Thursday, February 23, 2023

خواب میں زمرد دیکھنا

خواب میں زمرد دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زمرد فرزند یا برا دریا مال حلال پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمرد اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا یا وہ بھائی سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے زمرد ضائع ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند مرے گا یا اس شخص کا مال تلف ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمرد خواب میں دیکھنا مذہب اور پاک دین پر دلیل ہے ۔ اور جس قدر زیادتی اور نقصان ز مرد میں ہو گا اس کی تاویل اس کے پاک مذہب کی طرف رجوع کرتی ہے ۔حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمرد کا دیکھنا کوئی نیک بات ہوتی ہے ۔ اما م جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ز مرد خواب میں پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)بھائی(۳)مال حلال(۴)کنیز(۵)نیک غلام اور جس قدر زمرد اچھا ہو گا ۔ اسی قدر بیان کی گئیں دلیلیں بہتر ہوں گی ۔

Labels:

خواب میں زلزلہ دیکھنا

خواب میں زلزلہ دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین حرکت کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے باشندوں کو باد شاہ سے رنج اور ملامت پہنچے گی ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لوگوں کو آفت پہنچے گی ۔اور اس ملک میں بیماری پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پھری اور زیرو بالا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بلا اور فتنہ پڑیں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین آہستہ ہلی ہے اور آدھی غرق ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس ملک میں ایسا بادشاہ آئے گا جو اس ملک کو عذاب دے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زلزلہ اور زمین کا غرق ہوتا دیکھنا بادشاہ کی طرف سے محنت اور بلائے عظیم پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فخسفنا بہ وبدارہ الارض(ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسادیا )بہر حال خواب میں زلزلہ اس ملک والوں کے لئے عذاب اور ملامت پر دلیل ہے۔

Labels:

خواب میں زکام ہونا

خواب میں زکام ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کو زکام کی بیماری ہے ۔ دلیل ہے کہ چند دن بیمار رہے گا اور جس قدر زکام زیادہ ہو گا ۔ بیماری زیادہ ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو زکام ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی پر غصہ کرے گا اور پھر جلدی صلح کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زکام تین وجہ پر ہے ۔ (۱)تھوڑی بیماری(۲)غصہ کرنا(۳)نفع پانا ۔

Labels:

خواب میں چیل دیکھنا

خواب میں چیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیل اس جگہ کے بادشاہ پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ چیل اس کی تابعدار ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بڑا آدمی ہو گا ۔ اگر یہی خواب حاملہ عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ لڑکا جنے گی جو بادشاہ کا مقرب ہو گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر خواب دیکھے کہ چیل اس کے ہاتھ سے اڑگئی ہے تو اگر اس کی حاملہ عورت ہے تو بچہ مرا ہوا پیدا ہو گا ۔ یا یہ کہ وہ دینا سے سفر کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)متواضع ہونا (۲)بزرگواری (۳)فرزند(۴)مال۔

Labels:

خواب میں ہڑتال دیکھنا

خواب میں ہڑتال دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ہڑ تال کھاتا ہے ۔ تو بیماری اور ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ہڑتال بیچتا ہے یا کسی کو دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیماری سے امن میں ہوگا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اسے ہڑتال ملی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسے بہت سامال ملے گا اور بیماری میں کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہڑتال کسی جگہ میں جمع کی ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر میں بیمار ہو گا ۔

Labels:

خواب میں خوبانی دیکھنا

خواب میں خوبانی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زرد آلو اس کے وقت پر اگر شیریں ہے تو جس قدر زرد آلو کھائے گا ۔ اس شمار پر اس کو دینار ملیں گے ۔ اور اگر زرد آلو ترش ہے ۔ تو بیماری اور غم کی دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب مین زرد آلو کا دیکھنا کنیز یا مال ہے ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے زرد آلو کی گٹھلی توڑ کر کھائی ہے ، جو تلخ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زرد آلو بے وقت بیماری ہے اور وقت پر اگر ترش ہے تو غم و اندوہ ہے اور اگر شیریں ہے تو منفعت ہے ۔

Labels:

Tuesday, February 21, 2023

خواب میں کوڑے لگنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوڑے لگے ہیں ۔ اس طرح کے مار کا نشان ظاہر ہے ۔ یا اس کو ستون سے باندھ کر اس قدر مارا ہے کہ اس کا خون نکلا ہے ۔ اس کی تاویل بد ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔اگر کوئی خواب میں کوڑوں سے پٹے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے خون نکلا ہے اور اس کا جسم بھی خون آلود ہو گیا ہے ۔ اور اگر اس کے جسم پر خستگی ظاہر ہو جائے ۔ دلیل ہے کہ اس قدر ہر ایک سے فائدہ پائے گا ۔اور بعض ، تعبیر نے بیان کیا ہے کہ نیا کپڑا پہنے گا ۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی پشت پو کوڑے لگے ہیں اور خون نکلا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب پر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر تازیانے لگے ہیں اور مارنے والے کا پتہ نہیں ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کوڑا مارا ہے ۔ اس طرح کہ کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ پراگندہ ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بے شمار تازیانے مارے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تازیانہ مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بد دین اور منا فق آدمی سے غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کو توال نے اس کو تازیانہ سے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو حکومت دے گا اور اس کا کام نیک ہوگا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے ڈھیلے سے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھیلا اس کی پشت پر مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کو رسواکرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی مردے نے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر سے نفع پائے گا ۔ یا گیا ہوا مال واپس ملے گا ۔ اور اگر دیکھے وہ مردہ ہے اور کسی نے اس کو مارا ہے ۔ تو یہ دین کی قوت کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مار کھانا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)نفع(۲)جھگڑا (۳)مشکل کام کاروشن ہونا (۴)سفر(۵)شرف اوربزرگی (۶)مال حرام ۔

Labels:

خواب میں زبور شریف دیکھنا

خواب میں زبور شریف دیکھنا

زبو ر ، حضرت دا ؤد علیہ السلام کی کتاب ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زبور شریف کا پڑھنا دلیل ہے کہ حق تبارک کی ط رف رجوع کرے گا اور نیک کام کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زبور کو ظاہری طورست پڑھتا ہے ۔دلیل ہے کہ زہدق تقوی اور خیرات کو ریاکاری اور نفاق سے کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرخواب میں دیکھے کہ زبور لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ جس سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ زبور پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کارو بار بہتر ہو گا ۔

Labels:

خواب میں زبرجد دیکھنا



زبرجد ایک قیمتی پتھر ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ زبر جد خواب میں دیکھنا ۔ خیر و عافیت ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا زبرجد ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے زبرجد ضائع ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زبرجد کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ ایک خوشی ۔ دوسرے مال اور تیسرے منفعت ۔


Labels:

Sunday, February 19, 2023

خواب میں زبان دیکھنا

خواب میں زبان دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ زبان کٹ گئی ہے ۔ اور کسی سے جھگڑے بغیر ناقص ہو گئی ہے اور دلیل ہے کہ وقت اس کی زبان بند ہو گئی ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان طول اور عرض میں زیادہ ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی زبان دلیل کے وقت مقابل پر جاری ہو گی اور بڑھے گی اور مخالف پر فتح پائے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے زبان دراز ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ سخن دراز ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کی دو زبانیں ہیں ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور دا نش عنایت عطا فر مائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی زبان قصد اّ کاٹ ڈالی تا کہ  کوئی بات نہ کرے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سے خطا جاری ہے ۔دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس سے حق تعالیٰ راضی نہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ میں زبان رکھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بات میں قوت اور دلیل ہے ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی زبان چوستا ہے ۔دلیل ہے کہ اس سے علم اور دانش حاصل کرے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی زبان گونگی ہو گئی ۔تو یہ اس کے دین اور دنیا کے فساد کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی درویش کی زبان کاٹ ڈالی ۔ دلیل ہے کہ درویش کو کچھ دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی عورت کی زبان کاٹی ہے دلیل ہے کہ اس کو بے ستر کرے گا اور اس کا راز ظاہر کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان تالو کو جالگی ہے ۔ دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی زبان قوی اور موٹی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مخالفت پر غالب آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان زخمی ہوئی ہے ۔دلیل ہے کہ کسی پربہتان باندھے گا ۔ یا جھوٹ بولے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان پر بال اگے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بات کی وجہ سے بلا میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سوج گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بات کی وجہ سے اس کو مال ملے گا ۔حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کی زبان کی دو شاخیں ہو گئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ وہ منافق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر زبان کے ہے ۔ دلیل ہے کہ تمام کاموں میں عاجز ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان کا سر نہیں ہے اور کٹا ہوا ہے کہ بات نہیں کر سکتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام وکیل کے ہاتھ سے پر آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان خشک ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ تاویل میں بد ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں زبان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)حکمت(۲)ر یاست(۳)ترجمان (۴)حاجت(۵)وکیل(۶) دوست۔ اور کئی زبانوں میں بات کر نے کا بیان حرف سین میں آئے گا۔

خواب میں کستوری دیکھنا

خواب میں کستوری دیکھنا

زباد ، کستوری مش کی بلائی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ زاب داس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ با ادب اور صاحب عقل ہو گا ۔ اور دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور ثنا کریں گے ۔ اگر دیکھے کہ زباد سے خوشبو آتی ہے ۔دلیل ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ زباد سے کسی کی خو شبو نہیں آتی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ نیکی کرے گا اور اس پر کچھ منت اور احسان نہ رکھے اور اگر دیکھے کہ زباد کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند با ادب ودانش ہوں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زباد چاروجہ پرہے۔ (۱)ادب(۲)دانش(۳)نیک کام (۴)پسندیدہ عمل۔

Saturday, February 18, 2023

خواب میں گھٹنا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں گھٹنے کی اصل صاحب خواب کی عیش ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا زانو قوی اور مضبوط ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں قوت اور اس کا عیش فراخ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گھٹنے کے بل راستہ چلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا اور اس کی عیش تنگ ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھٹنے کی آنکھ ضعیف یا ٹوٹی ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا تباہ ہوئے اور اگر دیکھے کہ چشمہ اس کے گھٹنے کا گرا پڑا تو دلیل یہ ہے کہ جو سرمایہ اس کے پاس ہے اس کے ہاتھ سے نکل جائے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زانو لوگوں کا کسب اور عیش ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو سخت اور قوی ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کسب اور عیش زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھٹنا ضعیف ہو گیا ہے ۔




دلیل ہے کہ اس کے کسب اور معیشت میں ضعف اور منقطع ہو جائیں گے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زانو رنج اور مشقت اور غم کی جگہ ہے اور جو شخص زانو میں کمی پیشی دیکھے ، اس کی تاویل او پر بیان ہو چکی ہے ۔

خواب میں پھٹکڑیاں دیکھنا

 پھٹکڑی کی قسمیں ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ تمام پھٹکڑیوں سے سبز بہتر ہے ۔ اس کے بعد سفید اور زرد بیماری ہے اور سیاہ مصیبت ہے ۔ اور پھٹکڑی کا کھانا موت پر دلیل ہے ۔ اور رنگ کپڑے وغیرہ کا بھی اسی تاویل میں ہے ۔ اور دین میں پھٹکڑی دیکھنے کا کچھ بھی نفع نہیں ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں پھٹکڑی چار وجہ پر ہے ۔ (۱)غم واندوہ(۲)بیماری(۳)مصیبت(۴)عورتوں کی وجہ سے جھگڑا ۔

Sunday, February 5, 2023

خواب میں جونک دیکھنا

خواب میں جونک دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جونک کو دیکھنا لالچی دشمن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے جسم سے خون چوستی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غلبہ پائے گا اور جس قدر خون چوسا ہے اسی قدر اس کے مال سے نقصان ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے گلے میں گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس کے گھر کے اندر اس کے ساتھ بیٹھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جونک کو اس نے اپنی عضو بند سے جدا کر دیا اور مار ڈالا تو دلیل یہ ہو کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جونک عیال ہے جو دوسروں کا مال کھاتا ہے ۔اور اگر دیکھے کہ بہت سی جونکیں جمع ہوئیں ہیں اور اس کا خون چوستی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس خون کے اندازے کے مطابق اس کے مال کا نقصان ہو گا حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر جونک ہے اور اس کا خون چوستی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے اس کو نقصان پہنچے گا ۔

Saturday, February 4, 2023

خواب میں قید خانہ دیکھانا خواب میں جیل دیکھنا

خواب میں قید خانہ دیکھانا          ، خواب میں جیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ وہ قید خانے میں اور قیدیوں کو نہیں دیکھا ہے تو یہ اس کی ہلاکت پردلیل ہے ۔ اور اگر قید خانہ معلوم ہے تو غم واندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ قید خانے کی بیڑی اس کے پاؤں میں پڑی تھی ۔دلیل ہے کہ اس کا کام دیر تک رہے گا اور غم وفکر میں ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب دیکھنے والا پارسا نہیں ہے ۔ تو اس کو دین کے شغلول سے غم و اندوہ حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی مرد بیڑی لگے ہوئے جارہا ہے دلیل ہے کہ اس کا کیا ہوا کام پورا ہو جائے گا ۔ حضرت جعفر صادق ؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایسا قید خانہ دیکھنا جو معلوم ہے ۔ مردا پانے پر دلیل ہے اور عاقبت نیک ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ قال رب السجن احب الی مھاید عوننی الیہ(کہ خواب میں قید خانہ زندوں کی قبر ہے اور بلا کی منزل ہے اور دوستوں کی آزمائش اور دشمنوں کی خوشی ہے ) اور اگر دیکھے کہ قید خانے میں گیا ہے اور جلدی نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ پوری مراد پائے گا ۔ حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے کہ خواب میں قید خانہ قبر ہے ۔

خواب میں کوا دیکھنا

خواب میں کوا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوا فاسق اور بد دین اور جھوٹا آدم ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی ایسے آدمی سے ملے گا جس کو کوے کی صفت ہو گی اور بے ہودہ کام میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کافر اور فسادی لوگ اور چور جمع ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے گا شکار کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی جگہ سے جھوٹ کے ساتھ مال پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوے کو خواب میں دیکھنے کی تاویل ہند وستانی کنیز ہے اور خواب میں بہت سے کوے دیکھنا لشکر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا چمڑا اتارا ہے ۔دلیل ہے کہ مسا فر عورت سے زنا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر والوں کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کو ے ہوا میں آتے ہیں ۔ اور گزرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں ان کووؤں کے برابر لشکر آئے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کوا اور چکور دونوں اس کے شلوار میں تھے دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ فساد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کے ساتھ جماع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ چور آدمی کو بند کرے گا ۔


Labels:

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونا

خواب میں لڑکی کا پیدا ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے یا اس کے پاس ہے دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور اپنوں سے خوش ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ا گر بادشاہ کی عورت دیکھے کہ اس کو لڑکا پیدا ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا شوہر خزانہ پائے گا ۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خوب ہو گا ۔ اور اگر کنواری لڑکی کو دیکھے کہ اس کو لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عزت کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ اور اسی دن اس نے اس کے ساتھ بات کی ہے ۔ یہ صاحب خواب کی موت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی نسل سے فرزند ہو گا جو قوم کا سردار ہو گا ۔

Labels: