Saturday, March 30, 2019

خواب میں خود کو طاقتور دیکھنا





خواب میں خود کو طاقتور دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بیداری کی نسبت زیادہ طاقتور ہوا ہے تو دنیا و آخرت میں اس کے احوال کی عمدگی پر دلیل ہے بشرطیکہ صاحب خواب مصلح یعنی نیک و کار ہے اور اگر وہ اہل فساد میں سے ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔



Labels:

خواب میں ہاتھ سے لکھنے کی تعبیر



خواب میں لکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں د یکھے کہ لکھتا ہے یا کسی کو لکھنا سکھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور عقل سیکھے گا۔ اوراگر دیکھے کہ کوئی چیز لکھتا ہے تو اس کے شر اور فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن اور احادیث اور توحید اور دعا لکھتا ہے تو خیرو صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگر کوئی چیز شعر یا غزل سے لکھی ہے تو بڑائی پر دلیل ہے.


Labels:

خواب میں نیکی کرنے کی تعبیر



خواب میں نیکی کرنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیکی کرنی دین میں اسی قدر قوت اور بزرگواری ہے اور عذاب آخرت سے نجات پائے گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب ایماندار اور پارسا ہے۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ کسی نے نیکی کی ہے اور اس نے اس کو ذلیل جانا ہے۔ دلیل ہے کہ سب کاموں میں نا شکر ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ولا تنسو الفضل بینکم ان اللہ بما تعملون خبیرا (آپس میں احسان کو مت بھولو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے با خبر ہے) اگر دیکھے کہ اہل شرک سے نیکی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال ایسے لوگوں پر خرچ کرے گا جن کو دونوں جہان کی خیر ہو گی۔


Labels:

خواب میں نیل دیکھنے کی تعبیر



خواب میں نیل دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیل کا دیکھنا غم و اندوہ ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیل ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر غم و اندوہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو نیل دیا ہے یا اس سے ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنا کپڑا نیل سے رنگا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اور اس کو خویشوں اور دوستوں کی وجہ مصیبت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیل کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دریا میں آفت پہنچے گی۔


Labels:

خواب میں لباس دیکھنے کی تعبیر




خواب میں لباس دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ نے سبز لباس پہنا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا سے شہید کیا ہے اور اگر لباس سفید میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا درجہ نیک ہے اور اگر سیاہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہے اور اہل دوزخ کا لباس سیاہ ہے۔ اور اگر سرخ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بد ہے۔ اور اگر زرد یا نیلے لباس میں دیکھے دلیل ہے کہ صاحب خواب غم اور مصیبت میں مبتلا ہو گا۔اور اگر نقش دار لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے ساتھ دنیا میں جھگڑتا ہو گا اور حق بجانب مردہ ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حق بجانب زندہ ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر زندہ شخص خواب میں مردے کو کپڑے پہنائے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔


Labels:

خواب میں نیلو فر دیکھنے کی تعبیر




خواب میں نیلو فر دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب کے اندر نیلو فر(پھول) کو اس کے موسم میں اس کے پودے پر دیکھے دلیل ہے کہ اس کو کسی سے کچھ ملے گا یا اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اور اگر پھول پودے سے جدا دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس نے نیلو فر کے پودے سے نیلو توڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی دوست نے نیلو فر کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جدائی پڑے گی۔ 


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیلو فر کا پودا کنیز ہے کہ جس سے صاحب خواب کو نقصان پہنچے گا۔


Labels:

خواب میں غلام ہونے کی تعبیر



خواب میں غلام ہونا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ قبضے میں غلام بن گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا اور وہ مغلوب ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بردہ فروشی کرتا ہے جیسے غلام اور کنزک۔ دلیل ہے کہ اس کو خیرو منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کافروں میں سے بردہ لیا ہے یا خریدا ہے۔ تو اس کی تاویل بری ہے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بردہ غلام خریدا ہے تو اس کی تاویل بری ہے اور اگر فروخت کیا ہے تو نیک ہے اوراگر فروخت کر کے پھر خریدا ہے۔دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بردہ بھاگ گیا ہے اگر غلام بھاگا ہے تو نیک پر دلیل ہے۔ اگر کنیز بھاگی ہے تو بدی پر دلیل ہے اور اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور بردہ فروش ایسا مرد ہے جو لوگوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔


Labels:

Thursday, March 28, 2019

خواب میں سلام کرنے کی تعبیر



خواب میں سلام کرنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سلام کیا ہے دلیل ہے کہ وہ دوست اس سے خوشی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی دشمن نے اس کو سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ دشمن اس کا دوست ہو جائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کسی نا معلوم شخص نے اس کو سلام کیا ہے کہ جس کو نہ دیکھا تھا ۔ دلیل ہے کہ کوئی مسافر اس کا دوست اور آشنا ے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ کسی بو ڑ ھے نے اس کو سلا م کیا ہے کہ جس کو پہلے نہ د یکھا تھا ۔ د لیل ہے کہ ھق تعا لیٰ کے عذاب سے امن میں ہو گا ۔اور اگر د یکھے کہ کسی آشنا بو ڑ ھے نے اس کو سلا م کیا ہے ۔ د لیل ہے کہ خو بصورت عورت کر ے گا ۔ حضرت ابرا ہیم کر ما نی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرما یا ہے۔ اگر د یکھے کہ اس کو کسی دو ست نے سلا م کیا ہے اور اس کو سلا م کو جو اب نہیں د یاہے ۔د لیل ہے کہ ان ہر دو کے درمیان جدائی پڑے گی ۔ 




حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو جو ان عورت نے سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کا اقبال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نماز میں ہے اور اس نے بائیں طرف سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پریشان ہو گا ۔ 




حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سلام چار وجہ پر ہے ۔ (۱)امن(۲)شادی(۳)اقبال(۴)مال کی منفعت ۔



Labels:

Friday, March 15, 2019

خواب میں گنتی کرنا



خواب میں گنتی کرنے کی تعبیر



حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ شمار کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ محنت میں گرفتار ہو گا ۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے جس قدر شمار آسان ہو گا ۔ محنت کم ہو گی ۔ عددوں کی تاویل ایک سے سوو ر ہزار تک حرف عین میں بیان کی جائے گی۔


Labels:

خواب میں جنگلی جانور دیکھنا

خواب میں جنگلی جانور دیکھنے کی تعبیر

وحشی جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرماں بردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ جسکے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے۔

Labels:

خواب میں انڈا دیکھنا



خواب میں انڈا دیکھنےکی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ خواب میں انڈا کنیز پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ مرغی نے اس کے سامنے انڈا دیا ہے اور اس کو معلوم نہیں ہے کہ کیسا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور مدت تک اس عورت کے ساتھ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا انڈا کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور مشقت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیم پختہ انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا اور اس کو رنج وغم پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چھلکے سمیت انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مردوں کا کفن چرائے گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خود انڈا دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو بہت چاہے گا ۔ اور جماع پر حریص ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انڈوں پر پرندوں کی طرح بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے پاس بیٹھے گا اور فائدہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ انڈا مرغی کے نیچے رکھا ہے اور مرغی نے اس کو باہر ڈال دیا ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کا مرا ہوا کام زندہ ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے یہاں با ایمان لڑکا آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی جوان ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے انڈے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لڑکے ہوں گے ۔ اور بطخ کا انڈا تاویل میں درویش اور بے چارہ فرزند ہے اور چڑیا کا انڈا خوشی پر دلیل ہے ۔


Labels:

خواب میں بچپن دیکھنا




خواب میں بچپن دیکھنے کی تعبیر







حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچپن غم و اندوہ ہے اور اگر دیکھے کہ بچہ بن گیا ہے اور معلم کے آگے کتاب پڑھ رہا ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتارہو گا۔ کیونکہ بچہ فساد سے صلاح کو چاہتا ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر اپنے آپ کو بچہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا۔


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کے آگے بھنا ہوا بچہ رکھا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بہت خیر پائے گا اور وہ بچہ بڑے مرتبہ کو پہنچے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب صورت لڑکا تاویل میں فرشتہ ہے اور بد صورت لڑکا منفعت ہے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ وہ شیر خوار ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مقصود سے رکے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ کسی بچہ کو دودھ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ جننے کے وقت سلامت رہے گا۔


Labels: