Thursday, February 28, 2019

خواب میں آبدستان (لوٹا) دیکھنا



خواب میں آبدستان (لوٹا) دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب لوٹا دیکھنے والا خزانہ دار صاحب تدبیر ہو گا کہ آمدنی اور خرچ اس کے ہاتھ میں ہوگا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو زہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ خزانچی اور بادشاہ کا مشیر ( مشیر : مشورہ دینے والا) ہوگا۔ اور اگر وہ لوٹا کسی کو دے تو بھی یہی قیاس ہے۔ 


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ خادم ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ یطوف علیھم و لدان مخلون با کو ابوابا ریق ( بہشت میں ان پر خادم کوزوں اور ندھنوں کے ساتھ طواف کریں گے ) اگر دیکھے کہ اس کا کوزہ ٹو ٹ گیایا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت جدا ہو جائے گی یا مر جائے گی۔ رکوزے سے اپنے آپ کو پانی پیتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔ خصوصاجب پانی کو صاف اور خوش ذائقہ دیکھے۔


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول خادم ۔ دوم خزانچی ۔ سوم ، وزارت ۔ چہارم، فرزند ۔ پنجم ، ایسی جگہ سے تھوڑی روزی پانا جہاں سے امید نہیں رکھتا ہے۔


Labels: ,

خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھنا

خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو پیٹ کی بڑائی کے اندازے پر دنیا کا مال اور نعمت حاصل ہوگی ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر نا بالغ بچہ اپنے آپ کو حمل والا خواب میں دیکھے۔ اگر لڑکا ہے تو اس کے باپ کو نعمت اور مال حاصل ہو گا اور اگر لڑکی ہے تو اس کی ماں کو مال و نعمت ملے گی۔


Labels: ,

خواب میں آبکامہ یعنی کانجی یکھنا



خواب میں آبکامہ یعنی کانجی یکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آبکامہ کاخواب میں دیکھنا رنج اور بیماری کی دلیل ہے کہ اس کو پینا بیماری کی دلیل ہے ۔


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آبکامہ کو اگر گرتا ہو دیکھے یا اس میں سے کچھ نہ پیا ہو تو دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے بجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ آبکامہ کا پینا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، بیماری ۔ دوم ، غم ۔ سوم ،جھگڑا ۔ چہارم حاجت ۔ پنجم ، عیال کے ساتھ لڑائی-


Labels: ,

خواب میں دیکھنا کے آگ نے آپ کو نہیں جلایا



خواب میں دیکھنا کے آگ نے آپ کو نہیں جلایا



اگر خواب میں دیکھے کہ آگ نے اس کو جلایا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ کراہت (کراہت سے :تکلیف سے ) کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر آگ کو بھڑکتا ہے تو دلیل ہے کہ تپ سے بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا جسم جلا دیا ہے ، دلیل سے کہ جلن کے مطابق اس کو رنج و نقصان پہنچے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ ا س کے گھر میں آگ لگ پڑی ہے اور اس کے سارے جسم کو جلا دیا ہے اور بھڑکتی ہے اور اس کے دل میں اس سے خوف اور دہشت (دہشت : ڈر ، خوف ) نہیں آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو محنت اور مصیبت کے سبب بیماری اور ضعف ( ضعف : کمز وری)آئے گا۔


جیسے سردی ، طاعون ، آبلہ اور سرخہ وغیرہ ۔ اور اگر دیکھے کہ آگ کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حرم ملے گا۔ اور دیکھے کہ آگ دھوئیں دار ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام محنت اور رنج سے ملے گا اور بہت ساجھگڑا دیکھے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کو آگ سے گرمی اور تپش پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی غیبت ( غینت :چغلی ) کرتا ہے ۔ 


حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب میں آگ کے شعلیلوگوں پر ڈالتا ہے کہ لوگوں عداوت اور دشمنی ڈالے گا اور اگر سوداگر خواب میں دیکھے کہ اس کی دکان اور سامان کو آگ لگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا سامان برباد ہو گا یا اس درم کی چیز تین درم میں فروخت کرے گا اور کسی پر شفقت(شفقت: مہربانی ) نہ کرے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں آگ لگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ آدمی جنگ اور فتنہ اور بادشاہ کے ظلم میں گرفتار ہو گا اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا کپڑا جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنوں کے ساتھ لڑے گا اور مال کے سبب سے غم ناک ہو گا اگر کوئی بڑی آگ زمین پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس علاقے پر جنگ اور فتنہ ہو گا اور اگر کوئی جلی ہوئی چیز دیکھے تو دلیل ہے کہ عورتوں کی وجہ سے کسی کے ساتھ لڑے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی شہر یا محل یا سرائے میں آگ لگی ہے اور سب کچھ جلا دیا ہے اور آگ شعلہ مارتی ہے اور آواز خوفناک دیتی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں کارزار ( کارزار : لڑائی ، جنگ) یا سخت بیماری پڑے گی ۔ اگر دیکھے کہ آگ نے کچھ چیزیں جلا دی ہیں اور کچھ چوڑ دی ہیں اور خوف ناک آواز نہیں دیتی ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس موضع میں لڑائی ہو گی اوراگر شعلے روشن نہیں ہیں تو سخت بیماری پڑے گی اور اگر آگ دھوئیں کے ساتھ دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ اپنے کاموں میں ڈر اور دہشت دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ آگ آسمان سے گری اور اس نے شہر یا محضلہ ے اسرائے کو جلا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر یا جگہ پر بلا اور فتنہ پڑے گا اور اگر دیکھے کہ خوفناک آواز تھی اور آگ شعلے مارتی تھی ۔ لیکن جس جگہ پڑی ہے شعلے نہیں مارے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ زبانی جھگڑا اور فساد ہوگا۔ اگر دیکھے کہ زمین کے نیچے سے خوف ناک آگ بکلی ہے اور آسمان کی طرف گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ خدا تعالیٰ کے پیاروں کے ساتھ اس آگ کی طاقت کے مطابق جھوٹ اور بہتان کے ساتھ لڑائی لڑیں گے اور اگر دیکھے کہ آگ ( بے تحاشا: بے دھڑک ) بے تحاشہ جگہ بجگہ جاتی ہے اور وہ آگ کچھ تکلیف نہیں دیتی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب فائدہ حاصل کرے گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہوگا۔


حضرت اثعث رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ آسما ن سے بارش کی طرح برستی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ پر بادشاہوں کی طرف سے خونریزی ( خونریزی : جنگ لڑائی وغیرہ ) اور بلاآئے گی اوراگردیکھے کہ آسمان سے آگ آئی اور اس کے کھانے کی چیزوں کو جلا دیا تو دلیل ہے کہ اس کی عبا دت حق تعالیٰ کے نزدیک قبول ہوئی ہے ۔ فرمان حق تعا لیٰ ہے: بقربان یا کلہ النار ( قربانی کہ اس کو آ گ کھائے گی) اگر دیکھے کہ آسمان سے آگ آرہی ہے اور کسی چیز کو نہیں جاتی ہے تو یہ دلیل حق تعالیٰ کے خوف کی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ عناب النار التی کنتم بھا تکنبون ( آگ کا عذاب جس کو تم جھٹلاتے تھے اور اس کو بادشاہ سے خو ف ہوگا اور اگر دیکھے کہ بڑی آگ سے سرے پر بیٹھے ہوئے گرم ہو رہا تھا تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک بزرگ بادشاہ کے نزدیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز آگ پر پکار رہا تھا تو دلیل ہے کہ دین اور دنیا کا شغل تمام ہو گا۔ اگر دیکھے کہ آگ زمین پر اتری اور زمین کی سبزی کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خدا نخواستہ نا گہانی موت بہت آئے گی اور اگر دیکھے کہ ایک بڑی آگ نے قبہ (قبہ : گنبد وغیرہ) یا منارہ کو جلا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ کا بادشاہ مرے گا۔ بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ آگ زمین سے نکل کر روشن ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ خزانہ ہو گا۔ 


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ کے ٹکڑے کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ یتیموں کا ما ل کھاتا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ النین یا کلون اموال الیتمی ظلما انمایا کلون فی بطو نھم نارا و سیصلون سعیرا ( جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے بھرتے ہیں وہ اپنے پٹیو ں میں آگ کھاتے ہیں اور وہ جلدی دوزخ میں جائیں گے) اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے آگ نکلتی ہے تو اس امر کی دلیل ہیکہ جھوٹی بات اور بہتان ( بہتان : جھوٹا الزام ، تہمت و غیرہ ) لگاتا ہے اور اگر دیکھے کہ ہر جگہ آگ جلتی ہے تو دلیل ہے کہ رعیت اوربادشاہی لوگوں میں ایلچی کاکام کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پہلو میں آگ روشن ہے اور کوئی نقصان نہیں کرتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیکی پہنچے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔افراء یتم النار التی تورون ( کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے کہ جس کو تم روشن کرتے ہو) اگر دیکھے کہ بڑی آگ لکڑیوں کو جلاتی ہے تو فتنہ ( فتنہ : فساد ، لڑائی وغیرہ ) اور جنگ پر دلیل ہے ۔فرمان حق تعا لیٰ ہے ۔ کلما او قدونارا للحرب ( جب وہ لڑائی کے لئے آگ بھڑکاتے ہیں ) اگر خواب میں دیکھے کہ آگ لوگوں کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمنوں پر فتح ہو گی اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کو جلا دیا اور اس میں روشنی نہ تھی تو دلیل ہے کہ مرض سرسام سے بیمار ہو گا اور اگر اس آگ میں نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے خویشوں اور فرزند وں میں سے کسی کے یہاں بچہ آئے گاکہ لو گ اس کی تعریف کریں گے اور اس نور آتش کے برابر بزرگی اور مال پائے گا اور اگر رزمگاہ ( رزمگاہ : مید ان جنگ ) میں آگ دیکھے تو یہ سخت بیماریوں کی دلیل ہے جیسے آبلہ ، طاعون ، سرسام مرگ باگہانی وغیرہ ۔ خدا نخواستہ اگر آگ کو دھوئیں کے ساتھ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے ڈر اور خوف ہو گا ۔ اور اگر آگ کو بازار میں دیکھے تو یہ بازار والوں کی بے دینی کی دلیل ہے کہ بازار والے تجارت میں انصاف نہیں کرتے ہیں اور خریدی ہوئی چیزوں میں جھوٹ بولتے ہیں اور اگر کسی ملک میں آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بادشاہ کے ساتھ لڑتے ہیں اور اس سے رعایا پر ظلم ہوتا ہے ۔


اگر نا معلوم مہینے میں آگ دیکھے تو نے دینی کی دلیل ہے اور اگر کسی کے کپڑوں کو آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس پر مصیبت اور دہشت ( دہشت : خوف ، ڈر ) اور خوف پڑے گا۔ اور اپنے آپ کو آگ پر کھڑا ہوا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا۔


Labels: ,

خواب میں آگ روشن کرنا



خواب میں آگ روشن کرنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ روشن کرنا بادشاہ کو قوت کی دلیل ہے اور بغیر دھوئیں کے آگ دلیل ہے فروغ اور رونق اور زرو مال اور سامان جمعیت ملک جو دل کی خوہش کے بمو جب اور دھوئیں والی آگ بادشاہ کے ظلم اور غم و اندوہ اور نقصان پر دلیلاگر گرم ہونے کے لئے آگ روشن کی یا کوئی اور گرم ہووے تو دلیل ہے کہ کوئی چیز طلب کرے گا اور نفع پائے گا۔ اوراگردیکھے کہ بے فائدہ آگ روشن کی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑائی اور جھگڑا کرے گااگر کوئی چیز بریان ( بریان کرنا : کسی چیز کو بھوننا ) کرنے کے لئے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ لوگو ں کی غیبت ( غیبت :کوئی بات پس پشت کرنا ) کے لیے کوئی کام کرنے تاکہ کسی کا حال معلوم ہو اور اگر اس بھنی ہوئی چیزکو کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دوزی اس کو غم واند وہ کے ساتھ ملے گی۔


اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کرتا ہے اور گوشت یا اورکوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا کہ جس سے صاحب ( صاحب خانہ : گھر والا ، گھر کا مالک ) خانہ کو فائدہ پہنچے گا اور اگر اس دیگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس کام سے اند وہ اور غم ہوگا ۔ اگر روشنی کے لئے آگ جلائی ہے تو دلیل ہے کہ کام کو حجت اور دلیل سے کام کرے گا اور اگر حلوہ بنانے کے لیے آگ کو روشن کیاہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیک بات کہیں گے حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کس یجگہ کو جلانے کے لئے آگ کو روشن کیا ہے تو دلیل ہے کہ اہل مو ضع ( اہل م وضع : گاوں والے) کی بدی اور غیبت کرے گی اور اگر آگ کو بغیر کھانے پکانے کے تنور یا آتش دان ( آتش دان : چو لہا و غیر ہ ۔ جہا ںآگ جلا ئی جائے) میں روشن کرے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے خو یشوں اور اہل خانہ کے ساتھ لڑے گا اور اپنے فائدہ کے لئے آگ روشن کرنا چاہتا ہے تو آگ روشن نہیں ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے علم سے فائدہ اٹھائے گااور اگر بادشاہ ہے تو عزت اور مرتبہ اور دولت زیادہ ہو گی ۔اگردیکھے کہ آگ روشن کی ہے اور بجھ گئی ہے تو یہ اس کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے تاکہ لوگ اس کی روشنی سے اپنی جگہ پر چلے جائیں تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم اور حکمت سے فائدہ اٹھائیں گے اور راہ راست پر آئیں گے۔ اگر دیکھے کہ آگ کمزور ہو رہی ہے اور اس کا نور کم ہو رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کے احوال متغیر (احوال متغیر ہوں گے: حالات بدل جائیں گے)ہوں گے اور دنیا سے رحلت (رحلت کرے گا: مر جائے گا) کرے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے اور راہ راست پر روشن نہیں ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے گمراہ ہوں گے ۔ اور اگر سودا گر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی موضع کو جلانے کے لئے آگ روشن کی ہے اور آگ نے اس کو نہیں جلایا ہے تو دلیل ہے کہ بددیانتی سے خریدو فروحت کرے گااور اس کا مال حرام کا ہو گا اورار دیکھے کہ ہمسایہ کے گھر سے آگ لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام پہنچے گا۔


Labels: ,

خواب میں آگ کو سجدہ کرنا



خواب میں آگ کو سجدہ کرنا



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو سجدہ کرتا ہے تو اسامر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کو سجدہ کرے گا اور اسکی خدمت میں مشغول ہو گا اور اس کو اس میں صبر اور آرام حاصل نہ ہواور اگر دیکھے کہ تنور یا آگ یا چراغ کو سجدہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورتوں کی خدمت میں مشغول ہو گا اور آگ کو پوجتا اور بوسہ( بوسہ دیتا :چومتا ہے ) دیتا ہے کہ بادشاہ کا مخبر ( مخبر : خبر دینے والا ، لوگوں کے حالات بتانے والا ) ہو گا ۔


اگر دیکھے کہ آگ میں خوار ہو کر پھر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی دو سوداگری کی رغبت (رغبت :خواہش ) کرے گا۔ لیکن نتیجہ اچھا نہ ہو گا۔خاص کر اگر آگ سے جسم پر تکلیف پہنچے ۔ اور اگر آگ سے جسم کو تکلیف نہ پہنچے تو دلیل ہے کہ سلامتی اور جمعیت (جمعیت خاطر :دل کی تسلی) خاطر بادشاہ وقت سے دیکھے گا اور اگر خواب میں آگ کے اندر چلا جائے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے اسی قدر فاہدہ اٹھائے گا۔


اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے چہرے یا کپڑے یا ہاتھ سے روشنی دیتی ہے ۔ چنانچہ لوگ اس کے نور سے حیران ہوجائیں تو دلیل ہے کہ دشمن اور دونوں جہان کی مراد پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ و لخل یلک فی جیبک تخرج بیضاء من غیر سوء (اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو ، سفید بے عیب نکلے گا)اور یہ معجزہ حضرت موسیٰ علیہ السلا م کا فرعون کے مقابلے میں تھا ۔


حضرت اسماعیل اثعت رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو پوجتا ہے تو دلیل ہے کہ شاہی بازداری (شاہی بازداری : شاہی ملازمت) کرے گا اور اگر آگ انگاری کی شکل پر ہے تو اس کی غرض دین سے مال جمع کرنا ہو گا اور مال حرام بہت سا حاصل کرے گا۔


Labels: ,

خواب میں آگ کی چنگاری دیکھنا



خواب میں آگ کی چنگاری دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شرارہ آتش دیکھنا بری بات ہے جو اسے پہنچے گی ۔ اگر آگ کے شرارے اس پر بے قیاس پڑیں تودلیل ہے کہ محنت اور بلائے سخت میں گرفتار ہو گا۔ 


حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہر یا کوچہ میں آگ کے شرارے گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اٹھے گا اور اگر آگ کے شرارے بہت بڑے بڑے دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب خدا تعالیٰ اس کو یا اس موضع کو پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : انھا تری بشرر کالقصر کانہ جملت صغر اَ(بیشک وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں اور نچی محل کے بر ابر گو یا کہ وہ زرد اونٹ ہیں ) اگر دیکھے کہ آگ کے شرارے لوگو ں میں گر تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور جھگڑا ہو گا ۔ آگ ڈالنا اور آگ سے کھیلنا بہت گالیاں دینا ہوتا ہے ۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑا لیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغول ہو گا اور اگر آگ کے ساتھ دھواں دیکھے تو کام میں خوف کی دلیل ہے ۔ اگر خوف میں دیکھے کہ آگ اس کے ہاتھ میں سرد ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس آگ میں سے ایک ٹکڑ ا اور لوگو ں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فعل سے لوگوں کو رجن اور نقصان ہو گا اور لوگ اس کی دشمن ہو جائیں گے اور آگ پر کھانے کی چیزیں پکائے اور کھائے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے اچھی اچھی باتیں سنے گا۔


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ کادیکھنا پچیس وجہ پر ہے (۱)فتنہ (۲)جنگ (۳)فساد (۴)خوف (۵) خصومت (خصومت:لڑائی جھگڑا)(۶)بری باتیں(۷) کام سے منع (۸) بادشاہ کاغصہ (۹) عذاب (۱۰) نفاق (نفاق : دشمنی ، بے اتفاقی) (۱۱) بے راہی (بے راہی: بے دینی ) علم اور حکمت (۱۳) ہدایت کا راستہ (۱۴)مصیبت (۱۵) ترس(۱۶) جلنا(۱۷) خدمت بادشاہ(۱۸) طاعون(۱۹) سر سام(۲۰) آبلہ(۲۱) کشائش کار(۲۲) فضیلت (۲۳)مال حرام(۲۴) روزی(۲۵) نفع۔


Labels: ,

خواب میں ویران جگہ آباد کرنا



خواب میں ویران جگہ آباد کرنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ویران جگہ آباد کرتا ہے جیسے مسجد،مدرسہ خانقاہ اورجو ان کے مشابہ ہے تو یہ دین اور عقل کی صلاح اور آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین کو خود آباد کرتا ہے۔ جیسے سرائے ادکان وغیرہ بناتا ہے تواس جہاں کے فائدے اور خیر کی دلیل ہے اوراگر آباد جگہ کو ویران دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ بلا اور مصیبت پہنچے گی۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو آباد جگہ میں مقیم دیکھے تو دلیل ہے کہ آبادی کے اندازے پر خیر اور نفع پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھا ہے توشراور فساد اور نقصان پائے گا۔


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آبادی کا دیکھنا چاروجہ پر ہے ۔اول ، اس جہان کے کاموں کی صلاح پر۔ دوم ، خیر اور منفعت ۔ سوم ، مرادو کامرانی ۔ چہارم ، بستہ کاموں کی کشائش۔


Labels: ,

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر



خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر



تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ و جعلنا من الماء کل شئی حیی ( ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زندہ کیاہے ۔ ) 


حضرت ابن سرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہےجیسے دریا اور نہر کا پانی ۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے ۔ اور اگرصاف اور خوشگوار پاننی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر بے مزہ یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہو گا اور بعض کہتے ہی کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزدگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا۔ اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اورخوف اور دہشت پہنچے گی۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور دیکھے کہ اس پر پانی گرم گرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگردیکھے کہ پانی میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور اگر پانی پیالے میں اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہو گا اور اگر کانچ کے پیالے میں اپنی عورت کو پانی دیا (اور دانا لوگ کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر کے ساتھ نسبت دیتے ہیں اور پانی جو کانچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو ماں کے پیٹ میں ہے اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرگا اور عورت بچ رہے گی ۔ اور اگر دیکھا کہ بغیر قیمت کے لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں لوگوں کو اس سے فاہدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر (متفکر : فکر مند ) ہو گا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش (عیش و عشرت سے گزارے گی: مزے سے گزارے گی) اور عشرت سے زندگی گزرے گا ۔ لیکن ایسا کام کرے گاکہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑا تھوڑا کرکے لوگوں کو بخشے گا اور خیرات میں خرچ کرے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی ہوگی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو سلامتی کی عافیت (عا فیت: آارم)حاصل ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔و قیل یا ارض ابلعی ماء کہ و یاسماء اقلعی و غیض الماء( اور کہا گیا کہ اے زمین ! اپنے پانی کو نکل جا اور اے آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا ) اور اگر دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر چڑھ جاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سال ملک میں نعمت اور فراخی ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ انا صینا الماء صبا (ہم نے پانی کو خواب اچھی طرح گرایا) اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم اور اندوہ سے خلاصی اور مال کی دلیل ہے اور لوگوں کو پانی دینا دین اور دیانت اور نیک کاموں کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا حجم مضبوط ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کی طرف سے کسی سخت کام می مشغول ہو گا اور اس قول اس کام میں اور دوسرے کاموں میں مقبول ہو گا۔ اور اگر صاف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قوت دین اور تو کل بر خدا اور استقامت ( استقامت :ثابت قدمی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے ، عورت یا کنیز ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے اس پر گدلا پانی گرایا ہے تو اس سے نقصان پانے کی دلیل ہے ۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پانی میں جانے کی تعبیر پانچ وجہ پر بتاتے ہیں ۔ اول یقین ۔دوم قوت ۔ سوم مشکل کام ، چہارم مصاحبت ( مصاحبت: دوستی ، محبت ، پیار ) پنجم ریئس شہر کی طرف سے کوئی کام ۔ یا درکھو کہ تعبیر باراں حرف ب میں بیان کریں گے اور آب چشمہ ۔


آپ چاہ اور آب جوئے حرف ج میں بیان کریں گے اور آب دریا حرف د میں اور آب رود حرف ر میں اور آپ کا ریز حرف ک میں ۔ اسی ترتیب پر دوسرے خوابوں کو ہر ایک چیز کی ترتیب پر اس کی جگہ پر ذکر کریں گے۔


Labels: ,

Wednesday, February 27, 2019

خواب میں ٹخنہ دیکھنا

خواب میں ٹخنہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹخنے کو دیکھنا مقام پر تاویل ہے۔ اگر دیکھے کہ ٹخنہ سے کھیلتا ہے تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بہت سے ٹخنے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر غمو اندوہ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کا ٹخنہ ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کو غم پہنچے گا۔ اور ٹخنوں کی تاویل جھگڑا، مکر اور حیلہ ہے۔ حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ ٹخنوں کے ساتھ کھیلنا حقیر اور ذیل دشمن اور جھگڑے پر دلیل ہے

Labels:

خواب میں دیہات دیکھنے کی تعبیر



خواب میں دیہات دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نا معلوم گاؤں میں ہے ۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر اس گاؤں کا نام معلوم ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گاؤں سے باہر نکلا ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ کسی گاؤں میں گیا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شہر سے گاؤں میں جاکر آباد ہوا ہے کہ جس میں نعمت ہے تو خیر و برکت اور عزت و اقبال پر دلیل ہے ۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بدی اور بدبختی پر دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کسی گاؤں میں گم ہو گیا ہے تو خیر پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے نا معلوم گاؤں دیا ہے یا خریدا ہے یا بنایا ہے ۔ دلیل ہے کہ گاؤں کی قدر عمارت پر خیر و منفعت پائے گا اور اس کے خلاف دیکھے تو نقصان پر دلیل ہے ۔


Labels: ,

خواب میں بھوک لگنا



خواب میں بھوک لگنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک پیٹ بھرے سے بہتر ہے۔ اور پانی کی سیری پیاس سے بہتری ہے۔ اگر دیکھے کہ بھوکا ہے اور کوئی چیز کھانے کے لئے اس کے پاس نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حرص اور لال دنیا کے مال میں کم ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بھوکا تھا اور کچھ کھا کر پیٹ بھرا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور اگر جو کچھ کھایا ہے شیریں اور مزیدار تھا۔ دلیل ہے کہ توبہ پر ثابت قدم ہو گا۔ اور اگر ترش اور ناخوش کھانا تھا تو توبہ توڑنے اور گناہ پر دلیل ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک چار ورجہ پر ہے۔ (۱)نقصان(۲)حرص(۳)جرم اور گناہ(۴)لوگوں سے طمع رکھنا۔


Labels: ,

خواب میں باجے کے ساتھ گانا



خواب میں باجے کے ساتھ گانا







حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرود بے ہودہ بات اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرود دوسرے سازوں کے ساتھ ، جیسے کہ باجہ اور بانسری کے ساتھ گاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت زیادہ ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ سرود سنتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سنے گا ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ گاتا ہے ۔ اگر بازار میں ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار لوگ رسوا ہوں گے اور درویشوں کو غم ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گانا یا سننا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بے ہودہ کلام (۲)غم واندوہ(۳)مصیبت (۴)رسوائی(۵)جنگ(۶)علم وحکمت۔


Labels: ,

خواب میں قلعہ دیکھنا



خواب میں قلعہ دیکھنا





اگر دیکھے کہ حصار میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کے شر سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مضبوط حصار میں ہے اور وہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ شر دشمن سے امن میں رہے گا ۔اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو پہلے کے خلاف ہے ۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو حصار میں دیکھے تو دلیل ہے کہ نعمت اور روزی اس پر فراخ ہو گی ۔ اگر اس کے خلاف دیکھے تو احوال کی تباہی اور کا روبار کے بند ہونے کی دلیل ہے ۔


Labels: ,

خواب میں رباب بجانا



خواب میں رباب بجانا



رباب ایک مشہور ساز کا نام ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رباب کا دیکھنا بے ہودہ بات اور جھوٹ بولنے پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ باجا بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا اور کسی کی جھوٹی مدح کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے رباب بجاتے ہیں ۔دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سے راضی ہو گا ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رباب کے ساتھ چنگ چغانہ اور با نسری بھی ہے ۔ تو یہ سب غم اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ رباب ٹوٹا یا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے تو بہ کرے گا ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ وہ رباب بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ مرے گا یا اس پر بیماری سخت ہو گی ۔


Labels: ,

Sunday, February 3, 2019

خواب میں جھمکے دیکھنے کی تعبیر



خواب میں جھمکے دیکھنا



گوشوارہ۔ جھمکار ۔ کان کا زیور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی آرائش و زیبائش پہلے سے زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں بہت بیش قیمت مروارید لٹکے ہوئے ہیں. دلیل ہے کہ علم اور قرآن مجید سیکھے گا اور دانا اور عالم ہو گا اور اگر ایک کان میں مروارید دیکھے اور دوسرے کان میں نہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب علم اور قرآن مجید سیکھے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کانوں میں دو بالیاں رکھتی ہے۔ ایک سونے کی ہے اور ایک چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوشوارہ دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) فرزند خوبصورت اور آرائش (2) علم اور قرآن مجید سیکھنا (3) بزرگی (4) عورت کو طلاق دے کر غم و اندوہ پانا۔


Labels: ,

خواب میں بادام کھانے کی تعبیر، خواب میں بادام دیکھنا



خواب میں بادام کھانے کی تعبیر، خواب میں بادام دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت اور روزی ہے ۔ لیکن جھگڑے سے حاصل ہو گی۔ اگر خواب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہیکہ اسی قدر نعمت اور روزی محنت سے ملے گی۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اوربیماری سے شفاء ہے اور مغز بادام کادیکھنا بہتر ہے۔


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادام پوست سمیت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دنیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کوئی چیز سختی کے ساتھ پائے گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کوکسی کنجوس آدمی سے اس روغن کے اندازے کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کا دیکھنا مال اور نعمت ہے ۔ لیکن اگر بادام کو پوست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور رنج کے ساتھ ملے گا اور اگر بادام کے بغیر پوست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال و زرآسانی کے ساتھ ملے گا۔ 


حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کا دیکھنا دو وجہ پر ہے۔اول ، پو شیدہ مال حاصل ہو گا ۔ دوم ، بیماری سے شفاء پائے گا۔


Labels: ,

خواب میں دکان بنانا، خواب میں دکان دیکھنے کی تعبیر



خواب میں دکان بنانا، خواب میں دکان دیکھنے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دکان بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دکان خراب کی ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دکان گری ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔اور اگر دیکھے کہ مالک کی اجازت کے بغیر اس کی دکان پر بیٹھ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی عیال پر تصرف کرے گا ۔ 




حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دکان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت (۲)عیش(۳)عزت اور مرتبہ(۴)نیکی(۵)بلندی(۶)اگر نئی دکان ہے تو مرتبہ پائے گ



Labels: ,

خواب میں روشنی دیکھنا، خواب میں روشنی دیکھنے کی تعبیر




خواب میں روشنی دیکھنا، خواب میں روشنی دیکھنے کی تعبیر











حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنائی دین کی ہدایت پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روشنی لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا رستہ بتائے گا ۔ اور خواب میں اند ھیرا گمراہی اور بد دینی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اللہ ولی الذین امنو یخر جھم من الظلمت الی النور(اللہ ایمان والوں کا مالک ہے کہ ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکا لتا ہے ) 




حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے ۔دلیل ہے کہ پا رسا اور دین دار ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن شرح اللہ صدرہ لاسلام فھو علی نو ر من ربہ(کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے ۔ وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے )اور اگر میں دیکھے کہ اس کے ارد گرد روشنائی ہے ۔ تویہ اس کی خیرو اور عا فیت پر دلیل ہے ۔ 




حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں رو شنی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دین کی ہدایت(۲)علم(۳)سیدھا راستہ(۴)پاک عقیدہ۔



Labels: ,

خواب مین داڑی دیکھنے کی تعبیر



خواب مین داڑی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈارھی مرد کے لئے آرائش ہے ۔ اورا س کی خانہ داری ہے ۔ اور حدیث شریف میں وارد ہے کہ حق تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جس کو تسبیح یہ ہے ۔ سبحان من زین الرجال با للحی والنساء با لذوائب(پاک ہے وہ ذا ت کہ جس نے مردوں کو ڈا ڑھی سے اور عورتوں کو گیسوؤں سے زینت دی ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی لمبی ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا ۔ لیکن اگر لمبائی میں ناف سے بڑھ جائی تو غم واند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کا ناخن سے آراستہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت کو بیمار دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے ڈاڑھی کا خضاب کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا حال لوگوں پر ظاہر کرے گا اور نہیں چھپائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کو زمین پر گھسیٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی کٹی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور مراد اور مرتبے کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بردباری اور نرمی زیادہ ہو گی ۔ لیکن غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو دانتوں سے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ کو نقصان ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی بیماری کے باعث گرگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو ناگہانی موت سے ڈر ہے اور اس کا مال اور آبرو بھی زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھا کرتا ہے اور اس کو خوشبودار دھونی دیتا ہے ۔ اور اس پر گلاب چھڑکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ اس کے شکر گزار ہوں گے ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی دراز ہو کر ناف کے نیچے تک ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی پر ہاتھ پھیرا ہے ۔ اور کچھ حسہ ہاتھ میں رہا ہیاور اس کو گرا دیا ہے ۔


دلیل ہے کہ مال اس کے ہاتھ سے جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کا کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو نگاہ میں رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی چھوٹی ہے ۔اگر قرض دار ہے قرض سے نجات ہو گی اور اگر غمگین ہے تو بے غم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈ ڑھی زمین پر گر گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی اکھاڑی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت ایک دم جائے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی سے سفید بال نکالتا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وا صحابہ وسلم کے خلاف سنت ہے ۔


حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال حج کے موسم میں خانہ کعبہ میں تراشے گئے ہیں اگر قرضدار ہے تو قرض سے نجات پائے گا اور غم سے چھوٹے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اور ڈا ڑھی ایک دم منڈھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت اور اور آبرو زائل ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ بے وجہ اس کی ڈاڑھی تھوڑی تھوڑی گرتی ہے اور کم ہو رہی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ساری ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت میں تھوڑا نقصان ہو گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی ہے ۔دلیل ہے کہ غمگین ہو گی اور ایسا کام کرے گی کہ رسواہو گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہرگز فرزند نہ ہو گا اور لڑگا ہو گا تو باحشمت اور قوی ہو گا ۔ اور اگر نا بالغ لڑکا اپنی ڈاڑھی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ کسی کی ڈاڑھی پکڑی اور گھسیٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کی میراث لے گا ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈاڑھی دس وجہ پر ہے ۔(۱)خرید و فروخت(۲)عزت ومرتبہ(۳)بلند مرتبہ(۴)ہیبت (۵)مروت(۶)نیکی(۷)آرام (۸)مال (۹)فرزند(۱۰)بزرگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ولقد کر منابنی الم(اور ہم نے اولاد آدم کو مکرم بنایا ہے )لیکن خواب میں حاجیوں اور قیدیوں کا ڈاڑھی مو نڈانا نیک ہے ۔


Labels: ,

Saturday, February 2, 2019

خواب میں بطخ دیکھنے کی تعبیر









حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا مال اور نعمت کی دلیل ہے ۔ خاص کر اگر اپنے گھر اور اپنی ملک کو دیکھے تو اسی قدر پائے گا۔اوراگر دیکھے کہ بہت سی بطخیں اسکے گھر یا کوچہ میں جمع ہوئی ہیں تو بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ ا س موضع میں مصیت و آفت آئے گی۔اور اگر دیکھے کہ بطخیں اس سے باتیں کرتی ہیں تو دلیل ہیکہ مالدار عورت کے باعث سفر کرے گا اور اس میں عزت اور فائدہ پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا اہل خانہ میں سے ایک بزرگ مرد مال اور حشمت والا ہوتا ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھ پایا ہے تودلیل ہے کہ اسی صفت کے آدمی سے کچھ پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید بطخ دیکھنا مال ہوتا ہے یا مالدار عورت ہوتی ہے اور سیاہ بطخ میں دیکھنا کینز ک ہے۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بطخ کو مارا اور اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال وراثت میں پائے گا اورضائع کرے گا۔


Labels: ,

Friday, February 1, 2019

خواب میں درخت دیکھنے کی تعبیر، خواب میں درخت دیکھنا



خواب میں درخت دیکھنے کی تعبیر، خواب میں درخت دیکھنا





حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایسے درخت کا دیکھنا کہ جو لوگوں کے نزدیک محبوب ہے تو وہ شریف اور بزرگوار مرد کا دیکھنا ہے ۔ اور اگر ذلیل درخت کو دیکھے ۔تو کمینے آدمی پر دلیل ہے ۔اور جو درخت میوہ دار ہے ۔ دلیل ہے کہ تونگر (تونگر:دومت مند) مرد ہو گا ۔ اور بغیر پھل کے درخت درو یش مرد کی دلیل ہے اور جو درخت کے ملک عرب میں ہے ، جنگلی آدمی پر دلیل ہے اور جو درخت ملک عجم میں ہے ، مرد عجمی پر دلیل ہے ۔ اور جس درخت کو باغ میں دیکھے ۔ صاحب باغ پر مال کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت جڑ سے اکھیرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی شخص کو مرتبے اور نعمت سے گرائے گا ۔


Labels:

خواب میں بادل دیکھنا , خواب میں بادل دیکھنے کی تعبیر



خواب میں بادل دیکھنا , خواب میں بادل دیکھنے کی تعبیر






حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، ابر سفید ۔دوم ، ابر سیاہ ۔ سوم ، ابر زرد۔ چہارم ، ابر سرخ،۔ پنجم ، ابر بر نے والا ۔ ششم ، ابر نا برسنے والا ۔ اور ہر ایک کی تعبیر خاص ہے۔ اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو ابر سفید برسنے والے کے نیچے دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئدہ ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ عورت پائے گا جس سے رنج و غم اٹھائے گا۔ اور اگراپنے آپ کو سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت (محنت اور بلا :دکھ اور تکلیف ) اوربلا اور گرفتاری کی دلیل ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔ پہلے اس پر سرخ ابر ظاہر ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سیدھا اس کے سر پر کھڑا ہو گیا ہے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکومت پائے گا اور اگردیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گزر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوتی ہے اور اس کی مراد اس سے حاصل ہوگی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادل کو ہوا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عالموں اور حاکموں کی صحبت حاکموں کی صحبت میں رہے گا: ) میں رہے گا۔ اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی دلایت میں قاصد ان باخبر کو بھیجے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کو ہوا میں پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ نیکی اور بزرگوں اور علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادل اس کے سر پر سایہ کرتا ہے تودلیل ہے کہ اس سال خیر اور نعمت بہت پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وظللنا علیکم الغمام وانز لنا علیکم المن والسلو ی کلو ا من طیبات مارزقنکم(اور ہم نے تم پر بادل کو سایہ کیا اور تم پر من اور سلو یٰ اتارا ۔ ہم نے جو پاک چیزیں تم کو عنایت کی ہیں ، کھاؤ) اور اگر دیکھے کہ بادل کو کوئی کپڑا سیاہ ہوا تھا اور اس نے پہنا تو دلیل ہے کہ اتنا علم اسے حاصل ہو گا جو کسی کو نہ ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ ابر نے تمام جہان کو ڈھانپا ہے اور بر سا نہیں ہے تو یہ بری دلیل ہے۔


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھا ہے کہ بادل کو جمع کیا یا اٹھا یا یا کھایا تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ حکما ء (حکما ء :حکیموں ، دانؤں ) میں عقل و دانش سے ممتاز ہو گا۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی زندگی حکمت سے ہوتی اور اگر دیکھے کہ ابر سیاہ ایک جگہ پر گھرا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر حق تعالیٰ کے عذاب کی دلیل ہے ۔ جس کو ابر کے نزدیک دیکھے گا، وہ عذاب حق کے نز دیک ہو گا اور اگر ابر کے ساتھ بارش کو دیکھے تودلیل رحمت اور خیرات کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر رحمت اور نیکی دیکھے گا۔ اور اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلمانوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے اور اگر کڑک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یہ سخت قوی (سخت قوی عذاب :نہایت بڑا عذاب ) عذابوں کی دلیل ہے اور اگر اپنے گھر او جگہ پر ابر چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے فر زند اور اہل خانہ (اہل بیت :گھر والے ) کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اندزے پر دانش اور حکمت حاصل ہوگی۔


حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ بادل خوب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔اول ، حکمت ۔ دوم ، دوم ، ریاست ۔ سوم ، بادشاہ ۔ چہارم، رحمت ۔پنجم ، پرہیز گاری ۔ ششم ، عذاب ۔ ہفتم ، قحط۔ ہشتم ، بلا ، نہم ، فتنہ ۔


Labels:

خواب میں چلنے کی تعبیر، خواب میں چلنا


















خواب میں چلنے کی تعبیر، خواب میں چلنا



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اپنے شہر میں گیا ہے اور معلوم نہیں کہ کہاں گیا ہے ؟ دلیل ہے کہ بے چارہ اور حیران ہو گا ۔اور اگر اس کے ساتھ عورت اور فرزند بھی ہیں ۔ دلیل ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کی طرح چلتا ہے ۔دلیل ہے کہ دنیا میں سعادت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندے کی طرح چلتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے ۔اور اگر دیکھے کہ بچھو کی طح چلتا ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر شکاری پرند وں کی طرح دیکھے ۔ تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر ایسا چلے کہ تاریکی سے روشنی کی طرف گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ باطل سے راہ حق پر آئے گا ۔ اور اگر اجاڑ سے آبادی کی طرف جائے ۔ دلیل ہے کہ تنگی سے فراخی میں آئے گا ۔اور اگر آبادی سے و یرانے کی طرف جائے ۔ تو اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر بری جگہ جائے تو تاویل بد ہے اور اگر نیک جگہ جائے تو خیراور نیکی پر دلیل ہے ۔


Labels:

خواب میں بچھو دیکھنا ، خواب میں بچھو دیکھنے کی تعبیر



خواب میں چیتا دیکھنا ، خواب میں چیتا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبوط دشمن ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا اوردشمن کو غلبہ اور فتح ہوگی ۔ یعنی اگر چیتا اس پر غالب رہا تو دشمن غالب ہو گا ۔ اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتح یاب ہو گا اوراگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑوں میں پڑے گا۔ لیکن آخر کار فتح یاب ہو گا۔ اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر چیتے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور ایک دوسرے پر کوئی بھی غالب نہیں آیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو بڑا خوف پہنچے گا یا سخت بیماری پائے گا اور اس کے بعد شفاء ہوگی۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہوگا۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اس نے لئے ہیں ۔ یا کسی کو دیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال پائے گا اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اس کو کچھ خیر نہ ہو گی۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، قوی دشمن ۔ دوم ، دشمن سے مال پانا ، سوم ، بادشاہ کا خوف ۔


Labels:

خواب میں بچھو دیکھنا

خواب میں بچھو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچھو ضعیف دشمن ہے کہ لوگوں کو ستاتا ہے اور اس کے نزدیک دوست اور دشمن برابر ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بچھو نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ دشمن اس کو برا کہے گا اور وہ اس سے زنجیدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بچھو کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو کو مارنے کے بعد پھر بچھو زندہ ہو گیا ہے۔ اور اس کو تکلیف دینا چاہتا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور پھر دشمن اس کا مقابلہ کریگا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بچھو ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مردم آزر ہو گا اور لوگوں کے پیچھے سے برا کہے گا اور لوگوں کو اسیک دوسرے سے پھنسا کر فتنہ ڈالے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو کو پکا کر یا بھون کر کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ بچھو کو منہ سے میں رکھ لیا اور کھایا ہے دلیل ہے کہ دشمن اس کے گھر میں ہے اور اس کے ساتھ نشست و برخاست رکھتا ہے اور اگر دیکھے کہ بچھو اس کے کپڑے میں ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بچھو سے ڈرا ہے اور اس کو بچھو نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے دکھ پائے گا۔ اوربعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ عورت سے جماع نہ کر سکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بچھو اس کے پیراہن میں ہے دلیل ہے کہ دشمن سے ان کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے ک بچھو اس کی شلوار میں ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس کے عیال یا اس کی کنیز سے فساد کرے گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچھو کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)دشمن(۲)حاسد(۳)عیب چینی کرنے والا۔


Labels:

خواب میں سورج دیکھنا، خواب میں سورج دیکھنے کی تعبیر



خواب میں سورج دیکھنا، خواب میں سورج دیکھنے کی تعبیر






حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتا ہے۔اگر خواب دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکرڑا ہے یا اپنی ملکیت میں لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی یابزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کا دوست اور مقرب (مقرب ہو گا:نزدیکی ہو گی) ہو گا اور اگر دیکھے کہ خود آفتاب ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہو گا ۔ اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہو گا،تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا ۔اور اگردیکھے کہ آفتاب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت کرے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی جگہ چاند قائم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ ہوگا اور سلطنت برقرار رہے گی۔اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے نور لیتا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے بادشاہ سے ملک لے گا۔ اور اگردیکھے کہ آفتاب کوپکڑا ہے، لیکن آسمان سے نہیں اوراس کی شعاع اور نور بھی نہیں ہے اور تاریک و تیرہ ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب تاریک اور سیاہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہو گا۔


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتا ب بزرگوار بادشاہ ہوتا ہے اور چاند وزیر ۔اور زہرہ عورت اور عطارد بادشاہ کا منشی اور مریخ شاہی پہلوان اورباقی ستارے بادشاہی لشکر ہوتے ہیں ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب باپ اور چاند ماں اور باقی ستارے بھائی ہوتے ہیں ۔ 


چنانچہ حق تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے میں بیان فرمایا ہے :انی رایت احد عشر کو کبا والشمس و القمر رایتھم لی ساجدین (میں نے خواب میں گیارہ ستارے دیکھے اور آفتاب اور چاند کو دیکھا ہے کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں اور جو زیادتی اورکمی آفتاب اور مہتاب اور ستاروں میں دیکھے تو ماں باپ اور بھائیوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چمکا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے عورت چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابر (ابر وغیرہ :بادل وغیرہ ) آفتاب کے نور کو ڈھانپتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطرناک ہو گا اور اس کے احوال خاص کر جب آفتاب کو کھلتا دیکھے بدل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیایء سے روشنی میںآیاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہو کر جلدی شفاء (شفا پائے گا:صحت پائے گا) پائے گا۔ اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر رسی یا دھا گہ لٹکا ہوا ہے اور اس نے اس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مد اور قوت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گر جائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مہتاب کو سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ یا خطا ظاہر ہوگی اور اگر دیکھے کہ آفتاب یا ماہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور ان کے نور کو لیتا ہے تو دلیل ہے کہ جہان کی بادشاہی حاصل کرے گا اورجہان کے سب بادشاہ اس کے تابع (تابع ہوں گے :ماتحت و فرمانبر دارہوں گے) ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ سورج چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سیا ہ ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہوجائے گا۔ خاص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے ۔


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کا نقطہ ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کادل ملک میں مشغول ہوگا اوراگر دیکھے کہ دو آفتاب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے اور اگر آفتاب کو زمین پر اترا ہوا بے نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ سلطنت سے معزول ہو گا اور ملک سے بے بہرہ ہو گا۔ اور اگر آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب دیکھنے والا دونوں غم میں متلا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب کسی سوراخ میں گم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج و غم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کوکسی چیز نے چھپا لیا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ لشکر سمیت دشمن سے شکست کھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پرستش کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب (مقرب :نزدیکی) ہو گا۔


حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کاچہر ہ آفتاب کی طرف ہے پھر آفتاب سے چہرہ پھیر لیا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا ، پھر مسلمان ہوا اور انجام کار پھر کافر ہوجائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو پھر دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ کسی باامید چیز سے رنج پائے گا ۔ اور ار آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اورحشمت (حشمت پائے گا:دو بدبہ پائے گا)اور بزرگی پائے گا۔ 


ضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آفتاب کو دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پرہے ۔اول ،خلیفہ ۔دوم ، سلطان بزرگ۔ سوم، رئیس ۔چہارم ، حاکم بزرگ ۔ پنجم ، عدل بادشاہ ۔ ششم ، رعیت کافا ئدہ ۔ ہفتم ، مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد۔ ہشتم ، نیک اور روشن کام ۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ آفتاب کو سجدہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر مہربانی کر کے اپنا مصاحب (مصاحب :دوست ) بنائے گا۔ مرتبہ بڑا ہوگا۔ ملک کے رئیس اور امیر عدل کریں گے اور صرف آفتاب کی شعاع کو دیکھنا اس کے برعکس حکم رکھتا ہے ۔


Labels:

خواب میں ہتھیار دیکھنا, خواب میں ہتھیار دیکھنے کی تعبیر



خواب میں ہتھیار دیکھنا, خواب میں ہتھیار دیکھنے کی تعبیر






حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ہتھیار پہن کر بیگانہ لوگوں میں گیا ہے ۔ دلیل یہ ہے کہ عام لوگ اس پر زبان درازی کریں گے ۔ لیکن اس کو کوئی بری بات نہ پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ آشنا جماعت میں ہے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو خواب میں تیر وکمان کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ان اوزاروں سے کہ جن کے ساتھ جنگ کرتے ہیں ۔ کوئی چیز ٹوٹ گئی ہے ۔ یا ضائع ہو گئی ہے ۔ تو اس کی بزرگی میں نقصان پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کی نصرت پہنچائے گا ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو زخمی کیا ہے اور اس شخص کا پتہ نہیں ہے کہ کون ہے ؟ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم میں پیپ جمع ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال جمع کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس جسم سے گوشت او ر ہڈی ٹوٹ گئی ہے دلیل ہے کہ اس آدمی سے مال اور نعمت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں کسی کا ہاتھ کاٹ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت بات کہے گا اور ان کے درمیان جدائی پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑے حصہ جسم کا کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال لے گا ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑائی کا اوزار کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)قوت (۲)بزرگی (۳)دولت (۴)ولایت (۵)ریاست (۶) قلعہ۔ اور ہتھیار بنانے والا شخص خواب میں کوئی بادشاہ منصب طبع ہے ۔


Labels:

خواب میں دانت دیکھنا، خواب میں دانت دیکھنے کی تعبیر



خواب میں دانت دیکھنا، خواب میں دانت دیکھنے کی تعبیر






حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دانے اہل خانہ ہیں ۔ اوپر کے دانت نر پر دلیل ہے اور نیچے کے دانت مادہ پر دلیل ہے ۔ اور اگلے دانت فرزندوں اور بھائیوں اور بہنوں یا باپ اور ماں پر دلیل ہے ۔ اور پہلو کے دانت چچا اور چچا زادوں پر دلیل ہے ۔ اورپچھلے دانت دور کے خویشوں پر دلیل ہے اور دانتوں کی سفیدی اور پاکیزگی اہل بیت کی قوت اور مرتبہ پر دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگلے دانے جو دائیں طرف ہے ۔ اس کے باپ اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ جو بائیں طرف ہیں مادر اور مادر کے خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اگلے دانت ہلتے ہیں ۔اس جماعت سے جس کا اوپر بیان ہوا ہے ایک شخص بیمار ہو گا ۔


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے اگلے دانت ہتھیلی پر یا گود میں یا زمین پر گرے ہیں اور خاک آلود نہیں ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا اس کے بھائی یا بہن آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت خاک میں گرے یا ضائع ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ان میں سے جس کا ذکر ہوا ہے کوئی ایک مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ٹوٹے یا بوسیدہ ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بیان کردہ لوگوں میں سے ایک پر آفت آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت کو فتہ ہوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کی ر یسوں سے دشمنی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ دانتوں میں سے کسی ایک کو اکھاڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ جماعت اس کو سخت برا کہے گی اور اس سے مفارقت تلاش کرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت زیادہ ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ ان خویشوں میں سے ایک راحت اور خوشی میں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں کے پہلو میں ایک اور اگا ہے ۔ اگر نیچے کا ہے تو لڑکی آئے گی اور اگر اوپر کا ہے تو لڑکا آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے اگلے دانت اکھاڑے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنا تاوان مذکورہ بالا خویشوں سے لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تمام دانت گرے اور حال اس کا ظاہر ہوئے ۔ یہ اہل خانہ کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ہاتھ کہ ہتھیلی یا گود میں گرے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا خاندان زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام دانت نیچے کی طرف ہیں ۔ اگر خوب دیکھنے والا اہل اصلاح سے ہے تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے ۔اگر اہل شر سے ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت چاندی کے ہیں ۔ یا کانچ یا ٹھیکری کے ہیں تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دانتوں کا گرنا قرض کو ادا کرنا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اوپر کے دانت جو آنکھ کے مقابل ہیں ۔ دلیل اولاد نر پر ہیں ۔ اور نیچے کے دانت اور مادہ پر ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ تمام دانت گر پڑ ے ہیں اور اس نے سب ہاتھ کی ہتھیلی میں لے لیے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں کو جمع کرے گا اور ان کو جدانہ ہونے دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دا نتوں سے خوشبو آتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش اس کی تعریف کریں گے ۔ اور اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی غیبت کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت درد کرتے ہیں ۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت زد ہیں ۔دلیل ہے کہ جو شخص ان کی طرف منسوب ہے ۔ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت سیاہ ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اسے غم واندوہ پہنچے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت گر ے ہیں اور وہ خوب مضبوط طور سے باندھ دئیے گئے دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی کہ اس کے سب خویش اس کے سامنے قرب میں جائیں گے ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے دانت درد کرتے ہیں اور ان کو اپنے ہاتھ سے اکھاڑا ہے اور دونوں ہاتھوں میں لئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بہت سامال پائے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ اپنے منہ سے خو ن آلو دا نت ہا تھ میں پکڑے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جس کے دانت پکڑے ہیں اس کو نفع ہو گا ۔ لیکن اس کو مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بعض دانت ظاہر ہو ئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے بعض خویش سفر کو جائیں گے ۔ اور سلامتی سے واپس آئیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام دانت ز با ن کے در میان جمع ہو ئے ہیں ۔ اور پھر سب اپنی جگہ پر جا لگے ہیں ۔ د لیل ہے کہ اپنے خویشوں سے شکی ہو گا


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دانتوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)اہل بیت(۲)مال(۳)منفعت(۴)غم واندوہ(۵)مفارقت(۶)ضرر و نقصان ۔


Labels:

خواب میں کتاب پڑھنا، خواب میں کتاب پڑھنے کی تعبیر



خواب میں کتاب پڑھنا، خواب میں کتاب پڑھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ تفسیر کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین اور زہد کی طرف مائل ہو گا اور اس پر بستہ کام کشادہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ فقہ کی کتاب پڑھتا ہے دلیل ہے کہ ناکردانی کاموں سے رکے گا۔اور دیکھے کہ تاریخ کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے نزدیک صاحب رائے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اصول کی کتاب پڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ نفع رنج سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ توحید کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ علمائے دین سے مشغول ہو گا اور وہ ایسا کام فرمائیں گے کہ جس سے دین کا فائدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ فضائل اور تسبیح اور تہلیل کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہو گا اور لوگ اس کی صفت و ثناء کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کتاب رسائل پڑھتا ہے دلیل ہے کہ شادی کی صلاح میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتاب طبائع پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ چیزوں کی طلب اور ان کی شناخت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شعر کی کتاب پڑھتا ہے۔ اگر غزل اور مدح ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ لوگ اس کو ملامت کریں گے۔ اور نعت اور توحید پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک ہو گا۔ اعر اگر دیکھے کہ تعبیر کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سردار پر کسی بڑی بات سے احسان کرے گا۔ اور اس سے کچھ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتاب ہدایہ پڑھتا ہے دلیل ہے کہ کسی عمل میں مشغول ہو گا کہ جس سے اس کو لوگ دانا کہیں گے لیکن دین کا فائدہ نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتاب مصاحب اور قضا پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اس سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ حساب کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ غم ناک رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہنسی اور فساد کی کتاب پڑھتا ہے دلیل ہے کہ سب کاموں سے برا کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہجو اور عیب کی کتاب پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کی عیب چینی کرے گا اور ان میں بدنام ہو گا۔


Labels: