Monday, May 27, 2019

خواب میں پانی کی مشک دیکھنا



خواب میں پانی کی مشک دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مشک سفر ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس پانی کی مشک ہے اور نئی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور بہت فائدہ حاصل کرے گا۔ اور اگر مشک پرانی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کی مشک کو دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) سفر (2) مال (3) زندگانی


Labels:

خواب میں کستوری دیکھنا



خواب میں کستوری دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اسکے پاس مشک ہے۔ دلیل ہے کہ با ادب اور دانا ہو گااور سب لوگ اس کی تقریب اور تحسین کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے مشک کی یا کافور کی خوشبو آتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا اعتقاد اور یقین پاکیزہ اور صاف ہو گا اور راہ حق پر آئے گا۔


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مشک کو پیستا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے نیکی کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مشک نافہ چیرا ہے اور اس سے بری بو آئی ہے اس کی تاویل خلاف ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مشک کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (1) عورت (2) دوست (3) عیش خوش (4) کنیز (5) بہت سا مال (6) عمدہ بات


Labels:

خواب میں مکھن دیکھنا



خواب میں مکھن دیکھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تازہ روغن تاویل میں مال اور حلال نعمت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسکہ لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال پائے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسکہ کھانا سچی گواہی دینا ہے۔ اگر خواب میں بکری کا مکھن کھائے۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہو گی۔اور گائے کا مکھن دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہو گا۔ اوراسی قدر خیرو برکت پائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ حلال جانور کا مکھن مال حلال پر دلیل ہے اور جس کا گوشت حرام ہے مال حرام پر دلیل ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسکہ چار وجہ پر دلیل ہے: (1) مال حلال (2) سچی گواہی (3) علم و دانش (4) گناہ اور مصیبت۔


Labels:

خواب میں تانبا دیکھنا



خواب میں تانبا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تانبا یہودیوں کے لئے ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس تانبا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل ہو گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تانبے کا برتن جیسے گلاس اور لولٹا اور جو اس کے مشابہ ہے۔ یہ سب شادی اور نکاح پر دلیل ہے۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے تانبا گلا کا صاف اور پاکیزہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مشکل کام اس کے ہاتھ پر کشادہ ہو گا۔ کہتے ہیں کہ صاحب خواب حلال مال کو مشقت سے حاصل کرے گا۔


Labels:

خواب میں پلکیں دیکھنا



خواب میں پلکیں دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پلکیں دین کا نگار رکھنا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکے کہ اس کی پلکیں ملتی ہیں دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آنکھ کی پلکیں گری ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین خراب ہو گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگردیکھے کہ پلکیں مڑی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدرمال کا نقصان ہو گا۔ اور پلکوں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا بیماری پر دلیل ہے۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے تانبا گلا کر صاف اور پاکیزہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مشکل کام اس کے ہاتھ پر کشادہ ہو گا۔ کہتے ہیں صاحب خواب حلال مال کو مشقت سے حاصل کرے گا۔


Labels:

خواب میں مزدوری کرنا



خواب میں مزدوری کرنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں ہیں اور کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ کے خویشوں سے جھگڑا ہو گا اور ان سے جدائی ڈھونڈے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھر میں مزدوری کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور صاحب خانہ کو کسی سے نزاع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں کام کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ غمگین ہو گا۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مزدور اس کے گھر میں خاک لاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ اور اس کے خلاف نقصان مال پر دلیل ہے۔


Labels:

خواب میں مروارید دیکھنا



خواب میں مروارید دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرواریدغلام یا کنیز کا فرزند ہے۔ اور حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مروارید خواب میں مروارید خوبصورت کنیز یا جمال عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا مروارید ہے کہ شمار میں نہیں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر منفعت پہنچے گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر پراگندہ مروارید دیکھے تو علم اور حکمت کی بات پر دلیل ہے۔ اور بعض نے بیان کیا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں پر دلیل ہے۔ 


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر پراگندہ مروارید دیکھے تو عوررتوں اور لڑکیوں پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا مروارید ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید کا ہار نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے منہ سے علم اور حکمت کا منظوم کلام نکلے گا اور اس جیسا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ علم توحید اور حکمت کی بات کو چھپائے گا یا قرآن مجید کو بھلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کی لڑیاں گھر میں یا راہ میں بچھائی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی تصنیفات اور تالیفات اور تالیفات علم حکمت میں بہت ہوں گی۔


اور لوگ اس کے کلام سے علم اور دانش حاصل کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سوختنی لکڑیوں کے بجائے مروارید جلاتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور حکمت بہت سکھانے کے قابل نہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید بہت ہے اور وہ پارسا اور دیندار ہے تو یہ اس کی دیانت اور دین پر دلیل ہے۔ اور اگر مال دار ہے تو اس کا مال زیادہ ہو گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا آئے گا۔ فرمان حق ہے :۔ کانھم لؤ لؤ مکنون (گویا کہ وہ لڑکے ایسے ہوں جیسے کہ موتی خلاف میں دھرے ہوئے) اور اگر بڑا مروارید دیکھے کہ حد سے بڑا ہے۔دلیل ہے کہ بہت مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید بیچا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور قرآن بھلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید منہ میں ڈالا ہے اور نگل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت عطا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید نا معلوم جگہ پر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ نا قدر جگہ پر کام کرے گا جو قدر نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید کی لری اس کے ہاتھ میں بندھی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی آئے گی۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید بہت ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور قرآن اور حکمت عنایت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے ایک ایک بیش قیمت مروارید نکلتا ہے۔ دلیل ہے کہ عمدہ باتیں کرے گا جن کو لوگ پسند کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید کا ہار اس کے ہاتھ میں گر کر ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت بولے گا۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگردیکھے کہ مروارید کوڑے پر ناپاک جگہ پر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ علم و حکمت نادان لوگوں کو بتائے گا اور اگر دیکھے کہ مروارید آگ میں جلایا یا پتھر سے توڑا ہے۔ دلیل ہے کہ خلاف شرع کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید اس کے پاؤں کے نیچے ٹوٹا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید اس کے عضو تناسل سے نکلا ہے اور اس مروارید میں سوراخ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کے ہار گلے میں ڈالے ہیں۔ دلیل ہے کہ سب طرح کا علم حاصل کرے گا۔ اور اگر کسی کی گردن میں باندھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شخص کو علم اور حکمت سکھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید کا گوشوارہ اس کے دونوں کانوں میں ہے۔دلیل ہے کہ قرآن مجید حفظ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید کا ڈھیر ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مروارید فروخت کرتا ہے دلیل ہے کہ وہ شخص پارسا اور مصلح ہے اس کو ہر ایک علم سے حصہ ہے۔ اور اگروہ شخص اہل علم سے نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو فرزند اور بہت سا مال حاصل ہو گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مروارید کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (1) قرآن مجید (2) حکمت اور دانائی (3) مال (4) عورت (5) خوب صورت کنیز (6) فرزند نیک اور خواب میں مروارید فروش ایسا شخص ہے جو کئی فرزند اور بہت سا علم اور مال رکھتا ہے۔


Labels:

خواب میں مرہم دیکھنا



خواب میں مرہم دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے خستہ اور زخمی جسم پر مرہم رکھی ہے تو اس کے کار دین کی خیر اور صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگرد یکھے کہ اس نے مرہم کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ حرام کھائے گا یا اس کو اندوہ اور نقصان پہنچے گا۔ ا ور اگر دیکھے کہ اس نے کسی مرہم دی ہے۔دلیل ہے کہ لوگوں کے فرزندوں کو خیرو منفعت پہنچائے گا۔


 حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے خستہ اور زخمی جسم پر مرہم رکھی ہے اور وہ مرہم گوشت خوری ہے تو اس کے مال کے نقصان پر دلیل ہے۔


Labels:

خواب میں گوند کتیرا کھانا



خواب میں گوند کتیرا کھانا



مصطگی گوندکتیرا کو کہتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصطگی چبائی ہے دلیل ہے کہ اس کو گفتگو پیش آئے حضرت ابراہم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ مصطگی کو پانی کے ساتھ چباتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کی شکایت کرے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصطگی کی دھونی آگ پر سلگائی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بادشاہ سے رنج اٹھائے گا۔


Labels:

خواب میں جوشاندہ پینا

خواب میں جوشاندہ پینے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بیماری کے لئے جوشاندہ پکایاہے اور وہ جوشاندہ اس کے مطابق ہے۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح ڈھونڈے گا اور اگر جوشاندہ مطابق نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے دین کی اصلاح نہ ڈھونڈے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جوشاندہ پیا ہے اور اس نے اثر کیا ہے۔ تو صلاح اور تندرستی اور خیر پر دلیل ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو رنج اور نقصان پر دلیل ہے۔

Labels:

Sunday, May 26, 2019

خواب میں معدہ دیکھنا



خواب میں معدہ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا معدہ قوی اور بے آفت ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی زندگی دراز ہو گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی عمر کوتاہ ہو گی۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں معدہ چھ وجہ پر ہے: (1) مال حرام (2) برائی (3) نا خوش باتیں (4) فرزند (5) زندگانی دراز (6) ایسا کام کرنا کہ جس سے فائدہ اور منفعت حاصل ہو۔


Labels:

خواب میں خود کو معطل ہوتے دیکھنا



خواب میں خود کو معطل ہوتے دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی کام سے معزول ہوا ہے یا اس کو کسی نے معزول کیا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا اور اگر عورت نہ رکھتا ہوتو تجارت میں نقصان ہو گا۔ * معصفر (استاد):۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں معصفر تین وجہ پر ہے : (1) بیماری (2) غم و اندوہ (3) ایسے کام جن کے کرنے سے اس کو رنج اور سختی پہنچے گی۔


Labels:

خواب میں استاد ہونا



خواب میں استاد ہونے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں معلم سردار اور دانا ہے۔ اور اگر خواب میں د یکھے کہ تعلیم دیتا ہے اور بچوں کو علم سکھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب حق لوگوں کو حق بات کہے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں معلی کرنا چار وجہ پر ہے: (1) فرماں روائی (2) عزت اور مرتبہ (3) بزرگی (4) حکم کرنا۔


Labels:

خواب میں مغز دیکھنا



خواب میں مغز دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ہڈی اور سر کا مغز خواب میں مال ہے جو بطور ذخیرہ رکھا ہوا ہے۔ اگر دیکھے کہ سانپ اور بچھو اس کے بھیجے کو کھاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں کا مال کھائے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر کا مغز دفن کیا ہوا مال ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گندہ اور بے مزہ مغز کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال حرام ہے یا اس کی زکوٰۃ نہیں دی ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سب طرح کے مغزوں کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے : (1) پوشیدہ مال (2) عقل (3) صبر


Labels:

خواب میں مسلمان ہونا



خواب میں مسلمان ہونا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر مسلمان خواب میں دیکھے کہ دوسری بار مسلمان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بلا اور آفتوں سے امن میں ہو گا۔ اور اگر کافر دیکھے کہ مسلمان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی قسمت میں اسلام کرے گا۔اگر دیکھے کہ مسلمان نے کافر کو کہا ہے کہ تو مسلمان ہو جا۔ دلیل ہے کہ اس کے سب کام درست ہوں گے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مسلمان کافر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بلا میں گرفتار ہو گا اور اس کے کام کا خاتمہ خیر سے نہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کافر اس کے ہاتھ پر مسلمان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو بدکاری اور فساد سے باز رکھے گا۔


Labels:

خواب میں منبر دیکھنا



خواب میں منبر دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منبر سلطان اہل اسلام ہے اور جو خیر اور شر منبر میں دیکھی جائے اس کی تاویل سلطان پر واقع ہوتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ منبر پر چڑھا ہے اور حکمت و علم کا خطبہ پڑھا ہے۔ اگر اہل علم میں سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے خویشوں میں سے کوئی عالم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منبر پر شعر پڑھے ہیں یا خلاف شریعت باتیں کی ہیں دلیل ہے کہ اہل اسلام میں بدینی اور بدعت کی باتوں سے رسوا ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور منبر گرا یا ٹوٹا ہے دلیل ہے کہ بادشاہی سے معزول ہو گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور پورا خطبہ پڑھ کر نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ خطبات سے معزول ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ منبر پر لوگوں کو علم اور حکمت کی باتیں سناتی ہیں۔دلیل ہے کہ رسوا ہو گی کیونکہ عورتوں کے لئے حکمت اور علم کا خطبہ پڑھنا لوگوں کے درمیان روا نہیں ہے۔ اور مردوں کے لئے بھی عورتوں کے درمیان پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ منبر پر سے گرا ہے خواہ عالم ہو یا جاہل۔ دلیل ہے کہ عزت سے کرے گا اور لوگوں میں ذلیل اور رسوا ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ عالم اور مصلح اور دیندا ہو گا اور بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مفسد ہے تو اس کو چوری میں پکڑ کر پھانسی پر لٹکائیں گے۔اور جس قدر منبر بڑا اور پاکیزہ دیکھے گا اسی قدر عزت اور مرتبہ پائے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں منبر کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) بادشاہ (2) قاضی (3) امام (4) خطیب (5) پھانسی پر لٹکانا۔


Labels:

خواب میں نجومی دیکھنا



خواب میں نجومی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ نجومی ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگوں اور بادشاہ کے نزدیک عزت پائے گا اور اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔ لیکن جھوٹی اور مہال باتیں کہے گا۔خاص کر اگر خواب میں بھی احکام نجوم کی بات کہی ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ علم نجوم اور ہیت افلاک کی باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور بڑے لوگ اس کی عزت کریں گے۔ اگر دیکھے کہ احکام نجوم کی باتیں کرتا ہے تو اس کی تاویل بے حرمتی دیکھنا اور جھوٹ بولنا ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نجومی جھوٹا ہے اور حق تعالیٰ کا شکر گزار بندہ ہے۔


Labels:

خواب میں منجنیق دیکھنا



خواب میں منجنیق دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی شہر یا مسلمانوں کے قلعہ پر منجنیق سے پتھر گراتا ہے دلیل ہے کہ پشت پیچھے مسلمانوں کی بدی کرتاہے۔ اور اگر دیکھے کہ کافروں کے شہر یا قلعہ پر منجنیق سے پتھر گراتا ہے۔ دلیل ہے کہ ا ن کو دشمن جانے گا اور ان کو ہمیشہ بدی کرے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شہر کے ارد گرد منجنیق لگا ہوا ہے اور شہر کی بنا کو خراب کر رہا ہے۔دلیل ہے کہ اس شہر کو دشمن کا خطرہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منجنیق ٹوٹے ہیں یا آگ سے جلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شہر کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور شہر والے خوف اور دہشت سے امن میں رہیں گے۔


Labels:

خواب میں رومال دیکھنا



خواب میں رومال دیکھنے کی تعبیر



مندیل بہت بڑا رومال مراد دستار حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مندیل خادم ہے اور اس کی کمی بیشی اور نقصان وغیرہ کی تاویل خادم پر رجوع کرتی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا مندیل ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا۔ اور اگر مندیل سفید یا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم دیانت دار ہو گا اور اگر مندیل سرخ دیکھے تو اس کا خادم عیش پسند اور سرکش ہو گا اور اگر مندیل زرد ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا بلکہ اصل میں بیمار سا ہو گا۔ اوراگر نیلا ہے دلیل ہے کہ اس کا خادم مصیبت زدہ اور اندوہ ناک ہو گا۔ اور اگر اس کا مندیل تولیہ نما ہے تو اس کا خادم زاہد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مندیل پشم کا یا سوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم با امانت اور دیندار ہو گا۔ اور اگر السی کا ہے تو بھی اچھا ہے اوراگر ابر ریشم کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بے وفا اور متکبر ہو گا۔ اور اگر رومال پرانا اور میلا اور پھٹا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس خادم سے نیکی دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ مندیل ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خادم اس سے جدا ہو گا۔ اگر مندیل جلا ہے تو اس کا خادم مرے گا۔


Labels:

خواب میں چونچ دیکھنا



خواب میں چونچ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی مرغ جیسی چونچ ہے۔ دلیل ہے کہ چونچ کی بڑائی کے مطابق مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بڑے پرندے نے جیسے عقاب اور گدھ وغیرہ نے اس کے چونچ ماری ہے اور اس کو درد ہوا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو رنج اور سختی پہنچے گی اور اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے مرغ کی چونچ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی قدر و قیمت سے مطابق اس کو بزرگی اور نعمت اور خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چونچ ہے اور اس سے لوگوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو اس سے تکلیف اور زحمت پہنچے گی۔


Labels:

Saturday, May 18, 2019

خواب میں منارہ دیکھنا | خواب میں مینار دیکھنے کی تعبیر



 خواب میں منارہ دیکھنا, خواب میں مینار دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارہ ایسا شخص ہے جو لوگوں کو راہ دین کی طرف دعوت دیتا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے منارہ بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا اور اہل اسلام کی جماعت کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے منارہ اکھاڑا ہے اور خراب کیا ہے۔دلیل ہے کہ مسلمان متفرق ہوں گے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس منارے کا مؤذن دنیا سے رحلت کرے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارہ بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے۔ اگر کسی کوچے میں منارہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کوچے میں آئے گا۔ اور اگر منارہ چونے اور اینٹ کا دیکھے۔ دلیل ہے کہ شاہی سردار ہو گا اور اگر کچی اینٹ کا منارہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ بڑا آدمی رعایا میں سے ہے اور دیندار اور متواضع ہے۔ اور اگرمنارہ پتھر اور چونے کا دیکھے۔دلیل ہے کہ وہ بادشاہ ظالم کا سردار ہو گا۔ اور اگر لکڑی کا منارہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ سردار کمینہ اور کم ہمت ہو گا اور اگر منارہ مسجد کے دروازے پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ سردار عالم اور فاضل ہو گا اور لوگوں کو شریعت کے کاموں کی طرف بلائے گا اور اگر دیکھے کہ مسجد کا منارہ گرا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے بزرگوں میں سے کوئی مرے گا اور لوگوں میں تشویش اور پریشانی ہو گی اور اگر دیکھے کہ شہر کے درمیان منارہ ہے تو بادشاہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ منارے کا کلس تانبے یا بھرت کا ہے۔دلیل ہے کہ بادشاہ ظالم اور جابر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منارے کی چوٹی سونے یا چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ جھوٹا غدار اور بے وفا ہو گا۔ اگر منارہ پکی اینٹ کا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ گردن کش اور متکبر ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو منارہ کی چوٹی پر دیکھے دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منارہ پر کھانا رکھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں کوئی بادشاہ ظاہر ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منارے میں ہے اور نماز کی اذان کہی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ خلقت سے نیک وعدہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جامع مسجد کی منارے پر نماز کے لئے اذان کہی ہے۔ دلیل ہے کہ حج و عمرہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ منارے نے حرکت کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے منارے کو گرا یا ہے دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا اور اس بادشاہ کو مغلوب کرے گا اور اس سے ولایت لے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارے کو دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) بادشاہ (2) کوئی بڑا آدمی (3) امام (4) مؤذن


Labels:

خواب میں ٹڈی دیکھنا

خواب میں ٹڈی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں زندہ ٹڈی لشکر ہے اور پختہ ٹڈی دوم و دینار ہے اور اگر دیکھے کہ کسی شہر یا کسی موضع میں ٹڈیاں ظاہر ہوئی ہیں اور اس جگہ نقصان پہنچا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر وہاں پر لشکر جمع ہو گا۔ اور اس جگہ والوں کو بلا اور زحمت پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی ٹڈیاں جمع کی ہیں اور ایک برتن میں ڈالی ہیں دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور عورت کے مہر میں دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بے قیاس ٹڈی دل آیا ہے اور دریا میں جمع ہو کر وہاں کی سبزی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ مال بے قیاس وہاں پر جمع ہو گا اور پھر لٹ جائے گا۔ تو ویران ہونے پر دلیل ہے۔

Labels:

خواب میں شہد کی مکھی دیکھنا



خواب میں شہد کی مکھی دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد کی مکھی فراخ روزی مرد اور کماؤ عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے شہد کی مکھی پکڑی ہے۔ اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال غنیمت حاصل کرے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس پر شہد کی مکھیاں جمع ہوئی ہیں اور اس کو کاٹتی ہیں ۔دلیل ہے کہ رنج سے مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکھیاں شہد کھاتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نقصان اور ضرر پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مکھیوں سے شہد لیا ہے۔ دلیل ہے کہ خیر و منفعت کی باتیں سنے گا اور ان سے فائدہ دیکھے گا۔


Labels:

خواب میں مکھی دیکھنا



خواب میں مکھی دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکھی کمینہ اور مفلس شخص ہے اگر دیکھے کہ مکھیاں اس پر جمع ہوئی ہیں یا اس کی آنکھ اور منہ میں جاتی ہیں۔ دلیل ہے کہ خواب والا کسی کمینے شخص سے مال حاصل کرے گا لیکن نقصان پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکھی اس کے کان میں گھسی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص سے بری بات سنے گا۔ جس سے اس کا دل کوفتہ ہو گا۔ اگر دیکھے کہ وہ مکھی کی آواز سنتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو شور کرتا ہوا سنے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکھی حاسد اور کمینہ شخص ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے گرد مکھیاں جمع ہوئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام حاسد لوگوں سے پڑے گا۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی مکھیاں پھرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی باتیں کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو مکھیاں کاٹتی ہیں دلیل ہے کہ کمینے لوگ اس کے خویشوں پر حسد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مکھی کو مارا ہے دلیل ہے کہ حاسدوں کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ مکھیاں زمین کے نیچے جاتی ہیں دلیل ہے کہ حاسد اس کا جمع کیا ہوا مال لیں گے اور خزانہ کریں گے اور اس کو نقصان دیں گے۔


Labels:

خواب میں مہر دیکھنا



خواب میں مہر دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مٹی پر مہر لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ منفعت اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خط پر مہر لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ ملنے والی چیز کا معائنہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بادشاہ یا امیر نے اس کو انگوٹھی دی ہے اور کہا ہے کہ لو اور خزانے پر مہر لگاؤ۔ اگر لائق ہے تو خزانہ اس کے سپرد کیا جائے گا۔ ورنہ کوئی بڑا آدمی مال اس کے سپرد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے مہر دی ہے اور سپرد کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے رسم کے مطابق نامہ پر مہر لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ ولایت پائے گا اور مراد کو پہنچے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خط اور ہتھیلی اور جو اس کے مشابہ ہے اس پر مہر لگانا سات وجہ پر ہے: (1) کام کا ختم ہو نا (2) دین کی قوت (3) ریاست (4) حقیقت اور دین کی خبریں (5) مال (6) دولت اور بزرگی (7)مراد کا حصول صاحب خواب کے قدر کے مطابق


Labels:

خواب میں جھولا دیکھنا



خواب میں جھولا دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے اور صاحب خواب اس قابل بھی ہے تو راحت اور آسانی اور عیش خوش پر دلیل ہے اور خوف اور دہشت سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جھولے سے گرا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جھولے میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ مہربان عورت کرے گا یا خوبصورت کنیز خریدے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جھولا خواب میں آرامگاہ اور عزت اور مرتبہ ہے۔ اس کے لئے جو اس قابل ہے ورنہ قید خانہ اور حبس ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھولا آٹھ وجہ پر ہے: (1) آسانی اور راحت (2) عیش (3) عزت (4) دولت (5) مرتبہ (6) امن (7) مہربان کنیز (8) عورت اور عورتوں کے لئے جھولا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) قید خانہ (2) تنگ جگہ (3) غم و اندوہ (4) رنج اور محنت۔


Labels:

خواب میں آس کا درخت دیکھنا



خواب میں آس کا درخت دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مورو آزاد اور خوش طبع اور خوب صورت اور کامل عقل مرد ہے جو دوستی کے لائق ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مورو ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی ایسے شخص سے صحبت ہو گی اور اس سے فائدہ پائے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ مورو خواب میں بہت سا مال اور نعمت ہے اور بعض نے کہا ہے کہ فرزند صالح ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مورو کا دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) عاقل مزدور (2) فرزند صالح (3) بہت سا مال (4) منفعت اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس نے مورو کا بندھا ہوا دستہ شوہر کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کا نکاح پائیدار ہو گا۔


Labels:

Sunday, May 12, 2019

خواب میں موزہ دیکھنا



خواب میں موزہ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موزہ جاڑے کے موسم میں خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور موسم گرما میں غم و اندوہ ہے۔ اور موزے کے درمیان اہل تعبیر کا اختلاف ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ موزہ پاؤں میں ہے اور ہتھیار لگائے ہوئے ہے۔دلیل ہے کہ دشمن اس سے فکر مند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ موزے کے ساتھ اسلحہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ دیکھے گا۔ خاص کر اگر موزہ تنگ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں چمڑے کا موزہ ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں چمڑے کا موزہ تنگ ہے دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا موزہ بکری کے چمڑے کا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ نیچے سے پھٹا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور سرموزہ کی بھی یہی تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے موزہ پاؤں سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی اور خوشی پائے گا اور اگر قیدی ہو گا تو خلاصی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ جلا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا موزہ گھر سے باہر گرا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیگانے آدمی کو موزہ دیا ہے یا فروخت کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اگر دیکھے کہ اس کا موزہ لوگوں نے پھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ چوری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ جوان آدمی اس کے عیال کا قصد کریں گے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں موزہ اگر نرم اور پاؤں کو دکھ نہیں دیتا ہے تو اس کا دیکھنا سات وجہ پر ہے: (1) عورت (2) خادم (3) کنیز (4) قوت (5) عیش (6) فتح پانا (7) خیرو منفعت۔


Labels:

خواب میں کیل دیکھنا



خواب میں کیل دیکھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی بھائی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں کھونٹی لگائی ہے دلیل ہے کہ اس کا بھائی کھونٹی لگائی جگہ پر کسی کو پکڑے گا۔ کیونکہ دیوار تاویل مرد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار کو رسی سے باندھا ہے دلیل ہے کہ اس کا بھائی کسی مرد سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پشت پر کھونٹی ماری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پشت سے فرزند پیدا ہو گا جو بادشاہ بنے گا یا پورے شرف اور بزرگی کو پہنچے گا یا زاہد ہو گا کہ جس کا نام تمام عالم میں مشہور ہو گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی تمام چیزوں میں بزرگی اور دین و دنیا کا مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ کھونٹی اس کے گھر کے دروازے پر ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر اپنے گھر سے کھونٹی اکھاڑ ک باہر پھینکی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی یا لوہے یا چاندی یا تانبے یا ہڈی کی کھونٹی ہے دلیل ہے کہ یہ دوقسم ہے۔ ایک یہ ہے کہ عورت کرے گا۔ دوسرے یہ ہے کہ کسی کو دوست بنائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ستون یا لکڑی میں میخ لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ موافق شخص سے دوستی کرے گا۔ اور اگر درخت پر میخ لگائی ہے اور قرار پائی ہے اور احتیاط کیا ہے کہ کیسے درست لگی ہے۔ اس کی تاویل درخت سے درستی یا نکاح یا بخشش یا ملاقات ہے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر میخ بھرت کی یا تانبے کی ہے اس کی تاویل نیک ہے اور اگر لوہے یا ہڈی کی ہے تو نیکی اور قوت پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہے کی میخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ جو بادشاہی کے قابل ہو گا۔ اور اگر فرزند نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور دانش عطا کرے گا۔ اور اگر اہل علم سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اہل علم سے پیار کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سونے یا چاندی کی میخ زمین میں ٹھونکی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے دولت مند ہو گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں میخ کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) برادر (2) فرزند (3) دوست (4) عورت سے نکاح کرنا۔


Labels:

خواب میں میوہ دیکھنا



خواب میں میوہ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میوہ جو ترش اور شیریں ہے۔ خیرو منفعت پر دلیل ہے اور جو میوہ کھانے میں خام اور ترش ہے بے ہودہ اور سر د باتوں پر دلیل ہے۔ اور انگور سیاہ اور آلو اور زیتون غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ درخت پر سے میوہ چنا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی بزرگوار شخص سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیٹھ کر کسی درخت سے میوہ چنا ہے دلیل ہے جو کچھ پائے گا حلال اور شائستہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ درخت پر بغیر ہاتھ ڈالے کے میوہ گرا ہے۔ دلیل ہے کہ بغیر رنج اور مشقت کے اس کو مال حلال حاصل ہو گا۔


اور اگر دیکھے کہ درخت سے کچھ میوہ لیا ہے اگر موسم پر ہے تو کچھ خوف نہیں ہے اور حلال روزی پر دلیل ہے اور اگر بے وقت ہے تو اس کی تاویل خلافحضر دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو میوے موسم میں خواب میں دیکھے اور کھائے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر میوے اپنے وقت پر نہیں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال پراگندہ ہو گا۔ اور ہر میوے کی تاویل درخت کی طرف رجوع کرتی ہے خواہ نیک ہو خواہ بد ہو۔ اور زرد میوے سائے ترنج اور بہی اور زرد آلو کی بیماری پر دلیل ہیں۔ کیونکہ ان تینوں کی تاویل میں نقصان نہیں ہے اور خشک میوے غم و اندوہ پر دلیل ہیں۔ اور تر میوے پکے ہوئے اور شیریں اور اپنے موسم پر روزی حلال پر دلیل ہیں اور خواب میں خام اور بے مزہ میوے مال حرام اور اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گرما کا میوہ سرما میں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار پڑے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں میوہ اگر بے وقت دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر گلو گیر میوہ بے وقت کھائے تو کاموں کی بستگی اور تنگی عیش پر دلیل ہے۔ حاصل یہ ہے کہ جو میوہ سبز اور تر اور خوشبو دار اور شیریں ہے اس کی تاویل خیر اور منفعت ہے۔


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ میوہ بیچتا ہے۔ اگر کوئی لوگوں کا پسندیدہ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر میوہ ترش اور بے مزہ فروخت کرتا ہے تو غم و اندوہ اور رنج پر دلیل ہے۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں میوہ فروش اگر عمدہ اورشیریں میوہ فروخت کرتا ہے تو بہتری اور خیر پر دلیل ہے۔ اور معبر کو چاہئے کو نیک و بد اور جنس اور نا جنس کو جانے کہ کس کا کس طرح بیان دینا چاہئے اور ہر ایک کے خواب میں فرق کرنا چاہئے اور تب تاویل بیان کرے تا کہ اصل سے خطا نہ جائے۔ اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔


Labels:

خواب میں اندھا ہونا



خواب میں اندھا ہونے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دین و اسلام سے گمراہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ اندھی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نصف دین گیا ہے یا کوئی بڑا گناہ کیا ہے اور اس کے اعضا سے کسی پر مصیبت آئے گی۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اندھی کا ہاتھ پکڑ کر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ گمراہ ہو گیا ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نابینا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اچھے کام اپنے ہاتھ سے کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کی ایک آنکھ اندھی کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو راہ دین سے دور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چوپائے کو اندھا کیا ہے۔ تو اس شخص پر دلیل ہے جو اس چوپائے کی طرف منسوب ہے اس کو ضرر اور تکلیف پہنچائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نا بینائی سات وجہ پر ہے: (1) درویشی (2) بد حالی (3) غم و اندوہ (4) نقصان جسم (5) مصیبت (6) نقصان مال (7) دین کی تباہی۔


فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ صم بکم عمی فھم لا یر جعون (بہرے گونگے، اندھے ہیں جو رجوع نہیں کرتے) اگر نابینا خواب میں دیکھے کہ بینا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام اس پر کشادہ ہوں گے اور نا امیدی سے امیدوار ہو گا اور حق تعالیٰ کی رحمت سے نصیب پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ لا تقنطو من رحمۃ اللہ ان اللہ یغفر الذنوب جمیعا ( اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نا امید نہ ہونا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ سب گناہوں کو بخشے گا۔)


Labels:

خواب میں ناخن دیکھنا



خواب میں ناخن دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن سخاوت اور قوم لوگوں پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہتھیار والے کے حق میں ناخن ہتھیار ہیں۔اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن مقراض سے کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن قوت اور توانائی اور دنیا کا مال حاصل کرنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حاصل نہ کر سکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ناخن گرا ہے اور پھر دوبار اُگا ہے اور زیادہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور بہت سا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن سیاہ اور نیلے ہوئے ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن اس قدر دراز ہوئے ہیں کہ ٹوٹنے کا خوف ہے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن جڑ سے کٹے ہیں اور متغیر ہوئے تو اس کے کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ناخن حد اعتدال پر ہیں تو دین اور دنیا کی صلاح پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن درست کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا اور ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کی ایک ہی تاویل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہاتھ کے ناخنوں کی تاویل مال حاصل کرنا ہے اور پاؤں کے ناخن کی تاویل بھی مال ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (1) قوت و دانائی (2) لوگوں کی مقدار دنیا میں (3) دلیری (4) فرزند (5) منفعت (6) غلام زادے یا برادر زادے۔


Labels:

خواب میں نارمشک دیکھنا



خواب میں نارمشک دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں نار مشک اگا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نام خیر اور خوشی اور خوبی سے اس ملک میں مشہور گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نار مشک زمین پر سے اکھاڑی ہیں تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس تازہ نار مشک کا دستہ ہے اور وہ اپنے موسم میں ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے۔


Labels:

خواب میں مالٹا دیکھنا



خواب میں مالٹا دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ نارنگی کچھ زرد ہوتی ہے لیکن خوشبودار اور دیکھنے میں عمدہ اور پاکیزہ ہے اور بہشت کے میووں میں سے ہے۔ لہٰذا خواب میں عمدہ ہے۔ 


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نارنگی ایک سے تین تک فرزند ہے۔ اگر تین سے زیادہ دیکھے تو اسی قدر مال ہے اور سبز نارنگی بہتر ہے اور زرد نارنگی بھی وقت پر بری نہیں ہے۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ نارنگی سبز ہے تو بعض اہل تعبیر کے نزدیک بیماری اور غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نارنگی کی دیکھنا چار وجہ پر ہے: ( 1) دوست (2) جھگڑا (3) فرزند (4) لوگوں سے منفعت


Labels:

خواب میں ناطف کھانا

خواب میں ناطف کھانے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی ناطف ہے اور اس میں سے کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کثیر اور نعمت حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہد اور دوشاب کا ناطف بہت سے مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ لیکن شہد کا ناطف فائدے میں بہتر ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد کا ناطف تین وجہ پر ہے: (1) کلام شیریں (2) مال حلال (3) معیشت ۔

Labels:

خواب میں کفن چور دیکھنا



خواب میں کفن چور دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کفن چور ہوا ہے۔ اگر صاحب خواب اہل علم ہے۔ دلیل ہے کہ باطل دنیا کی طلب میں اپنا علم بیچے گا اور اپنی عمر اس میں ضائع کرے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کفن چور دیکھے کہ اس نے بہت سے کفن جمع کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ مصلح ہو گا اور علم اور حکمت حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مال حرام جمع کرے گا اور لوگوں سے ملامت اور سرزنش پائے گا۔


Labels: ,

خواب میں بانسری بجانا



خواب میں بانسری بجانے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بانسری بجانا غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے اور بانسری کی آواز سننا غم و فکر پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بانسری کو بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتار ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بانسری بجانے والا وہ شخص ہوتا ہے جو لوگوں کو خیر پہنچاتا ہے اور بانسری بجانے میں خیر نہیں ہے۔


Labels:

خواب میں ہسنے کی تعبیر




خواب میں ہسنے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہنسی غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کھل کر ہنسا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم زیادہ لاحق ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فلیضحکو اقیلا و لیبکو اکثیر ا(چاہئے ہنسیں کم اور روئیں زیادہ )اور اگر دیکھے کہ آہستہ ہنسا ہے. دلیل ہے کہ اس کا اندوہ کم ہو گا ۔ 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آہستہ ہنسنا مراد اور بشرت پانے کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔فتبسم ضا حکا من قو لھا(اس کے قول سے آہستگی کے سا تھ ہنسا ) 

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں آہستی ہنسی فرزند کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وضحکت فبشر نھابا سحق(وہ ہنسی تو ہم سے اسحاق کی بشارت دی اور قہقہ کی ہنسی خواب میں غم و اندوہ کی دلیل ہے اور خدا تعالیٰ کے کاموں سے تعجب کرنا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن ھنا الحد یث تمحجبون(کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو ) 


Labels:

خواب میں دہلیز دیکھنا




خواب میں دہلیز دیکھنے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بلند ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت اور مرتبے کی بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ گرگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مرتبے سے گرے گا اور لوگوں میں ذلیل ہو گا اور اگردیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بارش کی طر ح صاف پانی گراتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانہ سے سانپ اور بچھو گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے یا حاکم سے اس کو رنج پہنچے گا۔ 

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھر کا آستانہ اس پر گرا ہے اور وہ خود اس کے نیچے پھنس گیا ہے تو اس کی ہلاکت کے خوف سے دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ فخر علیھم السقف من فو قھم (ان پر ان کے اوپر سے چھت گر پڑی ) اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ کئی طرح کے رنگوں سے منقش ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ زینت اور آرائش کے ساتھ دنیا میں اپنی زندگی بسر کرے گا۔


Labels:

خواب میں کھانے کے برتن دیکھنا




خواب میں کھانے کے برتن دیکھنے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس خوان(کھانے کے برتن) ہے اور اس میں کھانا ہے اور اس میں سے کھاتا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر غنیمت پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خون آراستہ نیک ہے ۔ اگر بغیر کے اٹھائیں تو غم و اندوہ ہے ۔ اور کھانا بہت کھانا درازی عمر کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خوان میں تین طرح کا کھانا ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس کی رو زی فراخ ہوگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ر بنا انزل علینا مائدۃ من السما ء(اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے کھانا اتار) اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ عزت اور مرتبہ اور خوشی ہے ۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خوان دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول غنیمت حاضرہ ، دوم مر دشریف ،سوم قوت ، چہارم کاموں کا انتظام ، پنجم عزت اور مرتبہ اورخوشی۔


Labels:

خواب میں بچہ پیدا ہونا



خواب میں بچہ پیدا ہونے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خیر اور راحت پہنچے گی ۔ اور گھر والوں سے خوش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی پیدا ہو گی اور اگر لڑکی دیکھے تو لڑکا پیدا ہو گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا لڑکا تھا اور اس کو کوئی لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بیمار ہو گا ۔ حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی جگہ لڑکا پڑاہوا پایا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ نا امید جگہ سے اس کو کوئی چیز ملے گی ۔


Labels:

خواب میں عاشق دیکھنا




خواب میں عاشق دیکھنے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ عاشق اور حریص ہے ۔ تو فساد اور بدی پر دلیل ہے اگر چیز حلال اور اچھی ہے ۔ تو خیرواصلاح پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی خوبصورت پر عاشق ہوا ہے ۔ اگر اس عشق میں حرام کی نیت ہے ۔ تو شروفساد پر دلیل ہے ۔ اور اگر نیت حلال ہے تو خیر و اصلاح پر دلیل ہے ۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ معشوق سے دل کر مراد پائی ہےء تو خیر اور منفعت پر دلیل ہے ۔


Labels:

خواب میں سورۃ الفلق پڑھنا

خواب میں سورۃ الفلق پڑھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ الفلق پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر جادو کارگر نہ ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بدی کرنے والوں کی شرارت سے امن میں ہوگا ۔

Labels:

خواب میں قبرستان دیکھنا




خواب میں قبرستان دیکھنےکی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گورستان کا دیکھنا جاہلوں کی صحبت ہے کہ ان کا دین اور دنیا خراب ہے اور غم و پشیمانی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اہل قبور کی زیارت کی ہے۔ دلیل ہے کہ قیدیوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ قبرستان پر بارش برسی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل قبور پر رحمت حق ہو گی۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر مالدار دیکھے قبروں میں گیا ہے اور ان کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ درویش ہو گا اور لوگوں سے بھیک مانگے گا۔ کیونکہ گورستان ناداروں کی جگہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم گورستان میں ہے اور مردے قبروں سے اٹھے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ بلا اور محنت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ قبریں کھلی ہیں بعض مردے ہیں ا ور بعض زندے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں محنت اور تنگی ظاہر ہو گی۔ 

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قبرستان تین وجہ پر ہے : (1) قید خانہ (2) غم (3) محنت اور بلا۔


Labels:

خواب میں زیادتی دیکھنا



خواب میں زیادتی دیکھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خیروصلاح کی زیادتی ہے تو نیک ہے اور جن چیزوں میں شرفساد ہے ۔ ان کی زیادتی بد ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ جسم میں زیادتی دیکھنی اس بات کی کہ جسم کو نقصان نہیں ہے نیک ہے ۔ اور جس قدر زیادتی دیکھے گا ۔ اسی قدر مال و نعمت زیادہ ہو گی ۔ اور اگر جسم کی زیادتی سے اس کو نقصان پہنچے تو رنج اور بیماری اور نقصان پر دلیل ہے ۔


Labels:

خواب میں سورۃ العصر پڑھنا

خواب میں سورۃ العصر پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سورہ العصر پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سب کاموں میں صابر اور تابع ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اس کے مال کو نقصان اور ضرر پہنچے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کو تجارت سے فائدہ ہو گا ۔

Labels:

Friday, May 10, 2019

خواب میں بیٹھنے کی تعبیر




خواب میں بیٹھنے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زمین پر بیٹھا ہے اور قرار لیا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر میں اس کا کام نیک ہو گا۔ اگر دیکھے کہ بہت سویا ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گھوڑے یا گدھے یا خچر پر بیٹھنا چار وجہ پر ہے: (1) بخت (2) دولت (3) مرتبہ (4) حکومت اور ہوا پر بیٹھنا بادشاہی پر دلیل ہے۔


اگر ہو ا اس کی مطیع ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح لوگوں کے ساتھ چلتا ہے اور رستے میں بیٹھا ہے دلیل ہے کہ لالچی اور دین کا مخالف ہو گا۔ چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فرح المخلفون بمقعد ھم (پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھنے پر خوش ہیں) اوراگر دیکھے کہ وہ لوگ دین کے مخالف تھے اور وہ ان کو چھوڑ کر بیٹھ گیا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح اور پارسا لوگوں کے گروہوں کے ساتھ بیٹھتا ہے۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح میں زیادتی ہو گی۔ اور اگر بدکاروں کے ساتھ بیٹھتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔


اگر دیکھے کہ مصلح اور پارسا لوگوں کے گروہ کے ساتھ بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح میں زیادہ ہوگی۔ اور اگر بدکار لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


Labels:

خواب میں کھجور کھانا



خواب میں کھجور کھانا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خرما خواب میں مال اور مراد ہے ۔ اگر دیکھے کہ خرما کھایا ہے ۔ اگر اہل علم سے ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا علم زیادہ ہو گا اور اگر سودا گر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خرما کھایا ہے اور اس کی گٹھلی باہر ڈالی ہے ۔


دلیل ہے کہ شریعت کے حکم بجالا ئے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے خرما کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کچا خرما کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند کی میرا ث کھا ئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کجھور کا درخت ہے اور بہت پھل لگا ہوا ہے ۔


دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو ملے گا اور اس سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ خرما کا درخت جڑ سے خشک ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ ان کے در میان جدئی پڑے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھجور خشک تھی اور وہ سبز ہو گئی ہے ۔ اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔


اور اگر دیکھے کہ کھجور کی جڑ ٹوٹ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کے کنبے سے بیمار ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس تازہ کھجور ہے دلیل ہے کہ سختی سے مال حاصل کرے گا ۔اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خرما خواب میں منفعت ہے جو اس کو کسی امیر سے حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر اور مکان میں بہت سی کھجوریں ہیں ۔


دلیل ہے کہ خرما کے اندارے پر مال اور متاع حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خرما تازہ یا خشک کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایمان کی لذت پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ کھجور کی جڑ کاٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ جو کام ہاتھ میں رکھتا ہے وہ نہ ہو گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خرما ہے ۔دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور دودسرے قول کے مطابق مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کھجور کو بہت سے انگور لگے ہیں اور اس نے لئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی سیاہ کنیز فرزند جنے گی ۔


اور اگر دیکھے کہ خشک کھجور سے تازہ کھجوریں لی ہیں ۔ دلیل ہے کہ پاکیزہ بات منافق آدمی سے سنے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جاہل آدمی سے فائدہ کی بات سنے گا ۔ اور اگر صاحب خواب غم نا ک ہے تو غم سے نجات پائے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔


بجدع النخلتہ تساقط علیک رطبا جنیا(تنا کھجور کی تجھ پر تازہ کھجور گرائے گی ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خرما کا دیکھنا سخی رئیس کی طرف سے مال حلال ہے اور خواب میں خشک خرما پاک دین اور مال حلال کی دلیل ہے اور تازہ خرما آنکھ کی روشنی اور مال حلال اور نیک فرزند کی دلیل ہے


خواب میں قینچی دیکھنا



خواب میں قینچی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مقراص (قینچی)خواب میں بانٹنے والا مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال یا کپڑا مقراض سے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ سب نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مقراض دی ہے یا اس نے خریدی ہے اگر اس کے لڑکا ہے تو اور لڑکا آئے گا اور اگر لڑکی ہے تو اور لڑکی آئے گی۔اور اگر مقراض کے دو ٹکڑے ہیں تو بھی یہی تاویل ہے۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مقراض دی ہے یا اس نے خریدی ہے یا اس نے پائی ہے۔ اگر اس کے پاس گھوڑا ہے تو اور گھوڑا خریدے گا پائے گا۔اور اگرا س کے پاس ملک ہے تو اور ملک پائے گا۔ علیٰ ہذا القیاس جو کچھ پاس ہے وہی کچھ اور ملے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مقراض نیک نام اور نیک اصل مرد ہے جو ان سے دوستی کرے گا اور اس کی دنیا اور دین کی زیادتی ہو گی۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مقراض دیکھنی تین وجہ پر ہے: (1) تقسیم کرنے والا مرد (2) مرد نیک اصل (3) نا موافق دوست ۔


Labels: