Sunday, November 19, 2023

خواب میں طلاق دینا

خواب میں طلاق دینا, خواب میں طلاق لینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اگر میں دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے اور اس کی ایک ہی عورت ہے ۔ دلیل ہے کہ مرتبے اور عزت سے گرے گا۔ اور اس کی اس عورت کے سوا اور عورت بھی ہے دلیل ہے کہ اس مرتبے اور عزت میں کچھ کمی ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جسے پشیمان ہو گا۔ اورخواب میں خلع کرنا (عینی عورت سے مال لے کر طلاق دینا )دولت مندی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ (اور اگر عورت مرد جدا ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اپنی کشائش سے بے نیاز کرے گا۔ )

Labels:

خواب میں چینی دیکھنا

خواب میں چینی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں چینی کا برتن  خادمہ عورت ہے ۔ اور اگر چینی کو روشن اور پاکیزہ دیکھے ۔دلیل ہے کہ خوب صورت  خادمہ عورت پائے گا۔ اور اگر چینی کو سیاہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ خادمہ عورت بد صورت ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس چینی کے سامان ہیں یا اس نے لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ خادمہ عورت کو گھر میں لائے گا یا اس کی عورت یا کنیز مرے گی یا بھاگے گی ۔ حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چینی کا سامان تین وجہ پر ہے ۔ (۱)خادمہ عورت (۲)کنیز  (۳)عورتوں سے منفعت۔

Labels:

Wednesday, November 15, 2023

خواب میں تیل دیکھنا

خواب میں تیل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن دیکھنا مال اور نعمت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ وراثت ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس روغن گا ؤ ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا اور لوگو ں میں عزیز ہو گا ۔اور روغن بکری کی بھی تاویل یہی ہے ۔ لیکن روغن گا ؤ روغن دنبہ سے بہتر ہے اور روغن بادام اور روغن کنجد مال اور نعمت ہے اور دوسرے قیمتی روغن ۔ جیسے روغن بلسان ، روغن نبفشہ، روغن زیتون ، دلیل ہے کہ سب دیہاتی مرد سے منفعت ہیں ۔اور روغن زیتون عرب سے منفعت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا تمام جسم روغن سے آلودہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سر پر روغن ملا ہے ۔ تو آرائش پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ خوشبردار روغن ہے ۔ جیسے بنفشہ اور چنبیلی کا روغن تو دنیا کی آرائش پر دلیل ہے ۔ اور سب روغن جب خوشبودار ہوں تو بہتری پر دلیل ہیں اور بدبودار بدی پر دلیل ہیں ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روغن زیتون مال اور نعمت ہے ۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ ایک مرد دوسرے مرد کے سر پر تیل ملتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے ساتھ وہ مکراور حیلہ کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو روغن ملنا آرائش کی دلیل ہے ۔ لیکن ساتھ ہی اندوہ اور غم بھی ہے ۔اور اگر دیکھے کہ روغن سے سینے کو چکنا کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائے گا ۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام روغن تاویل میں برے ہیں ۔ لیکن روغن زیتون کا کھانا مال کی دلیل ہے اور ملنا غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا روغن سے آلودہ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔ 

Labels:

Friday, November 10, 2023

خواب میں سیب کھانے کی تعبیر

خواب میں سیب دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے ۔ اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے ۔ اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے در ٹکڑے کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جسکے ساتھ شراکت ہے اور اس سے جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے ۔اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شریں ہے تو خوشخبری پر دلیل ہے ۔ حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیب ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا ۔ اور سیب صاحب خواب کی شغل اور صفت میں ہمت ہے ۔اور اگر خواب میں بادشاہ سیب کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ سلطنت پائے گا ۔ اور اگر سوداگر دیکھے تو تجارت خوب ہو گی ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)منفعت (۳)بیماری (۴)کنیز (۵)مال (۶)حکومت (۷)صاحب خواب کی ہمت اور غائب اور حا ضر کی خبر ہے


Labels:

خواب میں کنگھی دیکھنا

خواب میں کنگھی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شانہ ایسا شخص ہے کہ جس کی حسب اور نسب نہیں ہے ۔ اور اس کے دین میں نفاق ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سر اور ڈاڑھی کو شانہ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا اور مراد کو پہنچے گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھی کرتا ہے اور کوئی بال باہر نکلتا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال کو زکوۃ نکالے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شانہ خواب میں موافق دوست کار خیر میں ہیں اور بالوں کو شانہ کرنا مراد کو پانا ہے ۔اور شانہ بنانے والا ایسا شخص ہے جو اس کے دل سے غم واندوہ کو دور کرتاہے اور قرض اتارتا ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خوبصورت لوگ ہیں جن کے د یدار سے آنکھیں روشن ہوتی ہیں ۔

Labels: