Tuesday, August 29, 2023

خواب میں بھیک مانگنا


خواب میں بھیک مانگنا


حضرت بن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ وہ بھیک مانگتا ہے اور کچھ طلب کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خرو منفعت بہت ہو گی اور ہر ایک کے ساتھ مزے سے زندگی بسر کرے گا۔ لیکن لوگ اس کو ملامت کریں گے اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے دروازوں سے بھیک مانگتا ہے اور اس کوکوئی کچھ نہیں دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھیک مانگنا چار وجہ پر ہے۔ (۱) خیرات (۲) منفعت(۳) معیشت(۴)عزت اور مرتبہ۔


Labels:

خواب میں بوتل دیکھنا

خواب میں بوتل دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوتل خادم ہے کہ جس کی سپرد گھر کی چابی ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بوتل ہے اور اس میں پانی یا گلاب یا ایسی چیز ہے جس کا کھانا حلال ہے اور اس نے کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کو خادم سے کوئی چیز حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کے بوٹل ٹوٹی ہوئی ہے یا ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بھاگے گا۔ 

Labels:

خواب میں شکار کرنا

خواب میں شکار کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ پہاڑی بکری یا گائے یا گور خر وغیرہ کا شکار کرتا ہے اور گوشت کھاتا ہے ۔ یہ سب بہتری پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شکار کو گرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال غنیمت یعنی لوٹ کا مال پائے گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس شکار کو جھال سے پکڑ یں یا پھندے سے پکڑ یں دلیل ہے کہ نقصان ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں شکاری اپنے معاش اور روزی کو تلاش کرنے والا ہے ۔

Labels:

خواب میں گیدڑ دیکھنا

خواب میں گیدڑ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ گیڈر کی طلب میں پھرتا ہے اور حیران ہے اور پکڑ نہیں سکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گیڈر اس کے ساتھ کھیلتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عورت پر عاشق ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ گیڈر کا گوشت کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا ۔ اگر قرض دار ہے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور گیڈر کے بال اور چمڑا اور ہڈی سب کچھ خواب میں مال ہے ۔

Labels:

خواب میں پھیپھڑا دیکھنا

خواب میں پھیپھڑا دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں پھیپھڑا شادی اور خوشی ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی کو اس نے پھیپھڑا دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بھلائی پہنچائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کچایا پکا ہوا پھیپھڑا کھایا ہے ۔ ایسے جانور کا کہ جس کا گوشت حلال ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل ہو گا ۔

خواب میں کسی کام میں شرم آنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ شرم ایمان سے ہے ۔ چنانچہ آنحضرت نے فرمایا ہے ۔ الحیاء من الایمان(حیاء ایمان سے ہے) 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی کام میں شرم کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کام میں خیر اور صلاح ہو گی اور ایمان کی زیادتی ہو گی ۔ اور کسی کام میں شرم رکھنا کہ جس کام میں خیر و صلاح ہے ۔ نقصان ایمان پر دلیل ہے ۔


Saturday, August 26, 2023

خواب میں شہادت پانا

خواب میں شہادت پانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ وہ کوئی سچائی کو ظاہر کر رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا ۔ اور اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر مصلح ہے اور دیکھے کہ کوئی سچی گواہی ادا کر رہا تھا ۔دلیل ہے کہ موت کے وقت شہادت پائے گا ۔ اور اگر صاحب خواب مفسد ہے دلیل ہے کہ توبہ کرے گا اور گناہ سے پشیمان ہو گا ۔ اور اگر خواب دیکھنے والا مشرک ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا اور اس کی عاقبت بخیر ہو گی ۔

Labels:

خواب میں تیرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب کے اندر صاف پانی میں تیرنا حیلے اور تدبیر کے ساتھ کسب کی طلب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ صاف پانی میں تیرتا ہے اور ڈوب گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے مال میں غرق ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ دریا میں تیرا ہے اور کنارے پر نہیں جاسکا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو عمل سے روکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تیرنا اس پر آسان ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام آسانی سے ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر تیرنا مشکل ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں مشکل ہو گی ۔اور اگر دریا کا کنارہ نہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ قید ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی نے اس پر غلبہ کیا اور وہ اس میں مر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمنوں کے ہاتھ میں ہلا ک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ ڈوبنے میں نجات پائی ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں سے سلامتی پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو پانی نیچے ڈوبا لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم لاحق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے سے زمین پر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دریا میں تیر کر باہر نکلا ہے اور کپڑ ے پہنے ہیں دلیل ہے کہ بادشاہ کے کاموں سے خلا صی و نجات پائے گا ۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر سے تیر کر نکلا ہے اور کنارے پر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل سے نجات پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو دلیل ہے کہ شغل میں رہے گا ۔

Labels:

خواب مِیں شمع دیکھنا

خواب مِیں شمع دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع دولت ہے اور عزت اور مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراخی ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس روشن شمع ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کرے گا اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے او ر تمام گھر اس سے روشن ہے ۔دلیل ہے کہ اس سال اس پر نعمت فراخ ہو گی اور اس کی تجارت جاری ہو گی ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ اس کی عورت با جمال اور خوبصورت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کرکے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شمع چاندی کے شمع دان کے ساتھ ہے ۔ دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا ۔ اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ شمع دان تابنے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان پیتل کا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑوں کا اصل سے عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان لوہے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ مضبوط اصل کی عورت کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ شمع دان مٹی کا ہے ۔ دلیل ہے کہ عام لوگوں میں سے کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر دیکھے کہ روشن شمع اس کے ہاتھ پر رکھی ہے ۔ اور اچانک گل ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شع روشن اس کے ہاتھ میں ہے اور کسی نے اس کو بجھا دیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس پر کوئی شخص حسد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع کی روشنی شمع کی روشنی سے کم ہو ئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا ۔حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ روشن شمع اس کے ہاتھ میں ہے کہ اگر عورت رکھتا ہے تو اس کا لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر کسی شہر میں بہت سی شمعیں روشن دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کا بادشاہ عادل اور منصب ہو گا اور قاضی منصب اور زاہد دانشمند ۔اور اس شہر میں بہت خوشی ہو گی ۔ اور اگر مسجد میں سی شمعیں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لو گ عبادت اور تحصیل علم میں پوری طرح سے مشغول ہوں گے ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ (۲)قاضی (۳)فرزند (۴)دلہن (۵)حکومت (۶)سرداری (۷)سرائے (۸)شا دی (۹)تونگری (۱۰)علم(۱۱)عیش (۱۲)کنیز (۱۳)عورت (۱۴) دیکھنے والے پر د لیل ہے ۔


Labels:

خواب میں شلغم دیکھنا

  خواب میں شلغم دیکھنا

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں شلغم غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو شلغم دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو وہ رنج پہنچائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پختہ شلغم کچے سے بہتر ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شلغم اپنے آپ سے دور کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم واندوہ سے خلاصی پائے گا ۔

Labels:

خواب میں معطل ہونا

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا جسم شل ہو گیا ہے ۔ اور گھر کے گوشے میں گرا پڑا ہے اور اٹھ نہیں سکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ برے کاموں سے توبہ کرے گا ۔اور اگر صاحب خواب مفسد ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔






Labels:

Friday, August 25, 2023

خواب میں شیر خشت دیکھنا

خواب میں شیر خشت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں شیر خشت حلال روزی ہے ۔اور اگر دیکھے کہ میں شیر خشت جمع کی ہے دلیل ہے کہ سفر سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر خشت کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ عیاں پر مال خرچ کرے گا اور عوض پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شیر خشت ہے ۔ دلیل ہے کہ تجارت سے نفع پائے گا حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں شیر خشت تین وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حلال(۲)فراخی عیش (۳)دل کی مراد پانا ۔

Labels:

خواب میں کچھ توڑنا

خواب میں کچھ توڑنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز توڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اسکا نقصان ہو گا ۔ اگر ٹوٹی ہوئی چیز کسی دوسرے کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان صاحب خواب پر لوٹ آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اعضاء میں سے کوئی عضو ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کہ کسی خویش کو جو اس عضو سے تعلق رکھتا ہے غم اور مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ گانے کے ساز جیسے چنگ اور باب اور طنبو ر اور بانسری میں سے کسی کو توڑا ہے تو یہ فعل خوشی پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں شکر کرنا

خواب میں شکر کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہے اور اس کے دین کی درستی اور قوت اور مرتبے اور مال اور دونوں جہان کی سعادت پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ (اگر تم شکرکرو گے ۔ تو میں تم کو اور زیادہ دوں گا )

Labels:

Monday, August 21, 2023

خواب میں بوتل دیکھنا

خواب میں بوتل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں بوتل عورت ہے اور کہتے ہیں ۔کہ خادم ہے جو عورتوں کی خدمت کرتا ہے ۔ لیکن پائیدار نہیں ہوتا ہے ۔ اگر میں دیکھے کہ کسی نے خالی بوتل دی ہے ۔ دلیل ہے کہ درویش عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس بوتل میں روغن گل بنفشہ ہے ۔ تو دیندار عورت پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں بوتل روغن کی مالدار عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں سے روغن سر پر ملا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کے مال سے اس کو کچھ ملے گا۔ اور اگرد یکھے کہ بوتل میں سے شربت پیا ہے جیسے شربت سیب اور شربت انار وغیرہ ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا ہل ملے گا۔ اور اگر دیکے کہ بوتول سفید بلور کی اور پاکیزہ ہے ۔ دلیل ہے کہ پار سا اور خوبصورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بوتل ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بوتل ضائع ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔
 حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بوتل ہے ۔ اور اس میں گلاب یا کوئی میٹھی چیز ہے ۔ دلیل ہے کہ خوش طبع اور موافق عورت چاہے گا۔ اور اگر گلاب یا کوئی میٹھی چیز ہے دلیل ہے کہ خوش طبع اور موافق عورت چاہے گا۔ اور اگر گلاب ترش دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر بوتل میں کوئی اچھی چیز دیکھے ۔ دلیل ہے کہ پارسا اور خوبصورت عورت کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بوتل دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)با جمال عورت(۲)کنیز(۳)گھر کا خادم ۔

Labels:

خواب میں انگور کا شیرہ دیکھنا

خواب میں انگور کا شیرہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعلیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں انگور کا شیرہ دنیا کی خیر اور منفعت ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ (اس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اور اس سے نچوڑتے ہیں)۔ اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کو مقرب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ شیرہ کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر حلال روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیرہ مزہ میں رش ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور محنت سے روزی حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس شیرہ ہے تو خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ انگور سے شیرہ نچوڑتا ہے اور تلف کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا ۔ اور شیرہ جس قدر تازہ اور شیریں ہو گا اس کی منفعت زیادہ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں شیرہ چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حلال(۲)بہت سی نعمت (۳)علم و حکمت (۴)بغیر محنت کے نفع ۔

Labels:

خواب میں فصیل دیکھنا


خواب میں فصیل دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شہرستان کے اندر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین مضبوط ہو گا اور اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شہرستان میں ساکن ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں ہو گا اور خیر ونفع پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شہرستان خواب میں سات وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ (۲)رئیس(۳)عام لوگ (۴)دین کی قوت (۵)امن (۶)فتح پانا (۷) کاموں کی مضبوطی ۔


Labels:

Sunday, August 20, 2023

خواب میں شیر دیکھنا


خواب میں شیر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شیر دشمن ہے اگر دیکھے کہ شیر کے ساتھ جنگ کی ہے ۔ دلیل ہے کہ شمن سے جھگڑا کرے گا ۔ اور جس کو فتح ہو گی وہی غالب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کے نشان پر گیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے ڈرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ شیر سے بھاگا ہے اور شیر اس کو تلاش کر تا ہے دلیل ہے کہ جس سے ڈرتا ہیے اس سے امن میں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کا گوشت کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ ہوں سے مال حاصل کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور شیر کا گوشت کھانا بادشاہ سے خلعت پانا ہے ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شیر بادشاہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کے جسم سے کوئی چیز پکائی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے اور اس نے کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کے مال سے کچھ کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر سے جماع کیا ہے دلیل ہے کہ بری عادتوں سے نجات پائے گا۔اور مراد کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کو بغل میں پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نرشیر اس سے جماع کرتا ہے دلیل ہے کہ باشادہ سے زلت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیر اس کے پیچھے سے آکر آگے سے نکل گیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر میں دیکھے کہ اس نے شیر کا دودھ پیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو شیر دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہی دے گا یا اپنی ملک میں سے کوئی ولایت دے گا ۔اور اگر دیکھے کہ شیر کے سر پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی دولت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں نرشیر بادشاہ ہے ۔ اور میں شیر ملکہ ہے ۔ اور اگردیکھے کہ شیرنی کا دودھ نکالا ہے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ کا منشی ہو گا۔ اور اگر بڑھیا عورت یہی دیکھے تو بادشاہ کے فرزند کی دایہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کو پشت سے پکڑا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیر نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ دشمن سے نقصان اٹھائے گا۔حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شیر نے اس کو بغل میں پکڑا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا ۔ا ور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بادشاہ کے غصہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ کا معتمد ہو گا ۔ لیکن میں شیر کا چمڑا اور گوشت اور ہڈی وغیرہ دشمن پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو آسانی سے قابو میں لائے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں شیر کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ(۲)مرددلیر (۳)زبردست دشمن ۔


Labels:

خواب میں شوربا دیکھنا

خواب میں شوربا دیکھنا

حضرت ابن رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں شوربا اگر گوشت کے ساتھ ہے اور اس کا عمدہ مزہ با ذائقہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو منفعت حاصل ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعلیہ نے فرامایا ہے کہ اگر شوربا گوشت کے ساتھ ہے اور خوب پکا ہوا ہے تو نیک ہے اور اگر گوشت غلیظ کے ساتھ ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔


Labels:

خواب میں شھر دیکھنا

خواب میں شہر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا ۔ اور دین کا کام پورا ہو گا اور اپنی مراد کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے باہر آیا ہے ۔ یا اس کو کسی نے شہر سے نکالا ہے ۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو کنگرے پر یا شہر پر دیکھے تو اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا اور اس کی عورت دوسرا شوہر کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کسی شہر میں مقیم ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جدا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ مسلمانوں کے شہر سے کا فروں کے شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سچے دین سے جھوٹے دین کی طرف مائل ہو گا ۔ اور ممکن ہے کہ کافر عورت سے شادی کرے گا ۔اور اگر گرم ملک کے شہر میں برف اور سردی دیکھے تو قحط اور تنگی پر دلیل ہے ۔ اور اگر کسی سرد ملک کے کسی شہر میں یہ دیکھے تو دلیل اس کی فراخی اور ارزانی نمت پہ ہو گی او اگر دیکھے کہ کسی شہر میں گیا ہے اور وہ شہر کو پسند آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے شہر میں گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکو خیر ومنفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے گاؤں کو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکی مراد پوری نہ ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ربنا اخرجنا من ھذہ القریتہ الظالم اھلھا(اے خدا ! ہم کو اس بستی سے نکال کہ جس کے اہل ظالم ہیں) اور اگر دیکھے کہ شہر میں گم ہو گیا ہے ۔تو اس کی تاویل نیک ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں کسی شہر میں گئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں فتنہ اور بلا پڑ ے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں آراستہ عورتیں آئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت اور فراختی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتیں شہر کے اندر گئی ہیں۔دلیل ہے کہ بادشاہ کے غلام وہاں جائیں گے اور ظلم اور بے انصافی کریں گے اور اگر دیکھے کہ عورتیں منہ باندھ کر شہر کے اندر گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں ناخوش باتیں جائیں گی ۔ اور اگر میں کسی شہر کی مشرقی جانب دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مغربی جانب سے بہتر ہے ۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر میں ہندوستان کا شہر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بد ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو بلغار اور شقامان کے شہروں میں دیکھے ۔دلیل ہے کہ اس پر خیانت ہو گی اور اس کے کام پوشیدہ ہو نگے ۔ اور اگر اپنے آپ کو ماور النہر کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ اور امن پائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو خوارزم میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بند ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو عراق کے شہروں میں دیکھے دلیل ہے کہ دوست اور مراد پائے گا۔ اور اگر قاپنے آپ کو خراسان کے شہروں میں دیکھے تو اس کا کام آسانی سے پورا ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو شہر فارش میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت پار سا لوگوں سے ہو گی ۔ اور اگر اپنے آپ کو کرمان کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا بڑا کنبہ ہو گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو حجاز کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر اپنے آپ کو یمن کے شہر میں دیکھے تو سلامتی اور امن پر دلیل ہے ۔ اور اگر آپنے آپ کو مصر کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو آزر بائی جان کے شہروں میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ کاموں میں رنج اور بلا اور تکلیف اٹھائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو آرمینیا کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر اپنے آپ کو مغرب کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں نقصان پڑے گا ۔ اور اگر اپنے آپ کو فرنگ کے شہروں میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے کام نیک ہوں گے ۔ لیکن اس کا دین ضعیف ہو گا اور اگر اپنے آپ کو شیروان کے شہروں میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔

Labels:

خواب میں شہد دیکھنا

خواب میں شہد دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شہد موم کے ساتھ ہے اس کی تاویل میراث یا غنیمت حلال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اسی قدر کہیں سے میراث پائے گا ۔ جو حلال ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایاہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم و دانش حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس شہد میں سے لوگوں کو دیتا ہے اور وہ کھاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ حاصل کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تونفع نہ پائے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ شہد تاویل میں قرآن مجید ہے حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد پانچ وجہ پر ہے ۔(۱)میراث (۲)غنیمت(۳)علم(۴)قرآن مجید(۵)فراخ روزی ۔

Labels:

خواب میں پل صراط دیکھنا

خواب میں پل صراط دیکھنا

صراط، رستہ ، پل صراط ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ رستے پر کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ خراب کام اس کے ہاتھ پر درست ہو ں گا۔ کیونکہ صراط سیدھا راستہ ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔(اور تجھ کو سیدھا راستہ دکھائے گا۔) اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑی مصیبت اور موت سے امن میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے دوزخ میں گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج و بلا اور مصیبت میں گھرے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزرا ہے دلیل ہے کہ رہ آخرت اورنیک عمل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں پل صراط دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱) راہ راست(۲) مشکل کام (۳)خوف (۴)بادشاہ کی طرف سے آرام (۵)گناہ (۶)نفاق

Labels:

خواب میں صدقہ دینا

خواب میں صدقہ دینا

صدقہ دینا ، اس میں اہل تعبیر اختلاف ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوئی عالم صدقہ دے رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے علم سے لوگوں کو نفع پہنچے گا ۔ اور اگردیکھے کہ بادشاہ صدقہ دے رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت منفعت ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ کوئی پیشہ ور صدقہ دے رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کہ شاگردوں کو کام سکھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں صدقہ دینا امن اور رنج سختی سے خلاصی ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر قرض دار دیکھے کہ صدقہ دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ قرض سے سر خروہ ہو گا۔ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا ۔ اگر قیدی ہے تو خلاصی پائے گا۔ اور اگر ملحد دیکھے کہ صدقہ دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا۔ حاصل یہ ہے کہ میں صدقہ دینا دونوں جہان کی سعادت ہے ۔

Labels:

خواب میں سیپ دیکھنا


خواب میں سیپ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں سیپ عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی پاس سیپ ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیپ ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بھاگے گا۔


Labels:

خواب میں ہمراہی دیکھنا

خواب میں ہم سفر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مصلح اور پار سا آدمی کی  صحبت دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی زندگی دیانت اور درستی سے ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تباہ کاری اور فساد پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کی ہمراہی بادشاہ کے ساتھ ہے ۔ دلیل ہے کہ علم اور عقل پائے گا۔ اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر اپنی ہمراہی مشرک آدمی کے ساتھ دیکھے تو اس کو توبہ کرنی چاہیے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی سردار کی ہمراہی میں ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا پر معزور ہو گا۔

Labels:

خواب میں لپائی کرنا

خواب میں لپائی کرنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے لپائی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں سے پاکیزہ بات کرے گا اور میں کہ گل کرنے والا خوش طبع شخص ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کسی کیلئے لپائی کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مدد کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں لپائی کرنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)پاکیزہ بات(۲)امداد کرنا (۳)اس شخص کی رضا کو ڈھونڈنا ۔

Labels:

Sunday, August 13, 2023

خواب میں ضعیف ہونا

خواب میں ضعیف ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں ضعیفی مرتبہ کا نقصان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے  دلیل ہے کہ اس کا دین کمزور اور ضعیف ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خادمہ بیمار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مربتہ کم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کرے گا۔اور اگر میں دیکھے کہ اس کی گردن ضعیف ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ امانت دار کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے مہرے کمزور ہوئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور اگرد یکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے دلیل ہے کہ اس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے دلیل ہے کہ تدبیر اور رائے بیکار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پستان ضعیف ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیمار ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقآن ہو گا۔ اور اگرد یکھے کہ اس کا جسم ضعیف ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔

خواب میں ٹکسال کا کام کرنا

خواب میں ٹکسال کا کام کرنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں ٹکسالی ایسا شخص ہے کہ اپنی باتوں کو آراستہ کر کے فخریہ بیان کرتا ہے ۔ اور اگر میں دیکھے کہ ٹکسال کا کام کرتا ہے ۔ دیل ہے کہ چند بیت اصل باتوں کو آراستہ کر کے لطیف اور شیرین بنا کر کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درم بناتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سخت اور نا خوش باتیں کرے گا۔ جن کو سن کر لوگ آزردہ خاطر ہو ں گے ۔

خواب میں پیسہ دیکھنا

خواب میں پیسہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیسہ جنگ اور خصومت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس پیسہ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پیسے ہیں ، دلیل ہے کہ سخت غم میں مبتلا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پیسے اپنے گھر سے باہر ڈالے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم اند وہ سے نجات پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیسہ دیکھنا مفلسی پر دلیل ہے ۔

Labels:

Wednesday, August 2, 2023

خواب میں صبح دیکھنا

خواب میں صبح دیکھنا

حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ صبح صادق سے جہان روشن ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے رہنے والوں کو امن حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ صبح کے بعد تاریکی ہوئی ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ پوپھوٹی ہے اور سرخ ہے کہ زمین اس کے عکس سے سرخ ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں قتل اور خوں ریزی ہو گی ۔ اور اگر صبح کا رنگ زرد دیکھے تو بیماری پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں صبح کا دیکھنا اس ملک کے لوگوں کی قوت اور دین کی صلاحیت پر دلیل ہے ۔

Labels: