Saturday, November 19, 2022

خواب میں خرگور دیکھنا

گورخر ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گورخر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غنیمت ملے گی ۔اور اگر دیکھے کہ گورخر بیٹھا ہوا ہے ۔ اور اس کا تابعدار ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ نافرمان اور گنہگار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گورخراس کے ساتھ جنگ کرتا ہے ۔ تو یہ کام کی سختی اور رنج کی دلیل ہے کہ اس کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے گورخر کا شکار کیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دو گورخر آپس میں لڑتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ دونا بکار آدمی اس کے لئے جنگ کریں گے۔ اور اگر دیکھے گورخر کو گھر میں لایا ہے ۔ دلیل ہے کہ بدکار آدمی کو گھر میں لائے تھے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ خواب میں گو رخر کا دیکھنا مرد جاہل احمق کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اولئک کا لا نعا م بل ھم اضل(وہ لوگ چو پاؤں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں ) اور اگر دیکھے کہ گورخر کا گوشت کھایا ہے .دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گورخر پر بیٹھا اور گرا پڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اندھے گورخر پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ بے انداز مال پائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گو رخر کا چمڑا اور خواب دیکھنا مال غنیمت اور عزت اور مرتبہ ہے ۔اور اگر دیکھے کہ گورخر کا مغز پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہزار درہ پائے گایا اس کی صحبت کسی سردار سے ہو گی جس سے خیر اور منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گو رخر کی سری کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت عبادت کرے گا اور دین کا رستہ قبول کرے گا ۔ اور اگ دیکھے کہ گورخر اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمانوں سے جدائی تلاش کرے گا ۔

خواب میں کیکڑا دیکھنا

خواب میں کیکڑا دیکھنے کی تعبیر
خرچنگ ، کیکڑا ، خواب میں کم ہمت آدمی پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کیکڑا پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کسی کم ہمت کمینہ کا مصاحب ہو گا اور اس سے تھوڑا نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کو مارا یا دو ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ بدخوار اور کم ہمت آدمی سے جدا ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال اسے ملے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کیکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ خوش طبع آدمی ہے ۔ دوستی کرے گا جو خوش ہو گا اور اس سے نیکی دیکھے گا ۔

Labels:

خواب میں خربوزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خربوزہ خواب میں بیماری ہے اور اگر سبزو شیریں اگر موسم پر ہے تو صحت اورمنفعت ہے اور چھوٹا خربوزہ بڑے سے اچھا ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز خربوزہ اندوہ اور غم کے زوال پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے آگے بہت سے خربوزے پڑے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم میں گرفتار ہو گا .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خربوزہ موسم پر دیکھنا بہت سی منفعت کے ساتھ عورت ہے اور نہایت خوشی اور عیش کی دلیل ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خربوزہ پانچ وجہ پر ہے ۔ اول بیماری،دوم عورت، سوم غلام ، چہارم منفعت ، پنجم خوش عیش خاص کر اگر موسم پر ہے

خواب میں مرغابی کا انڈا دیکھنا

مرغابی کا انڈا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول مراد کا پانا ،دوسری عورت کرنا ،تیسرے کنیز خریدنا ، چوتھے فرزندوں کا پیدا ہو نا ۔

خواب میں انڈ دیکھنا

خواب میں انڈہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ خواب میں انڈا کنیز پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ مرغی نے اس کے سامنے انڈا دیا ہے اور اس کو معلوم نہیں ہے کہ کیسا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور مدت تک اس عورت کے ساتھ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا انڈا کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور مشقت سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نیم پختہ انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا اور اس کو رنج وغم پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چھلکے سمیت انڈا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ مردوں کا کفن چرائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ خود انڈا دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کو بہت چاہے گا ۔ اور جماع پر حریص ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انڈوں پر پرندوں کی طرح بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے پاس بیٹھے گا اور فائدہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ انڈا مرغی کے نیچے رکھا ہے اور مرغی نے اس کو باہر ڈال دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مرا ہوا کام زندہ ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے یہاں با ایمان لڑکا آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی جوان ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے انڈے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لڑکے ہوں گے ۔ اور بطخ کا انڈا تاویل میں درویش اور بے چارہ فرزند ہے اور چڑیا کا انڈا خوشی پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں ہتھوڑا دیکھنا

خواب میں ہتھوڑا دیکھنا

ہتھوڑا خواب میں دیکھنا سرداری ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے ہتھوڑے ہیں یا کسی نے اس کو دئیے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت قوم کے سردار سے ہو گی اور اس سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو ہتھوڑے سے مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ سردار مغلوب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہتھوڑا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ سرداری سے جدا ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی لوہار کام نہیں جانتا ہے اور وہ یہ دیکھے کہ ہتھوڑا اہرن پر مارت ہے ۔ دلیل ہے کہ دو سرداروں میں سخن چینی کرے گا اور دشمنی ڈالے گا ۔

خواب میں گھردیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھر مرد کے لئے عورت ہے ۔ اگرخواب میں دیکھے کہ گھر کو ستونوں سمت سے جگہ سے ا ٹھالیا ہے ۔ دلیل ہے کہ با مروت اور مہربان عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ نیابنا ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تنہا گھر کو چونا لگایا ہے اور یہ معلوم نہیں کہ گھر کسی کی ملک ہے ۔تو دلیل ہے کہ گھر والا دنیا سے جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ بوسیدہ ہے اور وہ گھر میں بند ہے اور وہ گھر دوسرے سے ملا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا اور بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر کا دروازہ خود توڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھر بہت بڑا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر مال و نعمت فراخ ہو گی اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مال و نعمت سے اس پر تنگی ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس کے گھر کی دیوار یا گھر گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بہت سا مال پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھر بے وجہ خراب ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور درہم ملیں گے ۔ اور اگر دیکھے لوہے کا گھر ہے دلیل ہے کہ تونگر ہو گیا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ چاندی کا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو توبہ کرنی چاہئے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ لمن یکفر با لر حمن لبیو تھم سقفا من فضتہ(جو لوگ رحم کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کی گھروں کی چھت چاندی کی ہے ) اور اگر مالدار ہے تو نعمت اور ز یادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آس پاس کوئی گھر نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال تباہ ہو گا ۔

خواب میں قلم دیکھنا

اگر دیکھے کہ قلم لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم حاصل کرے گا اور اس کا کام درست ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے ۔ اگر وہ لکھا ہوا نیک ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر برا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دو قلموں سے لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر میں گیا ہوا شخص جلدی واپس آئے گا.
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں لکھنے کا قلم دیکھے ۔ اگر اہل علم سے ہے ۔ دلیل ہے علما ء او ر صلحا ء سے صحبت رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے اور پڑ ھتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے ۔ اقرا ء کتا بک کفی بنفسک الیوم علیک حسیباپڑھ لے لکھا اپنا تو ہی بس ہے آج کے دن حساب لینے والا ) اور اگر جو کچھ لکھا ہے اہل سنت والجماعت کی کتابوں کے موافق ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قلم اس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے ۔ اگر عالم ہے تو اس کی حرمت ہو گی اور اس کا بت رونق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ٹوٹے ہوئے قلم سے لکھ رہا ہے اور اس نے جو کچھ لکھا ہے چوپایوں کے شمار سے یا پرندوں کے شمار سے ہے ۔ اس کی تاویل اس کی ذات اور صورت اور خا صیت کے مطابق ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قلم سات وجہ پر ہے ۔ اول حکمت ، دوم فرمان ، سوم علم ، چہارم دانائی ، پنجم ولایت ، ششم چیزوں کا درست ہونا ۔ ہفتم کام اور مراد ۔

خواب میں راکھ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں راکھ مال باطل ہے جو بادشاہ کی طرف سے ہوتا ہے اور کسی کے پاس نہیں رہتا ہے ۔ اول اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا علم حاصل کرے گا جس میں خیر ومنفعت نہ ہو گی ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خاکستر نو وجہ پر ہے ۔اول نا مقبول علم ، دوم مال حرام ، سوم بے ہودہ کام ، چہارم جھگڑا ، پنجم بدکاری ۔ ششم مکرو حیلہ ، ہفتم حسرت و افسوس ،ہشتم پشیمانی ، نہم ایسا کام کہ جس میں بہتری نہ ہو گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ مثل النین کفرو ابربھم اعمالھم کرمالھ اشت بہ الریح فی یوم عاصف(جو لوگ اپنے رب کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کا حال راکھ کے مشابہ ہے جسے جھگڑ کے دن آند ھی اڑائے لئے پھرتی ہے

خواب میں خاک دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خاک تھوڑی ہو یا بہت درہم ہیں ۔ اگر دیکھے کہ گھر میں خاک ہے ۔ دلیل ہے کی اسی قدر درہم پائے گا اور اس کو بگیر رنج کے ملیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ خاک پر چلتا ہے ۔ یا کھاتا ہے ۔ یا جمع کرتا ہے یا اٹھاتا ہے ۔ یہ سب مال کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ خاک گھر سے نکالتاہے اور باہر گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال ضائع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاک کو ہاتھ سے بکھیرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مال سے تہی دست ہو جائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خاک پانچ وجہ پر ہے ۔ اول مال ، دوم منفعت ، سوم شغل ، چہارم بادشاہ کی طرف سے فائدہ ، پنجم رئیس کی طرف سے منفعت۔

خواب میں کوڑا کرکٹ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوڑا کرکٹ دیکھنا عام لوگوں کے لیے مال و نعمت ہے ۔ اگر دیکھے کہ گھر میں کو ڑا کرکٹ بہت ہے اور وہ اس میں مقیم ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت حاصل کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی خاشاک کو ہوالے گئی ہے یا جل گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو دیگ کے نیچے یا تنور میں جلاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کو عیال پر خرچ کرے گا اور جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاشاک کو جنگل سے لا کر گھر میں جمع کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر سفر سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں یا کوچے میں ہوا خاشاک لاتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شہر کے لوگوں کو بھی اسی قدر خیر ومنفعت حاصل ہو گی ۔

خواب میں خارش کرنا

خارش تن جسم کی خارش حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر خارش ظاہر ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں کی طلب کرے گا اور ان کے لیے غم و اندوہ کھائے گا.
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم کی کھجلی خویشوں اور اہل بیت کے احوال کی جستجو او ر ان کے لیے غم و رنج ا ٹھانا ہے حضرت جعفر صا دق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر جسم کی خارش تکلیف دے ۔ تو اسکو اپنوں سے زحمت ہوگی.

خواب میں صلیب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے صلیب خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اور اس کی رغبت کا فروں کی طرف ہو گی ۔ اوراگر دیکھے کہ صلیب اس کی گردن میں ہے دلیل ہے کہ اس کا اعتقاد خراب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ صلیب پرستی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ذات حق کا شریک ٹھہرائے گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کسی نے صلیب دی ہے اور اس نے توڑ ڈالی ہے یا گھر سی باہر گرائی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اسلام اس کے دل میں محکم اور مضبوط ہو گا اور کا فروں کا دشمن ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ صلیب کو بوسہ دیا ہے اور اس وک عزیز رکھتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے

خواب میں حوض پینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حوض کو اصل علم و دانش ہے ۔ اگر دیکھے کہ حوض سے پاک و صاف پانہ پیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر علم سے حصہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو حوض کے پانی سے دھویا ہے تو دلیل ہے کہ طاعت کی توفیق پائے گا اور نا فرمانی سے باز رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کا سارا پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عمر کو سلامتی سے گزارے گا اور اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے حوض سے دھوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت توبہ کریں گے اور دین کے راستے پر آئیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ حوض میں کپڑا دھویا ہے اور پانی کے نیچے بلندی ظاہر ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ علم پر کام نہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کے کنارے سبزہ جما ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے علم سے نفع ا ٹھائے گا اور لوگ اس کے علم سے نفع پائیں گے ۔ خاص کر اگر حوض اس کی ملکیت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کا پانی زیادہ ہوا ہے ، بغیر اس کے کہ کسی جگہ سے حوض میں پانی آئے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اور علم اسی قدر زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کا پ نی گدلا اور تلخ ہے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے حوض کا پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی دولت مند آدمی سے مال پائے گا اور اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حوض کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول با منفعت مرد ، دوم مال دار شخص ، سوم مال جمع کرنا ۔ چہارم عالم کہ جس کے علم سے لوگ نفع پا ئیں ۔

خواب میں مہندی دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں میں مہندی لگی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو آراستہ کرے گا ۔ لیکن اس کے دین میں کراہت ہو گی اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خوشیوں کا حال اس سے پوشیدہ نہ رہے گا ۔ اور اگر یہ خواب ایسا آدمی دیکھے کہ حسب حال مہندی لگانا نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو غم لا حق ہو گا اور وہ جلدی نجات پائے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہندی لگانا تین وجہ پر ہے ۔ اول اپنوں کی آرائش ، دوم اہل بیت کا ستر ، سوم غم واندوہ۔

Friday, November 18, 2022

خواب میں حلوا کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ ایسا مال ہے جو بادشاہ کے ہاتھ پر گزر کر حرام ہوچکا ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ بہت سا مال اور دین خالص ہے ۔ اور حلو ے کا ایک لقمہ خواب میں فرزند کو بوسہ دینا ہے ۔ اور میوہ جات والے حلوے ، کا یک نولاہ اچھا ہے اور جس حلوے میں کہ مغز بادام یا مغزا خروٹ ہے ۔ اس کی تاویل منفعت ہے جو اس کی نجیل سے پہنچے گی ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حلوہ بنانا دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال روزی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں زعفران ہے یہ بھی بہتری کی دلیل ہے اور خواب میں حلوہ فروش آدمی شیریں سخن مرد ہے ۔

خواب میں دھنیا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دھنیا قوی مرد ہے کہ جس کے ہا تھ سے لوگوں کے کا م ہوتے ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ د ھنیے کا کام کرتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے جس کا اوپر ذکر ہوا ہے اس کی صحبت ہو گی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دھنیا گری دو وجہ پر ہے ۔اول نفع ، دوم کشائش۔

خواب میں جواہرات کا ڈبہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ڈبیہ خواب میں عورت یا کنیز ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی ڈبیہ ہے ۔ یا اس نے خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا ۔ یا کنیز خریدے گا ۔ اگر دیکھے کہ ڈبیہ ٹوٹی ہے یا ضائع ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس سے عورت جدا ہو گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بڑا ڈبہ نقشدار ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور اس سے نفع پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بدصورت اور درو یش عورت سے شادی کرے گا ۔

خواب میں قلعہ دیکھنا

اگر دیکھے کہ حصار میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کے شر سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مضبوط حصار میں ہے اور وہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ شر دشمن سے امن میں رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو پہلے کے خلاف ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو حصار میں دیکھے تو دلیل ہے کہ نعمت اور روزی اس پر فراخ ہو گی ۔ اگر اس کے خلاف دیکھے تو احوال کی تباہی اور کا روبار کے بند ہونے کی دلیل ہے ۔

خواب میں حجامہ کروانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو پچھنے کسی بیگانے نے کسی بیگانی جگہ میں لگا ئے ہیں تو دلیل ہے کہ امانت اپنی گردن پر لے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ پچھنے کسی دوست نے لگائے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ امانت اس کو واپس کرے گا اور دشمن کی شرارت سے امن میں رہے گا اور غم سے نجات پائے گا ۔اگر جوان یہ خواب دیکھے تو یہی تاویل ہے ار اگر بوڑھا دیکھے تو بزرگی پائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی بوڑھے کو اس نے پچھنے لگائے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا کام عمدہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ با دشاہ کو سینگی لگائی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سینگی لگانے سے خون نہیں نکلا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ متصدی یا بادشاہ کا منشی ہو گا ۔ اور اگر جاہل ہے تو قرض میں غرق ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پچھنے لگانا سات وجہ پر ہے ۔ اول امانت ادا کرنا،دوم شرط کرنا ، سوم ولایت پانا ، چہارم عزت و بزرگی ،پنجم مرتبہ ، ششم سنت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ، ہفتم اگر حاکم ہے تو کام سے معزول ہو گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر سینگی لگانے والا جوان ہے ۔ تو دلیل ہے کہ خرچ کا محاسب ہو گا ۔یا چیزوں کا اندازہ کرنے والا اور لوگوں کے کام اس کے ہاتھ پر کشادہ ہوں گے ۔

خواب میں حجرا سود دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں دیکھے کہ حجرا سود پر ہاتھ ملتا ہے ۔تو دلیل ہے کہ اہل حجاز سے اس کو نفع پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حجرا سود کو اکھیڑا ہے ۔ تو دلیل ہی کہ بد مذہب اور بد اعتقاد اور نا پاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حجرا سود کو پھر اس کی جگہ پر رکھ دیا ہے تو دلیل ہے کہ پھر راہ راست پر آجائے اور اگر دیکھے کہ اب زم زم پیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی کھوئی ہوئی چیز پھر اس کو ملے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ا گر دیکھے کہ حجرا سود کو بوسے دیتا ہے اور اس پر منہ کو ملتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین کی صلاح کی خیرو صلاح زیادہ ہو گی اور اہل علم سے ملے گا ۔

خواب میں سیاہی دیکھنا

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیاہی کا طلب کرنا عیش اور مال پانا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سیاہی خریدی یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ عیش اس پر فراخ ہو گی اور مراد حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سیاہی گرائی ہے یا اس سے ضائع ہوئی ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سیاہی اس کے کپڑے پر گری ہے ۔اگر منشی ہے تو اس کے لئے نقصان دہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سیاہی سے کچھ لکھتا ہے ۔اگر لکھی ہوئی چیز قران مجید یا اسمائے الہیٰ ہیں تو خیر و صلاح کی دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف ہے تو شر و فساد کی دلیل ہے ۔

خواب میں گولی کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر میں گو لہ کھانا کسی بیماری کے لئے دیکھے کہ اس کے کھانے سے شفاء (شفا ء : صحت و تندرستی ۱۲)اور نفع پایا ہے تو بہتری اور کاموں میں نفع کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ دوا کسی نفع کے لئے نہیں کھائی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے

خواب میں پانی کی نہر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں پانی کی نہر دیکھنا خوش مزہ اور پاکیزہ پانی جیسا ہے دلیل ہے کہ اس کی زندگانی اچھی گزرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم نہر سے صاف پانی پیا ہے اور یہ شخص سفر میں ہے بیگانی جگہ ہے ۔ دلیل ہے کہ نامعلوم کام میں مشغول ہو گا اور اپنی عمر گزارے گا اور اس نہر سے پانی کے پینے کے مطابق منفعت پائے گا ۔ اور اگر نہر کا پانی تلخ اور بے مزہ ہے تو تلخی عیش اور خراب زندگانی کی دلیل ہے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں نہر کا دیکھنا اس کی اصل وکیل ہے جو مقرب ہو گا ۔ اگر کوئی نہر کا پانی جاری اور صاف دیکھے ، دلیل ہے کہ اس کا کام جاری رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی گدلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تباہ اور بے انتظام ہو گا۔ اور جس جگہ کی نہر کا پانی دیکھے ، اس کی تاویل ساحل کی تاویل ہے اور جس قدر کمی زیادتی نہر میں دیکھے گا وکیل پر واقع ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ تخت پر بیٹھا ہے اور اس کے نیچے پانی جاری ہے ، تو دلیل ہے کہ دولت و اقبال اس کی طرف رخ کرے گا ۔ اور اس کے دونوں جہان کے اقوال نیک ہوں گے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :تجری من تحتھا الا نھار لھم فیھا مایستاؤن(اس کے نیچے نہریں جاری ہیں ، اور ان کے لئے من مانی مرادیں ہیں ) اور اگر دیکھے کہ نہر کے صاف پانی میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔ اگر بیماری ہے تو شفا ء پائے گا ۔ قرضدار ہے تو قرض ادا ہو گا ۔ سفر میں ہے تو وطن کو آئے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نہر تاویل میں حشمت اور با منفعت مرد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی اٹھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر کسی ما لدار آدمی سے مال حاصل کرے گا ۔ اور چھوٹی نہر زندگانی ہے اور اللہ تعالیٰ تمام امور کی حقیقتوں کو خوب جانتا ہے ۔

خواب میں موتی دیکھنا

(جوہر-گوہر) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ موتی اور مروارید بیچتا ہے اور وہ اس کی ملکیت ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب علم و دین ہو گا اور ہر ایک کے ساتھ نیکی اور احسان کرے گا ۔ اور اگر صاحب دین نہ ہو گا تو غلاموں کا مالک ہو گا اور ان جواہرات کی قدر و قیمت کے مطابق اس کا مال حاصل ہو گا

خواب میں جولاہا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جولاہا مرد مسافر یا قاصد ہے جو جہاں میں گھومتا ہے ۔ اگر دیکھے کہ جوہالا کپڑا بنتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ دنگا فساد ہو گا ۔ کیونکہ کپڑا بننے کی تاویل لڑائی جھگڑا ہے ۔

خواب میں گیند بلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوگان بازی دلیل ہے کہ جس چیز کی جستجو ہے اس کو پائے گا اور عزت و مرتبہ پائے گا ۔ لیکن دین اور عبادت میں سست ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں چوگان بادشاہ کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر چوگان کسی عام آدمی کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے لڑائی جھگڑا کرے گا ۔اور عو رتوں کی طرف سے کوئی بری بات سنے گا ۔ اور اہل تعبیر گیند کو منہ سے اور چوگان کو زبان سے تشبیہ دیتے ہیں ۔

خواب میں لوہے کا کرتہ پہننا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوشن کا پہننا بقدر اس کی روشنی اور پاکیزگی کے پشت و پناہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ اور اس کے اہل خانہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جوشن پہنا ہوا ہے ۔تو دلیل ہے کہ وہ اور اسکے اہل خانہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن کے ساتھ ہتھیار بھی ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ منافق کے مکر اور عام لوگوں کی شرارت سے امن میں رہے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جوشن دیکھنے والے کے دین کو زیادتی ہے ۔جو شخص میں جوشن دیکھے دلیل ہے کہ پوشیدہ طور پر حق تعالیٰ کی حفاظت میں رہے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں جوشن کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے اول بزرگی ۔ دوم ، پناہ ، سوم قوت ، چہارم مال ، پنجم زندگانی ۔ ششم دین کی زیادتی ہے ۔ خواب میں جوشن مونس و غم خوار ہے

Labels:

خواب میں جوراب پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوراب ایک خادم عورتوں کے شمار میں سے ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ نئی جوراب ریشم کی یا دھاگوں کی پہنی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خادم اصیل ہو گا اور اس سے فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب پشمینہ کی یانقش دار ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت کنیز خریدے گا یا صاحب جمال عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زرد رنگ کی جوراب ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار سا ظاہر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب سرخ ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بے شرم اور شوخ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب سیاہ ہے ۔ اگر صاحب نواب مصلح ہے تو تاویل نیک ہے اور اگر مفسد ہے تو تاویل بد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب پرانی اور میلی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے خادم پر تہمت لگے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب ضائع ہو گئی ہے یا جل گئی ہے ۔ تو یہ خادم کی موت پر دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جوراب مال اور مراد ہے ۔ اور اگر جوراب بو دیتی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ دے گا ۔ اور اگر جوراب کی بو ناخوش ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکوۃ نہ دے گا ۔ اور لوگوں کی زبان اس پر دراز ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی جوراب چمڑ ے کی ہے ۔ اگر اونٹ کے چمڑے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم باہمت اور اصل کا بزرگ ہے ۔ اور اگر بکری کے چمڑے کی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خادم عام لوگوں میں سے ہے ۔ اور اگر گھوڑے کی چمڑے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بزرگ اور سپاہیوں کی نسل سے ہے ۔ اور اگر اس کی جوراب جنگلی جانو ر کے چمڑے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم جنگلی شخص ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاوں میں جوراب ہے تو دلیل ہے کہ مال کو نگاہ رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں سفید اور پاکیزہ جوراب ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس نے اپنے مال کی زکوۃ دی ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پالیمال جوراب مرد اور زکوۃ کو نگہدار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب سے خوشبو آتی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ موت اور زندگی میں نیک نام ہو گا ۔اور اگر بدبو آتی ہے تو لوگ اس کی ملامت اور نفرین کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب ضائع ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ زکوۃ نہ دے گا اور اس کا مال ضائع ہو گا

خواب میں لکڑی دیکھنا

خواب میں لکڑی دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکڑی کا دیکھنا نفاق ہے ۔اگر کوئی بیگانہ اس کو دے تو اس سے نفاق کرے گا ۔ اور ٹیڑھی لکڑی خواب میں دیکھنا ۔ اس کی تاویل سیدھی لکڑی کے مطابق ہے ۔اور اگر ٹیڑھی لکڑی جلانے کے قابل دیکھے تو یہ مرد منافق اور جھوٹ بولنے والا ہے

خواب میں بوری سینے والا سوا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوال دوز ایسا مرد ہے جو لوگوں کے کام کرتا ہے اور خاص کر زیادہ چھوٹے چھوٹے کام کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سوا ہے ۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اس صفت کے آدمی سے صحبت ہو گی ۔ اور اگر سوا ٹوٹا یا ضائع ہوا ہے ۔ تو یہ اس مرد کی ہلاکت کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں جو کھانا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ (جو ایک غلہ ہے) ۔جو تر یا خشک یا پکے ہوئے کھاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو کچھ تھوڑی چیز ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جو ہیں یا کسی نے اس کو دئیے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو کسی قدر خیر اور نیکی پہنچے گی اور تندرست رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو زمین میں بوئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے پاس مال جمع ہو گا اور خوشنودی حق کا کام کرے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو میں مال ہے جو آ سانی سے ملے گا ۔ اور جو فروش ایسا آدمی ہے کہ دنیا کو دین پر اختیار کرتا ہے

خواب میں یہودیت کو اپنانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا اور یہودیوں کی مدد کر ے گا اور ان کی بات پر یقین کر ے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا مشرک یا بت پرست ہوا ہے ۔ تویہ اس کی گمراہی اور ضلالت کی دلیل ہے اور حق تعالیٰ پر بہتان اور جھوٹے کہے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے آپ کو دین سے بے علم جانتا ہے اور اس کو پتہ نہیں ہے کہ کس قبلے کی طرف نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ سرگشتہ اور حیران اور عاجز ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو مشکل کام پڑے گا اور شرعی سنت کی مخالفت کرے گا ۔ اور اگر خواب میں آتش پرست کو دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا پر فریفقہ ہو گا ۔ اور آخر کے کام سے نفرت کرے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر یہودی خواب میں دیکھے کہ مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا یا مسلمان ہو گا ۔

خواب میں ساز بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ساز بجانا جھوٹی بات ہے ۔ اگر دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو باطل اور جھوٹی بات پر دلیل ہے اور اس سے اس کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو باد شاہ نے سازدیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے عطار اور بزرگی حاصل ہو گی ۔ اور اگر اس کے اہل سے نہیں تو غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ساز کو تو ڑا یا گرایا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر کوئی ساز بجاتا ہے اور وہ سنتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل کو سنے گا ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں ساز بجانا دارزی عمر کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں میں سے کسی عورت کے ساتھ پیوستہ ہو گا ۔
عزت اور مال پائے گا ۔ آخر کار اس عورت سے نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ساز کے ساتھ ناچ و رنگ بھی ہے ۔ یہ سب دلیل غم ومصیبت ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بیماری میں دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو یہ اس کی وفات کی دلیل ہے

خواب میں کانٹا دیکھنا

کانٹا میں بدکار اور دکھ دینے والا مرد ہے اور چنگا لاکو فارسی میں معلاق کہتے ہیں ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کانٹا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ایسی صفت کے آدمی سے اس کی صحبت اور دوستی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کا نٹے نے اس کے جسم کو زخمی کیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو کسی بدکار آدمی سے عذر اور نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ کانٹا اس سے ضائع ہوا یا اس نے کسی کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ بد کردار آدمی کو صحبت سے جدا ہو گا

Thursday, November 17, 2022

خواب میں خود کو پنجرے میں دیکھنا

اگر کوئی اپنے آپ کو مرغیوں کی طرح پنجہ دا ر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو کسب (۲) و معیشت میں قوت ہو گی اور دشمنو ں کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس ہاتھ میں مرغیوں کا پنجہ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس مرغ کی قدر و قیمت کے مطابق خیرو (۳) منفعت حاصل کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنجے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، کاموں میں قوت و توانائی ۔ دوم ، معیشت ۔سوم ،کسب کرنا ۔

خواب میں گلاب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ گلاب کا پینا ما ل حلال اور پاک د ین ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا اور نیز اس کے اعتقاد پاک اور درستی دین کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گلاب پیا نہیں ہے بلکہ زمین پر گرایا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے

خواب میں سرخاب دیکھنا

سرخاب ایک پرندہ ہے ۔ خواب میں اس کی تاویل فرزند یا غلام ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نرقبرہ (سرخاب) پکڑا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے غلام یا فرزند آئے گا ۔ اگر نر ہے تو غلام کے بیٹا ہو گا ۔ اگر مادہ ہے تو غلام کے لڑکی ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ قبر ہ خواب میں ایک مرد شیریں سخن، غریب ، کم آزار اور چرب زبان ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے قبرہ پکڑا ہے یا کسی نے اس کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے آدمی سے صحبت ہو گی ۔ جگر: حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر چھپا ہوا مال ہے ۔ اگر آدمی کا جگر دیکھے تو چھپا ہوا مال پائے گا ۔ اور خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سا پکا ہوا یا بریاں کیا ہوا خام جگر اس کو ملا ہے تو دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا ۔ گائے اور بکری کا جگر بھی مال و نعمت کی دلیل ہے ۔ ور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ جگر خواب میں دیکھنا فرزندوں پر دلیل ہے ۔ چنانچہ آنحضرت صلہ اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا ہے :اولاد نااکبالنا (ہماری اولاد ہمارے جگر ہیں)۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر کا نکلنا یا ظاہر ہونا پوشیدہ مال پر دلیل ہے جو ظاہر ہو گا اور بہت سا جگر پختہ یا خام خزانہ پانے اور علم غیب پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جگر کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، فرزند اور مال ۔ دوم ، دوست جو بجائے فرزند ہو گا ۔ سوم ، علم ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے جگر کو باہر نکالا ہے ۔ یا آگ جگروں کا جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال خزانے لے گا اور اگر یہی خواب کوئی عالم دیکھے تو دلیل ہے کہ تمام علمو ں کو بھول جائے

خواب میں قبالہ(چک) دیکھنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں مہر کیا ہوا چک پائے یا اس کو کسی نے دیا ہو تو دلیل ہے کہ مال و منفعت پائے گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی نے اس چک یا قبالے یا خط پر کچھ لکھا ہے تو دلیل ہے کہ پچھنے لگوائے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ چک مہر کیا ہوا ہے یا اس کے پاس ہے اور اس پر سے مہر اتاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چک اس کے پاس سے ضائع ہوا ہے یا جلا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ضائع ہو گا ۔

خواب مین چقندردیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چقندر غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چقندر کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چقندر کو گھر کے باہر گرایا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔

خواب میں الو پکڑنا

الو خواب میں نابکار اور حرامی آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی آدمی الو پکڑتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے جھگڑے پڑے گا ۔ اور کسی حال میں بھی الو کا دیکھنا مب رک نہیں ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ الو کی آواز سنتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس جگہ الو کی آواز کے مطابق رونا پیٹنا ہو گا ۔ اور اگر خواب میں الو کا بچہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند منحوس اور ناخلف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ الو کا گوشت کھایا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر چور اور نابکار آدمی کے مال کو کھائے گا ۔

خواب میں پانی کا چشمہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کا چشمہ سرداری ہے اور بخشش کرنے والا جوان مرد ہے ، خوش مزہ ، اور خوشبودار پانی جیسا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فیھا عین جاریتہ(اس میں چشمہ جاری ہے ) اور اگر چشمے کا پانی سیاہ اور گندہ اور بد صورت ہے تو دلیل ہے کہ انجام غم اور بیماری اور مصیبت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس چشمے سے مسح کرتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی زیادہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ اور اس ملک میں سخاوت زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چشمہ کے پانی میں نقصان ہو گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی خشک ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی سخی سردار اس ملک سے رحلت کرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں یا اس کی د وکان میں پانی کا چشمہ ظاہر ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس چشمے کی قدر و قیمت پر اس کو غم واندوہ ہو گا ۔ اور اگر پانی کو تیرہ اور ناخوش دیکھے تو اور زیادہ غم و اندوہ سخت ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس چشمہ میں ہاتھ منہ دھویا ہے تو دلیل ہے کہ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا۔ اگر غم ناک ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا ۔ اور اگر گناہ گار ہے تو توبہ کرے گا ۔ اور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا ۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی صاحب خواب کی عمر پر دلیل ہے ۔ خاص کر اگر پانی میں ہاتھ مارا ہے تو چشمہ کے مطابق عمر ہو گی ۔ اور کھڑا پانی جاری پانی سے تاویل میں کمزور ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اگر چشمہ کا پانی کھڑا ہے تو تاویل میں دین کی خیر اور دین کی صلاح ہے اور اگر جاری ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، سرداری اور سخاوت ۔ دو م ، غم و اندوہ ۔ سوم ، مصیبت ۔ چہارم ، بیماری ۔ پنجم ، عمرداری اور زند ی پانا

خواب میں میلا کپڑا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا میلا ہے تو دلیل ہے کہ کام خراب ہو گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا کپڑا میل سے یا کسی چیز سے آلود ہے ۔ تو یہ اس کے دین اور دنیا کی تباہی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کپڑے کی میل مردوں کی وجہ سے ہے تو یہ دین کے فساد اور صلاح دنیا کی دلیل ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم اور سر پر میل دیکھنا غم و اندوہ ہے اور خواب میں جسم پر میل دیکھنا کسی طرح کی خیر و منفعت (خیر ومنفعت :بھلائی اور بہتری) کی دلیل نہیں ہے ۔

Sunday, November 13, 2022

خواب میں چرغ دیکھنا

چرغ ایک شکاری جانور ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ بادشاہ ہے اگر خواب میں وحشی چرغ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کس فرزند بلوغ اور مردانگی تک پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چرغکو پکڑا ہے اور اس سے شکار کیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر ظلم و ستم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو چرغ دیا ہے اور وہ شکار کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور حرمت پائے گا ۔ اور دوسروں پر ظلم کرے گا اور اگر دیکھے کہ چرغ شکار کرتا ہے اور اس کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے نافرمان فرزند آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گوشت سے چرغ نے کچھ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے نافرمان فرزند آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گوشت سے چرغ نے کچھ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند سے زنج اور بدی دیکھے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ دیکھنے کی تاویل بزرگ مرد باہیبت و قوت ہے اور اگر دیکھے کہ چرغ نے اس کے گھر میں ایک بار یا دو بار آوا ز کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور ارتین بار بولا ہے تو کچھ نقصان نہ ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ چرغ چور آدمی ہے جو راتو ں کو کئی طرح کے کام کرتا ہے

Monday, November 7, 2022

خواب میں چراغدان دیکھنا

چراغدان خواب میں عورت ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ گھر اور قبیلے کا خدمت گار ہے ۔ اور چراغدان حکومت ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ چراغ دان لو ہے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس خدمت گار کی اصل گبر ہے ۔ اور اگر مٹی کا دیکھے تو اس خدمت گار کی اصل مسلمان ہے اور دیندار با امانت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چراغدان اس کے ہاتھ سے گرا اور ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خدمت گار مرے گا ۔

خواب میں چراغ پایہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوکھٹ گھر کا خدمت گار ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چوکھٹ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خادمی خوش طبع اور مہربان ہو گی اور اگر چوکھٹ کو زنگار لگا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ خادمہ عورت اور متکبر اور مغرور ہو گی اور اس کا دین کمزور ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ چوکھٹ لکڑی کا ہے تو دلیل ہے کہ خادمہ عورسفلہ اور کمینہ ہو گی ۔اس کی بات پر اعتبار نہ کرنا چاہئے

خواب میں چراغ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ کا خادم ہے ۔ اور دوسرے اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ گھر کی مالک ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے میں پاکیزہ چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ گھر کی مالکہ با صلاح اور نیک خصلت عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چراغ جلتا ہے تو یہ گھر کی مالکہ یا عورت یا خادمہ کے رنج پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ گھر گرے گا اور گھر کی مالک مرے گی 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اگر دیکھے کہ چراغ دان روشن ہے تو دلیل ہے کہ اگر شادی شدہ ہے تو لڑکا ہو گا ۔ ورنہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا ۔ اور اگر کوئی اس کا سفر میں گیا ہے تو واپس آئے گا اور اگر دیکھے کہ شہر میں بہت سے چراغ ہے تو دلیل ہے کہ ملک کا بادشاہ عادل اور قاضی منصب ہے اور شہر کے لوگوں کو خوشی اور نشاط بہت ہو گی 
حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سے چراغ ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا جو عزت و دولت پائے گا ۔اور اگر خواب دیکھنے والا بدکار ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ کرے گا اور اگر مشرک ہے تو ہدایت پائے گا اور اگر مسلمان ہے تو عبادت کی توفیق پائے گا ۔ فرمان حق ہے ۔ وسراجامنیر او بشر المومنین بان لھم من اللہ فضلا کبیرا(اور چراغ روشن ہے اور ایمان والوں کو بشارت دو کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑا فضل ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کا چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا یا ساکی عزت و دولت میں نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کی مراد پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں دو بتی والاچراغ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دو فرزند ایک شکم سے پیدا ہوں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ ۔ دوم ، قاضی ۔ سوم ، فرزند ۔ چہارم ،عروسی ۔ پنجم ، ولایت ۔ ششم ، سرائے ۔ ہفتم ، سردار ۔ ہشتم ، شادی ۔ نہم ، علم ۔ دہم ، تو انگری ۔ یاز دہم ، عیش خوش ۔دواز دہم ، کنیزک ۔ سیز دہم ، منفعت ۔ چپاردہم ، جیسا دیکھا اسی طرح ہو گا۔

خواب میں چھتری دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر چتر لگاتے ہیں تو دلیل ہے کہ اگر شاہی کے اہل میں سے ہے تو بادشاہ ہی پائے گا ۔ ورنہ بزرگی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کا چھتراس کے ہاتھ میں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے حضور میں مقرب ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھرکا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، سلطنت ۔ دوم ، عزت ۔ سوم ، مرتبہ ۔ چہارم ، ریاست ۔ پنجم ، رفعت ۔ ششم ، ولایت ۔ ہفتم ، بڑوں کی صحبت۔

خواب میں چوغہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چوغہ خواب میں عورت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس فراخ اور پاکیزہ چوغہ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک رائے اور نیک سیرت ہے ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی عورت بدخواہ اورنا موافق ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چوغہ پھٹ گیا یاجل گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد اور عورت میں جدائی پڑے گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سردی کے موسم میں اپنے جسم پر چوغہ دیکھنا نیک ہے اور چار وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت ۔دوم ، قوت ۔ سوم ، شادی ۔ چہارم ، منفعت ۔ اور پرانا اور میلا چوغہ غم و اندوہ ہے ۔
 حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوغہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس کا رنگ سبز ہے تو دلیل ہے کہ پاک دین عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید اور نیا چوغہ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ پارسا اور با امانت عورت کرے گا ۔ اور اگر زرد دیکھے تو بیمار عورت کرے گا اور اگر نیلا دیکھے تو فکر مند اور غم ناک عورت کرے گا ۔ اور اگر سرخ چوغہ دیکھے تو عورت عیش پسند ہو گی اور اس سے مو افقت نہ کرے گا ۔

خواب میں کنواں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کنوئیں کی اصل تاویل میں عورت ہے ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی جگہ کنواں کھودتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودنے میں کوئی اس کی مدد کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں اور کسی عورت میں کوئی وکیل ہے اور چاہتا ہے کہ مکروحیلہ سے اس عورت کی شادی کرائے ۔ کیونکہ کہاوتوں میں کنواں کھودنا مکرو حیلہ ہے کہ فلاں ، فلاں کے لئے کنواں کھودتا ہے ۔ یعنی اس کے سا تھ بدی اور مکر کرے گا ۔ اور خواب میں کنوئیں کا پانی عورت کا مال ہے ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کنوئیں کا پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا ۔ اور اگر کنوئیں سے پانی پیا کہ جو پختہ اینٹ سے نکلا تھا ۔ یہ عورت کے مال پر دلیل ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ کنواں کھودنے سے پانی نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس عورت سے شادی کرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کنوئیں کا پانی پینے میں خوش ذائقہ ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال نفرت سے لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کاگرم پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے مال کے لئے تکلیف اٹھائے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی عمدہ اور ٹھنڈا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ عورت سے خیر و منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں بہت پانی ہے تو دلیل ہے کہ عورت جواں مرد اور سخی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں تھوڑا پانی ہے تو دلیل ہے کہ سفلہ اور کمینی عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودا اور جلدی پانی نکل آیا ۔ تو دلیل ہے کہ عورت بیمار ہو گی اور اپنا مال بیماری میں کھائے گی اور اگر کنوئیں سے سیاہ پانی یا نیلا پانی نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر کنوئیں سے سفید پانی نکلے۔ تو دلیل ہے کہ وراثت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی گہرائی میں گیا اور کچھ نہ رہا تو دلیل ہے کہ عورت ہلاک ہو گی اور اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں زمین کے نیچے چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کنوئیں میں ڈ ول ڈالا ہے تا کہ پانی نکالے اور رسی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ادھورا فرزند پیدا ہو گا

خواب میں روح دیکھنا

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جان کا دیکھنا فرزند یا مال یا عیال موافق ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ جان اس کے جسم سے نکل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا عورت مر ے گی یا اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور یا خود ہلاک ہو گا ۔ اور اگر اپنی روح کسی نیک مرد کی صورت پر دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں نیک فرزند ہو گا اور اس کا حال نیک ہو گا اور یا خوش طبع اور جواں مرد بادشاہ کی خدمت حاصل کرے گا اور اس کا حال نیک ہو گا اور اگر اپنی روح کو کسی برے مرد بدخو کی صورت پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

خواب میں شب خوابی کا لباس دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جامہ خواب دیکھنے کی تاویل عورت ہے اور اگر دیکھے کہ کامہ خواب پاکیزہ اور سفید ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال پارسا اور دیندار ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب سیاہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے عیال سے غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جامہ سیاہ بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے اور اگر جامہ خواب کو نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عیال کے باعث غم و اندوہ اور مصینت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے خواب کا کپڑا گندہ اور پھٹا ہوا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت گندی اور میلی اور پلید اور ناموافق ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب ضائع ہو گیا ہے یا چوری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے مفارقت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا عیال مرے گا ۔ 
حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شب خوانی کا لباس دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت نیک ۔ دوم ، راحت اور آسانی ۔ سوم ، رنج اور اندوہ و غم و مصے۔

خواب میں پیالہ دیکھنا

خواب میں پیالہ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالہ پانی سے پر یا گلاب سے پر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خویدے گا کہ اس کو پار سا لڑکا پیدا ہو گا اور اس سے راحت دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی پیالہ سے گرا اور پیالہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور عورت بچے گی ۔ اور اگر پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا تو عورت اور فرزند دونوں کی موت کی دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالے اس کے گھرکی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شمار پر اس کی عورت اور کنیزیں ہوں گی ۔ اور اگر پیالہ سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوں گی اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں عیش پسند اور مفسد ہوں گی اور اگر زرد پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوں گی ۔ اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غم ناک اور مصیبت زدہ ہوں گی

خواب میں جھاڑو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جھا ڑو خواب میں د یکھنا خادم اور خدمت گار ہے اور رات میں جھاڑو خادم ہے ۔ جو کئی چیزوں کا تقاضا کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ گھر میں جھاڑو دیتا ہے کہ اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں جھاڑو دیتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ کسی کا مال اس کو پہنچے گا ۔ خاص کر اگر دیکھے کہ گھر میں جھاڑو دے کر خاک کو اپنے گھر میں لے آیا ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھاڑو کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول، خادم ۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، لوگوں کی چیزوں کا تقاضا کہ اس کو پہنچیں ۔

خواب مِں جادو کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا کار باطل (کار باطل ہے :بے ہودہ کام ہے ) ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ وہ جادو کرتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ بے ہودہ اور باطل کام کرے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک جس کے لئے جادو کیا جائے اس کو فتنہ ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا جھوٹ کا عہد ہے کہ جس سے لوگوں کو فریب دے گا اور خواب میں جادو فریب دینے والا دشمن ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جادو کرنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، فتنہ ۔ دوم ، فریب ۔ سوم ، مکرر۔ چہارم ، اندیشہ ۔ پنجم ، باطل اور جھوٹ ۔ ششم ، بے اصل کام ۔

خواب میں چادر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر دیکھنا عورت کا ستر پوش ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عورتوں کی طرح چادر پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کام میں خیر و شر ہے ۔ لیکن اس کام کو اس سے برا جانیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ چادر پھٹ گئی ہے یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس وقت اس کی پردہ داری کی جائے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر شب میں دیکھنا عورت ہے ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس چادر شب ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ نئی عورت کر ے گا ۔ اور اگرکوئی دیکھے کہ نئی چادر خریدی ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا ۔ اور اس کو فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ شوہر (وہ شوہر کر ے گی:وہ کسی سے نکاح کرے گی، وہ خاوند کرے گی)کرے گی ۔ اور اگر عورت د یکھے کہ اس کی چادر شب جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا اس کو طلاق دے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں چار دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول، قدر و جاہ ۔دوم ،مرد کو عورت اور عورت کو مرد کا حصول ۔ سوم ، گھر کی حکومت اور سرداری ۔

خواب میں تیر دیکھنا

حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تیر کا دیکھنا راست گو (راست گو :سچ بولنے والا ) مرد ہے کہ اس سے لوگوں کو خیر پہنچی ہے اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ غیبت کرتا ہے اور اگرد یکھے کہ کسی نے اس کی طرف تیر ڈالا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو پیغام پہنچے گا ۔ خاص کہ اگر دیکھے کہ اس نے چبھونے کے لئے ڈالا ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تیر مارا ہے اور اس کی نیت نشانہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کا خط آئے گا ۔

Saturday, November 5, 2022

خواب میں تورات پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ تورات کو پڑھتا ہے ۔ تو بظاہر دلیل ہے کہ اس کو کسی با حشمت (با حشمت شخص:صاحب اقبال و مرتبہ ) شخص سے قوت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ تورات اس نے ظاہر طور سے پڑھی تو دلیل کر ے کہ وہ کسی سے جھگڑا کر ے گا اور اس پر فتح پائے گا اور اس کی مراد حاصل ہو گی اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی کو تورات کی تعلیم دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس سے خیر پہنچے گی ۔

خواب میں چوپایہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے پاس چوپایہ ہے اور اس کا مطیع و فرمانبردار ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قیمت کے مطابق جنگلی آدمی سے فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگرکوئی دیکھے کہ جنگلی چوپایو ں کا ریوڑ اس کے پاس آیا اور اس کا مطیع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جن لوگوں کا مسکن (مسکن :اسم ظرف مکان ، ر ہنے کی جگہ ، مقام) جنگل میں ہے اس کے تابع ہوں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جنگلی چوپایوں کو پوجتا ہے تو دلیل ہے کہ دانا لوگوں سے جھگڑے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ چوپایہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عقل زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چوپایہ اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا

Labels:

خواب میں شہتوت کھانا

خواب میں شہتوت کھانا

خواب میں توت کھانا روزی ہے اور شہتوت یعنی لمبے سیا ہ کھٹے کا کھا نا غم و اندوہ ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں توت موسم میں کھنا دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے کسب سے روزی پائے گا ۔ اگر یہ توت کے موسم پر دیکھے تو بے موسم سے نہایت اعلیٰ ہے اور اگر موسم پر نہیں ہے تو غم اندوہ کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ توت شیریں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جوان آدمی سے مزدوری اور صلہ (صلہ:انعام ) اور عطا پائے گا ۔ اور اگر میں دیکھے کہ شہتوت لمبے لمبے کالے اور کھٹے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ غمگین اور فکر مند ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں توت تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال ۔ دوم ، کسب سے منفعت۔ سوم ، عورت کے لئے جھگڑ نا ۔

Labels:

خواب میں سرمہ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ دیکھنا مال ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس نے سرمہ ڈالا ہے اور اس سے مقصود آنکھ کی روشنی ہے تو دلیل ہے کہ دین کی صلاح ڈھونڈے گا ۔ اور اگر اس کا مقصود اس کے خلاف ہے تو دلیل ہے کہ اپنی دینداری لوگوں پر منافقانہ طور سے ظاہر کرے گا تاکہ لوگ اس کو اچھا جانیں ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے سرمہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرمہ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ محتاج اور غم ناک ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بغل کے نیچے بدبو کو دور کرنے کے لئے سرمہ رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کر ے گا جس کے باعث اس کی مدح و ثنا اور نیکی بیان کی جائیگی ۔

خواب میں توبہ کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں د یکھے کہ اس نے توبہ کی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سب گنا ہوں اور نافرمانی سے پشیمان ہو گا ۔ اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے کام کرے گا اور دنیا سے ہا تھ اٹھا کر طالب آخرت ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خوان میں توبہ کرنا چار وجہ پر ہے ۔ اول گناہ سے پشیمانی۔دوم ، ر ضائے تعالیٰ ، سوم ، راہ آخرت ۔ چہارم ، سعادت.

خواب میں آدمی کاجسم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آد می کا جسم خواب میں دیکھنا غم اور اندوہ کی دلیل ہے کہ لوگوں کی معیشت ہے۔ اور جس قدر جسم میں کمی اور زیادتی دیکھے گا ، عیش اور معیشت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم اور نحیف (لا غر اور نحیف :کمزور اور دبلا ) ہے تو درو یشی اور بستہ کاموں پر دلیل ہے اور اگر جسم فربہ (فربہ:موٹا) دیکھے تو توانگر اور کشائش ر پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے دھاگہ نکلا ہے اور لمبا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش اور فراخی سے زندگی گزارے گا ۔ اور اس کا مال زیادہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ دھاگہ ٹوٹ گیا تو تاویل اس کے بر خلاف اس کی ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم لوہے یا تانبے کا ہوگا تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور روزی و نعمت اس پر فراخ ہو گی ۔اور اگر وہ دیکھے کہ اس کا جسم کا نچ کا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے.
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا جسم درست اور قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام انتظام سے ہو گا اور اس کا راز پوشیدہ (راز:بھید) رہے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ اس کا جسم ضعیف (ضعیف:کمزور) ہے تو دلیل ہے کہ درویش ہو گا اور اس کا راز ظاہر ہوگا.
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے جسم پر زیادتی د یکھے تو قوت اور تونگری اور دشمن پر فتح پأنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر اپنے جسم پت نقصان د یکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر ورم ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا.


خواب میں مسور کھانا

تفشلہ یعنی پکے ہوئے مسور کو میں دیکھنا غم واندوہ کی دلیل ہے ۔ حضرت ا بن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پکے ہو ئے مسور کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ کھائے گا یا اس کا کسی کے سا تھ جھگڑا ہو گا ۔ اس باعث سے رنجور (رنجور:بیمار) ہو گا ۔ حاصل یہ ہے کہ مسور کھانے میں خیرو منفعت (خیرو منفعت:بہتری اور فائدہ)نہیں ہے-

خواب میں بڑا تھال دیکھنا

خواب میں تغار کا دیکھنا غمگسار (غمگسار :غم خوار ، ہمدرد)اور صالح (صالح :نیک) عورت ہے جو گھر کو درست رکھتی ہے اور لوگوں کو بہتری کی راہ سکھاتی ہے ۔ اور شر (شر اور فساد :لڑائی اور جھگڑ ے وغیرہ) اور فساد سے توبہ کرتی ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں د یکھے کہ اس کا تغار ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی یا دنیا سے رحلت کر ے گی اور بعض اہل التعیر ( اہل التعیر: کی تعبیر بتانے والا )کے نزدیک تغار کنیز(کنیز اور خادمہ :لونڈی ، نوکرانی ) اور خادمہ ہے ۔

خواب میں تعویذ دیکھنا

حضرت ا بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں د یکھے کہ اس کے پاس اسمائے الہٰی کا تعویذ ہے تو دلیل ہے کہ سختی اور غم سے چھوٹے گا ۔ اور اگر قرضدار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا ۔ بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔ قیدی ہے تو رہا ہو گا ۔سفر میں ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ تعویذ لکھ کر لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے لوگوں کو منفعت پہنچے گی ۔ اوراگر دیکھے کہ تعویذ لکھ کر اور قیمت لے کر لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ فکر مند اور غم ناک ہو گا۔

Labels:

خواب میں پیاس لگنا

حضرت ا بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں سیرابی پیاس سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت پیا سا ہے اور پانی نہیں ملا تو دلیل ہے کہ اس کو دین کے لئے رنج اور زحمت پہنچے گی ۔اور اگر دیکھے کہ پیاسا تھا یا پانی نہ ملا ۔ یا کسی نے اس کو د یا اور اس نے نہ پیا ۔ تو دلیل ہے کہ رنج اور بلا سے نجات پائے گا اور آخر کار مراد کو پہنچے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں پیاس دین کا فساد ہے اور اگر دیکھے کہ پیاس میں پانی پایا اور پیا تو دلیل ہے کہ گناہ کر ے گا اور آخت کار توبہ کر ے گا اور مصلح پارسا ہو گا ۔

خواب میں تسبیح کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تسبیح کرنا حق تعالیٰ کے فرمان کی تا بعداری ہے اگر کوئی میں دیکھے کہ تسبیح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ فرمان حق کا مطیع ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خوان میں اپنے ساتھ تسبیح رکھتا ہے تو اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔لیکن اس کو اس کا اجر وثواب ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تسبیح کے ساتھ حق تعالیٰ کا شکر کرتا ہے تو دلیل ہے کہ د ین میں قوی ہو گا اور مال پائے گا ۔ اور اگر یہ خواب کوئی والی ملک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا ملک آباد ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : لئن شکر تم لا ز یکم(اگر تم شکر گزار ہو گے تو ہم تمہیں اور ز یادہ دیں گے)

Labels:

خواب میں تریاک دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیماری کی وجہ سے تریاک کا کھانا دلیل ہے کہ رنج سے رہائی پائے گا ۔اور سب کام اس پر کشادہ ہوں گے اور اگر اس کے خلاف ہے تو غم و اندوہ اور نقصان اور اندیشہ اور مختلف قسم کے تفکرات کی دلیل ہے ۔

خواب میں سبزی بیچنا

اگر کوئی خواب دیکھے کہ سبزی بیچتا ہے تو اس کی تاویل نیک ہے۔ کیونکہ اس کے ہاتھ سے ایسا کام ہوتا ہے کہ جس کی سب کو ضرورت ہے ۔ اور میں سبزی کو کھانا بیماری اور مفلسی اور غم و اندوہ ہے ۔

خواب میں لسی پینا

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ترہ دوغ کا پینا غم اور اندوہ پر دلیل ہے ۔

خواب میں ترنجبین دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ترنجبین مال حلال بے منت ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وا نز لنا علیکم المن وا لسلو ی کلو ا من طیبات مارزقنکم(اور ہم نے تم پرمن اور سلویٰ اتارا ہے ۔ ہماری دی ہوئی صاف ستھری چیزیں کھاؤ ) اور اگر د یکھے کہ اس کے پاس بہت سے ترنجبین ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ بے امید جگہ سے بہت سے رو زی پائے گا اور اس کے کارو بار نہا یت انتظام سے ہوں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر کوئی میں ترنجبین دیکھے یا کھائے تو دلیل ہے کہ اس کی تین وجہ پر ہے ۔ اول، مال و روزی بغیر کسی کے احسان کے ۔ دوم ، معیشت اور کاموں میں کشائش ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔

خواب میں لیمو دیکھنا

حضرت دانیال علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ لیموں اگرچہ کسی قدر ذرد ہوتا ہے ۔ لیکن خوشبودار اور خوش زا ئقہ اقر دیکھنے میں اچھا ہوتا ہے ۔ اور کہتے ہیں کہ بہشت کے میوؤں میں سے ہے اور اس کا میں د یکھنا نیک ہے ۔اگر کوئی ایک ترنج یا دو تین خواب میں دیکھے تو اس کی تاویل فرزند ہے ۔ اور اگر بہت دیکھے تو مال اور نعمت حلال پائے گا اور میں سبز ترنج کا دیکھنا زرد سے بہتر ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترنج خواب میں لوگوں کے نزدیک دولت مند اور خوبصورت مرد ہے جس کو سب پسند کرتے ہیں ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ترنج ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے مرد سے صحبت ہوگی ۔ اور اگر ترنج اپنی گود میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ترنج کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج کو چھپایا اور لپیٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے ترنج ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج اس کی آستین میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند کنیز سے پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج آستین سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند حاصل ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ میں ترنج کا د یکھنا چار وجہ پر ہے ۔اول،عورت خوبصورت ۔ دوم ، کنیز پاک دین ۔ سوم ، دوست توانگر ۔ چہارم ، فرزند شریف اور صالح۔

خواب میں خشک پنیردیکھنا

ترف یعنی پنیرخشک کیا ہوا جو ترش ہوتا ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترف میں دیکھنا غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ترف کھایا ہے تو دلیل ہے کہ قرضدار ہو گا اور اس کی وجہ سے غمگین ہو گا کیونکہ ترف کا مزہ ترش اور رنگ میلاہے ۔ 
حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تر کا میں د یکھنا تھوڑا مال ہے اور اس کا کھانا غم واندوہ ہے ۔

خواب میں کھٹی چیزیں کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں ترشی کا کھانا ، خاص کر ترش میوؤں کا کھانا اندیشہ وغم ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو ترش چیز دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے باعث دوسر ے کو غم و اندوہ پہنچے گا حاصل یہ ہے کہ ترش چیزوں کے کھانے میں بھلائی نہیں ہے ۔

خواب میں کسی سے ڈرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں ڈرنا امن ہے ۔ اگر کوئی د یکھے کہ کسی سے ڈرتا ہے اور ڈرانے والے کا پتہ نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ڈرانے والے سے کوئی مکرو بات پہنچے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈرنا فتح ہے ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا ہے :النصرۃ بالرعب (فتح دہشت کے ساتھ ہے )اور اگر دیکھے کہ چور یا جانور سے ڈرا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے لواحقین سے ضرر اور نقصان اٹھائے گا ۔

خواب میں عیسائیوں کی صحبت میں بیٹھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی مسلمان د یکھے کہ وہ آتش پرست ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ گمراہی اور بدعت کے ر ستے پر چلے گا اور دین اسلام پر اعتقادنہ رکھے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی ترسائی کو د یکھے تو اس پر فتح پا ئے گا ۔ کیونکہ ترسا نصرانی ہے ۔ اور نصرانی سے مشتق ہے ۔ اور اگر عیسائی د یکھے کہ مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مسلمان ہو گا یا مر ے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی صحبت عیسائیوں کے ساتھ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ان کا دوست اور ہوا خواہ ہو گا اور دین اسلام پر اس کا اعتقاد ضعیف اور ست ہو گا ۔

خواب میں پودینہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ یرخون(پودینہ) خواب میں بدگوہر اور بد کردار آدمی ہے ۔ کیونکہ ترخون کی اصلیت سپند ہے ۔ سپند کو جب سرکہ میں بھگوتے ہیں اور مدت کے بعد اس سے نکالتے ہیں ۔یہاں تک کہ اس کی طبیعت اور مزہ اپنے حال سے بدل جاتا ہے ۔ پھر اس کو بوتے ہیں ۔ جب وہ پیدا ہوتا ہے تو اس کو ترخون کہتے ہیں ۔ اور اگر د یکھے کہ اپنے پاس ترخون ہے یا کسی نے اس کو د یا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس مرد سے ضر ر اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ کسی کو ترخون دیا ہے یا گھر سے باہر پھنکا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے آدمی کی صحبت سے جدائی تلاش کر ے گا اور اس سے دور ر ہے گا ۔

خواب میں مولی دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا ہے کہ خواب میں مولی کا دیکھنا اور خاص کر اس کا کھانا غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مولی کھائی ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر کھائی ہے اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا ۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو مولی دی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سے اس کے دل کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ اس نے کسی کو مولی دی ہے ۔ یا گھر سے باہر پھینکی ہے ۔ اور اس کو ذرہ بھی نہیں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔

خواب میں ترازو گر کو دیکھنا

ترازو بنانے والا خواب میں بادشاہ ہے اور ترازو راست (ترازو راست : درست ترازو ) سچا حاکم قاضی ہے یا وزیر عادل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ میزان قیامت کا خواب میں د یکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول قاضی ۔ دوم بادشاہ ۔ سوم فقیہ ۔ چہارم ایلچی ۔ پنجم حاکم ۔ ششم نا راست ، (ناراست : خواب ، جھوٹا )حکم ۔ اور دیکھے کہ قیامت کے روز میزان میں اس کے نیک عمل برے عملوں سے زیادہ ہیں تو د لیل ہے کہ بہشت میں جائے گا اور عذاب سے نجات پائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فھن ثقلت موا زینتہ فا ولئک ھم المفلحون (جن کے نیک اعمال بھاری ہیں ، وہ نجات پانے والے ہیں ۔ ) اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو د لیل ہے کہ عذاب دوزخ کے لائق ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :و من خفت مواز ینہ فا ولئک النین خسرو انفسہم فی جہنم خالدون(اور جن کے اعمال بد زیادہ ہیں ۔ وہی لوگ ہیں جن کی جانین خسارے میں ہیں ۔ وہ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Labels:

خواب میں ترازو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترازو خواب میں قاضی ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس نیا ترازو ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں قاضی اور پاک دین فقیہ ہے ۔ اور ترازو کا پلڑا قاضی کی قوت سماعت ہے اور جو درم اس میں ہیں مقدمہ ہے جو قاضی کرتا ہے ۔ اور ترازو کے باٹ عدل و انصاف ہے جو فریقین قاضی کے حکم کے مطابق سنتے ہیں ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ ترازو کے دونوں پلڑے بالکل برابر ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ قاضی عادل (عادل :عدل کرنے والا ) ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ترازو درست نہیں ہے تو دلیل ہے کہ قاضی راست (راست اور مصنف نہیں ہے :سچا اور انصاف کرنے والا نہیں ہے )اور مصنف نہیں ہے ۔ حکومت میں ایک طرف کو مائل (مائل:جھکا ہوا ) ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی د یکھے کہ ترازو کی ڈنڈی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا قاضی مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ترازو میں بہت سا نقصان ہے تو دلیل ہے کہ قضی کے عدل و انصاف میں بہت نقصان ہے ۔
حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترازو کا خواب میں درست کرنا اور بطور تحفہ وسوغات بنانا قاضی کی عذاب دورزخ سے نجات اور رستگای (رستگاری :خلاصی ،نجات )ہے

Labels:

خواب میں چکور دیکھنا

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تذرو یعنی کبک (بوسیدہ:چکور ) بے وفا مرد اور فریب دینے والی عورت ہے ۔ اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ چکور میں مال حرام ہے ۔ جس جو حیلہ سے حا صل کر ے گا ۔ اور اگر کوئی خواب میں د یکھے کہ چکور کے ساتھ لڑ تا ہے تو د لیل ہے کہ کسی بے وفا کے ساتھ اس کا جھگڑا ہو گا ۔ اور اگر کوئی د یکھے کہ مادہ چکور اس کو حاصل ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ ایسی عورت کر ے گا کہ جس میں کسی طرح کی بھلائی نہ ہو گی۔اور اگر کوئی شخص خواب میں چکور کا گھو نسلہ د یکھے تو دلیل ہے کہ اس گھونسلے کی خوبصورتی کے مطابق خوبصورت عورت سے نکاح کرے گا ۔یاکنیزہ خریدے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں د یکھے کہ اس کے گھر میں چکور تھی اور وہ مر گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلا ک ہو گی ۔یا عورتوں کی وجہ سے اس پر مصیبت پڑے گی ۔ اور اگر کوئی د یکھے کہ چکور اس کے گھر سے اڑ گئی ہے تواس سے یہ دلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلاق دے دے گا ۔
حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چکور خواب میں پارسا (پارسا با جمال اور دوست مند ہے :پرہیز گار خوبصورت اور امیر عورت ہے ) با جمال اور دو لت مند عورت ہے ۔ اگر د یکھے کہ اس نے چکور پائی یا پکڑی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس صفت کی عورت کر ے گا جس کو ہم نے اوپر بیان کیا ہے ۔ اور اگر کوئی د یکھے کہ چکور اس کی گود میں گری ہے اور سو گئی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے عیال سے سرور کار کرے گا اور فر یب د ے گا ۔ 
حضرت جعفر صدق علیہ اسلا م نے فر ما یا ہے کہ خو اب میں چکو ر کا د یکھنا چا ر و جہ پر ہے ۔ اول عورت ۔ دو م ،ما ل حرا م ۔ سو م ، معیشت ۔ چہا رم ، دل کی مرا دا ت تلا ش کر نا ۔

خواب میں کئی طرح کے بیج دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تخم دیکھنے جو ترش اور تلخ بے مزہ ہیں ۔ سب غم و اندیشہ کی دلیل ہیں ۔ خاص کر وہ بیج کہ جن کا کھانا نہایت مشکل ہے۔ لیکن جو تخم کھانے میں شیریں اور مز ے دار ہیں ان کا میں کھانا تھوڑے فائدہ کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیجوں کا دیکھنا اورکھانا اچھا ہے ۔ لیکن بوسیدہ (بوسیدہ : پرانے )اور کرم (کرم خو ردہ:کیڑوں کے کھائے ہوئے )خوردہ کھانا یا دیکھنا اچھا نہیں ہے

خواب میں ہیضے کی بیماری میں مبتلا ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کو تخمہ ہوگیا ہے ۔تو دلیل ہے کہ وہ بیاج کا مال کھائے گا اور اس کو خرابی ہو گی ۔ چاہئے کہ وہ توبہ کر ے تاکہ عذاب خد ا تعالیٰ سے نجات پائے اور اہل تعبیر کا اتفاق ہے کہ میں بد ہضمی کا دیکھنا بھلائی کی دلیل ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تخمہ چار وجہ پر ہے ۔ اول ، سودی مال ۔ دوم، فساد ۔ سوم، مال حرام۔ چہارم ، خواہش نفس کی تا بعداری ۔

خواب میں تخت پر بیٹھنا

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ تخت پر بیٹھا ہے اور اس پر کوئی چیز بچھائی ہوئی نہیں ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سفر کر ے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہے اور اس پر کچھ بچھایا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بز رگی پائے گا اور تخت کی قدر و قیمت کے مطابق دشمنوں کو مغلوب کرے گا۔ لیکن اس سے غا فل ہو گا اگر یہ شخ اہل فساد میں سے ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سولی پر چڑھائیں گے۔ خاص کر اگر اپنے آپ کو تخت پر سویا ہوا دیکھے۔ اوراگر دیکھے کہ تخت ٹوٹ اور وہ اس پر گر پڑا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ عز ت اور مرتبے سے کر ے گا۔اور اس کا حال بد ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا ہیکہ خواب میں تخت دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، عزت و مرتبہ۔ دوم، سفر۔ سوم، مرتبہ۔ چہارم، بلندی۔ پنجم ، ولایت ۔ ششم، قدر وجہ۔ ہفتم، کاروبار کا ترقی پر ہونا۔

خواب میں طبلہ دیکھنا

طبل کا میں دیکھنا برا ہے ۔ اور جھوٹی بات اورظاہر کام اور روشن ہے اور یہ سب اس کے بجانے والے کی دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہا گر کوئی دیکھے کہ طبلے کے ساتھ ناچتا اور رقص (رقص کرتا ہے:ناچتا ہے)کرتا ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ صرف بجاتا ہے کہ کار بطل(کار باطل : بے ہودہ کام)اور بیہودہ بات کہے گاکہ جس کے باعث (باعث:سبب)مشہور ہو جائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ میں طبلہ اچھی آواز اور بے ہودہ ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ طبلہ بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ بے ہودہ کام کرے گا کہ جس کی کچھ اصل نہ ہوگی اور لوگوں کے ساتھ جھوٹا وعدہ کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طبلہ بجاتا ایسا کام ہے کہ نادانی کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور آخر کار اس کا ظاہر ہوتا ہے کہ باطل ہے اور میں طبلہ بجانے والا شیریں اور آراستہ جھوٹ کہتا ہے اور باطن میں غیبت کرنے والا اور بری بات کہنے والا ہے

خواب میں توا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں توا گھر کا خدمت گار ہے جو گھر کا منتظم (منتظم:انتظام کرنے والا )ہوتا ہے اپنے عیال او ر دوسروں پر خرچ کرتا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا توا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ خدمت گار صالح اس کو حاصل ہو گا یا اس سے جدا ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ توے پر کوئی چیز پکاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے خدمت گار کا کام درست ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ توے رسے کوئی چیز کھاتا ہے ۔ یا دلیل ہے کہ کھانے کے مطابق اس کو اس خدمت گار سے فائدہ حاصل ہو گا۔اوراگر کوئی دیکھے کہ وہ کھانے کی چیز ترش اور بد مزہ تھی تو یہ غم اور اندوہ پر دلیل ہے۔

Friday, November 4, 2022

خواب میں اندھیرا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تاریکی راہ دین میں گمراہی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تاریکی خود لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر ضلالت(ضلالت:گمراہی)اور گمراہی پائے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ تاریکی میں تھا اور پھر وہ تاریکی روشنی سے بدل گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ وہ توبہ کرے گا او ر دین کا راستہ اس پر کھلے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پہلے وہ تاریکی میں تھا اورپھر اس پر روشنی ہوگئی ہے اور پھر تاریکی میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص منافق ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وانا اظللم علیھم قاموا و لو شاء اللہ لذھب بنو رھم (اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو وہ ٹھہرجاتے ہیں اور اگر اللہ چاہے تو ان کے نور کو دور کردے) 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تاریکی غم و اندوہ ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا سخت تاریک (سخت تاریک :بہایت سیاہ)ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ اہل ملک کو غم و اند وہ پہنچے گا اوران کے کاروبار میں تباہی آئے گی ۔ اور اگردیکھے کہ ہوا روشن تھی اور اچانک ابرکی تاریکی اگئی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں ناگہاں (ناگہاں : اچانک ، یکایک )موت ظاہر ہوگی ۔ 
ضرت جعفر صاد ق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں تاریکی پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، کفر ۔ دوم ، خیرانی و پر یشانی ۔سوم ، کام کی رکاوٹ ۔ چہارم ، بد عت۔ پنجم ، گمراہی اورضلالت میں پڑنا ۔ 
حضرت ابراہیم اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اندھیر ے سے روشنی میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ غریبی سے امیری میں آئے گا اور غم سے نجات پائے گا اور کام اس پر کشادہ ہو گا اور گمراہی سے دور رہے گا۔

Labels: