Saturday, December 31, 2022

خواب میں نیولا دیکھنا

خواب میں نیولا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا چور ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو پکڑا یا مارا ہے دلیل ہے کہ چور کو پکڑے گا یا اس پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے ۔دلیل ہے کہ چور سے چوری کا مال لے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نیولے نے پکڑا یا کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور آخر کار شفا ء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کے ساتھ لڑا ہے اور اس پر غالب آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو قابو میں کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)چور(۲)غم واندوہ(۳) بیماری ۔

Labels:

خواب میں ڈاکو دیکھنا

خواب میں ڈاکو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ ڈاکو خواب میں لوگوں کے ساتھ لڑاکا آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاکو اس کا مال لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے ملے گا جو اس کو عزیز اور گرامی کرے گا ۔ اور جس قدر ڈاکو نے مال لیا ہے وہ اس سے اسی قدر فائدہ اٹھائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس پر ڈاکو جمع ہوئے ہیں اور اس سے کوئی چیز نہیں چھین سکتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ڈاکوؤں نے اس سے کچھ لیا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ ڈاکو اس سے جھوٹ بولے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ راہزن اس کی ٹوپی لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے راہزنی کی ہے اور اس کا سامان چھینا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ آدمی اس سے غصے میں ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ خود ڈاکہ مارا اور کسی کا سامان لے لیا ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص بیمار ہوکر شفاء پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں راہزنی تین وجہ پر ہے ۔ (۱)جنگ (۲)ہمیشہ کا جھگڑا اور جھوٹ بولنا (۳)عیش کی تباہی اور بیماری

Labels:

خواب میں شیطان دیکھنا

خواب میں شیطان دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ دیو خواب میں بڑا دشمن اور مکار اور فریبی شخص ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ د یو اس کو وسوسے ڈالتا ہے ۔دلیل ہے کہ نالائق باتوں سے توبہ کرے۔ تاکہ دشمن اس سے کامیاب نہ ہوسکے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ان الذین اتقوا اذا مسھم طائف من الشیطان تزکر وا فاذاھم مبصرون(تحقیق جو لوگ پر ہیزگار ہیں ، جب ان کو شیطانی گروہ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے ۔تو وہ نصیحت قبول کرتے ہیں اور وہ بصارت پر ہوتے ہیں ، اور اگر دیکھے کہ شیطان کے ساتھ لڑا ہے اور مغلوب کر لیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا دین درست ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف ہے تو ضعف دین کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر شیطان کو خواب میں خوش دیکھے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب حرص اور شہوت میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر شیطان کو غم ناک دیکھے ۔دلیل ہے کہ عبادت اور دین کی درستی میں مشغول ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ شیطان نے اس کے جسم سے کپڑا اتارا ہے ۔ اگر صاحب خواب حاکم ہے تو حکومت سے معزول ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب کوئی دیہاتی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ دیو اس کے پیچھے چڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ دیو اس پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ وہ دیو کے ہاتھ میں قیدہوا ہے اور اس کو لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ رسوائی میں مشہور ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ شیطان کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت بڑا گناہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دیو کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے ہم صلاح ہو گا ۔ اور حق تعالیٰ ان کی مراد پوری کرے گا ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے ۔ انما النجوی من الشیطان لیخزن الذین امنو اولیس بضارھم شیاء الا باذن اللہ(کہ سرگوشی شیطان سے ہے تاکہ اہل ایمان کو غم ناک کرے اور اللہ کے اذن کے سوا ان کو ضرر نہیں دے سکتا ہے) حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے شیطان کے ساتھ کھانا کھایا اور پانی پیا ہے دلیل ہے کہ بدکار اور فساد کے رستے پر آئے گا اور شیطان کی تابعداری کرے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ خیر و صلاح کے کام پر ہو گا اور دین کی راہ میں قناعت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے شیطان کو پکڑا ہے یا اس کے پیٹ میں چلا گیا ہے دلیل ہے کہ راہ فساد سے دور ہو گا اور توبہ کر کے عبادت میں مشغول ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیطان کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن کو دیکھنا (۲)فساد(۳)شہوت اور مصیب اور خواہش نفس(۴)طاعت ست دور ہونا (۵)اہل خیراور صلاح سے دوری تلاش کرنی(۶) حرام چیزیں ۔

Labels:

خواب میں دیوار دیکھنا

خواب میں دیوار دیکھنے کی تعبیر

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ د یوار خواب دیکھے والے کا حال ہے ۔ اگر دیکھے کہ عمدہ اور مضبوط د یوار ہے تو دنیا میں حال کی نیکی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ د یوار پرانی ہے اور اس کو گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ نئی دیوار ہے اور خراب کرتا ہے ۔ تو دیوار کی خرابی کے مطابق غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار کمزور اور تنگ ہے دلیل ہے کہ اس کا حال دنیا میں کمزور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار پر اس کا پاؤں تھا دلیل ہے کہ اس کا حال مستقیم ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ د یوار لٹکی ہوئی ہے ۔ تو اس کے پرا گندی احوال اور زوال عیش کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار گرگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ معیشت اور صنعت سے گرے گا ۔حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ اگرکوئی دیکھے کہ دیوار شہر کی یا جامع مسجد کی گرپڑی ہے تو دلیل یہ ہو حاکم اس شہر کا ہلاک ہو ؤے ۔
حضرت جعفر صاد ق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مٹی اور گارے کے ساتھ اپنے ہاتھ سے دیوار بنائی ہے ۔ تو اس کے دین کے پاک ہونے پر دلیل ہے ۔ اور اگر اینٹ چونے کی بنائی ہے ۔ تو دین میں اس کے تباہ حال ہونے کی دلیل ہے اور اگر دیوار چونے اور پتھر سے ہے ۔ دلیل ہے کہ دینار پر فریفتہ ہو گا اور آخرت کا طالب نہ ہو گا ۔

Labels:

خواب میں دیہات دیکھنا

خواب میں دیہات دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نا معلوم گاؤں میں ہے ۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر اس گاؤں کا نام معلوم ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے باہر نکلا ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ کسی گاؤں میں گیا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شہر سے گاؤں میں جاکر آباد ہوا ہے کہ جس میں نعمت ہے تو خیر و برکت اور عزت و اقبال پر دلیل ہے ۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی اور بدبختی پر دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کسی گاؤں میں گم ہو گیا ہے تو خیر پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نا معلوم گاؤں دیا ہے یا خریدا ہے یا بنایا ہے ۔ دلیل ہے کہ گاؤں کی قدر عمارت پر خیر و منفعت پائے گا اور اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے ۔

Labels:

Thursday, December 29, 2022

خواب میں دیگ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نئی دیگ عورت ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دیگ گھر کا مالک ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس دیگ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس نے آگ پر رکھی ہے اور کوئی چیز کھانے کی پکائی ہے ۔دلیل ہے کہ کسی باعث اس کو بادشاہ سے خیر ومنفعت دیا ہے اور اس نے آگ پر رکھی ہے اور کوئی چیز کھانے کی پکائی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی باعث اس کو بادشاہ سے خیر و منفعت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تانبے یا پتھر کی دیگ ہے ۔ دلیل ہے کہ دیگ کی قدر و قیمت کے مطابق فائدہ پائے گا ۔اور اگر دیگ مٹی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کے باعث اس کو گھر کے سردار سے فائدہ پہنچے گا ۔اور اگر دیکھے کہ دیگ آگ پر رکھی ہے اور اس پر کھانا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو ایسا کام بتائے گا کہ جس سے اس کو نفرت ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دیگ خواب میں گھر کا مالک یا مالکہ ہے اور اگر دیکھے کہ دیگ میں گوشت یا کوئی کھانے کی چیز ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو چاول کھانے کو ملیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دیگ ٹوٹی ہے ۔دلیل ہے کہ گھر کی بیگم اور مالک دونوں مریں گے حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیگ کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)گھر کی مالک (۲)گھر کی بیگم (۳)رئیس (۴)خادم (۵) کاموں کا ذمہ دار۔

Labels:

Monday, December 26, 2022

خواب میں روزہ رکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے ۔ اور سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ اور قرآن شریف پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام اور گناہ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور لوگوں کو غیبت کرتا ہے اور فحش بکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عبادت میں ریاکاری کرے گا اور دین کے رستے میں سچا نہیں ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ روزوں کا مہینہ ہے ۔ تو گرانی اورکھانے کی تنگی پر دلیل ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی درستی اور غم سے خلاصی پانے پر دلیل ہے اور اس کا قرض ادا ہو گا ۔ خاص کر اگر ماہ رمضان میں ماہ رمضان کو خواب میں دیکھا ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روزہ رکھنا دس وجہ پر ہے ۔ (۱)بز رگی (۲)ریاست (۳)تندرستی (۴)مرتبہ (۵)توبہ (۶)فتح(۷)نعمت (۸)حج (۹)جہاد (۱۰) لڑکا۔ لیکن خواب میں بھول کر روزہ رکھنا نیک مردی اور حلال روزی پر دلیل ہے ۔ اور اگر ارادے سے روزہ کھولے ۔ دلیل ہے کہ سفر میں بلا آئے گی ۔ یا بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دو ماہ کے رو زے رکھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نفلی رو زے رکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیماری سے امن میں رہے گا ۔ اور اگردیکھے کہ سال کے لگاتا روزے رکھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا ۔ اور اگر میں دیکھے کہ عاشورہ کا روزہ رکھا ہے دلیل ہے کہ غم واندوہ سے خلاصی پائے گا۔

Labels:

Sunday, December 25, 2022

خواب میں دوات دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دوات ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے کسی کے ساتھ جھگڑا کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ دوات سے لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے بدی کفایت کو پہنچے گی ۔اور اگر دیکھے کہ دوات ٹوٹی ہے یا چوری ہوئی ہے یا ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بیوہ عورت نفرت سے کرے گا ۔ اور اگر دیکھے قلم کے ساتھ دواتمیں سیاہی ڈالتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ سنہری دوات ہے ۔ دلیل ہے کہ فکر مند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چاندی کی دوات ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دوات پیتل کی ہے ۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا ۔ اور اگر لوہے کی دوات دیکھے ۔ دلیل ہے کہ کارو بار میں طاقت پائے گا اور اگر تانبے کی دوات دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کچھ تھوڑی چیز ملے گی ۔

Labels:

خواب میں ڈول دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈول ایساشخص ہے کہ نا پہچانے ہوئے مال کو نکالتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈ ول کو پانی سے بھرا ہے یا ڈول سے پانی نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال رنج اور سختی سے حاصل کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس صاف پانی کا بھرا ہوا ڈول ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو آسانی سے مال ملے گا ۔اور اگر دیکھے کہ وہ ڈول کے ساتھ پانی کسی نہر میں سے لے رہا ہے ۔ تو دلیل یہ ہے کہ بقدد اس کے وہ مال پائے اور اس مال کو کسی مکر اور حیلے سے ہاتھ میں لائے اور اگر دیکھے کہ ڈول کے ساتھ زمین پر پانی گراتا ہے دلیل ہے کہ مال کو نیکی میں خرچ کرے گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بڑا ڈول ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار آدمی سے دوستی کرے گا اور اس سے نفع پائے گا

Labels:

Saturday, December 24, 2022

خواب میں تکلا دیکھنا

خواب میں تکلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا لڑکی پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی مرد دیکھے کہ اس نے تکلا لیا ہے اور اس میں دو پھرکیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کا نکاح کیا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تکلا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی یاہمشیرہ دنیا سے رحلت کرے گی ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا مرد مسافر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تکلا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدم کا نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چرخے کے تکلے سے پھر کی گر گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی عزت کی محبت پنے خاوند سے منقطع ہو جائے گی ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ تکلا سیدھا کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔ اور اگر یہی خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گی ۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ تکلا دلالہ عورت ہے ۔

Labels:

خواب میں دکان بنانا

خواب میں دکان بنانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دکان بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دکان خراب کی ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دکان گری ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ مالک کی اجازت کے بغیر اس کی دکان پر بیٹھ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی عیال پر تصرف کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دکان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت (۲)عیش(۳)عزت اور مرتبہ(۴)نیکی(۵)بلندی(۶)اگر نئی دکان ہے تو مرتبہ پائے گا

Labels:

خواب میں السی دیکھنا

خواب میں السی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھاچھ کا خریدناغم و اندوہ ہے اور اس کا پینا بیماری ہے ۔ اور ا ہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں چھاچھ کا پینا مال حرام کا حاصل کرنا ہے ۔ کیونکہ اس میں سے مکھن کو نکال چکے ہیں اور اگر دیکھے کہ کسی کو چھاچھ دی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ آدمی غم ناک ہو گا ۔

Labels:

خواب میں کندھا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کندھا خواب میں مرد کے لیے زینت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں کندھا کمزور ہے یا ٹوٹ گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا کندھا مضبوط اور درست ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمہ امانت ہو گی اور نا امید جگہ سے مال پائے گا ۔

Labels:

خواب میں انگور کا رس پینا

دوشاب ، انگور یا چھوہارے کا رس حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دو شاب تھوڑا مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوشاب بناتا ہے ۔
دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے خیر و منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ میں دوشاب ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے اچھی بات سنے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سفید اور پاکیسہ دوشاب پیا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر خوبصورت فرزند پیدا ہو گا ۔

Labels:

خواب میں جہنم دیکھنا

خواب میں جہنم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دوزخ میں ہے اور باہر نہیں نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ گار اور بد عمل ہو گا ۔ اور اگر دوزخ کو دیکھے اور اس کو اس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور آخر کار سلامتی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں مقیم ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کب اس میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ دنیا میں روزی کے در پہ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اہل دوزخ کا کھانا کھاتا ہے اور آگ میں جل رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا میں برا عمل کرے گا ۔ اور آخرت میں اس پر وبال ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو فرشتہ نے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر دوزخ میں ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے لیے بدبختی کی علامت ہے ۔
 حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنے آپ کو دوزخ میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرنے پر دلیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ تھوہر اور کھولتا ہوا پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم باطل اور مجمول میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار کھینچی ہے اور دوزک میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ فحش اور بری بات کہے گا ۔اور اگر یکھے کہ دوزخ میں کوئی چیز کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی یتیم کا مال کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دوزخ کے پاس آگ روشن کی ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی مشکل کام اسکو پیش آئے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو دوزخ میں کھینچ کر لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ آخر کارکافر ہو گا ۔ یوم یسحبون فی النار علی و جو ھم ذوقوا مس سقر()جن دن چہروں کے بل دوزخ میں گھسیٹ کر ڈالے جائیں گے ۔ دوزخ کی گرفت کا عزاب چکھو ) اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں گیا ہے اور باہر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جو گناہ اس نے کیا ہے، اس سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو دوزخ میں لے گئے ہیں ۔ اور وہ فریاد تک نہیں کر سکاہے ۔ یہ ایک کفر کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ قال اخسؤ افیھا و لا تکلمون (حکم ہو گا کہ اس میں دفع ہو جاؤ اور بولومت ) اور اگر دیکھے کہ اس نے دوزخ کی آواز سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی ہیت اور سیاست پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھی کہ اس نے دوزخ کے پاس قرار لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا اس پر تنگ ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دوزخ کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)حق تعالیٰ کا غضب(۲)گناہ میں مبتلا ہونا (۳)بادشا کا ظلم (۴)دنیا کی تنگی(۵)رنج ومصیبت(۶)اس کو دوخی ہونا ۔

Labels:

خواب میں چمڑے کا تسمہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دوال کا دیکھنا خیر و منفعت کی دلیل ہے ۔ اس جانور کی قیمت کی قدر پر کہ جس کے چمڑے کا تسمہ بنا ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دوال کو پارہ پارہ کیا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ضرر دیکھے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے چمڑے کے تسمے ہیں اور وہ تسمے حلال جانور کے چمڑ ے کے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو مال حرام پائے گا ۔

Labels:

خواب میں ڈھول بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھول بجانا بے ہودہ کام ۔ بری خبر اور جھوٹ اور ظاہر کام اور روشن ہے اور ان سب کی تاویل یہ ہے کہ ڈھول بجانے والا بد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھول کے ساتھ بانسری بجاتے ہیں اور ناچتے ہیں ۔ تم غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ صرف ڈھول بجاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ باطل کلام ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھول بجانا مختلف خبریں اور بے فائدہ باتیں ہیں ۔

Labels:

Friday, December 23, 2022

خواب میں دنبہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دنبہ مال کا بدرہ ہے کہ اس کی حفاظت کرتا ہے ۔ یا عورت کا مال ہے اس کی بڑائی اور چھوٹائی کے اعتبار پر۔ اور اگر دیکھے کہ بنی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مشتبہ مال کھائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ پختہ دنبہ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن اس کے مال میں سے کھائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو دنبے کی طرح چکی لگی ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا جو صاحب دولت و اقبال ہو گا اور روزی فراخ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دنبہ دیکھنا سونے کا تھیلا ہے

Labels:

خواب میں پھوڑا نکل آنا

ایک قسم کا پھوڑا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔اگر خوا ب میں دیکھے کہ اس کے دنبل ہے ۔ دلیل ہے کہ دنبل کے اندازے پر اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دنبل پھٹا ہے اور خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال تلف ہو گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دنبل سے خون اور پیپ نکلتی ہے اور وہ اس کو چوستا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دنبل پر دوا لگائی ہے اور کپڑے کو خون سے دھویا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ حرام سے توبہ کرے گا ۔

Labels:

خواب میں دم کا نکل آنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے گھوڑے یا گدھے یا بیل کی طرح دم ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں حیوان کی دم ہے کہج کا گوشت حرام ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دم کا دیکھنا چا ر وجہ پر ہے ۔ (۱)خر ید و فروخت (۲)بارش مال (۴)راحت و عیش۔

Labels:

Thursday, December 22, 2022

خواب میں دل دیکھنا

خواب میں دل دیکھنا

دل جسم کے شہر کا بادشاہ ہے اور جسم اس کے فرمان سے قائم ہے اور ظاہر اور باطن میں دل عقل کا خزانہ ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دل کو دیکھنا پہنچے ہوئے مال کو جمع کرنا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دل اس کے جسم سے باہر ہے تو صلاح اور نیکی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ حتی انا فزع عن قلوبھم قا لو ما ذا قال ربکم قالو الحق(یہاں تک کہ جب ان کے دل گھبرائیں گے ۔ تو وہ کہیں گے کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا وہ کہیں گے کہ حق فرمایا ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کا دل تنگ ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر کام تنگ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل خوش ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر کام کشادہ ہونگے ۔اور اگر دل کو بندھا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کی گناہ سے توبہ کرنی چاہئے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افلا یتد برون لقران امر علی قلوب اقفا لھا(وہ کیوں قرآن کو نہیں سمجھتے ہیں یا ان کے دلوں پر قفل لگے ہوئے ہیں ) اگر دل کو ہاتھ پر رکھا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دل کو دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام پورے ہوں گے ۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا دل درد کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل کی آنکھیں کھلی ہیں ۔ دلیل ہے کہ دو نوں جہان کے کام پر حریص اور راغب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے خون نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نہ کردنی کام سے توبہ کرے گا ۔ اور خدا کی طرف رجوع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے صفرا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل کو زخم پہنچا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے موتی نکلا ہے اور منہ سے موتی اس موتی کو گرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کافر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ موتی کو زمین سے اٹھایا اور کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ پھر مسلمان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دل سے موتی نکلا اور اس کے گرد مردادید بندھا ہوا تھا اور مروادید زمین پر گرا اور موتی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ پانچ نمازوں کو ترک کرے گا 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا دل پارہ پارہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے دل کو محال حرصوں میں لگائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل روشن اور منور تھا ۔ تو یہ صلاح دین کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل تاریک ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دل کا دیکھنا دس وجہ پر ہے(۱)مال(۲)ریاست(۳)فرزند(۴)بہادری(۵)جواںمردی(۶)حرص(۷)قوت(۸)مدد(۹)شہتوت(۱۰ )اپنے احوال کو پوشیدہ رکھنا

Labels:

Wednesday, December 21, 2022

خواب میں دلالی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دلالی کرنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)لاگوں کے درمیان صلح کرنا (۲)سیدھا رستہ(۳)نیک کام (۴)امربا لمعروف بجالانا۔ اور دلال ایسا مرد ہے جو لوگوں کی خیر کی طرف رہبری کرتا ہے ۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ دلالی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ نیکی کا رستہ دکھائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دلالی کرنا مذ کورہ بالا چار وجہ پر ہے ۔

Labels:

خواب میں دف بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دف بجانا امر معروف کرنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دف بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کی اصلاح کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ استادانہ طور پر دف بجانے والا ہے ۔دلیل ہے کہ بدکردار عورت کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دف کی آواز سننا خوشی ہے ۔ اور اگر کنیز یا کسی عورت سے سنے تو بہتر ہے ۔ اور اگر کسی مرد سے سنے تو دولت اور بندگی پائے گا ۔ اور اگر کسی جوان سے سنے تو کاموں کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں دعا کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دعا کرنا مراد کا پورا ہونا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے لیے دعا مانگی اور بخشش چاہی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیرسے ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مصلح کے لیے دعا کی ہے ۔ دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا ۔ اور امر معروف بجالائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لیے دعا کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ خلقت کے لیے خیرخواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خاص دعا مانگی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اذ نادی ربہ ناء خفیا ً (جب اپنے رب کو نہایت پوشدگی سے پکارا) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریکی میں دعا مانگی ہے ، اگر مصلح اور پارسا ہے ۔ تو حق تعالیٰ اس کو بخشے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھنے والا مفسد ہے تو توبہ کرے گا ۔ اور اگر کافر ہے تو اسلام لائے گا.

Labels:

خواب میں ہاتھ میں لوہے کا کڑا پہننا

کڑا ، چوڑی یا چھری کا دستہ خواب میں مردوں کے لیے عورتوں سے بہتر ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہے کا کڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو تونگری اور قوت ہو گی اور دشمن پر فتح پائے گا ۔ خاص کر اگر فولاد کا کڑا ہے ۔ اس کے تاویل ہاتھ کے کڑے کے مطابق ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دسیتے کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)قوت اور توانائی(۲)دشمن پر فتح پانا (۳)دنیا کے کام کا انتظام ۔

Labels:

خواب میں چوری کرنا

خواب میں چوری کرنا

اگر دیکھے کہ کسی کا مال چرایا ہے اور کچھ خرچ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مار ڈالیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ چرانے کی نیت تھی اور چرایا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو بری بات پہنچائے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ بیمار ہو گا ۔اور شفاء پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے کچھ چرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی آفت اور رنج پہنچے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ چور کے ہاتھ میں قید ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور غم و اندوہ میں اسیر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چوروں نے اس پرر ہزنی کر کہ ڈاکہ ڈالا ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ دیکھے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چور لوگوں کا سامان لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چوری خواب میں بیماری ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جس جگہ چوری کریں دا مادی کی دلیل ہے یا لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر صاحب خواب کا کوئی لڑکا غائب ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چور کو دیکھنا خیانت اور حیلہ ہے ۔

Labels:

خواب مین درویشی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں درویشی تونگری سے بہتر ہے ۔ خاص کر اگر راہ دین اور صلاح میں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درویش ہو گیا ہے تو دین پر صلاح ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تونگر ہو گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر اس نے درویش مسلمان کو خیرات دی ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور رنج سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے دروازوں پر روٹی مانگتے پھرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس شخص کو خیرو منفعت پہنچے گی ۔

Labels:

خواب میں چکی دیکھنا

ہاتھ کی چکی،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں چکی فکر سے نجات ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چکی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ اسی قدر خیرو منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ چکی کا پتھر ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ چکی والا ہو گا یا محنت میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چکی کا پتھر چرایا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چکی سے مہندی وغیرہ کو پیستا ہے ۔ تو جھگڑے کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں درہم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لوگوں کی طبیعتیں مختلف ہیں ۔ اور جو شخص درہم کو خواب میں دیکھے تو بیداری میں درہم حاصل ہونے کی دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جو شخص خواب میں درہم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا یا حق تعالیٰ کی تسبیح کہے گا اور اگر دیکھے کہ درہم سفید ہے ۔ تو اس کی تاویل نہا یت اچھی ہے اور اگر درہم سیاہ ہے اور اسی نقش وصورت پر ہے ۔ تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے اس نے چھوٹا درہم پایا ہے ۔ تو چھوٹے فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے درہم ضائع ہوا ہے ۔ یا کسی نے چرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ چھوٹے فرزند سے اس کے دل پر بوجھ آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹا درہم ضائع ہوا ہے اور پھر پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ رنج اس سے زائل ہو گا ۔ اور اگر پھر نہیں پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا ۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر درہم ہاتھ میں رکھنا نیک بات ہے ۔ اور ٹوٹا ہوا درہم پراگندہ بات ہے اور بہت سے درہم مال ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال میں اپنے ہاتھ سے درہم تقسیم کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جھگڑا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم گھر میں رکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم جمع کئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کو حق باطل سے بعض رکھے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ جمع مالا و عد وہ یحسب ان ما لہ اخلدہ(مال کو جمع اور شمار کیا ۔ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ رہے گا ) اور اگر اپنی ہتھیلی میں سفید درہم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ درہم اس سے ضائع ہوا ہے ۔ تو یہ اس کے فرزند کے مرنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں درہم و دینار کے بدرے پائے ۔ دلیل ہے کہ مال ونعمت حلال جمع کرے گا ۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر سفید درہم خواب میں د یکھے تو سیاہ درہم پائے گا اور بہت لوگ خواب میں درہم دیکھتے ہیں اور بیداری میں ان کو پاتے ہیں ۔ حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے کہ صاف درہم خواب میں دین کی صفائی ہے اور ٹوٹا ہوا درہم جھگڑا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو درہم دیا ہے ۔ د لیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں درہم گیارہ وجہ پر ہیں ۔
(۱)درست باتیں (۲)مراد کا پورا ہونا (۳)ولایت(۴)مال جمع (۵)دوست(۶)فرزند (۷)فراخ رو زی (۸)فتنہ (۹)امن (۱۰)کنیز ک(۱۱)درہم پانا خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے ۔ اور اگر پارسا نہیں ہے ۔ تو فرزندوں کی زحمت اور غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ لیکن ٹوٹا ہوا درہم خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)بری بات

Labels:

Monday, December 19, 2022

خواب میں بانس کا درخت دیکھنا

در خت نے بدخو اور سخن چین آدمی پر دلیل ہےاور جو درخت میوہ دار ہے ۔ اس کے میوے کے قیاس پر اس کی تاویل ہے ۔ اگر دیکھے کہ میوہ دار درخت سی میوے کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس میوے کی قدر و قیمت پر مال اور نعمت پائے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کے اندر اپنے گھر میں درخت دیکھنا عورت ہے ۔ اور جو درخت کہ بادشاہ کے گھر میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا خدمت گارہو گا۔ اور اگر درختوں کو بغیر تنے کے دیکھے جیسے خیا اور خربوزے کا پیڑ ۔ اس کی تاویل کم ہمت لوگ ہیں ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔اگر درخت کی رگیں قوی دیکھے ۔دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ ہو گی ۔ ورنہ اس کے خلاف ہے ۔ اور درخت کی چھال روزی پر دلیل ہے کہ درخت کے لیے ہو گی ۔ اور درخت کی شاخیں بردار اور خویش اور فرزند ہیں ۔ اور اگر درخت پر بہت سے پتے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ صاحب درخت خوش طبع ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ درخت پر تھوڑا پھل ہے ۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور درخت کا میوہ اس کے مالک کی دلیل ہے کہ پرہیز گار اور دین دار ہے اور اگر دیکھے کہ درخت کاٹا اور گرا دیا ہے تو صاحب در خت کی موت پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ درخت خوشبودار ہے اور اس کا میوہ مزے دار ہے تو مصلح اور پاک دین پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت بے مزہ اور میوہ خار دار ہے ۔تو یہ مفسد اور بد دیانت آدمی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں یا دوسروں کے گھر میں چھوٹا سا درخت ہے ۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں مصیبت پڑے گی اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں بیج بو یا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے تخم کے اندازے پر کوئی چیز اس کو پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانے کی زمین پر درخت لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بیگانے آدمی سے اس کی صحبت ہو گی اور شرف اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں درخت لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ داماد کولائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کی چوٹی پر چڑھا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام بڑا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کے پتے جمع کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر درہم جمع کریگا ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں سے میوہ حاصل کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل اور فرزند زیادہ ہوں گے ۔ اور اگر بہت سے درخت میوے دار دیکھے اور جانے کہ اسکی ملک ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور فتح اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا عز یزوں میں سے مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خزاں کے موسم میں کسی نامعلوم باغ میں ہے اور دیکھتا ہے کہ درختوں کے پتے جھڑتے ہیں ۔ تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے لوگ اس سے متعجب رہیں گے ۔  اور اگر دیکھے کہ درخت کو کسی جگہ سے اکھاڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا وہاں سے کہ جہاں درخت اکھاڑا ہے کوئی مرے گا ۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر درخت کٹے ہوئے یا خشک دیکھے ۔دلیل ہے کہ لوگ بد دین ہوں گے ۔ اور جو درخت کہ اچھا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین اچھا ہے ۔ اور جس قدر درخت میں نقصان دیکھے تو اس کے نقصان پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کے سائے میں بیٹھا ہے یا سویا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسے مرد کے سائے میں جائے گا ، جو اس درخت سے منسوب ہے ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ درخت خواب میں دس وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ (۲)عورت (۳)سوداگر(۴)مرد میدان (۵)عالم (۶)ایمان دار (۷)کافر (۸)مددگار (۹)جھگڑا(۱۰)شبہ کا مال ۔

Labels:

خواب میں درخت گلاب دیکھنا

در خت گل ، پھول کا پودا اس کا شاد کام مرد پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں درخت مورد(آس) دیکھنا

در خت موردنا ساز گار اور گراں طبع آدمی پر دلیل ہے ۔

خواب میں دینار دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں چار سے زیادہ دینار ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی بری چیز پہنچے گی یا کوئی بات سنے گا جو اس کو معلوم ہو گی ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں اس کے پاس پانچ عدد درم (یعنی پیسے) ہیں ۔ دلیل ہے کہ وہ کوئی کام پسندیدہ اور نیک عمل میں لائے گا اور اگر اس کے پاس ایک دینار یا ہزار دینار ہیں ۔ دلیل ہے کہ ایسا علم حاصل کرے گا کہ جس سے اس کو دینا ملیں گے لیکن ان کا شمار درست ہونا چاہئے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو دینار دیا ہے یس ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ فرزند کی طرف سے اس کو مصیبت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے دینار ہیں دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں دینار ادا کرنے کی امانتیں ہیں ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و منھم من انا تا منہ بدینار لا یولہ الیک(اور ان میں سے بعض لوگ ایسے ہیں ۔ اگر تو ان کے پاس ایک دینار امانت رکھے تو وہ ادانہ کریں گے ) اور اگر اپنے ہاتھ کی ہتھیلی پر پانچ دینار دیکھے ۔ دلیل ہے کہ پانچ وقت کی نماز ادا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے دینار ہیں اور کسی محفو ظ جگہ پر رکھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مسلمانوں کی امانت گاہ میں رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دینار تقسیم کر رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ امرو معرود کرے اور امانت گزارے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے ایک دینار پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ امانت سپرد کرنے کے لیے اس سے قبالہ لکھائیں گے ۔ اور بسا اوقات خواب میں دینار دیکھا جاتا ہے اور بیداری میں وہی ملتا ہے
 حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دینار خواب میں دیکھنا دین اور راہ راست ہے ۔ جب تک کہ دینار پر تصورنہ ہو ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دینار ہے ۔اس کی ایک طرف اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور دوسر ی طرف تصور ہے ۔ اگر صاحب خواب مسلمان ہے تو متد ہو گا اور اگر کافر ہے تو مسلمان ہو جائے گا ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دینا ر پانچ نمازیں ہیں ۔ اور اگر دینارجفت دیکھے تو دین پاک اور علم با منفعت کی دلیل ہے ۔ اور اگر شمار میں طاق دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دینار پانچ نمازیں ہیں اور کنیز ہے اور بہت سے دینار بہت بامال ہے جو رنج اور جھگڑ ے سے حاصل ہوتا ہے ۔

Labels:

خواب میں چلنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اپنے شہر میں گیا ہے اور معلوم نہیں کہ کہاں گیا ہے ؟ دلیل ہے کہ بے چارہ اور حیران ہو گا ۔اور اگر اس کے ساتھ عورت اور فرزند بھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوں گے ۔اور اگر دیکھے کہ اونٹ کی طرح چلتا ہے ۔دلیل ہے کہ دنیا میں سعادت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کی طرح چلتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے ۔اور اگر دیکھے کہ بچھو کی طح چلتا ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔
 اور اگر شکاری پرند وں کی طرح دیکھے ۔تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر ایسا چلے کہ تاریکی سے روشنی کی طرف گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ باطل سے راہ حق پر آئے گا ۔ اور اگر اجاڑ سے آبادی کی طرف جائے ۔ دلیل ہے کہ تنگی سے فراخی میں آئے گا ۔اور اگر آبادی سے و یرانے کی طرف جائے ۔ تو اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر بری جگہ جائے تو تاویل بد ہے اور اگر نیک جگہ جائے تو خیراور نیکی پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں جوڑوں کا درد ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جوڑ درد کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے قبضہ سے مال جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت گناہ کئے ہیں ۔ توبہ کرے اور صدقہ دے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔کان منکم مریضا او بہ اذی من راسہ ففد یہ من صیام اور صدقتہ اونسک(جو شخص تم میں سے بیمار ہے یا اس کے سر میں تکلیف ہے تو روزوں کا فدیہ یا صدقہ یا قربانی اداکرے ) اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی درد کرتی ہے تو فساد دین اور غم واندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ درد کرتی ہے دلیل ہے کہ کوئی اس کے حق کا رستہ دکھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کندھا درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک درد کرتی ہے ۔ اور یا اسکی زبان میں نقصان ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس کا وبال اس پر آئے گا ۔ اور اگر یہ خواب سودا گر دیکھے دلیل ہے کہ تجارت میں جھوٹ بولے گا ۔ اور اگر اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو صلاح اور پارسائی کی دلیل ہے ۔
 اور اگر دیکھے کہ اس کا تالو درد کرتا ہے ۔ اور سوجا ہوا ہے دلیل ہے کہ کسی کے حق سے منکر ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو نہ درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے سے اندوہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن درد کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے اور وہ ادانہیں کرتا ہے ۔ اور اگر اس کا پیٹ درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے مال حرام کھایا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر درد کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے سردار سے آزردہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پہلو درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ خویشوں کے باعث درد دیکھے گا اور بیمار ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جگر درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند پر مہربان ہو گا ۔ اور اگر ہاتھ میں درد دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ہمسائے کے بھائی پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انگلی میں درد ہے دلیل ہے کہ کینہ دار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ناف میں درد ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کو ستائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل میں درد ہے دلیل ہے کہ فساد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پا خانے کی جگہ میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ فساد اورحرام کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سیرین میں درد ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں اور دوستوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عاجزوں پر مہربانی نہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر داغ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا

خواب میں ناریل کا درخت دیکھنا

خواب میں ناریل کا درخت دیکھنا

درخت جوز ہندی (ناریل)عجمی آدمی پر دلیل ہے ۔جو لوگوں کے ساتھ بخل کرتا ہے اور اپنے عیال کے ساتھ سخت ہے اور اگر دیکھے کہ درخت کے اوپر ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑے آدمی کو ملے گا اور اس سے منفعت اور بزرگی پائے گا ۔

خواب میں لیموں کا درخت دیکھنا

درخت لیموں کا دیکھنا جادوگر یا نجومی آدمی پر دلیل ہے ۔

خواب میں اخروٹ کا درخت دیکھنا

درخت جوز کا خواب میں دیکھنا شریف اور جوان مرد آدمی پر دلیل ہے ۔

خواب میں درخت بلوط دیکھنا

درخت بلوط کا خواب میں دیکھنا بے خبر اور منافق آدمی پر دلالت کرتا ہے ۔

خواب میں درخت فندق دیکھنا

درخت خندق ، غریب مرد سخت پر دلالت کرتا ہے ۔ جو کھیل کو پسند کرتا ہے ۔

خواب میں درخت پستہ دیکھنا

درخت پستہ پستے کا درخت تونگر اور بخیل مرد پر دلیل ہے۔

خواب میں درخت عود دیکھنا


درخت عود مرد خوب صورت اور خوش زبان پر دلیل ہے ۔

خواب میں آڑو کا درخت دیکھنا

درخت شفتالو کا دیکھنا بزرگوار شرم والے مرد پر دلیل ہے ۔

خواب میں جنگلی خربوزہ دیکھنا

شمامہ تیز دولت مند مرد پر دلیل ہے جو جلدی ہلاک ہو گا۔

خواب مین درخت سرو دیکھنا

درخت سرو مرد عجمی خوش طبع پر ولایت کرتا ہے ۔

کس وقت کے خواب سچے ہوتے ہیں؟

کس وقت کے خواب سچے ہوتے ہیں؟ 

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رات کے پچھلے پہر کا خواب زیادہ سچا ہوتا ہے ۔(ترمذی ، دارمی ) پچھلے پہر سے مراد رات کا آخری حصہ ہے، جو عام طور پر دل و دماغ کے سکون کا وقت ہوتا ہے، اس وقت اللہ تعالی کی خاص رحمتیں اور فرشتے نازل ہوتے ہیں، نیز دعا ئیں قبول ہوتی ہیں، اس لیے اس حدیث کی رو سے اس وقت کا خواب زیادہ سچا ہوتا ہے۔
  تاہم اس حدیث میں دن کے خواب کے سچے ہونے کی نفی نہیں ہے، بلکہ رات کے آخری پہر کے خواب کے زیادہ سچے ہونے کا ذکر ہے، چنانچہ دن کے خواب بھی سچے ہوسکتے ہیں، اور دن کے خواب کی تعبیر بھی ہوتی ہے۔ صحیح بخاری وغیرہ میں مشہور واقعہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دن کے وقت اپنی امت کو بحری جہازوں پر جہاد کرتے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے۔۔۔ الخ 
البتہ اصولی طور پر برا خواب دیکھنے میں آئے تو اس کو تذکرہ ہی نہ کیا جائے، اچھا خواب نظر آئے تو کسی سمجھ دار اور تعبیر کے فن میں مہارت رکھنے والے سے اس کا ذکر کیا جائے ؛ کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواب پرندے کے پاؤں پر ہوتا ہے جب تک اس (خواب یا اس کی تعبیر ) کو بیان نہ کیا جائے، جب خواب دیکھنے والا (یا کوئی مؤمن ) اس (خواب یا اس کی تعبیر) کو بیان کردے تو خواب واقع ہوجاتا ہے۔ راوی کا کہنا ہے کہ میری دانست میں آپ نے یوں بھی فرمایا: خواب کسی عاقل و سمجھ دار یا محبت رکھنے والے کے سامنے ہی بیان کرو۔(ترمذی)
 اور اگر کوئی برا یا ڈراؤنا خواب دیکھے تو جیسے ہی آنکھ کھلے بائیں طرف تھتکار کر "أَعُوْذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ هذِهِ الرُّؤْیَا" پڑھ لینا چاہیے، اور یہ خواب کسی سے بیان نہیں کرنا چاہیے، یہ شیطان کی طرف سے شرارت ہوتی ہے، جس کا مقصد انسان کو پریشان کرنا ہوتاہے، حدیثِ پاک میں اس کا مذکورہ علاج بیان کیا گیاہے۔ (مسلم)

Sunday, December 18, 2022

خواب میں منہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منہ کاموں کی کلید اور ان کا خاتمہ ہے اور جو کچھ منہ سے نکلتا ہے کوہر اور کلام پر دلیل ہے ۔ نیک ہو یا بد ہو ، جو کھ منہ میں ہو ، اگر دنیاوی ہے اگر کراہت کے ساتھ منہ میں ہوئے تو عیش میں محنت اور رنج پر دلیل ہے ۔اور جو کچھ منہ میں شیریں ہے اور آسانی سے نگلا جاتا ہے ۔ تو روز گار اور راحت اور عیش پر دلیل ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ فراخ ہوا ہے کہ اس میں بہت سا کھانا سما جائے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ اچھا ہے دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ کا گوشت گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا ۔ 
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے ۔دلیل ہے کہ جو سلوک کیا ہو گا احسان جتانے سے باطل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید باہر نکالا ہے اور لوگوں نے اٹھایا ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے منہ سے پلیدی ڈالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ شاعر ہو گا اور لوگوں کی برائی کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ رسوا ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ الیو م نختم علی افوا ھہم وتکمنا ایدیھم وتشھدار جلھم(آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے ) 
حضرت حافظ مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے اچھی چیز نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اچھے مطلب کی باتیں کرے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز منہ میں رکھی ہے اور وہ اچھی چیز تھی دلیل ہے کہ حلال چیز کھائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے. (۱)منزل(۲)خزا نہ (۳)کاموں کی کشائش (۴)مال (۵)حاجت (۶)وزیر(۷)دربان۔

خواب میں سونا دیکھنا

خواب میں سونا دیکھنے کی تعبیر خواب میں سونا پہننے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سونا دیکھنا مردو ں کے لیے غم واندوہ کی دلیل ہے اور عورتوں کے نیک اور پسندیدہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سونا پایا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ سونا چاندی پگھلائے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے طعنے میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سونا بیچتا اور خریدتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ سونے کو کسی بڑی بوری میں بھر کر اپنے گھر کولے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سونا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سونے کی چیز خواب میں مردوں کے لیے بری ہے ۔ اگر کوئی سونا اور چا ند ی ایک جگہ پا ئے ۔ د لیل ہے کہ عز ت اور مر تبہ پا ئے گا ۔ اور اگر چاندی کی کان دیکھے ۔ دلیل ہے کہ کسی مال دار شخص کی لڑکی سے نکاح کرے گا ۔اور کہتے ہیں کہ سنار خواب میں جھوٹا آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سنار کے پاس بیٹھا ہے اور اس سے لین دین کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام کسی جھوٹے شخص سے پڑے گا ۔

Labels:

Saturday, December 10, 2022

خواب میں زہر کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زہر کھانا مال حرام یا خون باطل اور ناحق ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ زہر کھانے سے اس کا جسم سوج گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا ۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا جسم زہر آلود ہے دلیل ہے کہ جس جام میں سخت حریص ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بات کہے گا ۔ اور آگے بڑھے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم و زہر سے تکلیف ہوئی ہے یا سوج گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مطابق اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زہر کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی پر غصہ کھائے گا ۔

Labels:

خواب میں گال دیکھنا

خواب میں گال دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں رخسار رو شنائی اور آدمی کے لیے بزرگی ہے ۔ اور اگر خواب دیکھے کہ اسکا رخسار پاکیزہ اور سرخ ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں روشناس ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا رخسار سیاہ یا زرد ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ رخسارہ خواب میں لوگوں کی آرائش اور گھر کا مالک ہے اور اگر جھلسا ہوا رخسارہ دیکھے تو صاحب خانہ کے لیے بہتری اور نیکی کی دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں رخسارہ دیکھنا حال کی بہتری اور آدمی کی خوشی کی دلیل ہے ۔ اور برا رخسار غم واند وہ اور بیماری ہر دلیل ہے ۔

Labels: ,

خواب میں کپڑا سینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنا کپڑا سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام مرادکو پہنچے گا ۔ اور اس کا حال درست ہو گا ۔ اور اگر اپنے عیال کے کپڑے سےئے تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے بیگانی عورت کا کپڑا سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مرد کا کپڑا سی رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیراور نیکی دیکھے گا ۔اور اگر دیکھے کہ سوئی ہاتھ میں ہے اور تمام کپڑا سی لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جو کام اس کے آگے ہیں تمام کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے کپڑے سئیے ہو ئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو عیش فراخ ہو گی ۔ اور پورا مال وراثت سے پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنے لیے پیراہن سیا ہے اور تمام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیال سے موافقت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے شلوار سی ہے اور اس کا نیفہ پورا نہیں کیا ہے ۔دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور آخر کار اس سے جدا ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ قباسی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی خدمت میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عیال کا کپڑا سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیال کی گفتگو میں عاجز ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ د ھوئے ہوئے کپڑے کے واسطے د ھا گا بٹ رہا تھا ۔ دلیل ہے کہ عیال کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بدلے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال کے لیے ریشم کا کپڑا سی رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا اور گناہ کی تہمت میں اندوہ پائے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خوان میں درزی وہ شخص ہوتا ہے جو پرا گندہ سامان کو جمع کرتا ہے اور اصلاح میں لاتا ہے ۔

Labels:

خواب میں درخت زرد آلو دیکھنا

درخت زرد آلو ، مبارک آدمی پر دلیل ہے ۔ کو نفع پہنچا تا ہے ۔

خواب میں ہاتھ منہ دھونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہاتھ اور منہ پانی صاف سے دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔ اگر بیمار ہے تو شفا ء پائے گا ۔ قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بے ہاتھ دھوئے نماز پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین ضعیف ہو گا اور اس کا مال ہاتھ سے جائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دونوں ہاتھ سے منہ دھوتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے دوستوں سے مدد مانگے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ ہاتھ اور منہ دھوتا ہے اور اس کا وضو اسی وقت ٹوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور کمائی میں عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا وضو ٹوٹا ہے ۔ اور پھر ہاتھ منہ دھویا ہے ۔ اور نماز شروع کی لیکن تمام نہیں کی ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر آخر ہو گئی ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا ہاتھ اور منہ دھویا ہے ۔ اور وہ اس میں تامل کررہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔

Labels:

خواب میں درخت زیتون دیکھنا

درخت زیتون اصیل اور نسب وا لے آدمی پر دلیل ہے ۔

خواب میں درخت ترنج دیکھنا

درخت ترنج ، نیبو کا درخت ، مرد مخالف اور خو درائے پر دلیل ہے ۔

خواب میں درخت برگد دیکھنا

درخت برگد آہستہ اور اطمینان والے مرد پر دلیل ہے ۔

خواب میں پیپل کا درخت دیکھنا

درخت پلپل ، مرچ کا درخت ، شریف اور بڑا آدمی ہے ۔

Labels:

خواب میں انار کا درخت دیکھنا

درخت انار تونگر مرد منفعت والا ہے ۔

خواب میں بادام کا درخت دیکھنا

در خت بادام خوبصورت صاحب جمال عورت ہے

خواب میں آلو بخارا دیکھنا

درخت آلو طبیب آدمی ہے کہ جس سے ہر ایک کو فائدہ پہنچتا ہے ۔

خواب میں کھجور کا درخت دیکھنا

در خت خرما کھجور کا درخت ۔ اگر کھجور کا درخت خواب میں دیکھے ۔ تو شریف اور غلام مرد پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھجور کا درخت ہے ۔دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو آشنا (آشنا:وا قف ، دوست )ہو گا ۔ اور اگر کھجور کا درخت باغ میں دیکھے ۔دلیل ہے کہ اس کی تاویل صاحب باغ کی طرف رجوع کرتی ہے۔

خواب میں درخت دیکھنا

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایسے درخت کا دیکھنا کہ جو لوگوں کے نزدیک محبوب ہے تو وہ شریف اور بزرگوار مرد کا دیکھنا ہے ۔ اور اگر ذلیل درخت کو دیکھے ۔تو کمینے آدمی پر دلیل ہے ۔اور جو درخت میوہ دار ہے ۔ دلیل ہے کہ تونگر (تونگر:دومت مند) مرد ہو گا ۔ اور بغیر پھل کے درخت درو یش مرد کی دلیل ہے اور جو درخت کے ملک عرب میں ہے ، جنگلی آدمی پر دلیل ہے اور جو درخت ملک عجم میں ہے ، مرد عجمی پر دلیل ہے ۔ اور جس درخت کو باغ میں دیکھے ۔ صاحب باغ پر مال کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت جڑ سے اکھیرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی شخص کو مرتبے اور نعمت سے گرائے گا ۔

خواب میں دربانی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ دربانی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی پوری ہو گی اور کسی بڑ ے آدمی سے عزت و مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دربانی کرتا ہے ۔ اور دروازہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد جو کسی کے باعث ہے پوری ہو گی لیکن مرتبہ نہ پائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ بادشاہ کی دربانی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب (مقرب:نزدیکی ،پاس بیٹھنے والا )ہو گا ۔

خواب میں شہر کا دروازہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی شہر کا دروازہ خواب میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا حاجب اور دربان ہو گا ۔

خواب میں درندے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس درندے سب گدھے ہو گئے ہیں یا ایک گدھا اور دوسرا بیل یا بکری ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی رو زی فراخ ہو گی ۔ لیکن اس کے لیے نقصان بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چو پائے در ندے ہیں ہو گئے ہیں ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ درندوں کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن (۲)بادشاہ ظالم (۳)بے فکر عورتیں (۴)ہمسایہ ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ در ندوں کا گو شت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کا مال حیلے کے ساتھ حاصل کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ وہ درندے کی صورت پر ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عقل زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ در ندے اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندوں کو مارتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔

Labels:

Saturday, December 3, 2022

خواب میں درانتی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں درانتی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا اوزار بنائے گا جس سے اس کو مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی درانتی ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں درانتی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسے اوزار بنائے گا جس سے اس کو مال حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی درانتی ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سونے یا چاندی کی درانتی ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام کے مال کی کوئی چیز حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے کوئی سنہری چیز کاٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ مال او ر نعمت حاصل کرے گا ۔

خواب میں جال دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرخواب میں جال مکراور حیلہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں پھندے میں پھنسا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جانور کو پھندے میں لایا ہے ۔ تو جو شخص اس جانور سے منسوب ہے اس کو مکر و حیلہ سے قبضہ میں لا ئے گا ۔

Labels:

خواب میں دار چینی کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دار چینی کھائی ہے ، دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ اور زیادہ ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے دار چینی کسی بیماری کی وجہ سے کھائی ہے اس کو فائدہ دیا ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں دوا کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بیماری کے لیے دوا کھائی ہے اور اس کے موافق ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح تلاش کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوائی کھائی ہے اور موافق نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح اس سے زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ دوا تندرستی کے لئے کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس قدر موافق ہے دنیا کی صلاح طلب کرے گا ۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ لوگوں کے لیے دوا بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ خلق خدا پر احسان کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوا خشک ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے دوا کھائی ہے اور بہت دست آئے ہیں دلیل ہے کہ اس کو ضرر پہنچے گا ۔ اور اگر اس کے خلاد دیکھی تو منفعت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دوائی کھائی ہے اور اس کی عقل و ہوش جاتے رہے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ جو دوا کہ زرد ہے ، رنج اور بیماری ہے اور جس کے کھانے سے نفرت ہے تو وہ بیماری پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں خیمہ لگانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے لیے یا کسی کے لئے خیمہ لگایا ہے اور اس میں بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اگر خیمہ سیاہ ہے تو اس کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق مال پائے گا ۔ اور اگر سودا گر ہے تو سفر کرے گا اور مال پائے گا ۔ اور اگر کوئی بڑا آدمی اس خواب کو دیکھے گا ۔تو غم واندہ پر دلیل ہے ۔اور اگر پرانا خیمہ ہے تو بہت زیادہ ضرر ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خیمے سے باہر گیا ہے تو شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ خیمہ کے دروا زے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کاکام نیک ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنے خیمے میں بلایا ہے اور اس جگہ بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے بز رگی پائے گا اور اس کا کام نہایت انتظام سے ہو گا


خواب میں لوہے کی ٹوپی پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر فولاد کا خود ہے ۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور فرزند ہو گا اور خود کو چمک کے مطابق اس کی قوت زیادہ ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر خود ہے ۔ دلیل ہے کہ سردار سے قوت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا خود کسی کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس آدمی کو طاقت اور حشمت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا خود تھوڑا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر کم ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خود کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول قوت ، دوم مال ، سوم فرزند ، چہارم بقا ، اور نیکی پنجم اپنے آپ کو فریب سے بچانا ۔

خواب میں ہسنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہنسی غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کھل کر ہنسا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم زیادہ لاحق ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فلیضحکو اقیلا و لیبکو اکثیر ا(چاہئے ہنسیں کم اور روئیں زیادہ )اور اگر دیکھے کہ آہستہ ہنسا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا اندوہ کم ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آہستہ ہنسنا مراد اور بشرت پانے کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔فتبسم ضا حکا من قو لھا(اس کے قول سے آہستگی کے سا تھ ہنسا )
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں آہستی ہنسی فرزند کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وضحکت فبشر نھابا سحق(وہ ہنسی تو ہم سے اسحاق کی بشارت دی اور قہقہ کی ہنسی خواب میں غم و اندوہ کی دلیل ہے اور خدا تعالیٰ کے کاموں سے تعجب کرنا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن ھنا الحد یث تمحجبون(کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو ) خوان(خوانچہ): حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس خوان ہے اور اس میں کھانا ہے اور اس میں سے کھاتا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر غنیمت پائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خون آراستہ نیک ہے ۔ اگر بغیر کے اٹھائیں تو غم و اندوہ ہے ۔ اور کھانا بہت کھانا درازی عمر کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خوان میں تین طرح کا کھانا ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس کی رو زی فراخ ہوگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ر بنا انزل علینا مائدۃ من السما ء(اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے کھانا اتار) اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ عزت اور مرتبہ اور خوشی ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خوان دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول غنیمت حاضرہ ، دوم مر دشریف ،سوم قوت ، چہارم کاموں کا انتظام ، پنجم عزت اور مرتبہ اورخوشی۔

خواب میں خنجر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں خنجر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سے عداوت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا خنجر ٹوٹ گیا ہے ۔ یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان سے جھگڑا اور عداوت اٹھ کر صلح کا انجام ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں خنجر ہے ۔ دلیل ہے کہ جو کام چاہتا ہے اس کو اس میں کسی سے مدد حاصل ہو گی ۔ اور اگر خنجر کے ساتھ بہت سے ہتھیار اس کے پاس ہیں ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا

خواب میں مٹکا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا ایسی عورت ہے کہ جس کی طرف سے مٹکے کے بڑائی کے مطابق گھر میں فائدہ پہنچتا ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سہ آتشہ شراب خزانہ ہے اور پانی کا مٹکا عورت ہے ۔ لیکن عورت مالدار ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں پانی کا مٹکا ہے اور اس میں پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا اور راہ خیر میں خرچ کرے گا ۔ اور خواب میں سرکہ کا مٹکا پرہیز گار آدمی ہے ۔ رو روغن اور مکھن کا مٹکا مال حال کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور آب ترش کا مٹکا مرد بیمار پر دلیل ہے ۔ اور روغن نفت کا مٹکا مرد کمینہ اور جوان ہے ۔ اور خواب میں مٹکا بادشاہ اور بادشاہ کے ارکان سلطنت پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں خود کو سوتے ہوے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو سوتے ہوئے دیکھنا راحت اور نجات ہے اور اگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور راہ دین اور پرہیز گاری سے بے خبر ہو گا ۔ کیونکہ سونا راہ دین میں غفلت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ پر کسی بستر میں سویا ہوا ہے ۔ اور حقارت اور ذلت کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیند ڈرنے والے کے لیے امن ہے اور مردے کے لیے بخشش ۔ اور بیمار کے لیے شفا ء اور قیدی کے لیے خلاصی ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مردوں کے درمیان سویا ہوا ہے اور لوگ اس کو دیکھتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں شہرت پائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و تحسبھم ایقا ظا وھم رقود(تم گمان کرتے ہو کہ وہ جا گتے ہیں ۔ حانکہ وہ سوئے ہوئے ہیں )

خواب میں اینٹ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اینٹ مال جمع اور اکٹھا کیا ہوا ہے ۔ چنانچہ ہر ایک اینٹ کے عوض ہزار درہم مقرر کرتے ہیں ۔اگر دیکھے کہ اس سے بہت سی اینٹیں جمع کی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا بہت سا مال جمع ہو گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں سے اینٹ تراشی ہے ۔ دلیل ہے کہ دیور کے مالک کا مال لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اینٹ کو پارہ پارہ کر کے پرا گندہ کر دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کو پرا گندہ اور تلف کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پختہ اینٹ خواب میں بری ہے ۔ کیونکہ اس کو آگ پہنچی ہوئی ہے اس وجہ سے غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ خشم گرفتن(غصہ ہونا): حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی پر غصہ دنیا کے لئے کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کے کام کو خوار اور ذلیل جانے گا اور دنیا پر مغرور ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس پر ماں اور باپ نے غصہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اونچی جگہ سے گرے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و من یحلل علیہ غضبی فقد ھوی(اور جس پر میرا غصہ نازل ہوتا ہے وہ گرتا ہے)

خواب میں زخمی ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کو کسی نے زخمی کیا ہے اور اس نے خون نکالا ہے ۔دلیل ہے کہ زخمی کرنے والا اس کو سچی بات کہے گا ۔ چنانچہ وہ اس کا جواب نہیں دے سکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون نہیں نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص جھوٹی بات کہے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے تلوار ماری اور اس کے دو ٹکڑے کئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے سامنے بات کہے گا اور اس پر لوگ طعنہ ماریں گے ۔اور کوئی خواب میں اپنے جسم پر بہت سے زخم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا   حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم پر بہت سے زخم دیکھنا مال کا نقصان ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں زخم تین وجہ پر ہے ۔ اول مال و دولت ،دوم خیر ومنفعت ،سوم نا خوشی کی بات۔

خواب میں مرغا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغا ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ غلام زادے پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کے ساتھ لڑتا ہے ۔دلیل ہے کہ عجمی آدمی کے ساتھ جھگڑا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو مرغے سے تکلیف پہنچی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو عجمی شخص سے ضرر پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغے کا بچہ پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ چھوٹا غلام یا اس کو کنیز سے لڑکا حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کی آواز سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ نیکی اور خیرات پسند کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مرغا اس پر اچھلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی سے اندوہ پہنچے گا ۔ اور خواب میں مرگ کا انڈا غلام ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو مرغ کا بچہ دیا ہے دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص غلام بخشے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس گھریلومر غا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا اور اس کی مرد مؤذن کے ساتھ صحبت ہو گی ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٰ واصحابہ وسلم نے فرمایا ہے النبک محبی وھوید عوالی الصلوۃ(مرغا میرا دوست ہے جو نم ز کی طرف بلاتا ہے )ٍ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مرغے پر قابو پایا ہے ۔دلیل ہے کہ سردار زا دے پر قابو پائے گا اور اس کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مرغے کا انڈا پایا ہے اور توڑا ہے ۔تو دلیل ہے کی کسی چھوٹے بڑے پر قابو پائے گا ۔

خواب میں ریچھ دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ر یچھ کمینہ اور احمق دشمن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ریچھ پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بادشا ہ سے ذلت اٹھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ریچھ کو مار ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔




اگر دیکھے کہ ریچھ کا گوشت کھایا ہے اور چمڑا اپنے پاس رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خوف پہنچے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر ریچھ خواب میں بدبخت اور دیوانہ آدمی ہے اور ریچھ کی مادہ اسی شکل اور خصلت کی عورت ہے ۔




اور اگر دیکھے کہ مادہ ریچھ پکڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی صفت کی عورت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ ریچھ اس کے گھر میں آیا ہے ۔ اگر نر ہے تو اس صفت کا آدمی اس کے گھر میں آئے گا ۔ اور ہر حال میں ریچھ کا دیکھنا برا ہے ۔