Friday, May 31, 2024

خواب میں بکرا دیکھنا

خواب میں بکرا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری خواب میں بڑی عورت ہے۔ اس کی شرح حرف گاف میں بیان ہو چکی ہے اور یہاں بھی کچھ بیان کیا جاتا ہے۔ اگر دیکھے کہ بکرے پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کا فرماں بردار ہو گا۔ اور اگر بکری جنگ کرتی ہے اور بکرا اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کے سینگ بڑے اور مضبوط ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب قوی اور تونگر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کا چمڑا اتارا ہے اور اس کا گوشت جدا کیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی پر غالب آئے گا اور اس کا مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کو ذبح ہونے سے چھڑایا ہے دلیل ہے کہ غم سے رہائی پائے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بکری اس کے ساتھ لڑتی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی عورت اس کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا گوشت اس کے گھر میں سے کسی دوسرے کے گھر میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کسی دوسرے شخص کے عشق میں مبتلا ہو گی۔ 
حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ بکرا خواب میں چھ وجہ پر ہے: (1) امام (2) خلیفہ (3) امیر (4) رئیس (5) مال (6) فرزند۔

Labels:

Friday, May 24, 2024

خواب میں قرآن پاک پڑھنا

 خواب میں قرآن پاک پڑھنا

قرآن مجید پڑھنا خواب میں حاکم پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں آیت رحمت اور بشارت حق کی طرف سے ہے ۔ توواجب ہے کہ خیرات کرے اور شکر حق بجالائے اور اگر دیکھے کہ آیت عذاب پڑی ہے تو حق تعالیٰ کے غصے اور غصب پر دلیل ہے ۔ توبہ کرے اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے ۔اور اگر دیکھے کہ قصص اورا مثال میں سے آیت پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آدھا قرآن مجید پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس آدھی عمر گزری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ حافظ قرآن ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ امانت کو نگاہ رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں قرآن مجید کی آواز سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام راہ دین میں نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا قرآن مجید پڑھتا ہے اور وہ اس میں سے کچھ نہیں سمجھا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے دل کو غم واندوہ لاحق ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پورا قرآن مجید ختم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مراد کو پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی عمر آخر کو پہنچی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کو بلند آواز سے پڑھتا ہے ۔
دلیل ہے ۔ کہ اس کا کام بلند ہو گا اور لوگوں میں مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو آیت پڑھی ہے اور اس کو یاد ہے۔ دلیل ہے کہ اس آیت کی تفسیر اس کی تعبیر ہے ۔ حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قرآن مجید کا ۴/۱ پڑھا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سورۃ اعراف سے سورۃ مریم تک پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب خلقت کے درمیان مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سورۃ مریم سے سورۃ الناس تک قرآن مجید پڑھا ہے ۔ تو اس کی تمام مرادیں پوری ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کا پوراپ رہ پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ سال اور ماہ اس پر مبارک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید کے سات پارے پڑھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم واندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر کوئی قرآن خوان نہیں ہے ۔ اور خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید پڑھا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اقرا کتابک کفی بنفسک الیوم علیک حسیبا (اپنی کتاب پڑ ھ آج تو ہی اپنی جان کے حساب لینے کے لئے کافی ہے ) اور اگر دیکھے کہ برہنہ ہے اور قرآن مجید پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ خواہش مند ہو گا اور اگر پاک اور ان پاک جگہ پڑھتا پھرتا ہے دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہو گا ۔
حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرآن مجید کا پڑھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)آفت سے سلامتی پانا(۲)درویشی کے بعد دولت(۳)دلی کی مراد پانا (۴) بیداری اور پرہیز گاری فرمانا ۔ ایسے لوگوں کو جو گنہگار ہیں اور ان کے لئے عذاب اور سزا کی قیامت کے دن حجت کا قائم ہونا ۔

Labels:

Tuesday, May 21, 2024

خواب میں میٹھائ کھانا

خواب میں میٹھائ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شیر ینی شادی اور خوشی اور حلال روزی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شیرینی دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیرینی کھائی ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں شیرینی خوب صورت کنیز ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیرینی سفید ہے دلیل ہے کہ پارسا ہو گا ۔ اور اگر شیرینی سرخ ہے دلیل ہے کہ بد مست اور عیش پسند ہو گا۔ اور اگر زرد ہے تو بیمار صفت کنیز پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں شیرینی چار وجہ پر ہے ۔ (۱)منفعت (۲)مال حلال (۳)علم و ادب اور دانائی و حکمت (۴)خوب روکنیز۔

Labels:

Tuesday, May 14, 2024

خواب میں عبادت کرنے کی تعبیر

خواب میں عبادت کرنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ حق تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ عبادت مسجد یا جھونپٹری میں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس جہاں کی خیر پائے گا اوراگر دیکھے کہ مکرو جگہ عبادت کرتا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ تکلیف پائے گا۔

Labels:

Sunday, May 12, 2024

خواب میں سونف دیکھنا

خواب میں سونف دیکھنے کی تعبیر

را زیانج ، بادیاں ، سونف حضرت جابر ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں سونف کا دیکھنا موسم پریا بے موسم غم واندوہ ہے ۔ اور اس کا کھانا نقصان دہ ہے ۔ اور اگر زمین میں جو اس کی ملکیت ہے ، بہت سی سونف دیکھے ، دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتار ہو گا ۔

Labels:

Friday, May 10, 2024

خواب میں چولہا دیکھنا

خواب میں چولہا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیگ دان دو وجہ پر ہے ۔ ایک گھر کا مالک ، دوسرا گھر کی بیگم اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس دیگدان ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیگم کو گھر میں لاے گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ دیگدان ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ گھر کا مالک مرے گا ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ دیگدان گھر کا مالک قوی مرد ہے ۔ جو کسی سے نہیں ڈرتا ہے ۔

Labels:

خواب میں درود شریف پڑھنا

خواب میں درود شریف پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر میں دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دور شریف بھیجتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مرادیں پوری ہوں گی اور اس پر روزی فراخ ہو گی اور عاقبت بخیر ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں دیکھے کہ دور شریف بہت بھیجتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ آپ کے طریق بجا لائے گا۔

Labels:

خواب میں درود شریف پڑھنے کی تعبیر

خواب میں درود شریف پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر میں دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دور شریف بھیجتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مرادیں پوری ہوں گی اور اس پر روزی فراخ ہو گی اور عاقبت بخیر ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں دیکھے کہ دور شریف بہت بھیجتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ آپ کے طریق بجا لائے گا۔


Labels:

خواب میں توت کھانے کی تعبیر

خواب میں توت کھانے کی تعبیر

خواب میں توت کھانا روزی ہے اور شہتوت یعنی لمبے سیا ہ کھٹے کا کھا نا غم و اندوہ ہے ۔
 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں توت موسم میں کھنا دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے کسب سے روزی پائے گا ۔ اگر یہ توت کے موسم پر دیکھے تو بے موسم سے نہایت اعلیٰ ہے اور اگر موسم پر نہیں ہے تو غم اندوہ کی دلیل ہے ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ توت شیریں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جوان آدمی سے مزدوری اور صلہ (صلہ:انعام ) اور عطا پائے گا ۔ اور اگر میں دیکھے کہ شہتوت لمبے لمبے کالے اور کھٹے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ غمگین اور فکر مند ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں توت تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال ۔ دوم ، کسب سے منفعت۔ سوم ، عورت کے لئے جھگڑ نا ۔


Labels:

Tuesday, May 7, 2024

خواب میں پھکی کھانا

خواب میں پھکی کھانا

سفوف، پھکی ، اس کو خواب میں کھانا غم واندوہ ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے سفوف کھایا اور اس سے خیر و منفعت پائی ۔ تو بہتری پر دلیل ہے ۔

Labels: