Saturday, April 22, 2023

خواب میں جانماز دیکھنا

خواب میں جانماز دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمازکا دیکھنا بہتری ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد میں مصلے پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ ملک حجاز کے سفر کو جائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا تخنو امن مقام ابراھیم مصلی(اور مقام ابراہیم پر جائے نماز بناء)خاص کر اگر دیکھے کہ مسجد میں اعتکاف بھی کیا ہے ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ جائے نماز پشم کا یا سوت کا ہے ۔ دلیل ہے کہ طاعت اور عبادت میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جانماز جل گیا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جا نماز پشمینہ کا ہے دلیل ہے کہ اس کی عبادت ریا کاری کی ہو گی ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ حق تعالیٰ کو سجدہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگ مرد اور رئیس پر فتح مند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غیر حق کو سجدہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دل کی مراد پوری نہ ہو گی ۔حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی سردار کو سجدہ کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے دکھ پہنچے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افتعبون من دون اللہ مالا ینفعکم ولا یضرکم(کیا تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو۔ کو تمہیں نہ تو نفع دیتا ہے اور نہ نقصان دیتا ہے )

Labels:

خواب میں سبوس دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھسی محتاجی پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی مرد بھسی کی روٹی کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط اور تنگی پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بھسی کو گھر کے باہر ڈالا ہے ۔ تو نعمت اور فراخی پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھسی تین وجہ پر ہے ۔ ایک ۔ محتاجی۔ دوسرے قحط۔ تیسرے عیش کی تنگی۔

Labels:

خواب میں ستارے دیکھنا

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستارے بزرگوں اور امیروں اور آفتاب بادشاہ پر اورچاند و زیر پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں زمل ستارے کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام دیہاتی لوگوں سے ہو گا اور اسکو ان سے مال اور نعمت حاصل ہوں گے ۔اور اگر مشتری ستارے کو خواب میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام سردار مصلح اور پارسا اور خیرخواہ سے پڑے گا ۔ اور اگر خواب میں مریخ ستارے کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کاکام خوبصورت اور بارعب عورتوں سے اور خادموں سے پڑے گا اور ان سے خیرو آرام پائے گا ۔اور اگر خواب میں عطار ستارے کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت مردانا اور بات کرنے والے سے ہو گی اور فائدہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بعض ستارے اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا ۔
 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تین ستاروں یک جیسے عیو ق، عقیق، سہیل ، کلیل کہ جن کی مشرک لوگ پرستش کرتے ہیں ۔ایک کو خواب میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مشرکوں کے ساتھ اس کی صحبت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ روشن ستارا زمین پر گرا ہے اور گم ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں کوئی عالم دنیا سے رحلت کرے گا ۔ فرمن حق تعالیٰ ہے ۔ و با لنجم ھم یھتدون(اور وہ لوگ ستارے سے راہ ہدایت پاتے ہیں ، اور اگر دیکھے کہ ستارے پھرتے ہیں ۔دلیل ہے کہ بزرگوں میں فتنہ اور آشوب پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارا ہاتھ میں پکڑا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا اور وہ بادشاہ کا مقرب ہو گا ۔اور اگر اپنے گھر میں ستارہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے بہت سے فرزند ہوں گے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ستارے آسمان سے متفرق ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور رعایا میں تفرقہ پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سعد ستارے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ ستا رے اس کے گھر سے نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند بادشاہ کے مقرب ہونگے۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے تابعدار ہوں ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سعد ستارے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے گھر سے نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند بادشاہ کے مقرب ہونگے۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے تابعدار ہوں ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ وقت کا بادشاہ منصب ہو گا ۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ جابر اور ظالم ہو گا ۔ اور اگردیکھے کہ ستارے آپس میں جنگ کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں لڑائی اور جنگ برپا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی آستین میں ستارے رکھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ستاروں میں سے ایک ستارے نے اس کے برابر حرکت کی ہے اور اس کی گود میں گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند عزیز اور صاحب مرتبہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارہ جو اس کا صاحب طالع ہے ۔اپنی منزل میں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے کی پرستش کرتا ہے دلیل ہے کہ کسی بزرگ یا عالم کی خدمت کرے گا ۔ حضرت اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان ستاروں کا دیکھنا کہ جن سے لوگ جنگل میں رستہ معلوم کرتے ہیں ۔خیر و منفعت پر دلیل ہے ۔ اور ستاروں کو لوگ پوجتے ہیں ۔ ان کا دیکھنا برائی اور نقصان پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستاروں کا دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔ (۱)فقہا (۲)علماء (۳)قصاب (۴)خلفاء (۵)وزراء (۶)ویرانہ (۷)خزانہ (۸)لڑاکے لوگ (۹)شاکرد لوگ۔

Labels:

خواب میں سبزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ دین ہے ۔ خاص کر اگر وقت میں ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس زمین ہے اور اسمیں بہت سبزہ ہے تو صلاح اور پاک دینی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں نا معلوم گھاس ہے اور وہ اس کو پہچانتا نہیں ہے اور اس کو تعجب سے دیکھتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ زمین اس کی ملکیت ہے ۔یہ سب کچھ خواب کے دین اور دیانت پر دلالت کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں معلوم گھاس ہے ۔ تو اس کے مال اور فراخی نعمت پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ الہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ اگر وقت پر ہے تو اس کے زہد اور پرہیزگاری پر دلیل ہے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ زار اچھا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں مقیم ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ دین پر قائم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ سبزہ زار میں مقیم ہے تو اس کی عا قبت اور ثواب آخرت پر دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر سبزہ زار پاکیزہ اور لہلہاتا دیکھے اور جانے کی میری ہی ملک ہے تو دین پاک اور پرہیز گاری اور اس کی دیانت پر دلیل ہے ۔ اور اگر سبزہ زار اور مرجھا یا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں ہے جو دوسروں کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت پارسا اور دیانت دار لوگوں کے ساتھ ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت برے لوگوں کے ساتھ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)سلامتی کا رستہ(۲)دین(۳)پاک اعتقاد (۴) پرہیزگاری۔

Labels:

Wednesday, April 5, 2023

خواب میں چھاؤں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سایہ بزرگی اور ہیبت ہے اور بادشاہ کا سایہ بھی تاویل بھی بادشاہ ہی ہے اور دیوار کا سایہ بزرگ آدمی ہے اور بت ثمر درخت کا سایہ فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ کسی جگہ سایہ کے نیچے بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ الم ترالی ربک کیف مالظل و لوشاء لجعلہ ساکنا(تو اپنے رب کی قدر کی طرف نہیں دیکھتا ہے کہ اس نے سایہ کو کس طرح دراز کیا ہے ۔ اور اگر چاہتا تو اس کو ٹھہرا دیتا ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سایہ کے نیچے بیٹھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)بزرگی (۲)ہیبت (۳)پناہ (۴)منفعت (۵) موت۔

Labels:

Sunday, April 2, 2023

خواب میں پنڈلی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنڈلی مال اور معیشت ہے کہ جس پر لوگوں کو بھروسہ ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ پنڈلی لوگوں کے لیے عزت اور مرتبہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ پنڈلی اس کی قوی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا ۔اور اگر اس کی پنڈلی کمزور ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کاحال اور کام ضعیف اور ابے انتظام ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی لوہے ۔ یا ہشت(ہشت دھات کی :آٹھ دھاتوں کی) دھات کی ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر درا زہو گی اور اس کا مال پائیدار رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکے جسم پر بدی ہو گی ۔

Labels:

خواب میں کلائی دیکھنا

خواب میں کلائی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہاتھ کی کلائی خواب میں دوست اور معتبر شریک ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کلائی قوی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دوستوں اور شریکوں سے خیر و منفعت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی ٹوٹی ہے ۔دلیل ہے کہ دوست اور شریک اس سے جدا ہوگا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہاتھ کی کلائی خواب میں دوست اور معتبر شریک ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کلائی قوی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دوستوں اور شریکوں سے خیرو منفعت پہنچے گی۔اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ دو ست اور شریک اس سے جدا ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ کی کلائی (کلائی:بازو)پر بہت سے بال ہیں ۔ دلیل ہے کہ دوست اس سے جدا ہوں گے اور وہ غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی کلائی سے بال مونڈے ہیں ۔ دلیل ہے کہ قرض سے سر خرو ہو گا ۔

Labels:

خواب میں چھری دیکھنا

خواب میں چھری دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھری بہادر اور دلیر مرد ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چھر ی ہے ۔ د لیل ہے کہ اس کی ایسے مر د سے صحبت ہو گی ۔ اور اس سے خیرو منفعت پا ئے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ چھری ٹوٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی ایسے آدمی سے جدائی ہو جائے گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھری ایسا مرد ہے کہ مشکل کام اس کی وجہ سے آسان ہوتی ہیں خاص کر اگر بڑا چھرا ہے ۔

Labels:

خواب میں سار دیکھنا

سار ، ایک خوش آواز پرندہ ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سار ہے ۔ تو حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مطابق مکار آدمی پر دلیل ہے کہ بہت سفر کرتا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سار پکڑا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کے ساتھ اس کی صحبت ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے سار کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ جس قدر اس نے کھایا ہے ۔ اس کو اسی قدر خیر و منفعت پہنچے گی ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں سار کا دیکھنا کافر مرد کا دیکھنا ہے ۔ جو بہت جھوٹ بولتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے سار اس پر جمع ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ کا فروں میں گرفتار ہو گا ۔

Labels:

خواب میں زیرہ دیکھنا

خواب میں زیرہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بہت سا زیرہ دیکھے ۔ تو دین اور دنیا کی منفعت پردلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر تھوڑا زیرہ دیکھے تو تھوڑی منفعت ہے ۔


Labels: