Saturday, September 30, 2023

خواب میں کئی طرح کے گوشت دیکھنا

خواب میں گوشت دیکھنا

حضرت دانیال رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ پختہ گوشت کھائے جائیں مال اور منفعت پر دلیل ہے۔ جس کو آسانی سے حاصل کرے گا اور خام گوشت کو کھانا دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور گوشت کی خرید و فروخت غم و اندوہ ہے۔حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ پختہ گوشت کا کھانا بھنے ہوئے سے بہتر ہے اور بھنے ہوئے کا کھانا خام سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی غیبت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے یہ ہے کہ وہ ناحق لوگوں کی غیبت کرے گا۔ لقولہ تعالیٰ ایحب احدکم ان یا کل لحم اخیہ میتا فکر ھتموہ (پ۲۶ع۱۴) ترجمہ:۔ بھلا یہ خوش لگتا اور پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہی کہ وہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو وہ مر گیا ہو سو گھن آئے تم کو اس سے۔اگر دیکھے کہ کسی شخص کو پھانسی پر لٹکایا ہے اور وہ اس کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فربہ بکری کا گوشت پکایا ہوا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ذبح ہوئی بکری اپنے گھر میں لایا ہے۔دلیل ہے کہ کوئی سردار وہاں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کاتھورا جسم اپنے گھر لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی ہلاک ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ فربہ گوشت کا خواب میں دیکھنا لاغر سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ گوشت سے کسی کو مارا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو زبان سے رنجیدہ کرے گا یا اس کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھنا ہوا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب سے گوشت لیا ہے اور اس کی قیمت دی ہے اور اپنے گھر کو لے گا ہے دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔اور ا گر دیکھے کہ اس نے اژدہا کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال لے گا اور خرچ کرے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خلقت میں نیک نام ہو گا اور ا س کا بادشاہ سے کچھ ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن سے مال لے گا اور کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اونٹ کے بچے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر یتیم کا مال کھائے گا اور بیمار ہو گا اور پھر شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقاب کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو ظلم بادشاہ روپیہ پیسہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خوبصورت عورت سے مال حاصل ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے مال مفت حاصل ہو گااور خرچ کرے گا۔اور اگردیکھے کہ اس نے ابابیل کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا یا بیمار ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ابابیل کا گوشت خواب میں کھانا دشمن کا مال کھانا ہے اور اگر دیکھے کہ بطخ کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی میں نام پائے گا اور شرف اور بزرگی حاصل کرے گا۔ اور اگر چڑیا کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی دولتمند شخص کا یا اپنے فرزند کا اسی قدر مال حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ بندر کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا گوشت کھایا ہے تو غدار شخص کا مال کھائے گا۔اور اگر الو کا گوشت کھائے تو چوری کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکاوک کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ غلام کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وراثت کا مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کا گوشت کھایا ہے تو عجمی مرد کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام کھائے گا، اور اطاعت حق میں سستی کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا ترس اور خوف کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بدکار آدمی کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ سنگ خوارہ کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب بے وقوف شخص کے مال سے فائدہ اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گوہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر شخص سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دنیا کی زینت اور اس کے کمال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور سنجاب کا گوشت کھانا مسافر شخص گوشت کھانا ہے۔ اور سیمرغ کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی کا مال حاصل ہو گا۔ اور شاہین کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ ظلم شخص کے مال سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی گمراہ کردہ راہ سے ملے گی۔اور اگر شیر کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ تجارت میں اپنوں کے ساتھ جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر طوطے کا گوشت کھائے تو بے فائدہ علم سیکھے گا۔ اور اگر فنک کا گوشت کھائے تو عورت کا مال ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے قمری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر گائے مادہ کا گوشت کھائے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگی گائے کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو عورت یا کنیز کے مال سے نفع ہو گا۔ اور اگر کبوتر کا گوشت کھائے تو عورت کے مال سے اس کو فائدہ ہو گا۔ اور اگر بلی کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر بھیڑئیے کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے مال حرام پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم سے علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑھیا عورت اس پر جادو کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقعق کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ جنگلی آدمی کا مال کھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے گورخر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور منفعت پائے گا۔ اور مرغی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملے گا۔ اور مچھلی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ عوت کے مال سے کچھ کھائے گا اور مرغابی کا گوشت کھانا بزرگی اور ولایت پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ مردہ شخص کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بدی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ کا گوشت کھایاہے دلیل ہے کہ اس کو رنج اور بلا پہنچے گی۔ اور ہد ہد کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ شخص سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے ہماکا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے راحت حاصل ہو گ اور اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔ او اگر دیکھے کہ اس نے بلبل کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عورت یا فرزند یا غلام سے نفع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باشہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا اور چیتے کا گوشت کھانا بھی دشمن کے مال کھانے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جانوروں کا گوشت کھانا چار وجہ پر ہے:


Labels:

خواب میں بچھڑا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بچھڑا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر بچھڑی ہے تو لڑکی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کو گھر میں لے گیا ہے اور اس پر ہاتھ پھیرا ہے۔دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ بچھڑا اس کے گھر میں آمد و رفت کرتا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے جنگلی بچھڑا پکڑا ہے تو فرزند پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کی پشت پر سوار ہے۔دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کو ملے گا اور اس سے مرتبہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا مر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند اس سے جدائی تلاش کریں گے۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس بچھڑا ہے اور اس نے اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند کی میراث کھائے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بچھڑا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند پارسا اور مبارک اور تونگر ہو گا۔ اگر ابلق دیکھے تو درمیانے درجے پر دلیل ہے۔ اور اگر بچھڑا قوی اور فربہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند تند رست اور نیک احوال ہو گا۔ اور اگر ضعیف اور دبلا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔

Labels:

خواب میں بکرا دیکھنا خواب میں بکری دیکھنا

خواب  میں بکرا دیکھنا خواب میں بکری دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوسفند غنیمت ہے۔ اگر دیکھے کہ بکریاں چراتا ہے دلیل ہے کہ کسی جماعت پر بزرگی اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بعض بکریاں سیاہ ہیں اور بعض سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ جماعت عرب اور عجم سے مخلوط ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ بہت سی بکریاں جمع ہوئی ہیں۔ اور جانتا ہے کہ سب اس کی ملک ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت سا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بکری گردن پر اٹھائی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کی محنت اپنے ذمہ لے گا۔ اور اگر دیکھا کہ بکری کا پکایا ہوا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال غنیمت حاصل ہو گا۔ او اگر دیکھے کہ بھون کر گوشت کھایا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھانے کے لئے بکری ذبح کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس نے بکرا پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بڑے آدمی سے ہو گی اور اس سے بزرگی اور مال پائے گا۔ اور اگرد یکھے کہ بکرے کا گلا کاٹ کر اس کو چھوڑ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ بکرے پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا فرماں بردار ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرا اس پر غالب ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بکرے کا سر اور پاؤں توڑے ہیں۔دلیل ہے کہ جس شخص کی اوپر صفت بیان ہوئی ہے۔ اس پر غالب آئے گا اور اگر دیکھے کہ بکرے کا سر اور پاؤں قوی اور دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ شخص قوی اور توانا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پشم اس نے بھیڑ کے جسم پر لمبی لمبی تھی۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت زیادہ ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑ کی بہت سی پشم اتاری ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں پر حکومت کرے گا اور ان کو ماتحت بنائے گا۔ اور اس نے مال و نعمت پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کو ہر ایک بھیڑ کے عوض میں ایک ایک سال اور بزرگی اور شرف کا حاصل ہو گا۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ بھیڑی خواب میں بڑی اور سخی عورت ہے۔ قصہ داؤد علیہ السلام نے فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ان ھذا اخی لہ تسع و تسعون نعجتہ واحدۃ (اس میرے بھائی کی ننانویں دنبیاں ہیں اور میری طرف ایک دنبی ہے) اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔
دلیل ہے کہ گزشتہ صفت کی عورت اس کی محب اور خواست خوار ہو گی اور اس سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑی ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی۔ حضرت اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بکری کا گلا کاٹا ہے۔دلیل ہے کہ پارسا عورت سے بہتان لگائے گا۔ اور اگر بکری سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت سے ہو گی۔ اگر سفید ہے تو وہ عورت عجم سے ہو گی اور بکری کا چمڑا غنیمت اور مال حلال ہے اور خواب میں گوسفند کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) سردار (2) سردارنی (3) مال (4) فرمان (5) مرتبہ اور منفعت

Labels:

Friday, September 15, 2023

خواب میں گردن کا زیور دیکھنا

خواب میں گردن کا زیور ددیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں سونے یا چاندی کا طوق ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا۔ اور اس میں انصاف کرے گا۔ اور اگر لوہے کا طوق دیکھے کہ بد دیانت ہو گا ۔ اور اس کے دین میں خرابی ہو گی ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنی گردن میں طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹا دعویٰ کرئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنی گردن میں سنہری طوق دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور اگر تانبے یا لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گردن میں طعق کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)حج (۲)ولایت (۳)خصوصیت (۴)امانت (۵)غلام  (۶)کنیز۔ اور اگر میں اپنے گھوڑے کی گردن میں طوق دیکھے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور بزرگی پائے گا۔


Labels:

Thursday, September 7, 2023

خواب میں چادر دیکھنا

خواب میں چادر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شال قدر اور بزرگی اور مرتبہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ شال ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بڑھے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا قدر کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چادر پھٹی ہے یا جلی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کوئی عزیز مرے گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چادر کا دیکھنا امانت اور دیانت اور دین کی وقت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شال پاکیزہ ہے ۔دلیل ہے کہ امانت گزارے گا۔ اور اگر شال میلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد چادر لی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت غم پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں سفید چادر یا پار سا لڑکا ہے ۔ اور سرخ چادر لیل ہے کہ اس کا فرزند عیش و عشرت کو پسند کرے گا۔اور اگر سیاہ ہے تو اس کا فرزند عالم یا قاضی یا خطیب ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چادر کا دیکھنا اس وجہ پر ہے ۔ (۱)عزت اور مرتبہ (۲)ولایت 
(۳)فرزند  (۴)دولت (۵)بزرگی  (۶)منفعت  (۷)مال  (۸)علم  (۹)دین   (۱۰)تلوار۔

Labels:

Saturday, September 2, 2023

خواب میں تھال دیکھنا

خواب میں تھال دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طشت(تھال) نو کرانی ہے یا گھر کی خدمت کی کنزی ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا طشت ٹوٹ گیا ہے ۔ دیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی یا مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں طشت نیک عادت والی کنیز ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے پانی کا طشت دیا ہے ۔ اور اس نے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ طشت ٹوٹا اور پانی بہہ رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز مرے گی اور فرزند رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی گرا اور طشت سلامت رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور کنیز بچے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طشت چار وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز(۳)فرزند(۴)عورتوں سے منفعت۔

Labels:

خواب میں ضعیف ہونا

خواب میں بوڑھا ہونے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں ضعیفی مرتبہ کا نقصان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے ۔ل دلیل ہے کہ اس کا دین کمزور اور ضعیف ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خادمہ بیمار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مربتہ کم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کرے گا۔اور اگر میں دیکھے کہ اس کی گردن ضعیف ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ امانت دار کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے مہرے کمزور ہوئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور اگرد یکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے دلیل ہے کہ تدبیر اور رائے بیکار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پستان ضعیف ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیمار ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقآن ہو گا۔ اور اگرد یکھے کہ اس کا جسم ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔

Labels:

خواب میں ٹکسال کا کام کرنا

خواب میں ٹکسال کا کام کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں ٹکسالی ایسا شخص ہے کہ اپنی باتوں کو آراستہ کر کے فخریہ بیان کرتا ہے ۔ اور اگر میں دیکھے کہ ٹکسال کا کام کرتا ہے ۔ دیل ہے کہ چند بیت اصل باتوں کو آراستہ کر کے لطیف اور شیرین بنا کر کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درم بناتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سخت اور نا خوش باتیں کرے گا۔ جن کو سن کر لوگ آزردہ خاطر ہو ں گے ۔


Labels:

خواب میں شاہ بلوط دیکھنا

خواب میں شاہ بلوط دیکھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس شاہ بلوط کا پھل ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس شاہ بلوط کا پھل ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بخیل آدمی سے نفع پائے گا ۔

Labels: