Saturday, March 11, 2023

خواب میں قالین دیکھنا

خواب میں قالین دیکھنا

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں بچھا ہوا قالین دیکھنا درازی عمر اور کام کے پورا ہونے پر دلیل ہے ۔ اور جس قدر قالین دراز ہو گا ، بہتر ہو گا ۔ اور اگر قالین لپیٹا ہوا ہے تو عمر کے نقصان پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ چھوٹے قالین پر بیٹھا ہے اور وہ اس کے نچے فراخ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ عیش اور روزی فراخ ہو گی ۔ اور اگر اپنے ہاتھ سے لپیٹ کر گھر کے گوشہ میں رکھ لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی عزت اور دولت کو تباہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قالین پشت (پشت:پیٹھ)پر رکھا ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔
حضرت جابرمغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز اور پاکیزہ قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر نعمت فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پرانا اور پھٹا ہوا قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش کی تنگی ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم قالین ڈالا ہوا ہے دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے جاتا رہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو نیا قالین ملا ہے اور اس نے گھر میں بچھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ دولت اور اقبال پائے گا اور اس کی عمر دراز ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قالین دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)کام کا بننا(۲)درازی عمر(۳)فراخ روزی(۴)عزت ودولت(۵)عیش کی دشواری(دشواری :تنگی روزی)(۶)گنا ہ ۔

Labels:

خواب میں نیزہ دیکھنا

خواب میں نیزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ اس کے اہتھ میں نیزہ ہے اور کوئی چیز نیزے کے سوا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیزے کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر و منفعت دیکھے گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے نیزہ ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بری بات کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو نیزے سے زخمی کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو جھوٹی تہمت لگائے گا ۔ حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ اس کے اہتھ میں نیزہ ہے اور کوئی چیز نیزے کے سوا نہیں ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیزے کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر و منفعت دیکھے گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے نیزہ ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بری بات کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو نیزے سے زخمی کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو جھوٹی تہمت لگائے گا ۔

خواب میں مثانہ دیکھنے کی تعبیر

خواب میں مثانہ  دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے زیر ناف نہیں ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناف کے نیچے کوئی بیماری یا درد ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج کے مطابق صاحب خواب کو زحمت ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زیر ناف کا خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)مال۔ اور جو کچھ کمی پیشی زیر ناف میں ہو گی ۔ اس کی تاویل عورت اور اس کے مال پر رجوع (رجوع کرتی ہے : دلالت کرتی ہے )کرتی ہے ۔

خواب میں گھنگھرو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں گھنگرو لڑائی اور جھگڑا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جھانجھر ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے لڑائی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سونے چاندی کا گھنگرو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی ما لدار سے جنگ کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ گھنگر و سونے یا چاندی یا پیتل کا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا جھگڑا عام آدمی سے ہو گا۔ 

خواب میں ٹھوڑی دیکھنا

خواب میں ٹھوڑی دیکھنا

ٹھوڑی خواب میں گھر کا سرداراور بہت عقل مند ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ گھر والوں کے لئے ذلیل ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی شخص اس کی ٹھوڑی پر ٹھوڑی مارتا ہے ۔دلیل ہے کہ خاندان کا سردار اس سے بات کرے گا اور اس سے رنجیدہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ٹھوڑی سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خاندان کے بزرگوں سے نقصان پہنچے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے کسب اور کام میں نقصان پڑے گا ۔

خواب میں سونٹھ دیکھنا

خواب میں سونٹھ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں سو نٹھ غم واندوہ پر دلیل ہے اور اس کا کھاناضرر اور نقصان دہ ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں سونٹھ حکت اور گفتگو پر دلیل ہے ۔ اور خواب میں سونٹھ کا کھانا اور دیکھنا فائدے کے نہ ہونے پر دلیل ہے ۔

خواب میں بھڑ دیکھنا

خواب میں بھڑ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رنبور کوئی سفلہ اور کمینہ آدمی ہوتا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو رنبورنے ڈنک مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی کمینے آدمی سے رنج پہنچے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اس پر بہت سے زنبور جمع ہیں ۔دلیل ہے کہ وہ کمینے لوگوں میں گرفتار ہو گا ۔ خاص کر اگر زنبور نے اسے ڈنگ بھی مارا ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کو زنبورنے ڈنگ مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کمینی عورتوں اور سخن چینوں سے کام پڑے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے زنبور کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ ہوا سے بہت سے زنبور اس کے گر دجمع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نے قیاس لشکر آئے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنبور دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)شور(۲)کمینہ شخص (۳)لشکر (۴)ٹڈی (۵)دشمن (۶)لڑکے۔

Friday, March 10, 2023

خواب میں زمین دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زمین خواب میں عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فراخ اورعمدہ اور پاک وصاف زمین ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی عورت صاحب سترو صلاح ہو گی اور اقربا میں اس کو زمین کی وسعت اور فراخی کے مطابق عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں سبزہ اور نا معلوم نبات ہے اور جگہ معلوم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو فضیلت اور دیانت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پر بنا رکھی ہے اور عمارت بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فضیلت ہو گی اور آخر کار راہ آخرت کا ثواب پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین جنگل بیابان کی طرح ہے اور اسی زمین کو نہیں پہچانا ہے ۔ دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کو کھو دیتا ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مٹی کھانے کے اند ازے پر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین میں دھنسا ہے ۔بغیر اس کے کہ وہاں کوئی گڑھا یا کنواں ہے اور اس جگہ غائب ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کو کنوئیں یا تہہ خانے کی طرح کھودا ہے ۔ دلیل ہے کہ اند وہ اور مصیبت میں پڑے گا۔ یا اس سے پہلے اس کا مال تلف ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ فراخ ز مین میں تھا اور تنگ زمین میں چلا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ نیک کام سے نا معلوم کام میں پڑے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ زمین اس سے باتیں کرتی ہے اور اس کو خیراور صلاح کی خوش خبری سناتی ہے ۔دلیل ہے کہ دنیا میں بہت نیکی کرے گا اور وفات کے بعد لوگ اس کو نیکی سے یاد کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین اس کے لئے فراخ اور کشادہ ہو گئی ہے تو اس کی درازی عمر اور فراخی عیش پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ زمین کی پیمائش کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا ۔ حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین کو کاشت کرتا ہے اور جو تتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل میں مشغول ہو گا اور عورت کی طرف سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی زمین کو آباد کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام نیک اور آباد ہو گا ۔ اور اگر زمین کو خراب دیکھے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے اور اسکا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو زمین میں بویا ہوا دیکھے دلیل ہے کہ اس کی کسی کے ساتھ شراکت ہو گیا یا کسی عورت سے نکاح کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ پانی آیا اور زمین کو غرق کیااور زراعت کو تباہ کیا ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے رنج پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کو دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔(۱)عورت (۲)دنیا(۳)مال(۴) ولایت۔

خواب میں مو سم سرما دیکھنا

خواب میں مو سم سرما دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں موسم سرما بادشاہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ سردی ہے اور لوگوں کو ستانی ہے ۔ دلیل ہے کہ اہل ملک کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جاڑا ہے اور ہوا سرد ہے اور کسی کو ضرر اور نقصان نہیں دیتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ سے خیرو منفعت حاصل کریں گا ۔اور خواب میں موسم سرما کو وقت پر دیکھنا نصرت اور فتح مندی پر دلیل ہے ۔

Sunday, March 5, 2023

خواب میں زنجیر دیکھنا

خواب میں زنجیر دیکھنا

حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنجیر معصیت اور گناہ پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ زنجیر ٹوٹی اور اس نے گرادی ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گااور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں زنجیر ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے مال دست درازی کرے گا اور حرام سے نہ بچے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں زنجیر ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گناہ کرے گا اور خواب میں زنجیر کا دیکھنا مرد عاصی (عاصی:نا فرمان :گنہگار)اور گناہ گار ہے ۔