Spiritual Dream Interpreter
Spiritual Dream Interpreter
Thursday, June 27, 2024
خواب میں بادشاہ کا حکم سننا
خواب میں بادشاہ کا حکم سننا
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکانے کا حکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت (حشمت :بدبہ، بزرگی و مرتبہ ) اور بزرگی پائے گا لیکن اس کے دین میں خلل پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قوم پر حکومت او ر سرداری پائے اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار اور فرمان روا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی با معلوم بوڑھے نے اس کو لٹکا دیا ہے اور لوگ اس کا نظارہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے۔کہ مخلوق پر حاکم ہو گا ۔ خاص کر اگر اپنوں کو بھی نظارے میں شامل دیکھے اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو لٹکا دیا ہے اور کسی نے اس کا نظارہ نہیں کیا ہے بلکہ اپنے آپ کو خود ہی لٹکا ہوا دیکھا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنوں پر حکومت کرنی چاہتا ہے۔ لیکن اس کا کوئی شخص مطیع (مطیع نہ ہو گا :کوئی فرمانبرداری نہ کرے گا) نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لوگوں نے لٹکایا ہے اور رسی کٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو بزرگی اور عزت اور مرتبے سے گرنے کی دلیل ہے۔
Labels: لفظ ب سے تعبیر, لفظ ح سے تعبیر
خواب میں حاکم دیکھنے کی تعبیر
خواب میں حاکم دیکھنا
اگر دیکھے کہ والی تخت سے گرا ہے یا اس کا تخت ٹوٹا ہے یا کسی نے اس سے تلوار لی ہے یا اس کا گھر خراب ہوا ہے یا پھندے میں گرفتار ہوا ہے اور مارا گیا ہے یا چوپایہ اس کے سر پر آیا ہے اور گرا ہے یا کسی نے اس کو گرایا ہے۔ یہ سب باتیں اس امر پر دلیل ہیں کہ وہ شرف اور بزرگی سے گرے گا اور معزول ہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر والی دیکھے کہ اس کی دستار کسی کی دستار سے ملی ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور نیک عادت اس کی پائیدار ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پھندا ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب کی شرف اور بزرگی زیادہ ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ والی ہوا ہے اور اپنے عمل میں منصف اور دیندار ہے چنانچہ لوگ اس سے خوش ہیں۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح پائے گا۔ او ر اگر اس کے خلاف دیکھے تو شر اور فساد پر دلیل ہے۔ خاص کر اگر صاحب خواب مفسد اور ناپارسا ہے۔
Labels: لفظ ح سے تعبیر
خواب میں حج کرنا
خواب میں حج کرنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں دیکھے کہ اس نے حج کیا تو حق تعالیٰ اس کے نصیب میں حج کرے گا ۔ اگر بیماریہ خواب دیکھے تو شفاء پائے گا ۔ اگر قرض دار دیکھے تو قرض سے فارغ ہو گا ۔ اگر مسا فر دیکھے تو وطن کو سلامتی سے واپس آئے گا ۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حج نہیں کر سکا تو دلیل ہے کہ عمر دراز ہو گی اور کام (کام نظام سے ہو گا :کام درست اور باانتظام ہو گا ) نظام سے ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حرم شریف میں لبیک کہتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ڈر اور خوف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حج اس پر واجب ہوا ہے اور جانے کا ارادہ نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ خیانت کرے گا اور اگر دیکھے کہ عرفے کا دن ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے صلح کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگوں سے نفع پائے گا اور اس کا کام بہتر ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حج کرنا سات وجہ پر ہے ۔ اول نکاح کرنا ۔ دوم کنیز خریدنا ۔ سوم عادل باد شاہ کی زیارت کرنا ۔ چہارم نیکی ۔ پنجم نیک کام کی کوشش کرنا ۔ ششم ثواب کی اجرت پانا ۔ ہفتم اہل علم کی صحبت میں جانا
Labels: لفظ ح سے تعبیر
خواب میں خانہ کعبہ دیکھنا | خواب میں حرم دیکھنا
خواب میں خانہ کعبہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ شریف میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کی زیارت کرے گا اور حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکہ شریف کی طرف تجارت کے لئے گیا ہے اور حج کے لئے نہیں گیا ہے دلیل ہے کہ مال دنیا پر حریص ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مکہ شریف میں صلاح اور زہد کے ساتھ ہے اور عبادت میں مشغول ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی منفعت میں ہے۔ اور اگر مکہ شریف کو آباد اور بھرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت اس پر فراخ ہو گی اور اگر اجڑا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
Labels: لفظ ح سے تعبیر, لفظ خ سے تعبیر،
Wednesday, June 26, 2024
خواب میں کتا دیکھنے کی تعبیر
خواب میں کتا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے اور سیاہ کتا عرب میں سے دشمن ہے اور سفید تا عجم میں سے دشمن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا کتے کے منہ سے تھوک سے آلودہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کی بات سے خستہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتیے اس کا کپڑا پھا ڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس پر تکبیر کی ہے ۔ دلیل ہے کہ کمینے دشمن پر بھروسہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کتیا کا دودھ پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کتا اس سے بھاگا ہے دلیل ہے کہ پر خطرہ دشمن ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکاری کتا ظاہر دشمن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کے ذریعہ شکار کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کودشمن سے جو دانشمندی کا دعوی کرتا ہے خیر پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شکاری کتا اس سے دور ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ با منفعت دشمن سے جدا ہو گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن (۲)لالچی بادشاہ (۳)دانش مند (۴)چغل خور آدمی ۔
Labels: لفظ ک سے تعبیر
خواب میں کنگھی دیکھنا
خواب میں کنگھی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شانہ ایسا شخص ہے کہ جس کی حسب اور نسب نہیں ہے ۔ اور اس کے دین میں نفاق ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سر اور ڈاڑھی کو شانہ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا اور مراد کو پہنچے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھی کرتا ہے اور کوئی بال باہر نکلتا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال کو زکوۃ نکالے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شانہ خواب میں موافق دوست کار خیر میں ہیں اور بالوں کو شانہ کرنا مراد کو پانا ہے ۔اور شانہ بنانے والا ایسا شخص ہے جو اس کے دل سے غم واندوہ کو دور کرتاہے اور قرض اتارتا ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خوبصورت لوگ ہیں جن کے د یدار سے آنکھیں روشن ہوتی ہیں ۔
Labels: لفظ ک سے تعبیر
خواب میں کتاب پڑھنا
خواب میں کتاب پڑھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر میں دیکھے کہ صحف ابراہیم علیہ السلام پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی نیکی کا راستہ بتائے گا۔ اور خطا سے روکے گا ۔ خاص کر اگر کتاب سے بھی یہی پڑھا ہے ۔ اور اگر سر سری طور پر پڑھا ہے ۔تو اس کی صحبت منافق اور ریا کار سے ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر مسلمان دیکھے کہ اس نے مصحف کھولا ہے ۔ اور صحف ابراہیم علیہ السلام پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا اعتقادین اسلام پر ہو گا ۔ اور گبر اور یہودیوں کو پسند نہ کرے گا۔ اور اس کو ان کی طرف رغبت نہ ہو گی ۔
Labels: لفظ ک سے تعبیر
خواب میں کیلا دیکھنا
خواب میں کیلا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کیلا تونگروں کے لئے مال ہے اور دینداروں کے لئے دین ہے اور کیلے کا پتا سب درختوں کے پتوں سے بہترین ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کیلا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور صاحب خواب مالدار ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اور زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کیلا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی منفعت حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کیلا تین وجہ پر ہے: (1) مال کی زیادتی (2) دین کی زیادتی (3) حلال کی روزی اور خوش گزران اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر موسم میں دیکھے کہ اس نے کیلا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت اور مالدار عورت کرے گا اور اس سے فائدہ پائے گا۔
Labels: لفظ ک سے تعبیر
Thursday, June 20, 2024
خواب میں پانی دیکھنا
خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر
تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ و جعلنا من الماء کل شئی حیی ( ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زندہ کیاہے ۔ ) حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہےجیسے دریا اور نہر کا پانی ۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے ۔ اور اگرصاف اور خوشگوار پاننی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر بے مزہ یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہو گا اور بعض کہتے ہی کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزدگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا۔ اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اورخوف اور دہشت پہنچے گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور دیکھے کہ اس پر پانی گرم گرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگردیکھے کہ پانی میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور اگر پانی پیالے میں اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہو گا اور اگر کانچ کے پیالے میں اپنی عورت کو پانی دیا (اور دانا لوگ کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر کے ساتھ نسبت دیتے ہیں اور پانی جو کانچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو ماں کے پیٹ میں ہے اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرگا اور عورت بچ رہے گی ۔ اور اگر دیکھا کہ بغیر قیمت کے لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں لوگوں کو اس سے فاہدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر (متفکر : فکر مند ) ہو گا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش (عیش و عشرت سے گزارے گی: مزے سے گزارے گی) اور عشرت سے زندگی گزرے گا ۔ لیکن ایسا کام کرے گاکہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑا تھوڑا کرکے لوگوں کو بخشے گا اور خیرات میں خرچ کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی ہوگی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو سلامتی کی عافیت (عا فیت: آارم)حاصل ہوگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔و قیل یا ارض ابلعی ماء کہ و یاسماء اقلعی و غیض الماء( اور کہا گیا کہ اے زمین ! اپنے پانی کو نکل جا اور اے آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا ) اور اگر دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر چڑھ جاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سال ملک میں نعمت اور فراخی ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ انا صینا الماء صبا (ہم نے پانی کو خواب اچھی طرح گرایا) اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم اور اندوہ سے خلاصی اور مال کی دلیل ہے اور لوگوں کو پانی دینا دین اور دیانت اور نیک کاموں کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا حجم مضبوط ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کی طرف سے کسی سخت کام می مشغول ہو گا اور اس قول اس کام میں اور دوسرے کاموں میں مقبول ہو گا۔ اور اگر صاف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قوت دین اور تو کل بر خدا اور استقامت ( استقامت :ثابت قدمی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے ، عورت یا کنیز ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے اس پر گدلا پانی گرایا ہے تو اس سے نقصان پانے کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پانی میں جانے کی تعبیر پانچ وجہ پر بتاتے ہیں ۔ اول یقین ۔دوم قوت ۔ سوم مشکل کام ، چہارم مصاحبت ( مصاحبت: دوستی ، محبت ، پیار ) پنجم ریئس شہر کی طرف سے کوئی کام ۔ یا درکھو کہ تعبیر باراں حرف ب میں بیان کریں گے اور آب چشمہ۔آپ چاہ اور آب جوئے حرف ج میں بیان کریں گے اور آب دریا حرف د میں اور آب رود حرف ر میں اور آپ کا ریز حرف ک میں ۔ اسی ترتیب پر دوسرے خوابوں کو ہر ایک چیز کی ترتیب پر اس کی جگہ پر ذکر کریں گے۔
Labels: لفظ پ سے تعبیر
خواب میں پستان دیکھنا
خواب میں پستان دیکھنے کی تعبیر
پستا ن خوا ب میں لڑکی ہے اور جو کچھ پستان میں کمی بیشی اورصلا ح اورفساد دیکھے وہ سب لڑکیوں پر وار د ہوتا ہے۔اور اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کے پستا ن سے دودھ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کی لڑکی پر نعمت اور روزی فر اخ ہو گی اور مال حلا ل پائے گا۔اوراگر خو اب میں دیکھے کہ شیر کے عوض خو ن جا ری ہے تودلیل ہے کہ مال حر ام پائے گااور اگردیکھے کہ پستان اند ازے سے زیا دہ لٹکے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ لڑ کی آئے گی او راگر مر د دیکھے کہ اس کے پستان میں دود ھ جمع ہو گیا ہے۔اگر عورت نہیں ہے تو نکا ح کرے گااوراگر عورت رکھتا ہے تو مالد ار ہو جائے گا۔ اور اگر یہ خوا ب بڑھیا دیکھے تو اس کی تنگ دستی کی دلیل ہے اوراگر یہ خواب جو ان عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس عمر دوراز ہو گی۔ اوراگر لڑکی دیکھے تودلیل ہے کہ بچپن میں مرے گی۔
حضرت ابر اہیم کر مانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی مرد خوا ب میں دیکھے کہ کسی مر د کا پستان چوستا ہے تودلیل ہے کہ بیما ر ہو گا۔ اور اگر اس کی عورت حاملہ ہے تو لڑکا جنے گی اور اگر عورت یہ خواب دیکھے کہ پستان سے دودھ پیتی ہے تودلیل ہے کہ دنیا کا کام اس پر بستہ ہوجائے گا۔حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مر د کا پستا ن اس کو عورت ہے اورعورت کا پستا ن اس کی لڑکی ہے ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا پستان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے اس کی لڑکی مر ے گی ۔ اور اگر مر د دیکھے کہ اس کا پستا ن کٹا ہو ا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عور ت مر ے گی ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے پستا ن کے نیچے ایک اور پستا ن نکلا ہے تودلیل ہے کہ لڑکی جنے گی۔ اور اگر مر د دیکھے کہ اس کا دونو ں پستا ن بڑ ے ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے فر زند وں کا حال بہترہو گایا لڑکی کی شادی کر ے گا۔اور اگر دیکھے کہ دونو ں پستانوں سے دودھ پیتی ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم اور ملامت حاصل ہو گی اوراگر دیکھے کہ اس کے پستا ن سے شیر شکم کو جاتا ہے تودلیل ہے کہ اس کا نقصان ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک پستان آگ میں جل گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی لڑکی کو بادشاہی کا شغل پڑے گا۔اوراگر دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر پستان ہی پستان ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل اور فرزند ہو ں گے اور اگر فر زند نہیں ہے تو مال زیا دہ ہو گا۔ لیکن لو گوں سے ملا مت پائے گا۔اگر عورت خو اب میں دیکھے کہ اس کو پستانو ں سے لٹکا یا ہو ا ہے تودلیل ہے کہ اس کے حر ام کا لڑکا پید ا ہو گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں پستانو ں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، فزند خورد۔ دوم ، دختر ان ۔ سوم ، خادمان ، نو کر۔ چہارم ، دوستان ۔پنجم ، بر ادران ۔
Labels: لفظ پ سے تعبیر
خواب میں دریا دیکھنا
خواب میں دریا دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دریا بادشاہ یا بڑا عالم ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی روشن اور صاف اور مزہ دار ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ پارسا اور عادل اور منصب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی میلا اور کڑوا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ فسادی اور ظالم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا کا پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور یا عالم سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے پانی لے کر مٹکے میں ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو بادشاہ سے نفع حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے اور اس کا جسم کیچڑ سے بھر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو مٹی سے دھویا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زائل ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی میں تیرتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو قید کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے تیر کر نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ قید سے رہائی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں غرق ہوکر مرگیا ہے تو دلیل ہے کہ دین کے کام میں مستغرق ہو گا ۔ اوراگر دیکھے کہ دور سے دریا کو دیکھتا ہے اور پاس نہیں گیا ۔دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا پر سے گزرا ہے اور اس کے پاؤں تر نہیں ہوئے ۔ دلیل ہے کہ دوزخ کی آگ سے امن میں ہو گا اور دنیا کے کام اس پر آسان ہوں گے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے دریا میں ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں تابعدار اور فضیلت والا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان دریا کیا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام باخطرہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے نکلا ہے دلیل ہے کہ بے غم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے ٹھنڈا پانی پیا ہے اور خواب دیکھنے والا عالم ہے۔ دلیل ہے کہ پو رانصیب پائے گا ۔اور اگر خواب دیکھنے پورا عالم نہیں ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ کل لوکان البحر مایا کلمات ربی لنفد البحر قبل ان تنفد کلمات ربی(کہہ دو کہ اگر دریا میرے رب کلمات کے لئے سیاہی ہو جائیں ۔ تو میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے دریا ختم ہو جائیں گے ) اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہی لوگوں میں سے ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے معتبر لوگوں میں سے ہو جائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا گرم پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وسقو اما ء حمیا فقطع امعاء ھم(اوران کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جوان کی آنتوں کو کاٹے گا )
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے دریا کے پانی میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ عبادت کی توفیق پائے گا اور امانت ادا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے گزر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی زیادہ ہو گیا ہے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ کا لشکر زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی خشک ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جہان سے موجیں اٹھی ہیں اور سارا جہان ابر سے تاریک ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ نافرمان اور گناہ گار ہوں گے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ من فوقہ موج و من فوقہ مسحاب (اس کے اوپر موج ہے اور اس کے اوپر بادل ہے ) اور اگر دیکھے کہ دریا سے شکار پکڑتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حلال کی روزی پائے گا اور اس کے عیال پر عیش فراخ ہو گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ احل لکم صید البحر وطعامہ متا عالکم(تمہارے لیے دریا کا شکار حلال ہے اور اس کا کھانا تمہارے لیے سرمایہ ہے ) اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی شور ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام کمائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی گدلا ہے اور اس میں سے شکار پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واسئلھم عن القر یتہ التی کا نت حاضر ۃ البحر(ان گاؤں والوں سے پوچھ جو دریا پر حاضر تھے) اور اگر دیکھے کہ دریا میں سے یا قوت اور مرجان نکالے ہیں ۔ دلیل ہے کہ دین کا علم سیکھنے میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر اہل علم سے ہے ۔ تو اس کا علم اور زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں سے مگر مچھ کو پکڑا ہے اور ما ر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کادشمن اس کے ہاتھ سے مارا جائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دریا کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ (۲)حاکم(۳)رئیس(۴)مال (۵)عالم(۶)بڑا کام ۔
Labels: لفظ پ سے تعبیر
Wednesday, June 19, 2024
خواب میں عید دیکھنا
خواب میں عید دیکھنے کی تعبیر
خواب میں عید دیکھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ قربانی کی عید ہے دلیل ہے کہ اس کا کسی عقل مند سے کام پڑے گا اور اگر رمضان شریف کی عید دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی عابد اور زاہد سے ہوگی اور اس سے دین کانفع حاصل کرے.حضرت ابراہیم کرمانی پیلے نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ عید ہے اور لوگ سن سنور کر نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اگر قیدی ہے تو خلاصی پائے گا اور اگر اہل عزت اور شرف سے ہے تو مرتبہ اور زیادہ ہوگا۔
Labels: لفظ ع سے تعبیر
Saturday, June 15, 2024
خواب میں جلیبی دیکھنے کی تعبیر
خواب میں جلیبی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں جلیبی بے اند ازہ کوشش اور بہت مال اور خوشی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جلیبی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کو ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تھوڑا سا حلوہ دیا ہے ۔یا اس کے منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے خوشی کی بات سنے گا. حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جلیبی بغیر زعفران کے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ زعفران والا جلیبی کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔
Labels: لفظ ج سے تعبیر
Friday, June 14, 2024
خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنے کی تعبیر
خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنے کی تعبیر
وزغ۔ کچھوا یا مینڈک۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں وزغ نیک عابد مرد ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مینڈک پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک پارسا کا مصاحب ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک سے لڑائی کی ہے دلیل ہے کہ ایسے مرد سے جھگڑا کرے گا۔اگر دیکھے کہ کسی جگہ بہت سے مینڈک جمع ہوئے ہیں اور شور کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ عذاب حق آئے گا۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو مارا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ زاہد شخص کو مغلوب کرے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کو مینڈک نے کاٹا ہے دلیل ہے کہ زاہد مرد کو رنج پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو پکڑ کر پانی کے باہر خشکی پر ڈالا ہے۔دلیل ہے کہ زاہد شخص کو کام سے روکے گا اور اس کو نقصان پہنچائے گا۔
Labels: لفظ م سے تعبیر
Thursday, June 13, 2024
خواب میں مسجد دیکھنے کی تعبیر
خواب میں مسجد دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آباد مسجد تاویل میں عالم مرد ہے جس کے پاس صلاح کے لئے بہت لوگ آتے ہیں۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ ومساجد ینکر فیھا اسم اللعہ کثیرا ( اور مسجدوں میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بہت کیا جاتا ہے ) اگر دیکھے کہ اس نے مسجد بنائی ہے۔دلیل ہے کہ مسلمانوں کے لئے خیر اور نیکی کرے گا اور اس سے اس کو اجر اور ثواب حاصل ہو گا۔ یاکسی قوم کو اپنے کام پر جمع کرے گا یا کسی قوم کو دین اسلام اور شریعت پر قائم رکھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسجد کی بنا رکھنا عورت کرنا ہے۔اگر دیکھے کہ اس نے مسجد کی بنا رکھی ہے۔ اگر بنیاد تمام کی ہے۔ دلیل ہے کہ حلال عورت کرے گا اور وہ عورت دیندار اور پارسا ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد کا چراغ بجھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند مریں گے۔ا ور اگر دیکھے کہ جامع مسجد میں بیٹھا ہے اور اس کے گرد سبزہ اگا ہوا ہے۔دلیل ہے کہ اس پر ایسی چیز کا گمان کریں گے جو اس میں نہ ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مسجد کے دروازے سے روکا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ اس پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں نماز ادا کی ہے اور اس کا منہ قبلہ کی طرف نہ تھا تو اس کی تاویل بری ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں ہاتھ منہ دھویا ہے دلیل ہے کہ اپنا مال اس مسجد میں خرچ کرے گا اورا س کی مراد حاصل ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ مسجد ویران ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی عالم مرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسجد کا بنانا خواہش ہے اور گمراہ لوگوں کا جمع کرنا ہے اور پھر ان کو اصلاح پر لانا ہے۔ اور دشمنوں کی غیبت کرنا ہے۔فرمان حق ہے :۔ وقال الذین غلبو علی امرھم نتخنن علیھم مسجد (اور جو لوگ ان کے امر پر غالب آئے انہوں نے کہا ہم ان پر مسجد بنائیں گے) اور اگر دیکھے کہ کوئی جگہ اس کی ملکیت میں سے ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ دین میں شرف اور بزرگی پائے گا۔اور خلقت کوحق تعالیٰ کی طرف دعوت دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی قوم کے ساتھ مسجد میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑاکی عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں چراغ روشن کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مصلح لڑکا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ وہ مکہ یا مدینہ کی مسجد میں گیا ہے۔دلیل ہے کہ وہ سب طرح خوف سے امن میں ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسجد کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے: (1) بادشاہ (2) قاضی (3) عالم (4) رئیس (5) امام (6) خطیب (7) مؤذن (8) مسجد (9) امیر (10) خیرو برکت (11) عورت کرنا (12) نیکی کرنا اوراگر دیکھے کہ جمعہ کے دن مسجد کو آراستہ کیا ہے۔دلیل ہے کہ عالم لوگ اس سے خیرو برکت پائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد کو بنایا ہے۔ تو اس کے ایمان اور دین کی درستی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوف سے امن میں ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ ومن دخلہ کان امنا ( اور جو شخص اس میں داخل ہو گا امن میں رہے گا)
Labels: لفظ م سے تعبیر
Tuesday, June 11, 2024
خواب میں چڑیا دیکھنےکی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا با قدر و مرتبہ مرد ہے ۔ اگر پارسا ہو یا نہ ہو ۔ اگر دیکھے کہ اس کو دام (دام :جال ، پھندہ وغیرہ )اور حیلے سے پکڑا ہے کہ بے قدر آدمی کے ساتھ مکر و حیلہ کرے گا اور اس کو مغلوب کرے گا۔اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو پکڑا ہے تودلیل ہے کہ با قدر عورت اس پر کامیاب ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ اسمرد کا مال گوشت کھائے ہوئے کے اندازے پر اس کو ملے گا۔ اوراگر دیکھے کہ چڑیا کو اس کے گھونسلے سے نکالا تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اورملامت حاصل ہو گی۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے چڑیا کے بچے شکار کئے ہیں اور ان کی گردنیں توڑ کر جھول میں رکھے ہیں تو دلیل ہے کہ بچوں کا معلم بنے گا اور ان کے جسموں میں چھڑیاں سزا کے لئے لگایا کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ سرخ چڑیا کا شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا یا با جمال کنیز خریدے گا اور اگردیکھے کہ زرد چڑیا پکڑی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ بیماری زدر عورت کرے گا۔ اوراہل تعبیر بیان کرتے ہین کہ خواب میں چڑیا پانا فرزند یا غلام ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس اندھی چڑیا ہے تو دلیل ہے کہ بد آدمی اور حریص کے ساتھ محبت کرے گا۔ اور کہتے ہیں کہ خواب میں چڑیا کا پانا درویش آدمی کے لئے چھ درہم ہیں اور تو نگر شخص کے لئے چھ ہزار درہم ہیں جو پائیں گے۔ اور خواب میں چڑیا کا گھونسلہ دیکھنا خیر و نرمی اور امن کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ چڑیا کے بچوں کو گھر سے باہر نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کے حلال اورحرام کے فرزند ہوں گے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چڑیا آواز کرتی ہے اور اس کی آواز کو سنا ہے تو دلیل ہے کہ تعجب انگیز باتیں سنے گا۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں چڑیوں کی آواز تسبیح ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو بہت سی چڑیاں حاصل ہوئی ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی قوم کی سرداری کرے گا اور بہت سا مال پائے گا۔اور حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص ایک چڑیا دیکھے تو فرزند ہے اور اگر دیکھے کہ بہت سی چڑیاں بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو شور کرنے والے لوگوں سے کام پڑے گا۔ اور اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چڑیا بخشی ہیں تودلیل ہے کہ اسی قدر مال پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ چڑیا کو مارا یا اس کے ہاتھ مر گئی تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور فرزند مرے گا۔اوراگر دیکھے کہ چڑیا کا گھونسلہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند جنگل میں پیدا ہو گا اور بزرگ جسم ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چڑیا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔اول ، بادشاہ ۔ دوم، مال ۔ سوم ، مرد و بزرگ ۔ چہارم، خوبصورت غلام ، پنجم ، قاضی ۔ ششم ، سوداگر ۔ ہفتم ، ڈاکو آدمی ۔ ہشتم ، جھگڑا لو آدمی ،۔ نہم ، جماع کے لئے حریص شخص۔
Labels: لفظ چ سے تعبیر
خواب میں لڑ کی کو چومنے کی تعبیر
خواب میں لڑ کی کو چومنے کی تعبیر
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے نے کسی کا بوسہ لیا ہےتو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور چاہنے والا ہو گا۔ اگر وہ شخص نا معلوم ہےتو دلیل ہے کہ نا امید جگہ سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تواس سے فائدہ حاصل کرے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کے لئے فائدہ کرے گایا اس کو دُعا خیر سے یاد کرے گااور اگر دیکھے کہ مر د نے اس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور طالب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی عورت یا لڑکی کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے مراد پوری ہو گی اور اگر لڑکی لڑکے کا بوسہ لے تو بھی یہی تاویل ہو گی۔حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوسہ لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے۔ اول :خیرومنفعت، دوم: حاجت روائی، سوم: دشمن پر فتح پانا، چہارم اچھی خبر سننا۔
Labels: لفظ چ سے تعبیر
Tuesday, June 4, 2024
خواب میں آم دیکھنے کی تعبیر
خواب میں آم دیکھنے کی تعبیر
خواب جو لوگ پکا ہوا آم دیکھتے ہیں انہیں جان لینا چاہئے کہ ان پر رزق اور عزت کے دروازے کھل جائیں گے ۔تاہم یہ آم پیلا ہے تو رزق تھوڑی مشقت اور پریشانی سے ملنے کی دلیل ہے ۔ پکا ہوا سبز آم آرام سے رزق ملنے کا اشارہ ہے۔ کھٹا آم پریشانی کی علامت ہے ۔کوئی مرد میٹھا آم کھاتا ہے تو یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ اسکے ہاں بیٹا پیدا ہوگا ۔اور اگر عورت دیکھے تو بیٹی پیدا ہوگی۔(واللہ اعلم الصواب)
Labels: لفظ ا سے تعبیر

