Sunday, January 29, 2023

خواب میں زخم دیکھنا

خواب میں زخم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور اس میں پیپ جمع ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پیپ کے اندازے پر اس کو مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کے مال میں کمی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پیپ اس کے جسم سے نکلی اور پھر اپنی جگہ پر واپس ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور انجام نیک ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ پیپ چوستا ہے اور کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا ۔ حاصل یہ ہے کہ پیپ کا جسم میں جمع ہونا مال کے جمع ہونے پر دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے پیپ نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کا نقصان ہو گا اور پیپ کا جسم میں جمع ہونا مال پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر زخم ہیں تو غم واندوہ کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں ریت دیکھنا

خواب میں ریت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریت صلاح اور خیر کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ریت میں جارہا تھا ۔ دلیل ہے کہ کسب کے لیے کسی شغل میں مشغول ہوا اور ریت کی کمی بیشتی کے مطابق کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ ریت کھاتا ہے یا جمع کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں سے خیرو منفعت دیکھے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مشغول ہونا (۲)مال (۳)منفعت(۴)مرتبہ لیکن محنت کے ساتھ ۔

Labels:

Wednesday, January 11, 2023

خواب میں ڈاڑھی دیکھنا

خواب میں ڈاڑھی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈارھی مرد کے لئے آرائش ہے ۔ اورا س کی خانہ داری ہے ۔ اور حدیث شریف میں وارد ہے کہ حق تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جس کو تسبیح یہ ہے ۔ سبحان من زین الرجال با للحی والنساء با لذوائب(پاک ہے وہ ذا ت کہ جس نے مردوں کو ڈا ڑھی سے اور عورتوں کو گیسوؤں سے زینت دی ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی لمبی ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا ۔ لیکن اگر لمبائی میں ناف سے بڑھ جائی تو غم واند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کا ناخن سے آراستہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت کو بیمار دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے ڈاڑھی کا خضاب کیا ہے ۔دلیل ہے کہ اپنا حال لوگوں پر ظاہر کرے گا اور نہیں چھپائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کو زمین پر گھسیٹتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی کٹی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور مراد اور مرتبے کا نقصان ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی بردباری اور نرمی زیادہ ہو گی ۔ لیکن غمگین ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو دانتوں سے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ کو نقصان ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی بیماری کے باعث گرگئی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو ناگہانی موت سے ڈر ہے اور اس کا مال اور آبرو بھی زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھا کرتا ہے اور اس کو خوشبودار دھونی دیتا ہے ۔ اور اس پر گلاب چھڑکتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ اس کے شکر گزار ہوں گے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی دراز ہو کر ناف کے نیچے تک ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی پر ہاتھ پھیرا ہے ۔ اور کچھ حسہ ہاتھ میں رہا ہیاور اس کو گرا دیا ہے ۔دلیل ہے کہ مال اس کے ہاتھ سے جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کا کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کو نگاہ میں رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی چھوٹی ہے ۔اگر قرض دار ہے قرض سے نجات ہو گی اور اگر غمگین ہے تو بے غم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈ ڑھی زمین پر گر گئی ہے ۔دلیل ہے کہ مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی اکھاڑی ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت ایک دم جائے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی سے سفید بال نکالتا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وا صحابہ وسلم کے خلاف سنت ہے ۔
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال حج کے موسم میں خانہ کعبہ میں تراشے گئے ہیں اگر قرضدار ہے تو قرض سے نجات پائے گا اور غم سے چھوٹے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اور ڈا ڑھی ایک دم منڈھی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت اور اور آبرو زائل ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ بے وجہ اس کی ڈاڑھی تھوڑی تھوڑی گرتی ہے اور کم ہو رہی ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ساری ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی حرمت میں تھوڑا نقصان ہو گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی ہے ۔دلیل ہے کہ غمگین ہو گی اور ایسا کام کرے گی کہ رسواہو گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہرگز فرزند نہ ہو گا اور لڑگا ہو گا تو باحشمت اور قوی ہو گا ۔ اور اگر نا بالغ لڑکا اپنی ڈاڑھی دیکھے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں پڑے گا ۔اور اگر دیکھے کہ کسی کی ڈاڑھی پکڑی اور گھسیٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کی میراث لے گا ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈاڑھی دس وجہ پر ہے ۔(۱)خرید و فروخت(۲)عزت ومرتبہ(۳)بلند مرتبہ(۴)ہیبت (۵)مروت(۶)نیکی(۷)آرام (۸)مال (۹)فرزند(۱۰)بزرگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ولقد کر منابنی الم(اور ہم نے اولاد آدم کو مکرم بنایا ہے )لیکن خواب میں حاجیوں اور قیدیوں کا ڈاڑھی مو نڈانا نیک ہے ۔

Labels:

خواب میں ریوند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریواس اس کے کھانے کے مطابق غم ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے ریواس باہر گرائی ہے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ریواس شیریں ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو ضرر کم پہنچے گا ۔ اور اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے ۔

خواب میں ریحان دیکھنا

خواب میں ریحان دیکھنا

اگر خواب میں دیکھے کہ ریحان سبز اور خوشبودار ہے تو فرزند پر دلیل ہے ۔ اور ریحان کا زمین سے اکھاڑنا رونے اور غم کی دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر ر یحان کو اپنی جگہ پر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نیک کام کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے مکان یا باغ میں ریحان ہے ۔ تو خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر ریحن بیچنے والا نہایت نیک ہے

خواب میں چہرہ دیکھنا

خواب میں چہرہ دیکھنے کی تعبیر، خواب میں منہ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں چہرے کو جیسا کہ تھا ، اس سے زیادہ خوبصورت دیکھے دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور زندگی زیادہ ہو گی ۔ اور اگر اپنا چہرہ برا اور ناخوش دیکھے تو اس کا مرتبہ کم ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے چہرے کا رنگ سرخ اور پاکیزہ دیکھے ۔دلیل ہے کہ روشناس ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سفید ہے ۔ تو دین کی قوت پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واما الذین ابیضت وجو ھھم ففی رحمتہ اللہ ھم خالدون(اور جن کے چہرے سفید ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں ہیں ۔اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے) اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے کا رنگ زرد ہے ۔دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔اور اگر سیاہ ہے تو خلقت میں رسوا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سیاہ ہے اور کپڑے سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی پیدا ہو گی ۔ فرمن حق تعالیٰ ہے ۔ وا ذا بشر احدھم بالانثی ظل وجھہ مسودا وھو کظیم(اور اگر ان میں سے کسی کو لڑکی بشارت دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ غصے کے مارے سیاہ ہو جاتا ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سیاہ اور گرد آلود ہے دلیل ہے کہ وہ مشرک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ خون آلود ہے یا اس کے چہرے سے زرد آب نکلتا ہے اور اس کے چہرے پر زخم نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ کج ہوگیا ہے تو یہ اس کے حال کی تباہی پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے پر خال ہے تو دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر اپنے چہرے کو خواب میں پانی یا شیشے میں خوبصورت دیکھے یا کوئی کہے کہ تیراچہرہ خوبصورت ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا ۔ اور اگر برا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سرخ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سے بحث ہو گی اور غصہ کھائے گا ۔ اور اگر اپنا چہرہ سپید اور روشن دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عبادت کی توفیق پائے گا ۔ اور اگر اپنا چہرہ سیاہ دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور کفر کا خوف ہے ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا ما الذین اسودت وجو ھھم اکفر تم بعد ایمانکم(لیکن جن کے چہرے سیاہ ہیں ۔ کیا تم ایمان کے بعد کافر ہوئے ہو ) اور اگر اپنے چہرے پر زخم دیکھے دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ کھائے گا ۔ اور اگر اپنے چہرے پر خراش دیکھے ۔دلیل ہے کہ اس کے کام اور چو ہدر میں خلل پڑے گا ۔ اور اگر اپنے دوچہرے دیکھے ۔ دلیل ہے کہ منافق ہو گا ۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چہرے کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے ۔(۱)شر اور بزرگی(۲)ذلت اور حقارت(۳)کاموں کا انتظام (۴)دین اور دیانت(۵)اند وہ اور رسوائی(۶)قرض(۷)نیکی(۸)عبادت کی توفیق۔

Labels:

Saturday, January 7, 2023

خواب میں روشنی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنائی دین کی ہدایت پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روشنی لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا رستہ بتائے گا ۔ اور خواب میں اند ھیرا گمراہی اور بد دینی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اللہ ولی الذین امنو یخر جھم من الظلمت الی النور(اللہ ایمان والوں کا مالک ہے کہ ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکا لتا ہے ) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ پا رسا اور دین دار ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن شرح اللہ صدرہ لاسلام فھو علی نو ر من ربہ(کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے ۔ وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے )اور اگر میں دیکھے کہ اس کے ارد گرد روشنائی ہے ۔ تویہ اس کی خیرو اور عا فیت پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں رو شنی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دین کی ہدایت(۲)علم(۳)سیدھا راستہ(۴)پاک عقیدہ۔

Labels:

خواب میں جمعہ کا دن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ جمعہ کا دن شنبہ کا دن ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کام کو نیک سمجھ کر شروع کرے گا ۔ حالانکہ اس میں برائی ہو گی ۔ اور اگر دیکھے سنیچر کا دن جمعہ ہو گیا ہے ۔ تو تاویل اول کے خلاف ہے ۔اور اگر دیکھے کہ دن کا رات ہو گیا ہے تو دلیل اس کی نیکی پر ہوئے اور اگر دیکھے کہ دن شنبہ یعنی ہفتے کا تھا تو دلیل یہ ہو کہ وہ یہود سے دو ستی کرے گا ۔ اور اگر اتوار کا دن خواب میں دیکھے تو عیسائیوں کا دوست ہو گا ۔ اور اگر خواب میں شنبہ کو جمعہ معلوم کرے ۔دلیل ہے کہ اہل نعمت کا دوست اور تونگر ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سب دنوں سے بہتر جمعہ کا دن ہے اور جمعہ کے بعد شنبہ ارپنچ شنبہ بہتر ہے اور دن جس قدر زیادہ صاف اور زیادہ روشن ہو گا اسی قدر موجب خیرو برکت ہو گا

Labels:

خواب میں آنت دیکھنا

خواب میں آنت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آنت لی ہے اور کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے منفعت دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اند سے آنتیں ظاہر ہوئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کوئی لڑکا سردار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی آنت کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کا مال کھائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنتوں کا ظاہر ہونا رکھے ہوئے مال کا ظاہر ہونا ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے آنتیں نکلی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں پر موت آئے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کی آنے نکالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی کا چھپایا ہوا مال پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنت کا دیکھنا چھ وجہ پرہے ۔ (۱)مال حرام(۲)نا خوش باتیں(۳)گالی(۴)فرزند(۵)زندگانی(۶)اپنا کام کرنا۔

Labels:

خواب میں نہروں کی وادی دیکھنا

رودبار، نہروں کی وادی۔اگر دیکھے کہ رودبار میں گیا ہے ۔دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتارہو گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ رودبار سے نکلا ہے۔دلیل ہے کہ غم واندوہ سے نکلے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ رودبار میں حج اسلام ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے۔ بواز غیر ذی ذرع عند بیتک المحرم(غیر کاشت شدہ وادی میں تیرے عزت والے گھر کے نزدیک) حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں رودبار شعر گوئی پر دلیل ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے۔والشعر اء یتبعھم الغا دون الم ترانھم فی کل واد یھیمون(گمراہ لوگ شاعروں کی پیروی کرتے ہیں۔کیا تم نہیں دیکھتے ہوکہ وہ ہر ایک وادی میں پریشان پھرتے ہیں)

Labels:

خواب میں لومڑی دیکھنا

خواب میں لومڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں فریبی شخص یاجھوٹ بولنے والی عورت یا کنیز ہے ۔ اگر دیکھے کہ لومڑی لڑتی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑاہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کو دتی ہے ۔ دلیل ہے کہ پر یوں سے ڈرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ لومڑی کے ساتھ کھیلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی عورت اس کو چاہتی ہے ۔ لیکن اس عورت کی محبت کمزور ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ وہ کسی لومڑ ی کو کنگھی سے صاف کر رہا ہے ۔دلیل ہے کہ وہ کسی کے ساتھ حیلہ و فریب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی اس کے پاس چاپلوسی کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی پردیسی آدمی اس کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گا ۔ اور لومڑی کا چمڑا مال ہے جو حیلہ سے حاصل ہو گا ۔اور خواب میں لومڑی کا دودھ پینا بیماری سے شفاء کی دلیل ہے ۔اور غم و اند وہ سے شادی ہے اور قید خانے سے خلاصی ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لومڑی کا دودھ پینا بیماری اور خوف پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں جھوٹی عورت ہے ۔اگر دیکھے کہ لومڑی اس کے گھر میں آئی ہے اور اس نے قرار پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ آشنا عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لومڑی پکڑی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ مکار اور جھوٹی عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑ ی اس سے بھاگی ہے ۔ کہ اس کا قرض دار بھاگ جائے گا ۔

Labels:

خواب میں رنگوں کو دیکھنے کی تعبیر

خواب میں رنگوں کو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے وغیرہ پر سفید رنگ دیکھنا دین کی صفائی ہے ۔ اور سرخ رنگ مردوں کے لیے برا اور رنج ہے اور عورتوں کے لئے اچھا ہے ۔ اور سبز رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے دین اور دنیا میں اچھا ہے اور رنگ سیاہ مصیبت ہے ۔لیکن جو لوگ پہنتے ہیں ان کے لئے انہیں ہے اور نیلا رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ رنگ سبز اور سفید خیرو برکت اور دین کی صفائی پر دلیل ہے ۔ کیونکہ اہل بہشت کا لباس ہے ۔

Labels:

خواب میں جسم پر رگیں دیکھنا

خواب میں جسم پر رگیں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جسم کی رگیں اہل خانہ اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کی رگ کو کوئی آفت پہنچی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش غم و اندوہ کھائیں گے ۔ اور ہر ایک رگ خاس شخصوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ۔پیشانی کی رگیں بزرگوں پر دلیل ہیں اور پشت کی رگیں باپ کے خویشوں پر دلیل ہیں ۔ ران اور سرین کی رگیں اہل خانہ اور عورت اور دوستوں پر دلیل ہیں ۔ پنڈلی کی رگیں مال اور منفعت پر دلیل ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی رگیں کھولی ہیں اور چوڑائی سے کٹ گئی ہیں یا خشک ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے جو شخص اس رگ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ۔ دنیا سے سفر کرے گا ۔ اور بعضاہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی خویشوں کو غم و اند وہ پہنچے گا اور خویشوں سے جدار ہے گا اور عذاب میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی رگ کھولی ہے ۔دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے سخت بات سنے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے خون کے اندا زے پر اس کے کسی خویش کا مال تلف ہو گا ۔
حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ رگ قیفال (جو ایک رگ کا نام ہے جس کو سرارہ کہتے ہیں اور اس کے فصد کرنے سے سر اور چہرہ کا خون آتا ہے ، کی فصد کھولی تو دلیل یہ ہو کہ کام اس کو بند ہو جائے اگر دیکھے کہ رگ با سلیق (با سلیق :ہاتھ میں ایک رگ ہے) کھولی ہے تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر سائل کہے کہ میری رگ سے خون نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ میرے ہاتھ سے خون جاتا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ صاحب خواب کے الفاظ پر غور کرے اور الفاظ کے مطابق تعبیر بیان کرے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی رگ خالی اور نیلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا ۔

Labels:

خواب میں رسی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ میں رسی عہد و پیمان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ میں رسی ہے اور ہوا میں لٹک رہا ہے ۔دلیل ہے کہ رسی کی بلندی کے مطابق مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی ہاتھ میں رہی اور گرا پڑا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور مرتبہ سے گرے گا ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ رسی آسمان سے لٹکی ہے اور اس نے اس کو تھاما ہوا ہے دلیل ہے کہ اس میں اور حق تعالیٰ میں کوئی عہد و پیمان ہے ۔ مثلًا اگر بیماری کی حالت میں کہے ۔ اگر خدا وند کریم مجھ کو شفاء دے تو میں توبہ کروں گا ۔اور اگر دیکھے کہ رسی پاؤں میں ہے اور وہ کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے دین کو پکڑا ہوا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا عتصمو ا بحبل اللہ جمیاً(سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھام لو ) اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا حق تعالیٰ کے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ عہدو پیمان ہوتا ہے اور اگر دیکھے کہ رسی اس کی گردن میں کسی نے ڈالی ہے ۔دلیل ہے کہ اس نے کسی سے اقرار کیا ہے ۔ اور اس کے پورا ہونے پر دیر کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شعبدہ بازی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو رسی کے ساتھ چوبارے یا کسی اورنچی جگہ سے لٹکایا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مقصود اور حاجت کو ڈر سے ترک کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ خواب میں رسی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)عہد وپیمان (۲)دین (۳)امانت(۴)مراد کا پورا ہو نا ۔


Labels:

خواب میں رفو کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے وغیرہ کو رفو کرنا جنگ اور جھگڑے پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے یا نقاب کو رفو کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا اپنے خویشوں سے جھگڑا ہو گا یا دوست سے جس میں خیرنہ ہو گی ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے کو رفو نہیں کر سکتاہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کے لئے غم و اندیشہ کرے گا ۔ اور خواب میں رفو گر صاحب جنگ اور خصومت ہے اور کوشش سے اپنے کام کو درست کرتا ہے اور جھگڑے سے بھاگتا ہے ۔


Labels:

خواب میں انگور کی بیل دیکھنا

خواب میں انگور کی بیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگور کی بیل نیکو کار اور سخی عورت پر دلیل ہے ۔اور اگر انگور کے پاکیزہ اور سبز درخت دیکھے اور موسم میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ نیکو کار عورت سے شادی کرے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ انگور کی بیل کے زرد پتے ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر اس کی ملکیت نہیں ہے تو اس کی تاویل اس کے مالک کی طرف رجوع کرے گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں انگور کی بیل دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)سخی اور نیکو کا رعورت(۲)منفعت(۳)رنج وغم۔ اور اگر انگور کی بیل کو خراب دیکھے تو انگور کی بیل کے مالک کی حالت کی خرابی پر دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں رباب بجانا

خواب میں رباب بجانا

رباب ایک مشہور ساز کا نام ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رباب کا دیکھنا بے ہودہ بات اور جھوٹ بولنے پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ باجا بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا اور کسی کی جھوٹی مدح کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے رباب بجاتے ہیں ۔دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سے راضی ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رباب کے ساتھ چنگ چغانہ اور با نسری بھی ہے ۔ تو یہ سب غم اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ رباب ٹوٹا یا ضائع ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے تو بہ کرے گا ۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ وہ رباب بجاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ مرے گا یا اس پر بیماری سخت ہو گی ۔

Labels:

خواب میں ٹانگ دیکھنا

خواب میں ٹانگ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ران اپنے خویشوں کی قوت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹ گئی ہے یا گر پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا ہو گا اور دبلا ہو جائے گا اور سفر میں مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی ران چیری ہے ۔اس کی بھی یہی تاویل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ران باپ کے خویشوں پر دلیل ہے اوربائیں ران مال کے خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران باریک ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کا کام کمزور ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ران کاٹی گئی ہے دلیل ہے کہ اپنوں سے جدائی تلاش کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے اس کو زلت اور خواری پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے رانوں کا گوشت گرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکے خویشوں کا مال ضائع ہو گا۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی رانیں رسی سے بندھی ہوئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا نہ ہو گا ۔ اور نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ران کا گوشت خود کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اپنوں کا مال کھائے گا ۔

Labels: