Tuesday, June 28, 2022

خواب میں شیر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر ایک درندہ جانور شیر کا دشمن ہے اور اس کوخواب میں دیکھنا قوی اور دلیر دشمن ہے۔ لیکن کریم اور مہربان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ببرکے ساتھ لڑائی کرکے اس کو مغلوب کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ اوراگر اس سے مغلوب ہو گیا تو دشمن اس پر فتح پائے گا اور دیکھے کہ ببر اس سے ڈر کر بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر کی ہڈیاں اور بال اور چمڑا خواب میں دیکھنا مال اور منفعت ہے جو دیکھے ہوئے کے قدر کے مطابق اس کو دشمن سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ببر پر بیٹھا ہے اور وہ اس کامطیع (مطیع ہے:فرمانبردار ہے) ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس کا تابعدار ہو گا۔

Labels:

خواب میں خود کو پاخانہ کرتے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب کے اندر پاخانہ بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ( راغب : توجہ کرنے والا) ہو گا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس کو جادوگر عورت ملے گی اور وہ عورت حرام خور اور بددیانت ہوگی ۔ اگر پاخانہ میں اپنے آپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گااور اگر دیکھے کہ پائخانے میں یا پائخانے کے گڑھے میں گراہے تو دلیل ہیکہ مال جمع کرنے میں غرق ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ خود پائخانے کے کنوئیں میں گرا تو دلیل ہے کہ کسی کامل چھینے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاوں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پائخانہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے ۔ اول ، مال حرام ۔ دوم ، عیش دنیا ۔ سوم ، خزانہ۔ چہارم ، حرام میں شروع ۔ پنجم ،خدمت گار اور حرام خور عورت ۔

Labels:

خواب میں باغ دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خو اب میں باغ دیکھنا عورت ہے او ر اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے اور تر نہیں ہوا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت طالب جماع ہے۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گل و ریحان بوتا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند صالح پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ شفتالوں یعنی آڑووں کے باغ میں پھر رہا ے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا۔ جو جلدی علم و ادب سیکھے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحان کا دستہ ہے اور اٹھا کر ا س کو سونگھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا لڑکا دلیر ، دانا اور عقل مند ہو گا اور بوئے ریحان فرزند کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آباد اور پانی جاری والا اور محل والا دیکھے اور اس میں سے میوے کھائے اور اس کے پاس بھی ہیں ۔اور اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہیں ۔ اوراگرکوئی شخص دیکھے کہ باغ سبز و آباد میں ہے اور درختوں کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدارعورت ملے گی اور اس سے مال و نعمت پائے اور اگر دیکھے کہ موسم خزاں میں نامعلوم باغ میں گیا ہے اور درختوں کی پت جھڑی ہو رہی ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبزہ اور آب (آب رواں ہے:پانی جاری ہے)رواں ہے اور عورت (عورت صاحب جمال:خوبصورت حسین عورت ) صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حور العین پائے گا اور دلیل ہے کہ شہادت کادرجہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا باغ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے او ر اس باغ کے میوے کھاتا ہے تودلیل ہے کہ اسے مالدار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گا۔ او اگردیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختوں کے میوے اس پر گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ شریف آدمی سے لڑے گا اور اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ غالب میں کسی درخت کی چوٹی پر سویا ہوا ہے تودلیل لہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ بزرگوار بامال و جمال مرد ہے ۔ اگر دیکھے کہ وقت بہار یا گرما میں ایک عمدہ باغ لگا یا ہے اور اس میں میوے لگے ہوئے ہیں او ر کل وریا حین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیتھا ہوا ہے تو دلیل ہے اس کی موت شہادت پر ہو گی۔ کیونکہ یہ سب بہشت کی صفات ہیں ۔ اور اگر ایام گرما میں باغ معلوم دیکھے او ر اس کے میوے شیریں اور درختوں کے تے گرے ہوئے ہوں تودلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصاحب (بادشاہ کا مصاحب ہو گا۔ بادشاہ کا دوست اورنزدیکی ہوگا)ہو گا۔ اس حال میں کہ بادشاہ (بادشاہ اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا:بادشاہ اپنے نوکر چاکر اور لشکر سے جدا ہو گا) اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا۔ اوراگر سبز باغ کو تابستان (تابستا ن میں:موسم گرما میں ) میں سر سبز اور میووں سے پر اورا س میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑ سے اکھار کر خراب کر دیا ہے تودلیل ہے اس ملک کے بادشاہ کو ہلاکت کا خوف ہو گا ا ور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گا اور یا وہ معزول (معزول ہوگا:تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اس نے باغ کے درختوں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی ۔ اور ااگر خواب میں باغ کے اندر اونٹوں کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ سے میوے جمع کر کے گھر کولے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت (خیر و منفعت :بھلائی اور مال و دولت ) حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں سے سب کچھ جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے سختی اور رنج کے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اصلیت یہ ہے کہ باغ خواب میں دیکھنا لوگوں کا بقدر ہمت (بقدر ہمت :ہمت کے مطابق )کاروبار کا شغل ہے ۔ اگر باغ میں سبزہ دیکھے تو دلیل ہے اس کا شغل نیک ہو گا اور آراستہ ہوگا۔ اور اگر باغ کو سبزبی اور میوؤں سے خالی دیکھے کہ تودلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اگر باغ کو عمدہ اور آراستہ دیکھے تو اس کو کوئی کہے یہ باغ فلاں کی ملکیت ہے تواس نے اس باغ سے میوے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب باغ سے فائدہ ہو اٹھائے گا۔ اور اگر بہار اور گرمیوں کے دنوں میں باغ کو جڑا ہوا دیکھے ۔ چنانچہ اس میں سبزہ اور کوئی درخت نہ دیکھا تو دلیل ہے کہ بادشاہ رعیت پر جو روستم کرے گا۔ او ر اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے باغ لگا یا ہے اور درخت لگائے اور میوہ لگا تو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا۔ مال اور نعمت اور فرزند حاصل ہو گا۔ اور اگر اس باغ میں مو سمی انگور دیکھے تو اس امر کی دلیل ے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پائے گا۔

Labels:

خواب میں کسی کو گود میں لینا

خواب میں کسی کو گود میں لینا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی مشہور آدمی کو گود میں لیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص نیک اور صالح ہو گا اور دین کی خیر پائے گا اور اگر دیکھے کہ بچے کو گود میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ محبوب فرزند کا خواست گار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کو آغوش میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔

Labels:

خواب میں ہرن کو پکڑنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہرن کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ خوب صورت کنیز (کنیز :لونڈی ) حاصل کرے گا۔ اگر اس نے دیکھا ہے کہ اس نے ہرن کے گلے کو کاٹا ہے تودلیل ہے کہ دوشیزہ لڑکی کے کنوار پن کو توڑ دے اور اگر دیکھے کہ ہرن کا پیچھے سے گلا کاٹا ہے تودلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خلاف شریعت جماع( جماع کرے گا:مبا شرت کرے گا ) کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہر ن کاچمڑا اتا را ہے تو دلیل ہے کہ غر یب عو رت کے ساتھ زنا(زنا کرے گا:فعل بد کرے گا) کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا کھای اہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا یا گوشت یا چربی کھاتا ہے یا اس کی طرف واپس آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مالدار عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کو مارا ہے کتو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے غم ناک ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہرن کے پیچھے گئے اور اس کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ دوشیزہ (دوشیزہ عورت :نوجوان عورت)عورت یا کنیز حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہرن کو شکار کے وقت گرا لیا ہے تو دلیل ہے کہ مال (مال غنیمت پائے گا:لوٹ کا مال پائے گا)غنیمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن گھر میں مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اوردیکھے کہ ہرن کو پتھر یا تیر سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ نالائق بات کسی عورت کو کہے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ہاتھ سے ہرن کو پکڑا ہے ۔یا اس کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ا س کو کنیز سے فرزند حاصل ہوگا۔ 
حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہرن کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔دوم، کنیز ۔ سوم ، فرزند ۔چہارم ،عورتوں سے فائدہ حاصل کرنا۔

Labels:

خواب میں عربی گھوڑا دیکھنا

خواب میں عربی گھوڑا دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ عربی گھوڑے کو خواب میں دیکھنا دلیل بزرگی اور عزت اور جاہ کی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عربی گھوڑے پر بیٹھا ہے اور گھوڑا مطیع (مطیع: فرمانبردار) وفرمانبردار ہے تو عزت اور بزرگی کی دلیل ہے ۔ مگی اسی بزرگی عربی گھوڑے کی نسبت کم پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے سامان میں کمی ہے مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بزرگی اور نقصان ہو گا ۔اور اگردیکھے کہ گھوڑے کی دم موٹی ہے اور لمبی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اسکے نوکر و چاکر ہوں گے اور اگر دم کٹی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی خادم اور چاکر نہ ہو اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز اس کے گھوڑے کے اندام یعنی جسم میں سے ناقص تھی تو دلیل یہ ہو کہ اسی قدر عزت و شرافت میں نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے ساتھ جنگ کیا ہے اور گھوڑا غالب آیا ہے اور فرمانبردار نہیں ہوا ہے تو سیہ گناہ اور نا فرمانی کی دلیل ہے۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ برہنہ (معصیت :بافرمانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت اور گناہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر وہ گھوڑا کسی دوسرے کا ہے تو گھوڑے والے کا یہی حال ہے جو ہم نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے کہ گھوڑا برہنہ ہے لیکن اس کا تو مطیع ہے تو شرف اور بزرگی کی دلیل ہے اور اگر دیکھا کہ گھوڑے پر سوار ہے اور گھوڑا چھت یا دیوار پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ گناہ اور معصیت (معصیت : نافرمانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) بہت کرے گا۔ اگر گھوڑے پر بیٹھ کر ہوا میں اڑے یا دیکھے کہ گھوڑے کے پر پرندے جیسے ہیں اور وہ پرندے کی طرح اڑتا ہے تو سفر کرے گا اور دین و دنیا میں شرافت اور بزرگی پانے کی دلیل ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو ابلق (اسپ اہلق :وہ گھوڑا جو کچھ سفید اور کچھ سیاہ ہو ، چتکبرہ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ گوہی دیں گے اوراگر دیکھے کہ اسپ سیاہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے مال اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کمیت (کمیت:وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سرخی سیاہی ہو ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے وقت اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اشقر اشقر (اسپ اشقر : وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سرخ زردی مائل بیساہی ہو ) گھوڑے پر سوار ہے تو درستی دین کی دلیل ہے اور بادشاہ سے عزت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کے گھوڑے سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑی بیماری دیکھے گا اور اسپ سمند(سمند :سفید گھوڑا ) کی بھی یہی دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اسپ جرمہ (جرمہ :نقرہ خنک ) پر سوار ہے تو خیر و صلاح کی دلیل ہے اور اسپ سلیس پر سوار ہے تو دلیل ہے کہ عورت ملے گی۔ اوراگردیکھے کہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلی ہے کہ وزت اور مرتبے سے گرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہبر ہنہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلی ہے کہ گناہ اور معصیت سے بچے گا اور اگر دیکھے کہ ہتھیار لگا کر گھوڑے پر بیٹھا ہیتودلیل ہے کہ شرافت اورمرتبہ بلا رکاوٹ پائے گا اور دشمن پر فتح مند ہو گا ۔ اور اگر گھوڑے دوڑاتا ہے تو دلیل ہے کہاس سے گناہ ہو گا اور گھوڑا دو ڑانے کے قدر پر دہشت اورخوف دیکھے گا اور اگر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد کی طرف گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کسی طرح کی خیر نہیں ہے۔ لیکن گھوڑا وہاں سے باہر لائے تو خیر ہے اور اگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے ساتھ ہے پیار کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال و دولت پائے گا اور اگر گھوڑے کو اپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا۔ جس سے لوگ حیران ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ بیگانہ گھوڑا اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شریف آدمی اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے اور گھوڑے کی قدر و قیمت کے مطابق مقام کرے اوراگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے کوچہ سے باہر گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی مر شریف اور نامدار اس کوچہ میں سے غائب ہو گا یا مرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اسپ مادیاں لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ برکت والی عورت ملے گی اور اگر سیاہ گھوڑی دیکھی ہے تودلی ہے کہ وہ عورت شریف اور ماندار نہ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ ابلق گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے ماں باپ ایک نسل سے نہ ہوں گے اور اگر وہ گھوڑی جرمہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت خوب صورت اور باجمال ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑی سبز رنگ کی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت دیندار اور پر ہیزگار ہو گی ۔ اور اگر اشقر گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت عز یز اور صاحب مرتبہ ہو گی اوراگر کمیت ہے تو وہ عورت عیش پسند اور خوش باش ہوگی ، اور اگر دیکھے کہ وہ گھوڑی بچہ والی ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہاں فرزند بھی ہو گا اور اگر گھوڑی سے ساتھ بچھیری ہے تو وہ عورت لڑکی والی ہو گی ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھوڑے کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہیکہ بادشاہ اس کا خواست گار ہوگا اور اپنا مصاحب بنائے گا اور اگردیکھے کہ کسی کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بیٹھا ہے تو پیچھے والا آگے بیٹھنے والے کے تابع فرمان ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ بہت سے گھوڑے اسکے گھر یا کوچہ کے گرد جمع ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں بارش کثرت سے ہو گی اور سیلاب آئے گا۔ حضرت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسپ تیز رفتار اورر خوش رفتار بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایک عورت مالدار اور صالحہ اپنی زوجیت میں لائے اور اگر وہ اس کااہل نہیں ہے وہ ایسی عورت کی مصاحبت کرے گا کہ جس سے نفع اورنیکی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھوڑے کا کان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں کا پیغا م اس سے کٹ جائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑا سر کے بل گر ا اور پھر اٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسکے کام میں پہلے خلل پڑے گا اور پھر درست ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دم کٹا گھوڑا خریدا ہے اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل عورت کا شوہر بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال فضولیات میں مشغول ہیں اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر ہوا میں گیا ہے اور پھر ہوا میں سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے گھوڑے کو چرایا ہے ۔ خوف ہے کہ اس کا عیال ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا گم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھا ہے کہ اپنے گھوڑے کو فروخت کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت و مرتبہ کم ہو گا یا اس سے عیال جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر الٹا بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا اور اس کو ضرر اور ملامت حاصل ہو گی ۔
حضرت جابر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھوڑا دیکھنا اپنے نفس کی خواہش کو دیکھنا ہے اور اگر اپنے گھوڑے کو دیکھے کہ سرکش ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس سرکش ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا مطیع و فرمانبردار ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس اس کی بدی میں نہایت سخت ہے۔ اور گھوڑے کے جسم پر ہر ایک عضو کے اوپر بادشاہی کانشان ہوتا ہے اور اگر بادشاہ کے خون کو گھوڑے پر دیکھے تو عزت اور رفعت کی دلیل ہے اور عام لوگوں کاخواب میں گھوڑے کو دیکھنا عزت اوربخت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ نامعلوم گھوڑا محلے سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ محلے کے بزرگوں سے کوئی شخص دنیا سے کوچ کرے گا۔
حضرت خالد : صفہانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالان والا گھوڑا مرد کا نصیب ہے ۔ جس قدر پالانی گھوڑا مطیع و فرمابنردار ہو گا، اسی قدر نصیب مطیع اور فرمابنردار ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ پالانی شہر یا گاؤں یا سرائے میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد مسافر عجمی اس جگہ آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درازدم گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسپ کی دم اور سم کی درازی کے برابر اس کے تابعدار ہوں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور عیش اس پرتنگ ہو گا۔
حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھوڑے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔اول، عزت ۔ دوم ،مرتبہ ۔ سوم ،حکو مت ۔ چہارم، بزرگی ۔ پنجم، خیر و برکت ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔ الخیر معقود فی نو اصی الخیل والبر کتہ الی یوم القیامتہ والذل فی اربار البقر (قیامت تک گھوڑوں کی پیشانی میں خیرو برکت بستہ ہے اور زلت گائے کی پچھاڑی میں ہے) اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھوڑے پر بندر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے گھوڑے پر بیٹھا ہے کہ کوئی آتش پرست اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے۔

Labels:

خواب میں افیم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افیون (افیون :افیم ) کا خواب میں دیکھنا غم اور اندیشہ کی دلیل ہے اور افیون کا خواب میں کھانا غم اوراندوہ اور مصیبت اور رنج کی دلیل ہے

Labels:

خواب میں بارش کو ناپنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب مین دیکھے کہ گزیا اور کسی چیز سے بارش کو ناپ رہا تھا تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسے نفع اور فائدہ ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سن یا ریشم کا کپڑا ناپتا ہوا اپنے آپ کو خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر میں اسی قدر حرام مال پائے گا ۔

Labels:

خواب میں سورج دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتا ہے۔اگر خواب دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکرڑا ہے یا اپنی ملکیت میں لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی یابزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کا دوست اور مقرب (مقرب ہو گا:نزدیکی ہو گی) ہو گا اور اگر دیکھے کہ خود آفتاب ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہو گا ۔اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہو گا،تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا ۔اور اگردیکھے کہ آفتاب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت کرے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی جگہ چاند قائم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ ہوگا اور سلطنت برقرار رہے گی۔اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے نور لیتا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے بادشاہ سے ملک لے گا۔ اور اگردیکھے کہ آفتاب کوپکڑا ہے، لیکن آسمان سے نہیں اوراس کی شعاع اور نور بھی نہیں ہے اور تاریک و تیرہ ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب تاریک اور سیاہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتا ب بزرگوار بادشاہ ہوتا ہے اور چاند وزیر ۔اور زہرہ عورت اور عطارد بادشاہ کا منشی اور مریخ شاہی پہلوان اورباقی ستارے بادشاہی لشکر ہوتے ہیں ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب باپ اور چاند ماں اور باقی ستارے بھائی ہوتے ہیں ۔چنانچہ حق تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے میں بیان فرمایا ہے :انی رایت احد عشر کو کبا والشمس و القمر رایتھم لی ساجدین (میں نے خواب میں گیارہ ستارے دیکھے اور آفتاب اور چاند کو دیکھا ہے کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں اور جو زیادتی اورکمی آفتاب اور مہتاب اور ستاروں میں دیکھے تو ماں باپ اور بھائیوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چمکا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے عورت چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابر (ابر وغیرہ :بادل وغیرہ ) آفتاب کے نور کو ڈھانپتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطرناک ہو گا اور اس کے احوال خاص کر جب آفتاب کو کھلتا دیکھے بدل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیایء سے روشنی میںآیاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہو کر جلدی شفاء (شفا پائے گا:صحت پائے گا) پائے گا۔اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر رسی یا دھا گہ لٹکا ہوا ہے اور اس نے اس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مد اور قوت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گر جائے گا۔اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مہتاب کو سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ یا خطا ظاہر ہوگی اور اگر دیکھے کہ آفتاب یا ماہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور ان کے نور کو لیتا ہے تو دلیل ہے کہ جہان کی بادشاہی حاصل کرے گا اورجہان کے سب بادشاہ اس کے تابع (تابع ہوں گے :ماتحت و فرمانبر دارہوں گے) ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ سورج چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سیا ہ ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہوجائے گا۔ خاص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کا نقطہ ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کادل ملک میں مشغول ہوگا اوراگر دیکھے کہ دو آفتاب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے اور اگر آفتاب کو زمین پر اترا ہوا بے نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ سلطنت سے معزول ہو گا اور ملک سے بے بہرہ ہو گا۔ اور اگر آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب دیکھنے والا دونوں غم میں متلا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب کسی سوراخ میں گم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج و غم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کوکسی چیز نے چھپا لیا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ لشکر سمیت دشمن سے شکست کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پرستش کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب (مقرب :نزدیکی) ہو گا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کاچہر ہ آفتاب کی طرف ہے پھر آفتاب سے چہرہ پھیر لیا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا ، پھر مسلمان ہوا اور انجام کار پھر کافر ہوجائے گا۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو پھر دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ کسی باامید چیز سے رنج پائے گا ۔ اور ار آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اورحشمت (حشمت پائے گا:دو بدبہ پائے گا)اور بزرگی پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آفتاب کو دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پرہے ۔اول ،خلیفہ ۔دوم ، سلطان بزرگ۔ سوم، رئیس ۔چہارم ، حاکم بزرگ ۔ پنجم ، عدل بادشاہ ۔ ششم ، رعیت کافا ئدہ ۔ ہفتم ، مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد۔ ہشتم ، نیک اور روشن کام ۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ آفتاب کو سجدہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر مہربانی کر کے اپنا مصاحب (مصاحب :دوست ) بنائے گا۔ مرتبہ بڑا ہوگا۔ ملک کے رئیس اور امیر عدل کریں گے اور صرف آفتاب کی شعاع کو دیکھنا اس کے برعکس حکم رکھتا ہے ۔

Labels:

ِخواب میں اشتر خار دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اشترخار دیکھنا غم و اند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں اشتر خار لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو دیا ہے یا بیچا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اشتر خار رکھا اور اونٹ کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اونٹ کے لئے غم ناک ہو گا۔

Labels:

خواب میں بادل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، ابر سفید ۔دوم ، ابر سیاہ ۔ سوم ، ابر زرد۔ چہارم ، ابر سرخ،۔ پنجم ، ابر بر نے والا ۔ ششم ، ابر نا برسنے والا ۔ اور ہر ایک کی تعبیر خاص ہے۔ اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو ابر سفید برسنے والے کے نیچے دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئدہ ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ عورت پائے گا جس سے رنج و غم اٹھائے گا۔اور اگراپنے آپ کو سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت (محنت اور بلا :دکھ اور تکلیف ) اوربلا اور گرفتاری کی دلیل ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔ پہلے اس پر سرخ ابر ظاہر ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سیدھا اس کے سر پر کھڑا ہو گیا ہے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکومت پائے گا اور اگردیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گزر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوتی ہے اور اس کی مراد اس سے حاصل ہوگی۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادل کو ہوا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عالموں اور حاکموں کی صحبت حاکموں کی صحبت میں رہے گا: ) میں رہے گا۔ اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی دلایت میں قاصد ان باخبر کو بھیجے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کو ہوا میں پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ نیکی اور بزرگوں اور علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادل اس کے سر پر سایہ کرتا ہے تودلیل ہے کہ اس سال خیر اور نعمت بہت پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وظللنا علیکم الغمام وانز لنا علیکم المن والسلو ی کلو ا من طیبات مارزقنکم(اور ہم نے تم پر بادل کو سایہ کیا اور تم پر من اور سلو یٰ اتارا ۔ ہم نے جو پاک چیزیں تم کو عنایت کی ہیں ، کھاؤ) اور اگر دیکھے کہ بادل کو کوئی کپڑا سیاہ ہوا تھا اور اس نے پہنا تو دلیل ہے کہ اتنا علم اسے حاصل ہو گا جو کسی کو نہ ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ ابر نے تمام جہان کو ڈھانپا ہے اور بر سا نہیں ہے تو یہ بری دلیل ہے۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھا ہے کہ بادل کو جمع کیا یا اٹھا یا یا کھایا تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ حکما ء (حکما ء :حکیموں ، دانؤں ) میں عقل و دانش سے ممتاز ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی زندگی حکمت سے ہوتی اور اگر دیکھے کہ ابر سیاہ ایک جگہ پر گھرا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر حق تعالیٰ کے عذاب کی دلیل ہے ۔ جس کو ابر کے نزدیک دیکھے گا، وہ عذاب حق کے نز دیک ہو گا اور اگر ابر کے ساتھ بارش کو دیکھے تودلیل رحمت اور خیرات کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر رحمت اور نیکی دیکھے گا۔ اور اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلمانوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے اور اگر کڑک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یہ سخت قوی (سخت قوی عذاب :نہایت بڑا عذاب ) عذابوں کی دلیل ہے اور اگر اپنے گھر او جگہ پر ابر چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے فر زند اور اہل خانہ (اہل بیت :گھر والے ) کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اندزے پر دانش اور حکمت حاصل ہوگی۔
حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ بادل خوب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔اول ، حکمت ۔ دوم ، دوم ، ریاست ۔ سوم ، بادشاہ ۔ چہارم، رحمت ۔پنجم ، پرہیز گاری ۔ ششم ، عذاب ۔ ہفتم ، قحط۔ ہشتم ، بلا ، نہم ، فتنہ ۔

Labels:

Monday, June 27, 2022

خواب میں آئینہ دیکھنا

خواب میں آئینہ دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مرتبہ ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قدر اور مرتبہ ولایت اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے کہ اپنا مال و متاع (مال و متاع:مال و اسباب) کسی کے سامنے پیش کرے گا اور اگر دیکھے کہ چاندی کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا۔کیونکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو برا خیال کرتے ہیں۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لوہے کہ شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگراس کی عورت حامل ہے تو لڑکا پیدا ہوگا سب باتوں میں باپ کی مشابہ (باپ کی مشابہ:باپ جیسا ہو گا) ہو گا۔اور اگر یہی خواب عورت حاملہ دیکھے تو لڑکی پیدا ہو گی جو سب طرح سے اپنی جیسی ہو گی ۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا اور وہ عورت دوسرا شوہر کرے گی ۔اور اگر لڑکا خواب میں شیشہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی پیدا ہوگا۔ اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی ۔ اور حاکم یا بادشاہ شیشہ دیکھے تو معزول (معزول ہو گا :تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا اورحکومت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کاجائے نشین (جانشین ہو جائے گا:اس کی جگہ دوسراتخت پر بیٹھے گا) ہو جائے گا.
حضرت جابر مغربی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں خوف صورت چہر ہ آئینہ میں معروف دیکھا ہے تو بادشاہ ہو گا اور اورغیر معروف ہے تو جیسے دیکھا ہے ، اس کی تاویل اور بدآئینہ دیکھنے والے کی طرف رجوع کرے گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میںآئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت ۔دوم پسر ۔سوم،جادوفرمان ۔چہارم، یار و دوست ۔پنجم ، شریک ۔ ششم، کار روشن ۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بزرگی پائے گی اور اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہو گی اور شوہر (شوہر کے نزدیک عزیز اور گرامی ہو گی:اس کا خاوند اس کی قدر کرے گا ) کے نزدیک عزیز اور گرامی ہوگی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہول آدمی نے شیشہ دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کودیکھ کرخوش ہو گا۔

Labels:

خواب میں ہڈی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہڈی مال و دولت ہے جس سے لوگ گزر کرتے ہیں ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ہڈی ملی ہے اور اس پر گوشت بھی ہے تو دلیل ہے کہ اس گوشت کے انداز ے کے مطابق خیر اور مال پائے گا اور اگردیکھے کہ ہڈی بغیر گوشت کے ہے تو دلیل ہے کہ اس کو تھوڑی بھلائی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو ہڈی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس سے کسی کا بھلا ہو گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کی ٹوٹی ہوئی ہڈی باندھی ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور طرح طرح کی نعمتیں حاصل کرے گا او ر نیک کام کرے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی تنگی اور محتاجی دور ہو گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہڈی کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔ اول ، امید مال ۔ دوم ، اقربا ۔ سوم ، فرزندان ۔ چہارم ، قیام کا گھر ۔ پنجم ، مال، ششم ، بر ادران ۔ ہفتم ، دوست اور شریک۔

Labels:

خواب میں اژدھا کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اژدھا کا خواب میں دیکھنا بڑے بھاری دشمن کا دیکھنا ہے جو قوی دشمنی رکھتا ہے ۔ اگردیکھے کہ وہ اژدھا رکھتا ہے تو دلیل اس کی یہ ہے کہ بزرگوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ اژدھا سے جنگ کر کے اس پر غا لب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں سے لڑے گا اور آخر کار (دشمن کو زیر کرے گا: دشمن کو مغلوب کرے گا)دشمن کو زیر کرے گا اور اگر دیکھے کہ سانپ کو مارا اور اس کا گو شت کھایا تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور اس مال کو اپنے اہل و عیال کے واسطے خوب خرچ میں لاوے ۔
حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سانپ نے اس کو کھایا تو دلیل ہے کہ دشمن سے خوف ہوگا ۔ اور دشمن اس کو ہلاک کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اژدھا (اژدہا کے پشت پر: اژدہا کے اوپر سوار ) کی پشت پر بیٹھا ہے اور اژدہا اس کے تابع فرمان ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بہت بڑا دشمن اس کا تابعدار ہو گا اور اس کے سب کاروبار انتظام سے ہوں گے۔

Labels:

خواب میں جسم کے حصوں کا بڑھ جانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ قوم کے جسمی اعضاء زیادہ ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اپنے اور اہل خانہ زیادہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ دیکھے کہ اس کے اعضاء کٹ گئے ہیں یا جسم سے گر پڑے ہیں تودلیل ہے کہ سفر کرے گا۔ اس کے اپنے پر اگندہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اگر دیکھے کہ اس نے اپناجسم کاٹا ہے یاپر اگندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت اور خویشوں کو شہروں میں پر اگندہ کرے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑاکٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نفع پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کاعضو جسم سے جدا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال سے کوئی آدمی زور سے کچھ لے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم میں سے گوشت کاٹ کر کسی مرغ کے آگے ڈالتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کسی کو کچھ نخشے گا۔
حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خلقت میں رسوا ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : قالوانطقنا الذی انطق کل شئی( وہ کہیں گے کہ ہمیں اسی نے گویائی دی ہے جس نے ہر ایک چیر کو گویائی عنایت کی ہے ۔) اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ کسی رستے پر جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر بھر وسہ کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس کے جسم میں سے کچھ جدا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کوئی شخص سفر کو جائے گا اور ادیکھے کہ اس کے اعضاء درد کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ پر ندہ اس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑا لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کامال زور سے لیں گے اوراگر دیکھے کہ اپنے گوشت کا ٹکڑا پرندے کے آگے ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کچھ کسی کو دے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے اعضاء میں سے کوئی عضو تباہ ہو گیا ہے تو اس سے دلیل یہ ہے کہ وہ راہ راستی پر نہیں رہا ہے ۔ حضرت فضیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کیا یا رسول اللہ !میں نے ایک بہت برا خو اب دیکھا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ کیا دیکھا ہے ؟میں نے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ لو گو ں نے آپ کے جسم سے ایک ٹکڑا کاٹا اور میر ی گود میں رکھ دیا ہے ۔ آپ نے فرمایا ۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا جو تمہاری گود میں بڑھے گا۔پھر نچہ پیدا ہوا ۔ یعنی حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔اور حضرت فضیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پر ورش میں بڑے ہوئے ۔

Labels:

خواب میں اونٹ پر بیٹھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کونا معلوم اونٹ پر دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کو درہا ہے ، غم اور فکر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اونت پر بیٹھا ہے،رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہاں ہے؟ تو دلیل ہے کہ اپنے راہ میں عاجز ہو گا ۔اور کوئی تدب نہ کر سکے گا اور اگر اونٹنی پائے تو عورت پائے گا اور اگر اونٹنی بچہ والی ہے تو عورت فرزند والی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ او نٹ اس کے پیچھے درڑ رہا ہے تو دلیل غم ہے او ر اگر دیکھے کہ اونٹ نے اس سے سر پھیرا ہے اور مطیع نہیں ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اونٹ مست غضب ناک پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر کوئی بڑا آدمی قبضہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مرد عجمی کے ساتھ دشمنی ہو گی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹوں کے گلے کو چراتا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اپنے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک (اہل ملک پر :ملک کے لوگوں پر ) پر حکومت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ دوہتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سے اسی قدر مال و دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ دودھ کی بجائے اونٹنی کے پستانوں سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو حرام مال ملے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹنی بخشی ہے یا اس نے خود خریدی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز (کنیز:لونڈی ) خریدے گا۔ او ر اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی اونٹنی بھاگ گئی ہے یا چوری ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا یا ان کے درمیان جھگڑا پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی اونٹنی مر گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کو بچہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اورمال بڑھے گا اور اگر خواب میں اونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مرادی پوری ہو گی ۔او راگر خواب میں دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے کسی نے بہت سا اونٹ کا گو شت دیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے ۔ اول ، عجمی بادشاہ ۔دوم ،امیر شخص ۔ سوم ، مرد مومن ۔چہارم ،سیل ۔پنجم ،فتنہ ۔ششم ، آبادی ۔ہفتم ، عورت۔ ہشتم ، حج۔ نہم ، نعمت ۔ دہم ، مال ۔اورعربی اور اونٹ مرد عربی پر اوعر عجمی اونٹ مرد عجمی پر دلیل ہے ۔ اور شتربانی کی تاویل صاحب تدبر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے اور سنوارنے والے کی ہے۔

Labels:

خواب میں آنکھ سے آنسو بہنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ سے سرد آنسو بہتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص شادی اور خوشی دیکھے گا اور اگر معمولی آنسو بہتے دیکھے تو لیل ہے کہ غمگین اور درد مند ہو گا اور اگر دیکھے کہ بغیر دونے کے اس کے چہرے پر آنسو ہیں تو دلیل ہے کہاس پر باتوں سے لوگ طعنہ ماریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں بجائے اشک کے گرد اور خاک جمع ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال بغیر رنج کے ملے گا اور اگر دیکھے کہ آنسو اس کے چہرے پر سے نکل رہیں تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مال وعیال کے خرچہ پر لائے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھوں سے آنسووں کادیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، شادی اور خوشی۔دوم ، غم و اندوہ ۔ سوم ، نعمت ۔ اشنان (اشنان : ایک قسم کی شور گھاس ہے جو شوریدہ زمین میں آگئی ہے جب اس سے کپڑے دھوئے جائے ہیں تو صابن کی طرح سفید ہوجاتے ہیں اوراسی گھاس کو جلا کر اس کی سجی بناتے ہیں

Labels:

خواب میں ہاتھ کی انگیاں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی پانچ انگشت پانچ نمازیں ہیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگشت فرزند اور برادر ہیں ۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہیکہ انگوٹھا صبح کی نماز کی دلیل ہے اور انگشت شہادت نماز ظہر اور انگشت درمیانی نماز عصر اور اس کے ساتھ کی انگلی نماز مغرب اور سب سے چھوٹی انگشت نماز عشاء کی دلیل ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگشت نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند یا برادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بیٹے یا بھا ئی پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگشت آپس میں ملی ہوئی نہیں ہیں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بھا ئیوں اور فر زندوں کاکام درست ہو گا ۔ اور اگر انگیوں کو مٹھی کی طرح بند کیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اہل خانہ کا کا ربستہ ہوجائیں گے۔ 
حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ اس کا انگو ٹھا کٹا ہوا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگشت شہادت بریدہ یعنی کٹی ہوئی تو اس امر کی دلیل ہے کہ فرض نمازوں میں تقصیر کرتا ہے کہ اگر دیکھے کہ درمیانی والی انگلی والی کٹی ہوئی ہے کہ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر کابادشاہ یا رئیس مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگ لیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کافر زند مرے گا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پاوں کی انگیوں کو خواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے ۔ اور اگر پاؤں کی انگیوں کو سخت اور قوی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی شادی ہو گی اور اس کے خلاف دیکھے تو اس کا کام ابھی نہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے انگشت پا کو آفت پہنچی ہے کہ چل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گا اور اگر ہاتھ پاؤں کی انگیوں کو ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگیوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، بھتیجے ۔ سوم ، نوکر ۔ چہارم ، دوست ۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، پنج نماز ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیا ں گر گئی ہیں یا کٹ گئی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل خانہ سے جدائی ہو گی اور وہ خود بھی پریشان ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا۔
حضرت خلف اصفہانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ نکلتا ہے یا اس کی انگشت شہادت سے خون نکلتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگشت سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں گفتگو ہو گی ۔

Labels:

خواب میں اللہ سے بخشش مانگنا, گناہوں کی معافی مانگنا

استغفار کے لفظی معنی ہیں ، گناہوں کی معافی مانگنا ۔استغفر اللہ کہنا۔ حق تعالیٰ سے بخشش طلب کرنا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں استغفار کرے تودلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو مال اور فرزند عطا کرے گا۔
فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واستغفروا ربکم انہ کان غفار یرسل السماء علیکم مدراراویمہکم با مول و بنین(اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو، کیونکہ وہ بخشنے والا ہے ۔ تم پر موسلادھار بارش کرے گا اور مال و اولاد سے مدد کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شحض خواب میں استغفار کرنا چار وجہ پر ہے۔ اول ،مال ۔دوم، فرزند ۔ سوم ، حق تعالیٰ سے بخشش ۔ چہارم ، گناہوں سے توبہ۔ اسطرلاب:(علم نجوم کا وہ آلہ جس سے آفتاب اور ستاروں کی بلندی معلوم کی جاتی تھی ): 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطرلاب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہو گا اور قوم کاسردار ہوگا۔ اوراگردیکھے کہ اسطرلاب گم ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جاہ اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسطرلاب سے آفتاب کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے کام یا اس کے سرداروں کے کام میں مشغول ہوگا اور ان سے خیر و منفعت پائے گا اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں اسطرلاب ایسا مرد ہو تا ہے کہ جس کو ثبات اور استقلال نہیں ہوتا ہے اور پائیدا رکام پر نہیں ہوتاہے۔

Labels:

خواب میں کسی کو گرانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گرانا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر دلیر اور بیباک ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہیکہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گناہ کی تہمت لوگ لگائیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکری ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ اورر اہل تعبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر ، بادام یا قند کو ڈالا ہے ۔اگر ڈالنے والا معلوم ہے تو اس سے اسی قدر عطا پائے گا اور اگر نامعلوم ہے تو اسی قدر کسی سے فائدہ اٹھائے گا اور اگراس نے بھی کھانے کی چیزیں چو پاؤں کی طرف ڈالی ہیں تو ا س سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلوں کو دے گا۔

Labels:

Monday, June 20, 2022

خواب میں انجیل پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انجیل پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ خود رائے (خود رائے :اپنی ہی رائے پر چلنے والا)اور حق (حق سے باطل پر فریفتہ ہو گا :حق کو چھوڑ کر باطل کو اختیار کرے گا) باطل پر فریفتہ ہو گا۔ اور اگر کسی کو انجیل پڑھتا دیکھے تو دلیل ہے کہ و ہ عیسائی مذہب پر ہے۔تھوڑی خیر دیکھے گا اور اگر زبانی پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ حق سے باطل کی طرف پھرے گا اور عیسائیوں کا دوست ہوگا۔

Labels:

خواب میں انجیر کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر کا کھانا موسم میں ہو یا بغیر موسم کے ہوبر ا ہے اور اگر دیکھے کہ انجیر کھائی ہے یا جمع کی ہے تو اسکو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ پائے گا اور ممکن ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر زرد دیکھنا اور کھانا بیماری کی دلیل ہے اور انجیر سیاہ غم اور اندوہ ہے اور انجیر سبز وقت پر کھانا جس کامزہ شیریں ہو ، نقصان نہیں دیتا ہے۔

Labels:

خواب میں انار دیکھنا خواب میں انار کھانا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے ۔ لیکن مرد کی ہمت پر ہے ۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا او ر اگر دیکھے کہ انار درخت سے اتارا اور کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ با جمال عورت سے نفع پائے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں مال کا جمع کرنا ہے اور اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیریں کھانا ایک ہزار درہم ہے جو پائے گا۔ اور انار ترش غمو اندوہ ہے اور جس انار کا ترش یا شیریں ہونا نہیں جانتا ہے اس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا یا کم سے کم پچاس درہم پائے گا یا ممکن ہے کہ درہم جی جگہ دینار پائے ۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ صاحب خواب کی ہمت اور قدر کے مطابق تعبیر بیان کرے ۔اور اگر دیکھے کہ انار جاڑے میں کھاتا ہے کہ ہر ایک دانہ کے عوض میں اس کے لکڑیاں لگیں گی اور ہر حال میں انار ترش کھانا وقت پر ہو یا برا ہے اور انار شیریں کا حکم درمیانے درجہ پر ہے ۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے اگر وہ مسافر ہے تو اس کا سامان اور اسباب فروخت ہو گا اور سوداگر ہے تو سفر مبارک اور باسودو منفعت ہو گا ۔اور اگر دیکھے انار شیریں کے سانے پائے یا اس کو کسی نے دئیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو رنج پہنچے گا۔ خواہ وقت انار ہو یا نہ ہو ۔ اور اگر شیریں یا اس کا پوست اور مغز کھائے تو دلیل ہے کہ سب چیزوں سے بر خورداری (بر خورداری پائے گا:فائدہ اٹھائے گا) پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں انار کا کھانا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال جمع کرے گا۔ دوم ، زن پا رسا ۔سوم ، شہرآباد ہو گا۔ لیکن انار ترش کا کھانا موجب (موجب غم ہے:غم کا سبب ہے) غم ہے۔
 حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاس انار ہے تو دلیل ہیکہ شہر یا ولایت پائے گا ۔یہی حال رئیس کا ہے اور تاجر کو دس ہزار درہم اور بازاری کو ایک ہزار درہم اور درویش کو دس درہم یا ایک درہم ملے گا۔

Labels:

Tuesday, June 14, 2022

خواب میں امامت کرنا

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے، حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہو گا اور سب اس کے تابع (تابع ہوں گے:فرمانبردار ہوں گے )ہوں گے ۔ جیسے مقتدی (مقتدی :وہ شخص جو امن کے پیچھے کھڑا ہو اور اس کی تابع ہو) نما ز میں امام کے تا بع ہوتے ہیں اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لئے تیار ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا امام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کا امام بنا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا حاکم اور امیر ہو گا اور ان کے ساتھ اسی قدر عدل اور انصاف کرے گا جس قدر کہ قبلہ کی راستی اور نماز رکوع اور سجود کی باقاعد گی ہے ۔اوراگر دیکھے کہ نماز سے کسی چیز کا نقصان کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقدر نقصان در نماز ان پر جور و ظلم وغیرہ کرے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ بیٹھ کا امامت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر پہلو پر بیٹھا ہے اور نماز میں کوئی چیز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا اور لوگ اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے اور اگر امام کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ امام کے اور اور مرتبے کے برابر عزت و شرف پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ امام کو ولایت دی ہے یا امام کے ساتھ گھر میں گیا ہے یا امام نے اس کو کچھ بخشا ہے یا اس کے ساتھ کھانا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ امام کے ساتھ جہاد میں تھا تو دلیل ہے کہدولت اور ولایت میں اس کے ساتھ شریک ہوگا.
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس چیز کو امام سے اپنے اندر زیادہ دیکھے گا۔ولایت اور بزرگی میں زیادہ ہو گا۔ اور جو کچھ اپنے امام میں کمی دیکھے ، اسی قدر مال اور نعمت میں نقصان ہو گا ۔ 
حضرت صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امامت کرنی چھ وجہ پر ہے ۔اول ، حکومت ۔ دوم ، عدل اور انصاف کے ساتھ بادساہی ۔ سوم ،علم ۔ چہارم ، نیک کام کا ارادہ ۔ پنجم ، منفعت ۔ ششم ، دشمن سے امن ۔ اور جو شخص خواب میں عورتوں کی امامت کرتا ہوا اپنے آپ کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ضعیف لوگوں پرحاکم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ امام آسمان سے اترا ہے اور وہ جماعت کا امام بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس زمین پر خدا تعالیٰ کی رحمت بازل ہوئی ہے اور اگر مردے کی نماز پڑھائے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حکومت پائے گا۔

Labels:

خواب میں آلو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آلو سرخ یا سیاہ اپنے وقت پر دیکھے تو دلیل مال اور مرادکی ہے۔ اور آلو زرد بیماری کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آلو زرد یا سرخ یا سیاہ ہیں تو ان کا مزہ شیریں ہے، خود لے یا کوئی ا س کو دے اور کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور مراد پائے گا اور خواب میں آلو زرد بے موسمے (بے موسمے :بے بہار )کھائے تو غم و اندوہ ، مصیبت اورخصومت کی دلیل ہے اور اگر ترش (ترش :کھٹے ) ہیں تو اچھے ہیں ۔

Labels:

خواب میں کمر پر بوجھ اُٹھانا

حضرت ابن سیرین رحمہت اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر پر ہلکا بوجھ ہے کہ اس کے مطابق اس کو فائدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ پشت پر بھای بوجھ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے گناہ معاصی بہت ہیں ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: لیحملو ا اوزار ھم کا ملتہ یوم القیامتہ (وہ اپنے گناہوں کا بوجھ پورے طور پر قیامت کے دن اٹھائیں گے۔)
 حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ بہت سا بوجھ رکھتا ہے اور جانتا ہے کہ اسکی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ بوجھ کی جنس کے موافق ا س کو فائد ہ یا نقصان یا برائی پہنچے گی۔ او اگر دیکھے کہ وہ بوجھ کا خود مالک نہیں ہے تو بھی اس کی نیکی اور برائی صاحب خواب کی طرف رجوع کرے گی۔

خواب میں بینگن کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بینگن کھانا موسم میں کھا نا یا بے موسم ۔ پکا ہوا کھائے یا خام کھائے ۔ تر ہو یا خشک ۔ جس قدر کھائے گا اسی قدر غم اور اندوہ اٹھائے گا۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت اسے بادنجان ہیں ۔لیکن سب کو بیچا ہے یا کسی کو بخش دیا ہے یا اپنے گھر سے باہر ڈال سیا ہے اور ان کو کھایا نہیں ہے تواس امرکی دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے نجات حاصل کرے گا۔


Labels:

خواب میں بادریسہ دیکھنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس نے پھرکی پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کنیز یا خادمہ ملے گی اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے چرخہ کے تکلے سے پھرکی گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی جمحبت ا س کے شوہر سے کٹ جائے گی ۔

Labels: