Thursday, May 27, 2021

خواب میں ہوا دیکھنا۔ خواب میں ہوا کا چلنا کیسا ہے۔

  باد(ہوا): حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہوا سخت چلتی ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو خوف اور ڈر ہو گا۔ اور اگر ہوا کو ا قدر دیکھے کہ درختوں کواکھیڑتی ہے اور خراب کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک والوں کو مرض طاعون اور سرخہ سے بلا اور مصیبت پڑے گی۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گرم ہوا سرد بیماریوں کی دلیل ہے او ر معتدل اور سرد ہوا خواب میں دیکھنا اس ملک میں شوریدہ بیماریوں کے آنے پر دلیل ہے اور معتدل ہوا اس ملک کی صحت اور تندرسی اور نیکی کسب پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ہوا ایک جگہ سے دوسری جگہ پر لے جاتی ہے تو دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا اور اس سفر میں ہوا کے ادھر ادھر لے جانے کے مطابق مرتبہ اور بزرگی پائے گا او ر اگر دیکھے کہ ہوا گرد تاریکی کے ساتھ ہے تو اس قوم پر ترس اور خوف آنے کا اندیشہ ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اسکو سخت ہوا آسمان کی طرف لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ اسکو ہوا آسمان سے زمین پر لائی ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور آخر کار شفا اور صحت پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ ہوا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔اول ، بشارت ۔ دوم ، حکومت۔ سوم ، مال و دولت ، چہارم ، موت۔ پنجم، عذاب ۔ ششم ، مارنا۔ ہفتم ، بیماری۔ہشتم، شفاء۔نہم، راحت ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہوا پر بیٹھا ہے تو اس امر کی یہ دلیل ہے کہ بزرگی اورحکومت پائے گا. 
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ مغرب کی ہوا نرم نرم چلتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو مال و نعمت زیادہ ملے گی اور اگر بادش مال نرم چلتی ہے تو اس ملک کی شفاء اور راحت پر دلیل ہے اور اس کے خلاف بہتر ی کی دلیل نہیں ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہواکی آواز سنتا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک میں بادشاہ اورسردارکی خبر ظاہر ہوگی۔
اوراگر دیکھے کہ ہوا اس ملک میں لوگوں کو اٹھا کر اوپر لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ لوگ شرف اور بزرگی پائیں گے۔

Labels:

خواب میں پاتیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں پاتیلہ گھر کی عورت ہے اور اگر دیکھے کہ پاتیلہ نیا خریدا یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ گھر والی کو آفت پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نےفرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیز کھانے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر کی بیگم سے خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگردیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیز کھانے کی ہے جو بری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر والی سے کوئی ضرر پہنچے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاتیلا دیکھنا کوئی قابل توجہ چیز نہیں ہے ۔

Saturday, May 15, 2021

خواب میں بادشاہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارہ چیزوں میں سے ایک کا دیکھنا بادشاہی کی دلیل ہے۔
اول ، دیکھے کہ آنخضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے اس کو امام کیا ہے۔ دوم ، دیکھے کہ علم شریعت کو قبول کرتا ہے۔سوم، پیغمبر علیہ الصلوۃ و السلام کا گوش مبارک اپنے پاس دیکھے کہ اقامت اور بناز کے منتظر ہیں .چہارم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے منبر پر خطبہ پڑھا ہے۔پنجم ، آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا جامہ مبارک خواب میں پہنا ہے۔ ششم ، انگشتری دیکھے کہ ہا تھ میں رکھتا ہے ۔ ہفتم، دیکھے کہ آفتاب یا مہتاب ہو گیا ہے۔ ہشتم ، دیکھے کہ اس کا جسم دریا ہو گیا ہے ۔ نہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ شہر کی دیوار ہو گئی ہے ۔دہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ جامع مسجد کا محراب ہوگئی ہے ۔ یا زدہم ، کوئی مردہ بادشاہ اس کو انگوٹھی دے ۔ دوازدہم ، خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ بیل جیسی ہو گئی ہے ۔ان بارہ چیزوں کا خواب میں دیکھنا بادشاہی اور سلطنت کی دلیل ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو جامہ اور کلاہ دی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے لوگوں پر حاکم اور رئیس ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر پاکیزہ تاج ہے تو اس کے شرف اور اقبال اور درازی عمر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر میلا اور پھٹا ہوا تاج ہے تو یہ با دشاہ کے برے حال کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سر پر دستار ہے۔جیسے کہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے زمانہ مبارک میں اصحاب کرام کے سر پر ہوتی تھی تو دلیل ہیکہ بادشاہ عادل اور منصف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے ہوا کو پکڑا ہے اور اس کے تابع فرمان ہو گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ ملک جہاں کو فتح کرے گا اور قرار پائے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشاہ ہوگیا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ انگر ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادشاہ کوچہ یا سرائے میں آیا ہے اور اس کا آنازاری اور انکار سے ہے تو دلیل ہے کہ اس اہل موضع کو بادشاہ کی طرف سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:ان الملوک ازاخلو ا قریتہ افسلو ما و جعلوا اعزۃ اھلھااذلتہ(جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کرتے ہیں اور وہاں کے عزیزوں کو ذلیل کرتے ہیں ۔) اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے آنے سے کوئی بری بات نہیں ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ کسی طرح کا نقصان اس مو ضع والوں کو نہ ہوگا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشا مرا اور اس کو دفن نہ کیا اور نہ اس پر کوئی رویا اور نہ اس کو کفن و جنازہ کیا تو دلیل ہے کہ اس کا کوئی مکان خراب ہو گا او ر فکر مند دل اور بیمار ہوگا۔ اور اگربادشاہ خواب میں دیکھے کہ کعبہ اس کا گھر ہے یا اس کا گھر کعبہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کو زوال نہ ہوگا اور دشمن سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سلام کیا یا اس کو کسی نے سلام کیا ہے تو غم اور اندوہ سے دلیل امن کی ہے اور مر اد ہمیشہ قائم رہے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ سلام علیکم طبتم فاد خلو ھا خا لین(تم پر سلام ہے اور اس میں داخل ہو کر ہمیشہ کے لئے خوش رہو) اور اگر بادشاہ دیکھے کہ رسی اس کے ہاتھ میں ہے یا رسی اس کے ہاتھ میں بندھی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ راہ راست پر چلے گا اور عدل و انصاف کے طریقہ پر قائم ہوگا۔
فرمان حق تعالیٰ ہے : واعتصمو ا بحبل اللہ جمیعا(تم سب اللہ کی رسی کو تھام لو) حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بادشاہ کو کشادہ رو اور خوش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگرکوئی بادشاہ کے وزیر کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو جلدی درست ہوگا اور اگر شاہی دربان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کاموں سے رکے گا اور آخر کار مراد کو پہنچے گا۔ اگر بادشاہ کے مصاحب کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے اس کو ملامت پہنچے گی ۔ اور اگر شاہی ملازمو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کاشغل اور عمل درست ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کے مد گاروں اور مصاحبوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا اور اس کی ضائع شدہ چیز پھر ملے گی اور وکیل کے نوکروں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا کہ کمینے شغل سے عاجز ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کے پردہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کاربستہ کشادہ ہوگا۔ اور اگر بادشاہ کی عورت کا برقعہ دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو چھوٹا وعدہ دے گا۔ اور اگر بادشاہ کے قیدیوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین اور حاجتمند ہو گا ۔ اور اگر شاہی جلاد کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس کی مراد جلد ہی حاصل ہو گی اور اگر بادشاہ کے منشی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ جس چیز کو جستجو کرتا ہے پائے گا۔ اور اگر بادشاہ کے اسلحہ (اسلحہ :جمع ہے سلاح کی اور اس کے معنی ہتھیار کے ہیں) کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی عورت سے نفع پائے گا اور اگر شاہی رکاب دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ سخت جھوٹ اور بے حاصل بات سنے گا اور اگر شاہی غا شیہ دار(غاشیہ دار:بادشاہی جھول اٹھانے والا)کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر شاہی جامہ دار کودیکھے تودلیل ہے کہ اس کا کام نجوبی ہو گا ۔ اور اگر شاہی دولت دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو عورتوں سے کچھ حاصل ہو گا اور اگر شاہی خان سالار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور مال حاصل کرے گا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادشاہ کسی شہر میں آیا ہے اور بادشاہ نے شہر پر غلبہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر میں آفت پڑے گی۔ اور اگر خواب میں بادشاہ کو اپنے گھر میں سویا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس کی ضرورت ہو گی اور اس کو کسی کام پر لگائے گا۔

Labels: