Sunday, July 31, 2022

خواب میں تہہ بند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ازالہ عورت ہے اگر خواب میں دیکھے کہ تہبند باندھا ہے تو دلیل ہے کہ عورت لائے گا یا کنیز (کنیز ، لونڈی) خریدے گا اور اگر دیکھے کہ ازالہ یعنی تہہ بند ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت سے جدا ہوئے اور اگر دیکھے کہ ازاد پھٹ گیا ہے تو عورت کے نقصان اور عیب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ازار آگ میں جل گیا ہے تو آفت اور عورت کی بیماری کی دلیل ہے ۔
حضرت مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا تہبند سوتی یا پشمینہ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت لڑکی اور دیندار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ازالہ پرانا اور میلا ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا ازار ریشم یا بریشم کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت معاشر(معاشر:عیاش)اور متکبر (متکبر :مغرو)ہو گی ۔

Labels:

خواب میں اذان کی آواز سننا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بندہ مصلح (مصلح مومن :پارسا ، نیک ایماندار اور پرہیزگار ) مومن پارسا خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے یا خود نماز کے لئے اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : واذن فی الناس بالحج یا توکرجالا۔ اور لوگوں میں حج کا اعلان کرو تمہاری طرف پا پیادہ آئیں گے ) اوراگر غیر معروف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکروہ (مکروہ :بری ) اور با پسند بات پہنچے گی ۔اور اگر یہ بات کوئی فاسق (فاسق: بدکار) دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چوری میں گرفتار کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے لیے اذان کسی مسند یا مینار سے ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف بلا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بستر پر سو یا ہوا اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیا ر و محبت رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ مفلس (مفلس :غریب ، نادار) اور درویش ہو گا اور بیان کرتے ہیں کہ اگر اس کے گھر والوں (اہل بیت میں سے :گھر والوں میں سے ) میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوچہ میں اذاب دیتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ جاسوسی کرے گا۔ او ر اگر دیکھے کہ کنوئیںیا سر و ابہ (سر و ابہ : سرد خانہ ) میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زندیق (زندیق:جو خدا اور آخرت کامنکر ہو ) یا منافق ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی رحلت (رحلت کرے گا: مرے گا) کرے گا۔ اور اگر اذان میں کلمات کے اندر زیادتی اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ستم (ستم :ظلم ) اور ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی بچہ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھوٹ بولیں گے اور اگر دیکھے کہ اذان حمام میں دیتا ہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بدحالی کی دلیل ہے او ر اگر دیکھے کہ اذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی مجوسی قید خانہ میں بانگ نماز دیتا ہے اور تکبیر کہی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہائی پائے گا۔ اور اگردیکھے کہ اذان لہو و بازی میں دیتا ہے تو یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سچی بات کہے گا او ر اس کوخدا تعالیٰ اپنی طرف بلائیں گے۔ اوراگر دیکھے کہ مینار پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر گوشے میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیانت کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سردابہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی جائے گا اور اس میں رنج و بلا اٹھائے اور دیر تک رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم قوم میں گرفتا رہو گا اور اس کے ساتھ خیانت ہو گی اور اگردیکھے کہ کسی چیز یا شخص پر یا کسی تخت پر بیٹھے ہوئے یا گھڑے ہوئے اوراہنسی کھیل سے اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دیوانہ ہوگا۔ او ر اگر دوسرے کی اذان سنے تو دلیل ہے کہ عبادت اور ظاعت کے کام میں ست ہو گا اور کوئی اس کو خدا تعالیٰ کی طرف بلا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے کاموں میں توفیق پائے گا۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اذان بارہ وجہ پر ہے ۔ اول ، حج ۔ دوم ، سخن ۔ سوم ، حکومت ۔ چہارم، بزرگی۔پنجم ، ریاست ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، موت ۔ ہشتم، افلاس۔نہم ، خیانت۔ دہم ، جاسوسی ۔ یازدہم ، نفاق اور بے دینی۔ دوازدہم ، ہاتھ کٹنا ۔

Labels:

خواب میں آگ روشن کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ روشن کرنا بادشاہ کو قوت کی دلیل ہے اور بغیر دھوئیں کے آگ دلیل ہے فروغ اور رونق اور زرو مال اور سامان جمعیت ملک جو دل کی خوہش کے بمو جب اور دھوئیں والی آگ بادشاہ کے ظلم اور غم و اندوہ اور نقصان پر دلیلاگر گرم ہونے کے لئے آگ روشن کی یا کوئی اور گرم ہووے تو دلیل ہے کہ کوئی چیز طلب کرے گا اور نفع پائے گا۔ اوراگردیکھے کہ بے فائدہ آگ روشن کی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑائی اور جھگڑا کرے گااگر کوئی چیز بریان ( بریان کرنا : کسی چیز کو بھوننا ) کرنے کے لئے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ لوگو ں کی غیبت ( غیبت :کوئی بات پس پشت کرنا ) کے لیے کوئی کام کرنے تاکہ کسی کا حال معلوم ہو اور اگر اس بھنی ہوئی چیزکو کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دوزی اس کو غم واند وہ کے ساتھ ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کرتا ہے اور گوشت یا اورکوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا کہ جس سے صاحب ( صاحب خانہ : گھر والا ، گھر کا مالک ) خانہ کو فائدہ پہنچے گا اور اگر اس دیگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس کام سے اند وہ اور غم ہوگا ۔ اگر روشنی کے لئے آگ جلائی ہے تو دلیل ہے کہ کام کو حجت اور دلیل سے کام کرے گا اور اگر حلوہ بنانے کے لیے آگ کو روشن کیاہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیک بات کہیں گے 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کس یجگہ کو جلانے کے لئے آگ کو روشن کیا ہے تو دلیل ہے کہ اہل مو ضع ( اہل م وضع : گاوں والے) کی بدی اور غیبت کرے گی اور اگر آگ کو بغیر کھانے پکانے کے تنور یا آتش دان ( آتش دان : چو لہا و غیر ہ ۔جہا ںآگ جلا ئی جائے) میں روشن کرے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے خو یشوں اور اہل خانہ کے ساتھ لڑے گا اور اپنے فائدہ کے لئے آگ روشن کرنا چاہتا ہے تو آگ روشن نہیں ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے علم سے فائدہ اٹھائے گااور اگر بادشاہ ہے تو عزت اور مرتبہ اور دولت زیادہ ہو گی ۔اگردیکھے کہ آگ روشن کی ہے اور بجھ گئی ہے تو یہ اس کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے تاکہ لوگ اس کی روشنی سے اپنی جگہ پر چلے جائیں تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم اور حکمت سے فائدہ اٹھائیں گے اور راہ راست پر آئیں گے۔ اگر دیکھے کہ آگ کمزور ہو رہی ہے اور اس کا نور کم ہو رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کے احوال متغیر (احوال متغیر ہوں گے: حالات بدل جائیں گے)ہوں گے اور دنیا سے رحلت (رحلت کرے گا: مر جائے گا) کرے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے اور راہ راست پر روشن نہیں ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے گمراہ ہوں گے ۔ اور اگر سودا گر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی موضع کو جلانے کے لئے آگ روشن کی ہے اور آگ نے اس کو نہیں جلایا ہے تو دلیل ہے کہ بددیانتی سے خریدو فروحت کرے گااور اس کا مال حرام کا ہو گا اورار دیکھے کہ ہمسایہ کے گھر سے آگ لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام پہنچے گا۔

Labels:

Tuesday, July 26, 2022

خواب میں افسون کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسون کرنا لوگوں کو فریب کرنا ہے ۔ لیکن خدا تعالیٰ کے اسماء اور آیات قرآن کے ساتھ ہو اگر ایسے افسون کو خواب میں دیکھے کہ اس کو یا کسی دوسرے کو شفاء (شفا اور راحت : صحت اور خوشی ) اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پا کردلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر افسون میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو خواب میں افسون کرنا باطل (باطل ہے :جھوٹ ہے ) ہے ۔ اور اگر افسون قرآن مجید اور اسماء الٰہی سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کا کام کیا ہے اور اس سے اس کو دونوں جہان کی خیر و صلاح ( خیر و صلاح : نیکی اور بہتری ) حاصل ہو گی۔

Labels:

Saturday, July 23, 2022

خواب میں بھویں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابر و کا خواب میں دیکھنا دین ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ابر و پورے بے نقصان ہیں تو دلیل ہے کہ اسکی زینت پوری اور کامل ہیاور اگر دیکھے کہ اس کے ابرو گر گئے ہیں تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر و نہیں ہیں یا ان کے بال گرگئے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک چیز کا ارادہ کرے گا جس سیاس کے دین میں بدنامی اور فساد ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی چیز کا قصد کرے گاجس سے نیک نامی اور دین کی اصلاح(دین کی اصلاح ہو گی : دین کی بہتری ہوگی) ہو گی ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ابر و سفید ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س کا علم اور تحمل زیا دہ ہوگا، لیکن مال کانقصان ہوگا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ایک ابر و کو گرا ہوا دیکھا اور دوسری کو اکھڑا ہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے مال اور مرتبے میں نقصان پڑے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی زینتکے نقصان پر ابر و کا گرنا اور اکھڑنا دلیل ہے۔

Labels:

Sunday, July 10, 2022

خواب میں مرجھائی ہوئی چیز کو دیکھنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ (افسردہ کھانا : مر جھائی ہوئی چیز کو دکھانا ) کھانا غم اور اندوہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ افسردہ چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم اور اندوہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے افسردہ چیز دی ہے اور اس نے کھالی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے ساتھ جنگ (جنگ و خصومت :لڑائی جھگڑا وغیرہ ) اور خصومت میں پڑے گا اور اگر نہیں کھائی ہے تو غم نہ ہونے کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ کا کھانا دلیل ہے کہ وہ جنگ و خصومت میں پڑے گا ۔ حاصل یہ ہے کہ افسردہ چیز کے کھانے میں کچھ فائدہ نہیں ہے۔

Labels:

خواب میں ببرشیر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر ایک درندہ جانور شیر کا دشمن ہے اور اس کوخواب میں دیکھنا قوی اور دلیر دشمن ہے۔ لیکن کریم اور مہربان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ببرکے ساتھ لڑائی کرکے اس کو مغلوب کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ اوراگر اس سے مغلوب ہو گیا تو دشمن اس پر فتح پائے گا اور دیکھے کہ ببر اس سے ڈر کر بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر کی ہڈیاں اور بال اور چمڑا خواب میں دیکھنا مال اور منفعت ہے جو دیکھے ہوئے کے قدر کے مطابق اس کو دشمن سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ببر پر بیٹھا ہے اور وہ اس کامطیع (مطیع ہے:فرمانبردار ہے) ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس کا تابعدار ہو گا۔

Labels:

خواب میں خچر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں خچر کو دیکھے ۔ اگر مطیع ہے تو نیک ہے ورنہ بد ہے۔ اوراگر دیکھے کہ استر بے زین پر بیٹھا ہے اور معلوم نہیں ہے کہ استر کس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اگر دیکھے کہ اپنے استر پر بیٹھا ہے ۔ اگر سفر کرے گا تو فائدہ اور نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ استر پر پا لان یا عماری رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بانجھ ہو گی ۔ خاص کر اگر استراس کی ملکیت ہے یا اس کو کسی نے بخشا ہے ۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے اور اونچا ہے تو دلیل ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت چاہے گا کہ صاحب عزت ہوگی ۔ اور اگر استر سفید دیکھے تو زن صاحب جمال اور خوبصورت ملے گی ۔ اور اگر استر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ عورت پرہیز گار اور دیندارہو گی ۔ اگر استر سرخ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مطرب اور عیش دوست ہوگی ۔ اور اگر زردیا اشقر دیکھے تودلیل ہے کہ وہ عورت بیمار گوں اور زرد ہو گی اور اگر استر کو برہنہ اور تابعدار دیکھے تو دلیل ہے کہ مرد ضعیف ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر مادہ آقا ازادہ ہے ۔ اگر استر نر ہے تو سفر کرے گا۔اور اس علم کے بعض استادوں نے فرمایا ہے کہ استر نرمرد ہے اور استر مادہ عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی سے استر مادہ کو خرید کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خرید ے گا اور اگردیکھے کہ استر مادہ کو فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کو فروخت کرے گا۔ یا کنیز اس سے جدا ہو جائے گی۔اور اگر دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی بانجھ عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ استر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مراد حاصل ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ استراس کے پیچھے دوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا۔
حضرت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص دیکھے کہ استر روتا ہے تو عورتوں کی طرف سے زیادتی مال کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ استر اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عجیب کام کرے گا کہ جس سے لوگ حیران ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ استر کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ استر مر گیا ہے اور ضائع ہوگیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت مرے گی یا اس سے کنیز جدا ہو جائے گی۔ اور اگر استر نر ہے تو کسیمرد کی صحبت سے جدا ہو گا۔ یاد رکھو کہ خواب میں استرکا گوشت اور پوست مال و دولت ہے اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ استر کا گوشت بیماری ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ استر کا دودھ پیتا ہے تو شیر کے انداز ے کے مطابق خوف اور ڈر اور دشواری کی دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول ،سفر ۔دوم ، درازی عمر ۔ سوم ، دشمن پر فتح مندی ، چہارم ، جمال و آرائش۔ پنجم، مراد حمق ۔ مادہ استر بانجھ عورت اور استر کا بچہ منفعت اور مراد کا پانا ہے۔

Labels:

خواب میں افروشتہ دیکھنا

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افروشتہ وہ بہتر ہوتا ہے کہ جس میں زعفران نہ ہو ۔ اگر تھوڑا دیکھے تو خواب اور لطیف اورخوش سخن ہے اور اگر بہت دیکھے تو مال ہے ، جو رنج اور سختی سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تھوڑا سا افروشتہ دیا ہے اور اس نے کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے پاکیزہ بات کو سنے گا جو موفق طبع ہو گی اور اگر دیکھے کہ ا س کے اس بہت سا افروشتہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال سختی اور نج (رنج سے :تکلیف سے ) سے حاصل ہو گا۔
حضرت جعفر صادق اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افروشتہ کا کھانا تین وجہ پر ہے ۔اول ، سخن لطیف ۔ دوم، مال ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔

Labels:

خواب میں سر پے داغ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سر کے داغوں والا خواب میں دیکھے کہ اس کے سر کے بال اگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ لیکن اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زینت اور آرائش میں نقصان پڑے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر پر داغ دیکھنا سوداگر کے لئے فائدہ مند ہے اور پیشہ کار کے لئے کسب اور ضاعت ہے اور بادشاہ کے لئے فکر ہے اور عورت کے لئے زینت کے نقصان کا عث ہے۔

Labels:

Sunday, July 3, 2022

خواب میں چکی چلانا

چکی والا خواب میں وہ آدمی ہوتا ہے کہ جس کے ذریعے اہل خانہ کو روزی ملتی ہے اور روزی کماتا ہے تا کہ اہل خانہ اس پر گزر کریں ۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چکی والے کو خواب میں دیکھنا ایسے مرد کا دیکھنا ہے کہ جس کے ہاتھ میں روزی ہوتی ہے۔ اگر آسیا بان جو ان سے ہے تو تعبیر نیک ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ چکی کو گدھا یا اونٹ جتا ہوا ہے تو اچھی طرح آٹا گرتا ہے تو دلیل ہے کہ آسیابان کو دولت اور اقبال حاصل ہے اور اگر چکی کے پھرنے کے وقت چکی والا چکی کے پتھر کی آواز سنتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے کام میں قوت ہوگی ۔

Labels:

خواب میں سر کے بال کاٹنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چونہ کے ساتھ جسم سے بال مونڈے ہیں ۔اگر مال دار نہیں ہے تو اسی قدر مال دار ہوگا اور اگر غمگین ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض ادا کرے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونے سے بال اڑانا ، اگر مالدار ہے تو مال اور بھی زیا دہ ہو گا اور اگر درویش ہے تو قرض ادا ہو گا اور کافروں کے لئے اسلام کا نشان ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چون اتین وجہ پر ہے ۔ اول ، خیر ہے ۔ دوم ، بری ناخوش باتیں ہیں ۔سوم ، مشکل کام ۔ اور چونے کی عمارت وغیرہ بنانا بری تعبیر رکھتا ہے۔

Labels: