Saturday, April 3, 2021

خواب میں بادام دیکھنا

خواب میں بادام کھانا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت اور روزی ہے ۔ لیکن جھگڑے سے حاصل ہو گی۔ اگر خواب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہیکہ اسی قدر نعمت اور روزی محنت سے ملے گی۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اوربیماری سے شفاء ہے اور مغز بادام کادیکھنا بہتر ہے۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادام پوست سمیت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دنیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کوئی چیز سختی کے ساتھ پائے گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کوکسی کنجوس آدمی سے اس روغن کے اندازے کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کا دیکھنا مال اور نعمت ہے ۔ لیکن اگر بادام کو پوست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور رنج کے ساتھ ملے گا اور اگر بادام کے بغیر پوست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال و زرآسانی کے ساتھ ملے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کا دیکھنا دو وجہ پر ہے۔اول ، پو شیدہ مال حاصل ہو گا ۔ دوم ، بیماری سے شفاء پائے گا۔

Labels:

خواب میں منہ کے بل گرنا

خواب میں منہ کے بل گرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ منہ کے بل گرا ہے تو پریشانی کی دلیل ہے ۔ خاص کر اگر وہ جنگ (جنگ اور خصومت : جنگ اور لڑائی ) خصومت ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے ۔ مثلا پہاڑ یا بالا خانہ (بالا خانہ :اوپر کی چھت ) یا دیوار سے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو (آرزو و مراد پوری نہ ہو گی: خواہش اور مراد پوری نہ ہو گی)اور مراد پوری نہ ہو گی۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پوری نہ ہو گی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہیکہ گرنے کے مطابق بدحال ہو گا اور اس کو دکھ پہنچے گااور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو (عضو سے :جو ڑسے ) سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا۔ اور گر دیکھے کہ پاؤں پھسلا اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو زنج اور تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے ۔ اگر کوئی صاحب خواب میں دیکھے کہ اسکے گھر کے آستانے (آستانے سے گرے ہیں :اوپر کی دہلیز سے گرے ہیں ) سے سانپ اور بچھو اور دوسرے کاٹنے والے جانور گرے ہیں تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بالا خانہ یا دیوار اس پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا کہ جہاں سے امید نہ تھی اور اس وجہ سے بڑا خرم (خرم و شاداں:خوش ہو گا)و شاداں ہو گا اور اس کا کام کشادہ ہو گا۔اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔

Labels: