Sunday, July 28, 2019

خواب میں لڑکی کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا اس کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے ۔ تو غم کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی کی گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کسی کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس آدمی سے خوشی پہنچے گی ۔

خواب میں دھونی دیکھنا

اور اگر دیکھے کہ اپنے نیچے عود کی دھونی کی ہے ۔ یا خوشبو دار چیزوں میں سے کچھ رکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سب سیکھے گا اور اس سے نفع پائے گا ۔ اور لوگوں سے خوشی اور عیش کے ساتھ گزارے گا ۔ اور اگر ناخوشبو ہے تو اس کے خلاد تاویل ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دھونی تین وجہ پر ہے ۔ (۱) کسب ومعیشت (۲)خیر ومنفعت (۳)اچھی بنیاد۔

Friday, July 26, 2019

خواب میں ہاتھ دیکھنا




خواب میں ہاتھ دیکھنے کی تعبیر




حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی تاویل بھائی ہے اور بائیں ہاتھ کی تاویل بہن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ دراز ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے بھائی یا اس کے شریک کا م نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ پھر چھوٹے ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا بھائی اور بہن اس سے منہ موڑیں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ کوتاہ ہو گئے ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے بھائی اور بہن سے نفع واپس لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ کٹے ہوئے اور گرے ہوئے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کے بھائی اور بہن اس کی زندگی میں جدا ہو جائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ سینے پر رکھے ہوئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اپنے دوستوں کے لیے غم کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے درمیان ہے اور تالیاں بجاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تنہاہاتھ مارتا ہے اور خوش ہوتا ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ قاضی نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے ۔ تو حضرت ابن سیرین ؒ کے قول کے مطابق اس کا بھائی یا بہن یا فرزند مرے گا ۔ اور اگر اس کے دونوں ہاتھ کاٹے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور مراد سے باز رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ایک ہاتھ کے ساتھ دوسرے ہاتھ کا چمڑا اتارا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ چھری سے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑ اکرے گا یا اس کا دل کسی میں مشغول ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فقطعن ایدیھن(انہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے) اور اگر دیکھے ک اپنی ہتھیلیاں ایک کو دوسری سے دھوتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی خویش عورت سے نکاح کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک ہاتھ کاٹا ہے اور اس کو پھانسی دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے امیر معزول ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ چوپاؤں کی طرح ہاتھ پاؤں سے چلتا ہے اور منہ آسمان کی طرف کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ محال آرزوڈھونڈے گا اور مشکل سے پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ مادرزاد خشک ہے ۔ دلیل ہے کہ صد قہ دینے اور کار خیر سے عاجز ہو گا ۔ 




حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ کو سوئی سے درست کئے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی ہمت علم اور دانش کی تعلیم پر ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ دایاں ہاتھ کٹا ہے یا بایاں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ جب اس کا ہاتھ کٹا ہے ، وہ قرآن مجید پڑھتا تھا ۔ دلیل ہے کہ اس کا ہاتھ گناہ سے رکے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں ہاتھ کٹا ہوا دلیل ہے کہ عمردراز ہو گی اور گناہ ترک کرنا اور کار خیر میں مشغول ہونا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ کسی گناہ کے باعث کاٹا گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ دروغ گو ہوئے اور بے دیانت بھی ہوئے ۔ 




حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ حلقہ کی طرح گردن میں ڈالا ہوا ہے ۔ تو نیک کام نماز اور طاعت اور حج اور جہاد اور نیک کام بجا لانے پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ کاٹا گیا ہے ۔دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ بادشاہ وقت کے جسم پر بدل کر لگایا گیا ہے ۔اگر بادشاہ مصلح ہے ۔تو خیرات اور دین کی صلاحیت پر دلیل ہے اور اگر بادشاہ مفسد اور بے دین ہے تو اسکے دین کی شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے بہت لمبا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ قوت اور مرتبہ زیادہ ہو گا اور جو کچھ طلب کرے گا پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ دونوں ہاتھوں پر چل رہاتھا ۔ دلیل ہے کہ اس کو اپنے کام پر بھروسہ ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اپنوں سے نفع پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش خوش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے دوست کے لیے ہاتھ میں مروارید باندھ کر رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ سارا قرآن ناظرہ پڑھے گا ۔








حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ بادشاہ کے ہاتھ جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بایاں ہاتھ سنہری ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی دولت زائل ہو جائے گی اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ صابون اور سجی سے دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ نا امید ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جس جانور کی تاویل نیک اس کے بائیں ہاتھ سے نکلا اور دا ئیں ہاتھ سے باہر گیا ہے ۔ یا دائیں ہاتھ سے نکلا اور بائیں ہاتھ سے باہر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اور اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔ اور اگر وہ جانور تاویل میں بد ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کمزور پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ خشک ہو گیا ہے ۔ تو اس کے فساد صحبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کسی زندہ یا مردہ نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہے یا اس کی گردن میں ہاتھ ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مشرک کے ہاتھ میں کڑے ڈال رہا ہے تھا دلیل ہے کہ وہ مشرک اس کے ہاتھ پر اسلام لائے گا ۔ 






حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہاتھ کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے ۔ (۱)بردار (۲)بہن (۳)شریک (۴)دوست (۵)فرزند (۶)رفیق (۷)قوت (۸)توانائی (۹)ولایت (۱۰)مال (۱۱)محب (۱۲)پیشہ اور صنعت وغیرہ۔




Labels:

Thursday, July 25, 2019

خواب میں ڈانس کرنے کی تعبیر



خواب میں ڈانس کرنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں نا چنا غم واندوہ اور مصیبت ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بیماری ہے ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مردوں کو جیل خانہ سے رہائی ہے ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں ناچنا عورتوں کے لیے رسوائی ہے اور مردوں کے لیے مصیبت ہے ۔ لیکن صوفیوں اور ناچنے وا لوں کے لیے غم واندوہ نہیں ہے ۔ اور خواب میں ناچنے وا لا ایسا مرد ہے جو اپنی اور دوسروں کی مصیبت میں ہمیشہ رہتا ہے ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں ناچنا غم اور مصیبت ہے ۔


Labels:

Tuesday, July 16, 2019

خواب میں رات دیکھنا

خواب میں رات دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ سیاہ اور بری رات ہے ۔ اس کی تاویل غم و اندوہ ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رات روشن اور چاندنی ہے ۔ تودلیل ہے کہ عیش اور خوشی ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کالی رات میں چلتا ہے اور راہ اس پر دشواری ہے اور سیدھے راستے کی نیت پر چلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دین کے با رے میں استقامت حاصل ہو گی ۔

خواب میں چرواہا دیکھنا



خواب میں چرواہا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں بیل یا بکری یا گدھے وغیرہ کو چروا ہے کو دیکھے تو ہر ایک چیز کی تعبیر اس کے قدر کے مطابق ہے ۔ گھوڑے کا چرواہا ولایت اور بزرگی پر دلیل ہے ۔ اور گدھے کا چروا ہاتخت پر دلیل ہے۔اور بیل کا چرواہا سفارت اور نعمت اور فراخی پر دلیل ہے ۔ اور بکری کا چرواہا روزی حلال اور مال اور نعمت پر دلیل ہے ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چو پانی کرتا ہے اور بھیڑیا اس کے گلے سے ایک بکری کہ لے گیا ہے ۔دلیل ہے کہ بادشاہ اس ملک کو برباد خراب کرے گا اور رعیت کاحال تباہ ہو گا ۔ 


حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بکریوں کی چوپانی کرنی دلیل ہے کہ ان بکریوں کے شمار پر ایک پر سردار ہو گا۔ اگر دیکھے کہ گڈرئیے نے اس کو کچھ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی سردار سے فائدہ پہنچے گا ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گڈر یانا صح مرد ہے اور لوگوں کے مال کا محافظ ہے ۔ اور ہر ایک کام کی بہتری لوگوں کو ظاہر کرتا ہے ۔


Labels:

خواب میں شطرنج دیکھنا

خواب میں شطرنج کھیلنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں شطرنج کھیلنا بہتان اور جھوٹی بات ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شطرنج کھیلنے میں مخالف کو مغلوب کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی جھوٹ سے غلبہ کرے گا اور اس کو تہمت لگائے گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب شطرنج کا کھیلنا لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں شطرنج کھیلنا بھلائی اور خیر او ر نفع نہیں ہے ۔

Labels:

Monday, July 15, 2019

خواب میں طوطا دیکھنا




خواب میں طوطا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں طوطا فرزند یا غلام ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ طوطا اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا کہ جس سے لو گ تعجب کریں گے ۔ اور مادہ طاطا دوشیزہ لڑکی ہے ۔ اور زمردین رنگ کا طوطا دین کی پاکی پر لیل ہے یا پار سا غلام ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مادہ طوطے کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی منہ میہں مقعد سے طوطا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ جو اس کی شان میں بری باتیں کہا کرے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طوطا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند اور غلام  (۲)کنواری لڑکی (۳)پارسا شاگرد۔



Labels:

خواب میں کجھور کا پھول دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ایک پھول کجھور کا یا دو تین لئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگرد یکھے کہ پھول کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت بہت حاصل کرے گااور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کجھور کے بہت سے پھول ہیں۔


وہ نہ خود کھائے اور نہ کسی کو دئیے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال لے گا اور آخر کار خوش ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں کھجور کا پھول چار وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)رحمت (۳)منفعت(۴)چھین کر مال لینا ۔

خواب میں رکابی دیکھنا

خواب میں رکابی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طبق خادم ہے کہ شادی کے وقت مجلس کی خدمت کرتا ہے اور جو کئی اس کو دیکھتا ہے خوش ہوتا ہے ۔ اور اگرد یکھے کہ اس کے پاس بہت بڑا تھال ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قسم کا خادم حاصل کرے گا۔ اور اگرد یکھے کہ طبق ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب کا خادم مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے طباق آگ میں پڑا ہے ۔ اور جل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خدمت گار بیمار ہو گی ۔ اور طاعون یا سر سام میں مبتلا ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں طباق کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)گھر کا خادم اور مجلس (۲)کنیز(۳)فائدہ (۴)ہدیہ ۔


خواب میں باورچی دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ باورچی میں حریص شخص ہے ۔ اگر دیکھے کہ باورچی کا کام کرتا ہے ۔ اور پکا ہوا کھانا خوش ذائقہ ہے ۔ دلیل ہے کہ خیر و نیکی دیکھے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ نقصان پائے گا۔


خواب میں طاعون دیکھنا
















حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاہے کہ طاعون فتنہ اور بلا پر دلیل ہے ۔ اور اگر میں دیکھے کہ اس کے جسم پر طاعون کی بیماری ہے دلیل ہے کہ فتنہ اور بلا میں پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ میں طاعون جنگ اور لڑائی کا میدان ہے ۔


خواب میں طابع ملنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو مہر لگانے والا دیا گیا ہے ۔ تاکہ اپنے خزانے پر مہر لگائے دلیل ہے کہ عزت اور مربتہ اور بزرگی پائے گا۔ کیونکہ تاویل مہر لگانے والے کی انگشتری سے بہتر اور قوی ہوتی ہے ۔








حضرت ابراہیم کرمانہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادشاہ یا امیر نے اس کو مہر لگانے والا دیا ہے کہ خزانے پر لگائے دلیل ہے کہ اپنا مال اس کے سپرد کرے گا۔ اور اگر صاحب اس قابل نہیں ہے دلیل ہے ہ اپنے قدر کے مطابق عزت اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں مہر لگانے والے کا تین وجہ پر ہے (۱)بزرگی اور مربتہ (۲)خزانہ (۳)مال جمع کرنا ۔


خواب میں چیڑ کا درخت دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ عرش خواب میں امیر بزرگ یا مانگا ہوا مال ہے ۔ اگر دیکھے کہ عرش آراستہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بڑے آدمی سے صحبت ہو گی اور عزت اور نصرت پائے گا ۔ اور اگر عرش کو حقیر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے آگے ذلیل ہو گا ۔


اور اگر اپنے آپ عرش پر بیٹھا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہ کسی بڑے آدمی سے ملے گا ۔ اور اس سے عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عرش سے نیچے آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عرش کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)کسی بزرگ کی صحبت(۲)بلندی(۳)مرتبہ(۴)عزت(۵) بزرگواری۔


خواب میں تخت دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ عرش خواب میں امیر بزرگ یا مانگا ہوا مال ہے ۔ اگر دیکھے کہ عرش آراستہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بڑے آدمی سے صحبت ہو گی اور عزت اور نصرت پائے گا ۔ اور اگر عرش کو حقیر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے آگے ذلیل ہو گا ۔








اور اگر اپنے آپ عرش پر بیٹھا ہوا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہ کسی بڑے آدمی سے ملے گا ۔ اور اس سے عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عرش سے نیچے آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عرش کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)کسی بزرگ کی صحبت(۲)بلندی(۳)مرتبہ(۴)عزت(۵) بزرگواری۔


خواب میں مسور کھانا



عدس، مسور ، اس کی تاویل میں اہل تعبیر کا اختلاف ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں مسور کا کھانا اچھا ہے ۔ کیونکہ حضرت ابراہیم مسور کو پسند کرتے تھے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسور کا کھانا برا ہے ۔


کیونکہ بنی اسرائیل جب من وسلوی کھا کر اکتا گئے تو انہوں نے حق تعالیٰ سے مسور اور لہسن اور پیاز مانگا تھا ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسور کا کھانا مال ہے ۔ جو عورتوں کی طرف ملے گا ۔ خاص کر اگر پختہ ہوں اور اگر خام دیکھے تو غم واندہ پر دلیل ہے ۔

خواب میں عبادت کرنا




خواب میں کسی کا عاشق ہونا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ عاشق اور حریص ہے ۔ تو فساد اور بدی پر دلیل ہے اگر چیز حلال اور اچھی ہے ۔ تو خیرواصلاح پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی خوبصورت پر عاشق ہوا ہے ۔ اگر اس عشق میں حرام کی نیت ہے ۔








تو شروفساد پر دلیل ہے ۔ اور اگر نیت حلال ہے تو خیر و اصلاح پر دلیل ہے ۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ معشوق سے دل کر مراد پائی ہےء تو خیر اور منفعت پر دلیل ہے ۔


خواب میں ہاتھی کے دانت دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ میں ہاتھی دانت دولت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہاتھی دانت ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی دانت اس سے ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اور دولت ضائع ہو گی ۔








حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اگر دیکھے کہ اس کے صندوق میں ہاتھی دانت ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے مالدار عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہاتھی دانت کی دوات ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ انعام میں کنیز دے گااورمرتبہ پائے گا۔








اور اگر دیکھے کہ ہاتھی دانت ٹوٹا یا ضائع ہو اہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت یا کنیز ہلاک ہو گی ۔ اور جس قدر ہاتھی دانت زیادہ سفید اور زیادہ پاکیزہ ہو گا ۔ مال زیادہ ہو گا۔


خواب میں اندھیرا دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنائی میں گیا اور پھر اندھیرے میں آیا دلیل ہے کہ منافق ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واذا اظلم علیہم قامو اولو شاء اللہ لذھب بسمعھم وابصار ھم (اور جب ان پر تاریکی ہوتی ہے ۔








تو کھڑے ہو جاتے ہیں ۔اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی شنائی اور انب کی بینائی سلب کر لیں ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ میں تاریکی غم و اندوہ ہے اگر دیکھے کہ کسی ملک میں تاریکی ظاہر ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں نہایت سخت غم وا ندوہ ظاہر ہو گا۔








حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں تاریکی پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)کفر(۲)حیرانی (۳)کاموں کا رک جانا (۴)بدعت (۵)گمراہی ۔ اگر مال دار دیکھے کہ درویش ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر درویش دیکھے کہ مالدار ہوگیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اور بھی بد تر ہو گا ۔ اور اللہ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے ۔


خواب میں ظلم کرنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس پر ظلم ہوا ہے دلیل ہے کہ ظالم پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر ظلم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس پر ظلم کیا ہے ۔








دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا محتاج ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بادشاہ پر غلم کیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے نقصان پا ئے گا۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اگر سردار دیکھے اس نے کسی عاجز پر ظلم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ عاجز اس پر نفرین کرے گا۔ اور اگر آقا دیکھے کہ اس نے غلام پر ظلم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ آقا سے اس کو مصیبت اور رنج اور بلا پہنچے گی ۔


خواب میں پسینہ آنا




اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پسینہ جاری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نقصان ہو گا ۔ خاص کر اگر پسینہ کو زمین پر ٹپکتا ہوا دیکھے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا پسینہ سے تر ہو گیا ہے ۔


دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا پسینہ پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کھائے گا ۔ اور اگر پسینہ کو سفید اور خوشبو دار دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال حلال ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کا مال حرام ہو گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پسینہ کاآنا مراد پوری ہونے پر دلیل ہے ۔


اور اگر دیکھے کہ اس کو پسینہ آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ اس کو پسینہ آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ شفاء پائے گا ۔

خواب میں شادی ہونا




روسی، شادی ، دلہن لانا ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے ۔ لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے ۔


اور اس کے ساتھ سویا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور جو چیز اس کی ملک نہیں کہ اس کی ملک ہو جائے گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے ۔ اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے ۔ تو خیرومنفعت پر دلیل ہے ۔

خواب میں کسی کام سے معطل ہونا



اگر خواب میں دیکھے کہ کسی بوڑھے کو معطل کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے حرمتی دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جوان کو معزول کیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ کوئی سردار معزول ہوا ہے تو دین کی صلاح پر دلیل ہے ۔ اور اھر کسی کام سے معطل کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ برائی سے اپنا ہاتھ روکے گا اور اصلاح کا راستہ اختیار کرے گا ۔


خواب میں کچھ نچوڑنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چیزوں کو نچوڑ رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ با تعریف کام میں مشغول ہو گا اور اس کا نام نیکی اور بھلائی سے مشہور ہو گا ۔

خواب مین لا ٹھی دیکھنا



خواب مین لا ٹھی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں لاٹھی۔ بزرگوار با عزت شخص ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لاٹھی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی لاٹھی ضائع ہوئی ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی پر ٹیک لگائے ہو ئے ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑ ے آدمی کی مدد سے جس چیز کی تلاش میں ہے حاصل کرے گا ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ لاٹھی اس کے ہاتھ میں دراز ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مراد کو پہنچے گا اور اگر کوتاہ ہو جائے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی لاٹھی کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی اس سے باتیں کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لاٹھی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)بڑا سردار (۲)بادشاہ (۳) قوت وطاقت ۔


Labels:

خواب میں حلوہ دیکھنے کی تعبیر

خواب میں حلوہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ حلوہ دہی بہتر ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حلوے کا ایک نوالہ منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اچھی بات سنے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سا حلوہ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھگڑے سے مال کو حاصل کرے گا ۔



Labels:

خواب میں کچھ عطاء ہونا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوئی چیز بخشش میں ملی ہے ۔ معبر کو دریافت کرنا چاہئے کہ کس قسم کی بخشش ملی ہے ۔ سو نا یا چاندی یا کپڑا ہے ۔ اور بخشش دینے والا نا معلوم شخص ہے یا معلوم شخص ہے ۔


مرد ہے یاعورت ۔ جب سب باتیں دریافت ہو جائیں تو تعبیر بیان کرے ۔ اگر وہ پسندیدہ چیز ہے تو اس کو خیر اور نیکی حاصل ہو گی ۔ اور اگر بخشش دینے والانا معلوم شخص ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کی طرف سے اس کو ذلت ہو گی ۔ اور اگر عطاء خطاء کے وعدے پر ہے تو یہ سب جھوٹ ہے ۔


اور اگر دیکھے کہ عطالی ہے اور پھر واپس کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بدی عطا دینے والے کی طرف رجوع کرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو میوہ یا کپڑا یا کوئی شیریں چیز بخشش میں ملی ہے دلیل ہے کہ اس کو اس شخص سے تعلق اور ملاپ حاصل ہو گی اور اگر بخشش دینے والا عیسائی یا یہودی ہے اور عمدہ اور اچھی بخشش ہے اور اس نے خواہش سے لی ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کا ایمان خطرے میں ہو گا ۔ اور اگر یہودی یا عیسائی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مسلمان نے بخشش دی ہے اور اسے خواہش سے لی ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔


اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بخشش دی ہے اور اس نے شکریہ ادا کیا ہے دلیل ہے کہ مال کی زیادتی اور تندرستی ہو گی ۔ اور اگر شکریہ ادا نہیں کیا ہے تو تاویل خلاف ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ بخشش کوئی اچھی چیز ہے اور بخشش دینے والا کوئی کمینہ شخص ہے تو اس کی تاویل بری ہے ۔

خواب میں عطردیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خوشبو ہے اور اس کا علم ہے اور خود عالم شخص ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے علم سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو گا ۔ اور اگر صاحب خواب مال دار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرخواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عطر ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے اور آفرین کہیں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عطر کا دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔


(۱)نیک تعریف(۲)نیک بات(۳)علم نافع(۴)نیک طبیعت(۵)مجلس علم(۶)مرد سخی(۷)عقلمند شخص(۸)پاک دین(۹) اچھی خبر۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خوشبو ہے اور اس کا علم ہے اور خود عالم شخص ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کے علم سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو گا ۔ اور اگر صاحب خواب مال دار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرخواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عطر ہے ۔


دلیل ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے اور آفرین کہیں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عطر کا دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔


(۱)نیک تعریف(۲)نیک بات(۳)علم نافع(۴)نیک طبیعت(۵)مجلس علم(۶)مرد سخی(۷)عقلمند شخص(۸)پاک دین(۹) اچھی خبر۔

خواب میں چھینک کا آنا








حضرت ابن سیرن رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے ۔ اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے ۔ اگر بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہو گی ۔ اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد پوری ہو گی ۔ اور اس پر احسان رکھے گا ۔





اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہے ۔ تو خوشی اور نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد مشکل سے پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔





اور اگر دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور سینڈ ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کوئی چیز کرد کر باہر نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس چیز کو دنے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا ۔





جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گا۔

خواب میں عقیق دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عقیق ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے کہ کسی بڑے آدمی کا مصاحب ہو گا اور اس سے خیر پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عقیق اس سے ضائع ہوا ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس عقیق کا ڈھیر ہے ۔ اور اس میں سے کچھ کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا ۔ جو شرف اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا ۔

خواب میں کندر دیکھنا



خواب میں کندر دیکھنا



علک ، کندر کو کہتے ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کندر آگ پر رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کندر چبایا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھگڑے اور گفتگو سے مال پائے گا ۔


Labels:

Saturday, July 13, 2019

خواب میں جھنڈا دیکھنا

خواب میں جھنڈا دیکھنا

جھنڈا خواب میں مردانا مرد یا امام زاہد یا ایسا شخص ہے کہ جس کی لوگ تابعداری کرتے ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قسم کے آدمی سے جس کی اوپر تعریف ہوئی ہے ۔ آشنا ہو گا اور اس سے راحت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ جھندا اس کے ہاتھ سے گرا ہے یا کھویا گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جھنڈے کا خواب میں دیکھنا سفر پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس وک لوگوں نے جھنڈا دیا ہے ۔ یا اس کے پاس لشکر جمع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی پائے گا ۔ خاص کت جھنڈا اگر سفید یا سبز ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بڑا سفید جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بزرگ مالدار شخص سے ہو گی اور اسی سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ زاہد اور دین دار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیاہ جھنڈاہے ۔ دلیل ہے کہ قاضی یا خطیب ہو گا ۔ حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھنڈے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)سردار(۲)سفر(۳)مرتبہ(۴) اچھے حالات۔

Labels:

Thursday, July 11, 2019

خواب میں عمارت دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے و یران جگہ میں مسجد یا مدر سے یا خانقاہ کی عمارت بنائی ہے ۔ تو دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ و یران جگہ میں گیا ہے اور وہاں اپنے لئے عمارت بنائی ہے ۔


جیسے سرائے یا دکان وغیرہ ۔ دلیل ہے کہ دنیا کا فائدہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت اور گرفتار ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ مشہور اور معروف جگہ میں مقیم ہوا ہے ۔


دلیل ہے کہ اس جگہ سے اس کی آبادی اور عمارت کے مطابق خیرو صلاح اور منفعت حاصل کرے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عمارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دنیا کی درستی(۲)خیرومنفعت(۳)مراد کا حصول (۴) رکے ہوئے کاموں کی کشائش اور برکت

خواب میں گرز دیکھنا




عمود ، گرز جیسا جنگی اوزار ہے ،حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں عمود سچا اور درست مرد ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ سخت باتیں ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کے عمود مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا ۔


اور اگر دیکھے کہ اس لو ہے کا عمود ہے دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے قوت اور مدد ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کہ ہاتھ سے کسی نے عمود لے لیا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عمود کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)سچا مرد(۲)سخت اور طری باتیں(۳)کوئی زبرگ سردار ۔

خواب میں عناب کھانا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس عناب ہیں ۔ اور ان کو کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو عناب دئیے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس سے اس شخص کو مال پہنچے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ درخت سے عناب جمع کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال کو رنج اور تکلیف سے حاصل کرے گا ۔

خواب میں مکڑی دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں مکڑی کا دیکھنا ضعیف اور گمراہ اور گنہگار شخص کو دیکھنا ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جولا ہا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ مکڑی اس سے دور ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ جولا ہے سے دورا اور جدا ہو گا ۔

عود دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کے نیچے عود جلایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے خیرومنفعت پائے گا ۔ اور خواب میں عود ایک خوبصورت اور پاکیزہ طبع شخص ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔


اگر دیکھے کہ اس کے پاس عود خام ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے خلعت پائے گا ۔اور جس قدر عود عمدہ ہو گا ۔ عطاء زیادہ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عود کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)خوبصورت(۲)اچھی بات(۳)تعریف اور شاباش (۴) مال اور منفعت۔

خواب میں عود سوز دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عود سوز عقلمند کنیز یا عقلمند غلام ہے ۔ اور اگر جلاد جلانے کی عود انگیٹھی قلعی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ غلام یا کنیز اصل میں عیسائی ہوں گے ۔اور اگر تانبے کی ہے تو اصل کے یہودی ہوں گے ۔ اور اگر لوہے کی ہے تو اصل کے گبر ہوں گے ۔ اگر دیکھے کہ عود کی انگیٹھی ٹوٹ گئی ہے ۔یا کھوئی گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام یا کنیز ہوں گے ۔

خواب میں غار میں جانا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ غار میں گیا ہے ۔ اور اس میں مقیم ہوا ہے دلیل ہے کہ کسی سخت کام میں گرفتار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غار میں گیا ہے اور جلدی نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور جلدی خلاصی پائے گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ غار میں گیا ہے اور وہ غار روشن ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ قید ہو گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ کسی سخت کام میں گرفتار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غار سے باہر نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا ۔

خواب میں لُٹ جانا









حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا مال اور نعمت لوگوں نے لوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم اور مصیبت میں گرفتار ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لشکر اسلام نے کفر کا ملک لیا ہے اور اس کو غارت کیا ہے دلیل ہے کہ کافروں پر غم اور مصیبت آئے گی ۔








اور اگردیکھے کہ کفار کے لشکر نے اہل اسلام پر لوٹ مچائی ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان غم و اندوہ میں مبتلا ہوں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں غارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)لڑائی(۲)نقصان (۳)غم واندوہ (۴) ارزائی نرخ۔


خواب میں غائب ہونا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سفر کا غائب اس کے نزدیک آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غائب کا خط یا خبر آئے گی ۔ اور اگر اپنے گھر سے غائب ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کے پاس اس کا خط یا خبر آئے گی ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا غائب سفر سے واپس آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب ترش رواور فکر مند ہے ، اس کی تاویل خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا غائب سوار سفر سے واپس آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب جلد یسفر سے نعمت اور مال کے ساتھ واپس آئے گا ۔ اور اگر غائب کو عاجز اور پیادہ اور برہنہ دیکھے دلیل ہے کہ راستے میں غائب کو ڈاکو ماریں گے اور مفلس ہوکر واپس آئے گا ۔

خواب میں غبار دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ غبار اس کی ملک کی چیز پر جما ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غبار زمین سے آسمان تک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس موضع کے لوگ جو کام کرتے ہیں اس سے رک جائیں گے ۔








حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ غبار سے پر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو رنج اور عذاب پہنچے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وجوہ یومئذ علیھا غبرۃ ترھقھا قترۃ(اس دن چہرے غبار آلود ہوں گے ۔ ان پر کلونس جمعی ہو گی )


خواب میں خود کو پانی میں ڈوبتے دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دریا میں ڈوبا ہے اور مرا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو ہلاک کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی اس کو نیچے لے گیا ہے اور پھر اوپر لایا ہے اور مرا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام سے ہاتھ اٹھائے گا اور دین کی اصلاح اور آخرت کا راستہ تلاش کرے گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چو پائے کسی مکان یا دکان یا باغ میں ڈوب گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ کسی مشکل کام میں عاجز ہو گا اور آخر کار رہائی پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ غرق ہونا یا ڈوب جانا خواب میں چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال بہت سا (۲)اقبال (۳)صحبت ساتھ بد مذہب لوگوں کے(۴)منفعت۔

خواب میں جہاد کرنا






حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ راہ خدا میں جہاد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا اور اس کے خویشوں کا کام نیک ہو گا اور سب بے نیاز ہو جائیں گے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و من یھاجرفی سبیل اللہ یجد فی الارض مراغھا کثیر وسعتہ(اور جو شخص راہ خدا میں ہجرت کرے گا ۔








تو زمین پر بہت سا منافع اور کشائش پائے گا ) اور اگر دیکھے کہ اس نے جہاد سے منہ موڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے منہ کر پھیر لے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ھل عیستم ان تولیتم ان تفسو فی الارض وتقطعو ا ارحامکم(کیا قریب ہے تم کو حکومت حاصل ہو اور زمین میں فساد کرو اور قطع رحمی کرو ) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔








اگر دیکھے کہ جہاد پر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دولت اور نعمت اور بزرگی پائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و فضل اللہ المجاھدین علی القاعدین اجرا عظیما(اور اللہ نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھنے والوں پر اجر عظیم عطا فرمایا ہے) اور اگر دیکھے کہ اس ملک کے لوگ جہاد کے لئے باہر نکلے ہیں ۔








دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا ۔ اور لوگوں کو مغلوب کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کافروں کے ساتھ تنہا جنگ کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اس کو روزی حلال ملے گی اور عمر دراز ہو گی ۔








فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ولا تحسین الذ ین قتلو فی سبیل اللہ امو اتا بل احیاء عندر بھم یرزقون فرحین بما اتھم اللہ فی فضلہ(ور جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیے گئے ہیں ان کو مردہ گمان نہ کرو ۔ بلکہ وہ اپنے رب کے نزدیک زندہ ہیں ، رزق دئیے جاتے ہیں ۔








جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے اس پر خوش ہیں ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جہاد کرنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)خیرو برکت(۲)آنحضرت کی سنت ادا کرنا(۳)دشمن پر فتح پانا (۴)بیماری سے شفاء(۵)بادشاہ کی اطاعت (۶)غنیمت پانا۔


خواب میں غسل کرنا

خواب میں غسل کرنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دریا میں غسل کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ کم ہو گا ۔ اور اگر بیمار ہے تو صغت اور شفا ء پائے گا اور اگر قوض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔اور خوف سے امن میں رہے گا اور اگر قیدی ہے تو خلاصی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تھوڑے پانی میں غسل کیا ہے اور ہاتھ منہ دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ کو پانی اور سجی سے دھویا ہے ۔ اگر دوست رکھتا ہے ۔ تو اس کی ان سے جدا ہونے پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے غسل جنابت کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ختم ہو گیا ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں جنابت سے غسل کرنا دلیل ہے کہ جھوٹ سے پاک ہو گا اور جو زیادتی اور نقصان جنابت کے غسل سے ظاہر ہو گا جھوٹے دین پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں طوق دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں غل کفر ہے اور اس میلان ناحق کی طرف ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کردن میں غل ہے ۔ دلیل ہے کہ کافر ہو کر مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو غل گتے کے کردن سے غل ہوا ہے دلیل ہے کہ منا فق ہو گا ۔


اور اگر دیکھے کہ اس کی کردن میں غل ہے اور پاؤں میں بیڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ کافر ہو گااور مسلمانی کا جھوٹا دعوی کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھوں میں غل ہیں ۔ تو اس کی بخل پت دلیل ہے فرمان ھق تعالیٰ ہے ۔


و قالت الیھودید اللہ مغلو لتہ غلت ایدیھم ولعنو بماقا لو(اور یہود نے کہا کہ اللہ کا ہاتھ جکڑا ہوا ہے ۔ ان ہی کے ہاتھ جکڑ ے جائیں گے اور ان کے کہنے پر لعنت ہے )اور غل سے مقصو دبخل ہے ۔ حضرت ابن عبا سر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے ۔ کہ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر صالح آدمی کردن میں غل دیکھے ۔ دلیل ہے کہ برے کام سے دست بردار ہو گا۔

خواب میں میان دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں غلاف عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ تلوار کا میان ٹوٹا ہے ۔ اور تلوار سلامت ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند سلامت پیدا ہو گا اور اس کی ماں مرے گی اور چھری کا میان بھی یہی حکم رکھتا ہے ۔


خواب میں غلام ہونا





حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ غلام ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سخت کام میں گرفتار ہو گا اور اس میں رنجور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے غلام لیا ہے یا خریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کام میں بہتری ہو گی ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں غلام شادی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وبشرناہ بغلام حلیم (اور ہم نے اس کو بربا د غلام نے بشارت دی) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے غلام یا کنیز فروخت کئے ہیں ۔ تو بہتری پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ خریدے ہیں تو بد ہیں ۔ اور غلام اور کنیز کی فروخت اگر سونا یا چاندی لے تو تاویل میں برا ہے ۔ اور اگر اور اجناس لے تو بہتر ہے


خواب میں غوطہ خوری کرنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دریا میں غوطہ لگایا ہے ۔ اور مروا ید نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم اور دانش سیکھے گا اور بادشاہ کے مال سے راحت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا میں غوطہ لگایا ہے ار کچھ نہیں نکالا ہے ۔


دلیل ہے کہ علم سیکھنے میں مشغول ہو گا ۔ لیکن فائدہ نہ اٹھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کی تہہ سے موتی کو نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ عالم اور فاضل ہو گا اور صاحب خواب بادشاہ سے نفع پائے گا

خواب میں غمگین ہونا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں غم شاد ی اور خوشی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ غمگین ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ خوشی پائے گا اور اپنی مرادات کو پہنچے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ غمگین ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ غم سے رہائی ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے


خواب میں غورہ کھانا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کیری کو اس کے موسم میں کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کچھ چیز رنج اور مشقت سے حاصل کرے گا ۔ لیکن اس میں پائیداری نہ ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کیری کھاتا ہے ۔








دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کیری فروخت کی ہے ۔ یا کسی کو دی ہے اور اس میں سے کھائی نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم کم ہو جائے گا ۔ اور اگر کیری گوشت کے ساتھ پکائی ہے تو بہتر ہے ۔


خواب میں فاختہ دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں فاختی ناقص دین اور بد مہر عورت ہے جو کسی سے موافقت نہیں کرتی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فاختہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی طرف بد دین عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا بچہ پکڑا ہے ۔








دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فاختہ کا گوشت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال لے گا اور حج کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ فاختہ جھوٹ بولنے والا فرزند ہے ۔








اگر دیکھے کہ فاختہ نے اس کے مکان پر ایک بار آواز کی ہے ۔ دلیل ہے کہ غائب کی خبر سنے گا اور اگر دوبارہ برلی ہے تو بہتر ہے ۔ اور اگر تین بات بولی ہے تو نہایت بہتر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ فاختہ اور کوا دونو ں اس کے گھر میں آئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں آئے گا اور سامان لے جائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں فاختہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)دعورت(۲)فرزند(۳)خادم ۔


خواب میں فالودہ دیکھنا




فالودہ،اگر زعفران کے ساتھ ہے تو بیماری ہے اور فالودے کا دیکھنا جس قدر کہ اس کو آگ پہنچی ہے ۔ اسی قدر رنج اور جھگڑا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ فالودہ اس میں منہ میں رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ پاکیزہ بات کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فالودے کا نوالہ کسی کو دیا ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کو پاکیزہ بات کہے گا یااس سے کوئی کام کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں فالودہ چار وجہ پر ہے ۔ (۱)پالیزہ بات (۲)مال(۳)منفعت(۴)اس کام میں لڑائی کہ جو شکل سے ہو گا ۔

خواب میں بیٹا دیکھنا









بیٹا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو خیر اور راحت پہنچے گی ۔ اور گھر والوں سے خوش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی پیدا ہو گی اور اگر لڑکی دیکھے تو لڑکا پیدا ہو گا ۔








حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا لڑکا تھا اور اس کو کوئی لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بیمار ہو گا ۔ حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی جگہ لڑکا پڑاہوا پایا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ نا امید جگہ سے اس کو کوئی چیز ملے گی ۔


خواب میں فرعون دیکھنا









فرعون پہلے زمانے میں شاہ مصر کا لقب تھا ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ پہلے فرعونوں میں سے یا کوئی پہلا ظالم بادشاہ مصر میں آیا ہے اور اس نے اس زمانے میں مقام کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرعون ملعون کی خصلت اس ملک میں ظاہر ہو گی ۔








اور اگرکوئی دیکھے کہ پہلا نیک بادشاہ مصر میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس بادشاہ کے عدل کی خصلت اس ملک میں ظاہر ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ فرعون نے اس کو بخشش یا خلعت دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ظالم بادشاہ ست مال حاصل کرے گا ۔ اور یا کسی بڑ ے آدمی سے مال حرام پائے گا ۔


خواب میں حکم دینا









حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے دیگ پکانے کا حکم دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام میں ہے قائم رہے گا ۔ اور اگر کوئی کہے کہ دیگ کو پھرا تا کہ نہ جلے ،مطلب یہ ہے کہ احتیاط رکھ ۔ اور اگر اس کو کہیں روٹی توڑ یعنی بھائیوں کو خوش رکھ ۔








اور اگر کوئی گہیوں بیچنے کو کہے ۔ یعنی روٹی مانگتا ہے ۔ اور اگر کہیں کہ کمر کو باندھ ۔ یعنی کام سے فائدہ اٹھا ۔ اور اگر توقف کرنے کو کہیں،یعنی دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر کہیں کہ آگ میں نہ جاؤ یعنی مال کی حفاظت کرتا کہ فقیر نہ ہو جائے ۔








اور اگر چراغ روشن کرنے کو کہیں یعنی مال خرچ کر ۔ اگر کہیں کہ بستر بچھا ۔ یعنی طلب کر اور اگر کہیں کہ بیج کو بویا کر ۔ یعنی خلق خدا سے نیکی کر اور اگر کوئی کہے کہ غسل کر یعنی توبہ کر اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کر ۔ اور اگر کہے کہ کچھ کھاؤ یعنی حلال کا لقمہ کھاؤ ۔


خواب میں زیادتی دیکھنا


خواب میں زیادتی دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خیروصلاح کی زیادتی ہے تو نیک ہے اور جن چیزوں میں شرفساد ہے ۔ ان کی زیادتی بد ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ جسم میں زیادتی دیکھنی اس بات کی کہ جسم کو نقصان نہیں ہے نیک ہے ۔ اور جس قدر زیادتی دیکھے گا ۔ اسی قدر مال و نعمت زیادہ ہو گی ۔ اور اگر جسم کی زیادتی سے اس کو نقصان پہنچے تو رنج اور بیماری اور نقصان پر دلیل ہے ۔

خواب میں پستہ دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پستہ خواب میں مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مغز پستہ ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مغز پستہ ہے ۔ دلیل ہے کہ بخیل سے نفع پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مغز پستہ دیا ہے ۔ تو مال و نعمت پر دلیل ہے ۔

خواب میں فنک دیکھنا




فنک، ایک جانور ہے ۔ جس کی کھال سے پوستین بناتے ہیں ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ فنک خواب میں مالدار مسافر ہے ۔ اور خلقت سے ملنسار آدمی ہے ۔ اور اس کا چمڑا اور بال اور ہڈی چاہا ہوا ہے ۔ اور اس کا گوشت مالدار آدمی مسافر کا مال ہے ۔


اور اگر دیکھے کہ فنک اس کا تابعدار نہ تھا ۔ دلیل ہے کہ فائدہ نہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ فنک کو مارا اور اس کا چمڑا اتارا اور اس کا گوشت گرایا ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال ضائع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ فنک کا گلہ گھونٹا ہے ۔


اور اس کی گردن سے خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر لڑکی کا کنوارپن دور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر بہت سے فنک جمع ہوئے ہیں اور ان سے تکلیف نہیں دیکھی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی گروہ سے منفعت پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو نقصان اٹھائے گا ۔

خواب میں ہچکی آنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو ہچکی آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غصہ آئے گا ۔ اور گالی دے گا اور ناپسندیدہ اور نالائق بات کہے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔








اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو روٹی کھانے کے وقت ہچکی آئی ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لگا تار ہچکی آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بے وجہ کسی پر غصہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ہچکی اس کی آواز کے ساتھ بلند ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا ۔








اس جھوٹ سے اس کو ملامت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے ہچکی آہستہ اور نرم تھی ۔ دلیل ہے کہ کسی پر غصہ کرے گا ۔ لیکن جلد ہی ٹھنڈا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہچکی کی اور سب کچھ باہر نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئے گی ۔


خواب میں خشک خمیردیکھنا


فودہ خشک خمیر کہ جس کی خمیری روٹی بناتے ہیں ۔ خواب میں اس کا دیکھنا غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کام کی وجہ سے فکر مند ہوگا ۔ اور خواب میں خشک خمیر اپنوں کے ساتھ جنگ اور جھگڑا ہے ۔

خواب میں تولیہ دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تولیہ اس کا کپڑا خواب میں خوشی اور آسانی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تولیہ سوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں راحت پائے گا ۔ خاص کر اگر نیا اور فراخ ہے ۔ اور اگر پرانا اور پھٹا ہوا ہی تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔








حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تولیہ اور اس کا کپڑا خواب میں خوشی اور آسانی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تولیہ سوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں راحت پائے گا ۔ خاص کر اگر نیا اور فراخ ہے ۔ اور اگر پر ان اور پھٹا ہوا ہی تو اس کی تاویل خلاف ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تولیہ صالح آدمی کا لباس ہے ۔








اور اگر دیکھے کہ تولیہ کا کپڑا پہنے ہوئے ہے ۔اور صاحب خواب پارسا ہے ۔ تو اس کے ستر کی زیادتی پر دلیل ہے ۔ اور اگر صاحب خواب کوئی مفسد ہو تو دلیل ہے کہ توبہ کرے اور راہ صلاحیت ڈھونڈے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر بادشاہ تولیہ کا کپڑا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عدل و انصاف کرے گا اور اگر قاضی دیکھے ۔ کہ اس نے تولیہ کا کپڑا پہنا ہوا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سچائی پر حکم کرے گا ۔ اور راہ صلاح پائے گا ۔


خواب میں قافلہ دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ کسی قافلہ کے ساتھ گھر کو آتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کار کا ہوا کا م پورا ہو گا اور اپنوں سے دور ہو گا ۔


خواب میں قالین دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے لئے بڑا ایک بڑا قالین بچھا یا ہوا ہے ۔ اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے تو درازی عمر اور روزی کی فراخی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ قالین پر بیگانی جگہ پر بیٹھا ہے اور اس جگہ کے مالک کا علم نہیں ہے ۔


دلیل ہے کہ دنیا اس پر متغیر ہو گی اور سفر میں مرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چھوٹے اور تنگ قالین پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر کا تاہ اور روزی تنگ ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔


اگر دیکھے کہ قالین لپیٹ کر کندھے پر رکھے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر جائے گا اور اس کی عمر تھوڑی رہی ہے ۔ اور جس قدر قالین بڑا اور فراخ ہو گا اس کی روزی اور معیشت زیادہ اور بہتر ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹے قالین پر بیٹھا ہے اور اس کے نیچے فراخ ہو گیا ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کی روزی فراخ اور کشادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ قالین کو اپنی پشت پر رکھ کرلے جارہا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ بہت کرے گا ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قالین چھوٹا اور سبز ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی روزی تنگ ہو گی ۔


لیکن اس کی عمر دراز ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز اور پا کیزہ قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں قالین ڈالا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خانہ کو دولت اور اقبال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم گھر میں قالین پڑا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور مال ونعمت پائے گا ۔

خواب میں ترزو کا پلڑا دیکھنا



حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں قبان خو نخو ار مر د ہے ۔ اور خو اب میں ترا زو کا پلڑا شنوائی ہے ۔ اور اس کی ڈنڈ ی حکم گز ارنے کے و قت ز یا دتی ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قبان قاضی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس قبان ہے ۔ دلیل ہے کہ قاضی کے وکیل کے ساتھ اسکے صحبت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ قبان سے کوئی چیز پکاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت قاضی سے ہو گی ۔


Tuesday, July 9, 2019

خواب میں قدید دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خشک کیا ہوا اگربکری کا گوشت ہے ۔ تو غنیمت پر دلیل ہے ۔ اور اگر گھوڑے کا گوشت ہے ۔ دلیل ہے کہ سپاہی لوگوں سے غنیمت حاصل کرے گا ۔ اور اگر جنگلی چو پاؤں کا گوشت ہے روبیابای آدمی سے غنیمت حاصل کرے گا ۔ اور خشک کئے ہوئے گوشت کے کھانے میں بہتری نہیں ہے ۔


Wednesday, July 3, 2019

خواب میں قرابہ دیکھنا






حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرابہ یعنی شراب رکھنے کا شیشہ یا صراحی کوئی کھوسٹ بورھی عورت ہوتی ہے ۔ جس کے پاس مال اور حسب خواہ چیزیں سپرد کریں ۔ اور اگر قرابہ میں پانی یا شربت گلاب یا کوئی اور ایسی چیز جس کا کھانا پینا حلال ہو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ کہوسٹ بوڑھی حلال خور ہوؤے اور اگر دیکھے کہ قرابہ میں کوئی ایسی چیز تھی جو کہ مستل لانے والی تھی تو دلیل یہ ہو کہ وہ کہو سٹ بوڑھی حرام خور ہوؤ ے ۔





مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس قرابہ تھا تو دلیل یہ ہو کہ اس کی کسی کہوسٹ بوڑھی سے صحبت و ملاقات ہوجائے اور اگر دیکھے کہ قرابہ میں سے کچھ پانی یا شربت گلاب پیا تو دلیل یہ ہو کہ اس کو کسی کہوسٹ بوڑھی سے کوئی خیرو منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ اس نے قربہ میں سے کوئی ترش چیز لہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی غم و اندوہ کھائے گا اور خالی قرابہ سے کوئی خیر اور شر نہیں پہنچتا اور اگر دیکھے کہ قرابہ ٹوٹ گیا تو دلیل یہ ہو کہ اس کہوسٹ بوڑھی سے جدا ہو جائے۔

خواب میں ریشم دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر ریشم اور ابر ریشم سفید دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس جہان کی نعمت پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔ اور پختہ ریشم کا دیکھنا خام سے بہتر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم جل گیا ہے یا ضائع گیا ہے ۔
دلیل ہے اس کا نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ریشم یا ابر ریشم سفید ہے ۔ اور اس کی ملک ہے تو خیرو منفعت حاصل کرے گا ۔اور اگر سبز ہے تو بہتر ہے۔اور سرخ ہے مردو ں کے لئے بہتر نہیں ہے ۔ اور اگر سیاہ یا نیلا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہر ایک رنگ کا ریشم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا ہر ایک طرح کا سامان ملے گا ۔ اور ریشم مردوں کے لئے دین میں مکروہ ہے اور عورتوں کے لئے دین کی بابت اچھا ہے ۔

خواب میں لونگ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لونگ نیک ثنا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے لونگ ہیں اور ہر ایک کو بخشتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ اس کی تعریف کریں گے اور اس کا نام نیکی سے مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ لونگ کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ اور مصیبت پہنچے گی ۔

Labels:

خواب میں کچھ بانٹنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی جماعت میں کچھ بانٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں انصاف کا لحاظ کرے گا ۔  اور اگر دیکھے کہ اپنا مال خیر اور صلاح سے تقسیم کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوں گے اور اپنا مال ان پر تقسیم کرے گا ۔



اور اگر دیکھے کہ اپنا مال شرارت اور فساد سے تقسیم کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال تباہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کا مال اس کی رضا مندی سے تقسیم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ صلاح اور فساد اس کی طرف رجوع کرے گا ۔ 

خواب میں قصائی کو دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر قصاب نا معلوم ہے تو ملک الموت فرشتہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ قصاب گھر میں یا کوچے میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ وہ قصاب ہے حالانکہ یہ اس کاپیشہ نہیں ہے ۔



دلیل ہے کہ کسی کو مارے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب کے ہمراہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی ظالم شخص سے ہوگی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قصابی کرتا ہے ۔ حالانکہ وہ قصاب نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا اور اگر قصاب دیکھے تو حق پر خون بہائے گا ۔



حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نا معلوم قصاب اس کے گھر میں آیا ہے یا کوچے میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ نا گہانی موت ظاہر ہو گی ۔ 

خواب میں شاخ دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ قضیب درخت کی شاخ ہے جو خواب میں دیکھتا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے تازہ اور باریک شاخ کسی درخت کی دی ہے اور دینے والا معلوم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سے اسی قدر خیرو منفعت حاصل ہو گی ۔








اور اگر دیکھے کہ شاخ باریک اور خشک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی چیز نہ ملے گی ۔ حضرت جابرمغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ترش میوے والے درخت کی شاخ اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص سے غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر شیریں درخت سے ہے ۔ دلیل ہے کہ خیر ومنفعت حاصل کرے گا ۔


خواب میں حلوا دیکھنا



قطائف ایک قسم کا حلوا ہوتا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شکر اور بادام والا قطائف دیا ہے اور اس نے اس میں سے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت آسانی سے حاصل ہو گا ۔ اور اگر اس میں مغزاخروٹ اور انگور اور چھوہارے کا رس پڑا ہوا ہے تو تھوڑی منفعت حاصل کرنے پر دلیل ہے ۔




حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قطائف چار وجہ پر ہے ۔ (۱)اچھی بات (۲)مال حلال (۳)منفعت(۴)منفعت بغیر حاصل ہو رنج کے ساتھ ۔ 


خواب میں قطران دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیڑ کا تیل مال حرام ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چیڑ کا تیل ہے اور اس میں سے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم اور کپڑا چیڑ کے تیل سے آلودہ ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام کا لباس پہنے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مال کے باعث بلا اور محنت میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چیڑ کا تیل گھر کے باہر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا ۔

خواب میں پنجحرہ دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پنجرہ ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی جگہ گرفتار ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ اپنے عز یزوں میں سے کسی کے ساتھ قید خانے میں جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پنجرہ ٹوٹا ہوا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔


دلیل ہے کہ قید خانے کی تنگی سے نجات حاصل کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنجرے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)قید خانہ(۲)تنگ جگہ(۳)بردہ فروشی کی سرائے۔

خواب میں تالا دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تالا دین اور دنیا کے کاموں کے راست ہونے کی دلیل ہی اگر دیکھے کہ تالا جلدی کھل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر کام کشادہ ہوں گے اور ممکن ہے کہ حج اسلام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تالا کھول نہیں سکا ہے۔


دلیل ہے کہ اس کا کام دیر سے کشادہ ہو گا۔ حضرت بابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کسی جگہ پر مضبوط تالا لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی مصلح آدمی کے سپرد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تالا کمزور اور ضعیف ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تالا وجہ پر ہے۔ (۱) کام کا بنانا (۲)قوت(۳)دلیل(۴) منفعت (۵)عورت (۶) مصلح شخص پر بھروسہ کرنا۔

خواب میں قلم دیکھنا




اہل تعبیر نے قلم کی تاویل میں اختلاف کیا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ قلم امر حق ہے اور حق تعالیٰ کو قلم اور لوح محفوظ کی محتاجی نہیں ہے۔ حضرت مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ قلم ایک فرشتہ ہے کہ حق تعالیٰ کے فرمان پر کام کرتا ہے اگر کوئی قلم کو اسی صورت پر دیکھے جو اس کی ہے۔
دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ عاقل سے کام پڑے گا۔ قلم کے بارے میں فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ن والقلم وما سیطرون! قسم ہے قلم کو اور جو کچھ ہو کہتے ہیں) اگر دیکھے کہ قلم ہاتھ پر لی ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں فاضل لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ جو قلم اس کے ہاتھ میں ہے اس سے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ کچھ سیکھے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ علمہ الاانسان مالم یعلم (انسان کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں قلم کا دیکھا پان وجہ پر ہے ۔ (۱)امرحق تعالیٰ(۲)فرشتہ(۳)دولت(۴)کاموں کی حقیقت(قلم کو خامہ کہتے ہیں اس کا بیان حرف خاء میں گزرا ہے:۔

خواب میں دعائے قنوت پڑھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ (دعائے قنوت پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح و ثنا کریں گے اور اس کی مراد پوری ہو گی۔


خواب میں قے کرنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے قے کی ہے اور آسانی سے باہر نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قے نہیں کر سکا یا پھر اپنی جگہ پر واپس چلی گئی ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ سے رکارہے گا اور انجام عذاب ہو گا۔


اور بعض کہتے ہیں کہ اس کو مصیبت اور نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ قے کرتا ہے اور کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بخل کی وجہ سے اپنے عیال پر خرچ نہ کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قے کرتا ہے اور اس کا مزہ ترش اور ناگوار ہے اور دلیل ہے کہ توبہ کے بعد گناہ کرے گا۔


اور اگر دیکھے کہ قے کرتے وقت کوئی چیز اس کے پیٹ سے زبان پر آتی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم نکلی ہے دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سا خون نکلا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ صفرا نکلی ہے دلیل ہے کہ رنج سے امن ہو گا۔


اور اگر دیکھے کہ جو کچھ پیٹ میں سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ ہلاک ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)توبہ (۲)پشیمانی(۳)نصرت(۴)غم سے نجات (۵)امانت واپس دینی(۶)بستہ کاموں کا کشارہ ہونا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قے کی ہے اور کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو کچھ بخش دے گا اور واپس پھر لے لے گا۔

خواب میں چھری دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایاہ ے کہ خواب میں چھری فرزند ہے اور چھری کا غلاف عورت ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ چھری اس کے ہاتھ میں ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں تو بزرگی اور مرتبے پر دلیل ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں وہ ہتھیار باندھے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں چھری ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی کی پناہ اور قوت ہو گی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ غلام چھری بنانا سیکھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔


اگر دیکھے کہ چھری میان سے باہر نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاتھ لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری میان میں ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا باپ یا اس کے باپ کے خویشوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو چھری سے زخمی کیا ہے۔


دلیل ہے کہ جسم کے زخم کے مطابق اس کو نقصان پہنچے گا۔ اگر دیکھے کہ چھری سے کوئی چیز تراشی ہے دلیل ہے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری میں رخنہ پر ہے یا زنگار لگا ہے یا اور کوئی عیب ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔

خواب میں لڑائی کرنا



خواب میں لڑائی کرنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں جنگ کرنا مرض طاعون ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مرض طاعون کا خوف ہے۔ اور اگر لڑائی میں دشمن کو مغلوم کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مرض سے نجات پائے گا۔ اور اگر لڑائی میں دشمن اس پر غالب آ گیا۔


دلیل ہے کہ مرض طاعون میں ہلاک ہو گا۔ 


حضرت ابرہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ میدان میں کسی کے ساتھ تلوار سے لڑتا ہے اور ایک نے ان میں سے فرصت پائی تو خصومت پر دلیل ہے اور جس نے کہ فرصت پائی ہے اس کی دوسرے پر فتح کی دلیل ہے۔ اور اگر وہ نیزے سے لڑتا ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر تیر و کمان کے ساتھ لڑتا ہے دلیل کہ ان میں زبانی گفتگو ہو گی۔


Labels:

خواب میں دھوبی کا کام کرنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دھوبی کاکام کرتا ہے۔ حالانکہ دھوبی نہیں ہے۔ تو توبہ پر دلیل ہے۔ اور خیرات کی توفیق پائے گا۔ کیونکہ کپڑے کی میل تاویل میں غم و اندیشہ ہے اور دھوبی میل کو دور کرنے والا ہے لہذا خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کی دلیل ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کپڑے دھوتے وقت پھٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ توڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا کپڑا سیا ہے۔ دلیل ہے کہ پھر توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کپڑا دھونے سے سفید ہو گیا ہے دلیل ہے کہ توبہ کے ذریعے خلاصی اور نجات پائے گا۔


اور اگر دیکھے کہ کپڑا دھویا ہے اور سفید نہیں ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ گناہ میں رہے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ دھوبی خواب میں ایسا شخص ہے کہ جس کے ہاتھ سے خیرات اور حسنات دونوں گناہوں کے کفار کے لئے ہوتی ہے۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں دھوبی ایسا شخص ہے کہ لوگوں کے دلوں سے اندوہ اور غم کو دور کرتا ہے۔ اسی وجہ سے اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کپڑا دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ غم و اندوہ سے خلاصی پائیے گا اور گناہوں سے توبہ کرے گا۔ خاص کر اگر دیکھے کہ کپڑا سفید ہو گیا ہے اور میل نہیں رہی ہے۔

خواب میں کاریز دیکھنا




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمای اہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں کسی معلوم جگہ پر پانی کی نالی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنوں کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گا۔ اور یہ تاویل اس وقت ہے کہ جب کاریز کھودتے وقت پانی نہ نکلے۔ اور اگر پانی نکل آئے اور جاری ہو جائے تو مقرر کاریز کوکھودنے کا حکم نگاہ رکھے۔


اور اگر دیکھے کہ کاریز سے پانی لے کر گھڑے یا مٹکے میں ڈالتا ہے تو ایسے مال پر دلیل ہے کہ جس کو خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کا کاریز میں گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کمرو حیلہ میں پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ باغ کو کاریز سے پانی دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔ اور خواب میں کاریز دیکھنا ایسے مرد کو دیکھنا ہے جو دنیا کے کام مکر اور حیلے کے ساتھ کرتا ہے۔

خواب میں کاغذ دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ مال اور بزرگی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس ے پاس سفید اور پاکیزہ کاغذ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کاغذ پانی میں گلا ہے یا آگ میں جلا ہے۔








دلیل ہے کہ اسی قدر اس کی بزرگی اور مال کا نقصان ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ علم اور دانش ہے۔ اگر صاحب خواب پارسا ہے اور دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے کاغذ ہیں۔ دلیل ہے کہ فضل اور علم میں شہرت پائے گا۔ اور اگر صاحب خواب مفسد اور جاہل ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ کا دیکھنا چار درجہ پر ہے۔ (۱)عورت(۲)بزرگی(۳)دولت(۴)مکر اور حیلہ۔


خواب میں کافوردیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں کافور نفس پاک اور راستی اور راہ حق پر دلیل ہے اگر دیکھے کہ کافور جلاتا ہے اور اس سے بری بو آتی ہے۔ دلیل ہے کہ نیکی کرے گا اور اس پر احسان دھرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تھوڑا کافور ہے۔ دلیل ہے کہ خوشی کی بشارت پائے گا۔ اور اگر اس نے خواب میں بہت سا کافور پایا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال اور نفع پائے گا۔


Tuesday, July 2, 2019

خواب میں تالو دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب طرح کے ترش پانی غم و مصیبت پردلیل ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کافی پی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر رنج و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر کسی کو کانجی دی ہے اور اس نے پی ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اس سے رنجیدہ ہو گا اور اس کا غم و اندوہ کمتر ہو گا۔


خواب میں بھوسہ دیکھنا









حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایاہے کہ بھوسہ خواب میں بہت سا مال اور نعمت ہے۔ خاص کر اگر گیہوں کا بھواسہ ہےاور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا گھاس ہے اور گھر میں لئے جا تا ہے۔ دلیل ہے کہ حلال کا مال اور نعمت بہت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ جو کی بھوسی ہے تو گزشتہ مفاد کم حاصل ہوں گےحضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔








اگر دیکھے کہ آگ گھاس کے ڈھیر میں لگ گئی ہے اور وہ گھاس جل گیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر تاوان ڈالے اور اس سے مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے اس کی گھاس کھاتے ہیں دلیل ہے کہ کوشش سے اپنا مال ضائع کرے گاحضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھاس دیکھناتین وجہ پر ہے۔ (۱) مال حلال (۲) کسب معیشت (۳) دل کی مراد اور خوشی۔


خواب میں کاہو کھانا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ شیریں کاہو اس کے موسم پر کھاتا ہے تو غم و اندیشہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیھے کہ کاہو تلخ ہے۔ تو نقصان اور ضرر پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کاہو تلخ اور عمدہ نہ تھا۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا۔

خواب میں باجرہ دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ باجرہ کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور مراد پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا باجرہ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال رنج سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باجرہ بیچا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کے اس کے پاس باجرہ ہے۔ دلیل ہے کہ تھوڑا مال اور تھوڑی خرو منفعت پائے گا۔


خواب میں گائے دیکھنا




حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں دیکھے کہ بیل پر بیٹھا ہے اور بیل اس کی ملکیت ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے کام ملے گا۔ اور اس سے بہت نفع پائے گا۔ خاص کر اگر بیل سیاہ ہے۔ اور اگر زرد ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل اس کے گھر سے نکلا ہے۔


دلیل ہے کہ حق تعالیٰ خیر اورروزی کا دروازہ کھولے گا۔ لیکن اس کا اندوہ پیچھانہ چھوڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بیل ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے زیر دست بہت سے غلام ہیں اور ان کے کام میں کوشش کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل نے اس کے سینگ مارا ہے اور اس کو گھر کے باہر لے گیا ہے۔


دلیل ہے کہ اس کو غلاموں سے نقصان پہنچے گا اور وہ اپنے آپ کو معزول کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بیل کے تین سر ہیں اور ہر ایک سر پر ایک سینگ ہے۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کا غلام ایک سال کام کرے گا۔ اور اگر اس کے جسم پر اعضاء میں سے ایک ایک عضو زیادہ دیکھے۔


دلیل ہے کہ اس کا کام بڑھے گا اور اگر نقصان دیکھے تو اس کی تاویل خلاف ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیل کام ہے اور اس کا چمڑا کام کرنے والے کی میراث ہے۔ اور بیل کی دم اور خرید و فروخت بھی عامل ہے۔


اور اگر دیکھے کہ بیل کی دم گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے بہت مال پائے گا اور اس کی روزی فراخ ہو گی۔ اور اگر اپنے کوچے میں بہت سے بیل دیکھے۔ دلیل ہے کہ سردار ہو گا اور اس کے کام میں خیر و برکت ظاہر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے سینگ مارا ہے اور گرا دیا ہے اگر خواب عامل ہے تو معزول ہو گا۔


اور اگر سوداگر ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔ اور اگر بادشاہ ہے تو ملک سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ایک بیل کو بیلوں میں لے کر ذبح کیا ہے اور بانٹ لیا ہے اور بیل عامل کے ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو اس کوچے میں سے مارے گے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کو ذبح کیا اور اس کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ بیل کے مالک کو مار کر اس کا مال لے گا۔


اگر دیکھے کہ اس نے ایک بیگانی گائے مار ڈالی۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس موضع میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مختلف گائیں اور بیل دبلے ہوں اور اگر فربہ ہیں تو فراخی اور ارزالی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل ل میں چل رہے ہیں دلیل ہے کہ اس کو بے اندزاہ مال حاصل ہو گا۔


حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ وہ بیل کے ساتھ جنگ کر تا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سردار سے لڑائی ہو گی حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بیل خواب میں سال ہے۔ اور اگر گائے کو دیکھے۔


دلیل ہے کہ اس سال میں فراخی اور نعمت ہو گی۔ اور اگر گائے دبلی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے اور گائے کا گوشت اس سال میں مال اور فراخی ہے اور اس چمڑا ذخیرہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔


اور اگر یہ خواب غلام دیکھے تو آزاد ہو گا۔ اور مفلس دیکھے تو مالدار ہو گا۔ اور اگر آزاد دیکھے تو لوگوں سے بے نیاز ہو گا۔ اور اگر ذلیل دیکھے تو عزیز ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گائے گابھن ہے تو امیدواری پر دلیل ہے۔ حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ فربہ بیل خریدا ہے ۔


دلیل ہے کہ اس سال میں مالدار عورت سے شادی کرے گا۔ اور دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سے مال کو جمع کرے گا اور اس میں خود نہ کھائے اور اگر دیکھے کہ گائے اس سے باتیں کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہو گی۔


اور اگر دیکھے کہ گائے اس کے پاس آتی ہے۔ دلیل ہے کہ سال اس پر مبارک ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ گائے نے اس سے منہ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ سال اس پر برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے پر سوا تھا اور گر پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال متغیر ہو گا۔


اور اگر دیکھے کہ گائے کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ملک میں کسی عورت کے ساتھ جنگ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں گائے لوٹ رہی تھی۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مال اور نعمت پائے گا۔ اور دیکھے کہ گائے نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال اس سے خیانت کرے گا۔


اور اگر دیکھے کہ گائے اچا نک اس کے گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے کہ اچانک مال پائے گا اور بے غم ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ خواب میں گائے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) حکومت(۲)مال(۳)بزرگی(۴)ریاست(۵)نیکی(۶)نیک سال۔

خواب مین جنگلی بیل دیکھنا






حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جنگلی بیل مرد تو نگر یا بہت سا مال ہے اگر دیکھے کہ اس نے شکار میں جنگلی بیل پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ جنگلی بیل ایک دوسرے سے جنگ کر رہے ہیں۔


دلیل ہے کہ دو بدکار آپس میں جنگ کریں گے۔ اور جنگلی گائے تاویل میں عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی گائے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے سبب سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی گائے کا بچہ کپڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ جنگلی بیل کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ قوت اور دولت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی بیل کے بہت سے سینگ ہیں۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کو دولت اور قوت حاصل ہو گی۔


خواب میں بھینس دیکھنا



خواب میں بھینس دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں بھینس عزت والا مرد ہے کہ جس لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ خاص کر اگر اس کے مطیع ہے۔


Labels:

خواب میں گاو چشم دیکھنا





خواب میں گاو چشم دیکھنے کی تعبیر



گاؤ چشم ایک گھاس کا نام ہے ۔ اس کو خواب میں دیکھنا نیک کنیز کو دیکھنا ہے۔


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ عورت دیکھے کہ اس نے گاو چشم کا شگوفہ اکھاڑ کر اپنے شوہر کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ اس کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ غلام بھاگے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گاو چشم کو موسم میں درخت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اور بے وقت دیکھنا برا ہے۔ اور اگر پژمردہ دیکھے تو اس کا فرزند بیما ر ہو گا اور اگر فرزند نہیں ہے تو وہ غمگین ہو گا۔


Labels:

خواب میں پکا ہوا گوشت کھانا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ پکا ہوا گوشت کباب سے بہتر ہے۔ اگر دیکھے کہ بکری کے گوشت کے کباب کھائے ہیں۔ دلیل ہے کسی بڑے آدمی سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جنگلی چوپائے کے گوشت کے کباب کھائے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو خیر و منفعت بزرگوں سے حاصل ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ گوشت کے کباب اور بھنا ہوا گوشت پر دلیل ہے۔


خواب میں کبر دیکھنا



خواب میں کبر دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کبر جمع کرتا ہے دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔ خاص کر اگر وقت پر ہے اور اگر دیکھے کہ کبر کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ زیادہ سخت ہو گا۔ اور کبر کے کھانے میں کسی طرح کا نفع نہیں ہے۔


Labels:

خواب میں کبوتر دیکھنا



خواب میں کبوتر دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کبوتر عورت یا کنیز ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کبوتر پکڑا ہے دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اس کے ہاں لڑکی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سے کبوتر پکڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورتیں کرے گا یا کنیزیں خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے مال سے فائدہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر کے بچے پکڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ عورتوں سے نفع پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کبوتر کا بچہ غم و اندوہ ہے جو اس کو عورت کی طرف سے پہنچے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے کبوتر ہیں دلیل ہے کہ اس کے بہت فرزند ہوں گے۔ اور کہتے ہیں کہ اس کو عورتوں سے بہت سا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبوتر ہوا سے اس کے پاس آیا ہے اور اس کا تابعدار ہوا ہے۔


دلیل ہے کہ نامعلوم جگہ سے اس کو نفع ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کبوتر کو دانہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عورت کو بات کی تلقین کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کبوتر جمع ہوئے ہیں اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہیں کہ خواب یں کبوتر خانہ عورتوں کی جگہ ہے۔


حضرت جعفر صادق علیہ السالم نے فرمایا ہے کہ خواب میں کبوتر پانچ وجہ پر ہے۔ (۱)عورت(۲)کنیز(۳)مال(۴)غائب کا خط(۵)ریاست اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کبوتروں کا خواب میں دیکھنا ہر ایک کبوتر کے عوض بیداری میں ایک درہم پانا ہے۔


Labels:

خواب میں کتاب پڑھنا









حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ تفسیر کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین اور زہد کی طرف مائل ہو گا اور اس پر بستہ کام کشادہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ فقہ کی کتاب پڑھتا ہے دلیل ہے کہ ناکردانی کاموں سے رکے گا۔








اور دیکھے کہ تاریخ کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے نزدیک صاحب رائے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اصول کی کتاب پڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ نفع رنج سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ توحید کی کتاب پڑھتا ہے۔








دلیل ہے کہ علمائے دین سے مشغول ہو گا اور وہ ایسا کام فرمائیں گے کہ جس سے دین کا فائدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ فضائل اور تسبیح اور تہلیل کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہو گا اور لوگ اس کی صفت و ثناء کریں گے۔








اور اگر دیکھے کہ کتاب رسائل پڑھتا ہے دلیل ہے کہ شادی کی صلاح میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتاب طبائع پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ چیزوں کی طلب اور ان کی شناخت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شعر کی کتاب پڑھتا ہے۔ اگر غزل اور مدح ہے۔








دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ لوگ اس کو ملامت کریں گے۔ اور نعت اور توحید پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک ہو گا۔ اعر اگر دیکھے کہ تعبیر کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سردار پر کسی بڑی بات سے احسان کرے گا۔ اور اس سے کچھ پائے گا۔








اور اگر دیکھے کہ کتاب ہدایہ پڑھتا ہے دلیل ہے کہ کسی عمل میں مشغول ہو گا کہ جس سے اس کو لوگ دانا کہیں گے لیکن دین کا فائدہ نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتاب مصاحب اور قضا پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اس سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ حساب کی کتاب پڑھتا ہے۔








دلیل ہے کہ ہمیشہ غم ناک رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہنسی اور فساد کی کتاب پڑھتا ہے دلیل ہے کہ سب کاموں سے برا کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہجو اور عیب کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کی عیب چینی کرے گا اور ان میں بدنام ہو گا۔