Wednesday, June 26, 2019

خواب میں چمچہ دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈوئی گھر کی حکومت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ ڈوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم پارسا ہو گا۔ اور اگر ڈوئی پرانی اور ٹوٹی ہوئی دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی ڈوئی ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خاد م مرے گا یا بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ ضائع ہوئی ہے یا جلی ہے تو بھی خادم مرے گا۔ 

خواب میں بجو دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کفتار بری اور پلید اور بد کردار عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہاس پر جادو کریں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بجو کو دودھ پیا ہے یا اس کے پاس اس کی ہڈی یا چمڑا ہے۔



دلیل ہے کہ اس عورت سے فائدہ حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کفتاراس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت اس سے بد زبانی کرے گی۔ 

خواب میں ٹخنہ دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹخنے کو دیکھنا مقام پر تاویل ہے۔ اگر دیکھے کہ ٹخنہ سے کھیلتا ہے تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بہت سے ٹخنے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر غمو اندوہ اٹھائے گا۔



اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کا ٹخنہ ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کو غم پہنچے گا۔ اور ٹخنوں کی تاویل جھگڑا، مکر اور حیلہ ہے۔ حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ ٹخنوں کے ساتھ کھیلنا حقیر اور ذیل دشمن اور جھگڑے پر دلیل ہے

خواب میں کشمش دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش مال اور نعمت پر دلیل ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس کشمش ہے یا کسی نے اس کو دی ہے اور اس نے کھائی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت اس شخص کو پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کشمش سے پانی جدا کیا ہے اگر عالم ہے تو علم اور زیادہ ہو گا اور اگر سوداگر ہے تو مال زیادہ ہو گا۔ حضرت جعفر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش تین وجہ پر ہے۔ (۱)منفعت (۲)مال حلال (۳)کسب

خواب میں کچھوا دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ کشف کچھوے کو کہتے ہیں اور خواب میں کھچوا دیکھنا مرد زہد عالم ہے جس کی صحبت سے منفعت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پا کچھوا ہے یا اس کے گھر میں آیا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کی زہد مرد کے ساتھ صحبت گی۔



اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدرعلم حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کچھوا سرگیں داں میں پایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم کی صحبت میں حاضر ہو گا۔



اور اگر دیکھے کہ کچھوا مسجد میں یا کسی عزت کی جگہ میں پایا ہے دلیل ہے کہ زہد ہو گا اور اس کی عالموں اور زاہدوں اور بزرگوں کے نزدیک حرمت ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کچھوے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)زاہد(۲)عالم مرد (۳)وہ مرد جو کاموں کاریگری کرتا ہے

خواب میں کشی دیکھنا


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کشتی کو خواب میں دیکھنا غم و اندوہ یا قید خانہ ہے۔ یا ایسا کام ہے کہ اس کے کرنے سے اس کو رنج اور تکلیف پہنچے گی۔خاص کر اگر دریا سے کشتی باہر نہ نکلی ہو تو یا کشتی دریا میں ہی رہ گئی ہو۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کشتی میں ہے اور وہاں سے سلامتی کے ساتھ باہر نکلا ہے دلیل ہے کہ رنج سے نجات پائے گا۔



فرمان حق تعالیٰ ہے۔ فانجینا و من معہ فی الفلک المشحون (ہم نے اس کو اور اس کے ساتھ والوں کو بھرے بیڑے سے نجات عنایت کی) اور اگر دیکھے کہ دریا میں کشتی تباہ ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی قوم کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کشتی زمین پر رہی ہے۔



دلیل ہے کہ رنج اوربلا میں گرفتار ہو گا اور دیر سے نجات پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ کشتی غرق ہوئی اور وہ سلامت رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال ضائع ہو گا اور خود بچے گا اور اگر دیکھے کہ کشتی ٹوٹی اور سب کچھ غرق ہوا ہے دلیل ہے کہ اس پر بڑی مصیبت آئے گی۔



اور اگر دیکھے کہ کشتی میں اونچی جگہ پر بیٹھا ہے اور کشتی پانی میں چل رہی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کوئی جائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ولہ الجوار المشات فی البحر کا لا علام (اور اسی کے لیے دریا میں بھری کشتیاں جھنڈں کی طرح قائم ہیں۔



اور اگر دیکھے کہ کشتیاں کھڑی ہیں۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور دیر تک رہے گا۔ بلکہ اس سفر میں مقیم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی میں بیٹھا ہے اور عمدہ ہوا آئی ہے اور کشتی کو اچھی طرح چلا رہی ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔



اور اگر دیکھے کہ کشتی کھڑی ہے اور ہر طرف سے موج آ رہی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی اور ہلاکت کا خوف ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ وجاء الموج من کل مکان (اور ان پر ہر جگہ سے موج آئی) اور اگر دیکھے کہ کشتی اس کے آگے جا رہی ہے اور وہ اس تک پہنچ نہیں سکا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام میں پڑے گا اور آ خر کار خلاصی پائے گا۔



فرمان حق تعالیٰ ہے۔ فانجینا واصحب سفینہ (ہم نے اس کو اور کشتی والوں کو نجات دی۔ ) اور اگر دیکھے کہ کشتی کے پہلو میں دریا کے اندر گیا۔ دلیل ہے کہ سفر کا جائے گا اور بہت سا فائدہ حاصل کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ یز جی لکم الفلک فی البحر لتبتفوا من فضلہ (تمہارے لئے کشتی کو دریا میں چلاتا ہے تا کہ تم اس کا فضل حاصل کرو) اور اگر دیکھے کہ کشتیوں میں کوئی چیز نہ تھی اور خالی جا رہی ہیں۔



دلیل ہے کہ بادشاہ سفیروں کو کہیں بھیجی گا اور اگر دیکھے کہ کشتیاں غرق ہو گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ ان سفیروں کو لوگ روک لیں گے۔ حضرت جابر مغربی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کشتی دریا میں غرق ہوئی ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ کشتی اس کی ملک نہ تھی۔



دلیل ہے کہ اس کو ہلاک کا اندیشہ نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی میں بیٹھا ہے اور بادشاہ سے ڈرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا اور کشتی کی بڑائی کے مطابق اس کو منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر کشتی میں امن سے بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے خوف ہو گا۔



اور اگر دیکھے کہ دریا میں کشتیاں رنگ برنگ کے کپڑوں سے آراستہ ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی دریا کی تہہ میں گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے بڑی قوت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی چلتی نہیں ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔



حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چھوٹی کشتی میں بیٹھا ہے اور وہ دریا میں چلتی نہیں ہے۔ دلیل ہ کہ اس کو غم و اندوہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کشتی پانی میں رواں ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور جلدی واپس آئے گا۔



اور اگر اپنی کشتی کو خشکی میں کھری دیکھے۔ دلیل ہے کسی کام میں عاجز ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایاہے کہ خواب میں کشتی کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱)فرزند(۲)باپ(۳)عورت(۴)سواری(۵)خوشی(۶)امن(۷)عیش(۸)توانگری اور دولت مندی۔

خواب میں کسی کو مارنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی کو مارا ہے اور اس کا سر کاٹا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ تو نگر آدمی سے اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مارنے والا مرے ہوئے پر ظلم کا اندیشہ کرے گا۔



اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مارا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ ایک جماعت کو لوگوں نے ظلم سے مارا ہے۔



دلیل ہے کہ اس عمر کی دراز ہو گی اور بادشاہ سے خیر و منفعت پہنچے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ومن قتل مظلوما فقد جعلنا لولیہ سلطانا فلا یسرف فی القتل (اور جومار ڈالا گیا ظلم سے تو ہم نے اس کے ولی کو غلبہ دیا ہے وہ قتل میں زیادتی نہ کرے۔



) اور اگر دیکھے کہ کسی کو ظلم سے مارا ہے دلیل ہے کہ گناہ گار اور ظلم ہو گا اور حق تعالیٰ اس پر کسی کو مقرر کرے گا تا کہ اس کو ستائے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے کہ ولا تقتلو اولادکم الایہ ( اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔ آخر آیت تک ) اور بعض کہتے ہیں کہ فرزند پر ظلم کرنا ہر طرح سے دنیا کی عزت ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو مارا اور اس کے جسم سے خون جاری ہوا ہے۔



دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر اس کے جسم کو خون آلودہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنی مال سے اس کو کچھ دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خون جاری ہوا ہے دلیل ہے کہ مارنے والے کا دین برباد ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی چوپائے کو یا زمین کے کیڑے مکوڑے کو مارا ہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور جو شخص اس حیوان کی طرف منسوب ہے اس کو مغلوب کرے گا۔



اور قاتل کو خون آلود دیکھنا بے وفا اور ظلم شخص کو دیکھنا ہے۔

خواب میں کھیت دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوئی ہوئی کھیتی کا اگنا جب کہ معلوم ہو اور کسی معلوم جگہ میں اپنے موسم پر دیکھے تو لوگوں کے فرزندوں پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھیت کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ لڑای میں مارے جائیں گے۔



حضرت دانیال علیہ السلام ے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ معلوم کھیت میں ہے۔ دلیل ہے کہ دین و دنیا کی بہتری کا عمل کرے گا اور دیکھا کہ کھیت بویا اور کاٹا اور غلہ کو نکالا دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کھیت میں جا رہا ہے۔



دلیل ہے کہ غازیوں کے ساتھ ہو کر جہاد کرے گا۔ حضرت جابر مغربیؓ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھیت کا کاٹنا لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کھیت میں گیا ہے اور لوگوں نے سبز ہی کاٹا ہے۔



دلیل ہے کہ مصارف میں جائے گا اگر دیکھے کہ کھیت میں آگ لگی ہے اور سب جلا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے کھیت کو پانی دیا ہ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے ایسا کام ہو گا کہ جس سے دنیا اور آخرت میں منفعت ہو گی۔



اور اگر دیکھے کہ آگ آئی ہے اور اس نے کھیت کو جلا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ سے نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کھیت میں ایک بڑی نہر آئی ہے۔ دلیل ہے کہ ا س ملک میں قحط اور تنگی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ گیہوں کے خوشوں سے زمین پر دانے گرے ہیں۔



دلیل ہے کہ اسی قدر کھیت والے کا نقصان ہو گا۔ اور اگر نہ جانے کہ وہ جگہ کسی کی ملکیت ہے دلیل ہے کہ اس کا نقصان صاحب خواب ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ نساو کم حرث لکم فاتو حرثکم انی شتم (تمہاری عورتیں تمہاری کھیت ہیں اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ۔



اور اگر کھیت کو موسم میں سبز دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہو گی اور اگر زمین اس کی ملکیت ہے دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر وقت پر کھیت کو کاٹے اور خوشے گھر کو لے جائے تو مصیبت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھیت میں دوستوں کے ساتھ گیا ہے۔



دلیل ہے کہ جہاد کو جائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پکے ہوئے کھیت کا کاٹنا اس کے موسم پر بہتری اور منفعت پر دلیل ہے اور اگر کچا اور سبز ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ وقت پر کھیت کو کاٹنادلیل ہے کہ امر حق بجالائے گا۔



اور درویشوں کے حق میں خیرات کی توفیق پر دلیل ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واتو حقہ یوم حصالہ (کاٹنے کے دن ا س کا حق اداکرو) اگر یہ چیز جو دیکھی ہے اور کاٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود ہو گی۔

خواب میں کاسنی دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاسنی کا کھانا غم و اندوہ ہے اور اگردیکھے کہ اس کو کسی نے کاسنی دی ہے اور اس نے کھائی ہے۔ دلیل لے کہ گم ناک ہو گا۔

خواب میں کشتی لڑنا


حضرت ابن سیرین رحمۃاﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی سے کشتی کی ہیاور اس کو گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا اور اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خود گرا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر کشتی میں دونوں قائم رہے ہوں تو دونوں کا حال خیر اور شر میں مساوی ہے۔ لیکن بظاہر ایک دوسرے سے محبت کریں گے۔ 

خواب میں ہتھیلی دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃا ﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی ہتھیلی میں کوئی چیز ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو کچھ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں الٹ پلٹ ہو رہی تھیں۔ دلیل ہے کہ وہاں عروسی اور شادی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ہتھیلیاں خستہ یا زخمی ہیں۔



دلیل ہے کہ سفر سے رکا رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس ہتھیلیاں کشادہ روہیں تو فراک دستی پر دلیل ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تا نا مرادی اور تنگ دستی پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہتھیلی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فراخی دست(۲)مال (۳)ریاست(۴)فرزند(۵)دلیری(۶)عورت کے ساتھ کسی حرام کام میں داخل ہونا۔ 

خواب میں سمندری جھاگ دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمندر جھاگ باداہ سے کا کسی بڑے آدمی سے منفعت کا حاصل کرنا ہے۔ کفن: حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی زندے یا مردے کے لئے کفن بنایاہے۔ اگر وہ معلوم شخص ہے تو اس سے رنج پہنچنے پر دلیل ہے۔



اور اگر کسی معلوم مردے کا کفن اس نے اتارا ۔ دلیل ہے کہ دنیا میں اس مردے کی طریقے کی تلاش کرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردے کا کفن پھاڑا ہے۔ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر صاحب خواب صالح اور پارسا اور طالب علم ہے اور باریک باتیں کہتا ہے دلیل ہے کہ دنیا اس کا رخ کرے گا۔



اور اگر دیکھے کہ مردوں کے کفن اتارتا ہے تو جگہ بہ جگہ لیے پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام اس کے ہاتھ پر روانہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب مفسد ہے۔ دلیل ہے کہ منافق اور چغل خور ہو گا۔ اور لوگوں پر فساد اور جھوٹ کی گواہی دے گا۔



گلاب: حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب منہ پر گرایا ہے دلیل ہے کہ تندرست ہو گا اور لوگ اس کی صفت و ثناء کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گلاب ہر کسی کو دے رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نام ملک میں مشہور ہو گا۔ اور اگر عالم ہے تو لوگ اس کے علم سے نفع اُٹھائیں گے۔ 

خواب میں ٹوپی دیکھنا


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی کا دیکھنا اس قدر اور قیمت کے مطابق عزت اور مرتبہ اگر دیکھے کہ اس کے سر پر غازیوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس کے سر پر ترکوں کی ٹوپی ہے دلیل ہے کہ سختی سے منفعت پائے گا۔



اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر آتش پرستوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی عزت پائے گا۔لیکن دین میں ضعیف ہو گا۔ اور اگر اپنے سر پر بادشاہ کا تاج دیکھے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر عنابی ٹوپی ہے تو خوش رہے گا اور منفعت پائے گا۔



اور اگر اس کے سر پر رومی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی خیر حاصل کرے گا۔ اور اگر ٹوپی پر پگڑی رکھی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کو لوگوں سے چھپانا چاہے گا۔ اور اگر ریشم کی ٹوپی رکھی ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر اس کے سر پر زریں ٹوپی ہے دلیل ہے کہ لوگوں سے نفع پائے گا اور اگر مروارید کی دیکھے۔



دلیل ہے کہ لوگوں میں عزیز ہ وگا اور مردویندار اور غازی سے صحبت رکھے گا۔ اور اگر ٹوپی لوہے کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ اور قوت پائے گا۔ اور اگر ٹوپی لکڑی کی ہے دلیل ہے کہ اپنے آپ کو لوگوں میں خوار معلوم کرے گا اور جھوٹ اور بے ہودہ بکے گا۔



حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ گرمی کی ٹوپی جاڑے میں سر پر رکھی ہوئی ہے دلیل ہے کہ خیر اور منفعت پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ مراد سے رکے گا اور اگر سر پر سیاہ ٹوپی دیکھے اور بیداری میں بھی وہی پہنے۔



دلیل ہے کہ خیر اور منفعت پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ٹوپی اس کے سر پر گری ہے۔ دلیل ہے کہ عمل سے معزول ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مذکورہ ٹوپیوں میں سے لوگوں نے کوئی ٹوپی اس کے سر پر رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ٹوپی کی قدر اور قیمت کے مطابق کسی سردار سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔



اور اگر دیکھے کہ اس کے سر سے ٹوپی اتاری گئی ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ٹوپی پھٹی ہوئی اور پرانی ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کے سر سے ٹوپی لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگ آدمی سے دور ہو گا۔



اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر سمور کے پوست کی یا لومڑی وغیرہ کے پوست کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے شخص سے کہ جو دین میں کامل نہیں ہے شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ایسی ٹوپی پہنی ہے کہ اس نے بیداری میں کبھی ایسی نہیں پہنی تھی۔



اگر سفید ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر سبز ہے تو بدی پر دلیل ہے۔ اور اگر بیداری میں اس قسم کی رکھتا ہے تو بد نہیں ہے اور سرخ ٹوپی کا خواب میں دیکھنا بیماری پر دلیل ہے ۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے جڑاؤ ٹوپی پہنی ہے۔



دلیل ہے کہ اس کی قدر اور قیمت کے مطابق شرف اور بزرگی پائے گا۔ لیکن اس کے دین میں نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ٹوپی آگ میں گری ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر تاوان یعنی جرمانہ ڈالے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی شرف اور بزرگی پر دلیل ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)ولایت (۲)ریاست (۳)بزرگی (۴)عزت اور مرتبہ (۵)مقدار(۶)کلاوہ دوز کا مرتبہ خواب میں بزرگوں کی خدمت کرنے والا ہے۔ 

خواب میں گنجا ہونا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا سر گنجا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ مراد اور مال بہت پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ غم و اندوہ زائل ہو گا۔ اور اگر قرضدار ہے تو قرض اترے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گنجے آدمی سے صحبت ہے۔ دلیل ہے کہ مال دار آدمی کا دوست اور آشنا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا سر گنجا تھا اور پھر بال آئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہو گا اور خود قرض دار ہو گا۔ 

خواب میں پھول دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول کا حکم دو قسم پر ہے۔ ایک درخت پر پھول کا ہونا اور دوسرے بے درخت کا ہونا۔ اور جس پھول کے لئے پتا نہیں ہے۔ اس کا دیکھنا صاحب خواب کے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ پھول کوئی اس کے موسم میں درخت پر دیکھے ۔



دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر بے وقت دیکھے تو فرزند کی وجہ سے مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات کرنے والا شخص ہے اور زرد پھول درخت، سوداگرعورت حاجت پوری کرنے والی ہے اور سفید پھول کا درخت عزت اور مرتبے اور دولت پر دلیل ہے اور اگر اپنی گھر میں پھول دیکھے۔



دلیل ہے کہ کسی دختر کو نکاح میں لائے گا۔ اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے سبب سے خوش ہو گا۔ اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں اور اہل بیت سے خوش ہو گا۔ اور اگر درخت گل کی جڑ زمین سے اگی ہوئی دیکھے۔



دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ کاہل ہوں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا کہ خواب میں پھول کم ہمت اور بد عہد شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیا ہے یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔



حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول خط ہے جو غائب سے اس کو ملے گا اور یا غائب شخص آئے گا۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پھول کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فرزند(۲)دوست(۳)کم ہمت (۴)کنیز(۵)غلام(۶)غائب کا خط  گل شکر(گلقند) حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گل شکر اور گل انگبین کھائے گئے کے قدر کے مطابق غنیمت اور مال حلال ہے۔



اگر دیکھے کہ اس کے پاس گل شکر اور گل انگبین کے ساتھ ہے اور اس کو کھایا ہے۔ اگر تو نگر ہے تو مال اور زیادہ ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر غمگین ہے تو خوش ہو گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے فارغ ہو گا۔ 

خواب میں کلم کھانا


کلم ایک سبزی ہے گوبی جیسی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کلم ہے اور کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر بغیر گوشت کے کھائی تو دلیل ہے کہ تھوڑانفع ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں گوشت اور کلم کو اکٹھا پکا کر کھائے۔



دلیل ہے کہ بہت منفعت پائے گا۔ اور اگر کم ہے تو کم فائدہ ہو گا۔ اور اگر بے وقت کھائی ہے تو غم و اندیشہ پر دلیل ہے۔ اور اگر شریں ہے تو منفعت بہت زیادہ ہے۔ 

خواب میں گلنار دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلنار کا دیکھنا پاکیزہ اور عمدہ دلہن ہے۔ خاص کر اگر گلنار کو درخت پر دیکھے اور موسم بھی ہو۔ اور اگر دیکھے کہ انار پھول درخت پر سے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ پاکیزہ اور عمدہ دلن یا کنیز کے دیدار سے جدا ہو گا۔ 

خواب میں کونج دیکھنا


کلنگ ۔ کونج خواب میں مسافر مرد ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کونج پکڑی ہے۔ یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی سے ملے گا اور اس سے نیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کونج کا پر یا اس کا گوشت ہے دلیل ہے کہ مسافر شخص سے راحت پائے گا۔



حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کونجوں کو دانے چگاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافروں اور درویشوں کی جماعت پر سردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کونج کی خاصیت رکھتا ہے تو درویش ہونے پر دلیل ہے۔ 

خواب میں گلا دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا گلا سلامت ہے اور کچھ دکھ اس کو نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ امانت اور قرض ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رنج اور آفت اس کے گلے میں ظاہر ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔



اور اگر اپنے گلے کو فراخ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی اور گلا تنگ دیکھنا اس کے خلاف ہے۔ اور اگر اپنا گلا درست اور قویٰ دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانتوں کو اچھی طرح نگاہ میں رکھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔



اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ کاٹنے والا اس پر ظلم کرے گا۔ یا اس کے دین میں طعنہ کرے گا۔ اور جس جانور کا ذبح کرنا روا نہیں ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے اس کا گلا کاٹا ہے۔ اس مرد پر دلیل ہے جو اس جانور سے نسبت رکھتا ہے۔



کہ لوگ اس پر ظلم کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر کام مشکل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جانور کا گلا ضرورت کے لیے کاٹا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ اگر اس کا گوشت حلال ہے تو مال حلال پر دلیل ہے اور اگر حرام ہے تو مال حرام پر دلیل ہے کہ وہ حاصل کرے گا۔



اور دیکھے کہ اس نے کسی آدمی کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر ظلم کرے گا یا اس کے دین میں طعنہ لگائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کا گلا دبایا ہے اور گھونٹ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب شرف اور بزرگی سے معزول ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا آدمی کی آمدنی پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا گھوٹنا مغلوب شخص کی تنگی عیش پر دلیل ہے۔ 

خواب میں کلیجہ دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کلیجہ عیش خوش اور نعمت ومال پر دلیل ہے جو اس کو حاصل ہو گا اور آسانی سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کلیجے کا ڈھیر ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال اور نعمت حاصل کرے گا اور اگر دیکے کہ کلیجہ منہ میں رکھا ہے اورنگل نہیں سکا۔



دلیل ہے اس کی قسمت میں آئے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کلیجہ کا کھانا چار وجہ پر ہے۔ (۱)مال حلال جو آسانی سے ملے گا(۲)فراخ روزی (۳)نعمت(۴)خوش عیشی۔

Tuesday, June 25, 2019

خواب میں خزانہ دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے خزانہ پایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کے دل کو رنج پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا خزانہ ضائع ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خزانہ پانے والا کسی خزاب جگہ میں بیمار یا ہلاک ہو گا۔ اور اگر آباد جگہ سے خزانہ پائے۔ دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ 

خواب میں گنبد دیکھنا












حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گنبد عورت ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے اور جانے کہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ خوب صورت عورت سے شادی کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گنبد شرف اور بزرگی ہے۔



اور اگر دیکھے کہ وہ بڑے گنبد میں ہے دلیل ہے کہ اس کو خیر اور منفعت حاصل ہو گی۔ حضرت جعفر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گنبد کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱)عورت(۲)لونڈی(۳)منفعت(۴)عزت اور مرتبہ

خواب میں بیر کھانا















حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیر ستھرا مال ہے اور میوؤں میں سے کسی میں اس کی خاصیت نہیں ہے۔ اورکہتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کا میوہ بہشت میں بیر تھا۔ اگر دیکھے کہ اس نے بیر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔
خاص کر اگر بیر کا کھانا اس کے موسم میں ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیر حلال مال ہے اور فراخ روزی ہے۔ اور دیکھے کہ اس کے پاس بیروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا۔

خواب میں کمند ڈالنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کمند ڈالا ہے اور کسی مرد کو پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کمند کے اندازے پر کسی بزرگ سے مدد چاہیے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کمند رسی کا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی ایمان دار شخص سے مدد چاہے گا۔



اور اگر دیکھے کہ کمند خنزیر کے بالوں کا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کافر شخص سے مدد چاہے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کمند اس شخص کے ہاتھ میں پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی مسافر مرد سے چاہے گا اور اگر دیکھے کہ کمند ڈالا ہے۔ اور دشمن کو پکڑ نہیں سکا ہے دلیل ہے کہ کوئی شخص بھی اس کی مدد نہ کرے گا۔ 

خواب میں گم ہونا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ جس جگہ وہ ہے ضائع ہو گی کیونکہ اس کو نہ پہنچانیں گے اور اس کا قرب نہ جانیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عیال یا فرزند گم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے باعث اندہ گیں ہو گا۔



حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کوئی چیز اس کی گم ہوئی ہے۔ اگر وہ چیز تاویل میں نیک ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم و اندوہ ہو گا ور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر وہ چیز تاویل میں بد ہے تو غم اور ضرر اس سے زائل نہ ہو گا۔ اور اس کا کام انتظام سے نہ ہو گا۔ 

خواب میں کمر بند دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کمر بند باندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی مرد اس کی پشت و پناہ ہو گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی پشت و پناہ فرزند یا خویش ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ کمر بند موتی اور جواہرات سے جڑاؤ ہے۔



دلیل ہے کہ اس کی قیمت کے مطابق مال حاصل کرے گا۔ اور اس سے پشت و پناہ قویٰ ہو گی۔ اور ممکن ہے کہ اس کے ہاں فرزند جو تمام قبیلوں میں بااقبال اور دولت مند ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کمر پر تین چار کمر بند ھے ہوئے ہیں۔



دلیل ہے کہ اس کا مال اور نوکر چاکر بہت ہوں گے اور کہتے ہیں کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کمر بند دیا ہے اور اس نے کمر پر باندھاہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کمر بند ٹوٹا ہے اور گرا ہے کہ اور ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کا مال اور بزرگی کا نقصان ہو گا۔



حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا کمر بند جواہرات سے جڑاؤ ہے۔ دلیل ہے کہ قوم کا سردار ہو گا اور اس کے اہل بیت اس کے باعث دولت مند ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کمر بند لوہے یا تابنے کی تلوار سے آراستہ ہے۔



تھوڑے چاہے ہوئے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کمر بند بمع تلوار بخشا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے لئے سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں کمر بند دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)باپ کا بھائی یا خویشوں کی طرف سے منفعت(۲)فرزند(۳)بزرگی (۴)عمر دراز(۵)انصاف اور مراد کا پانا (۶)دین کی پاکیزگی

خواب میں قوس قزح دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسمان پر زرد کمان دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ بیماری میں مبتلا ہوں گے۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس میں سبزی سرخی سے زیادہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہو گی اور اگر دیکھے کہ سرخی سبزی سے زیادہ ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔



حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آسمان پر سرخی ستون کی طرح ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو قوت اور کامیابی ہو گی۔ اور اگر سیاہ ستون دیکھے تو اس کی تاویل خواب اول کے خلاف ہے۔ 

خواب میں گرجا دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کلیسا میں گیا ہے اور اس میں قبلہ کی طرف نماز پڑھی ہے دلیل ہے کہ وہ گناہ سے توبہ کرے گا اور دین میں قوی ہو گا کیونکہ کلیسا عبادت کی جگہ ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مندر میں گیا ہے ۔ اگر صاحب خواب پارسا ہے تو دلیل ہے کہ برا ہو جائے گا۔ خاص کر اگر دیکھے کہ اس میں رہائش اختیار کر لی ہے۔ 

خواب میں کلید دان دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کلید دان بغیر زحمت کے جلدی کھلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین اور دنیا کے کام کشادہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ مشکل سے کھولا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور کوئی دیکھے کہ کلید دان کو کھول نہیں سکا ہے اور دروازہ بند رہا ہے۔



دلیل ہے کہ اس کے کام رک جائیں گے اور اس کا نیک حال سے بد حال ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کلید دان جلدی کھولا ہے دلیل ہے کہ غم سے جلد نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو جلدی شفا پائے گا۔ اور اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا۔ اور اگر کوئی ضرورت ہے تو پوری ہو گی اور دعا قبول ہو گی اور اس کے کام انتظام سے ہوں گے۔ 

خواب میں چابی دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی کا دیکھنا مرد ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چابی گھما کر تالا کھولا ہے اور دروازہ کھل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہوں گے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سی کنجیاں ہیں۔



دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ لہ مقالید السموت والارض (اسی کے پاس آسمان اور زمین کی چابیاں ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی خیر کے دروازے کی کشائش اور شر کے دروازے کی بندش میں ہے۔



دلیل ہے کہ دین میں بادشاہ ہو گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی چابی ہے تو قوت اور نیکی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بھرت یا تانبے کی چابی ہے دلیل ہے کہ اس کا بول بالا ہو گا۔



اور بیان کرتے ہیں کہ اس کو خزانہ ملے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر چابیاں زیادہ ہوں گی مال زیادہ ہو گا۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ چابی حق تعالیٰ سے دعا اور استغفار اور مراد کا مانگنا ہے اور اگر دیکھے کہ چابی تالے پر رکھی ہے اور دروازہ کھولا ہے۔



دلیل ہے کہ اس کی حاجت روا ہو گی اور اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چابی قفل میں ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی دعا خالص نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ایک چا بی سے کئی تالے کھول کر دروازے کھولے ہیں۔ دلیل ہے کہ خوب صورت عورت سے نکاح کرے گا۔



حضرت حافظ معبر رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں چابی دیکھے۔ دلیل ہے کہ نمازی ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کی چابی گری ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نماز میں کاہل اور سست ہو گا حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱)کاموں کی کشادگی (۲)غم سے فراغت(۳)بیماری سے شفا(۴)مراد کا پانا (۵)دین کی قوت (۶)حج گزارنا (۷)دعا کی قبولیت (۸)علم کا جاننا 

خواب میں تل دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تلوں کا پانا مال ہے۔ جو ہر روز زیادہ ہوتا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس تل ہیں اور ان کو کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی قدر اپنے مال سے منفعت پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بے مزہ تل کھائے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔

خواب میں بوڑھا یا بڑھیا دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بڑھیا عورت دنیا ہے اور موٹا بوڑھا مسلمان ہے جو کپڑوں سے آراستہ ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ موٹا بوڑھا میلے کپڑوں میں ہے اور کافر ہے۔ اس کی تاویل میں یہ جہان اور وہ جہان ہے۔



اور اگر خواب میں دیکھے کہ بوڑھی موٹی عورت اور مسلمان سے شادی کی ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑھیا عورت ہے اس کو گھر سے نکالا ہے یا طلاق دی ہے۔ دلیل ہے کہ ترک دنیا کی کوشش کرے گا۔ اور راہ آخرت تلاش کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے موٹی عورت سے جماع کیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی مراد پائے گا۔ 

خواب میں کندش دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی نک چھکنی ہے۔ دلیل ہے کہ بیماری دراز و گی اور آخر کار شفاء پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کندش کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ رنج اور بلا میں گرفتار ہو گا۔ اگر دیکھے کہ کندش ناک میں ڈالی ہے اور چھینک لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد مشکل سے پوری ہو گی۔

خواب میں گندم دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گیہوں مال حلال ہے جو لوگوں کو تکلیف سے ملتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گیہوں کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ صالح اور دیندار ہو گا۔ اور گر پکا کر کھائی ہی تو غمگین ہو گا۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا منہ پیٹ تک خشک گیہوں سے پر ہے۔



دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گیہوں کے خوشے کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط اورتنگی ظاہر ہر گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ سبع سنبلات خصرو اخر یابسات (سات بالیں سبز اور دوسری خشک ) اور اگر دیکھے کہ گیہوں کو بوتا ہے۔



دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس ملک میں غلہ کا نرخ ارزاں کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں گیہوں تین وجہ پر ہے۔ (۱)ولایت سے معزول ہونا (۲)نفرت(۳)مسافری حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بھنے ہوئے گیہوں کھاتا ہے دلیل ہے کہ کچھ نفع پائے گا۔



اور اگر دیکھے کہ گیہوں اپنے وقت پر کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت سا رنج حاصل کرے گا۔ اور خواب میں گندم فروش ایسا شخص ہے کہ دین کے عوض دنیا کو اختیار کرتا ہے۔ 

خواب میں کنگر دیکھنا


حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ موسم پر کنگر کھاتا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور خواب میں کنگر کا کھانا مفید نہیں ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کنگر ہے اور کھایا نہیں ہے دلیل ہے کہ غم و اندوہ کم ہو گا۔ 

خواب میں گونگا ہونا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گونگا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ درویش اور بدحال ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوی اپنے آپ کو خواب میں گونگا دیکھے تو اس کی تباہی اور نقصان دین پر دلیل ہے۔



فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ صم بکم عمی فھم لا یرجعون (وہ بہرے گونگے اندھے ہیں اور وہ رجوع نہیں کرتے ہیں۔ ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گونگا ہونا سات وجہ پر ہے : (1) درویشی (2) بدحالی  (3) غم و اندوہ  (4) نقصان عیش  (5) مصیبت  (6) نقصان مال (7) دین کا نقصان  اور اگر گونگا خواب میں دیکھے کہ ا اس کی زبان کشادہ ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کار کاہوا کام کشادہ ہو جائے گا۔

خواب میں کنہ دیکھنا



کنہ چچڑی جیسا ایک جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنہ لوگوں کا عیال ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کنہ اس کے جسم کو کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کا عیال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر بہت سی کنہ ہے۔


دلیل ہے کہ لوگ اس کے چوپاؤں سے فائدہ دیکھیں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کنہ کا وجود اپنے سے دور ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ عیال کو اپنے سے دور کرے گا۔ اور دیکھے گا کہ اپنی چوپائے سے کنہ کو پکڑ کر ڈال رہا ہے۔


دلیل ہے کہ کسی کو فائدہ نہ پہنچائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) عیال  (2) نوکر چاکر  (3) مال اور بہت سے مطالب۔ اور اگر دیکھے کہ کنہ کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ گزشتہ بیان کردہ شدہ چیزوں میں نقصان اٹھائے گا۔


خواب میں بوری دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوری مرد عالم پر دلیل ہے اور جو چیزیں کہ اس میں اچھی اور بری ہیں۔ اس قول پر حضرت علی کرم اللہ وجہ سے دلیل لائے ہیں۔ آپ نے فرمایا ہے ان القلوب و عیتہ (کہ دل محافظ ہیں) حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بوری نئی اور پاکیزہ اور فراخ ہے تو بہت سی منفعت پر دلیل ہے ورنہ تھوڑی منفعت حاصل ہو گی۔

خواب میں قبرستان دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گورستان کا دیکھنا جاہلوں کی صحبت ہے کہ ان کا دین اور دنیا خراب ہے اور غم و پشیمانی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اہل قبور کی زیارت کی ہے۔



دلیل ہے کہ قیدیوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ قبرستان پر بارش برسی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل قبور پر رحمت حق ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر مالدار دیکھے قبروں میں گیا ہے اور ان کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ درویش ہو گا اور لوگوں سے بھیک مانگے گا۔



کیونکہ گورستان ناداروں کی جگہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم گورستان میں ہے اور مردے قبروں سے اٹھے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ بلا اور محنت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ قبریں کھلی ہیں بعض مردے ہیں ا ور بعض زندے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں محنت اور تنگی ظاہر ہو گی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قبرستان تین وجہ پر ہے : (1) قید خانہ  (2) غم (3) محنت اور بلا۔

خواب میں ناریل دیکھنا

خواب میں ناریل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گوز ہندی دیا ہے دلیل ہے کہ منجم اور تال ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گوز ہندی کو کھایا ہے دلیل ہے کہ ان کی بات کو سچ جانے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ گوز ہندی خواب میں کمینہ مرد یا ہندی کنیز ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے گوز ہندی کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اہل نجوم کی باتوں کو سچ جانے گا اور ان پر اعتقاد رکھے گا۔

خواب میں زمین میں گڑھا دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کا گڑھا مال ہے جس کو مکر اور حیلے سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گڑھے میں چھپا ہے اور اس میں سے نکل نہیں سکتا۔ دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے کسی کام میں پڑے گا اور اس سے مشکل کے ساتھ نکلے گا اور جس قدر گڑھا گہرا ہو گا کام زیادہ سخت ہو گا۔



اور اگر دیکھے کہ وہ گڑھا سردا بے جیسا ہے دلیل ہے کہ چور اس سے کچھ لے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گڑھا یا کنواں کھودا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے لئے مکر اور حیلہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے پانی نکالا ہے۔



دلیل ہے کہ مکر اور حیلہ سے کچھ حاصل کرے گا اور زندگی بسر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گڑھا کسی دوسرے کے واسطے تھا تو دلیل یہ ہے جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے وہ اس شخص کو پیش آئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گڑھے میں گرا ہے اور اس سے باہر نہیں نکل سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی پوشیدہ کام میں رہے گا اور اس سے خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو رہائی پانے پر دلیل ہے۔

خواب میں لوٹا دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوٹا مال اور نعمت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سونے یا چاندی کا لوٹا ہے تو حسب منشاء اس کو مال ملے گا۔ لیکن اس میں تہمت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیسے یا قلعی کا لوٹا ہے تو مال اور نعمت پر دلیل ہے۔



حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوٹا نو (9)وجہ پر ہے : (1) عورت  (2) خادم  (3) کنیز (4) دین کا قیام (5) جسم کی درستی  (6) عمر دراز (7) مال  (8) خیر و برکت (9)عورتوں کی طرف سے میراث۔ اور کوزہ لٹکانے والے کو برادہ کہتے ہیں اور اس کی تاویل سردار اور امیر زادی ہے۔

خواب میں بچپن دیکھنا



خواب میں بچپن دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچپن غم و اندوہ ہے اور اگر دیکھے کہ بچہ بن گیا ہے اور معلم کے آگے کتاب پڑھ رہا ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتارہو گا۔ کیونکہ بچہ فساد سے صلاح کو چاہتا ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر اپنے آپ کو بچہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا۔ 


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کے آگے بھنا ہوا بچہ رکھا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بہت خیر پائے گا اور وہ بچہ بڑے مرتبہ کو پہنچے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب صورت لڑکا تاویل میں فرشتہ ہے اور بد صورت لڑکا منفعت ہے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ وہ شیر خوار ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مقصود سے رکے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ کسی بچہ کو دودھ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ جننے کے وقت سلامت رہے گا۔


Labels:

Monday, June 24, 2019

خواب میں پہاڑ دیکھنا



خواب میں پہاڑ دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے آپ کو بلند پہاڑ پر دیکھے اور جانے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بزرگ آدمی اپنی پناہ میں لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کو اس کی جگہ سے کھینچا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پہاڑ پر مقام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر مشکل سے پہاڑ پر چڑھا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبے کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر مقام بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بادشاہ سے عزت پائے گا اور اس کا مقرب ہو گا۔ 


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دی ہے اور نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خیرو خوبی سے ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہاڑ اور محل کے اوپر جانا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو نیچے اترتا ہوا دیکھے تو اول کے خلاف تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کے دامن پر گرا ہے۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کے دامن پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے موافق کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اس کی ہمراہی میں بادشاہی لوگ ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ نے اپنی جگہ سے حرکت کی ہے اور پھر قرار پایا ہے۔دلیل ہے کہ وہاں کوئی بڑا آدمی بیمار ہو گا اور پھر شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آسانی کے ساتھ پہاڑ کھودا ہے۔ دلیل ہے کہ جلدی عطا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مٹی کا پہاڑ ہے دلیل ہے کہ اس کو کنجوس سراد سے طمع ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ کوہ کاف پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہوئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوہ طور پر ہے۔دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس پر بھروسہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر اپنے آپ کو کوہ عرفات پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا اور گناہ سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوہ لبنان پر ہے۔ دلیل ہے کہوہ علما اور صلحاء سے صحبت رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تاریک پہاڑ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ہلاکت کا خوف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ کسی پہاڑ میں بد راہ ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے یا قید خانہ میں جائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو روشن پہاڑ پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ویران پہاڑ پر ہے اور پتھر بکھرے ہوئے ہیں ا ور وہ مشکل سے چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ظالم بادشاہ سے خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو پہاڑوں میں چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ دو بڑے آدمیوں سے وسیلہ بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ میں سوراخ ہے اور وہ اس سوراخ کے اندر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سوراخ سے کوئی چیز نکالی ہے۔ دلیل ہے بادشاہ سے عطا پائے گا۔ 


حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ کے اوپر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی کی خدمت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کئی پہاڑوں سے پتھر لئے ہیں اور ہر ایک پتھر اپنی جگہ پر پھینکتا تھا اور اس کو وہاں سے لیتا تھا اور پہاڑ کے اوپر رکھ دیتا تھا دلیل ہے کہ مال کو قہر سے جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ پہاڑوں سے ایک کنارے میں جگہ لیے ہوئے تھا دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی بڑے آدمی کی خدمت کرے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر پختہ اینٹوں اور چونے کی سیڑھی بنی ہوئی ہے اور وہ اس پر سے پہاڑ کی چوٹی پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹ اور گارے کی ہے تو اس کی عمدہ تاویل ہے۔ اور اگر سیڑھی تانبے کی ہے تو بد ہے۔ اور اگر بھرت کی سیڑھی ہے تو اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب خاص ہو گا اور بہت سا مال پائے گا۔ 


حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہاڑ کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1) بادشاہ (2) منشی کا کام (3) فتح پانا (4) بلندی حاصل کرنا (5) سرداری پانا۔


Labels:

خواب میں کیکر دیکھنا



خواب میں کیکر دیکھنے کی تعبیر



اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کیکر ہے۔ یا ا س کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کیکر کھایا ہے تو سخت غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو کیکر دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچائے گا۔ اور کیکر کے دیکھنے میں کسی طرح بھی خیرو منفعت نہیں ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔


Labels:

خواب میں ہونٹ دیکھنا



خواب میں ہونٹ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبوں کا دیکھنا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے اور نیچے کا لب اوپر کے لب سے بہتر ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لب خواب میں خویش اور قریبی ہیں۔ اگر دیکھے کہ اوپر کا لب اپنی جگہ سے زائل ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا عورت اس کو ہلاک کرے گی۔ اور اگر دونوں لب گرے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو ماں باپ کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ چغل خور ہو گا۔ اور اگر اپنے لبوں کو درد مند یکھے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب آپس میں چسپیدہ ہیں اس طرح کہ کھل نہیں سکتے ہیں دلیل ہے کہ اس کا کام رکے گا۔ اور اگر عورت اپنے لب پر سیاہ خال یعنی تل دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت زیادہ ہو گی۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اپنا لب دانتوں میں پکڑ کر زخمی کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا جھگڑا ہو گا جس سے ہلاکت کا خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سوجے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سرخ ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ حاکم بنے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سبز یا سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ دوستوں کی وجہ سے غم کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب کمزور اور ضعیف ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر کا لب لڑکوں اور نیچے کا لب لڑکیوں پر دلیل ہے۔


Labels:

خواب میں لحاف دیکھنا



خواب میں لحاف دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لحاف عورت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور پاکیزہ لحاف ہے۔دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا لحاف خرید ا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری باندی خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا لحاف ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر لحاف پھٹا ہوا اور میلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیاں ناموافق اور لڑاکا ہو گا۔ 


حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لحاف ہے۔ دلیل ہے کہ دیندار اور تونگر عورت کرے گا۔ اور اگر سفید لحاف ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت تونگر اور پارسا ہو گی۔ اور اگر سرخ لحاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت عیاش ہو گی۔ اور اگرزرد لحاف دیکھے تو بیمار جیسی عورت پر دلیل ہے اور رنگ دار لحاف مکار اور فریبی عورت پر دلیل ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیا لحاف تین وجہ پر ہے: (1) علم والی عورت (2) کنواری لڑکی (3) کنواری باندی۔


Labels:

خواب میں لشکر دیکھنا



خواب میں لشکر دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ لشکر کسی جگہ پر ہے یا آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کو تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر لشکر کو آراستہ دیکھے۔ تو جس ملک میں لشکر ہے اس کی قوت اور نصرت پر دلیل ہے۔اور جس بادشاہ کی لشکر ہے اس کی قوت پر دلیل ہے اور اگر لشکر بغیر اسلحہ کے ہے تو اس بادشاہ اور اہل ملک کی ضعف او عاجزی پر دلیل ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لشکر کو خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) ٹڈی دل (2) سیل (3) سخت ہوا (4) جنگ و خصومت (5) بلا اور محنت


Labels:

خواب میں لعل دیکھنا



خواب میں لعل دیکھنا



لعل ایک قیمتی پتھر ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لعل خواب میں خوبصورت اور مالدار عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لعل آتشیں ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے یا اس نے خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قسم کی عورت کرے گا یا پاکیزہ عقل مند کنیز خریدے گا اور اگر اس کی عورت موجود ہے تو پاکیزہ لطیف صورت لڑکی جنے گی۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے لعل ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔ لیکن دین سے وہ گمراہ ہو وے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو لعل کا ٹکڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت کی مالدار عورت اپنے خویشوں میں سے کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بیگانے نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے دلیل ہے کہ نا معلوم عورت اس صفت کی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی جواب نے لعل کا ٹکڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ماؔ ل حاصل کرے گا۔ 


حضرت امام جعفررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لعل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) عورت (2) کنیز (3) منفعت (4) دنیا کا مال اور لڑکیاں


Labels: