووے یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا عورت جو کہ وہ رکھتا ہوا اس پر حرام ہو جائے۔




حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عور خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارسا اور نیک سیرت زوجیت میں لائے۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہووے۔


امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یاقوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) مال (2) کنیزک (3) علم (4) بیٹا (5) مرد نیک (6) لڑکی کنواری۔



Labels:

Wednesday, January 16, 2019

خواب میں ہاتھ منہ دھونے کی تعبیر



خواب میں ہاتھ منہ دھونے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہاتھ اور منی پانی صاف سے دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔ اگر بیمار ہے تو شفا ء پائے گا ۔ قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ بے ہاتھ دھوئے نماز پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین ضعیف ہو گا اور اس کا مال ہاتھ سے جائے گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دونوں ہاتھ سے منہ دھوتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے دوستوں سے مدد مانگے گا ۔


اور اگر دیکھے کہ ہاتھ اور منہ دھوتا ہے اور اس کا وضو اسی وقت ٹوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور کمائی میں عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا وضو ٹوٹا ہے ۔ اور پھر ہاتھ منہ دھویا ہے ۔ اور نماز شروع کی لیکن تمام نہیں کی ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر آخر ہو گئی ہے ۔


 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا ہاتھ اور منہ دھویا ہے ۔ اور وہ اس میں تامل کررہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔


Labels: ,

خواب میں بیماری دیکھنے کی تعبیر



خواب میں بیماری دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہے اور لوگوں سے نفاق کی بات کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اسی سال میں مرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیماری سے تندرست ہوا ہے اورگھر میں نہیں ہے اور کسی سے بات نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی بیماری دراز ہوگی او ر اسی کے خطر ے سے مرے گا اور اگر دیکھے کہ لوگوں میں بیٹھا ہے اور باتیں کر تا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی بیماری سے صحت اورتندرسی حاصل کرے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ وہ بیماری کے باعث بر ہنہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ جلدی مرے گا اوراہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ میں بیماری فسق و فجور کی دلیل ہے اور اس کو غم و اندوہ سلطان کی طرف سے یا عیال کی طرف سے پہنچے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں دیکھے کہ بیمار ہے اوربیماری کے باعث روتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ غم سے امن میں ہو گا۔ اوراگر بیماری پر صابر اور راضی اورشاکر ہے تو اس کی تاویل نیک اور صحت پر ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ بیمار اوربرہنہ ہے تو اس کی موت قریب آگئی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ لقد جئتمو نافرادی کما خلقنا کم۔(تم ہمارے پاس ایک ہوکر آؤ گے جیسے ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا)


Labels:

خواب میں جلاب پینے کی تعبیر



خواب میں جلاب پینے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ گلاب کا پینا ما ل حلال اور پاک د ین ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا اور نیز اس کے اعتقاد پاک اور درستی دین کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گلاب پیا نہیں ہے بلکہ زمین پر گرایا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے


Labels:

خواب میں سبزیاں دیکھنےکی تعبیر



خواب میں سبزیاں دیکھنےکی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جس سبزے کو کہ اس کے موسم پر دیکھے اور اس کا تنا نہ ہو، تو خیرو منفعت پر دلیل ہے اور جس کا تنا اور پیشانی بغیر شاخ کے ہے تو وہ مال اور نعمت اور مرتبے کی زیادتی بقدر سبزی اور کوتاہی اور بلندی اور شاخوں کی باریکی کے ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پرسبزہ یا گھاس یا درخت اُگا ہے۔


دلیل ہے کہ وہ خیرو منفعت پائے گا۔ اور جس قدر نبات زیادہ دیکھے گا اور خیرو منفعت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کان یا زبان یا منہ پرسبزہ اگا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمین کی سبزی خواب میں عام اور خاص کے لئے نعمت اور من مانا مال ہے۔


اور اگر دیکھے کہ اس کی ملکیت کی زمین میں بہت سے پودے اگے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب دیندار اور مسلمان ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھوٹے پودے چار وجہ پر ہیں: (1) مال (2) منفعت اور بزرگی اور مرتبہ (3) عیش خوش (4) دولت کی زیادتی۔


Labels:

خواب میں دعامانگنے کی تعبیر



خواب میں دعامانگنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دعا کرنا مراد کا پورا ہونا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے لیے دعا مانگی اور بخشش چاہی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیرسے ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مصلح کے لیے دعا کی ہے ۔ دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا ۔ اور امر معروف بجالائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لیے دعا کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ خلقت کے لیے خیرخواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خاص دعا مانگی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اذ نادی ربہ ناء خفیا ً (جب اپنے رب کو نہایت پوشدگی سے پکارا) 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریکی میں دعا مانگی ہے ، اگر مصلح اور پارسا ہے ۔ تو حق تعالیٰ اس کو بخشے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھنے والا مفسد ہے تو توبہ کرے گا ۔ اور اگر کافر ہے تو اسلام لائے گا


Labels: