Sunday, September 25, 2022

خواب میں نہر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر خواب میں بڑا آدمی ہے ۔ اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں صاف پانی ہے دلیل ہے کہ بڑے آدمی دیانت دار کو ملے گا اور اس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نہر سے نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بلا اور غم سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر میں گیا ہے اور اسکا پانی گدلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑے ظالم شخص کو ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نہر میں ڈوب گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے موت تک نجات پائے گا ۔
 حضرت دانیال علیہ ا لسلام نے فرمایا ہے کہ بڑی نہر وزیر ہے ۔ اگر دیکھے کہ بڑی نہر خچک ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ وزیر موقوف ہو گا ۔ اور اگر نہر کا پانی زیادہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے بخشش پائے گا ۔ اور اگر تلخ پانی ہے ۔ دلیل ہے کہ رشوت لے گا ۔ اور اگر نہر کا پانی گندا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر نہر کا پانی سردار اور عمدہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وزیر سے انعام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خون اس نہر میں جاری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بہت خون ریزی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی سفید اور اچھا ہے دلیل ہے کہ عام لوگ وزیر کی تعریف کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی زمین میں چلا ہے ۔ اور کچھ نہیں رہا ہے ۔ تو عذاب پر دلیل ہے کہ اس ملک پر آئے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔قل اریتم ان اصبح ماؤ کم غور ا فمن یا تیکم بما معین(ان سے کہ دوکہ اگر تمہارا پانی زمین میں جا گھسے تو تمہیں چشمہ دار پانی کہاں سے ملے گا ) اور اگر دیکھے کہ نہر کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور وزیر کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وزیر کے راز سے اطلاع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اوراس کے اہل بیت کو بادشاہ اور وزیر سے امن میں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر میں چلتا ہے اور اس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سودا گر کی طرف سے غم کھائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نہر دجلہ خواب میں دیکھے تو خلیفہ ہو گا ۔ اور اگر جیحوں دیکھے تو خراسان کا بادشاہ ہو گا۔ اوراگر فرات دیکھے تو ملک شام کا بادشاہ ہو گا۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ملک روم کا بادشاہ ہوگا۔ اوراگر نہر نیل کو دیکھے تومصر کا بادشاہ ہو گا۔ اوراگر نہر رود گر کو دیکھے تو آرمینیا کا بادشاہ ہوگا۔اور پانی پینا اور اپنے آپ کو دھونا خیرومنفعت ہے۔ اور اس پانی کے اندازے پر کہ جس قدر پیا ہے اسکو بادشاہ کی طرف سے کچھ ملے گا۔اور اگراپنے آپ کو دودھ کی نہر میں دیکھے دلیل ہے کہ فتنہ میں پڑے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔(۱)حج(۲)بند گی(۳)بادشاہی(۴)تجارت(۵)مال(۶)ر یاست(۷)فتح۔

Labels:

خواب میں بندر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بندر خواب میں ایک فریبی(فریبی:فریب کرنے والا مکار) اور ملعون (ملعون:لعنت کیاگیا :خدا تعالیٰ کی درگاہ سے دور )دشمن پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور وہ اس کو مطیع(مطیع ہے:فرمانبردار ہے)ہے تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو مطیع کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے او ر اس سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء (شفاء پائے گا: صحت اور تندرستی حاصل کرے گا) پائے گایا اس کے جسم پر عیب ہو گا کہ اس سے خلاصی نہ پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مار ڈالا ہے تودلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ رنج اور عیب میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر میں دیکھے کہ کسی نے اس کو بندر بخشا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی ظاہر کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے بندر کومارا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور جلدی شفا پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بندر گھوڑے پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت سے فساد کرے گا اور بندر یا میں فسادی عورت جادوگر ہوتی ہے ۔ اور دیکھے کہ بندر اس کے گھر میں آیا ہے کہ اس گھر میں عورت جادو کرے گی اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کو نقصان کرے گی۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بندر نے اس کو کاٹا ہے تودلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا اپنے عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔ اور اگر میں کوئی دیکھے کہ بندر اس کو کوئی چیز دی ہے یا اس نے اس سے لے کر کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال برباد کرے گا

Labels:

خواب میں چٹائی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوریا ایک سفلہ (سفلہ اور خسیس مرد ہے:کمینہ مرد ہے)اور خسیس مرد ہے اور بے اصل اور ضعیف حال عورت ہے اور دیکھے والا لوگوں سے ملائے پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بوریا بنا ہے اور فارغ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا کام ختم کرے گا۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ گھر کے لئے بوریا بنتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرنے میں مشغول ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس بوریا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کی طرف سے بوریئے کی بڑائی اورچٹائی کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بوریا تین وجہ پر ہے ۔اول،منفعت ۔ دوم،نکاح کرنا ۔ سوم، اپنی خانہ آبادی کے کام میں مشغول ہونا۔

Labels:

خواب میں بگلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بگلا روزی اورمال حلال ہوتاہے جو عورت کی طرف سے ملتا ہے۔ اوراگر دیکھے کہ بگلا پکڑا یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر عورت کی طرف سے مال پائے گا۔ ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بگلا مارا اور اس کا گوشت کھایا تو دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کامال کھائے گا۔ اور بگلے کا خواب میں دیکھنا بز رگی پر دلیل ہے اور اگردیکھے کہ بگلے کو پکڑکر گھر میں لایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اپنوں میں سے عورت کرے گا اورمال اور منفعت حاصل کرے گا

Labels:

خواب میں بہشت کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ خوا ب میں بہشت کا دیکھنا حق تعالیی کی طرف سے خو شی اور خو شخبری ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ الخلو ھا بسلام امنین(اس میں سلامتی اور امن کے ساتھ داخل ہوجاؤ) اوراگر دیکھے کہ بہشت کے میوے لئے یا کسی نے دیئے اور کھائے تو دلیل ہے کہ جس قدر میو ے کھائے ہیں اسی قدر علم ودانش اور دین اورکی خصلت سیکھے گا۔ لیکن فائدہ نہ اٹھائے گا۔ اور اگرکوئی شخص خواب میں حوروں کو بھی دیکھے تو دلیل ہے کہ نزع کا وقت اس پر آسان ہو گا اور اگر دیکھے کہ بہشت میں مقیم ہے لیکن ویران ہے تو دلیل ہے کہ فساد اور گناہ کی طرف مائل ہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہشت اس پر بند کردیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے ناراض ہیں اور اگر دیکھے کہ بہشت کے پاس جا کر واپس ہوا ہے تودلیل ہے کہ موت کی بیماری میں گرفتار ہوگا۔ لیکن شفاء پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ فرشتے ہاتھ پکڑ کر اس کوبہشت میں لے گئے ہیں اور وہ وقت پر طوبیٰ کے سائے میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ دونوں جہان کی مراد پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ طوبی لھم و حسن ماب(ان کے لئے خوشخبری اور اچھا ٹھکانہ ہے) اور اگر دیکھے کہ اس کو شراب اور شیر کے پینے سے منع کیا ہے تو یہ اس کے دین کی تباہی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ومن یشرک باللہ فقد حرم اللہ علیہ الجنتہ(اور جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو اللہ نے اس پر بہشت کو حرام کردیا ہے ) اور اگر دیکھے کہ بہشت میں آگ ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ کسی کے باغ سے حرام کی چیز کھائے گا۔ اوراگردیکھے کہ حوض کوثر سے پانی پیا ہے تودلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بہشت کو محل ملا ہے تودلیل ہے کہ معشوقہ دلارام یا کنیزاس کو ملے گی اورنکاح کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ رضوان دارو غہ بہشت اس کے برابر خوش و خرم ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے خرم و شاد مں ہوگا اور نعمت پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ سلام علیکم طبتم فا ہخلو ھا خالدین (تم پر سلام ہو، خوش رہو ، اس میں ہمیشہ کے لئے داخل رہو) اور اگر دیکھے کہ اچھی جگہ بلند پر ہے کہ بہشت کی صورت ہے او ر وہ جانتا ہے کہ بہشت ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ عادل کے ساتھ یا امیر کیساتھ یا بزرگ عالم کے ساتھ مصاحبت کرے گا اوراگر دیکھے کہ بہشت کی طرف جاتا ہے تودلیل ہے کہ راہ حق پر رہے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہشت کا دیکھنا نو وجہ پر ہے۔ اول ، علم ۔دوم زہد ۔ سوم ، احسان۔ چہارم ، خوشی ۔ پنجم ، بشارت ۔ ششم ، امن ۔ ہفتم ، خیر و برکت ، نعمت ۔ نہم ، سعادت۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بہشت میں ہے تو دلیل ہے کہ دونوں جہان کی مرادیں پائے گا اوراس کے ہاتھ سے بہت سی خیرات ہوگی ۔ اگر مصلح دیکھے تو دلیل ہے کہ بیماری یا بلا میں مبتلا ہوگا۔ چنا نچہ اہل بہشت کا ثواب پائے گا اور عالم ہوگا اور لوگ اس کے علم سے نفع پائیں گے

Labels:

خواب میں بہار دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہار کی تا ویل وقت بہار میں بادشاہ ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فصل بہار ہے اور ہو ا غیر معتدل ہے کہ سرد ہے یا گرم ہے اورلوگوں کو ضررو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ تودلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے رنج اور ضرر پہنچے گا اور وہ بھی دیکھے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہو ا معتدل ہے اور کل و شگوفہ کھلے ہیں او رلوگوں کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ملک والو ں کو بادشاہ سے خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر بہار کو اس کے وقت پر اعتدال سے دیکھے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پا ئے گا اور عام لوگوں کو بادشاہ سے قوت اورمدد ہو گی اوربادشاہ عادل باانص ف ہوگا۔ فصل کی بہار کی بہی تاویل ہے۔

Labels:

خواب میں بہیدانہ دیکھنا

بہی پھل ہے جس کا تخم بہیدانہ ہے ۔ خواب کے اندر بہی کی تاویل میں استادان فن کا اختلاف ہے۔ بعض نے فرمایا ہے کہ بزگ اور سردار سے ملے گا جس سے خیر و منفعت پائے گا اور نیک تعر یف سنے گا۔ اور بعض نے فرمایا ہے کہ بہی کا دیکھنا فرزند ہے اوربعض نے فرمایا ہے کہ بیماری ہے ۔ اور جہنوں نے اس کی تاویل بیماری بتائی ہے اس طر ح کہتے ہیں کہ اس کا زرد رنگ بیماری کی دلیل ہے اور جو کہتے ہیں کہ سفر دراز جسمانی رنج کے ساتھ ہوگا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام کو بہشت سے نکلنے کے وقت بہی دی تھی۔ لہذا سفر دراز اور رنج و اندوہ و غم کا حکم رکھتی ہے۔ کیونکہ آدم علیہ السلام کا سفر بہشت سے دنیا کی طرف طرح طرح کے غم و اندوہ کے ساتھ تھا جوان کو حاصل ہوا۔ اور جنہوں نے بہی کی تاویل فرزند سے کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے ۔کہ حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں آئے تو بہی کے کھانے سے آپ کی منی زیادہ ہوئی ۔ لہذا اس قدر اولاد وجود میں آئی۔ اور جن لوگوں نے کہا ہے کہ بز رگ سردار سے نیک تعریف اور خیر و منفعت پائے گا۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ بہی دینے والے حضرت جبر ائیل علیہ السلام تھے اور اس کے لینے والے حضرت آدم علیہ السلام تھے۔ لہذا تعریف نیک اور نفع بھی پیا اور استادوں نے ہر ایک خواب کی تعبیریوں ہی سر سرین نہیں بیان کی ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں موسم پر سبز بہی کا دیکھنا تاویل میں فرزند ہے اور اگر بے وقت اور زرد دیکھے تو بیماری ہے

Labels:

خواب میں گھر کی بنیاد رکھنا

خواب میں گھر کی بنیاد رکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نئی بنیاد رکھی ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خاص و عام سے فائدہ دیکھے گا۔ اوراگر نا معلوم جگہ پر بنیاد رکھی ہے اورمعلوم نہیں کہ کس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ دین ودنیا کا کام بے فائدہ رہے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بنیاد کو زمین پر اور اپنی ملکیت میں رکھا ہے تودلیل ہے کہ حلال روزی کا فائدہ اٹھائے گا۔ 
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بنیاد پکی اینٹ اورچونے کی رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔ اوراگردیکھے کہ کچی اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دین کا کام میں اس کا مر تبہ بلند ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے اوراوپر اٹھائی ہے تودلیل ہے کہ دنیا کے کاموں میں مصروف ہوگا۔ اوراگر صاحب خواب خود بنیاد رکھتا ہے اورمزدوری لیتا ہے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پختہ اینٹ کی بنیاد رکھی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بنیاد کچی اینٹ اور گارے سے بنا کر اونچا کیا ہے تودلیل ہے کہ عام لوگوں سے فائد ہ حاصل کرے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے شہر بنایا ہے تودلیل ہے کہ لوگوں کی جماعت کو اپنی پناہ گاہ میں لے گا۔ اوراگر دیکھے کہ قلعہ بنایا ہے تودلیل ہیکہ دشمنوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔ اوراگر دیکھے کہ محل بنایا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ مکان بنایا ہے اوراس میں بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ فائدہ کی چیز دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد بنائی ہے تودلیل ہے کہ لوگوں کو اصلاح کے کام میں لائے گا اوراگر دیکھے کہ منار کی بنیاد رکھی ہے تودلیل ہے کہ اس کا نام خیرات میں ظاہر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نقش دار چیز بنائی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اوراگر دیکھے حمام بنایا ہے تو دلیل ہے کہ رنج و غم میں پڑے گا۔ اوراگر دیکھے کہ باغ بنایا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا اور دولت مند عورت کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ گورستان بنایا ہے تو دلیل ہے کہ آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ قبہ بنایا ہے تودلیل ہے کہ قدر و منزلت کی تلاش کرے گا اور جس بنیاد کی دیکھے کہ تیار کرلی ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کا کام پورا کرے گا اور اگر اسے ناتمام چھوڑے تو اس کے کام ناتمام رہیں گے

Labels:

خواب میں نابالغ غلام دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی نا بالغ غلام کو دیکھے کہ وہ بالغ (بالغ ہو گیا ہے:جوان ہوگیا ہے)ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ آزاد ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ اپنے غلام کو آزاد کر دیا ہے تودلیل ہے کہ جلدی دنیا سے جائے گا۔ اوراگر غلام دیکھے کہ آقا کو اس نے فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ محتاج اورغم ناک ہو گا۔ اوراگر آقا دیکھے کہ غلام کو بیچا ہے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا۔

Labels:

خواب میں اپنے پاؤں میں بیڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پاؤں میں بیڑی دیکھنا دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اوروہ اسلام کا جھوٹا مدعی ہے اور بخیل ہے کہ کسی کو اس سے کچھ مفاد نہیں ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر نیک آدمی اپنے ہاتھ میں ہتھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ برے اور باساز گار افعال سے ہاتھ روکے گا۔ اور اگر بندوبست لکڑی کا دیکھے تو جو کچھ بیان کیا ہے کمتر اور آسان ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی گردن میں لکڑی کابند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے جس کو ادا نہیں کیا ہے ۔ اور اگر لکڑی کا بند اپنے پاؤں میں دیکھے تو دلیل ہے کہ طاعت حق سے رکے گا اور اگر سفر میں ہے توسلامتی سے واپس آئے گا۔ اور اگر گردن میں چاندی کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کے باعث رنج اور زحمت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بند سونے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا رنج و زحمت مال کے با عث ہو گی ۔ اور اگر تابنے کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے رنج کا باعث کسب اور معیشت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بند کو توڑ دیا ہے تو اس کے دین میں خلل کا باعث ہے ۔ خاص کر اگر ہاتھ کا بند توڑا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں سے کسی نے بیڑی بکالی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی نوکری سے خلاصی پائے گا۔ اوراگر اپنے پاؤں میں بیڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی منافق کسی منافق آدمی سے ہو گی اور اگر اپنے پاؤں کی رسی سے بندھا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ ہو گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی امیر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بیڑی پڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اپنی ولایت سے سفر کو جائے گا اور اسی میں رہے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں میں بیڑیاں پری ہیں تودلیل ہے کہ ولایت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں میں چار بند ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے چار لڑکے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں سے بیڑی نکالی ہی تو دلیل ہے کہ غموں سے نجا ت پائے گا۔ اور اگر امیر دیکھے کہ اس کا پاؤں بند اور زنجیر میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عیسائیوں سے نفع ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کا کام آسان ہو گا ۔ا ور اگردیکھے کہ اس کا بند چاندی کا ہے تودلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گا یا کسی عورت پر عاشق ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بند سونے کا ہے تودلیل ہے کہ سفر کو جائے گا یا بیمار ہو گا اور اگر لوہے کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بند دین کی ثابتی ہے ۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :۔
احب القیدفی النوم ولا احب الغل لان لقید ثبات فی الدین (میں خواب میں پاؤں کے بند کو پسند کرتا ہوں اورگر دن کے بند کو پسند نہیں کرتا ہوں ۔ کیونکہ پاؤں کا بند دین میں ثابت قدمی ہے۔) 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بند کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، کفر ۔دوم، نفاق۔سوم،بخل۔چہارم، جہاتھ کے گناہ سے رکنا۔ اوربعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب کے اندر ہاتھ میں بند دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کا ہاتھ ظلم سے رکے گا۔

Labels: ,

خواب میں کسی سے نصیحت لینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نیک آدمی کو نصیحت کرتا ہے جس میں کہ دین اور اس کی آخرت کی نجات ہے تو یہ بشارت پر دلیل ہے کہ اس میں دین اور دنیا کی خیر ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین اور دنیا کی فساد و تباہی کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کسی کو نصیحت کرنا کہ جس میں اس کے دین کی اصلاح ہے نیک ہے اورنصیحت دینے والا فرشتہ مقرب ہے کہ صاحب کو خیرات دیتا ہے جو اس کو حاصل ہو گی تاکہ وہ شکریہ ادا کریں ۔ اور ایسی نصیحت کہ جس سے دین کا فسد ہے ایسا ناصح شیطان رجیم ہوتا ہے اور یہ اس کو فساد اور تباہی کی خیر دیتا ہے ۔ ایسے موقع پر توبہ اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہئے تا کہ اس کے شراور فساد سے خدا تعالیٰ حفاظت کرے اور عذاب حق تعالیٰ سے نجات ہو ۔

Labels:

خواب میں بنولہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بنولہ جھگڑا لو اور بے ہودہ شخص ہوتا ہے۔

Labels:

خواب میں کان کی لو دیکھنا

بناگوش یعنی کان کی لو کو خواب میں دیکھنا خوش رویعنی خوبصورت اور مبارک لڑکا ہے اور دو بناگوش کو دیکھنا دولڑکے ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کان کی لو کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، پسر خوب رویعنی خوبصورت لڑکا ۔ دوم ، قدر اور مرتبہ۔ سوم ، درستی دین ۔چہارم ، فرزند کے باعث منفعت (منفعت :فائدہ)۔

Labels:

خواب میں بلوط دیکھنا

ایک پہاڑی درخت ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ’’خوا ب میں بلوط کو دیکھنا حلال کی روزی ہے جس قدر کہ کھایا جائے ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بلوط کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سال میں بہت سا مال او رنعمت حاصل کرے گا۔ اگر جانے کہ وہ بلوط اس کی ملک ہے اور اگر بلوط اوروں کے گھر میں ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے پاس اپنے مال بطور امانت رکھیں گے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلوط کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، روزی حلال ۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، نیک معاش۔

Labels:

Thursday, September 22, 2022

خواب میں چڑیا دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا با قدر و مرتبہ مرد ہے ۔ اگر پارسا ہو یا نہ ہو ۔ اگر دیکھے کہ اس کو دام (دام :جال ، پھندہ وغیرہ )اور حیلے سے پکڑا ہے کہ بے قدر آدمی کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گا اور اس کو مغلوب کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو پکڑا ہے تودلیل ہے کہ با قدر عورت اس پر کامیاب ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ اسمرد کا مال گوشت کھائے ہوئے کے اندازے پر اس کو ملے گا۔ اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھونسلے سے نکالا تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اورملامت حاصل ہو گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے چڑیا کے بچے شکار کئے ہیں اور ان کی گردنیں توڑ کر جھول میں رکھے ہیں تو دلیل ہے کہ بچوں کا معلم بنے گا اور ان کے جسموں میں چھڑیاں سزا کے لئے لگایا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ چڑیا کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا یا با جمال کنیز خریدے گا اور اگردیکھے کہ زرد چڑیا پکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ بیماری زدر عورت کرے گا۔ اوراہل تعبیر بیان کرتے ہین کہ خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلام ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تو دلیل ہے کہ بد آدمی اور حریص کے ساتھ محبت کرے گا۔ اور کہتے ہیں کہ خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لئے چھ درہم ہیں اور تو نگر شخص کے لئے چھ ہزار درہم ہیں جو پائیں گے۔ اور خواب میں چڑیا کا گھونسلہ دیکھنا خیر و نرمی اور امن کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کے حلال اورحرام کے فرزند ہوں گے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چڑیا آواز کرتی ہے اور اس کی آواز کو سنا ہے تو دلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیوں کی آواز تسبیح ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہوئی ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی قوم کی سرداری کرے گا اور بہت سا مال پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص ایک چڑیا دیکھے تو فرزند ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چڑیاں بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو شور کرنے والے لوگوں سے کام پڑے گا۔ اور اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چڑیا بخشی ہیں تودلیل ہے کہ اسی قدر مال پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو مارا یا اس کے ہاتھ مر گئی تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور فرزند مرے گا۔اوراگر دیکھے کہ چڑیا کا گھونسلہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند جنگل میں پیدا ہو گا اور بزرگ جسم ہو گا ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چڑیا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔ اول ، بادشاہ ۔ دوم، مال ۔ سوم ، مرد و بزرگ ۔ چہارم، خوبصورت غلام ، پنجم ، قاضی ۔ ششم ، سوداگر ۔ ہفتم ، ڈاکو آدمی ۔ ہشتم ، جھگڑا لو آدمی ،۔ نہم ، جماع کے لئے حریص شخص۔

Labels:

خواب میں بلور دیکھنا

بلور خواب میں بے اصل عورت ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس بلور ہے یا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے اس کی عورت خود غائب ہوجائے گی۔اور اگر کوئی شخص ’’خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا بلور ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی وجہ سے مال حاصل ہوگا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلور بیچتا ہے ، بعض میں سوراخ ہیں اور بعض میں سوراخ نہیں ہیں ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ بیوہ عورتوں اور نے اصل کنواری لڑکیوں کی دلالی کرے گا۔

Labels:

خواب میں صراحی دیکھنا

خواب میں صراحی دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صراحی دیکھنا کنیزک ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صراحی اس کی عورت ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ صراحی خریدا یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیزک خریدے گا یا عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس صراحی میں سے پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جماع کرے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ صراحی ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت یا کنیزک مرے گی۔

Labels:

Tuesday, September 20, 2022

خواب میں بلبل دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلبل کا دیکھنا فرزند خرد اور غلام ہے اور خواب میں اس کی آواز کلام خوش کن سخن لطیف ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بلبل اڑگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام ضائع ہوگا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبل کے ہاتھ میں مر گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کا فرزند غلام مرے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بلبل ہیں تو دلیل ہے کہ اس قدر غلام خریدے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بلبلیں ماری ہیں اور ان کا گوشت خریدا ہے تو دلیل ہے کہ وراثت میں اس کو بہت سے غلام ملیں گے۔

Labels:

خواب میں موٹا کپڑا دیکھنا

خواب میں پلاس(موٹا کپڑا) کا دیکھنا مصلح ، درویش ، پارسا جس کے قول و فعل دینداری کے ہوں اوربا امانت مرد ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پلاس پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو پارسا مرد سے صحبت کا اتفاق ہو گا اور اس سے آخرت کی خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا پلاس ہے تو اس کو اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہوگی۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ پلاس مال حلال ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس نیا پلاس ہے تودلیل ہیکہ پارسا اور مالدار عورت کرے گی اوراس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نیا پلاس خریدا ہے تو دلیل ہے کہ پارسا کنیز خریدے گا اور اس سے خیر و منفعت حاصل کرے گا۔

Labels:

Saturday, September 17, 2022

خواب میں روئی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ روئی کسی نے دیکھی ہے۔ اسی قدر مال حلال ہے ۔ اور خواب میں بنولے دیھنے بھی مال و دولت پر دلیل ہے جو صاحب خواب کو آسانی کے ساتھ بغیر رنج اور محنت کے حاصل ہو گی۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روئی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال حلال ۔ دوم ، منفعت یعنی فائدہ ۔ سوم ، ستر کا ہونا یعنی پردہ کا ہونا۔

Labels:

سبزی فروشی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں بقالی کرنی کاموں میں کوشش اور معیشت کے لئے چیزوں کا حاصل کرنا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بقالی کرتا ہے تودلیل ہے کہ دنیا کے کاروبار اورکسب میں مشغول ہو گا اور جو کچھ کہ رکھتا ہے اسی قدر متاع دنیا حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بقالی کے سامان کو روپیہ پیسہ بیچتا ہے توغم و اندوہ کی دلیل ہے کیونکہ روپیہ پیسہ کی تاویل غم و اندوہ ہوتی ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بقالی کرنی تین وجہ پر ہے۔ اول ، کسب کرنا ، دوم ، نفع پانا ۔ سوم ، غم و اندوہ ۔ اگر دیکھے کہ سامان کو روپیہ پیسہ کی عوض فروخت کرتا ہے۔

Labels:

خواب میں بغل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بغل کا دیکھنا ملامت اور ندی ہے جو اس کو پہنچے گی ۔ اور بغل کے بالوں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اوردشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تواس سے اس امرکی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکی بغل سےنہایت بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھوں کو رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور مال حاصل کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واضو ایدک الی جناحک تخرج بیضاء(اپنا ہاتھ پہلو کے ساتھ ملا ۔ سفید نکلے گا) اور بعض اہل تعبیر بیان کرے ہیں کہ مروت مردی کے اٹھانے کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی بغل میں کوئی نقصان نہیں ہے تو دلیل با مرادی اوردشمن کے غلبہ کی ہے اوراگر دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مشکل سے مال ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے سے پسینہ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس پسینہ کے اندازے پر مال کو نقصان ہو گا۔

Labels:

خواب میں مچھر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مچھر کو خواب میں دیکھنا ایک ذلیل اور خوار اور نکما آدمی ہے کہ تھوڑا اور ذلیل کام کرتا ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کمزور آدمی سے جھگڑا اور تنازعہ کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ مچھر کو نگل گیا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ ذلیل ہے کہ ذلیل آدمی کے ساتھ کام میں مشغول ہو گا اور اس سے اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے جسم پر جمع ہو کر اس کو کاٹتے ہیں تو دلیل ہیکہ عام لوگوں کی زبان پر چڑھے گا اور ان سے نقصان ہو گا ۔ بلکہ اس کو ضرر اور سخت نقصان پہنچے گا ۔ کیونکہ مچھر آدمی کا خون چوستا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کے کان یا ناک میں گھس گیا ہے اور اس سے اس نے تکلیف پائی ہے تواس سے دلیل ہے کہ اس کو کسی کمزور آدمی سے رنج اور دکھ ضرور پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے گھر میں آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسکو غم و اندوہ حاصل ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ مچھروں سے غلبہ کیا ہے اور اس کے گھر میں جمع ہوئے ہیں تودلیل ہے کہ کسی کمزور دشمن پر فتح پائے گا۔ اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کی ناک میں گھس گیا ہے اور باہر نہیں نکلا ہے تودلیل ہے کہ محنت اور بلا میں گرفتار ہو گا ۔

Labels:

خواب میں اون دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشم کا دیکھنا سب وجہ سے مال حلال اور روزی ہے اور جو پشم بٹی ہوئی نہیں ہے، بہتر اور عمدہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پشم اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا خریدی ہے ۔ یا اپنی جگہ پر لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر اس و مال ملے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:و من اصو افھا واوبارھا و اشعارھا اثاثاو متا عا الی ومتا عا الی حین(ان کے صوف اور اون اور بالوں سے سامان کرے گا اورایک وقت تک فائدہ ہے) 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اپنے سے پشم کو دور ڈالتا ہے تودلیل ہے کہ اپنے مال کو ضائع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پشم کو جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال تباہ کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پشم کا جامہ ہے تودلیل ہے کہ اس کو عورتوں سے مال گا اور اگر دیکھے کہ کوئی پشم یا روئی کا کپڑا خریدا ہے یا اس کے پاس پشم کا بستر ہے تودلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا۔ 
حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کی پشم مال ہے کہ بادشاہ کی طرف سے ملے گا اور اہل تعبیر کہتے ہیں کہ وراثت کا مال ہے ۔

Labels:

خواب میں بساط کو دیکھنا

فروش کو خواب میں دیکھنا خواب اور راحت ہے۔ اوراگر دیکھے کہ فروش بچھایا اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ روزی فراخ ہو گی اور عمر دراز ہو گی۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ فروش پاکیزہ اور نیا اور بڑا اور فراخ ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی نعمت اور دولت بہت ہو گی ، خاص کر اگر بچھا ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا فروش بیچا ہے یا کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کو فروش جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر روزی تنگ ہو گی اور اس کا حال بد ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ فروش کا خواب میں دیکھنا اگر بڑا اور نیا ہے تو چھ وجہ پر ہے۔اول ، عزت اور مرتبہ ۔ دوم، بزرگی اور رفعت ۔ سوم، عہدہ ۔ چہارم ، مال ۔پنجم ، عمردراز ۔ششم، بزرگی کے مطابق تعریف اور اگر فروش کی قیمت لے تو تاویل ا س کے خلاف ہے۔

Labels:

خواب میں ستو کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ستو کھاتا ہے ۔ تودلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ستو کسی کو دئیے ہیں یا بیچے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س سے غم و اندوہ دور ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس ستو ہیں ۔ اورانہیں گھر سے باہر ڈال دیا ہے ۔ یا کسی کو بخش دئیے ہیں اوران میں سے کھائے نہیں تو اس سے امر کی دلیل ہے کہ وہ غم سے نجات اور خلاصی پائے گا۔ بستان افروز(کوکنی (سرخ رنگ کا پھول جسے کنغا بھی کہتے ہیں ) جٹا دھاری : .
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستان افروز کا دیکھنا شادی (شادی ہے:خوشی کا سبب)ہے۔ لیکن دین میں ہوگی ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بستان افروزلی ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے تو اس سے دلیل خوشی اور شادی کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بستان افروز کسی کو دی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو خوش کرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستان افروز اگر کوئی شخص خواب کے اندر موسم میں دیکھے توسرداری ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ بستان افروز۔ سوداگر عورت خوش طبع ، مالدار اوربا جمال ہے۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بستان افروز کو کسی جگہ میں لگاتا ہے تودلیل ہے کہ اس کی مصاحبت کسی تاجر دوست کے ساتھ صحبت سے جدا ہوجائے گا۔

Labels:

خواب میں بزرقطونا دیکھنا یا کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بزرقطونا دیکھنا غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اسکا کھانا کھائے ہوئے کے مطابق مال کے نقصان اور رنج کی دلیل ہے۔

Labels:

خواب میں بلغم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بلغم کو خواب میں دیکھنا مال ہے کہ اس کی دوستی میں مال کو خرچ کرتا ہے اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلغم کو جگہ بجگہ ڈالتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ گلے سے بلغم پاکیزہ جگہ پر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ درست جگہ پر مال خرچ کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس نے بلغم ڈالی ہے تودلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ سیاہ بلغم ڈالی ہے توغم و اندوہ کی دلیل ہے کہ اگر دیکھے کہ بلغم خون آلود ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کا کچھ نقصان ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ بلغم اپنے گھر کے اندر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ بیگانوں پر مال کو خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ بلغم مسجد میں ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ مال صلاح کے طور پر بیگانوں پر خرچ کرے گا۔

Labels:

خواب میں پارچہ فروش کو دیکھنا

خواب میں پارچہ فروش کا دیکھنا بڑے خطرناک مرد کا دیکھنا ہے۔ کیونکہ کپڑے کی قیمت درم و دینار کے لئے اور دتیے ہیں اور درہم و دینار کی تاویل مکروہ اور خطرناک ہے، جس میں خیر نہیں ہے ۔ اور اگر کپڑے کی قیمت میں سوائے درہم و دینار کے کوئی اور چیز لیں ۔ تو اس چیز پر اس کی نیکی اور بدی کی تاویل ہے۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بزازی کرتا ہے اور کپڑے کی قیمت روپیہ پیسہ نہیں لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سامان کے عوض سامان لیتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد حاصل ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بزاز کو دیکھنا دنیا کی زینت ہے۔

Labels:

خواب میں بطخ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا مال اور نعمت کی دلیل ہے ۔ خاص کر اگر اپنے گھر اور اپنی ملک کو دیکھے تو اسی قدر پائے گا۔اوراگر دیکھے کہ بہت سی بطخیں اسکے گھر یا کوچہ میں جمع ہوئی ہیں تو بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ ا س موضع میں مصیت و آفت آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ بطخیں اس سے باتیں کرتی ہیں تو دلیل ہیکہ مالدار عورت کے باعث سفر کرے گا اور اس میں عزت اور فائدہ پائے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا اہل خانہ میں سے ایک بزرگ مرد مال اور حشمت والا ہوتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھ پایا ہے تودلیل ہے کہ اسی صفت کے آدمی سے کچھ پائے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید بطخ دیکھنا مال ہوتا ہے یا مالدار عورت ہوتی ہے اور سیاہ بطخ میں دیکھنا کینز ک ہے۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بطخ کو مارا اور اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال وراثت میں پائے گا اورضائع کرے گا۔

Labels:

خواب میں کمر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت دیکھنی مردانگی اور قوت اور پناہ اور مدد طلب کرنی ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ جو شخص اس کو پشت و پناہ تھا ، دنیا سے رحلت کرے گا اور اگر دیکھے کہ مہروں میں ہے ۔ اس کی تاویل خواب دیکھنے والے کے فزنزد ہیں ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس کی پشت سخت اورقوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فززنک جسم کا قوی اور عاقل و دانا ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز پشت پر لی ہے تو دلیل ہے کہ مرد کے لوگوں سے اس کو محنت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ا س کی پشت مڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں دشمن کی پشت دیکھنا دشمن کے شر سے امن ہے اور عورت کی پشت دیکھنا دنیا کے پھرنے کی دلیل ہے ۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت کو دیکھنا برادر ہے ۔ اگر دیکھے کہ پشت ٹوٹ گئی ہے تودلیل ہے کہ اس کا بھائی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت درد کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس کو بھائی یا بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ کسی وجہ سے اس کی پشت پر داغ لگایا ہے تویہ دین اور دنیا کی اصلاح کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پشت دیوار کی طرف لگائی ہے تودلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور مال و دولت حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں پشت کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے۔ اول ، قوت ۔ دوم، برادری۔سوم۔ دوست ۔ چہارم ، بادشاہ۔ پنجم ، وزیر ۔ ششم ، حجت ۔ ہفتم ، باپ ، ہشتم ، بھائی ۔نہم ۔ لڑکا ۔ دہم ، مال و دولت ۔ یاز دہم ، مد د دینا ۔ دواز دہم ، دادا۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ کافروں کے لئے پشت کا دیکھنا ایمان ہے اور بدکاروں کے لئے توبہ ہے اورمنافق کے لئے اخلاص(اخلا ص:صفائی باطن )ہے۔

Labels:

خواب میں بستر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بسترخواب میں دیکھنا عورت ہے اور اس کی نیکی اور بدی کا تعلق عورت سے ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بدلا ہے ۔ یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیا ہے تودلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا۔ اور پہلی کو طلاق دے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر کی حالت بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کی حالت بدلے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر دوسرے کا بستر ہو گیا ہے اور دوسرے کا اس کا ہو گیاہے ۔ اس سے بہتر یا خواب دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور پہلی کو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بیچایا لپیٹ لیا ہے تودلیل ہے کہ عورت طلاق دے گا یا غائب ہوگی یا ان دومیں سے ایک مرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نا معلوم بستر پر دیکھے تودلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر نا معلوم چار پائی پر بچھاہے اور وہ ا س پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بزرگی اور نفع پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بسترخواب میں ولایت اور تن آسانی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ متکنین علی فرش بطائنھا من استبر ق(فرشوں پر تکیہ لگانے والے جب کے اندر ریشم ہے) اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے اورپھر گھر میں لایا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق رجعی دے گا۔ اوراگر اپنے آپ کو تین بستر یا چار بستر پر لیٹا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ بستروں کے شمار پر عورتوں کرے گا یا کیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے جہاں سے اسے باہر نہیں نکال سکتا ۔ اس سے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی او ر اس کے رنج سے خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو نرم بستر پر سو یا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پشم سے بھرا ہوا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کو ئی مالدار عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت اب قر یب آگئی ہے اور اس کے عیا ل کو دین و دیا نت اور شر م نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم کا بستر سوتی بستر سے بدل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدکار عورت کو دور کرکے نیک عورت کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بستر کو چوہے نے سوراخ کر دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا کسی کے ساتھ بالائق معاملہ پڑے گا اور وہ خرابی پر راضی ہو جائے گا۔ اور اگر اس کا بستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا اور اس کا شغل بالا ہوگا اور دولت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر ہو اسے زمین پر گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور آخر کار شفاء پائے گی۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا بستر سبز دیکھے تودلیل ہے کہ دیندار اور پارسا عورت کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پرانا تھا اور نیا ہوگیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا بد خلق نیک خلق ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ نیا بستر پرانا ہو گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک خلق سے بد خلق ہو جائے گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر سرخ سے سفید یا زرد ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اصلاح سے فساد کی طرف مائل ہو گی اور اس کے خلاف ہے تو فساد سے اصلاح کی طرف آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بچھا کر سرہانہ رکھا ہوا ہے تواس امر کی دلیل ہے ہو عورت کرے گا یا خادم اور کنیزیں خریدے گا۔ اور اگر اپنے بستر پر سرہانے لگے ہوئے دیکھے تو خادموں پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ و نمارق مصفوفتہ(اور قا لین قطار دوقطار لگائے ہوئے ) اوراگر نامعلوم جگہ پر بستر دیکھے تودلیل ہے کہ زمین خریدے گا اور ہل چلائے گا۔اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ وراثت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا ہے تودلیل ہے کہ راحت اور سہولت پائے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا پر بستر بچھا کر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی وجہ سے مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نابکار ہو گی ۔ اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ بستر کو آگ لگ گئی ہے اور وہ جل گیا ہے تواس سے یہ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا مرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستر کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔ دوم ، کینزک لونڈی ۔ سوم ، ولایت ۔ چہارم ، معیشت اور منفعت اور تن آسانی۔

Labels:

خواب میں بُھنی ہوئی چیزدیکھنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھی ہوئی چیز کو دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب کشادہ روزی کی طلب میں ہے اور پکا ہوا گوشت تاویل میں کچے گوشت سے بہتر ہے۔ 
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بکری کا گو شت بھنا ہو ا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر گائے کا گوشت بھنا ہوا کھائے تو دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ بھنا ہوا کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ خواب میں بکری کا بچہ بھنا ہوا کھانا لڑکے کے آنے یعنی فرزند پید ا ہونے کی دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بھنی ہوئی سری کو کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کسی بزرگ سے فائدہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ بریاں کھاتا ہے تودلیل ہے کہ عورت کی طرف سے مکروحیلہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور ماہئی بریاں کو کھائے تو دلیل ہے کہ طلب علم میں سفر کرے گا۔ اور کسی بزرگ کو ملے گا۔ اگر صاحب خواب نیک ہے، ورنہ رنج و غم اوراندوہ و دشمن کی دلیل ہے ۔ اور ماہی بریاہں تازہ باسی سے بہتر ہے اور بڑی چھوٹی سے بہتر ہے ۔ اور خوان میں فروش یعنی بھنی ہوئی چیزوں کے بیچنے والے کو دیکھنا ایسا مرد ہے کہ اس کے ذریعہ سے دوسرے لوگوں کی روزی فراخ ہوتی ہے۔

Labels:

خواب میں ہوا میں اڑنا

خواب میں ہوا میں اڑنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ بہ جگہ اس میں گم ہوگیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گا یعنی مرے گا۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ آیا ہے تودلیل ہے سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے بالا خانے سے دوسرے بالا خانے پر اڑا ہے ۔ تودلیل ہے کہ عورت طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا یا کنیزک خریدے گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ فضا اور نواح آسمان پر اڑاہے تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نا معلوم گھر کی طرف اڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت قریب آئی ہے ۔ اس کو چاہئے کہ گنا ہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کے بر خلاف ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو کر قریب بہ ہلاکت ہو گا اور آخر کار شفاء پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقریب سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اڑنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول، سفر ۔ دوم، حج ۔ سوم،بزرگی ۔ چہارم، تغیرحال۔ پنجم ، مرض الموت پناہ بخدا ۔

Labels:

خواب میں پری دیکھنا

اہل تعبیر میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ بخت اور فکروں میں کاروائی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آنخصرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خواب میں پری کا دیدار دولت اور بزرگی ہے کہ اور اس کہ ہاتھ دینا اور اس سے باتیں کرنا خوشی کی دلیل ہےحضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پری اک خواب میں دیکھنا کہ خشخو اور خوش اور خوبرو ہے دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔ اور اگر پری کو بدصورت اورغمگین دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر خوش روپری کو مردہ دیکھے تواس کا کام شوریدہ ہو گا۔ اور اگرپری کے ساتھ جنگ کرے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا کام آشفتہ ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بعض پریاں مسلمان ہیں ۔ خواب میں ان کا دیکھنا دوست اور بخت و دولت کا دیدار ہے اور وہ کافر ہیں ان کا خواب میں دیکھنا دشمن اوربد بختی اور غم کا دیدار ہےحضر ت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پریوں کے درمیان ہے تو دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو گردن سے بل گرایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مرتبہ اوربزرگی سے گر جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پر یا مہربانی سے باتیں کرتی ہیں تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر پری کو اچھے اورعم ہ لباس میں دیکھے تو حال نیک ہو گا اور اگر برے لباس میں دیکھے تو بد حال ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو سونے یا چاندی وغیرہ کی چیز دی ہے تو دلیل ہے کہ دولت اور اقبال زیادہ ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پری کو بیمار یا مردہ دیکھے تو بد حالی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پریوں کے بادشاہ نے اس پر مہربانی کی ہے کہ دولت پائے گا اور مقرب بادشاہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو اپنا مکان بتایا ہے ۔ گا ہے ظاہر ہوتی ہے اور گا ہے چھپتی ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کے ساتھ خیانت اور مکر کرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پر یوں کے گھر میں گیا ہے اور ان کو پہچانا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور کئی شہر دیکھے گا.
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایاہے کہ پری کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ اول ، عزیز دوست ۔ دوم ، بخت و دولت ۔ سوم ، مراد کا پورا ہونا ۔ چہارم ، بزرگی و حشمت ۔ پنجم ، جھوٹی خبر اور بے ہودہ کام۔

Labels:

خواب میں پروانہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں پروانہ کا دیکھنا مرد ضعیف اور نادان ہے کہ اپنے آپ کو بادانی سے ہلاکت میں ڈالتا ہے۔
 حضرت ابراہیم کرما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ پروانہ اس کے پیچھے سے اڑا اور اس نے اس کو پکڑا لیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی دو شیزہ کنیز سے اس کا فرزند ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھا کہ پروانہ کو مارا یا اس کے ہاتھ میں ہلاک ہوا تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا۔

Labels:

Monday, September 12, 2022

خواب میں برج الحمل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبا اور جدی کا دیکھنا شہزادہ اور دین ہے۔ اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی وزراء ہیں ۔ اور سرطان اور عقرب او ر حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اس کا کام باحمشت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اورنادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہوگا ۔ اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اس کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی۔ اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اس کا کام بے اصل شخص سے پڑے گا اور حاجت پوری ہو گی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کاکام مر د کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پو ری نہ ہوگی ۔ اور اگر بر ج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اس کو پورا کرے گا ۔ اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بدکاعورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا۔ اور اگر برج قوس کا دیکھے تواس کا کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا۔ اور اس کی ضرورت پوری ہو گی اور لوگ اس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کا کام مرد غر یب ، سادہ دل ، نیک رائے مہربان اور کم سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی۔

Labels:

خواب میں مونچھیں دیکھنا

مونچھ خواب میں دیکھنا ہیبت مردلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھ کسی نے قینچی سے درست کی ہے تو اس کی تاویل نیک ہے ، اس کو نقصان ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی مونچھیں درست کرنے کی وقت جسم سے گر گئی ہے تو مرد کے نقصان ہیبت کی دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہا گر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی مونچھیں دراز ہو گئی ہیں تو یہ طاقت کی دلیل ہے۔ اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی مونچھ اکھیڑ دی ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا ۔ اوراگر خواب میں دیکھا ہے کہ مونچھ سفید ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ باکر دنی کار سے رکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی مونچھیں ہیں ۔ اگر لمبی ہیں تو دلیل غم و اندوہ ہے اور اگر چھوٹی ہیں تو عزت و جاہ اور حصول مراد کی دلیل ہے۔

Labels:

خواب میں بکری کا بچہ پکڑنا

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے بکری کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گااور اس پر ہو گا۔ یعنی باپ کی طر ح ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکر ی کا بچہ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچے کا گوشت کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا بچہ خواہ دیکھنا خیر (خیر و منفعت ہے :بھلائی اور فائدہ ہے)اور منفعت ہے اور اس کی بڑھائی اور چھوٹائی کے مطابق نیکی اورمال حلال بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا بچہ ہے تو اسی وقدر مال غنیمت (غنیمت :لوٹ کامال ، محض مال و دولت وغیرہ ) پہنچنے کی دلیل ہے اور اگردیکھے کہ بکری کا بچہ مارا اور اس کو کھایا ہے ۔ لیکن گوشت کے لئے ذیج نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو فرزند کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بچہ کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، مال حلال ۔ سوم ، معیشت ۔ چہارم ، غم و اندوہ ۔

Labels:

خواب میں برگستوان پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ برگستوان خواب میں استواری اور مضبوطی ہے۔اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر جنگی لباس سے بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام درست ہوگا اور دشمن فتح پائے گا۔ اوراس کو مغلوب کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر اپنے آپ کو گھوڑے پر جنگی لباس کے ساتھ میدان جنگ میں دیکھے تودلیل ہے کہ کام مراد کے ساتھ ہو گا اوربخت (بخت و دولت مساعدت کریں گے:نصیبہ یادر ہو گا ) و دولت مساعدت کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ پاگھر گھوڑے سے گرا ہے یا کھویا گیا ہے تو دلیل نامرادی ہے اور دشمنوں کے ہاتھوں اسیر (اسیر ہو گا:قید ہو جائے گا) ہو گا ۔

Labels:

خواب می بجلی کا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ خواب میں بجلی کا دیکھنا بادشاہ کا خزانچی ہے ۔ اوربعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ بجلی بادشاہ کا بدی کے لئے لالچی آدمی کو لالچ کی وجہ سے وعدہ دینا ہے اور اگر دیکھے کہ بجلی کو ہوا سے یا ابر سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس میں بہت حیران ہو گا۔ اور اگر بجلی و چمکتے ہوئے دیکھے تودلیل ہے کہ اس سال نعمت بہت فراخ ہو گی ۔ خاص کا اگر بجلی کے ساتھ نرم ہوا بھی ہو۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بجلی کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ کا خزانچی ۔ دوم، و عدئی بد۔ سوم ،عتاب۔ چہارم ، رحمت ۔پنجم ، راہ راست ۔

Labels:

خواب میں ابابیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے جدا تھا ۔ پر انس (انس :محبت )حاصل کرے گا اور اس کے مقام میں قرار پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل کو مارا یا ہاتھ سے گر یاہے تو دلیل ہے کہ جس سے محبت رکھتا ہے اس سے جدائی ڈھونڈے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابیل کا خواب میں دیکھنا مالدار(مالدار باخر و :دولت مند اور عقل مند )اورباخر دشخص ہے ۔ اور اگر ابابیل مادہ کو دیکھے تو عورت خرد مند تو انگر (تو انگر :دولت مند )ہے ۔ او ر اگر دیکھے کہ ابابیل اس سے اڑگیا ہے تو دلیل ہے کہ مردسے دولت جدا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس کے ہاتھ سے مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست مرے گا اور اندوہ و غم دیکھے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے ابابیل کو پکڑا ہے تو اس امر کی دلیل ہیکہ وہ غموں سے نجات پائے گا اور خوف او ر دہشت سے امن میں ہو گا۔

Labels:

خواب میں پردہ داری کرنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پردہ داری کرتا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور عزت اور مرتبہ بڑھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادشاہ مصلح (مصلح اور عادل :نیک اور انصاف کرنے والا ) اور عادل کی پردہ داری کرتا ہے تودلیل ہے کہ وہ صلاح اورخیر کی طرف مائل (مائل ہو گا :توجہ کرے گا) ہو گا اور مال حلال پائے گا۔

Labels:

خواب میں دروازے پر پردہ لٹکا ہوا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی شخص خواب میں پردہ دیکھے کہ اس کے دروازے پر لٹکا ہوا ہے ۔ اگر تنگ ہو اور سطبر(سطبر ہو:خوب موٹا ہو)ہو تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور ترس (ترس وبیم سے :خوف اور ڈر ہے)وبیم ہے اور آخر کار امن ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ سرائے کے دروازے یا مسجد کے دروازے پر یا بازار میں پردہ پڑا ہوا ہے تو غم و اندوہ اور نہایت خطرے کی دلیل ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پردہ ضائع ہوا تو صاحب (صاحب خواب:خواب دیکھنے والا آدمی ) خواب غم و اندوہ سے خوشی پائے گا اور ترس وبیم سے امن میں ہو گا۔ اور اگر پردہ دیکھے اورغیر معروف ہو تو نہایت سخت غم و اندوہ ہو گا اور اگر وہ معروف ہے تو زیادہ آسان ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیا پردہ دیکھنا بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے اور پرانا پردہ دیکھنا کسی حال میں بھی اچھا نہیں ہے۔

Labels:

خواب میں چادر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سب کپڑوں سے بہتر چادر ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چادر سوتی ہے او ر سبز و سفید ہے یا نیا کپڑا پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ جامے کی عمدگی کے مطابق فراخی نعمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ جامہ تنگ ہے۔ سیاہ اور نیلا ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر (چادر فروش :چادر کو بیچنے والا)فروش ایسا آدمی ہوتا ہیکہ دین کو دنیا کے بدلے اختیار کرتا ہے خاص کر اگر سوتی چادر ہے اور اگر چادر میں ابریشم دیکھے تو دین اور دنیا دونوں کاہی طالب ہے۔

Labels:

خواب میں کسی کو پھانسی لگتے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک دن کوئی شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آدمی کے دونوں ہاتھ کاٹے گئے اور دوسرے کو سولی چڑھایا ۔ میں نے کہا کہ اگر تم یہ بات راست کہتے ہو ، تو آج ہی امیر شہر معزول ہو گا اور اس جگہ دوسرا امیر بیٹھے گا۔ پھر اسی دن یہی ہوا اور دوسرے امیر کو بٹھا دیا گیا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کو سولی پر چڑھایا ہے اور لو گ نظارہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اتنے لوگوں پر سردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا نظارہ نہیں کرتا ہے تودلیل ہے کہ شرف اور بززگی پائے گا لیکن راہ دین میں بے نصیب اور فاسق ہو گا۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ سولی چڑھے ہوئے آدمی کا گوشت کھاتا ہے تواس سے دلیل ہے کہ کسی گرفتار مصیبت کا مال کھائے گا۔ خاص کر اگر اس کا اثر بھی دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سولی پر چڑھایا ہے اور اس کا خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا اور اس سے بہت گناہ س رزد ہوں گے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سولی پر چڑھانا چار وجہ پر ہے۔ اول، سرداری و حکومت ۔ دوم، مال و دولت ۔سوم ، بزرگواری ۔ چہارم ، لوگوں کی غیبت ۔

Labels:

خواب میں جگہ جگہ کودنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جگہ بہ جگہ کو دتا پھرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا حال پھرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ دور کی جگہ پر کودا ہے تو دلیل ہے کہ دور سے سفر کو جائے گی اور اگر دیکھے کہ کودتے وقت ہاتھ میں لاٹھی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا اعتماد کسی قوی پر ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جگہ سے باہر کودا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بد حال سے نیک حال ہو گا اور اگردیکھے کہ جس جگہ چاہتا ہے کو دتا ہے تو یہ اس کی قوت اور دانائی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پاکیزہ جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ خراب حال سے صلاح حال ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اچھے حال سے بد حال ہو گا۔

Labels:

Sunday, September 11, 2022

خواب میں بربط بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بربط دنیا کا لہو (لہو باطل:جھوٹا کھیل )باطل اور سخت دروغ (دروغ : جھوٹ)اور محال (محل :نا ممکن )ہے اگر خواب میں اپنے آپ کو بربط بجاتا ہو دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وہ دہ اور جھوٹی بات کہے گا۔ اورکسی کی جھوٹی مدح اور تعریف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اسکے سامنے بربط بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہودہ بات سنے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بربط کے ساتھ چنگ (چنگو چغانہ:گانے بجانے کا سامان) و چغانہ اوربانسری بجاتا ہے تو اس موضع پر یہ سب غم اورمصیبت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بر بط ٹو ٹ گیا ہے یا گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہو دگی سے توبہ کرے گا۔ اور اگر کوئی شخص جواب میں دیکھے کہ بیمار ہے اور بربط بجاتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بربط استادوں کی طرح بجاتا ہے حالانکہ وہ بربط بجانا نہیں جانتا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور بیان اچھی طرح سے دے گا اور ان تینوں علموں کو تفسیر فقہ اور قصص کو جانتا ہو گا۔ اور اگر کوئی جاہل آدمی دیکھے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کے شغل پر سر زنش اور ملامت کریں گے او راگر دیکھے کہ بربط کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہیکہ کسی بڑی عورت کی خبر سنے گا اور اس عورت کے ساتھ محبت ہوگی۔

Labels:

خواب میں پرپہن دیکھنا یا کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پرپہن دیکھنا اندیشہ اور غم کی دلیل ہے اور کھانا نقصان دہ ہے۔

Labels:

Saturday, September 10, 2022

خواب میں پروں کے ساتھ اُڑنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے یعنی پرندے جیسے اس کے پر ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ پروں کے اندازے پر اس کو بزرگی اور سرداری ملے گی۔ اوربعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں پر دیکھنے قوت اور پناہ ہیں ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ سفرکو جائے گا اور س کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پرندے کے پر ہیں تو دلیل ہیکہ اسی قدر اس کو خیر و منفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پر گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گرے گا اور مال کا نقصان ہو گا۔

Labels:

خواب میں دھونی دینا

دھونی دینا ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دھونی دینا کسی بزرگ آدمی سے مال لینا ہے ۔ او ر اگر دیکھے کہ خوشبودار چیزوں کو سلگا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر وہ شخص کسی مرد سے حاصل کرے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو دھونی زیا دہ تر خوشبودار ہے ۔ دیکھنے والے کے لئے بہت زیا دہ خیر و منفعت (خیر و منفعت ہے:بہتری اور فائدہ ہے) ہے اور اگر دھونی خوشبودار ہے تو صاحب خواب (صاحب خواب کے لئے:خو اب کے دیکھنے والے کے لئے )کے لئے اس کی تاویل خلاف ہے۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دھونی کرنے کی تاویل تین وجہ پر ہے۔ اول ، بہت سامال ۔ دوم ، عیش، خوش۔ سوم ،نیک نام ۔

Labels:

خواب میں خیرات کرنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰعلیہ ے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اپلان مال کار خیر (کار خیر میں : نیک کام میں)میں بخشش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے فرزند کے لئے عورت چاہے گا۔ یا اپنے خویشوں میں سے کسی کی شادی کرے گا اور اپنا مال ان پر تقسیم کرے گا۔ اور اگر دیکھا کہ اپنا مال ناجائز طرز پر بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام اور فساد کی طرف مائل ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا مال بیگانوں کو بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال موت او ر زندگی سے برا گندہ ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کا مال اس کی رضا مندی سے بخش رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بدی کا اثر صاحب (صاحب مال کی طرف عائد ہو گا : مال کے مالک کی طرف لوٹے گا) مال کی طرف عائد ہو گا ۔

Labels:

خواب میں بت پرستی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بت پرستی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولے گا اور باطل راستہ پر جائے گا اور اگر لکڑی کے بت کو پوجتا ہے تو دین میں نفاق پیدا کرنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ چاندی کا بت ہے تو کسی خواہش مند عورت کے ساتھ خواب خواہش نفسانی سے تقرب (خواہش نفسانی سے تقرب کرے گا:مباشرت کرے گا) کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ سونے کابت ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلان مکروہ کام اور مال جمع کرنے کی طر ف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بت لوہے یا تا نبے یا رانگ کا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غر ض دین سے دنیا کی صلاح اور دنیا طلبی ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں جو اہرات کابت دیکھے تو دلیل ہے کہ دین سے اس کی غرض بادشاہی (بادشاہی اور خدم و حشم ہے:اس کی غرض حکومت کرنے اور نوکروں چاکروں اور دبد بہ حاصل کرنے کی ہے)اور خدم و حشم ہے۔ اگرخواب میں دیکھے کہ وہ جو اہر کا بت دور ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غرض دین سے مال حرام جمع کرنے کی ہے اوراگر دیکھے کہ بت گھرمیں ہے تو اپنی عقل اوردانش سے عاجز اور حیران ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بت کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول، بے ہووہ جھوٹ ۔دوم، مکار منافق ۔ سوم، فریب دینے والی مفسد عورت ۔

Labels:

خواب میں شیر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر ایک درندہ جانور شیر کا دشمن ہے اور اس کوخواب میں دیکھنا قوی اور دلیر دشمن ہے۔ لیکن کریم اور مہربان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ببرکے ساتھ لڑائی کرکے اس کو مغلوب کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ اوراگر اس سے مغلوب ہو گیا تو دشمن اس پر فتح پائے گا اور دیکھے کہ ببر اس سے ڈر کر بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر کی ہڈیاں اور بال اور چمڑا خواب میں دیکھنا مال اور منفعت ہے جو دیکھے ہوئے کے قدر کے مطابق اس کو دشمن سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ببر پر بیٹھا ہے اور وہ اس کامطیع (مطیع ہے:فرمانبردار ہے) ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس کا تابعدار ہو گا۔

Labels:

خواب میں پائے کھانا

خواب میں پائے کھانا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بکر ی کے پائے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر کھایا ہے اسی قدر نعمت ملے گی او گر دیکھے کہ گائے کے پائی کھایا ہے تو دلیل ہے کہ کھانے کے مطابق اس کے لئے اس سال میں نعمت کی فراخی ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پائے کا خواب میں کھانا جس قدر کہ کھایا ہے خاص کر کچا کھانے کی صورت میں یتیموں کے مال کو کھانے کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں کسی کو پابند کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی کو پابند کیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے کام میں پائیداری ہو گی اور اس سے جدانہ ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پابند کرنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، جس شخص کو پابند کیا ہے اس کو مقیم ہونا ۔ دوم، اس پر عنایت کرنا ۔ سوم ، اس کو خیر و منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ قیدیوں میں سے کوئی باہر آیا ہے۔ یعنی اس نے قید سے رہائی پائی ہے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے ۔

Labels:

Friday, September 9, 2022

خواب میں جراب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جراب اگر رکھی ہوئی دیکھے تو مال ہے اور اگر پہنی ہوئی دیکھے تو سفر ہے۔ اور اگر خواب میں جراب پہنے ہوئے دیکھے ۔ جیسے کہ مسافر بیان کا ارادہ کرتے اور اس کے ساتھ ہی کوئی رفیق (رفیق اور توشہ:ساتھی اور زادراہ یعنی سامان سفر و غیرہ ) اور توشہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اپنی جرابیں فروخت کیں یا کسی کو بخش دیں تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا مال ضائع ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ جراب خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت ۔دوم ، سفر ۔ سوم ، موت اس کے لئے جو تنہا سفر کا ارادہ کر کے جنگل کو جائے ۔

Labels:

Wednesday, September 7, 2022

خواب میں پاؤں میں پھندا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے پاؤں میں پھندا دیکھے تو خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں دو پھندے ہیں تو وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نماز میں یا جہاد میں یا جس کام کو کہ اصلاح دین میں کرتا ہے ، ثابت قدم رہے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ پھندا اس کے پاؤں میں لگا ہوا ہے او ر اس کاسفر کا ارادہ ہے تودلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگا اور دیر تک رہے گا اور جس قدر کہ بند کو پاؤں میں قوی تراور محکم (محکم نہ مضبوط ) دیکھے گا ۔ اسی قدر سفر میں زیادہ رہے گا اور تنگ بند کی نسبت فراخ بند کا دیکھنا بہتر ہے اور اگر تانبے کا بند ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لوہے کا بند ہے تو بھی گزشتہ تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بند رسی کا ہے تو اس کی اقامت دین کے لئے ہو گی او ر اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فساد دین کے لئے ہو گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت (زحمت :دکھ بیماری ) سے خلاصی پائے گا۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بادشاہی پائیداری رہے گی۔
حضرت جعفر صاق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پائے بند کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، دین میں ثابت قدمی۔دوم، نکاح کرنا ۔ سوم ، سفر سے واپس آنا۔ حاصل یہ ہے کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے۔ اگر نیک ہے تو نیکی میں اور اگر بد ہے تو بدی میں پائیدا ر رہے گا۔

Labels:

خواب میں پازیب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مرد خواب میں دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پازیب ہے تو اس کے رنج کی دلیل ہے او اگر چاندی کو دیکھے تو سختی کم تر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پازیب کا عورت کے لئے دیکھنا شوہر ہے اور دیکھنا اچھا ہے اور سونے کی دیکھنا عورتوں کے لئے ہے اور مردوں کے لئے حرام ہے۔ او ر اگر دیکھے کہ پازیب پاؤں سے نکالی ہے یا کھوئی گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ مر دل کے رنج سے نجات پائے گا۔

Labels:

خواب میں کٹا ہوا پاؤں دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک پاؤں کٹا ہوا یا ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا نصف مال ضائع ہو گا۔ اگر دونوں پاؤں کٹے ہوئے یا ٹوٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا سب مال جائے گا یا خود مرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر کوئی دونوں پاؤں شکتہ یا کٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے پاؤں لوہے یا تانبے کے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کامال باقی رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کانچ کے جہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر جلد ختم ہوجائے گی اور مال نہ رہے گا۔ کیونکہ کانچ کو بقا اور طاقت نہیں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو یہ اس کے حال کے ضعف اور سستی کی دلیل ہے ہر ایک حال میں خواہ خیر ہو یا شر ہو۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ک اگر کوئی نیک آدمی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں شل ہو گیا ہے تو یہ دین کی زیادتی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ولا علی الا عرج حرج (اور لنگڑے پر کوئی حرج نہیں ہے) اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں پر رسی بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں نہیں ہے اور لکڑی کے سہارے پر چلتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی پر بھروسہ کرے گا اور اس سے وفاداری نہ دیکھے گا۔ اور اگر کوئی شاہی حاکم کو دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں کٹے ہوئے ہیں تودلیل ہے کہ کام سے معزول ہو گا اور اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں لوہے کاہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہواگا اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں چاندی کاہے اور ایڑی سنہری ہے تو بھی یہی تاویل گزشتہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے دلیل ہے کہ نقصان اٹھائے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس کا پاؤں ستون سے بندھا ہوا ہے ۔ اس کی تاویل بہتر ہے۔ کیونکہ درخت مرد کی طرح ہے او رستون مردے کی طرح ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ا س کا پاؤں جال میں ہے یا زمین میں دھنس گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر پاؤں گھسا ہے اسی قدر مکر حیل میں گرفتار ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ پاؤں کسی جگہ یا پہاڑ میں پھسلا ہے تودلیل ہے کہ دین و دنیا کے کام سے رکے گا۔ یا کوئی اس کو بات کہے گا اس سے بیمار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ بیل پر پاؤں ہلا رہا ہے تودلیل ہیکہ کام کی سخت جستجو کرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ یا بیل کے کھر جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت و اگر اور مال زیادہ ہوگا اوراگر اس کا پاؤں گھوڑے یا گدھے جیسا ہے تودلیل ہے کہ اس کی قوت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔
اور اگر اپنا پاؤں درندے کے پنجے جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا۔ اور اگر اپنا پاؤں مرغوں کے پنجوں جیسا دیکھے تواس کے کسب اور معیشت کی قوت کی دلیل ہے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پاؤں کا خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، عیش ۔ دوم ، عمر ۔ سوم ، کوشش کرنا ۔ چہارم، طلب مال۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، عورت ۔ اور خواب میں پاؤں کا نچانا یا کٹنا مصیبت اور رنج ہے۔

Labels:

خواب میں پابند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پابند خواب میں دیکھنا خوش سخن یا فرزند و عیال یا دوست پر بوسہ ہے ۔اور اگر بہت سے پابند دیکھے تو اسی قدر نعمت اورحلال کی روزی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بڑھیا عورت نے پابند بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر انتظام سے ساتھ دنیا کی نعمت اور مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پابند ہیں اور سب بخش دیئے ہیں یا ضائع ہو گے تودلیل ہے کہ اگر نعمت رکھتا ہے تو سب خرچے گا یا ضائع ہو جائے گا۔

Labels:

خواب میں برف دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا غم اندوہ اور عذاب ہے۔ اگر تھوڑی دیکھی جائے تو خیر ہے ۔ اگر جاڑے میں برف کو دیکھے یا ایسی جگہ میں دیکھے کہ جہاں ہمیشہ ہوتی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا لشکر (لشکر کو ہزیمت ہے :لشکر کو شکست ہے)کو ہز یمت ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔اول ، روزی ۔ دوم، زندگانی ، سوم۔ مال بسیار ۔ چہارم ،لشکر بسیارر ۔ پنجم ، بیماری ۔ششم ، غم و اندوہ۔ اوراگر دیکھے کہ ایام گرما میں برف کو جمع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال حلال جمع کرتا ہے اور خوش عیش (خوش عیش گزارے گا:مزے کی زندگی بسر کرے گا) گزارے گا اور بہت منفعت پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرد ملک میں برف کا خواب میں دیکھنا خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور گرم ملک میں دیکھنا قحط اور غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ برف کو موسم میں کھاتا ہے تو بے وقت سے بہترہے۔

Labels:

خواب میں لوگوں اور جانوروں کی آوازیں سننا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوگوں کا اور جانروں کا خواب میں آواز دینا اس موضع کیلئے غم اور مصیبت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی دور کی جگہ سے آواز دیتے ہیں اگر اس نے جواب دیا تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا اور اگر دیکھے کہ جواب نہیں دیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ رونے کی آواز آتی ہے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نالہ سنا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی نا خوش بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ زاری کی آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور دشمن پائے گا ۔اور اگر گالی کی آواز سنے تو اس کو مکر وہ بات پہنچے گی اور جلدی زائل ہو جائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں گھوڑے کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ وہ خوشخبری سنے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ ضرور اس کو کوئی مرکوہ (کوئی مکر وہ بات پیش آگے گی )بات پیش آئے گی ۔ کوینکہ چو پائے جھوٹ نہیں بلتے ہیں اور اگر گدھے کو آواز کرتے ہوئے سنے تو دلیل ہے کہ کسی دشمن اور جاہل سے فریاد اور شناعت (شناعت سنے گا :بری اور مرکوہ آواز سنے گا )سنے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے انکر الاصوات الصوت الحمیر(سب آوازوں سے بری آواز گدھے کی ہے ) اور اگر دیکھے کہ اونٹ آواز دیتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کو جائے گا یا تجارت (تجارت سود اور نفع کے ساتھ کرے گا :تجارت میں فائدہ اٹھائے گا )سود اور نفع کے ساتھ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکری بولتی ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے اس کو خیر (خیر اور منفعت پہنچے گی:بھلائی اور فائدہ ملے گا )اور منفعت پہنچے گی اور اگر بکری کے بچے کی آواز سنے تو خوشی، شادی اور نعمت کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ ہرن آواز کر رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ اس کو کنیز حاصل ہو وے ۔ اور اگر خواب میں سنے کے شیر دھاڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خوف اور ترس کھائے گا اور اگر چیتے کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو جنگ (جنگ اور خصومت :لڑائی جھگڑا وغیرہ )اور خصوصیت پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بھاگنے والا ہرن آواز نکال رہا تھا تو دلیل یہ ہو کہ کوئی شخص اس پر غضب ناک ہووے اور اپنی لڑائی اور کبر اس پر آہر کرے ۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑیا آواز دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ گیڈر آواز کرتا ہے تو عورتوں کی طرف سے غم و اندیشہ پہنچے گا ۔ اور اگر لومڑی کو آواز سنے تو دلیل ہے کہ کوئی جھوٹا آدمی اس کے ساتھ مکرو حیلہ کرے گا ۔ اور اگر بلی کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو چور سے خوف ہو گا اور اگر شترمرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ کسی پوشیدہ آدمی کی خبر سنے گا ۔ اور اگر مرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ جواں مرد کی خبر سنے گا اور اگر چغد (چغد : ایک چھوٹی قسم کا پرند )کی خبر سنے تو دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت کی خبر سنے گا ۔ اور اگر الو کی آواز سنے تو بھی یہی دلیل ہے ۔ اور اگر فاختہ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ جھوٹی خبر سنے گا اور اگر چکور کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کی خبر سنے گا ۔ اور اگر کلنگ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ نیک عورت کی خبر سنے گا اور اگر ملک ملک کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ دیہاتی مردکی خبر سنے گا اور اس کے خوش ہو گا ۔ اور اگر پہاڑی چکور کی آواز سے تو دلیل ہے کہ نیک عورت کی آواز سنے گا ۔ اور اگر بہت سے چکوروں کی آواز سنے تو پردہ نشین عورت کی خبر سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام خور مرد کی خبر سنے گا ۔ اور اگر چڑیا کی آواز سنے تو خوشخبری سنے گا اور اگر بلبل کی آواز سنے کے نغمے سنے تو مطرب یا نوحہ گر کی خبر سنے گا .
اور اگر سال کی آواز سنے تو بھی مطرب یا نوحہ گر کی آواز سنے گا۔ اور اگر مرغابی کی آواز سنے تو تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر بطخ کی آواز سنے تو اس کے اہل خانہ میں سے کسی پر مصیبت آئے گی ۔ اور اگر مرغ کے بچوں کی آواز سنے تو ماتم اور مصیبت پہنچے گی ۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ سب مرغوں کی آوا زخوب میں سننا نیک ہے۔مگر وہ باغ کہ جس کی آواز فال بد سمجھتے ہیں کیونکہ اس کی آواز اندوہ اور مصیبت ہے ۔ اور سانپ کی آواز دشمن سے ترس اور خوف ہے لیکن زنبور اور ٹڈی کی آواز ڈر اور خوف پر ہے اور چھپکلی کی آواز دلیل ہے کہ کسی جگہ پر اترے گی ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان سے یا زمین سے یا ہوا سے خوفناک آواز آتی ہے تو بادشاہ پر غم و اندوہ اور مصیبت کی دلیل ہے اور ہر چند خیر اور شرکی تعبیر دینے والی ہے ۔

Labels:

خواب میں جانور سے باتیں کرنا

ایک شخص حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک چوپایہ(جانور) حرکت کرتا ہوا مجھ سے باتیں کرتا ہے ۔آپ نے فرمایا ہے کہ تمہاری موت قریب آگئی ہے کیونکہ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واذا و قع القول علیھم اخر جنالھم دابتہ من الارض تکلمھم (اور جب ان پر فرمان واقع ہوگا تو ہم ان کے لئے زمین سے چوپایہ نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا) اور جب ایک ہفتہ پورا ہوا تو وہ شخص دنیا سے رحلت کرگیا۔

Labels:

خواب میں پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہے عزت و مرتبے والی عورت پائے گا ۔ اور اگر معلوم گھر کے بالا خانے پر ہے تو دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا اور اس کا کاروبار انتظام کے ساتھ ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بالا خانے پر بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر دیکھے کہک خود بالا خانے سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مربتہ گرے گا اور اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔

Labels: