Sunday, August 28, 2022

خواب میں عورت کے ہاتھ میں آتشدان دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آتش دان عورت ہے کہ گھر کی خدمت کرتی ہے اگر آتش دان لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل خانہ کی خویشوں میں سے ہے اور اگر لکڑی کا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت منافق ہے اور اگر آتش دان مٹی کاہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت متکبروں اور مشرکوں سے ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا ہے کہ خواب میں آتش دان کا دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ اول زن خادمہ ۔ دوم ، کنیزک ۔

Labels:

Sunday, August 7, 2022

خواب میں جسم پر سورج دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آماس (آماس :بدن پر سوج کا ہونا) مال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ظاہر ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال ملے گا۔ خاص کر اگر اس آماس میں بہت پیپ بھی دیکھے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس جسم پر آماس ہے اور تکلیف ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدد حلال مال پائے گااور اگر آماس سے اس کو تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حرام مال پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم پر آماس کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔اول ، مال زیادہ ہو۔ دوم،عورت فائدہ مند ہو۔ سوم ، لڑکا ہو گا۔ چہارم ، مراد پوری ہوگی۔ پنجم، غموں سے امن میں ہوگا اور اگر تمام بدن سوجا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو یہ پانچ چیزیں حاصل ہوں گی۔

Labels:

خواب میں زعروردیکھنا

الج (الج :ایک قسم کامیوہ ہوتا ہے ، بعض کہتے ہیں کہ کنار یہی ہے) کو عربی میں زعرور کہتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ الج کھاتا ہے تو رنج اور بیماری کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس الج ہے یا کسی کو دی ہے یا اس کو گھر کے باہر ڈالا اور نہ کھائی تو دلیل ہے کہ رنج اور بیماری سے امن ہو گا ۔ حاصل یہ ہے کہ خواب میں الج کا کھانا خیر اور فائدہ نہیں دیتا ہے۔

Labels:

خواب میں کوزہ زن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ زن خادمہ یا کنیزک (کنیزک:لونڈی) ہے کہ جس کے سپرد چراغ روشن کرنے کا کام ہوتا ہے بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ کوزہ قومی خادم ہے کہ قوم اس کی طاعت کرتی ہے اور گناہ سے پر ہیز کرتی ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس نیا کوزہ ہے ۔یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خادمہ یا کنیز حاصل ہوگی اسی صفت کی کہ جس کا بیان ہو چکا ہے اور اگر دیکھے کہ کوزہ ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ خادمہ یا کنیز بیمار ہوگی یا مر جائے گی اور اگر دیکھے کہ کوزہ ضا ئع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خا دمہ یا کنیزک بھا گ جائے گی یا اس سے جد ا ہو جائے گی 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھا نو وجہ پر ہے۔اول ، عورت ۔ دوم ، خادم ۔ سوم ، کنیز ۔ چہارم ، قوام ۔ پنجم ، جسم ۔ششم ، عمر دراز۔ ہفتم ، مال و نعمت ۔ ہشتم ، خیر و برکت ۔ نہم ، عورتوں کی طرف سے راحت ۔

Labels:

خواب میں لوہا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ معمولی آہن کا خواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کامال ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لوہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کہ قدر پر کوئی اس کو دنیاوی مال دے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلاحیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے چنانچہ حق تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے:۔وانزلنا الحید فیہ باس شدید و منافع للناس (ہم نے آہن کو اتارا ۔اس میں سخت لڑائی اور لوگوں کے لئے فا ئد ے ہیں ) اگر دیکھے کہ لوہے کو پتھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ قل کو نوا حجازۃ و خیا و خلقا مما یکبر فی صدور کم (کہہ دو کہ تم پتھر یا لوہا ہو جاؤ ۔ یا اس سے بھی بڑھ کر جو تمہارے خیال میںآئے) 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آہنگری (آہنگری :لوہارا کام ) کرتاہے ۔ حا لا نکہ وہ آہنگروں میں سے نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہوگا۔ اور اگر یہ خود آہنگر ہے تو یہ خواب خیر و منفعت (خیر و منفعت:بہتری او ر فائدہ ) کی دلیل ہے اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ آہنگری کی تاویل بادشاہ اوربزرگ ہے۔جو کہ عادل اور انصاف کرنے والا ہو۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیکھنا آہنگر کو خواب میں جبکہ وہ معروف اور واقف ہوتو بادشاہی کی دلیل ہے ا ور اگر معروف کو نہ دیکھے تو جو کچھ دیکھا ہو گا، اس کی نیک اور بدتعبیر کی طرف رجوع کرے گی اور اگر خواب میں دیکھے لوہے یا پیتل کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص لوگوں کی غیبت کرتا ہے اور برا کہتا ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز خواب میں لوہے کی خواہ سوزن (سوزن :سوئی) دیکھے۔ دلیل نفع اور قوت اور ولایت اورتوانائی (توانائی:ہمت ۔ طاقت )اور دشمن پر فتح پانے کی ہے۔

Labels:

خواب میں صلح کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی صلح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اگر دیکھے کہ صلح میں کسی کو فساد دین کی وعوت دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راہ دین اور صلاح و خیر کی دعوت دیتا ہے اور اگر دیکھے کہ کسی کو غصہ کے ساتھ دین کی صلاح دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فساد اور شر کی صلاح دیتا ہے 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صلاح کرنی تین وجہ پر ہے۔ اول ،درازی عمر ۔ دوم ، قوت کی دلیل ہے ۔ سوم ، پسندیدہ اعتقاد اور عمدہ خصلت ہے ۔

Labels:

خواب میں پن چکی دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پن چکی پر غلہ پسواتا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ پن چکی کے مالک سے اس کو بہت سا فائدہ پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ پن چکی کا پتھر ٹوٹ کر بے کار ہو گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کا مالک مرے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھر کو شگاف آگیا ہے تو اس میں خلل ظاہر ہوا ہے ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کے مالک کی عیش میں خلل واقع ہو گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھرکو کسی نے چرا لیا ہے تو دلیل ہے کہ پن چکی والے کو نقصان ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا جنگ اورخصومت (خصومت :لڑائی، جھگڑا فسادو غیرہ) پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو پن چکی کے اندر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ چھگڑا ہو گا اور اگر جانے کہ چکی اس کی ملکیت ہے تو کام سہل ہوگا۔اور اگر پن چکی میں غلہ نہیں ہے اور دیکھتا ہے کہ کس طرح پھرتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کا پاٹ تانبے یا پیتل یا لوہے کا ہے ۔ یہ سب جنگ اور کارزار (جنگ، لڑائی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پاٹ کانچ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کے ساتھ جھگڑا ہو گا ۔ لیکن اگر دیکھے کہ پن چکی اپنے ہاتھ سے پھیرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شریک سخت دل ہو گا اور اس کی وجہ سے کام میں انتظام نہ ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پرہے ۔ اول ، بادشاہ ۔دوم ، رئیس ۔سوم، مالداری ۔ چہارم ، جلدی یا دیر سے مرے گا۔ پنجم ، بادشاہ کاخوان سالار ہوگا۔ اور چکی کی جگہ دیکھنا ، جگہ کارئیس و بزرگ ہونا ہے۔ اوراگرچکی کو خراب کو پھرتے دیکھے تو دلیل ہے کہ چیز چکی میں ہے خراب ہو گی۔

Labels:

خواب میں قلعی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا قلعی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دنیا کا سامان حاصل کرے گا جو برتنوں کے نیچے ہوتا ہے۔جیسے پیالہ اور تھال وغیرہ ۔ اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر نوکر چاکر پائے گا ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قلعی کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بدی کریں گے ۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قلعی دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول :نفع، دوم :خدمت گار، سوم :گھر کا اسباب۔

Labels:

خواب میں ابر یشم دیکھنا

ابر یشم کو خواب میں دیکھنے کہ تاویل قزیعنی ریشم کی دیکھنے کی مساوی (مساوی ہے :برابر ہے) ہے ۔جس کا ذکر حرف قاف میں آئے گا۔

Labels:

Thursday, August 4, 2022

خواب میں شیطان دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ابلیس کادیکھنا ۔ دشمن ، بد دینی ، جھوٹ ، فریب ، بے شرمی سے ناامیدی اور لوگوں کی بدی سکھانے اور شر و فساد کی دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ابلیس کو لڑائی اور جنگ میں مغلوب کو لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلان (اس کا میلان خیر اور صلاح کی طرف ہے :اس کی توجہ اور دھیان بہتری کی طرف ہے ) صلاح اور خیر کی طرف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس پر غالب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ شر اور فساد کی راہ کی طرف مائل (مائل ہو گا:توجہ دے گا)ہو گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شیطان اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راستہ سے پھیرے گا اور اطاعت (اطاعت سے روکے گا:بندگی سے دوکے گا) سے روکے گااور اگر دیکھے کہ ابلیس اس کو ہاتھ پکڑا اور اس کو کسی جگہ لے گیا اور اس نے لا حول ولا قو ۃ الا باللہالعلیالعظیم (نہیں ہے پھر گناہ رسء اور نہ طاقت نیکی کی ، مگر اللہ بلند بزرگ کے ساتھ ہے ) پڑھا تو دلیل ہے کہ کسی بڑے گناہ میں پڑے گا اور پھر کسی کی نصیحت سے گناہ سے رکے گا اور اگردیکھے کہ اسنے ابلیس کی گردن میں طوق ڈال دیا ہے تودلیل ہے کہ اہل دین و صلاح کو خوشی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ ابلیس ضعیف اور عاجز ہے تو دلیل ہے کہ مصلح عالموں اور نیک لوگوں کو طاقت ہوگی ۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ابلیس کامطیع (مطیع ہو گیا ہے : فرمانبردار ہو گیا ہے )ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خواہش نفسانی میں بتلا ہو گا اور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کو کچھ دیا ہے تو اگر وہ اچھی چیز ہے تو مال حرام پائے گا اور اگر وہ بری چیز ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہو گا اور اگرکوئی شخص دیکھے کہ ابلیس شاد و خرم ہے (شاد و خرم ہے :راضی اور خوش ہے) تو دلیل ہے کہ لوگوں کے کام میں قوی فساد(قوی فساد ہو گا: بڑ ا فساد ہوگا) ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو تلوار مار کر ہلاک کرنا چاہتا ہے اور وہ بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو ایک ملک ملے گا اور وہ عدل و انصاف کرے گا اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو مارا ہے تودلیل ہے کہ اپنے نفس کو مغلوب کرے گا اورنیک راستے پر چلے گا۔

Labels:

خواب میں بادل دیکھنا

حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادل سیاہ ، ڈر اور خوف اور سختی کی دلیل ہے اور برسنے والا بادل خیر و برکت اور فراخی کی دلیل ہے اور غم و اندوہ بھی ہوتا ہے ۔ لیکن وہ بادل کہ جس جو دریا کے کنارے سے لاتے ہیں اور جس کو عربی زبان میں اسفنج کہتے ہیں ۔ اس کو خواب میں دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ جس اندازے پر دیکھا ہے اسی اندازے پر مال غنیمت حاصل ہو گا۔

Labels:

Tuesday, August 2, 2022

خواب میں آواز بُلند کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مرد کی آواز خواب میں بلند ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں بزرگی پائے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی آواز بلند ہو گئی تھی تو یہ اس کے بلندی قدر کی دلیل ہے کہ اس کا نام اورآواز بلند ہوگی ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی آواز کمزور ہو گئی تھی تو دلیل ہے کہ اس کا نام اور آواز ضعیف ہو گی ۔ چنانچہ کوئی اس کو یاد نہ کر ے گا۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آواز کی بلندی مردوں کے لئے بزرگی اور بلندی نام کی دلیل ہے اور عورتوں کے لئے خواب میں آواز بلند کا دیکھنا برا ہے ۔

Labels:

خواب میں حرمل دیکھنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اسپندان (اسپندان :حرمل کا خواب میں دیکھنا غم کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اسپندان دیا ہے اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو رنج اور غم ہو گا او ر اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اسپندان دیا ہے تو دلیل ہے کہ دینے والے کی طرف سے اس کے دل پر غم بیٹھے گا اور اگر اس نے کسی کو اسپندان دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے اس کو غم حاصل ہو گا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص دیکھے کہ اسپندان رکھتا ہے اور کھایا نہیں ہے یا کسی کو دے دیا ہے یا گھر سے باہر ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ ا س کو غم و اند وہ تھوڑا ہو گا۔

Labels:

خواب میں پیغمبر بننا

حضرت دانیال علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ نبیوں میں سے نبی ہوا ہے اور لوگوں کو خدا تعالیٰ اور ا س کی توحید کی طرف بلاتا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے بلا (بلا اور محنت رنج اور تکلیف )اور محنت میں گرفتار ہو گا اور پھر دشمنوں پر فتح پائے گا اور گر زاہد (زاہد اور مصلح : پر ہیز گار اور نیکو کار)اور مصلح اپنے آپ کو دیکھے تو بھی یہی دلیل ہے ۔ لیکن اس کی محنت اور بلا دنیا میں کم ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ محتشم (محتشم اور توانگر ؛بدبہ والا ، دولت )اور توانگر ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کی لعنت اس پر فراخ ہو گی ۔ لیکن اس کا دین تباہ ہو گیا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا نام بدل گیا ہے چنانچہ اام سکو نیک نمحمد، محمود ، سعد ، سعید ، صالح اور علی وغیرہ ناموں سے پکارتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو ذکر خیر اور نیکی سے یاد کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کو بدی سے یاد رکریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بادشاہ یا امیر یا قاضی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے کاروبار میں عدل و انصاف کو نگاہ رکھے گا اور اگر اس کے خلاف )(خلاف : برعکس ،الٹ)دیکھے تو بدی کی دلیل ہے ۔ 
جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ حال صلاح سے فساد کی طرف دبل گیا ہے تو یہ بد بختی اور بے نصیبی کی دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین و دنیا کی سعادت (دین و دنیا کی اس عادت اور اقبال کی دلیل ہے دیندار اور دولت مند ہونے کی دلیل ہے دنیا اور دین دونوں حاصل ہوں گے )اور اقبال کی دلیل ہے ۔

Labels: