Tuesday, October 25, 2022

خواب میں کلہاڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں تبر ایسا خدمت گار ہے کہ کہنے سے کام کرے گا اور اس کو کوئی کام کہا جائے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کو توڑ پھوڑ دیوے تاکہ دوسری بار اس کو کام کا کہا نہ جاؤے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تبر خواب میں ڈرانے والا آدمی ہے ۔
اگر مدد کرے تو منافق ہے اور لوگوں میں جنگ اور جدائی ڈالتا ہے ۔ اوراگر میں کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کلہاڑی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اسی قسم کے آدمی کے ساتھ دوستی ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا تبرد ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مرے گا۔

Labels:

Saturday, October 22, 2022

خواب میں لڑائی کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ لوگوں کے ساتھ لڑتا ہے ۔ یا حیوانوں کے ساتھ جنگ میں ہے اور وہ غائب ہو گئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا

Labels:

خواب میں کسی کا مال لوٹنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی کے مال و نعمت کو لوٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس آدمی کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا۔ جس قدر کہ لوٹا گیا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لوٹنے کی دلیل چار وجہ پر ہے ۔ اول ، شور ۔ دوم، نقصان ۔سوم، غم و اندوہ ۔ چہارم، ارزانی نرخ شاید کہ غنیمت سے ہو۔

Labels:

خواب میں تاج دیکھنا

حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے میں تاج دیکھنا ملک اور ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شہر ہے اور عام لوگوں کے لئے نیک حال ہے۔ اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کے سر پر سنہری اور جڑاؤ تاج ہے۔ تو دلیل ہے کہ بڑی عظمت اورع بلند مرتبہ پائے گا لیکن دین اور راہ شریعت میں کمزور ہوگا۔اور اگر یہی کوئی عورت دیکھے تودلیل ہے کہ اس کا شو ہر دنیا کے کاموں میں صاحب حشمت و جاہ ہوگا۔ ہے کہ اگر کوئی خو اب میں دیکھے کہ بادشاہ نے کسی کے سر پر تاج رکھا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے بز رگی اور مراد حاصل ہو گی۔ اوراگردیکھے کہ بادشاہ نے اسے تاج دیا ہے اور اس نے سر پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ ما لد ار خوبصو رت عورت کر ے گا۔ اوراس سے دلی مراد اور انصاف پائے گا۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ تاج اس کے سرسے گر ا اور ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلا ق دے دے گا۔ اوراگر کو ئی دیکھے کہ تاج اس کے سر سے اٹھا یا گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جداہوگی اور اگر دیکھے کہ تاج اس کے سر سے گر کر شکستہ ہوگیا ہے تودلیل ہے اس کی عورت مرے گی۔ یا اس کے اہل خانہ میں سے کو ئی مر ے گااور دنیا سے رحلت کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگر بے شو ہر عورت دیکھے کے اس کے سرپر تاج ہے تو دلیل ہے کہ شوہر کر ے گا ۔ اوراگر شو ہر والی دیکھے تودلیل ہے کہ عورتوں پر سردار ہوگی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر سے تاج اتار لیا ہے کہ اس کا شو ہر عورت کرے گایا اسے طلا ق دے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر موتیوں سے جڑا ؤ تاج ہے تودلیل ہے عزت اور مرتبہ حاصل کرے گااورحر مت بڑھے گی

Labels:

خواب میں موسم گرما دیکھنا

خواب میں موسم گرما دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرمی میں دیکھنا بادشاہ سخت ہے ۔ اگر میں موسم گرما کو دیکھے کہ اس سے لوگوں کو نقصان پہنچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے خیر و صلاح ہوگی ۔ موسم گر ما کو وقت پر دیکھنا بہایت عمدہ ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں تابستان کو وقت پر اس طرح دیکھے کہ جہاں خوش ہے اور درخت میوؤں سے لدے ہوئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور دولت زیادہ ہوگی اور اس کا کام مراد کو پہنچے گا۔ اور عام آدمی کا میں بادشاہ سے قوت اور مدد پانا ہے ۔ اور اگر موسم گرما کو کوئی شخص بے وقت دیکھے تو پھر اس کی تاویل اول کے خلاف ہے

Labels:

خواب میں خود کو بے ہوش پانا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بے ہوش ہوگیا ہے اور اسکی عقل زائل ہوگئی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ایسا کام دوپیش آئے گاکہ اس میں وہ حیران و پر یشان ہوگا۔ لیکن آخر کار اس کا نتیجہ بہتر ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بے ہو شی دو وجہ پر ہے ۔ اول ، کاموں میں دشواری ۔دوم،حیر انی اور پر یشانی ، عاجزی اورلاچاری۔

Labels:

خواب میں پیمانہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیمانہ میں ایلچی ہے ۔ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کے پاس پیمانہ ہے یا اس کو کسی نے پیمانہ دیا ہے تواس سے دلیل ہے کہ راستی اور انصاف کرے گا۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ پیمانہ سے کچھ ناپتا ہے اگراہل علم ہے تو قاضی ہونے کی دلیل ہے. وراگر اہل علم سے نہیں ہے تو دلیل ہے کہ انصاف کے لئے قاضی کا محتاج ہوگا۔ اوردوسر ے قول کے مطابق میں پیمانہ راست گو(راست گو: سچ بو لنے والا ) منصف(منصف :انصاف کرنے والا) مرد ہے ،جو لوگوں کا انصاف کرتا ہے۔

Labels:

خواب میں بیماری دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہے اور لوگوں سے نفاق کی بات کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اسی سال میں مرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیماری سے تندرست ہوا ہے اورگھر میں نہیں ہے اور کسی سے بات نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی بیماری دراز ہوگی او ر اسی کے خطر ے سے مرے گا اور اگر دیکھے کہ لوگوں میں بیٹھا ہے اور باتیں کر تا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی بیماری سے صحت اورتندرسی حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ وہ بیماری کے باعث بر ہنہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ جلدی مرے گا اوراہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ میں بیماری فسق و فجور کی دلیل ہے اور اس کو غم و اندوہ سلطان کی طرف سے یا عیال کی طرف سے پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں دیکھے کہ بیمار ہے اوربیماری کے باعث روتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ غم سے امن میں ہو گا۔ اوراگر بیماری پر صابر اور راضی اورشاکر ہے تو اس کی تاویل نیک اور صحت پر ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ بیمار اوربرہنہ ہے تو اس کی موت قریب آگئی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ لقد جئتمو نافرادی کما خلقنا کم۔(تم ہمارے پاس ایک ہوکر آؤ گے جیسے ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا)

Labels:

خواب میں کدال دیکھنا

کدال میں ایک ایسا خادم ہے کہ جو نفاق سے کام کرتاہے۔ اوربعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ کدال میں ایسا کام ہے کہ جس سے رنج (رنج :دکھ اور تکلیف ) اور تکلیف ہوتی ہے ۔ اگرکوئی میں دیکھے کہ اس کے پاس کدال ہے اوراس سے کوئی کام کرتا ہے تواس سے دلیل ہے کہ وہو کام تمام ہوگا۔ اوراگر اس سے کوئی کام نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام نا تمام رہے گا۔

Labels:

خواب میں رسوت کا پودہ دیکھنا

پیل گوش ایک قسم کی گھاس ہے کہ جس کے پتے بڑے اور چوڑے ہوتے ہیں اوراس کا شگوفہ اور پھول زرد ہوتا ہے اس کا میں دیکھنا بے اصل کمینی خادمہ عورت ہے۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ اسکے پاس رسوت کا پودہ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسی عورت سے صحبت ہوگی جس سے منفعت (منفعت :فائدہ ) دیکھے گا۔

Labels:

خواب میں ہاتھی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ رات اور دن میں کے اندر سوائے ہاتھی کے کچھ فرق نہیں ہے۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ ہاتھ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ نابکار عورت کرے گا۔اور اگر یہ دن کو دیکھے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا کنیز کو فروخت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہا تھی کو جان سے مارا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے کوئی بادشاہ مارا جائے گایا کسی مضبو ط قلعہ کو فتح کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ ہاتھی نے اپنا پاؤں اس کے سر پر رکھا ہے اور اس کو مار ڈالا ہے تودلیل ہے کہ اس کی مو ت قر یب ہے ۔ اور اس کا حال بد ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ کسی کے ہاتھی کے سر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے بادشاہ کی خدمت سے کسی اوربادشاہ کی خدمت میں جائے گا۔ ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ ہاتھی پر بیٹھا ہے اور ہاتھی اس کے کہنے میں ہے تو دلیل ہے کہ عجم کا بادشاہ ہوگا ۔ اوراگرکوئی خواب میں دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر عجم کے بادشاہ سے مال و نعمت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ ہاتھی کی ہڈی یا اس کا کچھ چمڑا اس کے پاس ہے تویہی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے دولت و مال ملے گا۔ اوراگر دیکھے کہ لڑائی کے وقت اس پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بڑے دشمن کو مغلوب کرے گا اور اس قول پر اصحاب فیل کے قصے کو دلیل میں لائے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پشت پیل سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ لڑائی میں ہاتھی سے گر ا اور مر گیا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ مرے گا۔ 
حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگرکوئی شخص دیکھے کہ تماشے کے لئے ہا تھی اس پر قادر ہے تو دلیل ہے کہ عجمی عورت سے نکاح کرے گا اوراس کے بس میں ہوگا ۔ اوراگر اس کے خلاف ہاتھی کو دیکھے تو وہ خود عورت پر قادر ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ ہاتھی پر ہتھیار لگے ہیں اور اس کو شہر بہ شہر لئے پھرتا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کی سلطنت پر کسی اورسلطنت کا بادشاہ گر ے گا۔ یہاں تک کہ اس کو ہلاک کرے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں ہاتھی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، عجم کا بادشاہ۔ دوم، مرد غلام۔ سوم، مرد مکار ۔ چہارم ، مرد با قوت اور بارعب۔پنجم ، حاسد مرد ۔ ششم، ظالم خو نخوار۔

Labels:

خواب میں کسی نیک کام میں آگے بڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی کام میں یادین کے کاموں میں جیسے عبادت ، حج ، جہاد وغیرہ میں آگے بڑھا ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں نجات پائے گا اور اس کو خدا تعالیٰ کے نزدیک ثواب ہو گا۔ اور اگر کوئی کسی دنیا کے کام میں پیش دستی کرے تو دلیل ہے کہ عزت اور اقبال پائے گا۔

Labels:

خواب میں پیشانی (ماتھا) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں پیشانی آدمی کی عزت اور مرتبہ ہے ۔کیو نکہ خدا تعالیٰ کے لئے سجدے کی جگہ ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ پیشانی کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے تونگر ہوگا۔ اوراگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر نشان ہے تو دلیل ہے کہ صاحب دینداری اور پرہیز گاری میں مشہور ہو گا۔ اوراگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کی پیشانی پر مارا ہے اورخون جاری ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی اور تنگ ہوگئی ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی پیشانی اپنے حال سے پھر گئی ہے ۔ تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر بال اگے ہیں تو اس سے دلیل ہے کہ وہ قرضدار ہو گا۔ او ر اگر دیکھے کہ وہ بال سرخ یا سفید ہیں تو دلیل ہے کہ وہ قرض عیال کے باعث ہو گا۔ اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ورم ہے تو یہ مال زیادہ ہونے کی دلیل ہے ۔ اوراگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی میں سے سانپ یا بچھو یا کوئی اور چیز نکلی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر رنج اور دکھ دشمنوں سے پہنچے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی پیشانی پر ایک آنکھ ہے تودلیل ہے کہ اپنی خانہ آبادی کے کام پر غو ر رکھتا ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ پیشانی پر بہت سی آنکھیں ہیں تو یہی دلیل ہے کہ اپنی مصلحت کے کاموں میں خوب غور کرتا ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر سبز خط لکھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں عالم اور پرہیز گار لڑکا آئے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت رحمت لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمود ہوگی اوراس کی موت شہادت پر ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی پیشانی پر آیت عذا ب لکھی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عاقبت محمودنہ ہوگی اوراس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پیشانی کا میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول، مرتبہ و عزت۔دوم، عظمت و بزرگی۔ سوم، فرزند تونگر۔ چہارم، معیشت ۔ پنجم، ریاست ۔ ششم ، جو دوبخشش۔

Labels:

Friday, October 14, 2022

خواب میں بوڑھا ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ بوڑھا ہو گیا ہے ۔او ر اس کے بال سفید ہو گئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر نا معلوم بوڑھے کو دیکھے کہ خوش و خرم (خرم :خوش) ہے تودلیل ہے کہ کسی دوست سے اس کی مرایں پوری ہوں گی اور غم سے نجات پائے گا۔ اوراگر کسی معلوم بو ڑھے کو میں دیکھے کہ خرم اور شاد (شاد:خوش ) ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سے کوئی چیز ملے گی۔ اور اگر اس کو ترش رو اور غمگین دیکھے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔
حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بوڑھا جوان ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہو گا اور دنیا میں مغرور ہو گا۔ اور اگر جوان یا بچہ دیکھے کہ وہ بوڑھا ہوگیا ہے کہ دلیل ہے کہ عزت اور مر تبہ پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔

Labels:

خواب میں ناک دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کو دیکھنا عزت اور مرتبے کی دلیل ہے اور جس قدر اس میں وہ زیادتی اورنقصان دیکھے گا۔ دیکھنے والے کے قدر اور مرتبہ پر دلیل ہے۔ اوراگرکوئی خواب میں دیکھے کہ اس کانا ک چھوٹا ہو گیا ہے تو اس کے قدر اور مرتبے کی کمی کی دلیل ہے۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک گری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ قدر اور مرتبے سے گرے گا ۔ اوراگردیکھے کہ اس ناک کا سوراخ فراخ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر معیشت (معیشت :روزی) فراخ ہوگی اور اگر سوراخ تنگ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت تنگ ہوگی۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسکی ناک سے مغز نکلا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سردار سے نفع پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک سے کیڑا یا مکھی وغیرہ کوئی جانور نکلا ہے تواس کے ہاں لڑکا آئے گا اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک میں سوراخ ہے اور اس میں مہار پری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی تواضع کرے گا یا کسی بز رگ عورت سے ملاپ ہوگا اوراس سے مال و نعمت پائے گا۔ اوراگرکوئی میں دیکھے کہ اس کی ناک اک اسرا بندھا ہوا ہے ۔ چنانچہ وہ دم نہیں لے سکتا۔ تو دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا۔ ٍ اور اگر دیکھے کہ بات ناک میں کہتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت زائل ہوگی ۔ اوراگردیکھے کہ اس کی ناک کی چمڑی اکھڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان حاصل ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہا گر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے خون نکلا ہے اورتعبیر دینے والے کو بتائے کہ میری ناک سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا۔ اوراگر دیکھے اور بتائے کہ خون میر ناک کے اند جاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال مائے گا تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ سائل لے لفظ پر تعبیر بیان کرے اور اس کی بات کو فال میں نگاہ میں رکھے۔ اورکوئی شخص اگر دیکھے کہ اس کی ناک کے دونوں سوراخ ایک ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ عقلمند عورت سے ملاپ کرے گا اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک کا سر کاٹا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کے ختنے ہوں گے۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کوئی چیز زبردستی اس کی ناک میں گھس گئی ہے تو غصے اور نیکی کی دلیل ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ خون ناک سے نکلا ہے تو اس کا سارا جسم خون آلود ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔ اوراگر دیکھے کہ تھوڑا اور سبز خون اس کی ناک سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا حمل ساقط ہو گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ شخص درویش ہوجا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خون اس کی ناک سے نکلا ہے اور وہ خون آلود نہیں ہوا ہے تودلیل ہے کہ فرزند یا عورت کو گھر سے نکالے گایا ان کو تکلیف دے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک زمین پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی ۔ اوراگردیکھے کہ وہ اپنی ناک دھوتا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی عورت کو فریب دے گا۔ اوراگردیکھے کہ اس کی ناک سے مرغ نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا چو پایہ بچہ جنے گا۔ اوربعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ ناک سے خون کا آنا مال ہے ۔ جو اس کی اس ملک کے بادشاہ سے حا صل ہوگا۔ 
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک ہاتھی کی سونڈ جتنی یا اس سے کچھ کم بڑی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر عزت اور مرتبہ بڑھے گا اور اس کے خویش بھی عزت پائیں گے۔ اوراگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک میں خوشبو گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اوراگردیکھے کہ اس کی ناک میں بدبو گئی ہے تواس کی تاویل اس کے خلاف ہے۔ 
حضرت جاحط رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی ناک نہیں ہے۔ تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے خو یشوں میں سے مرے گا ۔ اوراگراپنی دونا ک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے عیال کے درمیان اختلاف پڑے گا۔ اوراگر دیکھے کہ کسی نے اس کو خوشبو سنگھائی ہے تو دلیل ہیکہ اس کو اس سے نفع حاصل ہوگا ۔ اوراگر یہ دیکھنے والی عورت ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہوگا اوراگردیکھے کہ کسی نے بدبو اس کی ناک کے نیچے رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اسکو اس شخص پر غصہ آئے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں ناک کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، عزت۔دوم، مال۔ سوم،بزرگی۔چہارم، فرزند۔پنجم، عیش ، خوش۔

Labels:

خواب میں (برص) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ برص خواب میں مال اور تونگری (تونگری :دولت مندی) ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جسم پر برص ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ برص میں وراثت ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ برص میں چار وجہ پر ہے ۔ اول، مال ۔ دوم،میراث۔سوم، منفعت ۔چہارم،شغل کا کام ظاہر ہونا۔ 
حضرت جابر مغربی علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی صحبت مبروص آدمی کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اگر وہ پارسا (پارسا :پر ہیز گار)اورمصلح(مصلح:نیک) ہے تو دلیل ہے کہ اس کو آخرت کا نفع حاصل ہو گا ۔ اوراگر مفسد (مفسد:فسادی)اور بخیل ہے تودلیل ہے کہ اس کو حرم سے نفع پہنچے گا۔

Labels:

Thursday, October 13, 2022

خواب میں قمیض دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں سفید پیراہن (قمیض،کرتہ) دیکھنا مرد ہے ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ پیراہن کاد یکھنا اس کے حال اور کام اور کسب و معیشت کی دلیل ہے۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ نیا اور فراخ پیراہن پہنے ہوئے ہے تو صلاح کار اور نیک احوال کی دلیل ہے ۔ اور اگرپیراہن کا ایک ٹکڑا پھٹا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل نیک اور بد کے درمیان ہے اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن پرانا اور میلا ہے تو دلیل ہیکہ درویشی اور بے چارگی اور رنج و غم اس کو پہنچے گا۔ اور جس قدر کہ پیراہن زیادہ پرانا اور میلا اورب زیادہ پھٹا ہو گا۔
بلا اور مصیبت اور خوف زیادہ ہوگا کہ صاحب ہلا ک ہو گا۔ اوراگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنا پیراہن پہنایا اور دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے بادشاہی لے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے نیا پیراہن پہنا ہے تو دلیل ہے کہ ظاہر میں نیک اور باطن میں بد ہے اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن اور شلوار میلے ہیں اور پرانے ہیں تو دلیل ہے کہ اگر تونگر ہے تو درویش ہو جئے گا اور غم و اندوہ میں گر فتار ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس نے نیا اور فراخ پیراہن پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ پیراہن تنگ ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش تنگ ہو گا ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا راز ظاہر ہو گا۔اوراگر دیکھے کہ خواب میں دیکھے کہ اس کا پیراہن بغیر گریبان کے ہے اور اس میں ایک درز ہے اور بے آستین پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت نزدیک آئی ہوئی ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا پیراہن دراز ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اوراس کی مراد پوری ہوگی۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اس کا گریبان پیھچے سے پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر جھوٹی تہمت لگے گی۔ فرمن حق تعالیٰ ہے: وان کن قمیصہ قد من دبر فکذبت(اوراگر اس کا کرتہ پیچھے سے پھٹا ہوا ہے تو وہ جھوٹی ہے) اوراگر میں دیکھے کہ اس نے پیراہن کسی کو دیا ہے اوراس نے وہ پیراہن اپنے اوپر ملا ہے تو دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور کسی جگہ سے اس کو بشارت آئے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ انھبو بقمیصی ھنا فالقوہ علی وجہ ابی یات بصیر ا(اس میری قمیص کو لے جاؤ اور میرے باپ کے چہرے پر ڈالو وہ بینا ہوجائے گا) اوراگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں پیراہن خون آلود ہے تودلیل ہے کہ مدت تک غم اور اندوہ میں رہے گا۔
اوراگر میں دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا پیراہن پہنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام پراگندہ ہو گا اور اس کا راز ظاہر ہو جائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں پیراہن نیا اور فراخ دیکھنے کی تعبیر چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، لوگوں کو دیدار ۔ دوم، ستر ۔سوم ، عیش خو ش۔ چہارم ، ریاست ۔ پنجم ، آرام اور خوشی ۔ ششم ، بشارت۔

Labels:

خواب مں سبزیاں دیکھنا

حضرت ابن سیرین نے فرمایا کہ جو سبزیاں بے مزہ اور تلخ ہیں ۔ ضررو نقصان کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں ڈاکٹر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈاکٹر طبیب اور فقیہ کے ہے ۔ کیونکہ طبیب بیماروں کا علاج کرتا ہے اورفقیہ لوگوں کو دین کی راہ دکھاتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاکٹر دوائیں بیچتا ہے اور لوگوں کو خیر و راحت پہنچاتا ہے تو خیر و سعادت (خیر و سعادت:بھلائی اور بہتری) کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہا گر کوئی دیکھے کہ ڈاکٹری کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے خیر و منفعت ہر ایک کو پہنچے گی اور اس کا نیک نام ملک میں روشن ہوگا۔

Labels:

Monday, October 10, 2022

خواب میں فیروزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فیروزہ دیکھنا فتح اور قوت اور مراد حاصل ہونے کی دلیل ہے اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس سے فیروزہ ضائع ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ اسکے پاس بہت سے فیروزے ہیں تو اس سے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا اور شرف اور بزگی پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ میں پیر وزے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، ظفر اور نصرت ۔ دوم ، حاجت روائی ، سوم ، قوت ۔ چہارم ، ملک و ولایت۔

Labels:

خواب میں جسم کے پٹھے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پٹھا میں حال اور اس کے کام کوجمع کرنے والاہے ۔ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ پٹھا اس کے جسم پر خشک ہوگیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دوست اس کے کام کا وکیل اس سے جدا ہو گا دنیا سے رحلت کرے گا۔ اوراگر کوئی میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے خشک ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ دوستوں سے جدا ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم کے پٹھے اپنوں اور اہل خانہ کی دلیل ہیں۔ اوراگر میں دیکھے کہ اس کے جسم کے پٹھے سخت اور قوی ہیں ۔ تو دلیل ہیکہ اس کے خویش و اقارب اور اہل خانہ بد حال اور ضعیف ہوں گے۔

Labels:

Sunday, October 9, 2022

مرے ہوئے رشتہ داروں کہ زندہ دیکھنےکی تعبیر

مرے ہوئے رشتہ داروں کہ زندہ دیکھنےکی تعبیر

مردے کو زندہ حالت میں دیکھنا ان کے حق میں اچھی علامت ہے کہ ایمان پر خاتمہ ہوا ہے۔اگر مردہ کو خواب میں دیکھنے کی کوئی اچھی صورت ہو تو اس کے لیے بہتری وبھلائی کی امید ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو یہ شیطانی کاروائی ہوسکتی ہے کیونکہ شیطان کبھی بھی اپنے آپ کو اس طرح کسی مردہ انسان کی ناپسندیدہ صورت میں بھی پیش کرتا ہے 'جس سے زندہ انسان کو حزن وملال ہو کیونکہ شیطان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے کام کرے' جن سے مومنو ں کو غم وفکر اور حزن وملال لاحق ہو جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿إِنَّمَا النَّجوىٰ مِنَ الشَّيطـٰنِ لِيَحزُنَ الَّذينَ ءامَنوا وَلَيسَ بِضارِّ‌هِم شَيـًٔا إِلّا بِإِذنِ اللَّهِ ۚ... ﴿١٠﴾... سورة المجادلة
’’(کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات ) سے ہیں'(جو) اس لیے(کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غم ناک ہوں جب کہ وہ (شیطان) اذن الہی کے بغیر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔‘‘
لہذا انسان اگر کسی مردہ کے حوالہ سے خواب میں کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے 'تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے شیطان اور اس برے خواب کے شر سے پناہ مانگے اور اس میت کے بارے میں جو خواب دیکھا ہو وہ کسی سے بیان نہ کرے 'اس سے میت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔اسی طرح جب بھی انسان خواب میں کسی ناپسندیدہ بات کو دیکھے تو اسے چاہیے کہ شیطان اور اس برے خواب کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے 'اپنے بائیں طرف تین بار تھوک لے اور جس کروٹ پر پہلے لیٹا ہوا تھا 'اسے بدل لے اور اگروہ وضو کرکے نماز بھی پڑھ لے تو یہ بہت پاکیزہ اور افضل بات ہے'اور جو اس نے برا خواب دیکھا ہو 'اس کے بارے میں کسی سے بات نہ کرے اس سے یہ خواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکے گا۔ ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ کا فرمان ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا ہے کہ مردہ زندہ ہوگیا ہے تو اسکا حال نیک ہوگا،خاص کر اگر مردے کو خوش اور کشادہ حال دیکھے۔اور اگر کسی زندہ انسان کو مردہ دیکھ لیا ہے تو اسکا حال بدتر ہوگا ۔خاص طور پراگر یہ مردہ ظالم یا بدزبان یا سخت و ترش انسا ن ہو ۔اگر کوئی خوا ب میں اپنے مردہ والد کو اسطرح دیکھ لے کہ وہ خوش دیکھائی دے رہے تھے اور پاکیزہ لباس پہنے ہوئے تھے تو ایسے فرد کو دولت ملنے کا امکان ہوگا یا نیکی کا کوئی بڑا کام کرے گا۔اگر خواب میں مردہ ماں کو زندہ دیکھتا ہے تو اسکا نصیب اچھا ہوگا،غم زدہ ہے تو تکالیف سے نکلے گا۔ خواب میں مردے کو اپنے ساتھ بے تکلفی سے دیکھنے ،یعنی مردے نے اسکی گردن میں ہاتھ ڈال رکھا ہے یااسکو گود میں اٹھا لیا ہے تواسکی تعبیر یہ ہے کہ ایسا شخص لمبی عمر پائے گا ۔
خواب میں اپنے بزرگوں کو اچھے لباس،اچھی بات کرتے یا نصیحت کرتے دیکھے تو اس فرد کے معاملات میں آسودگی اور اصلاح ہوگی۔اگر کسی مردے کو بے لباس دیکھا ہے تو مردے کا حال بدتر ہونے کی علامت ہے۔اس کے لئے دعا کرنے کی ضرورت ہے۔
Khwab_Mein_Foot_Shuda_Rishtedaro_Ko _Dekhna#

Labels:

Friday, October 7, 2022

خواب میں خرید و فروخت کرنا

Khawab_Mein_Khareed_Farokhat
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں قرآن شریف بیچنا اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا دین اسکے نزدیک حقیر ہے ۔ او ر اس نے اپنے آپ کو ذلیل و حقیر کیا ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کا م اس پر تنگ ہو گا اوروہ ظالم ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ اپنی عورت کو بیچا ہے تودلیل ہے کہ اس کی حرمت اور بززگی زائل ہوگی اور وہ بد نام ہو گا۔ لیکن اگر اس عورت کے سوائے جو بیچی ہے اس کی اور عورت ہووے تودلیل ہے کہ اس کی پھر بہتری ہوگی۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز دین میں پیاری ہے اس کا میں بیچنا برا ہے اور اس کا خریدنا اچھا ہے ۔

Labels: ,

خواب میں پل بنانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل میں بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے کہ جس کی وجہ سے لوگ مراد کو پہنچے ہیں ۔ 
حضر ت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پل کی تاویل میں نیک ہے۔ اگر دیکھے کہ میں پل پر سے گزرا ہے تودلیل ہے کہ اس کا بادشاہ سے عزت اور مرتبہ حاصل ہوگا اوراس سے منفعت دیکھے گا۔ اوراگردیکھے کہ بنیاد پل پر رکھی ہے اورعمارت بنائی ہے تودلیل ہے کہ ولایت اور بادشاہ پائے گا۔ اورا س کے پاس بہت سامال جمع ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔والقنا طیرالمقنطرۃمن الذھب(اور سونے کے ڈھیر جوڑے ہوئے ) 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پل چار وجہ پر ہے ۔
اول ، مرد ہے کہ سب کہ کام آتا ہے اور سب کی حاجتیں پوری کرتاہے۔ دوم، بادشاہ۔ سوم، نیکی اور مطلب پانا۔ چہارم، بہت سامال حاصل کرنا ۔ اوراگردیکھے کہ پل خراب ہوا اورگرا توبادشاہ کی حالت اور اس کے ملک کے تباہ برباد ہونے کی دلیل ہے ۔

Labels:

خواب میں نرسنگا بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ نرسنگا بجاتا ہے اور نجانا نہیں جانتا تھا تو دلیل ہے کہ لوگوں میں اپنا راز ظاہر کرے گا اور اگر دیکھے کہ نرسنگا بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں میں جھوٹ لولے گا اور اس کی تاکید قسم سے کرے گا اورآخر کار وہ جھوٹ ظاہر ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ نرسنگا بجانے کی تاویل مردوں کے لئے مصیبت اور عورتوں کے لئے رسوائی ہے اور ان کے بھید وں کا ظاہر ہونا ہے ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں نرسنگا ۔ بجانا چار وجہ پر ہے ۔ اول، جھوٹی خبر۔ دوم، بری بات ۔ سوم، راز کا ظاہر ہونا۔ چہارم ،گناہ۔

Labels:

Monday, October 3, 2022

خواب میں خوشبوسونگھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوشبو اوربدبو تاویل میں نیکی اورمدح اور برائی اور نالائق بات ہے اگر میں دیکھے کہ خوشبو سونگھی ہے تو دلیل ہیکہ اس کی تعریف کریں گے۔اور اگر میں بہت سی خوشبو سونگھے تو موت کی دلیل ہے ۔ کیونکہ مرد کے لئے خوشبو اور حنوط (حنوط :مختلف قسم کی خوشبوئیں ملی ہوئی جو کہ مردے کے لئے تیار کرتے ہیں اسے حنوط کہتے ہیں ) ضروری ہے۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس کو خوشبودار کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تعریف اور ثنا کریں گے۔ اور اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی لوگوں میں برائی اور مذمت کریں گے اور اس کی بدنامی پھیلے گی۔

Labels:

خواب میں پوستین پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ جاڑے کے موسم میں پوستین پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت کی کوئی چیز اس کو ملے گی اور اگر گرمی کا موسم ہے تو بھی یہی تعبیر ہے لیکن اس کو نتیجہ آخر کار غم ہو گا۔
حضر ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بکری یا بھیڑ کے نچے کا پوستین رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دولت مند عورت کرے گا اور اس سے مال پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہسمور کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ تونگر اورمالدار عورت کر ے گا۔ اوراگردیکھے کہ لومڑی کی نئی پوستین پہنی ہوئی ہے تودلیل ہے کہ تونگر اورپارسا عورت کرے گا۔ لیکن حیلہ باز اور مکار ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ خرگوش کی آستین پہنے ہوئے ہے تودلیل ہے کہ ناموافق عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگردیکھے بلی کی پوستین پہنی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ بدخو عورت سے شادی کر ے گاجو چور اور بد دیانت ہوگی ۔ اوراگر دیکھے کہ وشق کی پوستین پہنی ہوئی ہے تودلیل ہے کہ اصیل اوردیندارعورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چوہے کی پوستین پہنی ہے تو دلیل ہے کہ ناپاک عورت سے بیاہ کرائے گا اوراگر دیکھے کہ پوسیتن پہنی پھٹی ہے یا جلی ہے یا ضائع ہوئی ہے تودلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا اور غم و اندوہ پائے

Labels:

خواب میں چمڑا دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آدمی کے جسم کا چمڑا میں آرائش اور لوگوں کی خانہ آبادی ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آدمی کا چمڑا ستر اور مال اور برکت ہے ۔ اگر کوئی شخص اپنا چمڑا اٹھا ہوا اور اگرا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ اس کو ستر اور راز کشادہ ہوگا اور اس کا مال ضائع ہو گا اور اگر اپنے چمڑے کو سیاہ یا نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اسکے پاؤں کا چمڑا روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس شخص کی مراد پوری ہوگی۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام چارپایوں کا چمڑا میں دیکھنا مال ہے اور اونٹ کا چمڑا بڑے آدمی کی وراثت ہے اور بکری کاچمڑا صاحب کے لئے روزی ہے اور اگر سبز درخت کا پوست دیکھے تو اس کا صاحب روزہ دار ہے۔ اوراگر دیکھے کہ جانور کا چمڑ ا اتارا ہے تو دلیل ہے کہ جس آدمی کے ساتھ نسبت ہے اس سے مال پائے گا اور اگردیکھے کہ چمڑا اتارنے کے لئے مکان بنایا ہے ۔ اگر قصاب ہے تواس کے گھر میں دیوار بنائیں گے اوراگرمعلم ہے تولڑکوں پر ظلم کر ے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ پرانا پوست اتارتا ہے تو دلیل ہے کہ پرانی چیز وں کی اصلاح میں وقت لگائے گا اور بادشاہ کا ایلچی بنے گا۔ جب امیر اور شاہی لشکر کے سردار بہت سے کاموں میں بادشاہ کا خلاف کریں گے۔

Labels:

خواب میں جنگل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بیابان میں اپنی فراخی اور کشاد گی کے مطابق قسمت اور رزق ہے ۔ اور اگر میں دیکھے کہ بیابان میں تنہا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے بہت سا مال جمع کرے گا۔ اوراگر کوئی شخص میں دیکھے کہ ایک جماعت کے ساتھ کے ساتھ جنگل میں پھرتا ہے تو دلیل ہے سفر سے مال اور نعمت بہت سی حاصل کرے گا اور روزی اس پر کشادہ ہوگی۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جنگل سے باہر آیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بیابان مین گیا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور محتاج ہو گا۔ 
حضرت جعفر صاق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بیابان دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، روزی اور قسمت ۔ دوم ، حیرت اور پریشانی ۔ سوم ، دشمنی اور رنج ۔ چہارم، خوف اور ہلاکت کا خطرہ ، لیکن اس سے بہت جلد نکلے گا

Labels: