Sunday, June 25, 2023

خواب میں صندوق دیکھنا

خواب میں صندوق دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں صندوق عورت ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ صدنق میں عزت اور مرتبہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑا صندوق اس نے خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عزت اور مربتہ پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کا صندوق ضائع ہو ا ہے یا ٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مربتہ کم ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس پاکیزہ صندوق ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت خوب صورت اور پاکیزہ ہو گی ۔ اور اگر پرانا صندوق دیکھے تو تاویل خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں صندوق کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)عزت اور مرتبہ (۲)قدر اور مرتبہ کی بلندی (۳)عورت۔

Labels:

خواب میں صندل دیکھنا

خواب میں صندل دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر میں دیکھے کہ اس کے پاس صندل ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور ثنا کریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس صندل سفید ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آڈمی سے عطا پلائے اور جس قدر اس کے پاس صندل زیادہ ہو گا۔اسی قدر صاحب زیادہ منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں صندل دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)تعریف اور شاباش(۲)خیر و برکت(۳)عزت اور رمرتبہ (۴)منفعت۔

Labels:

خواب میں گوند دیکھنا

خواب میں گوند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ درخت کا گوند تھوڑی مفنعت ہے ۔ جو اس کو ایسے مرد سے حاصل ہو گی جو اس گوند کے درخت سے منسوب ہے ۔ چنانچہ اگر میں بادام کا گوند کھائے ۔ دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے نفع پائے گا۔ اور اگر زرد آلو کا گوند کھائے ۔ دلیل ہے کہ کسی بیمار آدمی سے نفع پائے گا۔ اور اگر کیکر کا گوند کھائے یا پاس رکھے ۔ دلیل ہے کہ بیابان کے رہنے والے سے نفع پائے گا۔

Labels:

خواب میں چبوترہ دیکھنا

خواب میں چبوترہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں چبوترہ ماں اور باپ ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے گھر کا چبوترہ پاکیزہ اور دنیا اور بلند ہے ۔ تو درازی عمر اور ماں باپ کی سلامتی ذات پر دلیل ہے ۔ اور اگر اس نے دیکھا ہے کہ چبوترہ گرا اور خراب ہو ا ہے دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ ہلاک ہوں گے ۔ضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چبوترے کی دائیں طرف خلل پڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا باپ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بائیں طرف رخنہ پڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی ماں بیمار ہو گی ۔ اور اگر اس کے ماں اور باپ نہیں ہیں تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں سوئی دیکھنا

خواب میں سوئی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سوئی ہے اور اس سے کوئی چیز سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر اگندہ کام جمع ہوں گے اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کپڑے سیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال نیک ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی سوئی کھوئی گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال بد ہوں گے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے سوئی بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے حالات پت مہربان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کے پاس بہت سی سوئیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام کی خیرو صلاح ہے ۔

Labels:

خواب میں گوہ دیکھنا

خواب میں گوہ دیکھنا

و سما، ایک جانور ہے ۔ جیسے کوگوہ کہتے ہیں ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو سوسمار نے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ نقصان پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ سوسمار کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کر ما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسمار کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو نفع پہنچے گا ۔ اگر دیکھے کہ سوسمار نے اس کے گھر میں آواز دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر سے سوگ کی آواز نکلے گی ۔

Labels:

خواب میں سوراخ دیکھنا


خواب میں سوراخ دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ سوراخ ہے اور اس سو راخ کے اندر گیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جسم میں سوراخ ہے اور اس سے خوب جاری ہے ۔ یہ نقصان پر دلیل ہے ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرماتے ہیں۔ اگر خواب میں دیکھے کہ جسم میں سوراخ ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ سے امن میں نہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پتھر میں سوراخ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسلام میں پائیدار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت میں سوراخ کیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے سوراخ کے مطابق صاحب خواب کا نقصان ہو گا ۔


Labels:

خواب میں سیب دیکھنا

خواب میں سیب دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے ۔ اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے ۔ اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے در ٹکڑے کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جسکے ساتھ شراکت ہے اور اس سے جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے ۔اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شریں ہے تو خوشخبری پر دلیل ہے ۔ حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیب ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا ۔ اور سیب صاحب خواب کی شغل اور صفت میں ہمت ہے ۔اور اگر خواب میں بادشاہ سیب کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ سلطنت پائے گا ۔ اور اگر سوداگر دیکھے تو تجارت خوب ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)منفعت (۳)بیماری (۴)کنیز (۵)مال (۶)حکومت (۷)صاحب خواب کی ہمت اور غائب اور حا ضر کی خبر ہے

Labels:

خواب میں لہسن دیکھنا


خواب میں لہسن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کا کھانا حرام مال کا کھانا ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کھانا بری چیز ہے جس سے لوگ پیچھے سے کہتے ہیں اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا لہسن کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ بری بات سے توبہ کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لہسن خواب میں دیکھنا رنج اور رونا ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)بری بات(۳)غم و اندوہ (۴)رانا(۵)سختی کا دیکھنا ۔


Labels:

خواب میں شراب دیکھنا

خواب میں شراب پینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ شراب مال حرام ہے ۔ اگر دیکھے کہ شراب کے درمیان گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ فتنہ میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شراب کو پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شراب پکاتا اور پیتا ہے ۔دلیل ہے کہ مال حرام رنج اور محنت سے حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسان سے نفع پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شراب ملاتا اور پیتا ہے ۔دلیل ہے کہ مال حرام اور مال حلال ملا جلا پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شراب فروخت کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام چیز فرو خت کرے گا اور بیاج دے گا اور شراب پینے میں خیر نہیں ہے اور حاکم کے لیے معزولی کی دلیل ہے اور کھجور کی شراب غم واندوہ ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)نکاح کرنا (۳)اس جہان کی نعمت۔اور خواب میں شراب فروخت کرنے والا ایسا آدمی ہے جو جنگ اور فتنہ کا طالب ہے ۔

Labels:

Saturday, June 24, 2023

خواب میں ٹہنی دیکھنا

خواب میں ٹہنی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں شاخوں کا دیکھنا صاحب کے بھائیوں اور فرزند وں اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کی شاخ خشک ہوگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے کوئی ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت دوسروں کی ملک ہے تو تاویل دو سروں کی طرف رجوع کرے گی ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے درخت خرما کی شاخ پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شاخ پر سے کچھ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر فرزند کا مال کھائے گا ۔

Labels:

Wednesday, June 21, 2023

خواب میں سواری کرنا


خواب میں سواری کرنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سواری کی ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے گھوڑا اور ہتھیار اور نعمت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سواروں کے ساتھ پھرتا ہے ۔ اور سوار اس کے تابعدار تھے ۔ دلیل ہے کہ ایک جماعت پر حکومت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ نا معلوم سواروں نے اس کو دنیا کے سامان میں سے کچھ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کوکسی مسافر سے فائدہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم سواروں نے کچھ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو آشنایا دوست سے کچھ فائدہ پہنچے گا ۔ اور اگر سواروں کو نیلے لباس اور گندوں اور دبلوں گھوڑوں پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔


Labels:

خواب میں سنگہا دیکھنا

خواب میں سنگہا دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں پتھروں کا دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ (۱)مال(۲)رئیس۔ اور نرم پتھر کی منفعت بہت زیادہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سفید پتھر لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خوش خلق رئیس سے اس کی صحبت ہو گی اور اس سے نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سیاہ پتھر لیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی عرب کے رئیس سے محبت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سرخ پتھر لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مفسد سردار سے اس کو آرام پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر گیا ہے اور دامن کوہ سے بہت سا پتھر لایا ہے اور دیکھے ہیں ۔ اگر پتھرسفید یا سیاہ ہے تو نفاق کی دلیل ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ خواب میں پتھروں کا دیکھنا سختی ہے ۔ اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے سے پتھر جمع کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مکراور حیلے سے مال جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پتھر پہاڑ سے تراشا ہے ۔دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے مال جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال سے نفرت کے ساتھ کسی کو کچھ دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس پر پتھر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پتھر کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال(۲)سرداری(۳)کاموں میں سختی(۴)محنت کی کمائی۔

Labels:

خواب میں سندان دیکھنا


خواب میں سندان دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں اہرن کا دیکھنا رئیس اور بزرگ مرد کا دیکھنا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس اہرن ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ رئیس سے خیرو منفعت حاصل کرے گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اہرن دلیل ہے کہ کسی سردار کی صحبت میں رہے گا اور اس سے راحت پائے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس نے اہرن کسی کو دی ہے یا کھو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدم کی صحبت سے جدا ہو گا حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اہرن کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)رئیس(۲)منفعت(۳)قوت(۴)ولایت(۵)کاموں میں اقبال


Labels:

خواب میں سنجد دیکھنا


خواب میں سنجد دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں سنجد مال صالح ہے جو محنت سے حاصل ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سنجد خریدا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سنجد کھایاہے دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سنجد تین وجہ پر ہے ۔ (۱)مال جو محنت سے ملے گا (۲)مال جو بغیر محنت حاصل ہوگا۔ (۳)بدخو آدمی سے فائدہ اور نفع۔


Labels:

خواب میں سنجاب دیکھنا

خواب میں سنجاب دیکھنا

سنجاب ، ایک جانور ہے جو چوہے سے بڑا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں سنجاب مرد مسافر ما لدار اور اوپر ہے ۔ اور اس کا پوست اور پشم اور ہڈی مانگا ہوامال ہے ۔ اور اس کا گوشت مسافر آدمی کا مال ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے سنجاب کو مارا ہے اور اسکا گوشت کھایا ہے اور ڈالا ہے اور اس کا پوست پارہ پارہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال تباہ کرے گا یا زور سے لے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس نے سنجاب کا گلا گھونٹا ہے ۔ اور اس کی گردن سے خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنواری لڑکی سے جماع کرے گا ۔

Labels:

خواب میں سنبل دیکھنا


خواب میں سنبل دیکھنا

سنبل ، ایک بالوں جیسی گھاس ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سنبل ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس خشک سنبل ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ تازہ سنبل کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حلال حاصل کرے گا ۔ یا اس کے فرزند ہو گا جو اس ملک میں مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سنبل کو آگ پر جلایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔


Labels:

Tuesday, June 20, 2023

خواب میں نیزہ دیکھنا

خواب میں نیزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دشمن کے جسم پر نیزہ مارا اور اس کو گرا دیا ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو دلیل سے قائل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو نیزہ ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہو گیا ہے ۔اس کی تاویل پہلے خواب کے بر خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس فولادی نیزہ چمکدار ہے تو اگر وہ اس کے اہل میں سے ہو دلیل ہے کہ ولایت پائے گا ۔ اگر اہل میں سے نہ ہو تو کسی بزرگ آدمی سے کوئی منفعت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے نیزے کو زنگ لگا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا نفع ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیزے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱) دلیل(۲)و لایت (۳)درازی عمر (۴)فتح (۵)ریاست (۶)قیمت نیزہ کے مطابق نفع۔

Labels:

خواب میں سمور دیکھنا


خواب میں سمور دیکھنا

سمور ، لومڑی جیسا جانور ہے جس کی کھال سے پو ستین بناتے ہیں ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں سمور کافراور ظالم اور ڈاکو آدمی ہے ۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ سمور کے ساتھ لڑائی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صفت کے آدمی سے جھگڑاکرے گا اور جو غالب رہے گا وہی قوی ہوگا ۔اور اگر دیکھے کہ سمور کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالم کا مال کھائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمور مرد مسافر اور مالدار ہے اور خواب میں اسکا گوشت اور پوست مال اور ایسی چیز جس کے دل میں خواہش ہو اور اگر دیکھی کہ سمور کو مارا اور اس کا گو شت زمین پر گرا ۔ دلیل ہے کہ مسا فر آدمی کا مال ضائع کرے گا


Labels:

خواب میں سقمونیا دیکھنا

خواب میں سقمونیا دیکھنا

سقمونیا ، ایک مسہل دوا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سقمو نیا غم واندوہ نقصان مال پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بیماری کے لیے کھائی اور اس سے شفاء پائی ۔ تو خیر و منفعت پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سقمونیا کھانے سے نقصان پایا ہے تو مال کے نقصان پر دلیل ہے ۔

Labels:

Monday, June 19, 2023

خواب میں سکبا کھانا


خواب میں سکبا کھانا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سکبا بکری کے گوشت اور اچھی چیزوں کے ساتھ پکا ہوا ہے تو عیش وخوشی اور عزت اور مرتبے پر دلیل ہے ۔ اور اگر گاے کے گوشت کے ساتھ پکایا ہوا دیکھے ۔ تو مال اور مراد کے پانے پر دلیل ہے ۔ اور اگر گوشت مرغ کے ساتھ پکایا ہوا دیکھے تو عیش اور خوشی اور بزرگی اور حکومت پر دلیل ہے ۔


Labels:

خواب میں سکنجبین دیکھنا


خواب میں سکنجبین دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سکنجین اگر شیریں ہے تو مال اور حلال روزی پر دلیل ہے جو آسانی سے حاصل ہو گی اور اگر ترش ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی بیمار دیکھے کہ اس نے شربت سکنجبین پیا تو اگر وہ شربت شریں ہو تو دلیل ہے کہ وہ شفاء پائے گا اور اگر ترش ہو تو دلیل ہے کہ بیماری اس کی لمبی ہو وے


Labels:

خواب میں سلام کرنا


خواب میں سلام کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سلام کیا ہے دلیل ہے کہ وہ دوست اس سے خوشی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی دشمن نے اس کو سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ دشمن اس کا دوست ہو جائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کسی نا معلوم شخص نے اس کو سلام کیا ہے کہ جس کو نہ دیکھا تھا ۔ دلیل ہے کہ کوئی مسافر اس کا دوست اور آشنا ے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ کسی بو ڑ ھے نے اس کو سلا م کیا ہے کہ جس کو پہلے نہ د یکھا تھا ۔ د لیل ہے کہ ھق تعا لیٰ کے عذاب سے امن میں ہو گا ۔اور اگر د یکھے کہ کسی آشنا بو ڑ ھے نے اس کو سلا م کیا ہے ۔ د لیل ہے کہ خو بصورت عورت کر ے گا ۔ حضرت ابرا ہیم کر ما نی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرما یا ہے۔ اگر د یکھے کہ اس کو کسی دو ست نے سلا م کیا ہے اور اس کو سلا م کو جو اب نہیں د یاہے ۔د لیل ہے کہ ان ہر دو کے درمیان جدائی پڑے گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو جو ان عورت نے سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کا اقبال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نماز میں ہے اور اس نے بائیں طرف سلام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پریشان ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سلام چار وجہ پر ہے ۔ (۱)امن(۲)شادی(۳)اقبال(۴)مال کی منفعت ۔


Labels:

خواب میں بادشاہ کو دیکھنا


خواب میں بادشاہ کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ سرائے یا مسجد یا کسی شہر یا کسی گاؤں کو کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور مصیبت پہنچے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ان الملوک اذا لحمو ا قریتہ افسد و ھا (کہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کر دیتے ہیں ) اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں بادشاہ پر غالب آیا ہے ۔تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور مطلب کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو قسم دیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ تخت سے گرا ہے یا اس کا تخت ٹوٹا ہے یا گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے یا اس کی تلوار ٹوٹی ہے یابیل نے اس کو سینگ مارا ہے اور اس کو زخمی کر دیا ہے ۔یہ سب سلطنت کے زوال کے نشان ہیں ۔ اور اگر عادل بادشاہ یہ دیکھے ۔ تو عدل کے مطابق اس سے شرف اور بزرگی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے بہت بڑا بساط بچھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دنیا کا ملک حاصل ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر بادشاہ اپنے کام میں نیک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر اور مرتبہ زیادہ ہو گا ۔ اور اگر مرے ہوئے بادشاہ کو کشادہ اور خوش دیکھے اور اس سے باتیں کرے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اس کے مردہ شغل زندہ ہوں گے ۔


Labels:

خواب میں سماروغ دیکھنا

خواب میں سماروغ دیکھنا

سماروغ ایک گھاس ہے جس کو کماغ بھی کہتے ہیں ۔ اس کو خواب میں دیکھنا عورت کا دیکھنا ہے ۔ کہ جس میں بھلا نہیں ہے ۔ اور اگر بہت سا دیکھے تو مال و نعمت پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بڑے سماروغ کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے ۔ اور چھوٹے سماروغ کا دیکھنا لڑکی پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں سماق دیکھنا

خواب میں سماق دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سماق کا دیکھنا جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سماق کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا اور سماق کھانے میں بھلائی نہیں ہے ۔

Labels:

خواب میں سقنقور دیکھنا

خواب میں سقنقور دیکھنا

سقنقور ایک مچھلی ہے ۔ جو ریت میں رہتی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سقنقور ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نیک کام حاصل ہوں گے اور دل کی مراد ہو پہنچے گا ۔ لیکن اس کا دین ضعیف ہو گا۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سقنقور مچھلی خواب میں مکروہ ہے ۔

Labels:

خواب میں سقائی کرنا

خواب میں سقائی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ سقا ایک شخص ہے کہ جس کے ہاتھ پر خیرات ہوتی ہے ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ لوگوں کو پانی طمع اور لالچ کے دیتا ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ بغیر کسی لالچ کے سقائی کرتا ہے ۔دلگیل ہے کہ آخرت کی طرف راغب ہے ۔ اگر دیکھے کہ مشک پانی گسے بھری ہگے اور کسی کو پانی نہیں دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور اس سے آرام نہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھروں میں پانی لے جاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے لئے مال جمع کرے گا اور اس سے اس کو فائدہ نہ ہو گا ۔

Labels:

خواب میں سعتر دیکھنا

خواب میں سعتر دیکھنا

سعتر ایک قسم کی گھاس ہے ۔ جس کو معشوقوں کی زلف سے تشبیہ دیتے ہیں ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سعتر غم واندوہ ہے ۔ اس کا کھانا جھگڑا ہے ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا کھانا نقصان مال ہے ۔ اور خواب میں سعتر کا دیکھنا اچھا نہیں ہے ۔

Labels:

Sunday, June 18, 2023

خواب میں بٹیر دیکھنا

خواب میں بٹیر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بٹیر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے غلام کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بٹیر اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے غلام کا فرزند مرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بٹیر مال اور حلال روزی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وانز لنا علیکم المن والسلوی(اور ہم نے تم پر من اور سلوی اتارا تھا) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بٹیر کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔(۱)غلام کا فرزند(۲)حلال کی روزی(۳)منفعت(۴)خیرو مال۔

Labels:

Saturday, June 17, 2023

خواب میں باجے کے ساتھ گانا

خواب میں باجے کے ساتھ گانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرود بے ہودہ بات اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرود دوسرے سازوں کے ساتھ ، جیسے کہ باجہ اور بانسری کے ساتھ گاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت زیادہ ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ سرود سنتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سنے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ گاتا ہے ۔ اگر بازار میں ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار لوگ رسوا ہوں گے اور درویشوں کو غم ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گانا یا سننا چھ وجہ پر ہے ۔  (۱)بے ہودہ کلام  (۲)غم واندوہ (۳)مصیبت  (۴)رسوائی (۵)جنگ (۶)علم وحکمت۔

Labels:

خواب میں سرنج دیکھنا

خواب میں سرنج دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرنج غم واندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرنج اس کے پاس یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ غمیگن اور فکر مند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرنج کھاتا ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سرنج کسی کو دیا ہے یا بھیجا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے آزاد ہو گا ۔

Labels:

خواب میں سرمہ دانی دیکھنا


خواب میں سرمہ دانی دیکھنا



سرمہ دان یا سرمہ دانی ،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ دانی عورت ہے ۔ جوہر و قت حق تعالیٰ کی طرف رجوع ہے ۔ اور لوگوں کو دین کی راہ کی طرف بلاتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی سرمہ دانی ٹوٹ گئی ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ دانی دین دار عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی سرمہ دانی کھوئی گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کی صحبت سے جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرمہ دانی خریدی ہے ۔ دلیل ہے کہ دیندار کنیز خریدے گا ۔


Labels:

خواب میں سرمہ دیکھنا

خواب میں سرمہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ مال ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے آنکھ میں سرمہ لگایا ہے دلیل ہے کہ صلاح دین کا متلاشی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو سرمہ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب خواب مال پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ مردوں اور عورتوں کے لئے عزت اور مرتبہ ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں سرمہ پانا راہ حق او ر ثواب ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ فروش ایسا شخص ہے ۔جو اصلاح دین کی جستجو کرتا ہے کیونکہ آنکھ دین ہے اور سرمہ روشنائی ہے ۔

Labels:

Sunday, June 11, 2023

خواب میں جعل کیڑا دیکھنا

گندگی کو پھیرانے والا کیڑا ، یعنی جعل مال جمع کرنے والا مرد ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے جعل کو پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرام خور مرد سے صحبت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ جعل کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام خور آدمی کو مارے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام خور کا مال کھائے گا ۔

Labels:

خواب میں جانور کا پائخانہ دیکھنا

خواب میں جانور کا پائخانہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گاؤ گھوڑے کی لید مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی لید جمع کی ہے ۔ تو دلیل مال اور نعمت کی ہے ۔اور اگر آدمی کے سرگین دیکھے تو مال حرام پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آب خانے میں سرگین ڈالا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو بری بات پہنچے گی اور اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بستر پر پلیدی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کا کچھ حصہ اپنے عیال کو دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ س گین ڈالی اور اس کو زمین میں دفن کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال زمین میں چھپائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سرگین آدمی کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حام کھائے گا اور اگر دیکھے کہ نا معلوم جگہ پر سرگین ڈالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی جگہ خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا جسم سرگین سے آلودہ کیا ہے ۔دلیل ہے کہ گناہ میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خواب میں دست لگے ہیں دلیل ہے کہ اپنا مال اسراف سے خرچ کرے گا ۔
 حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آدمی کی سرگین مال حرام ہے اور چوپاؤں کی سرگین مال حلال ہے ۔ اور درندوں کی سرگین مال ہے جو ظلم سے حاصل ہو گا۔
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ جو پلیدی آدمی سے جدی ہوتی ہے نقصان کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ پلیدی میں گیا ہے اور غرق ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس وک بادشاہ سے غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں پلیدی پر رکھا اور گر پڑا اور اس کو کپڑا اور جسم آلودہ ہو یا ہے ۔دلیل ہے کہ حاکم سے نقصان پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرگین کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)کشاش رزق(۳)عیال پر خرچ کرنا (۴)غم کا دور ہونا ۔

Labels:

خواب میں سرکہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے سرکہ خواب میں مال حلال ہے ۔ با برکت ہے اور اس کے کھانے کی تاویل نیک ہے ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ و سلم نے فرمایا ہے خیرالالم خل(بہترین سالن سرکہ ہے ) اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں ترش سرکہ غم و اندوہ ہے اور خواب میں سرکہ فروش آدمی جھگڑا لو مرد ہے ۔

Labels:

خواب میں پیالہ دیکھنا

خواب میں پیالہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پیالہ شربت گلاب سے بھرا ہوا ہے اور اس میں سے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اس کے ہاں ایک فرزند صالح اور پارسا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے پانی گرایا اور پیالہ با قی رہا ہے ۔دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور عورت رہے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پالہ ٹوٹا اور پانی گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند اور عورت دونوں مریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ پیالہ ہے اور اس میں سے پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فر زند بدکردار پیدا ہو گا ۔ا ور اس سے اس کو تکلیف ہو گی ۔ اور اگر خواب میں خالی پیالہ دیکھے دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند نہ ہو گا ۔ حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں پیالہ تین وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز (۳)خادم کے جس کی ضرورتیں گر مشترک ہیں۔

Labels:

خواب میں سرخ دانے دیکھنا

خواب میں سرخ دانے دیکھنا

سرخ دانے ، خواب میں دیکھنا زیادتی مال پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر سرخ دانے نکلے ہیں دلیل ہے کہ مال کو سختی اور رنج سے حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخچہ اس کے جسم سے گم ہو گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔

Labels:

خواب میں کھانسی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھانسی پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ترکھانسی(۲)خشک کھانسی(۳)بلغمی(۴)جس میں خون نکلے ()جس میں صفرا نکلے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستے وقت بلغم نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کے آگے موجودہ بلا کی شکایت کرے گا یا مال کی شکایت جو ضائع ہو گیا ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو خشک کھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی شکایت محال او بے ہودہ سے ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ترکھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس وک اپنوں سے شکایت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کھانسی خون کی ہے دلیل ہے کہ اس کو فرزندوں سے شکایت ہو گی ۔اور اگر اس کو صفرا سے کھانسی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ہر ایک کی شکایت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی سردار کھانستا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کا غم خوار ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کھانسی آئی ہے تو توانائی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھانسی اس کے گلے میں رہ گئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی موت کے وقت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بوڑھوں کی کھانسی ہے کہ بلغم گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور محنت سے نجات پائے گا ۔ 
حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کھانستا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے آفت پہنچے گی.

Labels:

خواب میں سرخی جامہ پہننا



سرخی،جامہ ، کپڑے کی سرخی ، مردوں کے لئے سرخ کپڑا برا اور رنج واندیشہ ہے اور عورتوں کے لئے خیراور خوشی ہے ۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کا تمام لباس سرخ ہے ۔ دلیل ہے کہ فتنہ اور خونریزی اس کے ہاتھ پر ہو گی ۔ اور سرخی کے مطابق لوگوں پر ظلم کرے گا ۔


Labels:

خواب میں سیسہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیسہ ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کا خسیس مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سیسہ پگھلاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بدی کے ساتھ لوگوں کی زبان پر پڑے گا ۔

Labels: