Sunday, April 28, 2019

خواب میں پر نالہ دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چھتوں پر سے پانی بغیر پرنالوں کے نیچے اتر رہا ہے دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور خصومت اور خونریزی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر بارش کے پرنالوں سے پانی بہہ رہا ہے۔دلیل ہے کہ اس موضع پر بادشاہ کی طرف سے تاوان اور رنج پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادل اور بارش ہے اور پرنالوں میں سے پانی گرتا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس موضع پر عنایت اور رحمت کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس نے اپنی چھت پر نالہ رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا پرنالہ گر کر ٹوٹا ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ پرنالہ لوہے کا یا تانبے کا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ اس کے کام انتظام سے ہوں گے۔اور اگر دیکھے کہ کسی کے پرنالے سے اس نے پانی پیا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر کسی سے منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پرنالہ تین وجہ پر ہے: (1) رئیس شہر (2) سردار (3) تھوڑی خیرو منفعت


خواب میں اجوائن



اجوائن حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے
فرمایا ہے کہ خواب میں اجوائن غم و اندوہ پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس
نے اجوائن کسی کو دی ہے یا گرائی ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے
گا۔ اور اجوائن کو دیکھنے اور کھانے میں سوائے غم و اندوہ کے کچھ بھی منفعت
نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے۔


Labels:

خواب میں روٹیاں دیکھنا



خواب میں روٹیاں دیکھنا



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاکیزہ روٹیوں کا دیکھنا عیش ہے۔ اور اگر روٹی پاکیزہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عیش ناخوش ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ روٹی خرید کر گھر کو لے گیا ہے تو خیرو منفعت اور روزی فراخ اور مال حلال پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو روٹی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو راحت پہنچائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دو تین روٹیاں پائی ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے رہائی پائے گا اور شادی اور راحت دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے نا معلوم جگہ پر آدھی روٹی پائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزری ہے اور اگر دیکھے کہ تھوڑی روٹی پائی ہے اور اس کو کھا نہیں سکا۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت روٹیاں ہیں اور کھائی نہیں ہیں۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گرم روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں گرم روٹی دیکھنا عیش اور راحت پر دلیل ہے اور خشک روٹی اس کے خلاف ہے۔چھان آٹے کا کھانا قحط اور تنگی پر دلیل ہے۔ اور گرم اور پاکیزہ روٹی کھانا بادشاہ کے عدل اور انصاف پر دلیل ہے اور باجرے کی روٹی تنگی عیش اور پرہیز گاری پر دلیل ہے اور جو کی روٹی کھانی زہد اور پرہیز گاری پر دلیل ہے اور دھان کی روٹی سختی اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور مسور اور باقلا کی روٹی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سوکھی روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ خواب میں پتلی روٹی کھانا کوتاہی عمر پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ گول روٹی اس کی پیشانی پر لٹکی ہوئی ہے دلیل ہے کہ درویش ہو گا۔حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نان کی تاویل امیر اور بزرگ اور رئیس لوگ ہیں۔ اور اگر بادشاہ خواب میں ایک روٹی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا ملک زیادہ ہو گا۔ اور اگر سوداگر اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور ایک روٹی کی تاویل ایک درم سے ایک ہزار درم تک ہے۔ہر ایک شخص کے حوصلے کے مطابق۔ اور اگر رعایا میں سے کوئی شخص دیکھے تو اس کی جائیداد اور عزت زیادہ ہو گی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کوئی چیز خواب میں روٹی سے بہتر نہیں ہے کیونکہ روٹی خواب میں مال حلال ہے جو بغیر محنت کے حاصل ہوتا ہے۔اور خواب میں روٹی پکانے کی تاویل طلب معیشت میں کام کرنا ہے اور روٹی میں جلدی کرنا مال کی بزرگی حاصل کرنا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روٹی چار وجہ پر ہے: (1) عیش خوش (2) مال حلال (3) خیر وبرکت کا مہینہ نان خواب میں طالب مال ہے۔اور اگر دیکھے کہ روٹی کھلی ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال لڑائی اور جھگڑے سے حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کا بیان ہے کہ نان بائی تاویل میں بادشاہ عادل ہے۔


Labels:

Friday, April 26, 2019

خواب میں خط دیکھنا



خواب میں خط دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سر بستہ نامہ ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ بات سنے گا۔ اور اگر نامہ کشادہ ہے تو دلیل ہے کہ ظاہر بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے خط پر مہر لگی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مہر نامہ خیر سے پہنچے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چٹھی دی ہے اور اس کا سرنامہ پڑھا ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی سے خیر پہنچے گی۔ اور اگر اس خط کا عنوان نہیں ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عنوان لکھا ہوا ہے اور اس پر مہر لگی ہوئی ہے اور کسی نے کھولی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کا ظاہر نیک ہو گا اور باطن میں غم و اندوہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چٹھی کی مہر اتار کر پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب پڑھا ہوا ہے اور خواب میں دیکھے کہ اس نے خط پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت زیادہ ہو گی اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ اقرا کتابک کفی بنفسک الیوم علیک حسیبا (اپنی کتاب پڑھ آج کے دن تو ہی اپنا حساب لینے کے لئے کافی ہے) حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی بادشاہ کا خط ملا ہے۔ اگر کھولا اور پڑھا نہیں ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر کھولا اور پڑھا ہے اور اس میں کوئی بشارت لکھی ہے۔ تو شادی اور خوشی اور منفعت پر دلیل ہے اور اگر اس میں بری باتیں لکھی ہیں تو ناخوش اور ترعیش اور ہلاکت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ خط مہر کے ساتھ پایا ہے بادشادہ کو دیا ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں آسمان سے خط آیا ہے۔ تو خیر اورامیدواری پر دلیل ہے اور اس کے کام پورے ہوں گے اور ہر ایک مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر ناخوش باتیں لکھی ہوئی ہیں دلیل ہے کہ اس کے کام پورے نہ ہوں گے۔


خواب میں ناقوس دیکھنا














خواب میں ناقوس دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ناقوس منافق اور جھوٹا اور بے فائدہ شخص ہے۔ اگر دیکھے کہ ناقوس بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ منافق آدمی کے ساتھ بیٹھے گا اور نفاق سے جھوٹ بولے گا اور خوش ہو گا۔ اور اگر ناقوس کو دیکھے کہ ٹوٹ گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناقوس تین وجہ پر ہے: (1) جھوٹ بولنا (2) نفاق (3) دل میں کافروں کی محبت رکھنا۔


Labels:

Thursday, April 18, 2019

خواب میں نرد باختن دیکھنا



خواب میں نرد باختن دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرد کے ساتھ کھیلنا کار باطل اور دنیا کا فریب ہے اگر کوئی دیکھے کہ وہ برد سے کھیلتا ہے اور مقابل پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ کام اور فریب سے کسی پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مخالف اس پر غالب آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


Labels:

خواب میں چنا کھانا



خواب میں چنا کھانا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چنا خواہ تر ہو، خواہ خشک ہو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی سے لے کر چنا کھایا ہے۔ دلیل ہے کسی کے باعث اس کو غم وا ندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس چنوں کا ڈھیر ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتار ہو گا اوراگر دیکھے کہ اس نے چنے شوربے میں یا گوشت میں پکے ہوئے کھائے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ بہت کم ہو گا۔


Labels:

خواب میں سیڑھی دیکھنا



خواب میں سیڑھی دیکھنا



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ سیڑھی سے اوپر گیا ہے اور وہ سیڑھی گارے اور اینٹ کی ہے تو خیروصلاح پر دلیل ہے اور اس کا دین زیادہ ہو گا اور اس کو نیکی پہنچے گی۔ اور اگر سیڑھی چونے اور پتھر کی ہے دلیل ہے کہ سنگ دل اور بے رحم ہو گا۔ اور اگر لکڑی کی ہے تو اس کا دین ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیڑھی پر اوپر گیا ہے۔ اگر چونے کی ہے تو بادشاہ ہو گا اور نہ خیر اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کے ذریعے سے نیچے آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں اگر دیکھے کہ سیڑھی سے نیچے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبے اور بزرگی سے گرے گا اور اس کا نقصان ہو گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیڑھی مصلح اور پارسا مرد ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور بدکار کے لئے منافقی ہے۔


Labels:

خواب میں نرگس دیکھنا



خواب میں نرگس دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس خوش طبع اور خوبصورت اور پاکیزہ مرد ہے۔ 


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس عمدہ بات ہے اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے نرگس لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خوبصورت فرزند آئے گا اور اگر بے شوہر ہے تو خوبصورت شوہر کرے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے نرگس کو زمین سے اکھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب عورت کو طلاق دے گا یااس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نرگس زمین سے اکھاڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے نرگس کا دستہ اپنے شوہر کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے دے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نرگس تین وجہ پر ہے: (1) خوش طبع اور خوبصورت عورت (2) فرزند (3) دوست کہ جس کی دوستی پائیدار ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سبز نرگس لی ہے دلیل ہے کہ احسان اور نیکی کرے گی اور خیر میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس نرگس تھی اور زیادہ ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کا عیال زیادہ ہو گا۔


Labels:

خواب میں بیٹھنا دیکھنا



خواب میں بیٹھنا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زمین پر بیٹھا ہے اور قرار لیا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر میں اس کا کام نیک ہو گا۔ اگر دیکھے کہ بہت سویا ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گھوڑے یا گدھے یا خچر پر بیٹھنا چار وجہ پر ہے: (1) بخت (2) دولت (3) مرتبہ (4) حکومت اور ہوا پر بیٹھنا بادشاہی پر دلیل ہے۔ اگر ہو ا اس کی مطیع ہے۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح لوگوں کے ساتھ چلتا ہے اور رستے میں بیٹھا ہے دلیل ہے کہ لالچی اور دین کا مخالف ہو گا۔ چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فرح المخلفون بمقعد ھم (پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھنے پر خوش ہیں) اوراگر دیکھے کہ وہ لوگ دین کے مخالف تھے اور وہ ان کو چھوڑ کر بیٹھ گیا ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح اور پارسا لوگوں کے گروہوں کے ساتھ بیٹھتا ہے۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح میں زیادتی ہو گی۔ اور اگر بدکاروں کے ساتھ بیٹھتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔


Labels:

خواب میں نعل دیکھنا



خواب میں نعل دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نعل کوئی مال ہے خواہ کسی سبب سے اس کو پہنچے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خچر کا نعل ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھوں کا نعل ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بزرگوں سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے چوپایوں کی نعل بندی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور نعل بند وہ شخص ہوتا ہے جو لوگوں میں دوستی کی جستجو کرتا ہے۔


Labels:

خواب میں نوشادر دیکھنا



خواب میں نوشادر دیکھنے کی تعبیر




خواب میں نوشادر کھانے کی تعبیر




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں نوشادر غم و اندوہ ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نوشادر ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نوشادر کھایا ہے تو نہایت سخت غم و اندوہ پر دلیل ہے۔


Labels:

خواب میں مگر مچھ دیکھنا



خواب میں مگر مچھ دیکھنے کی تعبیر



خواب میں مگر مچھ دیکھنا کیسا ہے



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مگر مچھ چور اور ظالم اور لڑاکا شخص ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مگر مچھ اس کو پانی میں لے گیا اور ڈوب گیا ہے۔ دلیل ہے کہ پانی میں ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر دشمن سے زحمت اور تکلیف حاصل ہو گی۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو پانی میں لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو مچھلیاں ہلاک کریں گی۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ اس پر غالب آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مگر مچھ کا گوشت یا چمڑا یا ہڈی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب دشمن سے نقصان پائے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مگر مچھ اس کو پانی میں لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کے ہاتھ سے شہید ہو گا۔


Labels:

خواب میں نماز پڑھنا



خواب میں نماز پڑھنے کی تعبیر




خواب میں نماز پڑھنے کا مطلب




حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نماز مشرق کی طرف پڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا۔ اگر حج کا محل نہیں ہے تو اس کا میلان عیسائیوں کی طرف سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میل قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ دن اسلام کو پس پشت ڈالے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راستے میں نماز پڑھتا ہے اور اس کی پشت قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اس کو توبہ کرنی چاہئے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھی ہے اور قبلہ کی طرف کا پتہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں حیران ہو گا۔ اور اگر نماز قبلہ طرف پڑھے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں مستقیم ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی قوم کی امامت کراتا ہے۔ دلیل ہے کہ جس قدر مقتدی ہیں اتنی جماعت پر سرداری کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ نماز کا وقت گزرا ہے اور اس نے کوئی پاکیزہ جگہ نہیں پائی ہے کہ نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام مشکل سے پورا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز توڑی ہے اور وہ نماز ادا نہ کی ہے یا بے وضو پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ جس مطلب میں ہے وہ پورا نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسے میں امامت کرائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس کا تابعدار ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع اور سجود پوری طرح بجا لایا ہے دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا کام نیک ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نماز پیشین وقت پر گزاری ہے اور آسمان روشن اور پاکیزہ ہے دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف اس کے مراتب بلند ہوں گے۔ اور اگر آسمان تیرہ اور ابر والا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شام کے فرض پڑھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل و عیال سے معاملہ کرے اور ان سے شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ صبح کی نماز گزاری ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو اس کو حیض آئے گا۔ اور اگر بے وضو نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر نماز عشاء کے فرض پڑھے۔ دلیل ہے کہ امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کشتی میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض اترے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کی جگہ پر نہ تھا اور نماز نہ پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ مفسد اور بدکردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھ کر جنگل کو چلا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ آنحضرت ﷺ کی قبر مبارک کی زیارت کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خلیفہ کی طرف سے انتظام کے ساتھ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے بعد سجدہ کیا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے اور دولت مند شخص پر فتح پائے گا اور اس پر قابض ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سوائے خدائے تعالیٰ کے کسی کو سجدہ نہیں کیا۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دیوار پر سجدہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بزرگوں سے رنج اور خواری پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ نماز گزاری ہے اور شہد پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے نزدیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے اندر التحیات پر بیٹھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز کا پہلا سلام دائیں طرف دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا احوال شوریدہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بیٹھ کر نماز گزاری ہے دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا عذر قبول کیا جائے اور اگر دیکھے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ اذ نادی ربہ نداء خفیا (جب اس نے اپنے رب کو چھپ کر پکارا) اور اگر دیکھے کہ اس نے اندھیرے میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے خوشی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے رات کو نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سب طرح کے خوف سے امن میں ہو گا۔ اور نعمت اور بزرگی اور امن پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ پہلو پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر میں جائے گا اور حلال کی روزی حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیت المقدس میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ میراث پائے گا اور اس پر روزی فراخ ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں یا کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کا رخ کرے گا اور اس کی عاقبت بخیر ہو گی۔ حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنی تین وجہ پر ہے: (1) فریضہ (2) سنت (3) نفل اگر دیکھے کہ اس نے فریضہ نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی قسمت میں حج کر ے گا اور بدکاری سے بچائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ان الصلوٰۃ تنھی عن الفحشاء والمنکر (بے شک نماز بے حیائی اور گناہ سے بچاتی ہے) اور اگر دیکھے کہ نماز سنت پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کاموں پر صبر کرے گا اور نیک نام روشن ہو گا اور خلقت پر شفقت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز نفل پڑھی ہے دلیل ہے کہ عیال کی قدر کرے گا اور دوستوں کے کام میں کوشش کرے گا۔ اور ہر ایک کے ساتھ مروت سے پیش آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت بڑا فکر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کارخانہ یا دوکان میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کے کسب اور کام میں برکت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام تسلی اور جمعیت سے ہوگا۔ حضرت خالد اسفہانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حق تعالیٰ کو رکوع اور سجدہ کرنا قرب الٰہی پر دلیل ہے فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ کلا لا تطعہ واسجد واقترب (تو اس کی ہرگز اطاعت نہ کر، سجدہ کر اور قریب ہو) اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ مال کی زکوٰۃ نہیں دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کو بجا لایا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی عبادت کو قبول کرے گا اور اس کی دعا منظور ہو گی اور حق تبارک و تعالیٰ اس پر رحمت کرے گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنا سات وجہ پر ہے: (1) امن (2) شادی (3) عزت (4) مرتبہ (5) خلاصی (6) مراد پانا (7) قضا میں نقصان۔ اور خواب میں رکوع و سجود پانچ وجہ پر ہے: (1) مراد پانا (2) دولت (3) نصرت (4) فتح پانا (5) امر حق بجا لانا۔


فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ یا یھا الذین امنو ارکعو واسجدو واعبدو واربکم وافعلو الخیر لعلکم تفلحون (اے ایمان والورکوع کرو اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور نیک کام کرو تا کہ تم نجات پاؤ) اوراگر دیکھے کہ اس نے مردے کا جنازہ پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لئے دعا اور ثناء کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پوری نہیں پڑھی ہے تو اس کی تاویل پہلے سے خلاف ہے۔


Labels:

خواب میں تصویر بنانا

خواب میں تصویر بنانے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چھت اور گھر کی دیواروں پر نقاشی کرتا ہے دلیل ہے کہ دنیا دار ہی اور دنیا کے کاموں فریفتہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قاشی اور مصوری کار باطل اور نا حق ہے چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ما ھذہ التماثیل التی انتم لھا عاکفون ( یہ کیا تصویریں ہیں کہ جن پر تم لگے بیٹھے ہو) حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاشی دنیا پر فریفتہ ہونا ہے اور راہ راست چھوڑ کر راہ باطل پر چلنا ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھوں پر سیاہی کا خضاب اور نقش بنائے ہیں۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کمانے میں مکر اور حیلہ کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاشی چار وجہ پر ہے: (1) دنیا آرائش (2) بے ہودہ کام (3) مکرو حیلہ (4) فریب اور جھوٹ ۔


Labels:

خواب میں مٹی کا تیل دیکھنا



خواب میں مٹی کا تیل دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹی کا تیل نابکار عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنے آپ کو مٹی کا تیل ملتی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کسی نابکار عورت سے ملاقات کرے گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ صاحب خواب حرام چیز کھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا مٹی کا تیل ہے دلیل ہے کہ مال حرام جمع کرے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹی کا تیل دیکھنا تین وجہ پر ہے (1) نابکار عورت (2) چغل خور مرد (3) مال حرام


Labels:

خواب میں پودینہ دیکھنا



خواب میں پودینہ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پودینہ غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ جو زمین اس کی ملک ہے اس میں پودینہ ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پودینہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غم زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوسروں کی زمین میں پودینہ ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب زمین کو غم وا ندوہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اپنی زمین سے پودینہ اکھاڑ کر پھینکا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا۔


خواب میں ہوائی ذرات دیکھنا



خواب میں ہوائی ذرات دیکھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں ذرات بے ہودہ بات اور پریشان کام ہے کہ جس میں خیر اور منفعت نہیں ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فجعلنا ہ ھباء منشور (اور ہم نے ان کو پراگندہ ذرات کر دیا) 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ہوا کے سرخ ذرات دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں بیماری ہو گی اور اگر سیاہ ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے۔ سفید ہیں تو دلیل بے غمی پر ہے


Labels: ,

خواب میں ہاون دستہ دیکھنا



خواب میں ہاون دستہ دیکھنے کی تعبیر


ہاون۔ دستہ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہاون دستہ دو شریک ہیں ایک کو دوسری کی ضرورت ہے۔ اور اگر دونوں متفق ہوں تو کام نیک اور فائدہ پہنچائیں گے۔ اگر ان میں سے ایک نہ ہو۔ تو فائدہ مند نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاون میں کوئی کھانے کی چیز کوٹی ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اس کی قدر اور قیمت کے مطابق رنج اور مشقت کے ساتھ نفع ہو گا۔ اوراگر وہ چیز دوا ہے اور امساک کی ہے تو زیادتی مال پر دلیل ہے۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر ہان میں کوئی چیز شیریں کوٹے تو دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر تلخ ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر جواہرات کو ہاون میں پیسے اور کوٹے دلیل ہے کہ اسی قدر منفعت دیکھے گا۔ اور آخر کار اس کا مال ضائع ہو گا۔


Labels:

خواب ِمیں سونے کی کان دیکھنا



خواب ِمیں سونے کی کان دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پہاڑ کو کھودا اور وہاں ایک کان سونے کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بموجب اپنی قدر کی کوئی ولایت و حکومت پائے اور اگر خواب دیکھنے والا مصلح و نیکو کار اور پارسا اور اہل دین ہو تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت نصیب کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان چاندی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت جو بزرگ و رئیس لوگوں میں سے ہو زوجیت میں لائے جو کہ باجمال اور مال دار بھی ہووے۔ اور بعض معبر کہتے ہیں کہ اس کے ہاں کوئی فرزند مبارک قدم پیدا ہووے۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان تانبے کی یا پیتل کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی کسی سردارو رئیس بدکردار بے رحم کے ساتھ صحبت و ملاقات ہو جاوے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان قلعی یا رانگ یا ٹین کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوبصورت اپنی زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لوہے کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی سردا ر رئیس قوی کے ساتھ ملاقات و صحبت ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان بلور کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طر ف سے یا عورت کی طرف سے کوئی منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان زبر جد اور زمرد کے جواہرات کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحب مال اورصاحب جاہ ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان یاقوت کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مال و دولت زیادہ ہووے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان فیروزہ کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے اور اس کو مغلوب کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان عقیق کی پائی تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے کوئی نفع پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان شبہ کی پائی (جو ایک قیمتی اور نہایت مفید پتھر ہوتا ہے) تو دلیل ہے کہ وہ کسی سردار و رئیس کے ساتھ کوئی گفتگو کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لعل کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی جاہ اور حشمت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نوشادر کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ اندوہ گیں و غمناک ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نمک کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی بزرگ یا رئیس سے کوئی منفعت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان سرمہ کی یا کان زاک یعنی پھٹکری کی پائی تو دلیل اس کی غم و اندوہ پر ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل زر یعنی زرد مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل سفید یا سفید مٹی یا کھڑ یا مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ کسی سردار رئیس کے ساتھ اس کی صحبت و ملاقات ہو۔


Labels:

خواب میں ہوا دیکھنا



خواب میں ہوا دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا روشن اور صاف تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کی تندرستی اور معیشت خوب اور بہتر ہووے اور ان کو راحت ملے اور وہاں کے علماء اور اہل حکمت لوگوں کو دولت اور اقبال کی زیادتی و ترقی حاصل ہو وے۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا تاریک و تیرہ اور گرد غبار والی تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو کوئی غم و اندوہ لاحق ہووے اور اگر دیکھے کہ ہوا سرخ رنگ کی تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک میں کوئی فتنہ برپا ہووے اور اگر دیکھے کہ ہوا سبز تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کھیتیاں اور غلی اور نباتات و سبزیاں زمین کی بہت پیدا ہوویں۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا سفید اور پاکیزہ ہو گئی تو دلیل یہ ہے کہ بقدر اس کے اس ملک کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور کسب اور معیشت بہت سی حاصل ہووے۔ 


حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا گردو غبار سے پاک و صاف تھی اور سخت چل رہی تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ کوئی بیگانہ بادشاہ اس ملک میں آئے اور ان لوگوں کو رنج اور زحمت پہنچائے۔ اور اگر دیکھے کہ کچھ تھوڑا سا حصہ ہوا کا کسی شہر یا کسی محل ومقام کے اوپر روشن اور صاف ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ اس سال میں اس موضع و مقام کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور خیرو منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ ہوا مختلف طور سے تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کا حال پراگندہ اور پریشان ہووے۔ 


امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیکھنا ہوا کا خواب میں پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) بزرگی (2) منفعت (3) تندرستی (4) ایمنی (5) معیشت۔ اور یہ پانچواں وجہیں دلیل کسی ہوائے روشن اور صاف پر ہوا کرتی ہے۔


Labels:

Tuesday, April 16, 2019

خواب میں چیونٹیاں دیکھنا



خواب میں چیونٹیاں دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کیڑے لوگوں کا انبوہ ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ چیونٹیاں کسی چیز میں آ کر بند اور جمع ہو گئیں تو دلیل ہے کہ بہت سے لوگ اس کے گھر میں آ پہنچیں اگر دیکھے کہ بہت سے چیونٹے اس کے گھر سے نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ دوسری جگہ تبدیل ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اوپر سے چیونٹے اس کے گھر میں گئے ہیں دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں گھسے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی چیونٹیاں جمع ہوئی ہیں یا اس کے منہ سے نکلی ہیں۔ دلیل ہے کہ جلدی ہلاک ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیونٹی کمزور دشمن ہے۔ اگر اپنے گھر میں بہت سے چیونٹے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل بہت ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ چیونٹے اس کے گھر سے باہر نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل کم ہو گی۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرخ چیونٹی ضعیف اور سست آدمی پر دلیل ہے اور سیاہ اور بڑے چیونٹے چوری کے مال اور اہل خانہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھر سے باہر نکلی ہیں اور ہوا میں اڑتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش سفر سے واپس آئیں گے۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چیونٹیوں کا دیکھنا تاویل میں صاحب خواب کے اہل خانہ ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھر سے باہر نکلی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال پریشان ہو گا۔


Labels:

خواب میں چوہا دیکھنا

خواب میں چوہا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوہا عورت ہے جو ظاہر میں پارسا اور باطن میں بدکار ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہے کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مذکورہ بالا صفت کی عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہے کو طبلے میں پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ مکرو حیلہ سے عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے چوہے جمع ہوئے ہیں اور سب ایک ہی طرح کے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان چوہوں کے مطابق عورتیں اس کے گھر میں جمع ہوں گی۔ اور اگر دیکھے کہ مختلف طرح کے چوہے ہیں چنانچہ بعض سیاہ اور سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی تاویل کا خلاف رات اور دن کا ہے۔ حدیث شریف میں ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ رات اور دن دو چوہے ہیں جو لوگوں کی عمروں کو کترتے ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے سوراخ ناک سے یا عضو تناسل سے چوہا نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے نابکار لڑکی پیدا ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں جنگلی چوہے آئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ نابکار عورتیں جمع ہوں گی۔ اور خواب میں چوہوں کی تاویل مال اور فسادی کا سامان ہے اور کانگی اور جنگلی چوہا خواب میں تاویل کے لحاظ سے مساوی ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے چوہا پکڑا ہے اور اس کی دم نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ چوہا اس کے ہاتھ میں مرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہا پاؤں سے ملا ہے۔ دلیل ہے کہ بدکار عورت کر کے چھوڑ دے گا اوراگر دیکھے کہ چوہے پر پتھر پھینکا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو تہمت لگائے گا اور اگر دیکھے کہ بستر میں چوہا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بدکار عورت سے فساد کا ارادہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چوہے کو کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ نابکار عورت کا مال کھائے گا۔

Labels:

خواب میں موم دیکھنا



خواب میں موم دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید موم مال اور نعمت ہی ہے اور زرد موم بیماری ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سفید موم کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے موم ضائع ہوا ہے یا اس نے بیچا ہے تو مال کے نقصان پر دلیل ہے۔


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہر ایک رنگ کا موم مال اور نعمت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سفید موم کو چبایا ہے تو دوسرے موموں سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے موم چبایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کی شکایت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آگ پر موم جلایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ کا مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ موم کی شمع بنا کر لوگوں کو دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال خیر اور صلاح اور صدقہ میں خرچ کرے گا اور لوگوں پر بخشش اور احسان کرے گا۔


Labels:

خواب میں بال دیکھنا



خواب میں بال دیکھنے کی تعبیر



حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بال مردوں کے لئے غم و اندوہ ہے اور عورتوں کے لئے زینت ہے۔اور چوپایوں کے مال تھوڑا مال ہے۔ اگر صوفی دیکھے کہ اس کے سر کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ زینت اور اصلاح پائے گا۔ اور اگر صوفی نہیں ہے تو بالوں کی لمبائی کے مطابق غم و اندوہ پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے تھوڑے بال کاٹ کر گرائے ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا۔ 


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے حج کے وقت پر سر کے بال منڈوائے ہیں تو صلاح اور گناہوں کے کفارے پر دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں حرمت کے مہینے یعنی رجب اور ذی الحج اور ذی قعد اور محرم کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا قرض ادا ہو گا اور غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سب بال منڈوائے ہیں۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اوپر بیان ہوا ہے زیادہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب امیر عورت ہے اور دیکھے کہ اس نے سر منڈوایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا والی مرے گا۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بادشاہ اپنے بال دراز دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے اور اگر رعیت دیکھے تو غم و اندوہ کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور جسم کے بالوں کی زیادتی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے سر کے بال پریشان و پراگندہ ہیں۔ تو یہ زیادتی دین کے نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر اپنے سرکے بال لٹکے ہوئے دیکھے تو ماں باپ یا کسی بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر اپنے سر کو گنجا دیکھے تو زیادتی عیش اور خوشی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے علویوں کی طرح دو گیسو ہیں دلیل ہے کہ سرداری پائے گا اور نیک نام ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے اپنے اس کا مال ضائع کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بالوں کا شانہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے کاموں پر قادر ہو گا۔ اور بہت منفعت پائے گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بغل یا زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ تو یہ اس کی صلاح دین پر دلیل ہے۔ اور بغل کے بال مونڈنا مال اور مراد کے پانے پر دلیل ہے۔ اور بغل کے بال مونڈنے بے مروتی کی زیادتی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے سینے پر بال ہیں۔ دلیل ہے کہ اس پر قرض جمع ہو گا۔ اور جسم پر بال قرض کا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے جسم پر سے بال مونڈے ہیں تو اس کے نقصان مال پر دلیل ہے۔ اور اگر صاحب خواب درویش اور قرضدار ہے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ چونا مل کر اپنے جسم پر سے بال اتارے ہیں۔ اگر مالدار ہے تو درویش ہو گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ 


حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے کچھ بال گرے ہیں۔ اگر تونگر ہے تو نقصان مال پر دلیل ہے اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض ادا ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دائیں کے بال مشرق کو اور بائیں کے بال مغرب کو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہوں گے جن کا نام مشرق و مغرب میں مشہور ہو گا۔


حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عالم خواب میں دیکھے کہ اس کے بال گھنگریالے ہو گئے ہیں۔ تو یہ بدعت اور اس کی رسوائی پر دلیل ہے۔ اوراگر جاہل یہ خواب دیکھے تو نعمت اور عزت کے پانے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زیر ناف کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور بالوں کی درازی عورتوں کے لئے نیک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں نقصان ہو گا۔


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بالوں کا خواب میں مونڈے جانا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) حج ادا کرنا (2) سفر کرنا (3) عزت اور مرتبہ (4) امن (5) دولت۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ محلقین رؤسکم و مقصرین (اپنے سروں کو منڈوانے والے اور کترانے والے اور اگر صاحب خواب کو بال منڈوانے کی عادت ہے تو اس کے نیک اور بد کی دلیل سہل ہے۔


Labels:

Monday, April 15, 2019

خواب میں رسی دیکھنا




خواب میں رسی دیکھنی کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ میں رسی عہد و پیمان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ میں رسی ہے اور ہوا میں لٹک رہا ہے ۔دلیل ہے کہ رسی کی بلندی کے مطابق مرتبہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی ہاتھ میں رہی اور گرا پڑا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور مرتبہ سے گرے گا ۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ رسی آسمان سے لٹکی ہے اور اس نے اس کو تھاما ہوا ہے دلیل ہے کہ اس میں اور حق تعالیٰ میں کوئی عہد و پیمان ہے ۔ مثلًا اگر بیماری کی حالت میں کہے ۔ اگر خدا وند کریم مجھ کو شفاء دے تو میں توبہ کروں گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رسی پاؤں میں ہے اور وہ کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے دین کو پکڑا ہوا ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا عتصمو ا بحبل اللہ جمیاً(سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھام لو ) اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا حق تعالیٰ کے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ عہدو پیمان ہوتا ہے اور اگر دیکھے کہ رسی اس کی گردن میں کسی نے ڈالی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی سے اقرار کیا ہے ۔ اور اس کے پورا ہونے پر دیر کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شعبدہ بازی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو رسی کے ساتھ چوبارے یا کسی اورنچی جگہ سے لٹکایا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مقصود اور حاجت کو ڈر سے ترک کرے گا ۔ 

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ خواب میں رسی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)عہد وپیمان (۲)دین (۳)امانت(۴)مراد کا پورا ہو نا ۔


Labels:

Wednesday, April 10, 2019

خواب میں آرے سے درخت کاٹنا



خواب میں آرے سے درخت کاٹنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آرے سے درخت کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کو صحبت (اس مرد کی صحبت سے :اس آدمی کے پاس سے )کہ جس کا اس درخت سے تعلق ہے مفارقت (مفارقت :جدائی ، علیحدگی )کرے گا اور اس کو ستائے گا اور ہر ایک درخت کی تاویل حرت دال میں آئے گی اور اگر دیکھے کہ اپنے لڑکے یا بھائی یا بہن کو آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس جیسا اس کے فرزند یا بھائی یا بہن آئے گی ۔


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسے ارہ ملایا خود خریدا یا کسی نے اس کو دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اگر اس کے ہاں بیٹا ہے تو اور بیٹا آئے گا اور اگر لڑکی ہے تو اور لڑکی آئے گی اور اگر فرزند نہیں رکھتا ہے ، چہار پائے (چہار پائے :مویشی ، گائے ، بھینس ، بکری وغیرہ )رکھتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ان کی مثل اور چو پائے آئیں گے ۔


حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ارہ دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول، فرزند، دوم ، بھائی یا بہن سوم کوئی شریک ۔


Labels: ,

خواب میں سبزی دیکھنا



خواب میں سبزی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جس سبزے کو کہ اس کے موسم پر دیکھے اور اس کا تنا نہ ہو، تو خیرو منفعت پر دلیل ہے اور جس کا تنا اور پیشانی بغیر شاخ کے ہے تو وہ مال اور نعمت اور مرتبے کی زیادتی بقدر سبزی اور کوتاہی اور بلندی اور شاخوں کی باریکی کے ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پرسبزہ یا گھاس یا درخت اُگا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ خیرو منفعت پائے گا۔ اور جس قدر نبات زیادہ دیکھے گا اور خیرو منفعت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کان یا زبان یا منہ پرسبزہ اگا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمین کی سبزی خواب میں عام اور خاص کے لئے نعمت اور من مانا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ملکیت کی زمین میں بہت سے پودے اگے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب دیندار اور مسلمان ہو گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھوٹے پودے چار وجہ پر ہیں: (1) مال (2) منفعت اور بزرگی اور مرتبہ (3) عیش خوش (4) دولت کی زیادتی۔


Labels:

خواب میں ہریسہ دیکھنا



خواب میں ہریسہ کھانے کی تعبیر



ہریسہ۔ عرب کا مشہور مرغن کھانا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ہریسہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیرو منفعت پائے گا۔ اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا جس کے باعث اس کی چشم روشن ہو گی۔


آنحضرتؐ نے فرمایا ہے:۔ الھریسۃ اطعمۃ الجنۃ (ہریسہ بہشت کے کھانوں میں سے ہے۔) حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان خواب میں کوئی فرزند خوش آواز اور خوش سخن ہوتا ہے۔ لیکن وہ کچھ ضعیف الاحوال سا ہو او رصاحب علم اور اہل ادب ودانش ہووے اور لوگوں کے نزدیک محبوب بھی ہووے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کوئی ہزار داستان جانور بطور عطیہ کے دیا گیا۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس کے ہاں کوئی فرزند اس صفت کا پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی ہزار داستان جانور کو باغ میں سے پکڑا تو دلیل ہے یہ ہے کہ اس کی صحبت ایسے شخصوں کے ساتھ ہو جائے جو کہ نیک خلق اور عمدہ سخن والے ہوں۔ 


حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان بلبل یا مینا خواب میں کوئی عورت خوش آواز ہوا کرتی ہے۔اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ہزار داستان (بلبل) کو خریدا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی کنیزک خوش آواز اور خوب گانے والی خریدے۔ اور اگر دیکھے کہ ہزار داستان اس کے ہاتھ سے اڑ گئی تو دلیل یہ ہے کہ وہ عورت کو طلاق دیوے یا کنیزک اس کی مر جائے یا بھاگ جائے۔


حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہزار داستان جانور کو خواب میں دیکھنا پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) عورت (2) فرزند (3) قاضی (4) حکیم (5) غلام


Labels:

Tuesday, April 9, 2019

خواب میں گوشت کھانے کی تعبیر

خواب میں کئی طرح کے گوشت دیکھنا

حضرت دانیال رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ پختہ گوشت کھائے جائیں مال اور منفعت پر دلیل ہے۔ جس کو آسانی سے حاصل کرے گا اور خام گوشت کو کھانا دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور گوشت کی خرید و فروخت غم و اندوہ ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ پختہ گوشت کا کھانا بھنے ہوئے سے بہتر ہے اور بھنے ہوئے کا کھانا خام سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی غیبت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے یہ ہے کہ وہ ناحق لوگوں کی غیبت کرے گا۔ لقولہ تعالیٰ ایحب احدکم ان یا کل لحم اخیہ میتا فکر ھتموہ (پ۲۶ع۱۴) ترجمہ:۔ بھلا یہ خوش لگتا اور پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہی کہ وہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو وہ مر گیا ہو سو گھن آئے تم کو اس سے۔ اگر دیکھے کہ کسی شخص کو پھانسی پر لٹکایا ہے اور وہ اس کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فربہ بکری کا گوشت پکایا ہوا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ذبح ہوئی بکری اپنے گھر میں لایا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی سردار وہاں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کاتھورا جسم اپنے گھر لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی ہلاک ہو گا۔ 


حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ فربہ گوشت کا خواب میں دیکھنا لاغر سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ گوشت سے کسی کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو زبان سے رنجیدہ کرے گا یا اس کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھنا ہوا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب سے گوشت لیا ہے اور اس کی قیمت دی ہے اور اپنے گھر کو لے گا ہے دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور ا گر دیکھے کہ اس نے اژدہا کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال لے گا اور خرچ کرے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خلقت میں نیک نام ہو گا اور ا س کا بادشاہ سے کچھ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن سے مال لے گا اور کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اونٹ کے بچے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر یتیم کا مال کھائے گا اور بیمار ہو گا اور پھر شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقاب کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ظلم بادشاہ روپیہ پیسہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خوبصورت عورت سے مال حاصل ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے مال مفت حاصل ہو گااور خرچ کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس نے ابابیل کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا یا بیمار ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ابابیل کا گوشت خواب میں کھانا دشمن کا مال کھانا ہے اور اگر دیکھے کہ بطخ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی میں نام پائے گا اور شرف اور بزرگی حاصل کرے گا۔ اور اگر چڑیا کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی دولتمند شخص کا یا اپنے فرزند کا اسی قدر مال حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ بندر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا گوشت کھایا ہے تو غدار شخص کا مال کھائے گا۔ اور اگر الو کا گوشت کھائے تو چوری کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکاوک کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ غلام کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وراثت کا مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کا گوشت کھایا ہے تو عجمی مرد کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام کھائے گا، اور اطاعت حق میں سستی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا ترس اور خوف کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بدکار آدمی کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ سنگ خوارہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بے وقوف شخص کے مال سے فائدہ اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گوہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر شخص سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دنیا کی زینت اور اس کے کمال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور سنجاب کا گوشت کھانا مسافر شخص گوشت کھانا ہے۔ اور سیمرغ کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی کا مال حاصل ہو گا۔ اور شاہین کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ ظلم شخص کے مال سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی گمراہ کردہ راہ سے ملے گی۔ اور اگر شیر کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ تجارت میں اپنوں کے ساتھ جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر طوطے کا گوشت کھائے تو بے فائدہ علم سیکھے گا۔ اور اگر فنک کا گوشت کھائے تو عورت کا مال ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قمری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر گائے مادہ کا گوشت کھائے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگی گائے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو عورت یا کنیز کے مال سے نفع ہو گا۔ اور اگر کبوتر کا گوشت کھائے تو عورت کے مال سے اس کو فائدہ ہو گا۔ اور اگر بلی کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر بھیڑئیے کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے مال حرام پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم سے علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑھیا عورت اس پر جادو کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقعق کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ جنگلی آدمی کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گورخر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور منفعت پائے گا۔ اور مرغی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملے گا۔ اور مچھلی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ عوت کے مال سے کچھ کھائے گا اور مرغابی کا گوشت کھانا بزرگی اور ولایت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ شخص کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بدی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ کا گوشت کھایاہے دلیل ہے کہ اس کو رنج اور بلا پہنچے گی۔ اور ہد ہد کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ شخص سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے ہماکا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے راحت حاصل ہو گ اور اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔ او اگر دیکھے کہ اس نے بلبل کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عورت یا فرزند یا غلام سے نفع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باشہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا اور چیتے کا گوشت کھانا بھی دشمن کے مال کھانے پر دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جانوروں کا گوشت کھانا چار وجہ پر ہے:


Labels:

Sunday, April 7, 2019

خواب میں پیسہ دیکھنا



خواب میں پیسہ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیسہ جنگ اور خصومت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس پیسہ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پیسے ہیں ، دلیل ہے کہ سخت غم میں مبتلا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پیسے اپنے گھر سے باہر ڈالے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم اند وہ سے نجات پائے گا ۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیسہ دیکھنا مفلسی پر دلیل ہے ۔


Labels:

Friday, April 5, 2019

خواب میں سوئی دیکھنا



خواب میں سوئی دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سوئی ہے اور اس سے کوئی چیز سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر اگندہ کام جمع ہوں گے اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کپڑے سیتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے احوال نیک ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی سوئی کھوئی گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال بد ہوں گے ۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے سوئی بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے حالات پت مہربان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کے پاس بہت سی سوئیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام کی خیرو صلاح ہے ۔


Labels:

خواب میں گوہ دیکھنا



خواب میں گوہ دیکھنے کی تعبیر


و سما، ایک جانور ہے ۔ جیسے کوگوہ کہتے ہیں ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو سوسمار نے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ نقصان پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ سوسمار کو مارا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ 


حضرت ابراہیم کر ما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسمار کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو نفع پہنچے گا ۔ اگر دیکھے کہ سوسمار نے اس کے گھر میں آواز دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر سے سوگ کی آواز نکلے گی ۔


Labels:

خواب میں سوراخ دیکھنا



خواب میں سوراخ دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ سوراخ ہے اور اس سو راخ کے اندر گیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جسم میں سوراخ ہے اور اس سے خوب جاری ہے ۔ یہ نقصان پر دلیل ہے ۔


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرماتے ہیں۔ اگر خواب میں دیکھے کہ جسم میں سوراخ ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ سے امن میں نہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پتھر میں سوراخ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسلام میں پائیدار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت میں سوراخ کیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے سوراخ کے مطابق صاحب خواب کا نقصان ہو گا ۔


Labels:

خوا ب میں دوائی کھانا



خوا ب میں دوائی کھانے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بیماری کے لیے دوا کھائی ہے اور اس کے موافق ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح تلاش کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوائی کھائی ہے اور موافق نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح اس سے زائل ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ دوا تندرستی کے لئے کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس قدر موافق ہے دنیا کی صلاح طلب کرے گا ۔ اور اگرخواب میں دیکھے کہ لوگوں کے لیے دوا بنائی ہے ۔ دلیل ہے کہ خلق خدا پر احسان کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دوا خشک ہو گئی ہے ۔دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے دوا کھائی ہے اور بہت دست آئے ہیں دلیل ہے کہ اس کو ضرر پہنچے گا ۔ اور اگر اس کے خلاد دیکھی تو منفعت ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے دوائی کھائی ہے اور اس کی عقل و ہوش جاتے رہے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ جو دوا کہ زرد ہے ، رنج اور بیماری ہے اور جس کے کھانے سے نفرت ہے تو وہ بیماری پر دلیل ہے ۔


Labels:

خواب میں لہسن دیکھنا



خواب میں لہسن دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کا کھانا حرام مال کا کھانا ہے ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کھانا بری چیز ہے جس سے لوگ پیچھے سے کہتے ہیں اور اگر دیکھے کہ پکا ہوا لہسن کھایا ہے ۔دلیل ہے کہ بری بات سے توبہ کرے گا ۔ 


حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لہسن خواب میں دیکھنا رنج اور رونا ہے ۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لہسن کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)بری بات(۳)غم و اندوہ (۴)رانا(۵)سختی کا دیکھنا ۔


Labels:

خواب میں رونا



خواب میں رونے کی تعبیر



اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے چہرے پر رونے سے نشان پڑ گئے ہیں دلیل ہے کہ اس کو لوگ نیک کام کے باعث طعنے ماریں گے۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روناصاحب خواب کے لئے خوشی اور حق تعالیٰ کی بخشش ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گناہ پر یا کسی علم کی محفل یا قرآن مجید پڑھنے میں رویا اور موقع پر جو اس کے مشابہ ہے تو خدا تعالیٰ کے کرم پر دلیل ہے جو اپنے فضل سے اس پر رحمت کرے گا اور اس کے گنابخشے گا۔اور اگر دیکھے کہ رویا ہے اور آنسو اس کی آنکھوں سے نہیں نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ گزشتہ کام کے نہ کرنے سے افسوس کرے گا اور توبہ کرے گا۔ اور اگر کسی کئے ہوئے کام کی مصیبت پر بغیر نوحہ اور زاری کے رویا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی، خوشی اور راحت دیکھے گا۔ 


حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ رویا ہے اور پھر ہنسا ہے دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ھوا اضحک و ابلی (وہ ہنستا اور رلاتا ہے۔ )


Labels:

خواب میں ٹہنی دیکھنا

خواب میں ٹہنی دیکھنے کی تعیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں شاخوں کا دیکھنا صاحب کے بھائیوں اور فرزند وں اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کی شاخ خشک ہوگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے کوئی ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت دوسروں کی ملک ہے تو تاویل دو سروں کی طرف رجوع کرے گی ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے درخت خرما کی شاخ پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شاخ پر سے کچھ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر فرزند کا مال کھائے گا ۔

Labels:

خواب میں رات دیکھنا



خواب میں رات دیکھنے کی تعبیر



حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ سیاہ اور بری رات ہے ۔ اس کی تاویل غم و اندوہ ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رات روشن اور چاندنی ہے ۔ تودلیل ہے کہ عیش اور خوشی ہو گی ۔ 


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کالی رات میں چلتا ہے اور راہ اس پر دشواری ہے اور سیدھے راستے کی نیت پر چلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو دین کے با رے میں استقامت حاصل ہو گی ۔


Labels: