Saturday, August 3, 2019

خواب میں پالک دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالک کا دیکھنا اندیشہ اور غم کی دلیل ہے اور اس کا کھانا ضرر اور مال کا نقصان ہے ۔ اور اگر گوشت میں پکا ہوا دیکھے اور کھائے اور روغن بھی اس میں ہے تو جس قدر کھائے گا خیر اور نفع کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں بکری دیکھنا

خواب میں بکری دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بکرا مرد ہے اور بکری عورت ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ نا معلوم بکرے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کا چمڑا اتارا ہے تودلیل ہے کہ بہت مال ملے گا اور اس کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس پر بیٹھا ہے اور اس کو چلاتا ہے تودلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مکر وحیلہ کرے گا اور جدھر چاہے گاپھرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے نے اس کو پشت سے گرا دیا ہے تودلیل ہے کہ صاحب جاہ و حشمت سے گرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بکرے کے دونوں سینگ توڑ ڈالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس مرد کو عمل سے روکے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بکرے کے بال زیادہ ہو گئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشم لی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے فرزند کا مال لے گااور خواب میں دیکھے کہ بکری پائی ہے یا کسی نے اس کو بخشی ہے تودلیل ہے کہ عورت کر ے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بکری کا دودھ نکال کر پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے مال پائے گا۔ اور اگردیکھے کہ بکری کو ذیج کیا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت سے اس کی ضرورت پوری ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ بکری کا گوشت کے لئے ذیج نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گا اور اس سے فائدہ نہ دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کو گھر سے باہر نکال دیا ہے تودلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا اور اگر دیکھے کہ بکریوں کا ریوڑ گھر میں رکھتا ہے یا کسی اورجگہ ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو مال اور نعمت اورغنیمت حاصل ہو گی ۔ اوراگر دیکھے کہ بکریو ں کا ریوڑ جنگل میں چراتا ہے اور جہاں چاہتا ہے لے جاتا ہے تو دلی ہے کہ عرب یا عجم کی ولایت پر حاکم ہو گا۔
حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور جلدی شفاء پائے گا۔ بکری کا چمڑا اور پشم اور دودھ خواب میں دیکھنا خیر اور برکت ہے اور مال ہے جو اس کو ملے گا اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ اس کو کسی نے دیا ہے یا پایا ہے یا خود خریدا ہے تودلیل ہے کہ اس کے یہاں مبارک لڑگا پیدا ہو گا ۔ اور اگر بکری کے بچے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ بکری کے بچہ کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ فرزند کے مال سے کچھ کھائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نر بکرا خواب میں لشکر کا مقدمہ ہے اور اگر بکرا پایا اورا س پر بیٹھا تودلیل ہے کہ یہ شخص لشکر کا سردار ہو گا اوراگر صاحب خواب عام لوگوں میں سے ہے تودلیل ہے کہاس کی سردار لشکر سے صحبت ہو گی اور مالدار ہوگا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ بکرا خرید کر گھر کو لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی تنگی اور درویشی دور ہو گی اور بکری فروش کو خواب میں دیکھنا ایسے شخص کا خواب میں دیکھنا ہے کہ جومردوں اورعورتوں کو جمع کرتا ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا خواب میں دیکھنا اور اس کا گوشت کھانا مال جمع کرنا ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو جمع کیا ہوا مال حاصل ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا دیکھنا اورکھانا اگر مزے دار اور دوست ہے تو خیر اور فائدہ کی دلیل ہے اور اگر بے مزہ ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔

Labels:

Friday, August 2, 2019

خواب میں درخت کا پتا دیکھنا



خواب میں درخت کا پتا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں درخت کے پتوں کا دیکھنا درخت کے مطابق اس کے اخلاق پر دلیل ہے ۔ خاصکر اگر موسم میں دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کے سبز پتوں کی مٹھی لی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب خوش خلق اور نیک ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ درخت سے تازے پتے لئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو درہم ملیں گے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان درختوں کے پتوں کا دیکھنا کہ جن کا میوہ شیریں ہے نیک خلق ہونے کی دلیل ہے اور ترش میوہ والے درختوں کے پتوں کو خواب میں دیکھنا برے خلق ہونے کی دلیل ہے اور ان درختوں کے پتے کہ جن کو پھل نہیں لگتا ہے۔ درم و دینار پر دلیل ہیں ۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ میوہ دار درخت کے پتے خواب میں دیکھنے درم و دینار ملنے پر دلیل ہے۔


Labels:

خواب میں بوسہ لینا | خواب میں چومنے کی تعبیر

خواب میں چومنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور چاہنے والا ہو گا۔ اوراگر وہ شخص نا معلوم ہے تو دلیل ہے کہ ناامید جگہ سے فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تودلیل ہے کہ مردے کے لئے خیر کرے گا یا اس کو دعائے خیر سے یاد کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ مردے نے اس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اورطالب ہو گا اوراگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ مراد اور مقصودنہ پائے گا۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بوسے لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے ۔ اول، خیر و منفعت ۔ دوم، حاجت روائی۔ سوم، دشمن پر فتح پانا۔ چہارم ، اچھی بات سننا

Labels: ,

خواب میں ہنر سیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں اپنا پیشہ چھوڑ کر دوسرے پیشہ میں مشغول ہونا جو اس سے بہتر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اور حال بہتر ہون گا اور کام اورکسب میں ترقی ہوگی۔ اوراگرکوئی میں دیکھے کہ طرح طرح کے کسب کرتا ہے ۔



اگر یہ سب اچھے ہیں تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے ۔ اور اگر برے ہیں تو شر اور برائی کی دلیل ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ بعض پیشے بد کر رہاہے اور بعض اچھے ہیں تو جو طاقتور ہیں ان کے مطابق تاویل ہو گی۔ بیشہ (جنگل) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ میں درخت کا جنگل جنگلی عورت ہے ۔



اگردیکھے جنگل میں گیا ہے اور وہ میوہ دار درختوں سے سر سبز ہے۔ اور فصل پر دیکھا اور میوے کھائے تو دلیل ہے کہ جنگلی اصل کی عورت کرے گایا کنیز کو خرید ے گا۔ جس کی پرورش جنگل میں ہوئی ہوگی اور اس عورت سے اس کو خیر اور منفعت حاصل ہوگی اور اگر جنگل کو ان چیزوں سے خالی دیکھا تو شر اور نقصان پر دلیل ہے ۔



اوراگر دیکھے کہ اس جنگل میں بجا ئے درختوں کے کانٹے ہیں اور ان کانٹوں سے اس کو تکلیف پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں جنگل دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول، جنگلی عورت ۔ دوم،کنیز ک ۔ سوم، منفعت ۔ چہارم ، غم و اندوہ