Tuesday, July 30, 2024

خواب میں خط دیکھنا

خواب میں خط دیکھنا

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ صحیفے(کاغذ) پر کچھ لکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے صحیفے پر اپنے لئے کچھ لکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ دیندار با امانت مرد سے کچھ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ صحیفے پر سبز خط سے کچھ لکھا ہے ۔ دلیل ہے ۔ کہ کسی آفت زدہ سے کچھ پائے گا۔ اور اگر صحیفے پر کچھ نہیں لکھا ہے تو وراثت نہ پائے گا۔

Labels:

خواب میں زیتون کاتیل دیکھنا

خواب میں زیتون کاتیل دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ خواب میں زیتون غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زیتون ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم واندوہ کھائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زیتون کا روغن خیر و برکت پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ روغن زیتون صاف کرتا ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ کھائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زیتون تلخ نہیں ہے اور روٹی کے ساتھ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو محنت کے ساتھ نفع حاصل ہو گا ۔

Labels:

Sunday, July 28, 2024

خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا

خواب میں گلاب کا پودا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا اچھی بات ہے۔ اگر بہت سے پودے دیکھے تو مال و نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر پودا رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے اچھی بات سنے گا یا اس کو بوسہ دے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نبات کا ڈھیر ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب کا پودا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) عمدہ بات (2) بوسہ دینا (3) منفعت اور مال (4) فرزندان (5) حلال کی روزی

Labels:

خواب میں گدھا دیکھنا

خواب میں گدھا دیکھنے کی تعبیر

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گدھا خواب میں نصیب اور بزرگی ہے ۔ اور گدھے کی نیکی اور بدی صاحب خواب پر رجوع کرتی ہے ۔ اگر دیکھے کہ گدھا اس کی ملکیت ہواہے۔ یا اس کے قبضہ میں آیا ہے اور اس سے گدھے کو پکڑکر باندھا لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیر کا دروزہ اس پر کھلے گا اور غم سے نجات پائے گا ۔ اور اگر بہت سے گدھے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور مال زیادہ ہو گا ۔اور بہترین گدھے کی خواب کا یہ ہے کہ گدھا اس کا تابعدار ہو.
حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سیاہ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور سرداری پائے گا اور عزت و مرتبے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سبز گدھے پر بیٹھا ہے ۔ د لیل ہے کہ عابد اور زا د ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ گدھے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عیش اور عشرت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زرد گدھے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور حاملہ گد ھی پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ خیر اور خوشی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ تجارت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو ذبح کیا ہے اور اس کا گو شت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بیٹھے سے گدھا مر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب جلدی مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گدھے سے گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ درویش اور تنگ عیش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جو اس کی ملکیت نہ تھا گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے ضرر اور نقصان پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گدھے سے نیچے اترا ہے اور دوسرا شخص بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال خرچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کام کے لئے گدھے سے نیچے اترا ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام اور رجاحت کا طالب ہے وہ جلدی پورا ہو جائے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ا گر دیکھے کہ گدھے کو شیر کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور جلدی شفاء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا خریدا ہے اور اس کی قیمت نہیں دی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک بات کے باعث جو کسی بزرگ کو کہی ہو گی راحت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے گدھے کی ایک آنکھ ہے یا ایک آنکھ کمزور ہے ۔ دلیل ہے کہ مشکل سے معیشت طلب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھا ہے اور اس کی دونوں آنکھیں نہیں ہیں ۔ دلیل ہے کہ جو مال اس کے پاس ہے ضائع ہو گا ۔ اور اگ دیکھے کہ گدھے کہ دست و پا بہت ہیں اور گدھا دراز ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لوگ تابعدار ہو نگے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا مر گیا ہے ار وہ دوسرے گدھے پر بیٹھ گیا ہے یا پاس کا گدھا بیچا ہے اور دوسرا کریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت ایک حال سے دوسرے حال کی طرف پھرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا استرا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت بادشاہ سے ہو گی ۔لیکن ظلم سے ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا بکری ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مال حالا پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا پرندہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا روز گار ایسے کام سے ہو گا کہ جو اس پرندے کی طرف منسوب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا چور لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت فساد کی شہرت پائے گی ۔ اور اس کا نتیجہ اس سے جدائی ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا قوی اور زور والا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کی کار اور کمائی اس پر آسان ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ دنیا کا کاروبار اس پر تنگ ہو گا اور تکلیف سے ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے پر بوجھ لادا ہوا ہے ۔ اور وہ اس کے اوپر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ تونگر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جماع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی مرادیں پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو پشت پر لیا ہے اور پانی میں سے نکالا ہے ۔ تو یہ قوت حال بزرگی بخت اور اقبال کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا ہینگا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ نیک نہیں ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ان انکر الا صوات لصو ت الحمیر(تمام آوازوں سے کرخت آواز گدھے کی ہے)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گدھے پت بیٹھا ہے اور اس گدھے نے اس کو نیچے سے آواز کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال بدخو ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا گدھا دوسرے گدھے سے بدا ہے اور اس سے برا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال برا ہو جائے گا ۔ اور اگر پہلے گدھے سے بہتر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کاحال نیک ہو گا اور مال بڑھے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اپنا گدھا گھوڑے یا استر سے بدلا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال اور منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کے ساتھ بدلا ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے اس کو کچھ ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا گدھا پرندے سے بدل کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ پرندے کی قدرو قیمت کے مطابق اس کو کچھ ملے گا.
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گدھے کو دیکھنا دس وجہ پر ہے. (۱)نصیب (۲)دولت (۳)حکومت (۴)ریاست (۵)مال (۶)عورتیاکنیز  (۷)شادی (۸)اقبال (۹)سرداری (۱۰)مرتبہ۔ اور خواب میں گدھے کے رکھوالے کو دیکھنا صاحب ولایت اور تدبیر ہے ۔ اور کاموں کو سنوار نے والا اور معیشت کو تیار رکھنے والا ہے ۔

Labels:

Saturday, July 27, 2024

خواب میں شکر دیکھنا

خواب میں شکر کھانے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں تھوڑی سی شکر پاکیزہ بات ہے یا بوسہ ہے جو اپنے فرزند یا بھائی یا دوست کو دے گا ۔ اور اگر بہت سی شکر دیکھے تو مال اور حلال رو زی پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہت سی شکر مکروہ ہے اور اس کا بیچنا نیک ہے لیکن اس کا پانا اور خریدنا با ہے ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شکر پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)پاکیزہ بات (۲)بوسہ دینا (۳)منفعت (۴)فرزند (۵)مال۔

Labels:

خواب میں شہد دیکھنا

خواب میں شہد دیکھنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد مالوں میں سے غنیمت اور کاموں میں سے نیکی ہے کیونکہ اس میں دردوں کے لئے شفا ہے اورشہد بڑا رزق ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے: فیہ شفاء للناس (اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے) حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ شہد کاکھا نا تین وجہ پر ہے ۔اول ، روزی حلال۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔ اور شہد ایسا رزق ہے کہ بے منت پہنچتا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: وانز لنا علیکم المن و السلوی اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا ہے ۔

Labels:

خواب میں شراب پینے کی تعبیر

خواب میں شراب پینے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں شراب مال حرام ہے جو لڑائی اور جھگڑے سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ شراب میں غرق ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت بڑے فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو منفعت حاصل ہو گی۔حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ شراب پی کر مست ہوا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی۔ اوراگر دیکھے کہ وہ دوسروں کے سات شراب پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر جنگ اور جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب نہر یا دریا میں جاری ہے اور وہ اس میں تیرتا ہے۔دلیل ہے کہ فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب کا پیالہ اس کے ہاتھ میں ہے اور اس کے مصاحب نے لیا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی عیش کے باعث جنگ اور خصومت میں پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شراب کو پانی میں ملا کر پیتا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ مال لگے گا کہ کچھ حلال ہو گا اور کچھ حرام ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ وہ شراب بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال برباد کرے گا اور والی کا شراب پینا اس کے معزول ہونے پر دلیل ہے۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے: (1) پوشیدہ نکاح (2) مال حرام (3) اس جہان کی نعمت۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے شراب کے لئے انگور ملتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بادشاہ یا رئیس کا مقرب ہو گا اور ان سے مال پائے گا۔

Labels:

خواب میں شہر دیکھنے کی تعبیر

خواب میں شہر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا ۔ اور دین کا کام پورا ہو گا اور اپنی مراد کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے باہر آیا ہے ۔ یا اس کو کسی نے شہر سے نکالا ہے ۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو کنگرے پر یا شہر پر دیکھے تو اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا اور اس کی عورت دوسرا شوہر کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کسی شہر میں مقیم ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جدا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ مسلمانوں کے شہر سے کا فروں کے شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سچے دین سے جھوٹے دین کی طرف مائل ہو گا ۔ اور ممکن ہے کہ کافر عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر گرم ملک کے شہر میں برف اور سردی دیکھے تو قحط اور تنگی پر دلیل ہے ۔ اور اگر کسی سرد ملک کے کسی شہر میں یہ دیکھے تو دلیل اس کی فراخی اور ارزانی نمت پہ ہو گی او اگر دیکھے کہ کسی شہر میں گیا ہے اور وہ شہر کو پسند آیا ہے ۔دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکو خیر ومنفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے گاؤں کو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی مراد پوری نہ ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ربنا اخرجنا من ھذہ القریتہ الظالم اھلھا(اے خدا ! ہم کو اس بستی سے نکال کہ جس کے اہل ظالم ہیں) اور اگر دیکھے کہ شہر میں گم ہو گیا ہے ۔تو اس کی تاویل نیک ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں کسی شہر میں گئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں فتنہ اور بلا پڑ ے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں آراستہ عورتیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت اور فراختی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں شہر کے اندر گئی ہیں۔دلیل ہے کہ بادشاہ کے غلام وہاں جائیں گے اور ظلم اور بے انصافی کریں گے اور اگر دیکھے کہ عورتیں منہ باندھ کر شہر کے اندر گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں ناخوش باتیں جائیں گی ۔ اور اگر میں کسی شہر کی مشرقی جانب دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مغربی جانب سے بہتر ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر میں ہندوستان کا شہر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بد ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو بلغار اور شقامان کے شہروں میں دیکھے ۔دلیل ہے کہ اس پر خیانت ہو گی اور اس کے کام پوشیدہ ہو نگے ۔ اور اگر اپنے آپ کو ماور النہر کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ اور امن پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو خوارزم میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بند ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو عراق کے شہروں میں دیکھے دلیل ہے کہ دوست اور مراد پائے گا۔اور اگر قاپنے آپ کو خراسان کے شہروں میں دیکھے تو اس کا کام آسانی سے پورا ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو شہر فارش میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت پار سا لوگوں سے ہو گی ۔ اور اگر اپنے آپ کو کرمان کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا بڑا کنبہ ہو گا ۔اور اگر اپنے آپ کو حجاز کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر اپنے آپ کو یمن کے شہر میں دیکھے تو سلامتی اور امن پر دلیل ہے ۔ اور اگر آپنے آپ کو مصر کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو آزر بائی جان کے شہروں میں دیکھے۔دلیل ہے کہ کاموں میں رنج اور بلا اور تکلیف اٹھائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو آرمینیا کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر اپنے آپ کو مغرب کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں نقصان پڑے گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو فرنگ کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے کام نیک ہوں گے ۔ لیکن اس کا دین ضعیف ہو گا اور اگر اپنے آپ کو شیروان کے شہروں میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔

Labels:

خواب میں شربت پینا

خواب میں شربت پینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں میٹھے شربتوں کا پینا جیسے شربت سیب ، شربت انار ، شربت ترنج وغیرہ چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دین (۲)منفعت (۳)فائدہ مند علم (۴)عمردراز (۵)عیش کی خوشی (۶)حق تعالیٰ کا ذکر ۔ لیکن جن شربتوں کی خوشبو ترش ہے ۔جیسے شربت ریواس ۔ شربت لیموں ، شربت نارنج وغیرہ خواب میں غم واندوہ ہیں ۔ لیکن کڑوے شربت جیسے شربت مورد ۔، شربت زو فا کا پینا دین اور دنیا کے فائدے کی دلیل ہے ۔ لیکن جو شربت کہ مز ے میں معتدل اور خوشبودار ہیں ۔ جیسے شربت عودم شربت بنفشہ، شربت گل کا خواب میں پینا خیر اور خوشی اور تعریف پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جن شربتوں کی خواب میں بطور دوا کے پئے ۔ وہ دین کی صلاح پر دلیل ہے اور جو دوا کے مطلب کے نہیں ہیں ۔ تو دنیا کی خیر اور صلاح پر دلیل ہیں۔

Labels:

Friday, July 26, 2024

خواب میں شادی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں شادی دیکھنا | خواب میں اپنی شادی دیکھنا

عروسی، شادی ، دلہن لانا ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے ۔ لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے ۔ اور اس کے ساتھ سویا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور جو چیز اس کی ملک نہیں کہ اس کی ملک ہو جائے گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے ۔ اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے ۔ تو خیرومنفعت پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں چاول دیکھنا

خواب میں چاول دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے ۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور خیر و نیکی پہنچے گی۔ اور اگردیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ بہتری اورنیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہترہے ۔اور اگر دیکھے کہ دہی چاول کھاتا ہے تواس سے غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت۔ دوم، مراد کاحاصل ہونا ۔سوم ، خیر و منفعت ہے جو اس کو پہنچے گی۔

Labels:

Thursday, July 25, 2024

خواب میں چاندی دیکھنا

خواب میں چاندی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ بہت سے لوگ خواب میں چاندی دیکھتے ہیں اور بیداری میں پاتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں کہ میں چاندی دیکھتے ہیں اور بیداری میں اختلاف طبائع کے باعث غم و اندوہ پاتے ہیں ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں درست چاندی شچی خبر ہے ۔اور کھوٹی چاندی جھوٹی خبر ہے اور اگر چاندی تھیلی میں ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کی پاس امانت رکھے گا ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر پیالہ بندھا تھال چاندی کا دیکھے کہ بہت سی چیزیں چاندی کی پائی ہیں دلیل ہے اسی قدر خزانہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چاندی کی کان کا کچھ حصہ پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک سے عورت کرے گا ۔ اور خواب میں چاندی کا ٹکڑا ایسا شخص ہے کجو اس کے حق میں بری بات کہتا ہے ۔

Labels:

خواب میں جنازہ دیکھنا

خواب میں جنازہ دیکھنے کی تعبیر

اگر کوئی خواب میں جنازہ لے جاتوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب اتنے لوگوں پر حکومت کرے گا ۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ خود مرا ہے اور اس کا جنازہ لے گئے ہیں اور لوگ جنازے کے پیچھے چلتے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ شرف و بزرگی پائے گا ۔ لیکن اس کا دین خراب ہو گا اور قوم پر حکومت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خود مردے کا جنازہ اٹھا کر لے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔ اور اس سے خیر و نیکی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں ہیں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندے کا جنارہ لے جار ہے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اس کی عزت ومرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جاری تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کا جنازہ اٹھا کرلے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت کرے گا ۔ اور اس سے خیرو نیکی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے چلتے ہیں اور ہوا میں تو دلیل ہے کہ اس شہر کا کوئی بڑا آدمی سفر میں مرے گا اور اگر اپنا جنازہ دیکھے کہ زمین پر جارہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ زندے کا جنازہ لے جار ہے ہیں تو اس کے پیچھے کو ئی نہیں ہے تو اس کی عزت و مرتبے اور کام کے نقصان کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے جنازے کے پیچھے تھے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا جنازہ جاری تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جنازہ ہلکا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر رحم کرے گا اور اس کا حال نیک ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ جنازے سے گرا ہے ۔ یا لے جانے وا لوں نے اس کو گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبے سے گرے گا اور اس کا کام رک جائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جنازہ میں تینن وجہ پر ہے ۔ اول ، بزرگی ۔ دوم ، ولایت ۔ سوم ، عزت و مرتبہ اور رفعت۔

Labels:

خواب میں جادو کرنے کی تعبیر

خواب میں جادو کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا کار باطل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ جادو کرتاہے ۔ تو دلیل ہے کہ بیہودہ اور باطل کام کرے گا ،اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک جس کے لیے جادو کیاجائے اس کو فتنہ ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا جھوٹ کا عہد ہے کہ جس سے لوگوں کو فریب دے گا اور خواب میں جادو فریب دینے والادشمن ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا چھ وجہ پر ہے۔ فتنہ. فریب. مکراندیشہ. باطل اور جھوٹ. بے اصل کام

Labels:

خواب میں عورتیں دیکھنا

خواب میں عورتیں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں جو ان عورت خوشی ہے اور بوڑھی عورت دنیا سے اور اس جہان کا شغل ہے ۔ اور عورتوں کو خواب میں دیکھنا بقدر خوبی اور جمال کے فربہی اور لاغری ہے اور بہترین عورت خواب میں ایسی عورت ہوتی ہے جو کہ معروف اور معلوم روزی کی فراخی ہے ۔اور بدصورت اور لا غر عورت قحط اور تنگی ہے ۔ اور عورتیں خوش اور آراستہ اس جہان دنیوی کی مراد ہے اور بوڑھی عورت گندی ، نامرادی اور بد حالی پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر عورت دیکھے کہ اس کے عضو تناسل ہے ۔جیسا کہ مردوں کے ہوتا ہے دلیل ہے کہ اس کو فرزند ہو گا اور وہ فرزند قوم اورخاندان پر بزرگ اور سردار ہو گا ۔ اور اگر جوان عورت دیکھے کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے ۔ تو خیر اور دین و دنیا کی صلاح پر دلیل ہے ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے عضو تناسل ہے اور جماع کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی کم ہو گی ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے مردانہ لباس پہنا ہوا ہے ۔ اگر وہ عورت پارسا ہے ۔ تو خیرو صلاح پر دلیل ہے اور اگر وہ فسادی ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں کی دوستی اہل دنیا کے لئے مال کی زیادتی ہے اور اہل صلاح کے لئے علم ہے اور غریب عورت کی تاویل آشنا سے بہتر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت پر کوئی شخص دست درازی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس عورت کے اہل مالدار ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی عورت فساد کے لئے بیگانے کے پاس گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ لڑکا جنے گی ۔ اور خیرو منفعت پائے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورتوں اک دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)شادی(۲)دنیا(۳)اس جہان کا شغل(۴)نعمت کی فراخی (۵)قحط(۶)تو نگری۔

Labels:

Tuesday, July 23, 2024

خواب میں جلیبی دیکھنے کی تعبیر | خواب میں جلیبی کھانے کی تعبیر

خواب میں جلیبی کھانے کی تعبیر

زلابیہ ایک قسم کی مٹھائی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں جلیبی بے اند ازہ کوشش اور بہت مال اور خوشی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جلیبی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کو ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تھوڑا سا حلوہ دیا ہے ۔ یا اس کے منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے خوشی کی بات سنے گا حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جلیبی بغیر زعفران کے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ زعفران والا جلیبی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔

Labels:

خواب میں مہمان دیکھنا، خواب میں مہمان دیکھنے کی تعبیر

خواب میں مہمان دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہمانی کسی چیز کا جمع کرنا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی قسم کو مہمانی کے لئے بلایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو اس کو تمام شغلوں سے روکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کو باغ میں مہمانی کے لئے لے کر گئے ہیں اور وہ باغ جاری پانی اور رنگا رنگ کے میووں سے پر ہے دلیل ہے کہ جہاد کو جائے گا اور شہید ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فیھا فاکھتہ کثیرۃ و شراب (اس میں بہت سے میوے اور شربت ہیں) حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایسی مہمانی کا دیکھنا کہ جہاں پر ناچ اور چنگ و چغانہ ہے اور باجا وغیرہ ہے۔ تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے اور اگر یہ چیزین نہیں ہیں تو خیرو برکت پر دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہمانی غائب کے واپس آنے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دلہن بغیر نکاح کے چاہی ہے اور مہمان کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔

Labels:

خواب میں دہی کھانا

خواب میں دہی کھانا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں میٹھا دہی خیر اور منفعت پر دلیل ہے۔ اور ترش غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دہی ایسا مال ہے جو سفر میں حاصل ہوتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دہی کھایا ہے خاص کر اگر شیریں ہے تو سفر سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دہی سے مکھن نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر مال حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے میٹھا دہی کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال حاصل کرے گا اور ترش دہی غم و اندوہ ہے۔

Labels:

خواب میں سورۃ یونس پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورۃ یونس پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیریں رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ یونس پڑھتا ہے۔ تو تعبیر ہے اس کی روزی فراخ ہو گی اور اس کا کام مراد کو پہنچے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہےکہ کافروں کا مکر اور جادو گروں کا فریب سے دور ہو گا اوردشمنوں پر فتح حاصل کرے گا۔

Labels:

خواب میں سورۃ یوسف پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورۃ یوسف پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ یوسف پڑھتاہے دلیل ہے کہ بہت سفر کرے گا اور مال پائے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ رنج اور محنت کے بعد عزت اور بزرگی پائے گا اور اس کابول بالا ہوگا۔حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ بات کاسچا اور راست گو با امانت ہوگا۔

Labels:

خواب میں سورہ الفاتحہ پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورہ الفاتحہ پڑھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سورہ الحمد شریف پڑھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کے کام کا خاتمہ ایمان پر ہو گا ۔

Labels:

خواب میں قرآن مجید دیکھنا

خواب میں قرآن مجید دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کی تاویل علم اور حکمت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصحف خریدا ہے۔ دلیل ہے طالب علم اور دانشمند ہو گا۔ اگر دیکھے کہ مصحف کو آگ میں جلایا ہے۔ تو یہ فعل اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے اس نے مصحف کھول کر سر اور آنکھ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ سب کام اندازے کے ساتھ کرے گا اور اس شہر کا والی ہوگا۔ اگر دیکھے کہ مصحف اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ اگر نیک بات ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر بری بات ہے تو بدی پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کا دیکھنا پانچ وجہ پر دلیل ہے: (1) علم و حکمت (2) میراث (3) امانت (4) روزی حلال (5) دین اور دیانت۔

Labels: ,

Monday, July 22, 2024

خواب میں سورۃ الانفال پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورۃ الانفال پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ الانفال پڑھتاہے ۔ دلیل ہے کہ خیر اور صلاح پائے گا۔

Labels:

خواب میں سورۃ الاعراف پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورۃ الاعراف پڑھنادیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ الاعراف پڑھتاہے دلیل ہے کہ دیندار اور مومن ہوگا اور اس کی عاقبت محمود ہوگی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سورۃ الاعراف پڑھنا دلیل ہے کہ صاحب خواب کوہ طور کی زیارت سے مشرف ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سورۃ الاعراف کاپڑھنا دلیل ہے کہ سب لوگ اس سے خوش ہوں گے اور امانت کی حفاظت کرے گا۔

Labels:

خواب میں سورۃ المائدہ پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورۃ المائدہ پڑھنے کی تعبیر

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سورہ المائدہ پڑھتا ہے دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سو رہ المائدہ کا پڑھنا مال اور نعمت کی زیادتی پر دلیل ہے ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں سورہ المائدہ کا پڑھنا صحت و سلامتی پر دلیل ہے۔

Labels:

خواب میں سورۃ النساء پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورۃ النساء پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سورہ النساء پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا ۔ اور اس کے خویش اور اہل بیت زیادہ ہوں گے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کا مال اور نعمت بہت زیادہ ہوں گے۔

Labels:

خواب میں سورۃ آل عمران پڑھنے کی تعبیر

خواب میں سورۃ آل عمران پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سو رہ آل عمران پڑھی ہے ۔ دلیل ہے کہ تمام برائیوں سے امن میں رہے گا اور پاک ہو گا اور اس کی عاقبت بالخیر ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ آیت شہد اللہپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی قضا پر راضی ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔ اور لوگ اس کو عزیز رکھیں گے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آیت قل اللھم مالک الملکپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا اور اس کی مرادیں پوری ہوں گی ۔

Labels:

خواب میں سورۃ البقرۃ پڑھنےکی تعبیر

خواب میں سورۃ البقرۃ پڑھنےکی تعبیر

اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ البقرہ پڑھی ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے جو سورہ الفاتحہ کی ہے ۔اور دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خلقت کے اندر راست گوہو گا ۔ اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا ۔ اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ غمگین ہے تو خوش ہو گا۔ غلام ہے تو آزاد ہو گا ۔

Labels:

خواب میں ہاتھ کا کنگن دیکھنا

 خواب میں ہاتھ کا کنگن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں کڑے عورتوں کے لیے شوہر ہیں اور مردوں کے لیے غم و اندوہ ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چاندی کا کڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ کم ہو گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کڑا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا بھائی پیدا ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو شوہر کرے گی ۔حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھوں میں کڑے ہیں ۔تو دلیل ہے کہ اس کو کوئی مال اور نعمت رنج سے حاصل ہو گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کڑوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)ریاست (۲)حکومت (۳)مکر (۴)غم (۵)بردار یا فرزند۔

Labels:

خواب میں گاڑی دیکھنے کی تعبیر، خواب میں گاڑی چلانا۔

خواب میں گاڑی دیکھنے کی تعبیر، خواب میں گاڑی چلانا

حضرت ابن سیرین رحمۃا ﷲ علیہ نے فرمای اہے کہ اگرد یکھے کہ گاڑی پر بیٹھا ہے اور گاڑی خوب چلتی ہے دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گاڑی بغیر بیلوں کے کھڑی ہے اور وہ گاڑی میں ہے دلیل ہے کہ رنج اور سختی اور بیماری میں پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنی گاڑیوں میں سے ایک دی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بادشاہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں گاری کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱)ولایت(۲)عزت اور مرتبہ(۳)بلندی(۴)بزرگی (۵)ہیبت (۶)خوشی (۷)رفعت (۸)کاموں میں آسانی

Labels:

Sunday, July 21, 2024

خواب میں سورۃ الفاطر پڑھنا

خواب میں سورۃ الفاطر پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الفاطر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہمیشہ اطاعت الہیٰ میں مشغول ہوگا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نعمت کا دروازہ اس پر کھلے گا ۔

Labels:

Saturday, July 6, 2024

خواب میں گوشت دیکھنے کی تعبیر

خواب میں گوشت دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ پختہ گوشت کھائے جائیں مال اور منفعت پر دلیل ہے۔ جس کو آسانی سے حاصل کرے گا اور خام گوشت کو کھانا دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور گوشت کی خرید و فروخت غم و اندوہ ہے۔حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ پختہ گوشت کا کھانا بھنے ہوئے سے بہتر ہے اور بھنے ہوئے کا کھانا خام سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی غیبت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے یہ ہے کہ وہ ناحق لوگوں کی غیبت کرے گا۔ لقولہ تعالیٰ ایحب احدکم ان یا کل لحم اخیہ میتا فکر ھتموہ (پ۲۶ع۱۴) ترجمہ:۔ بھلا یہ خوش لگتا اور پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہی کہ وہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو وہ مر گیا ہو سو گھن آئے تم کو اس سے۔اگر دیکھے کہ کسی شخص کو پھانسی پر لٹکایا ہے اور وہ اس کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فربہ بکری کا گوشت پکایا ہوا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ذبح ہوئی بکری اپنے گھر میں لایا ہے۔دلیل ہے کہ کوئی سردار وہاں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کاتھورا جسم اپنے گھر لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی ہلاک ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ فربہ گوشت کا خواب میں دیکھنا لاغر سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ گوشت سے کسی کو مارا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو زبان سے رنجیدہ کرے گا یا اس کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھنا ہوا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب سے گوشت لیا ہے اور اس کی قیمت دی ہے اور اپنے گھر کو لے گا ہے دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔اور ا گر دیکھے کہ اس نے اژدہا کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال لے گا اور خرچ کرے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خلقت میں نیک نام ہو گا اور ا س کا بادشاہ سے کچھ ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن سے مال لے گا اور کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اونٹ کے بچے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر یتیم کا مال کھائے گا اور بیمار ہو گا اور پھر شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقاب کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو ظلم بادشاہ روپیہ پیسہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خوبصورت عورت سے مال حاصل ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے مال مفت حاصل ہو گااور خرچ کرے گا۔اور اگردیکھے کہ اس نے ابابیل کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا یا بیمار ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ابابیل کا گوشت خواب میں کھانا دشمن کا مال کھانا ہے اور اگر دیکھے کہ بطخ کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی میں نام پائے گا اور شرف اور بزرگی حاصل کرے گا۔ اور اگر چڑیا کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی دولتمند شخص کا یا اپنے فرزند کا اسی قدر مال حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ بندر کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا گوشت کھایا ہے تو غدار شخص کا مال کھائے گا۔اور اگر الو کا گوشت کھائے تو چوری کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکاوک کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ غلام کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وراثت کا مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کا گوشت کھایا ہے تو عجمی مرد کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام کھائے گا، اور اطاعت حق میں سستی کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا ترس اور خوف کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بدکار آدمی کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ سنگ خوارہ کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب بے وقوف شخص کے مال سے فائدہ اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گوہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر شخص سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دنیا کی زینت اور اس کے کمال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور سنجاب کا گوشت کھانا مسافر شخص گوشت کھانا ہے۔ اور سیمرغ کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی کا مال حاصل ہو گا۔ اور شاہین کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ ظلم شخص کے مال سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی گمراہ کردہ راہ سے ملے گی۔اور اگر شیر کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ تجارت میں اپنوں کے ساتھ جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر طوطے کا گوشت کھائے تو بے فائدہ علم سیکھے گا۔ اور اگر فنک کا گوشت کھائے تو عورت کا مال ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے قمری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر گائے مادہ کا گوشت کھائے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگی گائے کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو عورت یا کنیز کے مال سے نفع ہو گا۔ اور اگر کبوتر کا گوشت کھائے تو عورت کے مال سے اس کو فائدہ ہو گا۔ اور اگر بلی کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر بھیڑئیے کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے مال حرام پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم سے علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑھیا عورت اس پر جادو کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقعق کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ جنگلی آدمی کا مال کھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے گورخر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور منفعت پائے گا۔ اور مرغی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملے گا۔ اور مچھلی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ عوت کے مال سے کچھ کھائے گا اور مرغابی کا گوشت کھانا بزرگی اور ولایت پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ مردہ شخص کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بدی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ کا گوشت کھایاہے دلیل ہے کہ اس کو رنج اور بلا پہنچے گی۔ اور ہد ہد کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ شخص سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے ہماکا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے راحت حاصل ہو گ اور اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔ او اگر دیکھے کہ اس نے بلبل کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عورت یا فرزند یا غلام سے نفع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باشہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا اور چیتے کا گوشت کھانا بھی دشمن کے مال کھانے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جانوروں کا گوشت کھانا چار وجہ پر ہے:


Labels:

خواب میں گانا کانے کی تعبیر

خواب میں گانا کانے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کچھ گاتا ہے اور ترانے گاتا ہے۔ دلیل ہے کہ حرام چیزوں کی طرف مائل ہو گا اور جب وہ کوئی ڈھول و طبلہ اور اس کی مثل کوئی اور ساز بجا رہا تھا غم پر دلیل ہے۔ اور خواب میں گوئیے کا کام کرنا خیرو منفعت ہے معبر خواب بیان کرنے والا چاہئے اور کوئی ایسا مرد ہو جیسے قاضی اور مفتی اور واعظ ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہ تینوں قومیں صاحب گریہ اور زاری ہیں اور تعبیر میں فساد پر دلیل کرتا ہے۔ معجون :۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ معجون درد اور بیماری کے لئے بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے لوگوں کو خیرو منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ معجون ہر ایک شخص کے واسطے تھی تو دلیل یہ ہو کہ اس سے عام لوگوں کو خیر اور منفعت پہنچے گی۔

Labels:

خواب میں گھوڑا دیکھنے کی تعبیر

خواب میں گھوڑا دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ عربی گھوڑے کو خواب میں دیکھنا دلیل بزرگی اور عزت اور جاہ کی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عربی گھوڑے پر بیٹھا ہے اور گھوڑا مطیع (مطیع: فرمانبردار) وفرمانبردار ہے تو عزت اور بزرگی کی دلیل ہے ۔ مگی اسی بزرگی عربی گھوڑے کی نسبت کم پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے سامان میں کمی ہے مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بزرگی اور نقصان ہو گا ۔اور اگردیکھے کہ گھوڑے کی دم موٹی ہے اور لمبی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اسکے نوکر و چاکر ہوں گے اور اگر دم کٹی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی خادم اور چاکر نہ ہو اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز اس کے گھوڑے کے اندام یعنی جسم میں سے ناقص تھی تو دلیل یہ ہو کہ اسی قدر عزت و شرافت میں نقصان ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے ساتھ جنگ کیا ہے اور گھوڑا غالب آیا ہے اور فرمانبردار نہیں ہوا ہے تو سیہ گناہ اور نا فرمانی کی دلیل ہے۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ برہنہ (معصیت :بافرمانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت اور گناہ زیادہ ہو گا۔اور اگر وہ گھوڑا کسی دوسرے کا ہے تو گھوڑے والے کا یہی حال ہے جو ہم نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے کہ گھوڑا برہنہ ہے لیکن اس کا تو مطیع ہے تو شرف اور بزرگی کی دلیل ہے اور اگر دیکھا کہ گھوڑے پر سوار ہے اور گھوڑا چھت یا دیوار پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ گناہ اور معصیت (معصیت : نافرمانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) بہت کرے گا۔اگر گھوڑے پر بیٹھ کر ہوا میں اڑے یا دیکھے کہ گھوڑے کے پر پرندے جیسے ہیں اور وہ پرندے کی طرح اڑتا ہے تو سفر کرے گا اور دین و دنیا میں شرافت اور بزرگی پانے کی دلیل ہے ۔
 حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو ابلق (اسپ اہلق :وہ گھوڑا جو کچھ سفید اور کچھ سیاہ ہو ، چتکبرہ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ گوہی دیں گے اوراگر دیکھے کہ اسپ سیاہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے مال اور سرداری پائے گا۔اور اگر دیکھے کمیت (کمیت:وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سرخی سیاہی ہو ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے وقت اور بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اشقر اشقر (اسپ اشقر : وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سرخ زردی مائل بیساہی ہو ) گھوڑے پر سوار ہے تو درستی دین کی دلیل ہے اور بادشاہ سے عزت دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کے گھوڑے سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑی بیماری دیکھے گا اور اسپ سمند(سمند :سفید گھوڑا ) کی بھی یہی دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اسپ جرمہ (جرمہ :نقرہ خنک ) پر سوار ہے تو خیر و صلاح کی دلیل ہے اور اسپ سلیس پر سوار ہے تو دلیل ہے کہ عورت ملے گی۔اوراگردیکھے کہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلی ہے کہ وزت اور مرتبے سے گرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہبر ہنہ گھوڑے سے اترا ہے تو دلی ہے کہ گناہ اور معصیت سے بچے گا اور اگر دیکھے کہ ہتھیار لگا کر گھوڑے پر بیٹھا ہیتودلیل ہے کہ شرافت اورمرتبہ بلا رکاوٹ پائے گا اور دشمن پر فتح مند ہو گا ۔اور اگر گھوڑے دوڑاتا ہے تو دلیل ہے کہاس سے گناہ ہو گا اور گھوڑا دو ڑانے کے قدر پر دہشت اورخوف دیکھے گا اور اگر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد کی طرف گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کسی طرح کی خیر نہیں ہے۔ لیکن گھوڑا وہاں سے باہر لائے تو خیر ہے اور اگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے ساتھ ہے پیار کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال و دولت پائے گا اور اگر گھوڑے کو اپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا۔جس سے لوگ حیران ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ بیگانہ گھوڑا اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شریف آدمی اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے اور گھوڑے کی قدر و قیمت کے مطابق مقام کرے اوراگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے کوچہ سے باہر گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی مر شریف اور نامدار اس کوچہ میں سے غائب ہو گا یا مرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اسپ مادیاں لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ برکت والی عورت ملے گی اور اگر سیاہ گھوڑی دیکھی ہے تودلی ہے کہ وہ عورت شریف اور ماندار نہ ہوگی۔اور اگر دیکھے کہ ابلق گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے ماں باپ ایک نسل سے نہ ہوں گے اور اگر وہ گھوڑی جرمہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت خوب صورت اور باجمال ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑی سبز رنگ کی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت دیندار اور پر ہیزگار ہو گی ۔اور اگر اشقر گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت عز یز اور صاحب مرتبہ ہو گی اوراگر کمیت ہے تو وہ عورت عیش پسند اور خوش باش ہوگی ، اور اگر دیکھے کہ وہ گھوڑی بچہ والی ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہاں فرزند بھی ہو گا اور اگر گھوڑی سے ساتھ بچھیری ہے تو وہ عورت لڑکی والی ہو گی ۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ گھوڑے کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہیکہ بادشاہ اس کا خواست گار ہوگا اور اپنا مصاحب بنائے گا اور اگردیکھے کہ کسی کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بیٹھا ہے تو پیچھے والا آگے بیٹھنے والے کے تابع فرمان ہوگا ۔اوراگر دیکھے کہ بہت سے گھوڑے اسکے گھر یا کوچہ کے گرد جمع ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں بارش کثرت سے ہو گی اور سیلاب آئے گا۔
 حضرت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسپ تیز رفتار اورر خوش رفتار بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایک عورت مالدار اور صالحہ اپنی زوجیت میں لائے اور اگر وہ اس کااہل نہیں ہے وہ ایسی عورت کی مصاحبت کرے گا کہ جس سے نفع اورنیکی پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھوڑے کا کان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں کا پیغا م اس سے کٹ جائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑا سر کے بل گر ا اور پھر اٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسکے کام میں پہلے خلل پڑے گا اور پھر درست ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دم کٹا گھوڑا خریدا ہے اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل عورت کا شوہر بنے گا۔اور اگر دیکھے کہ گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال فضولیات میں مشغول ہیں اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر ہوا میں گیا ہے اور پھر ہوا میں سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے گھوڑے کو چرایا ہے ۔خوف ہے کہ اس کا عیال ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا گم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھا ہے کہ اپنے گھوڑے کو فروخت کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت و مرتبہ کم ہو گا یا اس سے عیال جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر الٹا بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا اور اس کو ضرر اور ملامت حاصل ہو گی ۔
حضرت جابر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھوڑا دیکھنا اپنے نفس کی خواہش کو دیکھنا ہے اور اگر اپنے گھوڑے کو دیکھے کہ سرکش ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس سرکش ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا مطیع و فرمانبردار ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس اس کی بدی میں نہایت سخت ہے۔اور گھوڑے کے جسم پر ہر ایک عضو کے اوپر بادشاہی کانشان ہوتا ہے اور اگر بادشاہ کے خون کو گھوڑے پر دیکھے تو عزت اور رفعت کی دلیل ہے اور عام لوگوں کاخواب میں گھوڑے کو دیکھنا عزت اوربخت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ نامعلوم گھوڑا محلے سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ محلے کے بزرگوں سے کوئی شخص دنیا سے کوچ کرے گا۔
حضرت خالد : صفہانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالان والا گھوڑا مرد کا نصیب ہے ۔ جس قدر پالانی گھوڑا مطیع و فرمابنردار ہو گا، اسی قدر نصیب مطیع اور فرمابنردار ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ پالانی شہر یا گاؤں یا سرائے میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد مسافر عجمی اس جگہ آئے گا۔اور اگر دیکھے کہ درازدم گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسپ کی دم اور سم کی درازی کے برابر اس کے تابعدار ہوں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور عیش اس پرتنگ ہو گا۔
 حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھوڑے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔اول، عزت ۔ دوم ،مرتبہ ۔ سوم ،حکو مت ۔ چہارم، بزرگی ۔ پنجم، خیر و برکت ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔ الخیر معقود فی نو اصی الخیل والبر کتہ الی یوم القیامتہ والذل فی اربار البقر (قیامت تک گھوڑوں کی پیشانی میں خیرو برکت بستہ ہے اور زلت گائے کی پچھاڑی میں ہے) اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھوڑے پر بندر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے گھوڑے پر بیٹھا ہے کہ کوئی آتش پرست اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے۔

Labels:

خواب میں بارش دیکھنا

خواب میں بارش دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بارش خواب میں حق تعالیٰ کی طرف سے بندوں پر رحمت اور برکت ہے جب عام بارش ہو اور سب جگہ پہنچے ۔فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ویو الذی ینزل الغیث من بعد ماقنطوا وینشر رحمتہ(اسی کی ذات پاک ہے جو نا امیدی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے) اور بارش کا وقت پر دیکھنا بہت اچھا ہے خاص کر جب لوگ بارش کو چاہیں تو نہایت نیک ہے۔ لیکن اگر خاص سخت بارش غرف اپنے کوچہ میں دیکھے کہ اس کے سوا اور کہیں نہیں برسی ہے تو اہل موضع پر رنج اور بیماری کی دلیل ہے ۔ او اگر دیکھے کہ بارش آہستہ آہستہ ہو رہی ہے تواہل موضع پر خیر اور برکت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اول سال یا اول ماہ بارش برس رہی ہے تو دلیل ہے کہ ا س سال اور اس ماہ میں فراخی نعمت زیادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ بارش سخت اورسیاہ ہے تو دلیل ہے کہ بیماری پر ہے کہ اس میں ہلاک ہوگا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں سخت بارش دیکھے کہ اپنے وقت پر برسی ہے تو دلیل ہے کہ ان دنوں میں رنج و بلا کا لشکر آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باراں سے مسح کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خوف و غم سے امن میں رہے گا۔ اور اگرخو اب میں دیکھے کہ بارش اس کے سر پر برستی ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گا اور خیر و نفع کے ساتھ واپس اٹئے گا۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بارش لوگوں کے سروں پر طوفان کی طرح برستی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں خدا نخواستہ نا گہانی موت آئے گی اور اگر دیکھے کہ بارش کے ہر ایک قطرے سے آواز آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مرتبے اور عزت کی آواز زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بارش کے پانی کے ساتھ مسح کرتا ہے تودلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہوگا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت بڑی بارش ہو رہی ہے اور تمام نہریں جاری ہو گئی ہیں اور اس کو نقصان نہیں پہنچا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سختی کرے گا اور صاحب خواب اس کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ان نہروں سے گزر نہیں سکتا ہے تودلیل یے کہ بادشاہ کی شرارت کو اپنے آپ سے دور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی ہوا سے بارش کی طرح آتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کاعذاب اور بیماری اس جگہ ظاہر ہوگی۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بارش کی جگہ چہد کو برستا ہو گا دیکھے تودلیل ہے کہ نعمت اور رغنیمت اس ملک میں بہت ہو گی او ر جو چیز کہ آسمان سے برستی ہوئی دیکھے تو اس کی تاویل اس چیز کی جنس سے ہے اور اگر دیکھے کہ بارش کاپانی پیتا ہے اور وہ پانی صاف اور روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر اور راحت پہنچے گی اور اگردیکھے کہ بارش کا پانی سیاہ بے مزہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بیماری اور رنج اٹھائے گا۔ حضرت صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے۔ اول ، رحمت ۔ دوم ، برکت ۔ سوم فریاد چاہنا ۔ چہارم ، رنج و بیماری ۔پنجم ، بلا ۔ ششم ، لڑائی ۔ ہفتم ، خون بہانا ۔ ہشتم ، فتنہ ۔ نہم ، قحط، دہم ، امان پانا ۔ یا زدہم ، کفر ۔ دواز دہم جھوٹ۔

Labels:

Wednesday, July 3, 2024

خواب میں گنتی کرنا

خواب میں گنتی کرنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ شمار کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ محنت میں گرفتار ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے جس قدر شمار آسان ہو گا ۔ محنت کم ہو گی ۔ عددوں کی تاویل ایک سے سوو ر ہزار تک حرف عین میں بیان کی جائے گی۔

Labels:

خواب میں تلوار دیکھنا

خواب میں تلوار دیکھنا

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تلوار میان میں عورت ہے اور بغیر میان کے مال اور مراد اور حکومت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار مین سے باہر ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ تلوار میان میں ہے اور میان ٹوٹ گیا ہے ۔ اور تلوار سلامت ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند سلامت رہے گا اور اس کی ماں مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں شمشیر برہنہ ہے اور کسی پر اٹھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی کہنے کے لئے کچھ بات سوچی ہے ۔اور اگر دیکھے کہ شمشیر کسی کے ماری ہے او ر کار گر نہیں ہوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے بارے میں زبان کشادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ تلوار کسی پر جلدی کارگر ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس شخص نے زخم کھایا ہے ۔ اس کی نسل منقطع ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس کی گردن میں حمائل ہے ۔دلیل ہے کہ ولایت کی ذمی داری اس کی گردن پر ہو گی ۔ اور اگرتلوار کی حمائل دراز ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت احتمال نہیں رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تلوار کی حمائل کو تاہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے سپردکریں گے ۔ اور اگر تلوار کی حمائل کواہ ہے اور ٹوٹ گئی ہے ۔دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے قبضے سے نکلے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے کسی کو تلوار مای ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مشہور ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ میں تلوار لٹکائی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر فرزند نہیں تو حکومت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کئی تلواریں دی ہیں ۔ دلیل ہے کہ مالدار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ تلوار اور میان دونوں ٹوٹ گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ رزند اور اس کی ماں دونوں ہی مریں گے ۔اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تلوار ماری ہے او خون اس سے جاری ہوا ہے اور کپڑے آلودہ ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام کی تہمت لگائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس سے لے لی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام پر وہ ہے اس سے لے لیا جائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے تلوار اپنی کمر پر باندھی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پائیدار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت سے بہتری دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اہل دین کے عمل سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی کی تلوار ہے کہ اس کا کام کمزور ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ٹھیکری کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی بیگماے سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوار کا میان ٹوٹا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی شخص مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو دھاری تلوار ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام رواں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لاجورد کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پا ئیدار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوا ر آئینہ کی طرح سے چمکتی ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی سردار کی مہربا نی اور اس سے عزت پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تلوار پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)ولایت (۳)دلیل (۴)منفعت (۵)دشمن پر فتح پانا اور خواب میں تلوار بنانے والا شخص قوی مرد اور فصیح زبان ہے ۔

Labels:

Tuesday, July 2, 2024

خواب میں تعویز دیکھنے کی تعبیر

خواب میں تعویز دیکھنے کی تعبیر

حضرت ا بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں د یکھے کہ اس کے پاس اسمائے الہٰی کا تعویذ ہے تو دلیل ہے کہ سختی اور غم سے چھوٹے گا ۔ اور اگر قرضدار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا ۔ بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ قیدی ہے تو رہا ہو گا ۔سفر میں ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ تعویذ لکھ کر لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے لوگوں کو منفعت پہنچے گی ۔ اوراگر دیکھے کہ تعویذ لکھ کر اور قیمت لے کر لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ فکر مند اور غم ناک ہو گا۔


Labels:

خواب میں تحفہ دیکھنے کی تعبیر

خواب میں تحفہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو ہدیہ دیا ہے۔ اگر وہ چیز عمدہ اور نیک اور لائق فریقین کے ہے تو دونوں کو نفع ہو گا۔ اور اگر بری چیز ہے تو دونوں کو ایک دوسرے سے نفع نہ ہو گا۔ بلکہ شر اور فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو کوئی چیز ہدیہ کے طور پر دی ہے اور وہ چیز اس کو مرغوب ہے۔ تو خیرو صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگر وہ پسندیدہ چیز نہیں ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی بوڑھے آدمی یا بوڑھی عورت نے ہدیہ دیا ہے تو خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر جوان مرد یا جواب عورت دے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

Labels:

خواب میں تصویر دیکھنے کی تعبیر

خواب میں تصویر دیکھنے کی تعبیر

 اگر کوئی اکیلی لڑکی خواب میں خود کو تصویریں کھینچتی دیکھتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ بہت سے دباؤ کی وجہ سے تھکن محسوس کرتی ہے۔ پیلے رنگ کے خواب میں تصویریں خواب دیکھنے والے کے خوف اور اضطراب کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اگر خواب دیکھنے والا خواب میں سیاہ تصویریں دیکھتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کے اور اس کے لوگوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں ایسی تصویریں دیکھے جو لوگوں سے خالی ہوں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بری نفسیاتی حالت میں ہے، اور منفی جذبات اسے طاقت دیتے ہیں، اور اسے اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ابن سیرین کی خواب میں تصویریں۔ بہت سے فقہا اور خواب کی تعبیر کرنے والوں نے خواب میں تصویروں کے بارے میں بات کی ہے، جن میں عظیم عالم محمد ابن سیرین بھی شامل ہیں، اور ہم ذیل میں ان باتوں کو دیکھیں گے جو انہوں نے اس موضوع پر علامات اور اشاروں کا ذکر کیا ہے۔ ابن سیرین خواب میں تصویروں کی تعبیر کرتے ہیں، اور ان کے رنگ پھیکے پڑ گئے تھے، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ان تصویروں میں اس کے ساتھ موجود کچھ لوگوں سے بصیرت کا رشتہ منقطع ہو گیا تھا۔ اگر خواب دیکھنے والا خواب میں سیاہ تصویر دیکھتا ہے، تو یہ اس کے اور اس تصویر میں موجود شخص کے درمیان تعلقات کے تسلسل کی علامت ہے۔ خواب میں تصویریں دیکھنے والا بصیرت اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس کے دوست اسے اس کے برعکس دکھاتے ہیں جو ان کے اندر ہے، اور اسے ان پر توجہ اور احتیاط کرنی چاہیے تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے، اور ان سے دور رہنے کو ترجیح دے۔ کسی شخص کا خواب میں تصویر دیکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ چیزوں کو حاصل کرنے کے لیے دوسروں کے ساتھ کس حد تک ناانصافی کر رہا ہے۔ جو شخص خواب میں اپنی تصویر درخت پر لٹکا ہوا دیکھے، یہ اس کے معاشرے میں اعلیٰ مقام کی دلیل ہے۔ العصیمی کے لیے خواب میں تصویریں۔ العصیمی نے خواب میں تصویروں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ یہ مختلف علامتیں ہیں، لیکن ہم عمومی طور پر تصویروں کے نظارے کی کچھ علامات کو واضح کریں گے۔ درج ذیل کو ہمارے ساتھ فالو کریں: اگر کوئی شادی شدہ مرد خواب میں تصویریں دیکھتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنی بیوی کے بارے میں دوسروں کی باتوں پر یقین کرتا ہے۔ خواب میں انجان لوگوں کے ساتھ گروپ فوٹو دیکھنا اس بات کا اشارہ ہے کہ اسے نوکری کا نیا موقع ملے گا۔ اگر کوئی بیچلر اپنی تصویر لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ دیکھتا ہے اور وہ انہیں خواب میں نہیں جانتا ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس کی شادی کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔ اکیلی لڑکی جو خواب میں دیکھتی ہے کہ وہ خواب میں تصویریں خرید رہی ہے، یہ اس کی اپنے مقاصد تک پہنچنے میں ناکامی کی علامت ہے۔ اکیلی خواتین کے لیے خواب میں تصویریں۔ اکیلی خواتین کی خواب میں تصویریں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ وہ برے لوگوں سے گھری ہوئی ہے جو اسے نقصان پہنچانے اور نقصان پہنچانے کے لیے کئی لائنیں لگاتے ہیں اور اسے چاہیے کہ وہ ان پر توجہ دے اور ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کرے تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔ اگر کوئی لڑکی خواب میں خود کو فریم کے اندر تصویریں لگاتے ہوئے دیکھتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ نئے رشتوں میں داخل ہو جائے گی، لیکن وہ اس معاملے کی کامیابی سے لطف اندوز نہیں ہو سکتی۔ ایک ایسے شخص کی تعبیر جس کو میں جانتا ہوں مجھے اکیلی خواتین کے لیے خواب میں دکھانا مندرجہ ذیل نکات میں، ہم ایک ایسے شخص کے خوابوں کی علامات کی وضاحت کریں گے جسے میں جانتا ہوں جو مجھے عمومی طور پر پیش کرتا ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا خواب میں کسی کو دیکھتا ہے جسے وہ جانتا ہے اس کی تصویر کشی کرتا ہے، تو یہ اس کے ظاہر ہونے اور دوسروں کی توجہ اس کی طرف مبذول کرنے کی اس کی محبت کی علامت ہے۔ کسی معروف شخص کو اس کی فلم بندی کرتے ہوئے دیکھنا اور پھر اسے خواب میں تصویریں دینا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے گھرا ہوا ہے جو اسے اس کے اندر کی باتوں کے برعکس دکھاتا ہے اور اسے اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ اسے تکلیف نہ ہو۔ کوئی برائی خواب دیکھنے والے کو اپنی تصویر کھینچتے ہوئے دیکھنا، لیکن خواب میں تصویریں خراب تھیں، اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ اپنے قریبی لوگوں میں سے کسی سے برا اور نقصان دہ الفاظ سنے گا۔ اکیلی عورتوں کے لیے خواب میں تصویر کھنچوانے کی تعبیر اکیلی خواتین کے لیے خواب میں تصویریں لینے کی تعبیر ان کے پرانی یادوں اور ماضی کی خواہش کی حد تک ظاہر کرتی ہے۔ اکیلی خاتون کو خواب میں تصویریں لیتے دیکھنا اور اسے پسند کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس کے لیے مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی اور وہ خوش ہوں گی۔ ایک شادی شدہ عورت کے لئے خواب میں تصاویر ایک شادی شدہ عورت کے خواب میں تصویریں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ وہ اپنے وفادار دوستوں سے گھرے ہوئے ہوں گے جو حقیقت میں اس سے محبت کرتے ہیں۔ اگر کوئی شادی شدہ عورت خواب میں اپنی جان پہچان والے لوگوں کی تصویریں دیکھتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ ان کے بارے میں خوشخبری سنے گی۔ خواب میں شادی شدہ عورت کو اپنے گھر میں تصویریں لٹکاتے دیکھنا اس پر عائد دباؤ اور ذمہ داریوں کو برداشت کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک شادی شدہ خواب دیکھنے والے کو خواب میں اپنے شوہر کی تصویر دیکھنا اور وہ اس کی طرف متشدد نظروں سے دیکھ رہی ہے اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ حقیقت میں جانتی ہے کہ اس نے اس کے ساتھ بہت سی لڑکیوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ حاملہ خواتین کے لئے خواب میں تصاویر حاملہ عورت کے خواب میں تصویریں بتاتی ہیں کہ دوسرے اس کی کتنی تعریف کرتے ہیں۔ اگر حاملہ عورت خواب میں تصویریں دیکھتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ خوشی اور مسرت محسوس کرتی ہے۔ حاملہ عورت کو خواب میں بُری تصویریں دیکھنا اس کے خاندان کے معاملات سے عدم اطمینان کی نشاندہی کرتا ہے۔ حاملہ خواب دیکھنے والے کو خواب میں بچپن کی تصویریں دیکھنا اس کی پرانی یادوں اور گزرے دنوں کی خواہش کی حد تک اشارہ کرتا ہے۔ جو شخص خواب میں ذاتی تصاویر دیکھتا ہے اور اسے شوق سے دیکھتا ہے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے شوہر کے ساتھ خوشی اور مسرت محسوس ہوتی ہے اور اسے سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔ ایک طلاق شدہ عورت کے لئے خواب میں تصاویر ایک طلاق شدہ عورت کے خواب میں تصویریں اس کی زندگی میں خوبصورت پرانی یادوں کی واپسی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ خواب میں طلاق یافتہ خاتون کو خواب میں تصویریں تباہ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس نے برے کام کیے ہیں، اور اسے فوری طور پر اسے روکنا چاہیے تاکہ افسوس نہ ہو۔ اگر طلاق یافتہ عورت خواب میں نامعلوم افراد کی تصویریں دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ نئے لوگوں سے ملیں گی اور ان سے مطمئن ہوں گی۔ ایک آدمی کے لئے ایک خواب میں تصاویر اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو اپنی بیوی کی تصویر دیکھتے ہوئے دیکھتا ہے اور وہ مطمئن محسوس ہوتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کے ساتھ اس کے لگاؤ ​​کی حد تک ہے اور وہ ہمیشہ اسے اپنے ساتھ خوش رکھنے اور خوش رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ ایک آدمی کے خواب میں تصویریں اس کے قابل تعریف نظاروں میں سے ہیں، کیونکہ وہ ان لوگوں کے بارے میں پوچھے گا جنہیں اس نے بہت پہلے چھوڑ دیا تھا۔ ایک آدمی خواب میں ان لوگوں کی بڑی تعداد میں تصویریں دیکھتا ہے جسے وہ جانتا ہے اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ ان لوگوں کے بارے میں افسوسناک خبر سنے گا۔ ایک آدمی کو خواب میں اپنی ذاتی تصاویر دیکھنا اور اپنے بچوں کو دینا اس بات کی علامت ہے کہ وہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور انہیں دنیا کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے بہت کوششیں کر رہا ہے۔ موبائل میں تصویروں کے بارے میں خواب کی تعبیر ایک عورت کے لئے موبائل فون پر تصویروں کے بارے میں خواب کی تعبیر یہ بتاتی ہے کہ اسے کچھ برے لوگوں کی طرف سے نقصان پہنچایا جائے گا، اور اسے توجہ دینا اور اچھی دیکھ بھال کرنا چاہئے. اگر خواب دیکھنے والا خواب میں تصویر کا البم پھٹا ہوا دیکھے تو یہ اس کی شدید پریشانی کے احساس کی علامت ہے یا وہ اسے خدا تعالیٰ سے ملاقات کی قریب آنے والی تاریخ کے طور پر بیان کر سکتا ہے۔ خواب کی تعبیر کہ میں کسی شخص کی تصویر بناتا ہوں۔ خواب کی تعبیر کہ میں کسی ایسے شخص کی تصویر کھینچ رہا ہوں جسے میں خواب میں جانتا ہوں، یہ اس بصیرت کی تنہائی کی حد اور اسے نئے دوست بنانے کی اشد ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔ تصویر لینے کے بارے میں خواب کی تعبیر تصویر لینے کے بارے میں خواب کی تعبیر کے بہت سے معنی اور اشارے ہوتے ہیں، اور ہم تصویر کشی کے نظارے کی علامات پر غور کریں گے۔ ہمارے ساتھ درج ذیل نکات پر عمل کریں: اگر حاملہ عورت خواب میں اپنے آپ کو فلماتے ہوئے دیکھتی ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے بچے کی جانچ کے لیے ڈاکٹر کے پاس جا رہی ہے۔ حاملہ خاتون کو خواب میں دیکھنا، کسی نے اسے خواب میں فلمایا، حمل کی وجہ سے اس کے خوف اور اضطراب کے احساسات کی حد تک بیان کرتا ہے۔ مشہور شخص کے ساتھ تصویر لینے کے بارے میں خواب کی تعبیر ایک مشہور شخص کے ساتھ تصاویر لینے کے بارے میں خواب کی تعبیر یہ بتاتی ہے کہ بصیرت اچھی قسمت سے لطف اندوز کرے گا اور اس کے پاس اچھی خبر آئے گی. اگر کوئی اکیلی لڑکی خواب میں کسی مشہور شخص کے ساتھ تصویریں لیتے دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کا مستقبل روشن ہوگا۔ خواب میں اکیلی خاتون کو کسی مشہور شخصیت کے ساتھ تصویریں لیتے دیکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسے وہ چیزیں مل جائیں گی جو وہ چاہتی تھیں۔ خواب میں اکیلا خواب دیکھنے والے کو کسی مشہور شخص کے ساتھ تصویر کھینچتے دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ جلد ہی معاشرے میں اعلیٰ مقام کے حامل شخص سے شادی کر لے گی۔ خواب میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر تصویریں پوسٹ کرنا خواب میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر تصاویر کا پھیلنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کی زندگی میں بہت سی نئی چیزیں رونما ہوں گی۔ اگر خواب دیکھنے والا یہ دیکھے کہ وہ خواب میں سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر رہی ہے تو یہ اس کے جیون ساتھی کی مسلسل تلاش کی علامت ہے۔ خواب میں دیکھنے والے کو فیس بک پر پیغام بھیجتے ہوئے دیکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اس شخص کے لیے کتنا پرانی یادوں کا شکار ہے۔ خواب میں کسی کے ساتھ تصویر لینا جس کو میں جانتا ہوں۔ خواب میں جس شخص کو میں جانتا ہوں اس کے ساتھ تصویر کھینچنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ بصیرت دیکھنے والے کو حقیقت میں اس شخص کی طرف سے دھوکہ اور خیانت کرنا ہوگی، اور اسے احتیاط کرنی چاہیے اور توجہ کرنی چاہیے تاکہ اس سے کوئی نقصان یا نقصان نہ ہو۔ اگر خواب دیکھنے والے نے دیکھا کہ وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ تصویر کھینچ رہا ہے لیکن خواب میں اس کا رنگ سیاہ ہو گیا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ اسے چھوڑ دے گا اور اس کی وجہ سے اس کا مزاج بہت خراب ہو جائے گا۔ معاملہ. خواب میں تصویریں دیکھنا خواب میں تصویریں دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ بصیرت والے کو نااہل لوگوں نے گھیرا ہوا ہے اور وہ اسے اپنے اندر جو کچھ ہے اس کے برعکس اس کی طرف دکھاتے ہیں اور اسے ان سے احتیاط کرنی چاہیے تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔ خواب میں گندی تصویریں دیکھنا ماضی میں اس کے اور کسی کے درمیان جھگڑے اور شدید بات چیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا خواب میں گہرے سیاہ رنگ کی تصاویر دیکھتا ہے، تو یہ ان تعلقات کی طرف اشارہ کرتا ہے جو اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ منقطع کر دیے تھے جو حقیقت میں اس کے قریب تھے۔ جو شخص خواب میں تصویروں کو تباہ کرتے ہوئے دیکھے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس نے ماضی میں کئی غلط کام کیے ہیں۔ خواب میں ذاتی تصاویر دیکھنا خواب میں ذاتی تصاویر دیکھنا اور خواب دیکھنے والے کا خواب میں ان پر غور کرنا اس کے خود اعتمادی کی حد کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ بھی بیان کرتا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی عزت و توقیر سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا خواب میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی ذاتی تصاویر دیکھتا ہے، تو یہ اس کی زندگی میں بہت سی کامیابیوں اور فتوحات کی علامت ہے۔ شادی شدہ دیکھنے والے کو اپنی ذاتی تصویروں کا دیکھنا، اور وہ اسے پیار سے دیکھ رہی تھی، اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کی خاطر اپنی اور اس کی خوبصورتی کا خیال رکھا، تاکہ وہ اس کے ساتھ لذت، اطمینان اور خوشی محسوس کر سکے۔ اگر کوئی شخص اپنی ذاتی تصویریں دیکھتا ہے اور خواب میں خوف محسوس کرتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کر سکتا ہے کہ اس نے افسوسناک خبر سنی ہے، اور یہ چیز اس کے موڈ میں بہت خراب ہو جائے گی اور اس کی زندگی پر منفی اثر ڈالے گی۔ پرانی تصاویر دیکھنے کی تشریح ایک خواب میں خواب میں پرانی تصویریں دیکھنے کی تعبیر، اور خواب کا مالک غمگین ہو رہا تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت سی خوبیوں کا مالک ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا خواب میں اپنے والدین کی پرانی تصویریں دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتا ہے، گھر بسانا چاہتا ہے اور اچھی اولاد پیدا کرنا چاہتا ہے۔ خواب میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی پرانی تصویریں دیکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ انہیں کتنا یاد کرتا ہے اور ان سے دوبارہ ملنے کی خواہش رکھتا ہے۔ خواب میں فوٹو البم دیکھنے کی تعبیر اگر خواب دیکھنے والا خود کو خواب میں فوٹو البم کے ذریعے پلٹتے ہوئے دیکھتا ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے لیے نئے دوستوں کی تلاش میں ہے۔ خواب میں فوٹو البم دیکھنے کی تعبیر اس کے حالات میں بہتری اور اس کے لیے دوسروں کی محبت سے لطف اندوز ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ دیکھنے والے کا تصویری البم دیکھنا، اور خواب میں اس کی شکل خراب تھی، اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسے اپنی آنے والی زندگی میں بحرانوں اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اور یہ بھی کہ وہ بیکار معاملات میں اس کی دلچسپی کو بیان کرتا ہے۔ خواب میں کسی شخص کا فوٹو البم دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ بہت زیادہ فلاحی کام کرتا ہے۔ خواب میں تصویر کا فریم دیکھنے کی تعبیر خواب میں تصویروں کا فریم دیکھنے کی تعبیر یہ بتاتی ہے کہ وہ ان خوبصورت اخلاقی خصوصیات کو برقرار رکھتا ہے جو اس کی خصوصیت رکھتی ہیں اور اس چیز کو تبدیل کرنے سے مکمل طور پر انکاری ہیں۔ اگر خواب دیکھنے والا خواب میں خود کو فریم میں تصویریں لگاتے ہوئے دیکھتا ہے، تو یہ اس کے اردگرد کے لوگوں کے لیے اس کی عزت اور قدر کی علامت ہے۔ خواب میں دیکھنے والے کو چوکھٹ میں تصویریں لگانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس نے اور لوگوں میں سے کسی نے کوئی برا کیا ہے، یہ بات ہو سکتی ہے کہ اس نے دوسروں کو برا بھلا کہا ہو۔ خواب میں دیوار پر تصویریں لٹکانا حاملہ عورت کے خواب میں دیوار پر تصویریں لٹکانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ وہ حقیقت میں ان چیزوں تک پہنچ سکے جو وہ چاہتی ہے۔ اگر حاملہ عورت خواب میں دیوار پر اپنی تصویر لٹکاتی دیکھے تو یہ اس کی طاقت کی نشانی ہے۔ خواب میں مردہ کے ساتھ تصویر دیکھنا اگر خواب دیکھنے والا خواب میں مردہ کے ساتھ تصویر کھینچتا دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسے بری خبر سننے کو ملے گی۔ خواب میں مردہ شخص کے ساتھ تصویریں دیکھنا اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کو بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خواب میں تصویریں اور یادیں اگر خواب دیکھنے والا اپنے دوستوں کے ساتھ خواب میں کئی پرانی تصاویر دیکھتا ہے، اور ان کا رنگ بہت گہرا ہے، تو یہ ان کے درمیان تعلقات میں بگاڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔ اکیلی عورت کو خواب میں اپنی بری پرانی یادوں کو دیکھنا اس کی مخلصانہ نیت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ ماضی میں غیر ارادی طور پر کیے گئے ان نیک اعمال کے لیے توبہ کرے جو اس نے انجام دیے تھے۔ خواب میں تصویریں پھاڑنے کے بارے میں خواب کی تعبیر اکیلی عورت کے لیے خواب میں تصویریں پھاڑنے کے خواب کی تعبیر اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اس نے حقیقت میں کچھ لوگوں سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں، اور اس کی وجہ سے اپنے پچھتاوے کے احساس کو بھی بیان کیا ہے۔ اگر خواب دیکھنے والے نے دیکھا کہ وہ خواب میں تصویریں پھاڑ رہا ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس نے غلط فیصلے کیے ہیں، اور اسے اس معاملے میں اچھی طرح سے غور کرنا چاہیے۔ خواب میں تصویریں سکین کرنا خواب میں تصویریں سکین کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بصیرت دیکھنے والا ان پریشانیوں، پریشانیوں، رکاوٹوں اور مشکلات سے چھٹکارا پا لے گا جن سے وہ دوچار تھا۔ اگر خواب دیکھنے والا یہ دیکھے کہ وہ خواب میں موبائل فون سے تصویریں ڈیلیٹ کر رہا ہے تو یہ ان منفی جذبات کے غائب ہونے کی علامت ہے جو اسے کنٹرول کر رہے تھے۔ خواب میں اکیلی لڑکی کو اپنے فون سے تصاویر ڈیلیٹ کرتے ہوئے دیکھنا ایسے لوگوں کی موجودگی کی علامت ہے جو اسے نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن وہ اس معاملے سے خود کو بچانے میں کامیاب رہی۔

Labels:

خواب میں تسبیح کرنا

خواب میں تسبیح  پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تسبیح کرنا حق تعالیٰ کے فرمان کی تا بعداری ہے اگر کوئی میں دیکھے کہ تسبیح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ فرمان حق کا مطیع ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خوان میں اپنے ساتھ تسبیح رکھتا ہے تو اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ لیکن اس کو اس کا اجر وثواب ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تسبیح کے ساتھ حق تعالیٰ کا شکر کرتا ہے تو دلیل ہے کہ د ین میں قوی ہو گا اور مال پائے گا ۔ اور اگر یہ خواب کوئی والی ملک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا ملک آباد ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : لئن شکر تم لا ز یکم(اگر تم شکر گزار ہو گے تو ہم تمہیں اور ز یادہ دیں گے)


Labels:

Monday, July 1, 2024

خواب میں مسواک دیکھنا

خواب میں مسواک دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے مسواک کی ہے۔دلیل ہے کہ مال خیرات میں خرچ کرے گا کہ اس میں کچھ ثواب نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اگلے دانتوں کو مسواک کی ہے۔ دلیل ہے کہ بھائیوں اور بہنوں سے احسان کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سب دانتوں کو مسواک کی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے تمام خویشوں سے نیکی کرے گا۔

Labels:

خواب میں تیتر دیکھنا

خواب میں تیتر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تیتر خواب میں خوبصورت عورت ہے مگر بد مہر ہے جو خا وند کے ساتھ موافقت نہیں کرتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تیتر پکڑا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس قسم کی عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی مقدار پر عورت کا مال لے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے تیتر ہیں اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس قدر عورتیں اور کنیزیں حاصل ہوں گی ۔ اور اگر دیکھے کہ تیتر اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔


Labels: